Baaghi TV

Author: +9251

  • ترکی نے اپنے فوجیوں کو طرابلس بھیجنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں

    ترکی نے اپنے فوجیوں کو طرابلس بھیجنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں

    ترکی نے اپنے فوجیوں کو طرابلس بھیجنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ترکی نے ایک بار پھر باور کرایا ہے کہ وہ اپنے فوجی لیبیا کے درالحکومت طرابلس بھیجنے کے واسطے کوشاں ہے۔ اس اقدام کا مقصد لیبیا کی قومی فوج کے مقابل وفاق کی حکومت کے وزیراعظم فائز السراج کو سپورٹ فراہم کرنا ہے۔

    ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آکار کے مطابق ان کی وزارت نے صدر رجب طیب ایردوآن کی جانب سے دستخط کردہ متعلقہ یادداشت پر پارلیمنٹ میں بحث سے قبل ہی اپنے فوجی لیبیا بھیجنے کی تیاریاں شروع کر دیں تا کہ منظوری کی صورت میں اس پر فوری عمل درامد کیا جا سکے۔

    منگل کے روز ٹیلی وژن کو دیے گئے ایک بیان میں آکار کا کہنا تھا کہ اُن کا ملک لیبیا کے برادر عوام کو لاحق ضرر پر بے نیاز نہیں رہ سکتا۔آئندہ پیر کے روز ترکی کے پارلیمنٹ کے ایک ہنگامی اجلاس میں ترک فوجیوں کو لیبیا بھیجنے کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔

    حلوصی آکار نے بتایا کہ لیبیا میں وفاق کی حکومت کے ساتھ سیکورٹی اور عسکری تعاون کے جس سمجھوتے پر دستخط کیے گئے ہیں وہ تربیتی شعبے میں تعاون تک محدود ہے اور اس میں فوجی کارروائی شامل نہیں۔ ترک وزیر دفاع کے مطابق مذکورہ یادداشت کے تحت ترکی کی فوج کی سرگرمیاں ایک نئے مرحلے میں داخل ہو جائیں گی

  • حکومت نے ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی ، خلاف ورزی کرنے والوں کوسزا

    حکومت نے ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی ، خلاف ورزی کرنے والوں کوسزا

    واشنگٹن :حکومت نے ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی ، خلاف ورزی کرنے والوں کوسزا،اطلاعات کےمطابق حکومت نے سائبر خطرات سے بچنے کےلیے سرکاری موبائل فونز میں چینی ایپ ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی لگادی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی حکام کی جانب سے سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے اور جاسوسی سے بچنے کےلیے دفاتر میں استعمال ہونے والے موبائل فونز میں چینی ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی فوج کی ترجمان لیفٹننٹ کرنل روبن اوشوا کا ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ سائبر خطرات کے پیش نظر کیا گیا۔دنیا بھر میں لاکھوں صارفین کے زیر استعمال ٹک ٹاک ایپ پر اس سے قبل بھی امریکا اور دیگر ممالک میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا تھا جس کے باعث اس کی جانچ بھی کی گئی تھی۔

    یادرہےکہ ٹک ٹاک اپنے صارفین کو 15 سیکنڈز کے ویڈیو کی سہولت فراہم کرتی ہے، گانوں اور دیگر ویڈیوز کو دلچسپ بھی بنایا جاتا ہے جبکہ صارفین اس کو محدود بھی کرسکتے ہیں۔امریکی فوج کی ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ فوج نے اپنے عہدیداروں کو دسمبر کے وسط میں ہدایت کی تھی کہ سرکاری موبائل میں ٹک ٹاک کا استعمال روک دیں اور اسی طرح امریکی نیوی نے بھی ایسے ہی اقدامات اٹھائے ہیں۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی افواج نے عہدیداروں کے ذاتی موبائلوں میں اس طرح کی کوئی قدغن نہیں لگائی لیکن ڈپارٹمنٹ آف ڈیفنس نے حال ہی میں ملازمین کو ہدایات جاری کی تھیں کہ جو بھی اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرے تو ہوشیار رہے۔

  • وزیر اعظم نے 2020 کو ترقی اور خوشحالی کا سال کیوں قرار  دیا

    وزیر اعظم نے 2020 کو ترقی اور خوشحالی کا سال کیوں قرار دیا

    وزیر اعظم نے 2020 کو ترقی اور خوشحالی کا سال قرار دے دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ایئر یونیورسٹی کے نئے کیمس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 2020 میں پاکستانی معیشت بہت اوپر جائے گی۔ ملک کومستحکم کرنےمیں کامیاب ہوگئےہیں

    انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر کم ہونے سے مہنگائی بڑھی ہے۔ 2020 میں سیاحت میں بہت اضافہ ہو گا۔ عالمی ادارے ہماری معاشی بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی میں مشرق وسطیٰ سے طالب علم یہاں تعلیم حاصل کرنے آیا کرتے تھے۔ اعلیٰ تعلیم کا معیار بڑھانا بہت ضروری ہے۔ جدید دور کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے ٹیکنالوجی سے مستفید ہونا ضروری ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہم نےتعلیم کے شعبے پر توجہ نہیں دی گئی۔ محدودوسائل کے باوجود تعلیم کو ترجیح دینا ہوگی۔ حضوراکرمﷺ نے تعلیم کومقدس فریضہ قرار دیا تھا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ برے دن آزمائش کے لیے آتے ہیں۔ ان شاءاللہ پاکستان برے دنوں سے جلد نکل جائےگا۔ آزمائشوں سے نکل کر قوم مضبوط بنتی ہے.ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے شمار وسائل سے نوازا ہے۔ ہمارا ہدف ملکی نظام ٹھیک کرکے میرٹ بحال کرنا ہے۔ سابق حکمران ملک کو ایشین ٹائیگر بنانا چاہتے تھے، یہ چھوٹا وژن ہے۔ میں پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنانا چاہتا ہوں جس میں سب کے لیے ایک جیسا قانون تھا، جس نے پہلی دفعہ کمزور طبقے کی ذمہ داری لی۔

    وزیراعظم عمران خان نے اعتراف کیا کہ 2019ء ایک مشکل سال تھا۔ روپے کی قدر میں کمی ہونا شروع ہوئی تو حالات بہت خراب تھے۔ روپے کی قدر کم ہونے سے ہی مہنگائی بڑھی، تاہم اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اب معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں۔ عالمی ادارے معاشی بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں۔ انشا اللہ 2020ء میں پاکستان ترقی کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے اداروں کو مضبوط کرنا ہے، میرٹ کا سسٹم لانا ہے۔ ہمارا بڑا ہدف سسٹم کو بہتر کرنا ہے۔

  • نیب کو2019 میں کتنی شکایات موصول ہوئیں، رپورٹ آگئی

    نیب کو2019 میں کتنی شکایات موصول ہوئیں، رپورٹ آگئی

    نیب کو2019 میں کتنی شکایات موصول ہوئیں، رپورٹ آگئی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کو گزشتہ سال بدعنوانی کے حوالے سے 51,591 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 46,123 کرپشن شکایات کو قانون کے مطابق نمٹایا گیا۔

    اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت سال 2019ء کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔نیب اعلامیہ کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کہ اس وقت 13,299 کرپشن شکایات پر کارروائی کی جارہی ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب نے سال 2019 میں 574 کرپشن کیسز پر انکوائری کی منظوری دے دی۔ 859 انکوائریوں پر باقاعدہ تحقیقات کی جارہی ہیں۔نیب اعلامیہ کے مطابق سال 2019 میں 206 کرپشن کیسز پر باقاعدہ ریفرنسز دائر کیے گئے۔ چیئرمین نیب کی قیادت میں 178 ارب روپے برآمد کرکے 600 ریفرنسز دائر کیے گئے. نیب نے گزشتہ برس اپنی کارکردگی کو کافی تیز کیا اور نیب کے شکنجے میں کئی بڑے بڑے نام آئے.

  • وفاقی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق بل منظور

    وفاقی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق بل منظور

    وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق بل منظور

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ذرائع کے مطابق آرمی ایکٹ میں جس ترمیم تجویز کی گئی ہے اس کے تحت آرمی چیف کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہوگا۔

    ترامیمی قوانین کا اطلاق تینوں سروسز چیفس پر ہوگا۔ آرمی ترمیمی ایکٹ کی منظوری پارلیمنٹ کے رواں اجلاس میں لی جائے گی۔

    ترامیمی قوانین کا اطلاق تینوں سروسز چیفس پر ہوگا اور اس معاملے پراتحادی جماعتوں اور اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کا ٹاسک پرویز خٹک کو سونپ دیا گیا۔ترمیمی ایکٹ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے آج ہونے والے سیشن میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ہنگامی اجلاس آج ہی وزیراعظم ہاؤس میں طلب کیا گی جس میں تمام وزیر اور معاونین خصوصی نے شرکت کی۔

    خیال رہے کہ کابینہ کا آخری اجلاس ایک روز ہی ہوا تھا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔گزشتہ اجلاس میإ غریب عوام کیلئے مزید سہولیات اور یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیا ضروریہ کی مد میں 6 ارب کی رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا
    ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں نیب ترمیمی آرڈینینس کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اتحادی جماعتوں کے تحفظات پر وزیراعظم نے کہا کہ نیب ترمیمی بل میں اپوزیشن کی تجاویز پر بھی غور کیا جائے گا۔

    اس حوالے سے وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی اپوزیشن سے مذاکرات کرے گی۔ واضح رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے سابق وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے نیب قوانین میں ترامیم تجویز کی ہیں۔ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب کے اختیارات کم کر کے ادارے کو مضبوط بنایا جائے۔

  • معاملات درست نہ کیے تو مستقبل ہاتھ سے نکل جائے گا: فواد چودھری

    معاملات درست نہ کیے تو مستقبل ہاتھ سے نکل جائے گا: فواد چودھری

    سینیٹ اجلاس، معاملات درست نہ کیے تو مستقبل ہاتھ سے نکل جائے گا: فواد چودھری

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ سو فیصد اتفاق رائے نہیں ہوتا، جمہوریت میں کم ازکم اتفاق رائے ہوتا ہے، تمام ادارے تمام معاملات میں قصور وار نہ ہی بے قصور ہیں، غلطیاں عدلیہ، فوج، سیاست دانوں سے بھی ہوئی ہونگی۔
    چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مسئلہ چاروں اداروں میں باہم دست وگریبان ہے، چاہتا ہوں نئے سال کا آغازمختلف ہونا چاہیے، نئے سال میں ہماری مرضی ہے نیا باب لکھیں یا پچھلی کتاب پڑھنا شروع کردیں۔

    وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ 2020کا نیا سورج طلوع ہوچکا ہے، روس، عراق، مشرقِ وسطی کو ہمیں دیکھنا چاہیے۔ ہم نے معاملات درست نہ کیے تو مستقبل ہاتھ سے نکل جائے گا۔

    فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف کو کہتے ہیں ٹانگ دیں لیکن پی سی او ججز کو تحفظ دیتے ہیں، آئین کے اندروزیراعظم کا احترام لازم ہیں۔ عدلیہ کا بہت احترام کرتا ہوں۔ سپریم کورٹ،عدالتیں سیاست دانوں کا احتساب کرنا چاہتے ہیں جوڈیشری خود پبلک اکاؤنٹ کمیٹی میں آنے کوتیارنہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران، احتساب کے نظام، آرمی ایکٹ پراتفاق رائے ہو سکتا ہے، فوج ہم سب کی ہے، ہمیں ان ایشوز پر اتفاق رائے پیدا کرنا چاہیے۔

    اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تلخیاں ہے، الیکشن کمیشن کے ممبران، چیئرمین الیکشن کمیشن خود نہیں لگا سکتے تو پھر کم ازکم اتفاق رائے قائم نہیں رکھ سکتے، اس طرح پھرجمہوریت نہیں چل سکتی۔

    اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے سینیٹر راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ ریکوزیشن میں پہلا ایجنڈا آرڈیننس کے اجراء کا معاملہ تھا، آرڈیننس کے معاملے میں سینیٹ کو اندھیرے میں رکھا گیا ہے، اجلاس میں کشمیر کی صورتحال پر بات ہونی چاہئے۔

    سینٹر ظفر الحق کا کہنا تھا کہ احتساب کا عمل یکطرفہ، ظالمانہ غیر قانونی طریقے سے چلایا جا رہا ہے، احتساب کے طریقے سے کوئی مطمئن نہیں ہے، اپوزیشن نے اجلاس کے لئے ایجنڈا دیا، ایجنڈے کو شامل نہ کرنے کے پیچھے منفی سوچ ہی ہو گی۔
    سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہم نے عوام کیلئے کیا قانون سآزی کی ہے۔ سال 2019 میں حکومتی عدم دلچسپی کے باعث قانون سازی نہیں کر سکے۔
    انہوں نے کہا کہ نئے سال کے آغاز پر بجلی، ایل پی جی، آٹے اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ حکومت کو بتانا ہو گآ کہ اسے ہر محاذ پر ناکامی کیوں ہو ئی ہے؟
    سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ آج کشمیر کا مسئلہ کہاں گیا۔ کشمیر کے معاملے پر حکومت نے مکمل خاموشی اختیار کی ہے۔نہوں نے کہا کہ ایک طرف وزیراعظم جلسوں میں عدالتوں سے متعلق بات کرتے ہیں، جس کا جواب چیف جسٹس دیتے ہیں۔ اداروں کے درمیان ٹکراو کی صورتحال ہے۔

    سراج الحق نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے لیے سب سے پہلے غدار کا لفظ عمران خان نے ادا کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت آگے چلنے سے پہلے اپنی کارکردگی پیش کرے۔ اپوزیشن کی ریکوزیشن کو حکومت نے بلڈؤز کیا ہے۔

  • پاک چین دوستی زندہ باد: چین ، پاکستان میں آزاد تجارتی معاہدے کے فیز ٹو کا آغاز

    پاک چین دوستی زندہ باد: چین ، پاکستان میں آزاد تجارتی معاہدے کے فیز ٹو کا آغاز

    اسلام آباد : پاک چین دوستی زندہ باد: چین ، پاکستان میں آزاد تجارتی معاہدے کے فیز ٹو کا آغاز،اطلاعات کےمطابق چین ، پاکستان میں آزاد تجارتی معاہدے کے فیز ٹو کا آغاز ہوگیا ، دونوں ممالک کے باہم اتفاق سے 3251ٹیرف لائنز پر کسٹمز ڈیوٹی مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے۔

     

     

    مقبوضہ کشمیر 2019 بھی شہادتوں اورقربانیوں میں گزرگیا،بھارتی فوج کے مظالم جاری

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاکستان اور چین کسٹمزاشیاپروٹوکول کاایس آراو جاری کردیا ، ایس آر او سے کسٹمز اشیا پروٹوکول پرعملدرآمد کیا جاسکے گا، وزارت تجارت سے مشاورت کے بعد ایس آر او تیار کیا گیا۔

     

    نبی کریم کی شان میں گستاخی کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پرمنظور

    ایف بی آر کے ذرائع کےمطابق ایس آراو کے مطابق یکم جنوری 2020سے ان اشیاء پر کوئی کسٹمز ڈیوٹی عائد نہیں ہو گی، کیٹیگری اے7میں اشیا پر کسٹمز ڈیوٹی کو 7سال میں اور کیٹیگری اے15میں کسٹمز ڈیوٹی کو 15سال تک ختم کردیا جائے گا۔

     

     

    2020 کا پہلا غیرملکی شخصیت کا دورہ پاکستان بہت اہم

    پاک چین ماہرین معاشیات نے یہ بھی فیصلہ کیا ہےکہ موپ ٹو میں شامل اشیاپر ڈیوٹی کی شرح کو 2 سال میں 20 فیصد کم کیا جائے گا، کیٹیگری سی 1میں شامل اشیا پر ڈیوٹی کی شرح بنیادی شرح کے مطابق ہی رہے گی ، کیٹیگری سی 2 میں شامل اشیاپر کسٹمز ڈیوٹی پر کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

     

    20 سال میں بیٹے کو بڑا کیا، پولیس نے20 منٹ میں مار دیا،بھارتی مسلم ماں کی دہائی

    یاد رہے دسمبر 2019 میں پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والے تجارتی معاہدے میں طے پایا تھا ، جس کے تحت پاکستان کی 313 مصنوعات کو یکم جنوری سے ڈیوٹی فری رسائی ہوگی، پاکستان کو آسیان ممالک کے برابرمراعات ملیں گی۔

  • سخت سردی محکمہ تعلیم کی طرف سے تعلیمی اداروں‌ میں‌ چھٹیوں کے اضافے کا امکان

    سخت سردی محکمہ تعلیم کی طرف سے تعلیمی اداروں‌ میں‌ چھٹیوں کے اضافے کا امکان

    لاہور:سخت سردی محکمہ تعلیم کی طرف سے تعلیمی اداروں‌ چھٹیوں کے اضافے کا امکان ،اطلاعات کےمطابق حکومت پنجاب کی طرف سے محکمہ تعلیم کوہدایت کی گئی ہےکہ سردی کی موجودہ شدت جاری رہی تو سکولوں میں مزیدچھٹیاں کردی جائیں‌

     

    11 سالہ بھارتی طالبہ نے تیراندازی میں ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

    پنجاب حکومت نے اس حوالے سے فیصلہ کیا ہے کہ اگر سردی کی موجودہ شدت برقرار رہی تو صوبے میں سکولوں کی چھٹیاں بڑھائی جاسکتی ہیں۔ اگرسردی کی شدت کم ہوگئی تو چھٹیاں نہیں بڑھائی جائیں گے۔سی ای اوایجوکیشن لاہورپرویزخان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ صوبائی وزیر تعلیم کریں گے۔

     

     

    دوبھارتی فوجی کشمیر میں آپریشن کے دوران ماردیئے گئے

    ذرائع کےمطابق اس چیز کومانیٹرکرنے کے لیے محکمہ سکولز ایجوکیشن نے محکمہ موسمیات سے موسم کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ لینا شروع کر دی ہے۔ اور پنجاب حکومت نے اس پر ورکنگ بھی شروع کر دی ہے۔

     

     

    مقبوضہ کشمیر 2019 بھی شہادتوں اورقربانیوں میں گزرگیا،بھارتی فوج کے مظالم جاری

  • 2020 کا پہلادن3 لاکھ سے زائد بچے پیدا ہونے کی توقع، پاکستان میں کتنے پیدا ہوں گے،دلچسپ رپورٹ

    2020 کا پہلادن3 لاکھ سے زائد بچے پیدا ہونے کی توقع، پاکستان میں کتنے پیدا ہوں گے،دلچسپ رپورٹ

    نیویارک:دنیا میں ہردن خوشیوں کے ساتھ طلوع ہوتا اورغروب بھی ہوتا ہے ، ایسے ہی ہردن کئی افراد ، خاندان اوراقوام کے لیے تکلیف دہ بھی بن کرآتا ہے، مگرآج کا دن اس حوالے سے دوسرے دنوں سے مختلف ہے کہ آج کے دن یعنی سال کے پہلے دن ، کتنے بچے دنیا بھرمیں پیدا ہوئے یہ بھی ایک دلچسپ صورتحال ہے،

    ذرائع کےمطابق اقوام متحدہ کاکہناہےکہ سال 2020 کےپہلےدن دنیابھرمیں 3 لاکھ سےزائدبچوں کی پیدائش متوقع ہے یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق سال 2020 کے پہلے روز دنیا بھر میں 3 لاکھ 92 ہزار سے زائد بچوں کی پیدائش متوقع ہےجن میں 16 ہزار 787 بچوں کی پیدائش صرف پاکستان میں متوقع ہے۔

    رپورٹ کےمطابق دنیابھرمیں 3 لاکھ 92 ہزار 78 بچوں کی متوقع پیدائش میں سےسب سےزیادہ بچےبھارت میں پیدا ہونے کی توقع ہے جن کی تعداد 67 ہزار 385 ہے۔جس کے بعد دوسرے نمبر پرسب سےزیادہ آبادی والے ملک چین ہے،جس میں 46 ہزار 299، نائیجیریا میں 29 ہزار 39 بچے پیداہونے کی امید کی جارہی ہے،

    رپورٹ کے مطابق سال 2018 میں 2.5 ملین پیدائشی بچے اپنی پیدائش کے پہلے مہینے میں ہی انتقال کرگئے جن میں قبل از وقت پیدائش، دوران زچگی اور انفیکشن موت کی بڑی وجوہات تھیں۔

    رپورٹ کےمطابق تربیت یافتہ نرسیں اوردائیاں صحت کےبنیادی اصولوں کےباوجودٹھیک سےخیال نہیں رکھتی جس کی وجہ سے زچہ وبچہ کوکافی نقصان اٹھاناپڑتاہے ۔ہم چاہتےہیں کہ نہ صرف ہربچہ پہلےدن سےبھرپورزندگی گزاریں اورکئی دہائیوں تک زندہ رہیں اورپیدا ہوتےہی وہ محفوظ ہاتھوں میں جائے ۔

  • تھانوں میں تبدیلی کا آغاز، عوام  کی سہولت کے لیے نیا آلہ لگایا جائے گا

    تھانوں میں تبدیلی کا آغاز، عوام کی سہولت کے لیے نیا آلہ لگایا جائے گا

    تھانوں میں تبدیلی کا آغاز، عوام کی سہولت کے لیے نیا آلہ لگایا جائے گا
    باغی ٹی وی :عوامی شکایات کے فوری حل کے لیے راولپنڈی ریجن کے سب تھانوں میں ’ہیلپر بٹن‘ لگائے جائیں گے۔ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) راولپنڈی ڈاکٹر سہیل حبیب تاجک کا کہنا ہے کہ سائلین کی شکایات کے فوری اندراج اور انصاف کے عمل کو تیز بنانے کے لیے گزشتہ برس ’کرائم‘ ایپلیکشن (ایپ) لانچ کرنے کے بعد، رواں برس تھانوں کو ہیلپر بٹن نصب کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔پاکستان کے شہریوں کو اکثر یہ شکایت رہتی ہے کہ تھانوں میں شکایات کا اندراج نہیں کیا جاتا۔

    اس پریشانی کو دور کرنے اور شکایات کے فوری اندراج کے لیے سائل ہیلپر بٹن کا استعمال کرے گا جس کے ذریعے تمام سینئر افسران بشمول آر پی او کو یہ پیغام پہنچ جائے گا کہ سائل کی شنوائی نہیں ہو رہی.اس الرٹ بٹن کے ذریعے عوام کا فیڈ بیک بھی افسران تک پہنچ سکے گا اور وہ جان پائیں گے کہ پولیس کس حد تک عوام کے مسائل حل کر پا رہی ہے اور اس کی کارکردگی کس سمت میں جا رہی ہے۔

    جیسے ہی سائل ہیلپر بٹن دبائے کا خودکار طریقے سے ایس او ایس کا پیغام چلا جائے گا
    آر پی او ڈاکٹر سہیل حبیب تاجک کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد پولیس کے بارے میں عوام کا نظریہ تبدیل کرنا اور عوامی اعتماد حاصل کرنا ہے۔واضح رہے کہ عوام یہ بات شدت سے محسوس کی جاتی ہے کہ پولیس والے ان کے مسائل سنتے نہیں ہیں،اور غریب آدمی کی پولیس میں کوئی شنوائی نہیں‌ ہے.