Baaghi TV

Author: +9251

  • حسب روایت پاکستان اوربھارت کےدرمیان جوہری تنصیبات سےمتعلق فہرستوں کاتبادلہ

    حسب روایت پاکستان اوربھارت کےدرمیان جوہری تنصیبات سےمتعلق فہرستوں کاتبادلہ

    اسلام آباد:حسب روایت پاکستان اوربھارت کےدرمیان جوہری تنصیبات سےمتعلق فہرستوں کاتبادلہ،اطلاعات کےمطابق پاکستان اوربھارت کےدرمیان نئےسال کےآغازپرقیدیوں، جوہری تنصیبات اورسہولتوں سے متعلق فہرستوں کا تبادلہ ہوا،یہ تبادلہ مختلف معاہدوں کےتحت انجام پایا۔

    ترجمان دفترخارجہ کاکہنا ہےکہ فہرستوں کاتبادلہ دوطرفہ معاہدےکےتحت پاکستان نے فہرست باضابطہ طور پر بھارتی ہائی کمیشن کے سپرد کردی۔دونوں ممالک معاہدے کےتحت جوہری تنصیبات اور سہولتوں کے بارے میں یکم جنوری کو مطلع کرتے ہیں، فہرستوں کے تبادلے کا یہ سلسلہ سنہ 1992 سے جاری ہے۔

    وزارت خارجہ نے بھارتی ہائی کمیشن اہلکار کو فہرست باضابطہ طور پر ساڑھے 10 بجے سپرد کی جبکہ بھارتی وزارت خارجہ نے 11 بجے فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو فراہم کی۔دونوں ممالک سال میں 2 بار، یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرست کے تبادلے کے پابند ہیں

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 282 بھارتی شہری قید ہیں، جن میں 55 عام شہری اور 227 ماہی گیر شامل ہیں۔واضح رہے کہ پہلی بار پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی تنصیبات پر حملوں کی ممانعت اور فہرست کے تبادلے کا معاہدہ 31 دسمبر 1988کو ہوا تھا جس پر 27 جنوری 1991ءسے عملدرآمد شروع کیا گیا۔

  • ثنا اللہ عباسی انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا تعینات، پولیس میں اہم تبدیلیاں

    ثنا اللہ عباسی انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا تعینات، پولیس میں اہم تبدیلیاں

    ثنا اللہ عباسی انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا تعینات، پولیس میں اہم تبدیلیاں

    باغی ٹی وی ثنا اللہ عباسی کو انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا تعینات کردیا گیا ہے۔گریڈ 21 پولیس سروس کے ثنا اللہ عباسی اس سے قبل آئی جی گلگت بلتستان تعینات تھے۔

    پولیس سروس گریڈ 22 کے ڈاکڑ نعیم خان کواسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان خیبرپختونخوا(کے پی) پولیس کی کارکردگی پر عدم اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے تبادلوں کی منظوری دی تھی۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے آئی جی خیبر پختونخوا کے لیے تین نام وزیر اعظم آفس کو بھجوائے تھے۔ تین ناموں میں سینئر پولیس افسران محمد طاہر، ثنا اللہ عباسی اور محمد سلیمان کے نام شامل تھے۔اس سے قبل آئی جی خیبرپختونخوا نے گریڈ 16اورگریڈ17کے گیارہ سب ڈویژنل پولیس افسروں اور پشاور کے چھ تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلوں وتعیناتیوں کے احکامات جاری کردئیے۔سی پی اوآفس سے جاری ہونیوالے جمعہ کے روز اعلامیہ کے مطابق گریڈ17کے ایس ڈی پی اوسرڈھیری چارسدہ ڈی ایس پی ایازمحمود کو ایس ڈی پی اواکوڑہ نوشہرہ مقررکردیا ہے

  • اسد عمر نے پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر کراچی کے لیے کچھ کرنے کا عزم ظاہر کر دیا.

    اسد عمر نے پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر کراچی کے لیے کچھ کرنے کا عزم ظاہر کر دیا.

    اسد عمر نے پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر کراچی کے لیے کچھ کرنے کا عزم ظاہر کر دیا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان یپلزپارٹی مشکلات میں گھری ہوئی ہے اور عوام میں اس کی جڑیں کمزور ہوچکی ہیں۔

    کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ہونے والےاجلاس کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سیاسی طور پر ہاتھ پاوَں ضرور مارے گی۔ جمہوری نظام میں سیاست ہر جماعت کا حق ہے۔

    اسد عمر نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت کے لیے اندرونی جمہوریت ضروری ہے۔ ہمارے اور صوبائی حکومت کے مابین شدید اختلافات ہیں مگر عوام کی بہتری کے لیے سیاست آڑے نہیں آنے دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے بھی بہت سی باتیں سنا کرتے تھے۔ پیپلزپارٹی اور فضل الرحمان کہہ رہے ہیں کہ یہ تبدیلی کا سال ہے۔ دونوں ٹھیک کہہ رہے ہیں، ترقی ہوگی تو تبدیلی آئےگی۔

    وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ وسیم اختر کراچی ٹرانسفارمیشن کمیٹی کے اجلاس میں شریک تھے۔ انہوں نے کسی قسم کے تحفظات کا اظہار نہیں کیا۔ ایم کیو ایم اجلاس میں شریک تھی اس نے کوئی گلہ نہیں کیا۔ میئرکراچی وسیم اختر بااختیار ہوتے تو زیادہ تیزی سے کام کرسکتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ گرین لائن کے حوالے سے وفاق نے اپنا کام کر لیا ہے لیکن صوبائی حکومت نے نہیں کیا۔ اب ایس آئی ڈی ایل اور صوبے کے مابین دستخط ہونے ہیں۔

    وفاقی وزیر اسد عمر نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی کی عوام کے اندر جڑیں کمزور ہوچکی ہیں، وسیم اختر کراچی ٹرانسفارمیشن کمیٹی کے اجلاس میں شریک تھے، میئر کراچی نے کسی قسم کے تحفظات کا اظہار نہیں کیا، میئر کراچی با اختیار ہوتے تو زیادہ تیزی سے کام کرسکتے تھے، وزیراعظم بار بار کہتے ہیں کراچی کیلئے کچھ کرنا ہے، سندھ کا لوکل گورنمنٹ سسٹم آئین کے خلاف ہے، مقامی حکومت کا نظام غیر فعال ہے، باوجود اس کے ہم کام کر رہے ہیں۔

    کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، چند ہفتے پہلے اجلاس میں بڑے فیصلے کرلیے گئے تھے، ایس آئی ڈی سی ایل منصوبوں کی تکمیل کیلئے تیزی سے کام کر رہا ہے، کراچی کے بہت سے منصوبے مکمل ہونے والے ہیں، گرین لائن منصوبوں میں تیزی لائی جائے گی، وفاق نے کراچی کے منصوبوں کیلئے فنڈز مہیا کر دیئے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کے فور منصوبے پر مشکلات پیدا ہوئی تھیں، وزیراعظم جلد کراچی کا دورہ کر کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے، حکومت کے وسائل محدود ہیں لیکن کام کرنا ہے، کے فور منصوبہ، سندھ حکومت کی تکنیکی کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار ہے، کراچی میں پانی کی شدید قلت ہے، پانی کی قلت ختم کرنے کیلئے کے فور اہم منصوبہ ہے۔

  • ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کا شیڈول جاری

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کا شیڈول جاری

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 20 فروری سے 22 مارچ تک جاری رہنے والےٹورنامنٹ کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ میں شامل 34 میچز ملک بھر کے 4 مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے آغاز میں 50 روز باقی رہ جانے پر پی سی بی کی جانب سے ایونٹ کے مکمل شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس دن کی مناسبت سے قومی کرکٹ کے گڑھ، قذافی اسٹیڈیم لاہور کے داخلی دروازے کے باہر ایک کاؤنٹ ڈاؤن کلاک بھی لگایا ہے۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

    ایونٹ کا واحد کوالیفائر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ایلیمنٹرز اورفائنل کی میزبانی قذافی اسٹیڈیم لاہور کے سپرد کی گئی ہے۔

    چونتیس میچوں پر مشتمل ایونٹ کے 14 میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور ، 9 نیشنل اسٹیڈیم کراچی، 8 پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی اور 3 ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

    شیڈول کے مطابق دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنے 4 میچز کراچی، 3 لاہور 2 راولپنڈی اور 1 ملتان میں کھیلے گی۔پشاور زلمی آئندہ ایڈیشن میں اپنے 5 میچز راولپنڈی،3 کراچی جبکہ 1،1 لاہور اور ملتان میں کھیلے گی۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020میں اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے 5 میچز راولپنڈی، 3 لاہور اور 2 کراچی میں کھیلے گی۔ کراچی کنگز اپنے 5 میچز کراچی، 2،2 لاہور اور راولپنڈی جبکہ ایک ملتان میں کھیلے گی۔

    تفصیلات کے مطابق لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز اپنے 5 میچز لاہور، 3 ملتان جبکہ 1،1 راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے گی۔ لاہور قلندرز اپنے 8 میچز لاہور جبکہ 1،1 کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے گی۔

    احسان مانی، چیئرمین پی سی بی:

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی میزبانی کے بعد ایچ بی ایل پی ایس ایل کے تمام میچز کا پاکستان میں انعقاد پاکستان کرکٹ بورڈ کی بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ لیگ کی پاکستان ہے اور اس کے تمام میچز ہوم گراؤنڈز پر ہی کھیلے جانے چاہیے۔ احسان مانی نے کہا کہ گذشتہ ایڈیشن کے اختتام پر انہوں نے پاکستانی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے اور آج وہ وعدہ وفا ہورہا ہے۔

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں 36 غیرملکی کھلاڑی شرکت کررہے ہیں، لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے لیے 425 غیرملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی تھی جس میں بنگلہ دیش کے 23، افغانستان کے 39، انگلینڈ کے 109، آسٹریلیا کے 12، جنوبی افریقہ کے 27، سری لنکا کے 39، نیوزی لینڈ کے 11، ویسٹ انڈیز کے 82، زمباوے کے9، امریکہ کے 6، متحدہ عرب امارات کے 9، سنگاپور کے 4، سکاٹ لینڈ کے 5، اومان کے 9، نیدرلینڈز کے 7نیپال کے 8، آئرلینڈ کے 6، کینیڈا کے 10، ہانگ کانگ کے 7 جبکہ برمودا، کینیا اور نمبیا کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیرملکی کھلاڑیوں کی اس تعداد میں رجسٹریشن کروانے سے دنیا بھر میں یہ مثبت پیغام گیا ہے کہ پاکستان ایک پرامن اور محفوظ ملک ہے۔چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ اس ایونٹ کے انعقاد سے معیشت اور سیاحت کو فروغ ملے گا جو ملک کی مجموعی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔

    احسان مانی نے کہا کہ لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا انعقاد ملک میں موجود کرکٹ کے مداحوں کو ایک طویل انتظار کے بعد اپنے پسندیدہ کرکٹرز کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع فراہم کرے گا۔وہ پرامید ہیں کہ گذشتہ سال کی طرح رواں سال بھی ہر پاکستانی اس ایونٹ کے انعقاد کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گا اوراس دوران شائقینِ کرکٹ کی ایک بڑی تعداد اسٹیڈیمز کا رخ کرے گی۔

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ بھی کھلاڑیوں، کمرشل پارٹنرز، میڈیا اورمداحوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مقامی انتظامیہ اور سیکورٹی ایجنسیز کے تعاون کے مشکور ہیں جنہوں نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کو مکمل طور پر پاکستان لانے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھرپور مدد کی ۔

    شیڈول:

    20 فروری:

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی (میچ کےآغاز کا وقت جلد جاری کردیا جائے گا)

    21 فروری :

    دوپہر 2 تا شام 5:15بجے: کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی
    شام 7 تا رات 10:15 بجے: لاہور قلندرز بمقابلہ ملتان سلطانزبمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور

    22 فروری:

    دوپہر 2 تا شام 5:15بجے: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی
    شام 7 تا رات 10:15 بجے: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانزبمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور

    23 فروری:

    دوپہر 2 تا شام 5:15بجے: کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی
    شام 7 تا رات 10:15 بجے: لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈبمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور

    26 فروری:

    شام 7 تا رات 10:15 بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم

    27 فروری:

    شام 7 تا رات 10:15 بجے: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی

    28 فروری:

    دوپہر 2 تا شام 5:15بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم
    شام 7 تا رات 10:15 بجے: پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی

    29 فروری:

    دوپہر 2 تا شام 5:15بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم
    شام 7 تا رات 10:15 بجے: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی بمقام پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی

    یکم مارچ:

    شام 7 تا رات 10:15 بجے: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز بمقام پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی

    2 مارچ:

    شام 7 تا رات 10:15 بجے: پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز بمقام پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی

    3 مارچ:

    شام 7 تا رات 10:15 بجے: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور

    4 مارچ:

    شام 7 تا رات 10:15 بجے: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور

    5 مارچ:

    شام 7 تا رات 10:15 بجے: پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی

    6 مارچ:

    شام 7 تا رات 10:15 بجے: کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور

    7 مارچ:

    دوپہر 2 تا شام 5:15: پشاور زلمی بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی
    شام 7 تا رات 10:15 بجے: لاہور قلندرز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور

    8 مارچ:

    دوپہر 2 تا شام 5:15بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی
    شام 7 تا رات 10:15 بجے: لاہور قلندرز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور

    10 مارچ:

    شام 7 تا رات 10:15 بجے: لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور

    11 مارچ:

    شام 7 تا رات 10:15 بجے: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور

    12 مارچ:

    شام 7 تا رات 10:15 بجے: کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی

    13 مارچ:

    شام 7 تا رات 10:15 بجے: پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی

    14 مارچ:

    شام 7 تا رات 10:15 بجے: کراچی کنگز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی

    15 مارچ:

    دوپہر 2 تا شام 5:15بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور
    شام 7 تا رات 10:15 بجے: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی

    17 مارچ:

    شام 7 تا رات 10:15 بجے: کوالیفائر (ون بمقابلہ ٹو) بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی

    18 مارچ:

    شام 7 تا رات 10:15 بجے: ایلیمنٹر ون (تھری بمقابلہ فور) بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور

    20 مارچ:

    شام 7 تا رات 10:15 بجے: ایلیمنٹر ٹو (کوالیفائر کی لوزر بمقابلہ ایلیمنٹر کی ونر) بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور

    22 مارچ:

    فائنل بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور (میچ کےآغاز کا وقت جلد جاری کردیا جائے گا)

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے بارے میں:

    • ہر اسکواڈ میں کم از کم 16 اور زیادہ سے زیادہ 18 کھلاڑی شامل ہوں گے۔ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی ترتیب کچھ یوں ہیں: تین پلاٹینم، تین ڈائمنڈ، تین گولڈ، پانچ سلور، دو ایمرجنگ اور دو سپلمنٹری(اختیاری)۔
    • 16 رکنی اسکواڈ میں 11 مقامی اور 5 غیرملکی کھلاڑیوں کی شمولیت لازمی ہوگی تاہم 18 رکنی اسکواڈ میں کھلاڑیوں کی ترتیب 2 آرڈر میں کی جاسکتی ہے۔اسکواڈ میں یا تو 12 مقامی اور 6 غیرملکی کھلاڑی ہوں گے یا پھر 13 مقامی اور 5 غیرملکی کھلاڑی شامل ہوں گے۔
    • پلیئنگ الیون میں کم از کم 3 اور زیادہ سے زیادہ 4غیرملکی کھلاڑیوں کی شرکت لازمی ہوگی۔
    • ہر فرنچائز ایک کھلاڑی کوایمبسڈر ز اور ایک کو مینٹورز مقرر کرسکتی ہے۔
    • نظرثانی شدہ سیلری کیپس:
    • پلاٹینم: 23 ملین – 34 ملین پاکستانی روپے( 147 ہزار تا218 ہزارامریکی ر ڈالر)
    • ڈائمنڈ: 11.5ملین – 16 ملین پاکستانی روپے( 73 ہزار تا103 ہزارامریکی ر ڈالر)
    • گولڈ: 6.9ملین – 8.9ملین پاکستانی روپے( 44ہزار تا58 ہزارامریکی ر ڈالر)
    • سلور: 2.4 ملین – 5.4ملین پاکستانی روپے( 15 ہزار تا35 ہزارامریکی ر ڈالر)
    • ایمرجنگ: 1ملین – 1.5ملین پاکستان روپے( 6.5ہزار تا9.5 ہزارامریکی ر ڈالر)

  • پاکستان سپرلیگ 2020 کا شیڈول جاری،کون کس سے ٹکرائے گا یہ بھی بتادیا

    پاکستان سپرلیگ 2020 کا شیڈول جاری،کون کس سے ٹکرائے گا یہ بھی بتادیا

    لاہور:پاکستان سپرلیگ 2020 کا شیڈول جاری،کون کس سے ٹکرائے گا یہ بھی بتادیا،اطلاعات کےمطابق پاکستان سپر لیگ 2020 کا شیڈول جاری کردیا گیا، کراچی کنگز اپنا پہلا میچ 21 فروری کو پشاور زلمی کے ساتھ کھیلے گی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن کا شیڈول جاری کردیا گیا، تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔

    پی ایس ایل 2020 کا آغاز 20 فروری سے ہوگا، 4 مقامات پر 34 میچز کھیلے جائیں گے، ایونٹ کے 14 میچز لاہور، 9 کراچی، 8 راولپنڈی اور 3 ملتان میں ہوں گے۔

    دونوں ایلی منیٹر میچز بھی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ پی ایس ایل 5 کا فائنل بھی 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ ٹکٹوں کی فروخت 20 جنوری سے شروع ہوگی،پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردی شیڈول کےمطابق ایونٹ کا افتتاحی میچ کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    پاکستان سپر لیگ کے میچزجوکراچی میں کھیلے جائیں گے ان کا بھی شیڈول بتا دیا گیا ہے،کراچی کنگز اپنا پہلا میچ 21 فروری کو پشاور زلمی کے ساتھ کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔ کراچی کنگز کے 2 میچز لاہور، 2 راولپنڈی اور ایک ملتان میں ہوگا، اپنے ہوم گراؤنڈ پر کراچی کنگز 4 میچز کھیلے گی۔

    کراچی کنگز اپنا دوسرا میچ 23 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے کراچی میں کھیلے گی، تیسرا میچ 28 فروری کو ملتان سلطانز سے ملتان میں ہوگا، جبکہ چوتھا میچ یکم مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ راولپنڈی میں ہوگا۔

    کراچی کنگز کا پانچواں میچ پشاور زلمی سے 2 مارچ کو راولپنڈی میں جبکہ اگلا میچ 6 مارچ کو ملتان سلطانز سے لاہور میں ہوگا۔اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہونا پی سی بی کی کامیابی ہے، پانچویں ایڈیشن میں 36 غیر ملکی کھلاڑی شرکت کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ لیگ پاکستان کی ہے اور اس کے تمام میچز ہوم گراؤنڈز پر ہی کھیلے جانے چاہیئے۔ گزشتہ ایڈیشن کے اختتام پر پاکستانی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ پی ایس ایل 2020 کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے اور آج وہ وعدہ وفا ہو رہا ہے۔

  • نامحرم خاتون سے ہاتھ ملانا گناہ ہے ، پوپ نے ہاتھ پکڑنے والی خاتون کوجھاڑپلادی

    نامحرم خاتون سے ہاتھ ملانا گناہ ہے ، پوپ نے ہاتھ پکڑنے والی خاتون کوجھاڑپلادی

    ویٹیکن سٹی:نامحرم خاتون سے ہاتھا ملانا گناہ ہے، پوپ نے ہاتھ پکڑنے والی خاتون کوجھاڑپلادی، پوپ نےخاتون کوجھاڑپلادی ،اطلاعات کےمطابق کیتھولک مسیحیوں کےروحانی پیشواپوپ فرانسس کےساتھ ناخوش گوارواقعہ پیش آگیا۔

    عالمی ذرائع ابلاغ کےمطابق کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشواپوپ فرانسس نئےسال کےآغازکےموقع پرعیسائیوں کے مقدس شہر ویٹیکن سٹی کے سینٹ پیٹرزاسکوائرمیں زائرین اورعقیدت مندوں کومبارکباددیتےہوئےمصافحہ بھی کر رہے تھےکہ ہاتھ ملانےکےدوران ایک ناخوشگوار واقعہ سامنےآیاہے ۔

    امریکی نشریاتی ادارے کا کہنا ہےکہ اس موقع پرپوپ فرانسس بچوں سےہاتھ ملا کردورجانےلگےتوایک خاتون نےان کاہاتھ مضبوطی سے تھام لیا اوراپنی طرف کھینچنےکی کوشش کی۔

    پوپ فرانسس کو خاتون کی یہ حرکت شدیدناگوارگزری اورانہوں نےخاتون سےگرفت سےاپنا ہاتھ چھڑانے کے لیے خاتون کےہاتھ پرایک تھپڑرسیدکردیا اوربرہمی کابھی اظہار کیا۔

    امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اس واقعے سے قبل خاتون نے صلیب کا نشان بنایاتھااور 83سالہ پوپ کا ہاتھ پکڑ کر ان سے کچھ کہنے کی کوشش کی لیکن یہ واضح نہیں ہو سکا کہ وہ کیاکہنا چاہ رہی تھیں۔

    دوسری جانب پوپ فرانسس کی جانب سے خاتون کے ہاتھ پرتپھڑ رسید کرنےپر صارفین کی جانب سےشدید ردعمل بھی سامنےآیاہے۔میڈیا کے کچھ حلقوں کی جانب سےاس پرردعمل دیاجارہاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عوامی تقاریب میں پوپ کی جانب سےپہلی باراس طرح کاردعمل سامنےنہیں آیا ہے۔

    اس سےقبل گزشتہ سال کےشروع میں پوپ فرانسس اس وقت ناخوش دکھائی دیئےجب عقیدت مندوں کی ایک قطارنےان کے پوپل کی انگوٹھی کوبوسہ دینےکی کوشش کی ۔ ایک ویڈیومیں،پوپ کو 19 افراد سے اپنا ہاتھ کھینچتے ہوئے دیکھا گیا جنھوں نے یہ انگوٹھی چومنےکی کوشش کی۔

  • نیب ترمیمی آرڈیننس اپوزیشن کے لیے  این آراو ہے یا نہیں، باغی ٹی وی قارئین کی اکثریت کیا سمجھتی ہے

    نیب ترمیمی آرڈیننس اپوزیشن کے لیے این آراو ہے یا نہیں، باغی ٹی وی قارئین کی اکثریت کیا سمجھتی ہے

    نیب ترمیمی آرڈیننس اپوزیشن کے لیے این آراو ہے یا نہیں، باغی ٹی قارئین کی اکثریت کیا سمجھتی ہے

    باغی ٹی وی پول کے نتائج سامنے آگئے. اس دفعہ کے پول کا سوال تھا "نیب ترمیمی آرڈیننس اپوزیشن کو این آراو دینے کی کوشش ہے؟”
    جس میں ہاں کی آپشن اپنانے والوں کا تناسب 89.3 فیصد تھا .16.7فیصد نے نہیں کا آپشن استعمال کیا ہے . باغی قارئین کی اکثریت نے اس ترمیمی آرڈیننس کو این آر او سے تعبیر کیا ہے.جبکہ اپوزیشن کی جانب سے بھی اس بل پر کافی تنقید کی جارہی ہے .

  • سال نو کا پہلا غیرت کے نام پر قتل

    سال نو کا پہلا غیرت کے نام پر قتل

    سال نو کا پہلا غیرت کے نام پر قتل

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سال نو کے آغاز پر سال کا پہلا غیرت کے نام پر قتل کا واقع سامنے آگیا.پولیس کے حکام کے مطابق مقتول پرویز اور مقتولہ کنول شہزادی کے سرمیں گولیاں ماری گئی ہیں۔ مبینہ طور پر لڑکی سے ملنے کے لیے آنے والے نوجوان کو فائرنگ سے قتل کر دیا گیا ہے۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جھنگ ڈی پی او حسن رضا خان اور دیگر پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں مقتولین کے ورثا سے تحقیقات کی جائیں گی۔ قتل ہونے والے لڑکے کے ورثا سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ملزمان کے بارے میں فی الحال کوئی تفصیل سامنے نہیں آسکی اور نہ کوئی عینی شاہد سامنے آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کا پوسٹ مارٹم ہونے کے بعد مزید معلومات سامنے آسکیں گی

  • 11 سالہ بھارتی طالبہ نے تیراندازی میں ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

    11 سالہ بھارتی طالبہ نے تیراندازی میں ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

    نئی دہلی :11 سالہ بھارتی طالبہ نے تیراندازی میں ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا،بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق حیدرآباد کی ایک 11 سالہ طالبہ نے تیر اندازی میں ایسا کارنامہ سرانجام دیا ہےکہ اس سے پہلے اس عمر آج تک کوئی نہ دے سکا

    باغی ٹی وی کے مطابق کلاس ششم کی طالبہ نے اپنی ہم عصر دیگرطالبات سے ایک مقابلہ کیا جس میں دس میٹر دور سے 15 منٹ اور15 سیکنڈز میں 76 تیرنشانے پرلگانے کا فیصلہ کیا .آنجیانی نامی طالبہ نے 8 منٹس میں 136تیزنشانے پرلگا کر ورلڈریکارڈ قائم کیا تو ساتھیوں اورسکول کے دوسرے عملے کویقین نہیں آرہا تھا

    11 سالہ طالبہ آنجیانی نے انڈر14 65 اضلاع کے سکولوں کے کھلاڑیوں کوہراکرسب کوحیران کردیا . یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ ، اس بچی کوتھائی لینڈ میں شروع ہونے والے ایشیائی کھیلوں میں‌بھی بھیجا جائے گا،بھارتی سپورٹس حکام کا کہنا ہےکہ انہیں‌امید ہےکہ یہ بچی یہ عالمی اعزازات جیت کروطن واپس پہنچے گی

  • دوبھارتی فوجی کشمیر میں آپریشن کے دوران ماردیئے گئے

    دوبھارتی فوجی کشمیر میں آپریشن کے دوران ماردیئے گئے

    سری نگر:دوبھارتی فوجی مقبوضہ کشمیر میں کیرڈان آپریشن کے دوران ماردئیے گئے ، اطلاعات کےمطابق یہ بھارتی فوجی نوشہرہ سیکٹرکے علاقے میں کشمیری حریت پسندوں کی طرف سے جوابی کارروائی میں مارے گئے

    باغی ٹی وی کے مطابق بھارتی فوج نے کشمیریوں کے خلاف کئی خفیہ آپریشن شروع کررکھے تھے ،جن میں سے ایک کیرڈان آپریشن بھی ہے ، اطلاعات کے مطابق جب بھارتی فوج نوشہرہ سیکٹرمیں‌ کشمیری حریت پسندوں کی تلاش میں ان کا پیچھا کررہی تھی تو اس دوران کشمیری حریت پسندوں نے نشانہ لیتے ہوئے دوبھارتی فوجیوں کوموت کے گھاٹ اتاردیا

    سری نگر سے ذرائع کے مطابق کشمیری حریت پسند بھارتی فوج پرحملے کے بعد اپنے محفوظ مقامات کی طرف چلے گئے ، بھارتی فوج نے اس علاقے کوگھیرے میں لے رکھا ہے اورپورے علاقے کی تلاشی شروع کردی ہے