Baaghi TV

Author: +9251

  • قائداعظم ٹرافی کی کارکردگی رپورٹ آگئی

    قائداعظم ٹرافی کی کارکردگی رپورٹ آگئی

    قائداعظم ٹرافی کی کارکردگی رپورٹ آگئی

    باغی ٹی وی رپورٹ : ڈومیسٹک سیزن 20-2019 کے آغاز سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈومیسٹک اسٹرکچر کو ازسر نو ترتیب دیا۔ 14 ستمبر سے شروع ہونے والے نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کا آغاز پریمیئر کرکٹ ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی سے ہوا۔

    ٹورنامنٹ میں چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں نے شرکت کی، جس سے کھیل کے معیار میں واضح بہتری دیکھی گئی۔

    قائداعظم ٹرافی میں نوٹاس قانون کو پہلی بار متعارف کروایا گیاجہاں ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر کھیلے گئے ایونٹ میں تمام ٹیموں کوقانون کے استعمال کے لیے برابر مواقع فراہم کئے گئے۔

    رواں سیزن قائداعظم ٹرافی میں کوکابورا کا گیند استعمال کیا گیا اور اس کی بڑی وجہ بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے تمام میچز کوکا بورا کے گیند کا استعمال ہے۔

    اس گیند سے وکٹ حاصل کرنے کے لیے باؤلرز کو زیادہ محنت درکار ہوتی ہے۔ سیم زیادہ ابھری ہونے کی وجہ سے فاسٹ باؤلرزکوکوکابورا کے گیند سے اضافی مدد نہیں ملتی اور اسپنرز کا میچ میں کردار اہم ہوجاتا ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق سیزن 13-2012 کے بعد پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ پاکستان کے ڈومیسٹک سیزن میں سب سے زیادہ وکٹیں کسی اسپنر نے حاصل کی ہیں۔ اس سال ناردرن کے اسپنر نعمان علی 10 میچوں میں 54 وکٹیں حاصل کرکے ایونٹ کے بہترین باؤلر قرار پائے۔

    رواں سال قائداعظم ٹرافی میں بلے بازوں کو زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہرتے دیکھا گیا جس کی وجہ سے ایونٹ میں پہلی اننگز کا اوسط اسکور 422 رہا جو گذشتہ سال263 تھا۔

    بیٹنگ :

    رواں سال ٹیموں کی تعداد کم ہونے کے باعث کل میچز کی تعداد بھی کم رہی ۔ گذشتہ سال 69 میچوں پر مشتمل ایونٹ میں رواں سال کل 31 میچز کھیلے گئے مگر قائداعظم ٹرافی 20-2019 میں ڈبل سنچریوں کی تعداد گذشتہ سال سے دوگنا زیادہ رہی۔

    گذشتہ سال ایونٹ میں 4 اور رواں سال 8 ڈبل سنچریاں بنیں، جس میں سنٹرل پنجاب، ناردرن اور سندھ کے 2،2 جبکہ سدرن پنجاب اور بلوچستان کی ٹیم میں شامل ایک، ایک کھلاڑی نے ڈبل سنچری اسکور کی۔

    رواں سال ایونٹ میں 77 سنچریاں اسکور ہوئیں جس کی تعداد گذشتہ سال 72 تھی۔ حالیہ ایونٹ میں سنٹرل پنجاب کے بلے بازوں نے 18 سنچریاں اسکور کیں۔

    ایونٹ میں شامل چار بلے بازوں نے سب سے زیادہ ، 4،4 مرتبہ سنچریاں اسکور کیں۔ ان کھلاڑیوں میں بلوچستان کے عمران بٹ، سدرن پنجاب کے سمیع اسلم، خیبرپختونخوا کے اشفاق احمد اور سندھ کے فواد عالم شامل ہیں۔

    ایونٹ کے دوران ایک اننگز میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور سندھ کے عابد علی کے نام رہا۔ انہوں نے بلوچستان کے خلاف 249 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    اظہر علی، بابر ا عظم، سلمان بٹ، کامران اکمل ، عمر اکمل اور احمد شہزاد پر مشتمل مضبوط بیٹنگ لائن اپ کی موجودگی میں ایونٹ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ اسکور سنٹرل پنجاب نے بنایا۔ ٹورنامنٹ کے فائنل میں سنٹرل پنجاب نے ناردرن کے خلاف پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 675 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کردی۔

    ایونٹ کا سب سے کم اسکور بھی سنٹرل پنجاب نے ہی اسکور کیا۔ ایونٹ کے واحد میچ میں شکست کھانے والی سنٹرل پنجاب کی ٹیم نویں راؤنڈ میں خیبرپختونخوا کے خلاف 113 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔

    سب سے زیادہ اسکور:

    ایونٹ کے 9 میچوں میں 62.27کی اوسط سے 934 رنز بنانے والے بلوچستان کے عمران بٹ ایونٹ کے بہترین بیٹسمین قرار پائے۔ 24سالہ بیٹسمین نے ایونٹ میں چار سنچریاں، تین نصف سنچریاں اور ایک ڈبل سنچری اسکور کی۔

    سنٹرل پنجاب کے کامران اکمل اور سلمان بٹ ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں بالترتیب دوسرسے اور تیسرے نمبر پر موجود رہے۔ کامران اکمل نے ایونٹ کے 11 میچوں میں906 اور سلمان بٹ نے 10 میچوں میں 901 رنز بنائے۔دونوں کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں 3،3 سنچریاں اور 3،3 نصف سنچریاں بنائیں۔بائیں ہاتھ کے بلے باز سلمان بٹ نے ایونٹ میں ایک ڈبل سنچری بھی اسکور کی۔

    ٹورنامنٹ کے ٹاپ 10 بہترین کھلاڑیوں میں سب سے بہتر اوسط رکھنے والے بلے باز سمیع اسلم کا فہرست میں چوتھا نمبر ہے۔انہوں نے 78.44کی اوسط سے 864 رنز بنائے۔سدرن پنجاب کے اوپنر نے قائداعظم ٹرافی کے پہلے راؤنڈ میں سنٹرل پنجاب کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔

    سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں ناردرن کے فیضان ریاض کا پانچواں نمبر ہے۔ ٹورنامنٹ کے وسط میں سیکنڈ الیون سے فرسٹ الیون میں پروموٹ ہونے والے بیٹسمین نے ایونٹ میں 857 رنز بنائے۔

    اسپنرزکی بالادستی:

    باؤلنگ کے شعبے میں بھی ایونٹ کی فاتح سنٹرل پنجاب کا پلڑا بھاری رہا۔ ایونٹ میں 26مرتبہ کسی باؤلر نے پانچ وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دیاجس میں سنٹرل پنجاب کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے نام سات مرتبہ سامنے آئے۔ بلال آصف اور اعزاز چیمہ نے 2،2 مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

    ایونٹ کے بہترین باؤلر کا ایوارڈ حاصل کرنے والے اسپنر نعمان علی نے ایونٹ میں 5 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا۔ 54وکٹیں حاصل کرنے والے نعمان علی کی ایونٹ میں بہترین باؤلنگ 71 رنز کے عوض 8 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانا تھا۔

    ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والوں کی فہرست میں نعمان علی سمیت 5 ابتدائی باؤلرز کا تعلق بھی اسپن ڈیپارٹمنٹ سے ہی ہے۔ فہرست میں دوسرا نام سنٹرل پنجاب کے بلال آصف اور تیسرا ظفر گوہر کا ہے۔ بلال آصف نے ایونٹ میں 43 اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنے والے ظفر گوہر نے 38 وکٹیں حاصل کیں۔

    بلوچستان کے محمد اصغر 27 اور خیبرپختونخوا کے ساجد خان 25 وکٹیں حاصل کرکے اس فہرست میں بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود رہے۔

    ٹورنامنٹ کے دوران ایک میچ میں سب سے بہترین باؤلنگ سنٹرل پنجاب کے ظفر گوہر نے کی۔ انہوں نےناردرن کے خلاف 133 رنز دے کر 11 وکٹیں حاصل کیں۔

    بہترین وکٹ کیپر ز:

    قائداعظم ٹرافی 20-2019 میں سنٹرل پنجاب کی فتح میں کلیدی کردار ادا کرنے والے وکٹ کیپر کامران اکمل نے ایونٹ کے دوران وکٹوں کے پیچھے 41 شکار کیے۔ انہوں نے 11 میچوں میں 38 کیچز تھامنے کے ساتھ ساتھ 3 کھلاڑیوں کو اسٹمپ آؤٹ کرکے بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ حاصل کیا۔

    اس فہرست میں دوسرا نام کامران اکمل کے بھائی عدنان اکمل کا ہے۔ سدرن پنجاب سے تعلق رکھنے والے عدنان اکمل نے ٹورنامنٹ کے دوران وکٹوں کے پیچھے 33 شکار کیے۔سندھ کے سرفرازا احمد وکٹوں کے پیچھے 26 شکار کرکے تیسرے بہترین وکٹ کیپر رہے۔

    بلوچستان کے عمران بٹ نے بطور فیلڈر سب سے زیادہ کیچز تھامے۔ ٹورنامنٹ کے دوران ان کےکیچز کی کل تعداد 16 رہی۔

    ٹیموں کی کارکردگی :

    سنٹرل پنجاب: 4 فتوحات، ایک شکست اور 6 ڈراز
    ناردرن: 3 فتوحات، 3 شکستیں اور 5ڈراز
    خیبرپختونخوا: 2 فتوحات، 1شکست اور 7ڈراز
    سدرن پنجاب: 1فتح، کوئی شکست نہیں اور 9ڈراز
    سندھ: کوئی فتح نہیں، 2 شکستیں اور 8ڈراز
    بلوچستان: کوئی فتح نہیں، 3 شکستیں اور 7ڈراز

    سب سے زیادہ اسکور:

    سنٹرل پنجاب: فائنل میں ناردرن کے خلاف 8 وکٹوں کے نقصان پر 675 رنز پر اننگز ڈکلیئر کرنا
    سندھ: بلوچستان کے خلاف 515 رنز کا مجموعہ
    بلوچستان:خیبرپختونخوا کے خلاف8 وکٹوں کے نقصان پر 553 رنز پر اننگز ڈکلیئر کرنا
    سدرن پنجاب :سندھ کے خلاف 546 رنز کا مجموعہ
    ناردرن: سدرن پنجاب کے خلاف 6 وکٹوں کے نقصان پر550پر اننگز ڈکلیئر کرنا
    خیبرپختونخوا: ناردرن کے خلاف9و کٹوں کے نقصان پر 526 پر اننگز ڈکلیئر کرنا

  • بلاول نے ایم کیو ایم کو حکومت میں شراکت کیلئے اہم پیش رفت کردی

    بلاول نے ایم کیو ایم کو حکومت میں شراکت کیلئے اہم پیش رفت کردی

    بلاول نے ایم کیو ایم کو حکومت میں شراکت کیلئے اہم پیش رفت کردی
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم ) پاکستان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت نے ایم کیوایم کے ساتھ مسلسل مذاکراتی عمل شروع کرنے کی ہدایت کردی

    ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق ایم کیوایم کے ساتھ مذاکرات میں آئینی، سیاسی ،انتظامی پیکج پر بات ہوگی اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج کو میئر کے ماتحت کرنے پر بھی غور ہوسکتا ہے۔پیپلزپارٹی سندھ میں نیا بلدیاتی ایکٹ لانے کو تیار ہے اور بلدیاتی کونسلز کے میئرز، چیئرمینز کو مزید مالی وانتظامی اختیارات دئیے جائیں گے۔ پیپلزپارٹی کا وفد اس ضمن میں جلد ایم کیوایم کے مرکز کا دورہ کرے گا۔

    واضح‌ رہے کہ بلاول نے ایم کیو ایم کو پیش کش کی تھی کہ اگر وہ وفاق میں پی ٹی آئی کا ستھ چھوڑ دیں تو سندھ میں کو وزارتیں دے گی.جس کے جواب میں ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی مقامی حکومتوں کو قانونی ترمیم کے ذریعے با اختیار بنادے تو متحدہ بھرپور ساتھ دے گی۔ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ واٹربورڈ، کے ڈی اے، ایل ڈی اے اور بلڈنگ کنٹرول بھی مقامی حکومت کے ماتحت کیے جائیں۔ایم کیو ایم نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں، تاہم حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کسی کی خواہش پر نہیں کریں گے۔

  • بی پی ایل کے میچ کا سنسنی خیز مقابلہ، آخری گیند پر ہوا فیصلہ

    بی پی ایل کے میچ کا سنسنی خیز مقابلہ، آخری گیند پر ہوا فیصلہ

    بی پی ایل کے میچ کا سنسنی خیز مقابلہ، آخری گیند پر ہوا فیصلہ

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں کومیلا واریئرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چٹوگرام چیلنجرز کو دو وکٹ سے شکست دے دی، میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا۔ میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا گیا۔

    ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں چٹوگرام چیلنجرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 159 رنز بنائے۔لینڈل سمنز 54 رنز بناکر نمایاں رہے، جنید صدیق نے 45 اور ضیاء الرحمٰن نے 34 رنز بنائے۔کومیلا واریئرز کے سومیا سرکار نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    مین آف دی میچ ڈیوڈ ملان نے 74 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت کومیلا واریئرز نے ہدف آخری گیند پر حاصل کیا۔چٹوگرام چیلنجرز کی جانب سے روبیل حسین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے تمام میچز جیو سوپر سے براہِ راست نشر کیے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا تھا. جبکہ پاکستان کے چند کھلاڑی بی پی ایل میں کھیل رہے ہیں.

  • امریکا عراق میں مزید فوج کیوں بھیجنے جا رہا

    امریکا عراق میں مزید فوج کیوں بھیجنے جا رہا

    امریکا عراق میں مزید فوج کیوں بھیجنے جا رہا

    باغی ٹی وی :امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کا کہنا ہے کہ پینٹاگان عراق میں حالیہ واقعات کے جواب میں 750 کے قریب اضافی فوجیوں کو "فوری” طور پر مشرق وسطی بھیجے گا۔ ایسپر نے یہ بات بدھ کے روز جاری ایک بیان میں بتائی۔

    اس سے قبل ایک امریکی ذمے دار نے کہا تھا کہ امریکا نے اپنے 500 فوجی عراق کے پڑوسی ملک کویت بھیجے ہیں۔ایسپر نے مزید کہا کہ "یہ ایک احتیاطی تدبیر کا اقدام ہے ،،، جو امریکی افراد اور تنصیبات کے خلاف بڑھتے ہوئے خطرے کا مناسب جواب ہے۔ اسی طرح کا خطرہ جو ہم نے منگل کے روز بغداد میں دیکھا”۔

    اس سے قبل امریکی وزارت دفاع کے 3 ذمے داران نے امریکی چینل "فوكس نيوز” کو بتایا کہ امریکی فوج کے 82 ویں ایئربورن ڈویژن نے بغداد میں شورش کے بیچ اپنے 4000 فوجیوں کو کویت میں تعیناتی کے لیے تیار رہنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں جن میں سیکڑوں چھاتہ بردار شامل ہیں۔ یہ پیش رفت منگل کے روز بغداد میں ایران نواز ملیشیا کے سیکڑوں ارکان کی جانب سے امریکی سفارت خانے پر دھاوے کی کوشش کے بعد سامنے آئی ہے۔

  • سال 2020 کے آغار پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رحجان

    سال 2020 کے آغار پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رحجان

    سال 2020 کے آغار پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رحجان سے کاروبار کا آغاز ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی رپورٹ ؛کاروباری ہفتے کے تیسرے روز آغاز پر ہی 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا جس سے ہنڈرڈ انڈیکس نے 41ہزار کی حد عبور کرلی۔بدھ کے روزجب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 40735 پر تھا اور بعد ازاں بتدریج اضافے کا رحجان دیکھا گیا۔مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس443.80 پوائنٹس کے اضافے سے 41,178.88 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
    واضح‌رہے کہ پاکستان کی مسلسل سٹآک مارکیٹ میں بھی بہتر ہو رہی ہے اور پچھلے دنوں اسٹاک مارکیٹ نے چھ سال کا ایک ماہ کا ریکارڈ توڑا ہے.خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا

  • بھارت:مسلم مخالف شہریتی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران شہید ہونے والوں کی غائبانہ نمازجنازہ

    بھارت:مسلم مخالف شہریتی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران شہید ہونے والوں کی غائبانہ نمازجنازہ

    نئی دہلی:بھارت:مسلم مخالف شہریتی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران شہید ہونے والوں کی غائبانہ نمازجنازہ،اطلاعات کےمطابق آج جامعہ ملیہ اسلامیہ ذاکر حسین مقبرے کے قریب نماز جنازہ کا اہتمام کیا گیا تھا،

    بھارت سے آمدہ اطلاعات کےمطابق نماز جنازہ ان لوگوں کی پڑھی گئی جو الگ الگ صوبے میں سی اےاے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کے دوران شہید ہو گئے تھےاس میں اوکھلا بٹلہ ہاؤس اور جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے مسلم اورگنائزیشن کے تمام لوگ اور آس پاس کے دیگر حضرات شامل تھے

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ غائبانہ نماز جنازہ کا سلسلہ پورے بھارت میں پھیل گیا ہے اورجہاں بھی مسلمان سنتے ہیں کہ کسی مسلمان کو بھارت کے کسی کونے میں شہید کردیا گیا ہے اس کی نمازجنازہ پڑھتے ہیں

  • مقبوضہ کشمیر 2019 بھی شہادتوں اورقربانیوں میں گزرگیا،بھارتی فوج کے مظالم جاری 210 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر 2019 بھی شہادتوں اورقربانیوں میں گزرگیا،بھارتی فوج کے مظالم جاری 210 کشمیری شہید

    سری نگر:مقبوضہ کشمیر 2019 بھی شہادتوں اورقربانیوں میں گزرگیا،بھارتی فوج کے مظالم جاری 210 کشمیری شہید.اطلاعات کےمطابق سال 2019 حریت کانفرنس نے بھارتی مظالم کے اعدادوشمار سامنے لے آئی۔

    کشمیری رہنما عبدالحمید لون کی طرف سے جاری تفصیلات کےمطابق سال 2019 میں بھارتی قابض افواج نے خواتین اور کم عمر بچوں سمیت 210 کشمیریوں کو شہید کردیا 2019 میں بھارتی قابض افواج نے 15 خواتین کو بیواہ کیا ۔اور لگ بھگ 70 خواتین کی بے حرمتی کی گی ۔64 بچوں کو یتیم کیا گیا ۔

    بھارتی فوج کی طرف سے مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور اس سال بھارتی فوج نے 2500 شہریوں کو بھارتی فوج نے وحشیانہ تشدد سے زخمی اور اپاہج کیا جبکہ 850 کشمیریوں کو پلیٹ گن کا نشانہ بناکر زخمی کیا گیا۔جن میں 150 افراد ایک آنکھ کی بینائی سے محروم ہوئے ہیں ۔یہ بھی بتایا گیاہے کہ 250 مکانات تباہ کئے گئے۔1100 گاڑیوں، موٹر سائیکل اور رکشوں کو بھارتی فوج نے تباہ کیا۔

    سال 2019 میں 1005 مظاہرے کئے گئے ہیں ۔سال 2019 میں عاشورہ، عیدامیلادنبی سمیت کئ مذہبی تقریبات کو بھارتی فوج نے منانے نہیں دیا اور جامع مسجد سری نگر سمیت کئی مساجد میں 19 مرتبہ نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی گئی ۔سال 2019 میں انٹرنیٹ کی بندش اور سخت پابندیوں نے کشمیریوں کو سالہاسال پیچھے دھکیل دیا گیا .سال 2019 میں 5 اگست کے بعد 120 مقامی اخبارات اور رسالوں کی بندش سمیت پاکستان، ایران، ترکی اور ملیشیا کی ٹیلیویژن نشریات کو مکمل بند کیا گیا ۔

  • نبی کریم کی شان میں گستاخی کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پرمنظور

    نبی کریم کی شان میں گستاخی کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پرمنظور

    لاہور : نبی کریم کی شان میں گستاخی کرنے والوں کیخلاف پنجاب اسمبلی کے اراکین نے متفقہ طور پر مذمتی قرار داد منظور کرلی، سوشل میڈیا پر مواد اپلوڈ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔یہ قرار داد پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے نوجوان رہنما اورصوبائی وزیرحافظ عماریاسرنےجمع کروائی تھی

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والوں کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔مذکورہ قرارداد صوبائی وزیر عماریاسر کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ گستاخانہ مواد کے خلاف سعودی عرب جیسے اقدامات اٹھائے جائیں اور سوشل میڈیا پر سعودی عرب جیسا اسکرینگ اور فلٹر کا نظام لگایا جائے۔

    قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسی کتابیں جن میں گستاخانہ مواد موجود ہے انہیں فوری قبضے میں لے لیا جائے۔صوبائی وزیرعمار یاسر کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں کچھ لوگ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرتے ہیں، اس قسم کی گستاخانہ پوسٹ کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے

  • 2020 کا پہلا غیرملکی شخصیت کا دورہ پاکستان بہت اہم

    2020 کا پہلا غیرملکی شخصیت کا دورہ پاکستان بہت اہم

    اسلام آباد:2020 کا پہلا غیرملکی شخصیت کا دورہ پاکستان بہت اہم قرار دیا جارہا ہے،ادھر ذرائع کے مطابق شیخ محمدبن زیدالنہیان کی 2 جنوری 2020 کو پاکستان آمد متوقع ہے، ابوظہبی کےولی عہد کا دورہ ایک روزہ ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنے دورے کے دوران شیخ محمدبن زیدالنہیان وزیراعظم عمران خان سمیت اعلیٰ پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ابوظہبی کے ولی عہد کا دورہ انتہائی اہم نوعیت کا ہوگا، یہ دورہ کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے کے تناظرمیں انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سعودی وزیرخارجہ پرنس فیصل بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔جبکہ اس سے چند دن پہلےوزیراعظم عمران خان سعودی عرب اورآرمی چیف عرب امارات کا دورہ کرکے پاکستان کے لیے بہترین سفارتکاری کرچکےہیں

  • 20 سال میں بیٹے کو بڑا کیا، پولیس نے20 منٹ میں مار دیا،بھارتی مسلم ماں کی دہائی

    20 سال میں بیٹے کو بڑا کیا، پولیس نے20 منٹ میں مار دیا،بھارتی مسلم ماں کی دہائی

    نئی دہلی:20 سال میں بیٹے کو بڑا کیا، پولیس نے20 منٹ میں مار دیا،بھارتی مسلم ماں کی دہائی،اطلاعات کےمطابق بھارتی ضلع بجنور میں شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کرنے والے 2 مسلم نوجوانوں کو پولیس نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔یہ نوجوان ضلع بجنور کے علاقے نہٹور میں مودی سرکار کے شہریت قانون کے خلاف مظاہرے کے دوران گولیاں لگنے سے 2 مسلم نوجوان محمد سلیمان اور محمد انس جاں بحق ہوگئے۔

    بھارت سے آمدہ اطلاعات کےمطابق محمد سلیمان یو پی ایس سی کی تیاری کر رہے تھے جبکہ انس اپنے گھر کے اکیلے کمانے والے تھے۔ محمد سلیمان کے اہل خانہ کے مطابق پولیس نے انہیں دھمکایا اور سلیمان کو کسی اور جگہ دفن کرنے کا کہا۔مقتول سلیمان کے والد زاہد کا کہنا تھا کہ جب ہم اس مٹی میں پیدا ہوئے اور اسی مٹی میں دفن نہیں ہوں گے تو کہاں جائیں گے۔

    دوسری جانب مقتول محمد انس کے والد ارشد حسین نے بتایا کہ 20 دسمبر کے دن تقریباََ 3 بجے ہم نماز کی تیاری کر رہے تھے، میرے بیٹے انس نے مجھ سے پوچھا کہ دودھ لے آؤں تو میں کہا کہ ڈیری بند ہے اب نہیں ملے گا جس پر انس نے کہا کہ میں برابر والی گلی سے لے آتا ہوں۔

    ارشد حسین نے بتایا کہ جیسے ہی محمد انس نے گلی پار کی ایک گولی سیدھی اس کی آنکھ پر لگی اور اسپتال جاتے جاتے میرے سامنے ہی میرے بیٹے نے دم توڑ دیا۔ محمد سلیمان کی طرح محمد انس کو بھی پولیس نے نہٹور میں دفن کرنے کی اجازت نہیں دی۔واضح رہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق ایمنسٹی انٹرنیشل کی سابقہ رپورٹ کے مطابق پرتشدد واقعات میں متاثرین کو یا تو وندے ماترم یا جے شری رام یا جے ہنومان یا پاکستان مردہ باد کہنے یا سر سے ٹوپی اتارنے پر مجبور کیا گیا جبکہ پانچ افراد کو ہجوم کے تشدد میں مارا گیا۔