Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارتی پولیس مسلمان نوجوانوں کواغواکرکے قتل کرنے لگی ، 18 سالہ عامرحنظلہ کےقتل سے پردے فاش

    بھارتی پولیس مسلمان نوجوانوں کواغواکرکے قتل کرنے لگی ، 18 سالہ عامرحنظلہ کےقتل سے پردے فاش

    پٹنہ :بھارتی پولیس مسلمان نوجوانوں کواغواکرکے قتل کرنے لگی ، 18 سالہ عامرحنظلہ کےقتل سے پردے فاش،اطلاعات کےمطابق 21 دسمبر کو پھلواری شریف میں بہار بند کے دوران احتجاج پر تشدد ہوجانے کے بعد غائب 18 سالہ نوجوان عامر حنظلہ کی لاش 30 دسمبر کی رات تقریبا 10 بجے پھلواری شریف بلاک کے پیچھے ایک تالاب نما جھاڑی میں ملی ہے۔

    ذرائع کےمطابق پی ایم سی ایچ میں پولیس کے بھاری انتظامات کے دوران پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ اور پھر نماز جنازہ کے بعد چٹکہرہ قبرستان میں بھاری پولیس درمیان تدفین عمل میں آئی۔ بہار اسٹیٹ مدرسہ بورڈ ملازم سہیل احمد کا بیٹا 18 سالہ نوجوان عامر حنظلہ فرقہ وارانہ تشدد کے دوران لاپتہ ہو گیا تھا۔ حنظلہ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ: احتجاج پر تشدد ہونے کے بعد وہ سنگت محلہ کی طرف چلا گیا۔

    ذرائع کےمطابق بھارتی پولیس نے متحرک مسلمان نوجوانوں کو چن چن کرمارنا شروع کردیا ہے ، مقامی لوگوں کاکہنا ہےکہ بعض پولیس اہلکارعامر حنظلہ کا پیچھا کررہے تھے ،اورقوی امکان یہی ہےکہ پولیس نے عامر حنظلہ کوتشدد کرکے ماردیا ہے ،یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ جب سے مسلم مخالف شہریتی قانون کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا ہےتب سے پولیس نے متحرک مسلمان نوجوانوں کو چن چن کرمارنا شروع کردیا ہے

  • نئے سال کا پہلا تحفہ:اوگرا نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا

    نئے سال کا پہلا تحفہ:اوگرا نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا

    اسلام آباد :نئے سال کا پہلا تحفہ:اوگرا نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا،اطلاعات کےمطابق نئے سال پہلے مہینے میں حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرادیا، پیڑول کی قیمت میں2روپے61پیسےفی لیٹراضافہ کردیا گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قمیتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے عوام کو نئے سال کے آغاز پر مہنگائی کا ٹیکہ لگا دیا، اوگرا نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 2روپے61پیسےفی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے،

    اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں2روپے25پیسے فی لیٹرمٹی کے تیل کی قیمت میں3روپے10 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں2روپے 8پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

    پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت116روپے60 فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت127 روپے26پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت84 روپے51پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت99 روپے45پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے یکم جنوری سے ہوگا۔

    اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی تھی۔پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 61 پیسے اضافے کی سفارش جب کہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 25 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔اوگرا نے پیٹرول کی نئی قیمت 116 روپے 60 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت 127 روپے 26 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔

    اوگرا نے مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 84 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

  • مسلم خواتین کوسلام، سترسالوں میں پہلی مرتبہ مسلمانوں میں بیداری نظر آرہی ہے : شبنم ہاشمی

    مسلم خواتین کوسلام، سترسالوں میں پہلی مرتبہ مسلمانوں میں بیداری نظر آرہی ہے : شبنم ہاشمی

    نئی دہلی :مسلم خواتین کی جرآت کوسلام، سترسالوں میں پہلی مرتبہ مسلمانوں میں بیداری نظر آرہی ہے ،آزادہندوستان کی ستر سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب مسلمان دستور آور آئین کو بچانے کیلئے اتنی بڑی تعداد میں سڑکوں پر اترے ہیں اور پورے ملک میں بیداری پائی جارہی ہے ۔ اس سے پہلے مسلمان شریعت ، یا مذہبی امور کے تحت سڑکوں پر ضروراترے ہیں لیکن ایسی بیداری کبھی نہیں دیکھی گئی ۔ ان خیالات کا اظہار معروف حقوق انسانی کارکن اور انہد کی سربراہ شبنم ہاشمی نے کیا

    معروف حقوق انسانی کارکن اور انہد کی سربراہ شبنم ہاشمی نےکہاکہ مسلم خواتین میں جس طرح کی بیداری ہم ہم دیکھ رہے ہیں یہ قابل ستائش اورخوش آئندہے اور پہلا موقع ہے جب مسلم خواتین آئین کو بچانے کیلئے اتنی بڑی جدوجہد کررہی ہیں اور یہ کوشش اور قربانی رنگ لائے گی۔

    شبنم ہاشمی نے کہاکہ مسلمانوں کے ملی قائدین نے کسی طرح کی سرگرمی نہیں دکھائی ۔ کشمیر سے 370 کو ہٹایاگیا ، اجودھیا کا فیصلہ آیا جس پر مسلمانوں نے خاموشی کی اور اس کی وجہ یہ تھی کہ مسلمانوں کے قائدین اجیت ڈووال سے گلے مل رہے تھے ۔اب مسلمانوں میں بیداری آئی ہے اور خاص طور پر مسلم خواتین جس طرح شدید سردی میں دن رات سڑکوں پر احتجاج کررہی ہیں اس سے اندازہ ہورہاہے کہ صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکاہے ۔

    واضح رہے کہ دہلی کے اوکھلا میں کالنڈی کنج روڈ پر گذشتہ ستر ہ دنوں سے خواتین کا احتجاج دن رات لگاتار جارہی ہے ۔ شبنم ہاشمی بھی گذشتہ شب یہاں آئی تھیں اسی موقع پر انہوںنے ملت ٹائمز سے بات چیت کی ۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ یہ پروٹیسٹ کامیاب ہوگا اور سرکا ر کا جانا یقینی ہے ۔ سول سوسائٹی پوری طرح سے ساتھ ہے تاہم اس کیلئے سیاسی پارٹیوں کو بھی میدان میں آنا ہوگا اور اسٹوڈینٹ کی تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے ضروری ہے کہ اپوزیشن پارٹیاں بھی اپنی ایک کورڈینیشن کمیٹی بنائے ۔

  • مقبوضہ کشمیرکی بھارتی انتظامیہ نے 5   ہم نوا  ممبران اسمبلی کورہا کردیا

    مقبوضہ کشمیرکی بھارتی انتظامیہ نے 5 ہم نوا ممبران اسمبلی کورہا کردیا

    نئی دہلی:مقبوضہ کشمیرکی بھارتی انتظامیہ نے 5 ہم نواممبران اسمبلی کورہا کردیا،اطلاعات کےمطابق جموں کشمیر کے 5 پہلے ممبران اسمبلی کو رہا کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ اگست مہینہ میں آرٹیکل370کی منسوخی کے بعد سے یہ لیڈر حراست میں تھے۔ان کے بارے میں یہ معلوم ہوا ہےکہ بھارت نے ان کو کچھ مراعات دے کرخاموش رہنے کے معاہدے پررہا کیا ہے

    ذرائع کےمطابق جن کشمیری رہنماوں کوابھی تک رہا نہیں کیا گیا ان میں سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی، فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ اب بھی حراست میں ہیں۔ رہا شدہ رہنماوں میں دو لیڈر پی ڈی پی کے، دو نیشنل کانفرنس کے اور ایک آزاد امیدوارہیں ، جن کےنام یہ ہیں‌ اشفاق جبر،غلام نبی بھٹ ، بشیر میر ، ظہور میر اور یاسر ریشی ۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے اتوار کو پی ڈی پی نے جموں و کشمیر کے سیاسی رہنماوں کی رہائی کی اپنی درخواست دہرائی تھی۔ ساتھ میں پارٹی نے کہا تھا کہ اس علاقہ میں موجودہ صورتحال جمہوری فکر کو زک پہنچارہی ہے یہ سراسر آمریت پر مبنی عمل ہے ۔

    پارٹی نے کہا کہ موجودہ صورتحال ایمرجنسی کے دنوں کی یادوں کو تازہ کر تی ہے۔پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے جنرل سکریٹری اور ایم ایل سی کے سابق رکن سریندر چودھری نے کہا کہ امن قائم کرنے کے لئے، حکومت کو موجودہ صورتحال پر غور کرنا چاہئے جو بہت سنگین اور تشویشناک ہیں۔ یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جموں کشمیر کے حراست میں رکھے گئے سیاسی رہنماوں کو رہا کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

    اجلاس میں جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعلی مفتی محمد سعید کی چوتھی برسی منانے کے لئے کئے جا رہے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ چودھری نے حکومت سے جموں کے ساتھ ساتھ کشمیر کے بھی کسانوں کو فوری امداد فراہم کرنے کی گزارش کی، جنہیں اس موسم سرما کے آغاز میں شدید برف باری اورکثیر بارش کی وجہ سے بڑے پیمانے پر نقصان اٹھانے پڑے ہیں ۔

  • بھارت میں” انقلاب زندہ آباد “ہمیں منظورنہیں،فیس بک نےبھارت کوبچانے کی کوششیں شروع کردیں

    بھارت میں” انقلاب زندہ آباد “ہمیں منظورنہیں،فیس بک نےبھارت کوبچانے کی کوششیں شروع کردیں

    نئی دہلی: بھارت میں” انقلاب زندہ آباد “ہمیں منظورنہیں،فیس بک نےبھارت کوبچانے کی کوششیں شروع کردیں،اطلاعات کےمطابق بھارت میں ان دنوں متنازع شہریت ایکٹ ، این پی آر اور این آرسی کے خلاف ملک گیر تحریک چل رہی ہے ۔ سینکڑوں مقامات پر روزانہ احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں ،سوشل میڈیا کا بھی بڑی تعداد میں استعمال ہورہاہے

    نئی دہلی سے ذرائع کےمطابق بھارتی حکومت نے فیس بک انتظامیہ سے درخواست کی تھی کہ وہ بھارت کے خلاف بغاوت کوکچلنے میں ہماری مدد کرے ، یہی وجہ ہےکہ تاہم سوشل میڈیا کی طرف سے اس پر سختی برتی جارہی ہے اس دوران ایک معاملہ یہ سامنے آیاہے کہ فیس بک نے انقلاب زندہ آباد لکھنے والوں کو نوٹس بھیجنا شروع کردیاہے ۔ فیس بک کا کہناہے کہ یہ جملہ کمیونٹی گائڈ لائن کے خلاف ہے ۔

    جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب عالم سید انظر ہاشمی کوبھی فیس بک نے یہ جملہ لکھنے کی وجہ سے نوٹس بھیج دیاہے ۔ سید انظر ہاشمی نے فیس بک نوٹفیکشن کا اسکرین شارٹ لیکر اپنی فیس بک وال پر پوسٹ کیاہے جس میں انقلاب زندہ آباد کے ہیش ٹیگ کو فیس نے کمیونٹی گائڈلائن کے خلاف بتایاہے ۔

  • چیف ایگزیکٹوآفیسر پی آئی اے کوکام کرنے سے روک دیا گیا

    چیف ایگزیکٹوآفیسر پی آئی اے کوکام کرنے سے روک دیا گیا

    کراچی :چیف ایگزیکٹوآفیسر پی آئی اے کوکام کرنے سے روک دیا گیا ،اطلاعات کےمطابق سندھ ہائی کورٹ نے ایک درخواست کی سماعت کرتے ہوئے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کے چیف ایگزیکٹوآفیسرائیرمارشل ارشد ملک کو کام کرنے سے روک دیا ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق اس درخواست میں پی آئی اے کےاثاثوں کے حوالے سے بھی اہم اعتراضات اٹھائے گئے تھے،جس پرعدالت نے کہاکہ پی آئی اے میں خریدو فروخت پالیسی سازی اور ایک کروڑ سے زائد کے اثاثے بھی فروخت نہیں کرسکتے،یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ عدالت نے پی آئی اے میں نئی بھرتیوں،ملازمین کو نکالنے اورتبادلوں سے بھی روک دیا

    یاد رہےکہ ارشد ملک کے خلاف ساسا کے جنرل سیکٹری صفدر انجم نے عدالت سے رجوع کیا تھا،جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ائیر مارشل ارشد ملک تعلیمی معیار پر پورا نہیں اترتے، درخواست گزارنے یہ بھی اعتراض کیا کہ ائیر مارشل ارشد ملک کا ائیر لائن سے متعلق کوئی تجربہ نہیں ہے

  • نسیم شاہ کا نام قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم سے واپس محمد وسیم کو شامل کردیا گیا

    نسیم شاہ کا نام قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم سے واپس محمد وسیم کو شامل کردیا گیا

    لاہور: نسیم شاہ کا نام قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم سے واپس محمد وسیم کو شامل کردیا گیا ،باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ قومی انڈر 19 اسکواڈ سے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا نام واپس لے لیا ہے۔ ایونٹ 17 جنوری سے 9 فروری تک جنوبی افریقہ میں جاری رہے گا۔

    سلیم جعفر کی سربراہی میں کام کرنے والی قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی نے نسیم شاہ کے متبادل کے طور پر محمد وسیم جونیئر کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ محمد وسیم جونیئر کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے۔

    اس سے قبل محمد وسیم جونیئر اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ اور دورہ جنوبی افریقہ میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ نوجوان فاسٹ باؤلر نے دونوں ایونٹس میں 3،3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ دورہ سری لنکا پر محمد وسیم جونیئر نے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

    محمد وسیم ایک روزہ قومی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کا ایک میچ کھیل چکے ہیں، جس میں انہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ تین روزہ ٹورنامنٹ کے تین میچوں میں شرکت کرنے والے فاسٹ باؤلر نے ایونٹ میں سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہےکہ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور بین الاقوامی کرکٹ میں جگہ بنانے کا ایک شاندار موقع ہے۔ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ اس کی بہترین مثال ہیں۔

    وسیم خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مثبت حکمت عملی کو اپناتے ہوئے نسیم شاہ کا نام ایونٹ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ سے واپس لے کر ایک نئے کھلاڑی کو صلاحیتیں دیکھانے کا موقع دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کی جانب سے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے لیے بہترین کھلاڑیوں پرمشتمل اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا لہٰذا اس تبدیلی سے ایونٹ میں پاکستان کی کارکردگی متاثر نہیں ہوگی۔

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ اب قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں اور باؤلنگ کوچ وقار یونس کی زیرنگرانی اپنی باؤلنگ میں مزید بہتری کے لیے کام جاری رکھیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نسیم شاہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

    قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم اس سے قبل 2004 بنگلہ دیش اور 2006 سری لنکا میں منعقدآئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کی فاتح رہ چکی ہے۔ پاکستان ایونٹ کے 3 ایڈیشنز میں رنرزاپ بھی رہ چکا ہے۔

    24 روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 16 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔آئندہ سال17 جنوری سے شروع ہونے والے ایونٹ کا فائنل بینونی کے جے پی مارک اوول میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے فاتح کا فیصلہ9 فروری کو ہوگا۔

    ایونٹ میں پاکستان کا پہلا میچ 19جنوری کوسکاٹ لینڈ کے خلاف پوچیف اسٹروم میں کھیلاجائے گا۔

    قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایونٹ میں ا پنا دوسرا میچ22 جنوری کو زمباوے کے خلاف پوچیف اسٹروم میں کھیلے گی۔

    گروپ مرحلے میں پاکستان کا آخری میچ بنگلہ دیش کے خلاف ہوگا۔ دونوں ٹیمیں 24 جنوری کو پوچیف اسٹروم میں مدمقابل آئیں گی۔

    آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 کے لیے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم سے نو جنوری 2020 تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں جاری رہے گا۔ قومی انڈر 19 اسکواڈ 10 جنوری کوجنوبی افریقہ کے لیے روانہ ہوگا۔لاہورمیں آئندہ چند روز کے لیے میڈیا کوریج کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

    یکم جنوری بروزبدھ:

    • دوپہراڑھائی بجے: ہیڈ کوچ قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم اعجاز احمد نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں میڈیا سے گفتگو کریں گے

    3جنوری بروزجمعہ:

    • دوپہراڑھائی بجے: قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین حیدر علی نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں میڈیا سے گفتگو کریں گے

    6جنوری بروزپیر:

    • دوپہراڑھائی بجے: قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کےاسپنرآرش علی خان نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں میڈیا سے گفتگو کریں گے

    7جنوری بروزمنگل:

    • دوپہراڑھائی بجے: قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کےآلراؤنڈرمحمد عباس آفریدی نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں میڈیا سے گفتگو کریں گے

    8جنوری بروزبدھ:

    • دوپہراڑھائی بجے: قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کےبیٹسمین محمد عرفان خان نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں میڈیا سے گفتگو کریں گے

    9جنوری بروزجمعرات:

    • دوپہراڑھائی بجے: قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کےکپتان ر وحیل نذیر نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں میڈیا سے گفتگو کریں گے

    10جنوری بروز جمعہ:

    • قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقہ روانگی

  • جاپانی بیس بال کوچ دوروزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے، پاکستانی کھلاڑیوں کےساتھ کیا سلوک کریںگے،خبرآگئی

    جاپانی بیس بال کوچ دوروزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے، پاکستانی کھلاڑیوں کےساتھ کیا سلوک کریںگے،خبرآگئی

    اسلام آباد :جاپانی بیس بال کوچ دوروزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے،پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ کیا سلوک کریں گے ،خبر آگئی ،اطلاعات کےمطابق کازویایاگی جاپان میں نوجوان بیس بال کھلاڑیوں کو تربیت دیتے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کے حوالے سے اپنی دلچسپی ظاہر کی جس پر انہیں فیڈریشن کی طرف سے باقاعدہ پاکستان مدعو کیا گیا ہے۔

    جاپانی بیس بال کوچ کازویایاگی اپنے دورہ پاکستان میں پہلے اسلام آباد بیس بال اکیڈمی پہنچے۔ اور کھلاڑیوں کے ٹریننگ سیشن کا جائزہ لیا اور کھلاڑیوں خاص طور پر پچرز کو گیم کے حوالے سے مفید ٹپس بھی دیں۔ انہوں نےیہ بھی امید ظاہر کی کہ پاکستانی کھلاڑی بھی عالمی مقابلوں میں نمایاں کھیل پیش کرسکتے ہیں‌

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جاپانی کوچ کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی۔ پاکستان میں بیس بال کا قدرتی اور بہترین ٹیلنٹ موجود ہے جس کو باقاعدہ ٹریننگ کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کھیلوں کے حوالے سے ایک محفوظ ملک ہے۔ دوسرے مرحلے ميں جاپانی کوچ بیس بال اکیڈمی صوابی کا دورہ کریں گے۔

  • 2020 کا پہلا تحفہ: شوگر کے مریضوں کے لیے طبی سائنس کا کارنامہ ،طبی ماہرین خوش

    2020 کا پہلا تحفہ: شوگر کے مریضوں کے لیے طبی سائنس کا کارنامہ ،طبی ماہرین خوش

    نیویارک :2020 کا پہلا تحفہ: شوگر کے مریضوں کے لیے طبی سائنس کا کارنامہ ،طبی ماہرین خوش،تفصیلات کےمطابق ذیابیطس ایسی بیماری ہے جو ہر سال کئی انسانوں کی زندگی ختم کر دیتی ہے۔ ذیابیطس کا مرض کسی بھی عمر میں لاحق ہو سکتا ہے اور اس کی وجہ سے کئی دوسرے طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    انسانی جسم میں موجود شوگر (گلوکوز) کو حل کر کے خون میں شامل کرنے کی صلاحیت ختم ہو جانے سے لاحق ہونے والی پیچیدگی کے باعث فالج، نابینا پن، گردے ناکارہ ہونے اور پاؤں اور ٹانگوں کے خراب ہونے کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔ ذیابیطس کے مرض میں انسانی جسم کی یہ صلاحیت ختم ہو جاتی ہے۔ اس بیماری کی دو اقسام ہیں۔

    2019 میں ذیابیطس کی ٹائپ ون کے علاج کے حوالے سے بڑی امید پیدا ہوئی ہے۔ امریکی طبی محققین نے تجربات کے بعد بتایا ہے کہ انسانی خلیات میں انسولین بنانے کی صلاحیت پیدا کر لی گئی ہے جس پر مزید کام کیا جارہا ہے۔

    سان فرانسيسكو میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں ذیابیطس کے خلاف کام کرنے والے سائنس دانوں کی ٹیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے علاج کے حوالے سے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ہم ایسے خلیات بنائیں گے جن کو ایسے مریضوں میں داخل کیا جا سکے۔

    الزائمر ایک ایسا مرض ہے جس نے دنیا کی بڑی آبادی کو مشکل سے دوچار کر رکھا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ مسئلہ شدید تر ہوتا جارہا ہے۔ الزائمر نامی بیماری دراصل ڈیمینشیا کی ایک شکل ہے اور پاکستان میں بھی اس کے مریضوں کی اکثریت تکلیف دہ صورتِ حال کا سامنا کر رہی ہے۔ یہ سادہ زبان میں نسیان یا یاد داشت کی کم زوری کا مسئلہ ہے۔

    2019 میں الزائمر کے علاج کے حوالے سے بھی امید افزا خبر سامنے آئی۔ سائنس دانوں نے ایک دوا جس کا نام ایڈو کینمب بتایا گیا ہے، کی مدد سے اس مرض کی تکلیف اور دماغ کو پہنچنے والے نقصان کی رفتار کو کم کرنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ طبی تجربات کے بعد اس دوا کے استعمال سے یاد داشت بہتر بھی ہوسکے گی۔

    اس کے علاوہ صحت کے شعبے سے دو ہزار انیس میں یہ خبر بھی آئی کہ الجیریا اور ارجنٹینا مچھروں کی وجہ سے پھیلنے والی ملیریا جیسی بیماری سے نجات پاچکے ہیں۔ اس کا اعلان عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کیا ہے۔یوں ہم کہہ سکتے ہیں کہ طبی سائنس کے ماہرین کی کاوشوں کی بدولت 2019 امید اور امکانات کا سال ثابت ہوا۔

  • واٹس ایپ نے اپنی سروسز بند کرنےکا اعلان کردیا

    واٹس ایپ نے اپنی سروسز بند کرنےکا اعلان کردیا

    لاہور:واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو خبردار کیاکہ آج رات واٹس ایپ کی سروسز بند کر دی جائیگی۔ اطلاعات کےمطابق واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہےکہ آج رات کے بعد واٹس ایپ کی سروسز کو مکمل طور پر بند کر دیا جاے گا۔ واٹس ایپ نے اپنی ویب سائٹ پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ونڈوز فون کے صارفین کی آج کی یہ آخری رات ہے کل سے یہ سروس بالکل بند ہوجائے گی ،واٹس ایپ سروس بندہونے کی خبر باغی ٹی وی 22 دن قبل 9 دسمبر کو ہی دے چکا ہے

    عمران خان کی مخالفت کرتے رہیں گے،یہ میرے قائد کا فرمان ہے ، خواجہ آصف

    ذرائع کےمطابق واٹس ایپ نے اس بات کا عندیہ بھی دیا ہے کہ اس کے بعد مزید فونز اور آپریٹنگ سسٹمز پر بھی سروس کو بند کر دیا جاے گا۔ ان میں ایسے فونز شامل ہیں جوآئی فون کے IOS 7 سے پرانا آپریٹنگ سسٹم استعمال کر رہے ہیں اور اینڈرائیڈ کے ایسے صارفین جو 2.3.7سے پرانا ورژن استعمال کر رہے ہیں۔آئی فون اور اینڈرائیڈ کے پرانے ورژن پر پابندیوں کا اطلاق یکم فروری 2020 سے ہو گا

    یاد رکھیں‌ ! کرپٹ معاشرے میں سرمایہ کاری نہیں آتی، وزیراعظم

    واٹس ایپ کی جانب سے جاری کردہ بلاگ پوسث میں اپنے فیصلے کے دفاع میں لکھا ہے کہ ” ہم اپنی تمام تر طوانائی ایسے فونز پر استعمال کرنا چاہتے ہیں جو زیادہ لوگ استعمال کرتے ہیں”۔ واٹس ایپ نے مزید لکھا کہ “جن فونز پر ہم اپنی سروسز بند کرنے جا رہے ہیں دراصل ان میں وہ صلاحیت موجود نہیں جو ہماری سروس کو سپورٹ کرے- یہ ایک مشکل فیصلہ تھا مگر درست بھی ہے تاکہ ہم اپنے صارفین کو اپنے دوستوں اور فیملی ممبرز کے ساتھ کمیونیکیشن کے موئثر ذرائع فراہم کر سکیں-

    کون کرے گا کمنٹری اورکون کریں تبصرے،پی سی بی نے نام بتادیئے