Baaghi TV

Author: +9251

  • احتساب اور نیا سال ، تحریر اعظم  فاروق

    احتساب اور نیا سال ، تحریر اعظم فاروق

    احتساب اور نیا سال
    ازقلم:اعظم فاروق
    آج 2019 کئی یادوں کے ساتھ جدا ہونے کو ہے اس سال کے اندر کئی ہمارے عزیز و اقارب ہم سے جدا ہو چکے ہیں. کئی لوگوں کے لیے یہ سال بہت اچھا گزرا ہو گا اور کچھ لوگوں کے لیے باعثِ زحمت بھی ہو سکتا ہے.
    دنیا کے اندر کئی نظام موجود ہیں اور ہر نظام کو چلانے کے لیے احتساب کا نظام بھی بنایا گیا ہے تاکہ سسٹم کی روانی کو یقینی بنایا جائے اسی طرح ہمارے ملک پاکستان کے اندر بھی ایک احتساب کا سسٹم موجود ہے اور آجکل احتساب کا بازار بہت گرم ہے ہر آتے دن کے ساتھ سیاستدانوں کو کرپشن کے الزامات میں قید وبند کیا جا رہا ہے کو ئی اس کو سیاسی انتقام کہہ رہا ہے اور کوئی کچھ. مگر ملزمان ایک بات ہی کہہ رہے ہیں ہم بے قصور ہیں. اور اس احتسابی عمل کے دوران ہم عوام نے کم وبیش 40 سال ردی کی ٹوکری کی نذر کئے. کیونکہ اس سے کوئی خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں ہوئے. یہ کام ریاست کا ہے ہمارا نہیں
    ہمیں حکومت پہ ٹکٹکی باندھے رکھنے کی بجائے دوسروں کے احتساب کا انتظار کیے بغیر ہمیں اپنا احتساب کرنا چاہیئے
    ہر فرد کی خواہش ہے دوسرا ٹھیک ہو مجھے کوئی کچھ نہ کہے. کاروباری افراد اپنا گھراؤ کریں کیا میں ٹیکس ادا کر رہا ہوں؟ طلباء اپنی تعلیمی کارکردگی کا محاسبہ کریں. حتیٰ کہ ایک عام شہری اپنے فرائض کا جائزہ لے تو کافی حد تک اس معاشرے سے خرافات کا خاتمہ ہو سکتا ہے
    آج 2019 بھی ہماری زندگی سے نکل گیا اور ہم جشن منا رہے ہیں اوہ بھئی کس بات کا جشن؟
    جشن دو صورت میں ہی ہو سکتا ہے
    ہماری زندگی میں ایک سال کا اضافہ ہوا حالانکہ ایسا نہیں ہوا بلکہ ایک سال کم ہوا ہے
    دوسری صورت یہ ہو سکتی ہے کہ جو قدرت نے ہماری ذمہ داری لگائی تھی وہ ہم نے اس سال کے اندر مکمل کی ہیں تو یہ بات بھی ناممکن ہے
    تو پھر جشن کیوں….؟
    ذرا سوچیں ہماری زندگی سے ایک اور سال کم ہو گیا تو جشن کی بجائے ہم اپنا محاسبہ خود کریں کیونکہ یوم فرقان کے دن ہر روح اپنی جواب دہ ہو گی.
    جشن کی بجائے ہم یہ دیکھیں کہ گزشتہ سال میں ہم
    نے
    کیا رب کی بندگی کی ہے؟
    انسان ہو نے کہ ناطہ انسانیت کے لئے کیا کیا؟
    اپنے آپ کو کتنا جنت کے قریب کیا؟
    اپنے آپ کو کتنا بئس المصیر سے دور کیا؟
    معاشرے کے لئے کیا کردار ادا کیا؟
    بلکہ یہ محاسبہ تو روزانہ کی بنیاد پر ہونا چاہیے تاکہ انسان اَدھر اُدھر بھٹکنے کی بجائے اپنا کام احسن طریقے سے کرے.
    اگر یہ والی سوچ ہر فرد کے اندر پیدا ہو جائے کہ میں جو کروں گا اس کا خود جوابدہ ہوں تو یہ نیب جیسے ادارے کی بھی ضرورت نہ پڑے اور ایک اچھا معاشرہ تشکیل پا سکتا ہے.
    تو آئیے اس نئے سال کے موقع پر اپنا محاسبہ کریں
    گزشتہ سال میں کیا کمایا
    روٹھے لوگوں کو منائیں
    اپنے آپ کو اپنے رب کے قریب کریں
    گزشتہ سال کی ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی اصلاح کی کوشش کریں تاکہ اگلا سال بھی ناکامیوں کی نذر نہ ہو جائے کیونکہ وقت کبھی رکتا نہیں یہ چلتا رہتا ہے اس وقت کو سب سے قیمتی جانتے ہوئے
    آئندہ سال کے اہداف کا تعین کریں تا کہ ملک وقوم کے لیے تعمیری کردار ادا کر سکیں اور اپنے رب کے حضور پیش ہوتے وقت شرمندگی کا سامنا نہ ہو

  • پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی 2019 کی کارکردگی رپورٹ آگئی

    پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی 2019 کی کارکردگی رپورٹ آگئی

    پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی 2019 کی کارکردگی رپورٹ آگئی

    باغی ٹی وی رپورٹ : قومی انڈر 19 ٹیم نے سری لنکا اور جنوبی افریقہ کو شکست دی. مجموعی طور پر 2019 قومی انڈر 19 ٹیم کے لیے بہتر سال ثابت ہوا، 2020 کا آغاز ورلڈکپ جیت کر کرنا چاہتے ہیں، کپتان قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم روحیل نذیر

    سال 2019 درحقیقت قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے لیے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 کی تیاریوں کا سال تھا۔ رواں سال پاکستان نے دو مختلف ممالک کی انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے خلاف سیریز کھیلنے کے ساتھ ساتھ اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں بھی شرکت کی۔

    قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ 2020 کی تیاریوں کا آغاز سری لنکا کے خلاف پانچ میچوں پر مشتمل سیریز سے کیا۔ 26 مئی سے 5 جون تک جاری رہنے والی سیریز میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے 2-3 سے کامیابی حاصل کی۔

    دورہ سری لنکا کے بعد قومی انڈر 19 اسکواڈ جنوبی افریقہ روانہ ہوا جہاں پچاس اوورزپر مشتمل 7 میچوں کی سیریز کا آغاز 22 جون سے ہوا۔ 7 جولائی تک جاری رہنے والی سیریزکے تمام میچز پاکستان نے جیتے۔

    رواں سال ستمبر میں قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں شرکت کی، 5 سے 14 ستمبر تک جاری رہنے والے ایونٹ میں پاکستان نے افغانستان، بھارت اور کویت کی انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے خلاف میچز کھیلے جہاں فتح کی دیوی صرف کویت کے خلاف میچ میں ہی پاکستان پر مہربان ہوئی۔

    اس کے علاوہ قومی انڈر 19 کرکٹرز روحیل نذیر اور حیدر علی نے 14 سے 23 نومبر تک جاری رہنے والے ایونٹ میں قومی ایمرجنگ ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔ دونوں کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان نے بنگلہ دیش میں منعقدہ اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ جیتا ۔

    روحیل نذیر، کپتان قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم:

    قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان روحیل نذیر کا کہنا ہے کہ سال 2019 مجموعی طور پرقومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے لیے بہتر سال ثابت ہوا، رواں سال میگا ایونٹ کی تیاریوں کاآغاز سری لنکا کے خلاف سیریز سے ہوا۔ روحیل نذیر نے کہا کہ سیریز میں کامیابی کے باوجود ٹیم منیجمنٹ کی جانب سے بیٹنگ میں چند خامیوں کی نشاندہی کی گئی۔

    کپتان قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریزمیں بلے بازوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں ٹیم کلین سوئیپ کرنے میں کامیاب رہی۔ روحیل نذیر نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں قومی بلے بازوں کو میچ فنش کرنے میں دشواری کا سامنا تھا تاہم جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں بیٹنگ لائن اپ نے اس خامی پر قابو پالیا۔

    روحیل نذیر نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز انتہائی اہم تھی کیونکہ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 بھی ادھر ہی کھیلا جانا ہے لہٰذاقومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں کنڈیشنز سے ہم آہنگی انتہائی ضروری تھی۔

    قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان روحیل نذیر نے کہا کہ اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں شکست سے ٹیم کےمورال میں کمی واقع ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ ایونٹ کے پہلے ہی میچ میں ناکامی کے باعث ٹورنامنٹ میں ٹیم کا اعتمادبحال کرنے میں وقت لگا جس کے باعث کویت سے کامیابی کے باوجود قومی انڈر 19 ٹیم ٹورنامنٹ کے اگلے راؤنڈ میں کوالیفائی نہیں کرسکی۔

    روحیل نذیر نے کہاکہ اعجاز احمد کی نگرانی میں قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم بہتری کی جانب گامزن ہے ، حیدر علی کے ہمراہ اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں شمولیت سے بہت فائدہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے فائنل میں سنچری اسکور کرنے کے بعد جو اعتماد ملا ہے اس کا فائدہ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ میں ہوگا۔

    روحیل نذیرنے کہاکہ انہیں خوشی ہے کہ رواں سال ان کی انفرادی کارکردگی میں تسلسل رہا ۔ انہوں نے کہا کہ حیدر علی، نسیم شاہ سمیت دیگر کھلاڑیوں نے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے لیے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    کپتان قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم پرعزم ہیں کہ سال بھر جاری رہنے والی تیاریوں کا فائدہ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد اس ٹیم کو بہترین قرار دے چکے ہیں، انہیں امید ہے کہ اسکواڈ میں شامل ہر کھلاڑی ایونٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    روحیل نذیر نے کہا کہ آئندہ ورلڈکپ قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں شامل بیشتر کھلاڑیوں کا آخری ایونٹ ہوگا، انہیں امید ہے کہ آئندہ سال قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں شامل نئے کھلاڑی کامیایبیوں کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔

  • غریب کے لیے اورقانون اورامیرکے لیے اور قانون ، سابق چیف جسٹس کونوازشریف تونظرآگیا مگرسلطان نظرنہ آیا

    غریب کے لیے اورقانون اورامیرکے لیے اور قانون ، سابق چیف جسٹس کونوازشریف تونظرآگیا مگرسلطان نظرنہ آیا

    لاہور:غریب کے لیے اورقانون اورامیرکے لیے اور قانون ، سابق چیف جسٹس کونوازشریف تونظرآگیا مگرسلطان نظرنہ آیا،تفصیلات کےمطابق یہ تصویر کسی قاتل، کسی کرپٹ، کسی منی لانڈرر کی نہیں ہے بلکہ یہ تصویر سلطان نامی ایک عام ضعیف العمر پاکستانی کی ہے اور یہ تصویر ہسپتال میں لی گئی ہے۔۔۔ جی ہاں جناب والا یہ شخص سلطان برین ٹیومر کی خطرناک بیماری کا شکار ہے،

     

     

    سلطان نامی یہ قیدی اس کے جسم میں سکت نہیں ہے کہ یہ اپنی جگہ سے حرکت کرسکے مگر قانون کے رکھوالوں نے اسے ہسپتال کے بیڈ پر بھی آہنی ہتھکڑیوں سے باندھ کررکھا ہوا ہے، جناب والا یہ جانوروں سے بدتر سلوک اس شخص کے ساتھ ہورہا ہے جس نے یہ شریف حکومت کے خلاف احتجاج کرنے کا گناہ کیا تھا، یہ اسیر سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ہے۔۔۔

     

    حریم شاہ نے سب کی ہدایت کی دعا کردی ، اپنے لیئے بھی کی ؟ یہ کوئی نہیں جانتا

    یہ تصویر دراصل اس نظام کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے۔۔۔ غور سے اس کی بے بسی کو دیکھئے اور پھر یاد کیجئے جب اس ملک کے اشرافیہ کیلئے چھٹی والے دن عدالتیں لگ گئیں اور انہیں اس ملک سے فرار کروادیا گیا۔۔۔ یاد کیجئے کہ کیسے ایک شخص جو برسراقتدار رہا اسے اسی دور حکومت میں کرپشن کی سزا کے باوجود ملک سے فرار کروادیا گیا۔۔۔

    سلطان نامی قیدی کہتے ہیں کہ میرا ان تمام عدالتوں سے سوال ہے کہ کیا یہ ہے آپ کا انصاف؟ میرا وزیراعظم پاکستان سے سوال ہے کہ کیا یہ ہے آپ کا نیا پاکستان؟ میرا چیف جسٹس سے سوال ہے کہ یہ ہے آپ کا عدالتی نظام؟ میرا اس ملک کی عوام سے سوال ہے کہ کیا یہ وہ تبدیلی تھی جس کے خواب ہم سب نے دیکھے تھے۔۔۔

    فیاض الحسن چوہان بدزبان اورمتنازعہ کردار،وزیراعظم فی الفورمعطل کریں،پی ایف…

    سلطان کا کہنا ہےکہ اس ملک میں جہاں بڑے بڑے مجرموں کیلئے شاہی پروٹوکول ہے وہیں پر اس غریب انسان کیلئے علاج کی بنیادی سہولیات بھی نہیں ہیں۔۔۔ مجھے اس بات کا کوئی ڈر نہیں کہ میں کسی عدالتی شاہی فرمان کے تحت توہین عدالت کا مجرم قرار دیا جاؤں۔۔۔ مجھے کوئی پرواہ نہیں کہ میں اس غریب شخص کیلئے آواز اٹھانے کی پاداش میں پابند سلاسل کردیا جاوں

     

    2020 اپوزیشن کا سال یا حکومت کا ، پرویز الٰہی نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

    غریب قیدی سلطان کہتے ہیں‌ کہ میں اس ملک کے حکمرانوں کو، اس ملک کی عدلیہ کو، اس ملک کو چلانے والوں کو کہتا ہوں خدارا اس قوم پر احسان کیجئے۔۔۔ انہیں خواب مت دکھائیے۔۔۔ خدارا۔۔ ہمارے جذبات سے کھیلئے۔۔۔ اگر ذمہ داریاں سنبھال نہیں کرسکتے تو کرسی جنازہ نہیں ہے۔۔چھوڑ دیجئے اور اہل افراد کو جگہ دیجئے۔

  • کرکٹ کے فخر  بابر اعظم کی سال 2019 میں نمایاں کارکردگی

    کرکٹ کے فخر بابر اعظم کی سال 2019 میں نمایاں کارکردگی

    کرکٹ کے فخر بابر اعظم کی سال 2019 میں نمایاں کارکردگی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق دنیائے کرکٹ کے واحد بیٹسمین، تینوں فارمیٹ میں آئی سی سی پلیئرز رینکنگ کے 6 بہترین بلے بازوں میں شامل
    سال 2019 قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹسمین بابراعظم کے لیے بہترین سال رہا۔ رواں سال قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے باؤنسی ٹریکس سے لے کر آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019 میں اپنی دھاک بٹھانے والے بیٹسمین نے ٹیسٹ، ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی کرکٹ، تینوں فارمیٹ میں عمدہ کھیل پیش کرکے شائقین کرکٹ کے ذہنوں پر انمنٹ نقوش قائم کردئیے۔

    مڈل آرڈر بلے باز نے 6 ٹیسٹ میچوں میں 68.44 کی اوسط سے 616 رنز بنائے۔ سال 2019 میں تین سنچریاں اور تین نصف سنچریاں اسکور کرنے والے بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں 72.30 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز اسکور کیے۔

    بیس ایک روزہ میچوں میں 60.66 کی اوسط سے 1092 رنز بنانے والے بابراعظم نے تین سنچریاں اور چھ نصف سنچریاں اسکور کیں۔ رواں سال ایک روزہ کرکٹ میں ان کا اسٹرائیک ریٹ 93.30 رہا۔

    بابراعظم نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں رواں سال 10 میچز کھیلے جہاں انہوں نے 136.99 کے اسٹرائیک ریٹ سے 374 رنزبنائے۔ رواں سال ٹی ٹونٹی کرکٹ میں چار نصف سنچریاں اسکور کرنے والے بابر اعظم نے 41.55 کی اوسط سے رنز بنائے۔

    رواں سال کے اختتام پر بابراعظم دنیائے کرکٹ کے وہ واحد بیٹسمین ہیں جن کا شمار تینوں فارمیٹ میں آئی سی سی پلیئرز رینکنگ کے 6 بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے۔ بابراعظم ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلے، ایک روزہ کرکٹ میں تیسرے اور ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹے نمبر براجمان ہیں۔

    بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سال 2019 ان کے لیے ایک شاندار سال رہا، اس دوران انہوں نے تمام کنڈیشنز میں بہترین کارکردگی دکھانے کا ہنر سیکھا۔مڈل آرڈر بلے باز نے کہا کہ اس سے قبل بھی ان کا بلا رنز اگل رہا تھا تاہم وہ میچ وننگ پرفارمنس دینے میں کامیاب نہیں ہورہے تھے لہٰذا رواں سال انہوں نے اس خامی پر قابو پاکر بہترین نتائج دینے کی کوشش کی۔

    بابر اعظم نے کہا کہ رواں سال انہیں پہلی بار ورلڈکپ کھیلنے کا موقع ملا جس پر وہ بہت مسرور ہیں۔ ایونٹ میں 67.71 کی اوسط سے 474 رنز بنانے والے بابر اعظم کا کہنا ہے کہ بچپن میں وہ ورلڈکپ کے میچز دیکھنے کے شوقین تھے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین نے کہا کہ میگا ایونٹ کے لیے قومی اسکواڈ میں منتخب ہوتے ہی انہوں نے اعلیٰ کارکردگی دکھانے کا عزم کرلیا تھا۔

    بابراعظم کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کا بہترین بیٹسمین بننا ان کا ہدف تھا۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں متاثر کن کارکردگی کے باعث انہیں پذیرائی ملی۔ بابراعظم نے کہا کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز میگا ایونٹ میں ان کی یادگار کارکردگی ہے، جس سے پریشر صورتحال میں انہیں قابل دید نتائج دینے کا موقع ملا۔

    قومی کرکٹر نے کہا کہ رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں بھی ان کی کارکردگی اطمینان بخش رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو سال سے وہ ٹیسٹ کرکٹ میں خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرپائے تاہم رواں سال وہ خامیوں پر قابو پا کر طویل طرز کی کرکٹ میں لمبی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے کہا کہ جوں جوں ایک کھلاڑی طویل فارمیٹ کھیلتا رہتا ہے اس کی کارکردگی میں بہتری کے امکانات روشن ہوتے جاتے ہیں۔

    مڈل آرڈر بیٹسمین نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی سرزمین پر ڈیل اسٹین جیسے باؤلر کے خلاف لمبی اننگز کھیلنے پر ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہاکہ ٹیسٹ کرکٹ میں نصف سنچری کو سنچری میں بدلنے کی صلاحیت بھی رواں سال بہتر ہوئی، آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچز میں کارکردگی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف سنچری کو رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی بہترین اننگز قرار دیا۔

    پچیس سالہ بلے باز نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ کھیلنے کا احساس ہی جداگانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور میچ جیتنے پر خدا کے شکرگذار ہیں۔ بابر اعظم نے کہا کہ اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ کے نعروں میں اپنے نام کی گونج سننا ناقابل بیان لمحہ ہوتا ہے، ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ کھیلنے پر ان پر کوئی اضافی دباؤ نہیں تھا بلکہ اس دوران شائقین کرکٹ کی اسپورٹ کے باعث انہیں اپنی بیٹنگ پر مزید فوکس کرنے کا موقع مل گیا۔

    بابراعظم نے کہا کہ ایک اچھا کھلاڑی اپنے کیرئیر کے دوران بہتر سے بہتر کی جستجو میں لگا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال اچھا ثابت ہو تو آئندہ سال اس معیار کو برقرار رکھنے کے لئے مزید بہتری درکار ہوتی ہے۔

    بابر اعظم نے کہا کہ اعلیٰ کارکردگی سے جہاں اعتماد میں بڑھتا ہے تو وہیں کھلاڑی کی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کی کپتانی کرنا ان کے لیے اعزاز ہے، گو کہ آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکی تاہم وہ پرامید ہیں کہ پاکستان آئی سی سی ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈکپ 2020 میں شاندار نتائج دینے میں کامیاب ہوگی

  • 2019 پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ بحالی کا سال،گرین شرٹس نے کیا کیا کامیابی سمیٹی

    2019 پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ بحالی کا سال،گرین شرٹس نے کیا کیا کامیابی سمیٹی

    2019 پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ بحالی کا سال.، گرین شرٹس نے کیا کیا کامیابی سمیٹی

    باغی ٹی وی رپورٹ 2019 پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کا سال ثابت ہوا، اس سال پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا آغاز تو شکست سے ہوا، لیکن اختتام شاندار کامیابی پر ہوا۔

    پاکستان پورے سال ٹیسٹ میں پہلی کامیابی کی تلاش میں رہا، جنوبی افریقا میں کامیابی ہاتھ آئی، نہ آسٹریلیا میں جیت قریب آئی۔پاکستان ٹیسٹ ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف اس سال دو ٹیسٹ کھیلے دونوں میں شکست ہوئی۔ آسٹریلیا گئے تو وہاں بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

    لیکن دس سال بعد جب پاکستان میں ٹیسٹ میچز کا آغاز ہوا اور سری لنکا نے دو ٹیسٹ کھیلنے کے لیے پاکستان کا رخ کیا، تو پہلا ٹیسٹ بارش کی نذر ہوگیا، لیکن عابد علی نے راولپنڈی ٹیسٹ میں ڈیبیو پر سنچری بنائی، وہ ون ڈے اور ٹیسٹ میں ڈیبیو پر سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے۔

    سال کے اختتام پر سیریز کا دسرا ٹیسٹ نیشنل اسٹیدیم کراچی میں ہوا، جو ریکارڈ ساز ثابت ہوا، جہاں پر عابد علی نے پھر سنچری داغ دی اور ابتدائی دو ٹیسٹ میں سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔

    شان مسعود اور عابد علی نے سری لنکا کیخلاف 278 رنز کی سب سے بڑی اوپننگ شراکت بنائی۔ اٹھارہ سال بعد پاکستان کے دونوں اوپنرز نے سنچریاں بنائیں۔
    کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستان کے ابتدائی چار بیٹسمینوں نے سنچریاں بنانے کا کارنامہ انجام دیا۔پھر نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک اننگز میں پانچ وکٹیں لینے والے سب سے کم عمر فاسٹ بولر بن گئےیوں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ جیت کر سال کی پہلی کامیابی حاصل کی۔اس سال پاکستان کے چار فاسٹ بولرز نے ڈیبیو کیا جس میں نسیم شاہ، عثمان شنواری موسیٰ خان اور عابد علی شامل ہیں۔
    بابر اعظم نے تین سنچریوں کی مدد سے سال میں سب سے زیادہ 546 رنز بنائے تو شاہین شاہ آفریدی نے چھ ٹیسٹ میں سب سے زیادہ 17 وکٹیں حاصل کیں

  • فیاض الحسن چوہان بدزبان اورمتنازعہ کردار،وزیراعظم فی الفورمعطل کریں،پی ایف یوجےکامطالبہ

    فیاض الحسن چوہان بدزبان اورمتنازعہ کردار،وزیراعظم فی الفورمعطل کریں،پی ایف یوجےکامطالبہ

    لاہور :فیاض الحسن چوہان بدزبان،بہتان تراش اورمتنازعہ کردار،وزیراعظم فی الفور معطل کریں ،پی ایف یو جے کا مطالبہ،اطلاعات کےمطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی قیادت نے پاکستان کی ممتازصحافی شخصیات کے خلاف صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کی طرف سے بدزبانی ،بہتان تراشی اور متنازعہ کردار نے سرشرم سے جھکا دیئے ،

    باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر جی ایم جمالی، سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم، پی یو جے کے صدر شہزاد حسین بٹ، جنرل سیکرٹری اشرف مجید نے صوبائی وزیر اطلاعات کی جانب سے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان اور اینکر پرسن رائے ثاقب کھرل کے خلاف منفی آڈیو کی بھرپور مذمت کی ہے انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی وزیر اطلاعات اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں ان کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی پر بھی اس طرح سے الزام تراشی کریں ۔

    پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی، سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم، پی یو جے کے صدر شہزاد حسین بٹ جنرل سیکرٹری اشرف مجید نے فیاض الحسن چوہان کو خبردار کیا کہ وہ اپنی روش سے باز آ جائیں اگر انہوں نے اس قسم کی الزام تراشیوں اور منفی ہتھکنڈوں کا استعمال بند نہ کیا تو ان کے خلاف ہم کسی بھی فورم پر جا سکتے ہیں اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا جا سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر فیاض الحسن چوہان نے اپنے رویے اور الفاظ پر معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک فیاض الحسن چوہان اپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہو جاتے

  • حریم شاہ نے سب کی ہدایت کی دعا کردی ، اپنے لیئے بھی کی ؟ یہ کوئی نہیں جانتا

    حریم شاہ نے سب کی ہدایت کی دعا کردی ، اپنے لیئے بھی کی ؟ یہ کوئی نہیں جانتا

    اسلام آباد:حریم شاہ نے سب کی ہدایت کی دعا کردی ، اپنے لیئے بھی کی ؟ یہ کوئی نہیں جانتا،اطلاعات کے مطابق بڑی بڑی شخصیات کی بیٹی ،بہن اورمعززبن کر پھران کوبدنام کرنے والی حریم شاہ نے پھرایک ٹویٹ کرکے کے سب کوجہاں حیران کردیا ہے وہاں ایک سوالیہ نشان بھی چھوڑ دیا ہے

    https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1211944650799538176?s=08

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے معززاورمحترم شخصیات کو بدنام کرکے یوٹیوب اوردیگرسوشل میڈیا ذرائع کے ذریعے پیسے کمانے کی مکارانہ چال چلنے والی حریم شاہ نے جہاں ایک طرف بڑوں بڑوں کی عزت کو خاک میں ملانے کی ناپاک کوشش کی ہے وہاں پھرطنزیہ انداز میں ٹویٹ کے ذریعے ایک دعا کی ، دعا میں دوسروں کی ہدایت کی بات کی ہے

     

    شدیدسردی ہے،بےگھرغریب افرادکوپناہ گاہوں میں لائیں،اچھاکھانادیں،صحت کاخیال رکھیں‌،…

    باغی ٹی وی کے مطابق حریم شاہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اللہ سب کوہدایت دے مگرشاید وہ اپنی ذکرکرنا بھو گئی ہیں‌،یاد رہے کہ باوجود اس کے کہ حریم شاہ ابھی تک اس بات پرڈٹی ہوئی ہیں کہ دنیا بڑی مجرم اورجن لوگوں کی تصویریں اورویڈیوز ہیں وہ بہت گنہگار ہیں اورحریم شاہ ایک بے گناہ اورایک نیک مقصد پرکاربند ہیں اوریہی وجہ ہے کہ وہ ابھی تک دھمکیوں اورالزامات کی بارش بھی کررہی ہیں‌

    مودی کی ریلی میں مشتبہ مظاہرین کی شناخت کیلئے سافٹ ویئر کا استعمال

  • لاہور پولیس نے سال 2019 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

    : لاہور پولیس نے سال 2019 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

    باغی ٹی وی : لاہور پولیس نے سال 2019 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق آپریشنز ونگ نے 46 ہزار157 جرائم پیشہ افراد گرفتار کر لیے۔

    کارکردگی رپورٹ کے مطابق ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 871 گینگز کے2,090 ممبران کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 15 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر کے ورثاء کے حوالے کیا گیا۔

    ترجمان لاہور کے مطابق دوران تفتیش ملزمان کی مدد سے مزید 2267 مقدمات کا سراغ لگا لیا گیا۔ترجمان کے مطابق ناجائز اسلحہ کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 5285 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ ملزمان سے 65 کلاشنکوف، 260 رائفلز، 203 بندوقیں، 4,108 پسٹلز، 5 کاربین، 85 خنجراور 39,300 گولیاں برآمد کی گئیں۔

    رپورٹ کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مجموعی طورپر 7,253 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ ملزمان کے قبضہ سے 82 کلو گرام سے زائد ہیروئن اور 2,326 کلوگرام سے زائد چرس پکڑی گئی۔
    پولیس ترجمان کے مطابق سال گزشتہ میں 6 کلوگرام سے زائدآئس، 177 کلو گرام سے زائد افیون اور 1 لاکھ 98 ہزار لٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی۔
    رپورٹ کے مطابق قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کے دوران 1,153 ملزمان گرفتار کر کے 513 مقدمات درج کیے گئے

  • جموں و کشمیر بھارت کا  کشمیریوں پراحسان؟ پانچ  ماہ  بعد ایس ایم سروس جزوی بحال

    جموں و کشمیر بھارت کا کشمیریوں پراحسان؟ پانچ ماہ بعد ایس ایم سروس جزوی بحال

    سری نگر: جموں کشمیربھارت کا کشمیریوں پراحسان؟پانچ ماہ بعد ایس ایم سروس جزوی بحال کرنے کااعلان کیاہے،لیکن دوسری طرف پتہ چلا ہےکہ بھارتی انتظامیہ جھوٹ سے کام لے رہی ہے اورچند مقامات پرجزوی طورپربحال کرنے کے بعد بار بار اس میں تعطل پیدا کرنے کی کوشش بھی کی جارہی ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق سری نگرمیں نئی بھارتی انتظامیہ کی طرف سے کشمیریوں کےلیے ایس ایم سروس بحال کرنے کا جواعلان کیا ہے اس اعلان کے جواب میں کشمیریوں نے اسی وقت یہ واضح کردیا تھا کہ بھارتی انتظامیہ جھوٹ سے کام لے رہی ہے بعض علاقوں میں جوجزوی سروس بحال کی گئی ہے وہ بھی باربارمعطل کی جارہی ہے، جبکہ پوری وادی میں انٹرنیٹ ابھی تک غیرفعال ہے،

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ بھارت کی طرف سے 5 اگست کوکشمیرکوہتھیانے کے بعد سے لیکراب تک نظام زندگی بالکل مفلوج ہے ،انٹرنیٹ سروس کے ساتھ ساتھ موبائل سروس بھی بند ہے اوربعض علاقوں میں تولوگوں کے گھروں پرچھاپے مارکریہ چیک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ عوام کے پاس کون کون سے موبائل ہیں ، سمیں کس کمپنی اورکے نام پر ہیں

  • سال کے آخری روز روپے کی قدر میں اضافہ

    سال کے آخری روز روپے کی قدر میں اضافہ

    سال کے آخری روز روپے کی قدر میں اضافہ

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق 2019 کے آخری روز ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ 7 پیسے بہتری کے ساتھ 154.85 روپے پر رہا۔گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 154.92 روپے تھی جو آج کم ہو کر 154.85 ہو گئی۔

    کرنسی کا کاروبار کرنے والوں کے مطابق درآمدات کی طلب اور کارپوریٹ ادائیگیوں کے باوجود روپے کی قدر میں استحکام آیا ہے۔دن کے وقت روپے پر دباؤ قائم رہا تاہم مارکیٹ کے اختتام پر روپے نے اپنی قدر مستحکم کر لی۔

    کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 154.92 تک گیا تاہم اختتام پر یہ 154.85 روپے پر واپس لوٹ آیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور 154.70 خرید اور 155.00 روپے پر قائم رہا۔