Baaghi TV

Author: +9251

  • صحافتی تنظیموں کی فیاض الحسن چوہان کی اینکرز پرسنز کےلیےنازیبا الفاظ استعمال کرنےکی شدید مذمت

    صحافتی تنظیموں کی فیاض الحسن چوہان کی اینکرز پرسنز کےلیےنازیبا الفاظ استعمال کرنےکی شدید مذمت

    لاہور:صحافتی تنظیموں کی طرف سے فیاض الحسن چوہان کی اینکرزکے لیے نازیبا الفاظ استعمال کی شدید مذمت،اطلاعات کے مطابق صدر اور سیکرٹری ایمرا کی صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کی جانب سے اینکر پرسنز کے لئے نازیبا الفاظ کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ فیاض الحسن چوہان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق صدرایمرا آصف بٹ نے پاکستان کے معروف اینکرپرسنزکے خلاف نازیبا اورگھٹیا زبان استعمال کرنے پرجوحقائق ایک مبینہ کال ریکارڈنگ کی صورت میں سامنے آئے ہیں یہ اس بات کا تقاضا کرتی ہےکہ فیاض الحسن چوہان کی گھٹیازبان بندی کی تحقیقات ہونی چاہیں اورصوبائی وزیرکے خلاف وزیراعظم کوکارروائی کرنی چاہیے،آصف بٹ نے مزید کہا کہ مبینہ کال ریکارڈنگ میں صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نےجونازیبا زبان استعمال کی وہ کسی صورت قابل برداشت نہیں۔

    صدر آصف بٹ نے کہاکہ صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو کسی کی ہرزہ سرائی کرنے کا کوئی حق نہیں۔ اینکر پرسنرسنز نے حقائق عوام کے سامنے لانے کے لئے مثبت اور پیشہ ورانہ کام کیا۔۔ آصف بٹ نے کہا کہ صوبائی وزیر کا عہدہ اس طرح کی زبان کے استعمال سے گریز کرنے کا تقاضہ کرتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ فیاض الحسن چوہان اس سے قبل بھی صحافتی برادری کے لئے نازیبازبان استعمال کر چکے ہیں

    فیاض الحسن چوہان نے بدزبانی پر میڈیا سے معافی نہ مانگی تو ان کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا،صوبائی وزیر کی ہرزہ سرائی سے پاکستان تحریک انصاف کاعوامی امیج متاثر ہو رہا ہے ایمراباڈی نے خبردار کیا ہےکہ اگر وزیر اعظم عمران خان نے نازیبازبان استعمال کرنے والے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی مزمت نہ کی تو میڈیا تحریک انصاف کا مکمل بائیکاٹ کرے گا

  • وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم امور پر ہوئے فیصلے

    وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم امور پر ہوئے فیصلے

    وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم امور پر ہوئے فیصلے

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس ختم ہو گیا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا.اجلاس کا ایجنڈا آٹھ نکات پر مشتمل تھا جس میں نئے نیب آرڈیننس سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق نیشنل کالج آف آرٹس انسٹی ٹیوٹ کے بل کا معاملہ مؤخر ہوگیا ہے جب کہ آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی سی ای او کی تقرری کی منظوری دے دی گئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کی مالی اسٹیٹمنٹ برائے مالی سال 2018کے اجرا کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ ناروے کے شہری کی حوالگی اور سہیل احمد کو برطانیہ کے حوالے کرنے کی درخواست بھی وزیراعظم نے منظور کرلی ہے۔
    سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سمیڈا) کے سی ای او کی تقرری کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اے این ایف کے قانونی معاملات اور نیب آرڈیننس کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے نیب آرڈیننس کے معاملے پر پیچھے نہ ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ ارکان نے کہا کہ نیب آرڈیننس وقت کی ضرورت تھا اور اپوزیشن کا شور شرابہ بے معنی ہے۔
    واضح رہےکہ اس آرڈینینس کی وجہ سے بہت تنقید ہو رہی ہے ، عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ نیب سے بزنس کمیونٹی خوف میں ہے.نہوں نے بتایا کہ نئے نیب آرڈیننس کے ذریعے بزنس کمیونٹی کیلئے آسانیاں پیدا کی ہیں۔ ہماری حکومت سمال اور میڈیم انڈسٹریوں کی بھرپور معاونت کرے گی۔ شرح سود اس وقت اوپر ہے، انشا اللہ جلد نیچے آ جائے گی۔‏وزیراعظم نے نیب کو بزنس کمیونٹی میں بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا سرمایہ کاروں میں ایک نیب کا خوف تھا،نیب کوبزنس کمیونٹی سےدوررکھنابہت ضروری ہے

  • اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں ملا جلا رجحان

    اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں ملا جلا رجحان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز ملاجلا رحجان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

    کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 40,887.62 پر تھا اور مارکیٹ کھلتے کچھ دیر کیلئے تیزی کا رحجان دیکھا گیا جس سے انڈیکس 40,997.50 پر چلا گیا۔مارکیٹ میں تیزی کا یہ رحجان زیادہ دیر برقرار نہیں رہا اور پھر کساد بازاری کا شکار ہوگئی۔ مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس 21 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار 866 پر آگیا تھا۔
    واضح‌رہے کہ پاکستان کی مسلسل سٹآک مارکیٹ میں بھی بہتر ہو رہی ہے اور پچھلے دنوں اسٹاک مارکیٹ نے چھ سال کا ایک ماہ کا ریکارڈ توڑا ہے.خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا

  • 2020 اپوزیشن کا سال یا حکومت کا ، پرویز الٰہی نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

    2020 اپوزیشن کا سال یا حکومت کا ، پرویز الٰہی نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

    2020 اپوزیشن کا سال یا حکومت کا ، پرویز الٰہی نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا ،اطلاعات کے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے نئے سال میں کسی بھی سیاسی تبدیلی کے امکان کو رد کردیا، انہوں نے کہاکہ نئے سال میں صرف سال ہی تبدیل ہورہاہے اور کچھ تبدیل نہیں ہو رہا۔

    مصباح الحق کی نظر میں سال 2019 قومی کرکٹ ٹیم کے لیے کیسا رہا؟

    ذرائع کےمطابق یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشاء کے کانووکیشن میں سپیکر چودھری پرویز الہیٰ نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی،اس موقع پر صوبائی وزیر راجہ بشارت، چیئرمین یونیورسٹی محمود صادق ، وی سی میاں عمران مسعود ، ایرانی قونصل جنرل رضاناظری سمیت دیگر نے بھی شرکت کی،سپیکر نے کہا کہ فضل الرحمان کیساتھ جو بات ہوئی وہ امانت ہے اور امانت میں خیانت نہیں کی جاتی،پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کو مزید وسعت دینے کے لئےبزدار صاحب کومشورہ دینے کیلئے راجہ بشارت کو رکھا ہوا ہے۔

    2019 پاکستان نےکرکٹ کےمیدان میں کیا کھویا،کیا پایا؟ احسان مانی نے جائزہ رپورٹ پیش…

    پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الہیٰ نے بھارت میں مسلمانوں کی حالت زارپرافسوس کا اظہار کیا اورکہاکہ مودی جوآج کر رہا ہے اس سے ثابت ہوا کہ ہمارے بزرگوں کا فیصلہ درست ہے،چودھری پرویز الہیٰ نےشہبازشریف کےدس سالہ دورکوتنقیدکانشانہ بھی بنایا۔چیئرمین یونیورسٹی محمودصادق اورمیاں عمران مسعود نے بتایا کہ ان کی یونیورسٹی اپنے طلبہ کو کاروبار کرنے کی تربیت دےگی جس سےروزگارمیں اضافہ ہو گا ،چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ دعاہے سال نوء پوری قوم اورامت کیلئے خوشیوں والا سال ہو۔

    67 سال کا بابا اور65 سال کی اماں نے شادی کرکےغیرشادی شدہ افراد کوامید کا درس

  • صومالیہ کے دارالحکومت موگادیشو دھماکے کی ذمے داری خاص تنظیم نے قبول کر لی

    صومالیہ کے دارالحکومت موگادیشو دھماکے کی ذمے داری خاص تنظیم نے قبول کر لی

    صومالیہ کے دارالحکومت موگادیشو میں ہونے والے دھماکے کی ذمے داری خاص تنظیم نے قبول کر لی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق صومالیہ میں حرکت الشباب تنظیم نے ہفتے کے روز دارالحکومت موگادیشو میں ہونے والے دھماکے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔ حرکت الشباب جماعت القاعدہ تنظیم کی اتحادی ہے۔

    پیر کے روز جاری ایک آڈیو ریکارڈنگ میں حرکت الشباب کے ترجمان نے کہا کہ حملے میں ترکی کے قافلے اور صومالی فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں ترک ملازمین پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

    آڈیو ٹیپ میں ترجمان نے مزید کہا کہ "ہم واقعتا صومالیہ کے مسلم معاشرے کو پہنچنے والے نقصان پر افسوس کرتے ہیں اور ان مسلمانوں کے لیے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں جو اس کارروائی کے دوران جاں بحق اور زخمی ہوئے یا اُن کی املاک تباہ ہوئیں”۔

    عام طور پر حرکت الشباب اُن حملوں کی ذمے داری قبول نہیں کرتی جس میں شہریوں کا بڑا جانی نقصان ہوتا ہے۔ تنظیم کو اندیشہ ہے کہ اس طرح وہ صومالی شہریوں کے ایک حصے کی جانب سے حاصل حمایت کھو دے گی۔ہفتے کے روز دھماکے کے وقت ایک بس میں 16 یونیورسٹی طالب علموں کے علاوہ ترک شہری بھی موجود تھے۔

    حرکت الشباب تنظیم کے ترجمان نے ترکی پر الزام عائد کیا کہ وہ صومالیہ پر "قبضے” کے لیے کوشاں ہے اور اس نے ملک کے تمام "اقتصادی وسائل پر قبضہ” جما لیا ہے۔ ترجمان نے خبردار کیا کہ ” تُرک ہمارے دشمن ہیں ،،، جیسا کہ ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ ہمارے ملک سے ان کے انخلاء تک لڑائی کا سلسلہ ہر گز نہیں روکا جائے گا۔

  • 2020 کا پہلا دن ، کون بنے گا نیب کا معززمہمان اور پھر ہوگی  جس کی پیشی؟

    2020 کا پہلا دن ، کون بنے گا نیب کا معززمہمان اور پھر ہوگی جس کی پیشی؟

    لاہور: 2020 کا پہلا دن ، کون بنے گا نیب کا معززمہمان اورہوگی اس کی پیشی؟کل دنیا بھرمیں نیا سال کا پہلابڑی تعداد میں افراد کےلیے خوشیوں کا دن ثابت ہوگا تو بعض کے لیے برادن بھی ثابت ہوسکتا ہے،اطلاعات کےمطابق نیب لاہور میں پہلی پیشی کا قرعہ مسلم لیگ ن کی ایک ایسی شخصیت کےنام نکلا ہےجن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ نوازشریف کے وہ وکیل ہیں جوکہ ہرقسم کی گواہی دینے کےلیے حاضرہوتے ہیں

    مصباح الحق کی نظر میں سال 2019 قومی کرکٹ ٹیم کے لیے کیسا رہا؟

    ذرائع کے مطابق میاں جاوید لطیف کی 2020 میں نیب کے پہلے ملزم کے طور پر کل پیشی ہوگی، نیب لاہور نے میاں جاوید لطیف کو یکم جنوری کو دوسری مرتبہ پیش ہونے کی ہدایت جاری کر رکھی ہیں، میاں جاوید لطیف کو نامکمل ریکارڈ فراہم کرنے پر دوبارہ طلب کیا گیا, نیب نے میاں انور لطیف، میاں منور لطیف، میاں امجد لطیف کو بھی دوبارہ طلب کیا ہے۔

    2019 پاکستان نےکرکٹ کےمیدان میں کیا کھویا،کیا پایا؟ احسان مانی نے جائزہ رپورٹ پیش…

    ذرائع کےمطابق لاہورنیب نے میاں اختر لطیف، جاوید لطیف کےبیٹےاحسن لطیف اوروالدہ ولایت لطیف کوبھی طلب کیا ہے، میاں جاویدلطیف سمیت دیگر7 افراد کو اس سے قبل 2 مرتبہ کال اپ نوٹسز جاری کیے گئےتھے۔ذرائع کے مطابق جاوید لطیف نے اپنے اور فیملی 7 کے ارکین کی جانب سے جواب جمع کروایا، کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ ثناور منظور نے آئندہ پیشی پر دیگر دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔

    67 سال کا بابا اور65 سال کی اماں نے شادی کرکےغیرشادی شدہ افراد کوامید کا درس

  • دیرآئید درست آئید :پی ٹی آئی کے رہنمااسد کھوکھر کو بلآخر وزارت مل گئی

    دیرآئید درست آئید :پی ٹی آئی کے رہنمااسد کھوکھر کو بلآخر وزارت مل گئی

    لاہور:دیرآئید درست آئید :پی ٹی آئی کے رہنمااسد کھوکھر کو بلآخر وزارت مل گئی.اطلاعات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما اورایم پی اے ملک اسد کھوکھرمہینوں بغیر وزارت رہنےکےبعد بلاآخر صاحب وزارت ہوگئے،اسد کھرکھر کووائلڈ لائف کی وزارت دے دی گئی۔


    باغی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ملک اسد کھوکھر صاحب وزارت ہوگئے،اُن کووائلڈ لائف کی وزارت دے دی گئی،اسد کھوکھرکو6 ماہ پہلےصوبائی کابینہ میں شامل کیا گیا تھا لیکن وزارت نہیں دی گئی،اسد کھوکھر وزارت جنگلات اور بلدیات کی وزارت کے امیدوار تھے۔

    انہیں اطلاعات کی وزارت بھی دینےکی کوشش کی گئی،نئے سال کےآغاز سےپہلے اسد کھوکھر کو بلاِخر وائلڈ لائف اینڈ فشریز کی وزارت دی گئی ہے،جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ ہو سکتا ہے کہ چند دنوں تک کابینہ میں مزید تبدیلی کی جائے

  • نیب نیازی گٹھ جوڑ نے ملکی معیشت اور سب تباہ کر دیا، مریم اورنگ زیب نے ایسا کیوں کہا

    نیب نیازی گٹھ جوڑ نے ملکی معیشت اور سب تباہ کر دیا، مریم اورنگ زیب نے ایسا کیوں کہا

    نیب نیازی گٹھ جوڑ نے ملک کی معیشت، کاروبار، عوام کا روزگار سب تباہ کر دیا، مریم اورنگ زیب نے ایسا کیوں کہا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب نے حکومت اور عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی انتقام اور حسد میں عمران خان نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا، کرپشن میں ڈوبی حکومت اور منصوبوں کیخلاف انکوائری روکنے کیلے نیب ترمیمی آرڈیننس لایا گیا۔
    ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا اپنے بیان میں کہنا تھا ‎سلیکٹڈ حکومت سے کوئی ریلیف چاہئے نہ ہی اس کی ضرورت ہے، ن لیگ کی قیادت اور ہنماؤں کی بے گناہی عدالتوں میں ثابت ہوگئی،

    ‎نیب قانون میں ترمیم سے ہمارا موقف سچ ثابت ہوا کہ نالائق اور نااہل حکومت ملک تباہ کر رہی ہے، ‎ملک میں کاروبار، سرمایہ کاری اور صنعتیں بند ہیں، نیب نیازی گٹھ جوڑ نے ملک کی معیشت، کاروبار، عوام کا روزگار سب تباہ کر دیا ہے۔واضح رہے کہ نیب آرڈیننس ترمیم پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے.اور اس کو ایک طرح کے این آرو سے تعبیر کیا جارہا ہے.

  • ہواوے کمپنی نے امریکی پابندیوں‌ کے باوجود ریکارڈ قائم کر لیا

    ہواوے کمپنی نے امریکی پابندیوں‌ کے باوجود ریکارڈ قائم کر لیا

    ہواوے کمپنی نے امریکی پابندیوں‌ کے باوجود ریکارڈ قائم کر لیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ہواوے کمپنی نے امریکی پابندیوں کے باوجود خود کو منواتے ہوئے کامیاب بزنس کیا ہے. تمام تر امریکی پابندیوں کے باجود چینی کمپنی ہواوے کی ترقی کا سفر جاری ہے، اس کے غیرمستقل چیئرمین ایرک زو نے نئے سال کے پیغام میں کہا ہے کہ 2019 کے دوران کمپنی کی آمدنی 850 ارب یوان (122 ارب ڈالر) رہی ہے۔

    چیئرمین کا کہنا تھا کہ کمپنی کے لیے یہ نیا ریکارڈ ہے، گزشتہ برس کے مقابلے میں اس کی آمدنی میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
    انہوں نے بتایا کہ ہواوے 24 کروڑ فونز کی فروخت کے ستھ دنیا میں دوسرے نمبر پر رہی ہے، گزشتہ برس یہ تعداد 20 کروڑ 60 لاکھ تھی۔

    ایرک زو نے کہا کہ یہ اعداد و شمار ہمارے ابتدائی تخمینوں سے کم ہیں تاہم کاروبار مضبوط بنیادوں پر قائم ہے اور مشکلات کے باوجود ہم ڈٹ کر کھڑے ہیں۔واضح رہے کہ وہ ممالک جو امریکی پابندیوں کا شکار ہیں . وہ بھی اس کے باوجود اپنی حیثیت تسلیم کر رہے ہیں، ان میں ایران اور شمالی کوریااہم مثال ہے

  • بغداد: امریکی سفارات خانے پر مظاہرین کا دھاوا

    بغداد: امریکی سفارات خانے پر مظاہرین کا دھاوا

    عراق کے دارالحکومت میں امریکی سفارات خانے پر مظاہرین کا دھاوا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں مظاہرین نے امریکی سفارت خانے پر حملہ کر دیا، مظاہرین کے حملے پر اسٹاف نے سفارت خانہ خالی کر دیا۔

    سفارت خانے کے باہر مظاہرین نے امریکا مخالف نعرے بازی کی، سفارت خانے میں نصب سیکیورٹی کیمرے بھی اتار لیے۔
    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین امریکہ مردہ باد کے نعرے لگا رہے تھے اور انہوں نے عمارت کے باہر لگے سیکیورٹی کمیرے بھی توڑے۔ کچھ مظاہرین نے قونصلیٹ کی دیوار پر چڑھ کر’امریکہ کیلئے موت‘ کے نعرے بھی لگائے۔

    واضح‌رہے کہ اتورا کے روز امریکی فضائیہ کے حملے میں حشد الشعبی فورس کے 25 فوجی جاں بحق، 51 زخمی ہوگئے تھے۔ جاں بحق فوجیوں کی آج نماز جنادہ ادا کی گئی جس کے بعد لوگوں نے امریکی قونصل خانے کی طرف ریلی نکالی۔

    ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین کو دیکھ کر قونصل خانے کی حفاظت پر معمور سیکیورٹی گارڈز عمارت میں چلے گئے اور کسی نے ان کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔

    نیم عسکری جنگجو گروپ حشد الشعبی کے متعلق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس شیعہ تنظیم کو ایران کی پشت پناہی حاصل ہے۔ قبل ازیں عراق میں امریکی فوج کے اڈے پر راکٹ حملہ کیا گیا تھا۔امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے کی ذمہ داری کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن امریکہ کا الزام ہے اس میں حشد الشعبی ملوث ہے۔