Baaghi TV

Author: +9251

  • نئے سال کا آغاز ہوگیا،2020  کہاں  کب شروع  ہوگا ، اہم رپورٹ

    نئے سال کا آغاز ہوگیا،2020 کہاں کب شروع ہوگا ، اہم رپورٹ

    نئے سال کا آغاز ہو گیا،2020 کہاں کب شروع ہوگا ، اہم رپورٹ

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نئے سال 2020ء کا آغاز ہو چکا ہے، جزیرہ سموا کریباتی میں نئے سال 2020کاآغاز ہو گیا.جزیرہ سموا کریباتی نیوزی لینڈ کے قریب واقع ہے.نئے سال کو پوری دنیا کا چکرلگاتے26گھنٹے لگیں گے..نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر4بجے ہوگا.آسٹریلیامیں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام 6بجے ہوگا.یوں نئےسال کا آغاز پاکستان کے وقت کے مطابق مختلف ٹائم پر ہوگا، جاپان میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8بجے ہوگا.چین میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے ہوگا.بھارت میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے11بجے ہوگا.پاکستان میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 12بجے ہوگا.ایران میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے ہوگا.جرمنی میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 4بجے ہوگا.برطانیہ میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح5بجے ہوگا.جرمنی میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح4بجے ہوگا.برطانیہ میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح5بجے ہوگا.کینیڈامیں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح9بجے ہوگا،امریکہ میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح10بجے ہوگا،

  • ایف اے ٹی ایف کے کہنے پر حکومت کونسا قانون سخت کرنے جا رہی

    ایف اے ٹی ایف کے کہنے پر حکومت کونسا قانون سخت کرنے جا رہی

    ایف اے ٹی ایف کے کہنے پر حکومت کونسا قانون سخت کرنے جا رہی
    باغی ٹی وی کے مطابق ایف اے ٹی ایف اہداف پر پیشرفت رپورٹ دینے کی ڈیڈ لائن قریب آگئی۔ کرنسی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے قانون مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
    ایف بی آر ذرائع کے مطابق قانون ابتدائی طور پر آرڈیننس کی شکل میں نافذ ہوگا، آرڈیننس کو بجٹ میں قانون کی شکل دے دی جائے گی، قانون کا مقصد کیش کورئیرز کے ذریعے کرنسی کی سمگلنگ روکنا ہے، کیش کورئیرز کیخلاف ایکشن ایف اے ٹی ایف کا ہدف ہے، کم وقت میں ہدف حصول کیلئے قانون پارلیمنٹ میں نہیں لایا جاسکتا۔

    ذرائع کے مطابق انسداد منی لانڈرنگ آرڈیننس 8 جنوری 2020 سے پہلے لائے جانے کا امکان ہے، ایف اے ٹی ایف کو 8 جنوری تک 150 سوالات کے جوابات کی رپورٹ دینا ہے، ایف اے ٹی ایف کے سوالات میں کرنسی سمگلنگ کی روک تھام کے سوال بھی موجود ہیں۔
    واضح رہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی تمام شرائط مانتا جا رہا ہے،وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، پاکستان سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کی روک تھام، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کو نکالنے اور ذمہ دار ممالک کی صف میں لانے کے لئے بنائی جانے والی کو آرڈی نیشن کمیٹی کا چیئرمین حماد اظہر کو بنایا گیا ہے.
    ذرائع کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی طرف سے پاکستان کو بھیجے گئے سوالنامے میں مدارس سے متعلق کیے گئے قانونی اقدامات کی تفصیلات پوچھی گئی ہیں، کالعدم تنظیموں کےخلاف درج مقدمات کی نقول بھی مانگی گئی ہیں

  • ایم کیو ایم کو بلاول کی پیشکش کے بعد پاکستان تحریک انصاف بھی متحرک ہو گئی

    ایم کیو ایم کو بلاول کی پیشکش کے بعد پاکستان تحریک انصاف بھی متحرک ہو گئی

    ایم کیو ایم کو بلاول کی پیشکش کے بعد پاکستان تحریک انصاف بھی متحرک ہو گئی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو وفاقی حکومت سے علیحدگی کی پیشکش اور ایم کیو ایم کی جانب سے حکومت سے تخفظات کے اظہار کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) متحرک ہو گئی ہے۔حکومتی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کا فیصلہ کر لیا ہے۔حکومتی وفد وزیراعظم کی ہدایت پر جہانگیر ترین کی قیادت میں رواں ہفتے ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کرے گا۔
    حکومتی وفد وزیراعظم کی ہدایت پر جہانگیر ترین کی قیادت میں رواں ہفتے ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کرے گا۔

    ملاقات میں ایم کیو ایم کے تحفظات، مطالبات اور سندھ کی سیاسی صورتحال پر بات ہوگی۔ منجمد فنڈز کے اجراء، بلدیاتی اختیارات کی واپسی، گمشدہ و اسیر کارکنان اور پارٹی آفس کھولنے کے معاملے پر تحفظات کو دور کیا جائے گا ساتھ ہی اتحادیوں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ اور تحریری معاہدے پر بھی غور ہوگا۔
    واضح‌ رہے کہ بلاول نے ایم کیو ایم کو پیش کش کی تھی کہ اگر وہ وفاق میں پی ٹی آئی کا ستھ چھوڑ دیں تو سندھ میں کو وزارتیں دے گی.جس کے جواب میں ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی مقامی حکومتوں کو قانونی ترمیم کے ذریعے با اختیار بنادے تو متحدہ بھرپور ساتھ دے گی۔ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ واٹربورڈ، کے ڈی اے، ایل ڈی اے اور بلڈنگ کنٹرول بھی مقامی حکومت کے ماتحت کیے جائیں۔ایم کیو ایم نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں، تاہم حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کسی کی خواہش پر نہیں کریں گے۔

  • جب تک کرپٹ ٹولہ مسلط رہےگا سندھ اور کراچی کی قسمت نہیں بدلے گی، فردوس عاشق اعوان برس پڑیں

    جب تک کرپٹ ٹولہ مسلط رہےگا سندھ اور کراچی کی قسمت نہیں بدلے گی، فردوس عاشق اعوان برس پڑیں

    سندھ پر جب تک کرپٹ ٹولہ مسلط رہےگا سندھ اور کراچی کی قسمت نہیں بدلے گی، فردوس عاشق اعوان برس پڑیں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا، اتحادیوں کے ساتھ مل کر عوامی مسائل حل کریں گے۔
    معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کراچی کے مسائل سیاسی جماعت کا اتحاد توڑنے سے نہیں کرپشن، لوٹ مار اور کمیشن سے اتحاد توڑنے پر حل ہوں گے، عوام اور سیاست کے میدان میں ناکام ہونے کے بعد سیاسی مخالفین چور دروازہ ڈھونڈ رہے ہیں۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم کو جوڑ توڑ اور لین دین کی سیاست سے پاک کر دیا، بلاول کو حقیقی جمہوری رویوں سے ثابت کرنا ہوگا کہ وہ ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کی عوامی سیاست کے وارث ہیں۔
    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کراچی کا اصل مسئلہ ایک دہائی سے سندھ پر مسلط کرپٹ ٹولہ ہے، جب تک وہ رہے گا سندھ اور کراچی کی قسمت نہیں بدلے گی، ان کی سیاہ حرکتوں کی وجہ سے پاکستان کے عوام نے ان سے سیاسی اتحاد توڑا۔
    واضح‌رہے کہ پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو نے ایم کیو ایم کو وفاقی حکومت کا اتحاد چھوڑنے پر اپنے ساتھ ملانے اور اتنی ہی وزارتیں دینے کا اعلان کیا تھا جس کے جواب میں ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی مقامی حکومتوں کو قانونی ترمیم کے ذریعے با اختیار بنادے تو متحدہ بھرپور ساتھ دے گی۔ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ واٹربورڈ، کے ڈی اے، ایل ڈی اے اور بلڈنگ کنٹرول بھی مقامی حکومت کے ماتحت کیے جائیں۔ایم کیو ایم نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں، تاہم حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کسی کی خواہش پر نہیں کریں گے۔

  • سال 2019: قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے جائزے کا سال، حقائق کے پیش کرکےحقیقی تبدیلی ثابت کردی

    سال 2019: قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے جائزے کا سال، حقائق کے پیش کرکےحقیقی تبدیلی ثابت کردی

    لاہور:سال 2019: قومی خواتین کرکٹ کی ترقی کا سال ، جائزے کا سال ، پہلی مرتبہ حقائق کے پیش کرکےحقیقی تبدیلی ثابت کردی،اطلاعات کے مطابق سال 2019 قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے ایک بہترین سال رہا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سال بھر خواتین کرکٹ کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھائے۔

    رواں سال قومی خواتین کرکٹ ٹیم نےآئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان نے سال دوہزار انیس کا آغاز ویسٹ انڈیز کے خلا ف سیریز میں کامیابی سے کیا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز 1-1 سے برابر رہی۔

    سال 2019 میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹ ٹیموں کی میزبانی ہوم گراؤنڈز پرکی تاہم انگلینڈ کے خلاف قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے ہوم سیریز ملائیشیا میں کھیلی۔ رواں سال سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل خواتین کرکٹرز کی آمدن میں اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ پی سی بی کی جانب سے ملک بھر میں گرلز اکیڈمیز کو فعال کرکے خواتین کرکٹ کو فروغ دیا گیا۔

    آئی سی سی انڈر 19 ویمنز کرکٹ ورلڈکپ 2021 کی تیاریوں کے لیے پی سی بی نے لاہور میں اسکلز ٹوشائن انڈر 18 ویمنز ٹی ٹونٹی چیمپئن شپ کا انعقاد کیا۔ ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی 25 کرکٹرز پر مشتمل کیمپ کراچی میں لگایا گیا ہے۔

    کپتان قومی خواتین کرکٹ ٹیم بسمہ معروف کاکہنا ہےکہ سال 2019 مجموعی طور پر قومی خواتین کرکٹ کے لیےایک ا چھا سال رہا۔انہوں نے کہا کہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے سال کا آغاز ویسٹ انڈیز کے خلاف کراچی میں کھیلی گئی ٹی ٹونٹی سیریز سے کیا، ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کے باعث ٹیم اضافی دباؤ کا شکار تھی جس کی وجہ سے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکی۔

    بسمہ معروف نے کہا کہ پہلے ٹی ٹونٹی کے بعداسکواڈ میں شامل تمام کرکٹرز کے درمیان ایک مثبت ٹیم میٹنگ ہوئی جس میں ہر کھلاڑی نے ملک میں ویمنز کرکٹ کی پذیرائی کےلیے عمدہ کارکردگی دکھانے کےعزم کا اظہار کیا جس کے نتیجے میں شائقین کرکٹ کو آئندہ میچوں میں بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملی۔

    کپتان قومی خواتین کرکٹ ٹیم کاکہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز برابر کرنا قومی ویمنز کرکٹرز کےاعتماد میں اضافہ کا سبب بنا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں بھی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔ بسمہ معروف نےکہا کہ سال کے اختتام پر کھیلی گئی انگلینڈ کے خلاف سیریز میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم خاطر خواہ کھیل پیش نہ کرسکی تاہم سیریز کے اختتام پر پاکستان کے لیے کئی مثبت پہلو سامنے آئے جس میں ایک یہ کہ فی الحال قومی خواتین کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔

    بسمہ معروف نےکہا کہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو آئندہ سال آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنا ہے، امید ہے کہ پاکستان ایونٹ کا اختتام ٹاپ فور ٹیموں میں کرے گا۔

    قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کی رکن اسماویہ اقبال کاکہنا ہےکہ یہ سال آن اور آف دا فیلڈ دونوں اعتبار سے قومی خواتین کرکٹ کے لیے سازگار رہا۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال پی سی بی نے بہت سے ڈویلمنٹ پروگرامز کا انعقاد کیا جبکہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے بھی سال بھر مجموعی طور پر خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    اسماویہ اقبال نے کہا زونل اکیڈمیز کے مستقل بنیادوں پر فعال ہونے سے قومی خواتین کرکٹرز کو روزانہ کی بنیاد پر ٹریننگ کے مواقع میسر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زونل اکیڈمیزمیں خواتین کھلاڑیوں کے لیے علیحدہ سہولیات کی دستیابی اور بہترین کوچز کی زیرنگرانی تربیت سے نئی کھلاڑیوں میں کھیل کا شوق بڑھ رہا ہے۔اسماویہ اقبال نے کہا کہ انہیں اپنے کرکٹ کیرئیر کے دوران یہ سہولیا ت میسر نہیں تھیں۔

    قومی خواتین کرکٹ سلیکشن کمیٹی کی رکن کاکہنا ہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں انڈر 18 ویمنز ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جبکہ قومی ویمنز ایمرجنگ ٹیم نے گذشتہ ماہ ایشیا کپ میں شرکت کی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مستقل بنیادوں پر ڈومیسٹک ویمنز ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس سے خواتین کرکٹرز کے کھیل میں نکھار آرہا ہے، یہی وجہ ہےکہ رواں سال کئی خواتین کرکٹرز نے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا ہے۔

  • وزیرا عظم نے خیبر پختونخوا پولیس میں  بڑے پیمانے پر تبادلے کیوں کیے

    وزیرا عظم نے خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے کیوں کیے

    وزیرا عظم نے کے پی پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے کیوں کیے

    باغی ٹی وی وزیراعظم عمران خان خیبرپختونخوا (کے پی) پولیس کی کارکردگی سے شدید نالاں ہیں اور اسی لیے انہوں نے بڑے پیمانے پر تبادلوں کی منظوری دے دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبر پختونخوا کو فوری تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، موجودہ آئی جی کے پی ڈاکٹر نعیم کو جلد ہی عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے آئی جی خیبر پختونخوا کے لیے تین نام وزیر اعظم آفس کو بھجوا دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تین ناموں میں سینئر پولیس افسران محمد طاہر، ثنا اللہ عباسی اور محمد سلیمان کے نام شامل ہیں۔ ایک نام کی منظوری کے بعد سمری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس بھجوائی جائے گی.خیبر پی کے کی حکومت کو پچھلے دور میں تصور کیا جاتا تھا کہ تحریک انصاف نے اس میں کافی بہتری لائی تھی اور اصلاحی عمل کیا تھا.لیکن اب اس دور میں پھر سے کارکرگی پر سوال اٹھے ہیں.اور یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم کو تبادلے کرنے پڑے.

  • مصباح الحق کی نظر میں سال 2019 قومی کرکٹ ٹیم کے لیے کیسا رہا؟

    مصباح الحق کی نظر میں سال 2019 قومی کرکٹ ٹیم کے لیے کیسا رہا؟

    قومی ٹیم مستقبل میں بہتر نتائج دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کا مستقبل روشن ہے، مصباح الحق نے پریس کانفرنس کرکے سال 2019 میں ٹیم کی کارکردگی سب کے سامنے رکھ دیا ہے،انہوں نے مزید کہا ہےکہ پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اپنی پہلی کامیابی سال کے اختتام پر سری لنکا کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں حاصل کی تاہم اس سے قبل قومی ٹیسٹ ٹیم جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے خلاف متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکی۔

    قومی ٹیم نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے گروپ مرحلے میں مسلسل چار میچز جیتے تاہم وہ نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی نہ کرسکی۔ ایک روزہ کرکٹ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف شکست کھانے والی قومی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز میں کامیابی حاصل کی۔

    رواں سال پاکستان نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی تاہم اس دوران پاکستان کو جنوبی افریقہ، انگلینڈ، سری لنکا اور آسٹریلیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
    آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے بعد مصباح الحق نے قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالا۔ اس دوران پاکستان کرکٹ ٹیم نے 2 ایک روزہ، 5 ٹی ٹونٹی اور 4 ٹیسٹ میچز کھیلے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہےکہ سال 2019 قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے لیے ایک مشکل سال تھا، گو کہ پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال کے اختتام پر سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب رہی مگر اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے دوروں پر متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکی۔

    مصباح الحق نے کہا کہ رواں سال قومی کرکٹ ٹیم محدود اوورز کی کرکٹ میں بھی زیادہ کامیابیاں حاصل نہیں کرسکی، جس کی ایک بڑی وجہ اہم میچز سے قبل قومی کرکٹرز کا آؤٹ آف فارم ہونا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایک روزہ کرکٹ میں فخر زمان قومی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کا اہم ہتھیار تھے مگر ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں ان کی کارکردگی میں تسلسل برقرار نہیں رہ سکا۔

    چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ باؤلرز میں حسن علی اور شاداب خان کی فارم خراب ہونے کے باعث قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم رواں سال آئی سی سی ٹی ٹونٹی ٹیمز رینکنگ میں تو اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہی مگر اس فارمیٹ میں بھی ٹیم کی جیت کا تناسب کم رہا۔ پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم رواں سال صرف ایک ٹی ٹونٹی میچ ہی جیت سکی۔

    مصباح الحق نے کہا کہ سال بھر کی کارکردگی پر نظر ڈالی جائے تو اس دوران قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کئی باصلاحیت کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی شاندار رہی، جس میں سب سے بڑا نام بابراعظم کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابراعظم نے تینوں فارمیٹ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ٹی ٹونٹی کرکٹ کے صف ِ اول کے بلے باز بابراعظم نے ایک روزہ کرکٹ میں بھی عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھا جس کی ایک مثال آئی سی سی ورلڈکپ 2019 میں ان کی بیٹنگ رہی۔

    مصباح الحق نے کہا کہ بابراعظم نے رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں بھی جو کارکردگی دکھائی وہ ان کی کلاس کے عین مطابق ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف آسٹریلیا میں سنچری اسکور کرنا اور سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کے دونوں میچوں میں سنچریاں جڑنا بھی بابراعظم کی صلاحیتوں کا عملی نمونہ رہا۔

    چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم نے نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کو سال 2019 میں قومی کرکٹ ٹیم کے بہترین باؤلرز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی آئی سی سی ورلڈکپ 2019 سے لے کر آسٹریلیا کی پچز اور پھر سری لنکا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر کارکردگی شاندار رہی۔ مصباح الحق نے کہا کہ نسیم شاہ کی آسٹریلیا اور پھر سری لنکا کے خلاف باؤلنگ میں ایک بہتر فاسٹ باؤلر کی جھلک نظر آئی۔

    مصباح الحق نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کو جتنے زیادہ میچز ملیں گے ان کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ طویل طرز کی کرکٹ میں محمد رضوان کی کارکردگی نمایاں رہی، اسی طرح افتخار احمد کی آسٹریلیا میں کارکردگی متاثر کن رہی۔

    مصباح الحق نے کہا کہ رواں سال ٹیم کے انتخاب اور فائنل الیون کے چناؤ کے حوالے سے جو فیصلے لیے گئے وہ آسان نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان فاسٹ باؤلرز کو آسٹریلیا میں کھیلانا مشکل فیصلہ تھا۔ مصباح الحق نے کہا کہ فخر زمان، حسن علی اور یاسر شاہ کی فارم خراب ہونے کے باعث ٹیم کی کارکردگی پر اثر پڑا۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد اور شعیب ملک کی فارم کا نہ ہونا سمیت کئی اہم ایشوز عہدہ سنبھالتے ہی ان کے سامنے کھڑے تھے۔

    مصباح الحق نے کہا کہ مستقبل میں بہترین نتائج کے حصول کے لیے کام جاری ہے جس کے رزلٹ آہستہ آہستہ سب کے سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اصل ہدف قومی کرکٹ ٹیم کو تینوں فارمیٹ میں وننگ ٹریک پر گامزن کرنا ہے۔ مصباح الحق نے کہا کہ قومی ٹیم مستقبل میں بہتر نتائج دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کا مستقبل روشن ہے۔

  • 2019 پاکستان نےکرکٹ کےمیدان میں کیا کھویا،کیا پایا؟ احسان مانی نے جائزہ رپورٹ پیش کردی

    2019 پاکستان نےکرکٹ کےمیدان میں کیا کھویا،کیا پایا؟ احسان مانی نے جائزہ رپورٹ پیش کردی

    لاہور:2019 پاکستان نےکرکٹ کےمیدان میں کیا کھویا،کیا پایا؟ احسان مانی نے جائزہ رپورٹ پیش کردی،باغی ٹی وی کےمطابق چیئرمین احسان مانی نے کہا کہ سال 2019 قومی کرکٹ کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس سال کا اختتام ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی سے ہوا۔ دسمبر میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی اور دوسرا کراچی میں کھیلا گیا۔

    احسان مانی نے ٹیم کی کارکردگی کی سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل رواں سال مارچ میں کراچی نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 8 میچوں کی میزبانی کی، اسی طرح ستمبر/اکتوبر میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایک روزہ سیریز کراچی جبکہ ٹی ٹونٹی سیریز لاہور میں کھیلی گئی۔ اس دوران نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کے ذریعے معیاری کرکٹ کو فروغ دینے کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک شفاف کارپوریٹ ادارہ بنانے کے لیے بھی کئی اہم اقدامات اٹھائے گئے۔

    کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا کہ علاوہ ازیں مختلف میدانوں میں سال بھر جاری رہنے والی کرکٹ سرگرمیوں میں پاکستان کے نتائج بھی مختلف رہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا میں چار ٹیسٹ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم قومی ٹیسٹ ٹیم نے سال 2019 کا اختتام سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں فتح سمیٹ کرکیا۔آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019 کی رنرزاپ ٹیم نیوزی لینڈ سے پوائنٹس برابر کرنے کے باوجود قومی کرکٹ ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل نہ کرسکی۔

    دوسری جانب رواں سال قومی ایمرجنگ ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل دیکھا گیا۔ قومی انڈر 19 ٹیم نے سری لنکا اور جنوبی افریقہ میں سیریز جیتیں جبکہ قومی ایمرجنگ ٹیم، بنگلہ دیش میں کھیلے گئے اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کی فاتح بننے میں کامیاب رہی۔ادھر انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شکست کا سامنا کرنے والی قومی خواتین کرکٹ ٹیم، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں متاثر کن کھیل کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی، چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور سینئر لیگل کونسل بیرسٹر سلمان نصیر کو رواں سال انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی پانچ اہم کمیٹیوں میں شامل کیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کا نفاذ اور ادارے میں شفافیت کو فروغ دیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کے اخراجات کی تمام تر تفصیلات کو عوام کے لیے متواتر ویب سائٹ پر شائع کرنا، انتظامی اعتبارسے رواں سال پاکستان کرکٹ بورڈ کی بڑی کامیابی ہے۔

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ رواں سال کے آغاز میں انہوں نے اپنے لیے چار اہداف مقرر کیے تھے جنہیں سال کے اختتام پر مکمل طور پر حاصل کرلیا گیا، انہوں نے کہا کہ یہ اہداف آئین میں اصلاحات لانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننس اسٹرکچر کو شفاف بنانے اور کارپوریٹ اسٹرکچر کو فروغ دیتے ہوئے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کو ممکن بنانے پر مشتمل تھے۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ میں بہتر نتائج حاصل کرنے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری لانا بہت ضروری ہے لہٰذا پاکستان کرکٹ بورڈ نے مختصر وقت میں شاندار ڈومیسٹک اسٹرکچر دیا جس کے نتیجے میں شائقین کرکٹ کو ایک کامیاب قائداعظم ٹرافی دیکھنے کو ملی۔

    احسان مانی نے کہا کہ ڈومیسٹک اسٹرکچر میں کی گئی چند تبدیلیاں قومی کرکٹ کے لئے مفید ثابت ہوئیں۔ انہوں نے کہاکہ نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کے باعث ڈومیسٹک کرکٹ کے مقابلے چوتھے دن تک پہنچے، اسی طرح پیسرز کی اضافی مدد کا سلسلہ ختم ہوا جس سے میچ کے دوران اسپنرز کے کردار میں اضافہ ہوا جو مستقبل میں قومی کرکٹ ٹیم کے کام آئے گا۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ دنیائے کرکٹ میں پاکستان کے کردار کو اہمیت دی جارہی ہے جس کا ثبوت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی پانچ اہم ترین کمیٹیوں میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے نمائندگان کی شمولیت ہے۔

    احسان مانی نے کہا کہ سری لنکا کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کے لیے راضی کرنا ان کے لیے سب سے بڑا چیلنج تھا۔ انہوں نے کہاکہ مہمان بورڈ نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے پہلے محدود اوورز کی کرکٹ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی تاہم سری لنکا کرکٹ ٹیم کو دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان لانا رواں سال ان کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سری لنکا ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی آمد سے دنیا کو ایک واضح پیغام پہنچا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی کرکٹ مقابلوں کے انعقاد کے لیے ایک پرامن اور محفوظ ملک ہے۔

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو مزید مؤثر ادارہ بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پی سی بی میں شفافیت اور احتساب کے عمل کو فروغ دینے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھایں گے۔ احسان مانی نے کہا کہ ہمیں بہترین نتائج دینے کے لیے کارکردگی میں تسلسل لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے خوش آئند بات یہ ہے کہ نوجوان قومی کرکٹرز بہت باصلاحیت ہیں اور یہی ہمارے مستقبل کا روشن اثاثہ ہیں۔

  • 2019 کی اہم شخصیات جنہیں یہ جہان چھوڑنا پڑا

    2019 کی اہم شخصیات جنہیں یہ جہان چھوڑنا پڑا

    2019 کی وہ مشہورشخصیات جنہیں یہ جہان چھوڑنا پڑا،وہ سنتے تھے ،بولتے تھے ،دیکھتے تھے اورلوگوں سے ہم کلام ہوتے تھے ، وہ اس دنیا سے جانا نہیں چاہتے تھےمگران کو جانا پڑااوروہ اب ہم میں نہیں ہیں‌

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق ویسے تو بڑے بڑے عظیم لوگوں کواس جہان سے جانا پڑالیکن چند ایسے ناموں کاتذکرہ یہاں ضروری ہے جو وہ اسٹییج پربولتے تھے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے تھے ایسے لگتا تھا کہ وہ یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ وہ ہمیشہ ہمیشہ ایسے ہی فن کا مظاہرہ کرتے رہیں گے مگرجب موت کا پیغام آیا تونہ وہ خود اپنے آپ کوروک سکے اورنہ ان کے چاہنے والے ان کو روک سکے

    باغی ٹی وی کےمطابق ان میں سے چند ام شخصیات جووفات پاچکی ہیں ان میں سے ہالی ووڈ کی مشہوراداکارہ Doris Day ،فیشن کی دنیا کا چمکتا ستاہ Karl Lagerfield مشہوراداکارJan Micheal Vincent ہالی ووڈ کے مشہورفنکار James Ingram اورہالی ووڈ کے ایک اورمشہوراداکارLuke Perry شامل ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق Peter Mayhew ”ریس کار کے مشہور ڈرائیورNiki Lauda اداکارRip Torn ،اداکار ،ہالی ووڈ کے سب سے بڑے منجھے ہوئے اداکارRutger Hauer ،اداکارPeter Fonda،رمبابوے کے آنجہانی رہنما Robert Mugabe ،راکرEddie Money گلوکارRic Zocasek ،فرانس کے سابق صدرJacques Chirac شامل ہیں

    2019 میں اس دنیا فانی کوچھوڑنے والوں میں Ginger Baker خلامیں کشتی پرسفرکرنے والے Alexei Leonov اورCarol Spinney سمیت Marie Fredriksson Roxetteشامل ہیں ، ان اہم شخصیات کے چاہنے والے آج بھی ان کو یادکرتے ہیں اوران کی یاد میں اہم تقریبات مناتے ہیں‌

  • الیکشن کمیشن کے دوارکان کی تعیناتی کیوں نہ ہو سکی

    الیکشن کمیشن کے دوارکان کی تعیناتی کیوں نہ ہو سکی

    الیکشن کمیشن کے دوارکان کی تعیناتی کیوں نہ ہو سکی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مزید مہلت کیلئے حکومت کی استدعا منظور کی۔قانونی مشیربرائے قومی اسمبلی عبداللطیف یوسفزئی نے عدالت کو بتایا کہ پارلیمانی کمیٹی کا آخری اجلاس کل ہوا تھا مگر دھند کی وجہ سے کچھ ممبرز نہیں آ سکے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ نے جو قوانین بنائے تھے وہ موجودہ حالات میں قابل عمل نہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے دو نئے ارکان کی تعیناتی کے لیے حکومت کو مزید 15 دن کی مہلت دے دی ہے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی اپنے قوانین خود بنا سکتی ہے۔۔۔ وہ پہلے سے بنائے گئے رولز کے تحت کام نہیں کر رہی۔ جو بھی کمیٹی بنے گی اس کے رولز بھی مستقل نہیں ہوں گے۔
    عبداللطیف یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ غلطی کرے تو اس کو سدھار بھی لیتی ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ پارلیمنٹ کبھی غلطی نہیں کر سکتی وہ 22 کروڑ عوام کی نمائندہ ہے۔

    اگر قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کسی ایک شخص پر اتفاق نہیں کر سکتے تو ہم کیا کہہ سکتے ہیں؟ عدالت تو ہی توقع کر سکتی ہے کہ کسی ایک نام پر اتفاق ہو جائے گا۔
    وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سندھ اور بلوچستان کے ممبران کی تقرری کے لیے نام تجویز کر دیئے، عمران خان نے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر کے خط کا جواب دے دیا۔وزیراعظم کی جانب سے تجویز کر دہ ناموں میں سندھ کے لیے جسٹس ریٹائرڈ صادق بھٹی، جسٹس ریٹائرڈ نور الحق قریشی اور عبدالجبار قریشی شامل ہیں جبکہ بلوچستان سے ڈاکٹر فیض کاکڑ، نوید جان بلوچ اور امان اللہ بلوچ کا نام تجویز کیا گیا ہے۔

    فارن فنڈنگ کیس، شیخ رشید نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

    فارن فنڈنگ کیس سماعت سے قبل وزیراعظم عمران خان کے لئے ایک اور مشکل

    غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

    قبل ازیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمشن کے ارکان کی تقرری کے لئے 3، 3 نام خط کے جواب میں دیئے، شہباز شریف نے سندھ کے لئے نثار درانی، جسٹس (ر) عبدالرسول میمن اور اورنگزیب حق کے نام جبکہ بلوچستان سے شاہ محمود جتوئی، محمد روف عطاء اور راحیلہ درانی کے نام دئیے