Baaghi TV

Author: +9251

  • 67 سال کا بابا اور65 سال کی اماں نے شادی کرکےغیرشادی شدہ افراد کوامید کا درس دے دیا

    67 سال کا بابا اور65 سال کی اماں نے شادی کرکےغیرشادی شدہ افراد کوامید کا درس دے دیا

    کیرالہ:67 سال کا بابا اور65 سال کی اماں نےشادی کرکےغیرشادی شدہ افرادکوامید کا درس دے دیا ،اطلاعات بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک سرکاری اولڈ ایج ہوم میں معمر جوڑے نے شادی رچالی۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست کیرالہ کے سرکاری اولڈ ایج ہوم میں رہائش اختیار کرنے والے 67 سالہ کوچانیا مینن اور 65 سالہ لکشمی امال ایک دوسرے کوپسند کرتے تھےاور اس وجہ سے دونوں نے بالآخر شادی کرنےکافیصلہ کرلیا۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ معمر جوڑے کی شادی کی تقریب کسی بھی عام شادی کی طرح دھوم دھام سے ہوئی اورروایتی انداز میں مہندی مایوں کا اہتمام بھی کیاگیا۔ اس موقع پر لڑکیوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور شادی کے گیت گائے اور دلہا دلہن کو مایوں بھی بٹھایا۔ مایوں کی تقریب سجی تو تمام رسومات بھی ادا کی گئیں۔

    شادی کی تقریب میں عملے کے علاوہ معززین شہر نے بھی شرکت کی اور زندگی کا نیا سفر شروع کرنے والے جوڑے کے کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پرضعیف العمرجوڑا خوشی سے نہال تھا۔ دلچسپ شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہوئیں تو صارفین نے بھی خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے معمر جوڑے کوزندگی کےنئے سفر کی مبارکباد گی۔

  • ڈان اخباراپنےیکطرفہ بیان چھاپ رہا ہے ،میراموقف کیوں نہیں پیش جارہا،دال میں کچھ کالا ضرور ہے، جامی رضا

    ڈان اخباراپنےیکطرفہ بیان چھاپ رہا ہے ،میراموقف کیوں نہیں پیش جارہا،دال میں کچھ کالا ضرور ہے، جامی رضا

    لاہور:ڈان اخباراپنےسی ای اوکے جھوٹے بیان کوتوچھاپ رہا ہے ،میراموقف کیوں نہیں پیش جارہا،دال میں کچھ کالا ضرور ہے، جامی رضانےڈان اخبارکےخلاف بول پڑے، ڈان نے یکطرفہ خبر شائع کی، جس میں صرف حمید ہاورن کا موقف لیا گیا۔

     

    https://twitter.com/azadjami1/status/1211692337031766021?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1211692337031766021&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.independenturdu.com%2Fnode%2F25256

    ذرائع کےمطابق انہوں نے کہا: ’ریکارڈ کی درستگی کے لیے میں بتانا چاہتا ہوں کہ ڈان پبلیکشن نے اپنی خبر میں میرا موقف شامل نہیں کیا بلکہ صرف حمید ہارون کا بیان لیا گیا ہے، مجھے کوئی کال، ای میل یا وٹس ایپ پیغام موصول نہیں ہوا۔ ‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی لڑائی ڈان کے ساتھ نہیں بلکہ جنسی حملوں کے خلاف ہے۔

    گذشتہ رات اپنی مزید ٹویٹس میں جامی نے لکھا کہ ’جب میں نے حمید ہارون کے بارے میں انکشاف کیا تھا تو ڈان اخبار یا ویب سائٹ پر اس حوالے سے کچھ بھی شائع نہیں کیا گیا، میری خبر کو اس وقت تک سنسر کیا گیا جب تک حمید ہارون کا موقف سامنے نہیں آگیا۔‘

     

    https://twitter.com/azadjami1/status/1211682042490085376?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1211682042490085376&re

    دوسری طرف ’ڈان‘ میڈیا گروپ کے سی ای او حمید ہارون نے فلم ساز جامی رضا کی جانب سے خود پر عائد کیے جانے والے ریپ الزامات کے بعد جامی کے بیان کی تردید کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا اعلان کردیا۔ حمید ہارون کے مطابق ان پر ’عائد کیے جانے والے الزامات سراسر جھوٹ ہیں، جن کا مقصد انہیں اور ان کے صحافتی ادارے کو خاموش کرانا ہے۔‘

    فلم ساز جامی رضا نے اکتوبر میں پہلی بار یہ انکشاف کیا تھا کہ ایک ’میڈیا ٹائیکون‘ نے انہیں ریپ کا نشانہ بنایا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے پہلی بار ہفتے کی رات اس میڈیا ٹائیکون کا نام لیتے ہوئے اپنے اس الزام کو دہرایا کہ ڈان کے سی ای او حمید ہارون نے 13 سال قبل ان کو ریپ کا نشانہ بنایا تھا۔

    انہوں نے ٹوئٹر کے علاوہ اپنے الزامات کو فیس بک پر بھی دہرایا جس کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا پر اس حوالے سے سینکڑوں ٹویٹس کی جا چکی ہیں۔ ٹوئٹر پر ان الزامات کے حوالے سے حمید ہارون کے نام سے ٹرینڈ بھی چل رہا ہے۔

  • حکومت کی عوام دوست پالیسیوں سے ملک میں تعمیر و ترقی کا دور شروع ھوچکا ھے۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز میاں فرخ حبیب

    حکومت کی عوام دوست پالیسیوں سے ملک میں تعمیر و ترقی کا دور شروع ھوچکا ھے۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز میاں فرخ حبیب

    فیصل آباد (محمد اویس) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں سے ملک میں تعمیر و ترقی کا دور شروع ہو چکا ہے اور اس کے ثمرات عوام تک آنا شروع ہو گئے ہیں ۔یہ بات انہوںنے اپنے دفتر میں پارٹی عہدیداروں اور عمائدین حلقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کی تعمیر و ترقی کے لئے میگا پراجیکٹس کا جلد آغاز کر دیا جائے گا ۔
    ماضی میں نظر انداز کئے گئے علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر تعمیر و ترقی کے منصوبے شروع کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب کا مسئلہ ہے ان علاقوں کا سروے کیا جا چکا ہے ۔ انہیں جلد ہی پایہ تکمیل تک پہچایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ میں صحت و صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے انہوںنے کہا کہ فیصل آباد کو خوبصورت بنانے کے لئے بھی ماسٹر پلان پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔
    کشمیر پل انڈر پاس کے منصوبے پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے ۔ اس منصوبے کے مکمل سے ٹریفک کی روانگی میں بہتری آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام کو صاف پانی کی فراہم کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کئے جارہے ہیں یونین کونسل کی سطح پر واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں جبکہ کے کرپشن کے خاتمے کے لئے موجودہ حکومت کرپٹ عناصر سے سختی سے نمٹ رہی ہے ملک میں جلد ہی کرپشن کا خاتمہ کر دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ لوٹ مار کرنے والوں کے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں وہ حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں لیکن عوام کی طاقت سے ان کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔

  • فیصل آباد تھانہ جھنگ بازار پولیس کا جواریوں کے خلاف آپریشن

    فیصل آباد تھانہ جھنگ بازار پولیس کا جواریوں کے خلاف آپریشن

    فیصل آباد(محمد اویس) سی پی او فیصل آباد کیپٹن (ر)محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پرتھانہ جھنگ بازارپولیس نے جواء کھیلتی10جواری گرفتارکرلیا
    تفصیلات کے مطابق تھانہ جھنگ بازارپولیس نے دوران گشت ریڈنگ پارٹی کے ہمراہ ریڈکرکے جواء کھیلتے ہوئے سجاد کو اس کی09ساتھی سمیت گرفتار کیاملزمان کے قبضہ سے داو پر لگی 29350 روپے برآمد کر لیے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 1100/19 بجرم 5 قمار بازی آرڈیننس کے تحت تھانہ جھنگ بازارمیں درج رجسٹر کر لیاگیا۔
    سی پی او فیصل آباد نے تمام ایس ایچ اوز اور سی آئی اے کو جواء مافیا کیخلاف کاروائی کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے اور حکم دیا ہے کہ جواریوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں تاکہ معاشرے میں جواء جیسی بیماری کو ختم کیا جاسکے کیونکہ جواء بہت سے جرائم کی جڑ ہے ۔تمام ایس ایچ او ز دن رات محنت کریں تاکہ جرائم کو پنپنے کا موقع نہ مل سکے۔

  • فیصل آباد میں گنا کا ریٹ بڑھنے کی وجہ شوگر ملز نے گنا کی خریداری بند کردی

    فیصل آباد میں گنا کا ریٹ بڑھنے کی وجہ شوگر ملز نے گنا کی خریداری بند کردی

    فیصل آباد (محمد اویس) ضلع فیصل آباد کی چار شوگر ملز کی طرف سے گنے کی خریداری بند کردی گئی۔ ملز انتظامیہ کا موقف ہے کہ گنے کے نرخوں کے معاملات طے نہ ہونے پر ملزغیر معینہ مدت کیلئے بند کیں ایسوسی ایشن کے فیصلے پر چلائی جائیں گی۔ ضلعی صدر کسان بورڈ علی احمد گورایہ نے کہا ہے کہ شوگر ملز نے بلیک میلنگ شروع کردی ہے۔ سرکاری نرخوں سے کم پر گنا خریدنے کیلئے ملی بھگت سے ملز بند کی گئیں۔ شوگر ملز والے کسانوں کا استحصال کر رہے ہیں۔ مڈل مین 170 روپے فی من سے کم قیمت پر گنا خرید رہا ہے۔ شوگر ملز 190 روپے فی من سے کم قیمت پر گنا خریدنا چاہتی ہیں۔

  • جہاں مخلوق خدا کی تذلیل ہو،عزت،جان اورمال لٹتا ہو، وہاں جانےکا کیا فائدہ، سیاحوں کا بھارت جانے سےانکار

    جہاں مخلوق خدا کی تذلیل ہو،عزت،جان اورمال لٹتا ہو، وہاں جانےکا کیا فائدہ، سیاحوں کا بھارت جانے سےانکار

    نئی دہلی:جہاں مخلوق خدا کی تذلیل ہوتی ہو،عزت،جان اورمال سرعام لٹتا ہو،وہاں جانےکا کیا فائدہ، سیاحوں نےبھارت جانے سے انکارکردیا،اطلاعات کےمطابق بھارتی حکومت کو شہریت کے متنازع قانون میں ترمیم اس قدر مہنگی پڑ گئی کہ اس کی وجہ سے غیر ملکی سیاحوں نے بھی بھارت آنا چھوڑ دیا ہے۔

     

    2019 کے سال کا اختتام ،قدرت کا پیغام ، کہیں سورج گرہن توکہیں زلزلے

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں متنازع شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف جاری مظاہروں اور احتجاج کی وجہ سے سیاحت کی صنعت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے۔بھارتی حکام کے مطابق گزشتہ 15 روز کے دوران دو لاکھ ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے تاج محل کا دورہ منسوخ یا ملتوی کیا جس کی وجہ سے سیاحت کے شعبے کو نقصان اٹھانا پڑا۔

    بابر،ہمایوں اور شاہ جہاں کی اولادوں کوقتل کرنےکاحکم ملا ہے،بھارتی پولیس آفیسر

    خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تاج محل کے قریب واقع اسپیشل ٹورسٹ پولیس اسٹیشن کے آفیسر دنیش کمار نے تصدیق کی کہ رواں سال دسمبر میں سیاحوں کی آمد میں 60 فیصد کمی ہوئی، بیرونِ ملک سے آنے والے شہری پولیس ہیلپ لائن پر کال کر کے معلومات لیتے ہیں اور یقین دہانی کے باوجود بھی وہ اس طرف نہیں آتے۔

     

    دنیا والو ! پاکستان ایک خوبصورت ترین ملک ہے،9 مقامات پرضرورجائیں ،عالمی ادارے…

    دوسری جانب یورپ سے بھارت پہنچنے والے سیاحوں نے بھی اپنے دورے کو مختصر کر کے فوری واپسی کا فیصلہ کرلیا۔ غیر ملکی سیاحوں کا کہنا ہے کہ آگرہ سمیت مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس پر پابندی ہے جس کی وجہ سے ہمیں شدید تحفظات ہیں۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ بھارتی حکومت نے اس حوالے سے یورپ اورمغرب کی کئی حکومتوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنےسیاحوں کوبھارت آنے کی ترغیب دیں اوربھارت کے بارے میں منفی پراپیگنڈے سےروکیں

    مایاوتی نےشہریتی قانون کی حمایت کرنے پر رکن اسمبلی کو معطل کردیا

    آگرہ ٹورازم ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے صدر کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی بندش نے سیاحوں کو خوفزدہ کررکھا ہے جبکہ مختلف علاقوں میں ڈنڈا بردار پولیس کو دیکھ کر سیاح خوف کا شکار ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہر سال 65 لاکھ سے زائد سیاح تاج محل کا دورہ کرتے ہیں جس سے حکام کو ایک کروڑ چالیس لاکھ ڈالر سالانہ آمدنی ہوتی ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری کی نئی مثال قائم کردی،ایمانداری سے قوم کے وسائل کااستعمال

    وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری کی نئی مثال قائم کردی،ایمانداری سے قوم کے وسائل کااستعمال

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری کی نئی مثال قائم کردی،ایمانداری سے قوم کے وسائل کااستعمال،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری مہم جاری ہے، بیرون ملک دوروں پر قومی خزانے کو لاکھوں ڈالرز کی بچت ہوئی، وزیراعظم نے بیرون ملک دوروں پر اخراجات مزید محدود کردئیے۔

     

     

    ذرائع کےمطابق کفایت شعاری کے عزم کو تسلسل دیتے ہوئے وزیراعظم آئندہ ماہ ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے، عمران خان نے آئندہ ماہ ڈیوس کے اخراجات کو بھی انتہائی کم رکھنے کی ہدایت کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے 3 روزہ دورے پر 68 ہزار ڈالرز خرچ ہوں گے، سابق دور حکومت میں ڈیوس دوروں پر لاکھوں ڈالرز اڑائے گئے تھے۔

     

     

    یاد رہےکہ اس سے قبل پاکستان کے سیاسی شاہی وزرائے اعظموں کی شاہ چرخیوں پرعالمی میڈیا نے بھی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک غریب قوم کے وزرائے اعظم بیرونی ممالک میں عیاشیوں پرقوم کے خون پسینےکی کمائی اس طرح اڑاتے ہیں جس طرح طوائفوں کی مجلس میں اڑائے جاتے ہیں.

     

     

    اگرکچھ سرسری نظردوڑائی جائے تو معلوم ہوتا ہےکہ ڈیوس دوروں پر نواز شریف، شاہد خاقان عباسی اور یوسف رضا گیلانی نے خطیر رقم خرچ کی، سب سے زیادہ اخراجات نواز شریف کے دورے پر آئے تھے۔نواز شریف نے 7 لاکھ 62 ہزار ڈالرز قومی خزانے سے خرچ کیے، شاہد خاقان عباسی نے دورے پر 5 لاکھ 61 ہزار ڈالرز خرچ کیے، یوسف رضا گیلانی کے دورے پر 4 لاکھ 59 ہزار ڈالرز کا خرچ آیا۔

     

     

    وزیراعظم نے دورہ امریکا پر بھی کفایت شعاری کی مثال قائم کی تھی، عمران خان نے واشنگٹن، نیویارک کے دورے پر بھی کم رقم خرچ کی گئی، وزیراعظم کے دورہ واشنگٹن پر اخراجات بھی پی پی، ن لیگ سے کم رہے تھے۔

     

     

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی 2019 میں دورہ واشنگٹن پر 67 ہزار 180 ڈالرز خرچ ہوئے تھے، نواز شریف نے 2013 میں 5 لاکھ 49 ہزار 853 ڈالرز خرچ کیے، 2009 میں آصف زرداری نے 7 لاکھ 52 ہزار 688 ڈالرز خرچ کیے۔

     

     

    وزیراعظم عمران خان نے دورہ نیویارک بھی کم ترین اخراجات میں مکمل کیا تھا، دورہ نیویارک پر ایک لاکھ 62 ہزار 578 ڈالرز کی کم ترین لاگت آئی تھی۔سابق صدر آصف زرداری نے نیویارک دورے پر 13 لاکھ 9 ہزار 620 ڈالرز خرچ کیے، نواز شریف نے نیویارک دورے پر 11 لاکھ 13 ہزار 142 ڈالرز خرچ کیے۔مسلم لیگ ن کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیوارک کا دورہ کیا تو 7 لاکھ 5 ہزار 19 ڈالرز خرچ کر ڈالے تھے

  • مودی کے گھرکوآگ لگ گئی ، مودی کے فساد سے،مودی بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے

    مودی کے گھرکوآگ لگ گئی ، مودی کے فساد سے،مودی بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے

    نئی دہلی: مودی کے گھرکوآگ لگ گئی ، مودی کے فساد سےبھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی سرکاری رہائش گاہ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔سیکورٹی اداروں نے مودی کے گھرکوگھیرےمیں لے لیا ہے اور اطلاعات ہیں کہ مودی محفوظ رہے

    بابر،ہمایوں اور شاہ جہاں کی اولادوں کوقتل کرنےکاحکم ملا ہے،بھارتی پولیس آفیسر

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں قائم مودی کی سرکاری رہائش گاہ پراچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا وزیراعظم ہاؤس کے عملے نے فوری طور پر ریسکیو اور فائر بریگیڈ حکام کو طلب کیا جس کے بعد 9 گاڑیاں آگ بجھانے پہنچیں۔

    2019 کے سال کا اختتام ،قدرت کا پیغام ، کہیں سورج گرہن توکہیں زلزلے

    بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ بھارت کے مقامی وقت کے مطابق 7 بج کر 25 منٹ پر پیش آیا۔ چیف فائر آفیسر کی نگرانی میں گاڑیاں اور عملہ لوک کلیان مرگ پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش رہی ہیں۔

    دنیا والو ! پاکستان ایک خوبصورت ترین ملک ہے،9 مقامات پرضرورجائیں ،عالمی ادارے…

    دوسری طرف بھارتی حکام کا یہ کہنا ہے کہ جب گھرکوآگ لگی تھی اس وقت مودی اپنے گھر پر موجود نہیں ہیں، آتشزدگی کے بعد عملے کو باحفاظت نکال لیا گیا۔ فائر بریگیڈ کے چیف آفیسر کا کہنا تھا کہ کولنگ کے عمل کے بعد آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی۔

  • شیطان کی اچھائی بیان کرنے پر ٹیچر معطل،تحقیقات کاحکم

    شیطان کی اچھائی بیان کرنے پر ٹیچر معطل،تحقیقات کاحکم

    ریاض: شیطان کی اچھائی بیان کرنے پر ٹیچر معطل،تحقیقات کاحکمتفصیلات کے مطابق سعودی پراسیکیوٹرز نے ایک امتحان کے پرچے میں شیطان کی تعریف کرنے پر ٹیچر کو 40 روز کے لیے معطل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    مایاوتی نےشہریتی قانون کی حمایت کرنے پر رکن اسمبلی کو معطل کردیا

    سعودی عرب سے ذرائع کے مطابق مذکورہ استاد نے سعودی مغربی علاقے الباہا کے ایک پرائمری اسکول میں ہونے والے امتحانی پرچے میں شیطان کا ذکر کردیا تھا۔ایک مقامی تعلیمی ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طالب علموں سے امتحان کے دوران پرچے فوری واپس لے لیے گئے تھے۔

    دنیا والو ! پاکستان ایک خوبصورت ترین ملک ہے،9 مقامات پرضرورجائیں ،عالمی ادارے…

    رپورٹ کے مطابق بعدازاں ایک تعلیمی ٹیم نے اسکول کا دورہ کیا اور واقعے کی تحقیقات کرکے ٹیچر کو معطل کرنے اور اسکول میں داخل ہونے پر پابندی کی سفارش کی۔شیطان کی تعریف کرنے والے ٹیچر کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے۔

    استاد کی زیر حراست موت کے جرم میں سپیشل برانچ کے 27 اہلکاروں کو سزائے موت

    ایک استاد نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ٹیچر کو بدکاری اور منشیات کے 10 مقدمات میں سزا بھی دی گئی تھی، وہ کام کے اوقات میں اسکول کے اندر سگریٹ نوشی کرتے تھے اور دوران کلاس گانے بھی گنگنائے جاتے تھے۔رپورٹ کے مطابق اس ٹٰیچر کو ممکنہ طور پر دھوکہ دہی اور نفسیاتی عدم توازن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اس سے پہلے بھی اسے نفسیاتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

  • چینی سائنسدان کو قدرت کے معاملات میں دخل اندازی پرجیل بھیج دیا گیا

    چینی سائنسدان کو قدرت کے معاملات میں دخل اندازی پرجیل بھیج دیا گیا

    بیجنگ: چینی سائنسدان کو قدرت کے معاملات میں دخل اندازی پرجیل بھیج دیا گیا،اطلاعات کےمطابق جین ایڈیٹنگ سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے سائنس دان کو عدالت نے تین سال قید کی سزا سناتے ہوئے تمام عمر کام کرنے پر پابندی عائد کردی۔

    مایاوتی نےشہریتی قانون کی حمایت کرنے پر رکن اسمبلی کو معطل کردیا

    رپورٹ کے مطابق چینی سائنس دان نے ایک سال قبل بچوں کی جین کی ایڈیٹنگ کا تجربہ کر کے انہیں ایچ آئی وی سے پاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔عدالتی فیصلے میں جیان کو تین سال جبکہ ژیان رینلی اور قین جن ژہو کو دو دو سال عمر قید کی سزا سنائی گئی، علاوہ ازیں ساتھ دینے والے دو ڈاکٹرز کی ملازمت پر بھی 2 سال کی پابندی عائد کی گئی۔

    دنیا والو ! پاکستان ایک خوبصورت ترین ملک ہے،9 مقامات پرضرورجائیں ،عالمی ادارے…

    چین کی سدرن یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر جیان کیوئی نے نومبر 2018 میں دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے جڑواں بچیوں کی پیدائش سے قبل ہی جنیاتی ایڈیٹنگ کی اور انہیں ایچ آئی وی بیماری سے محفوظ بنادیا۔جیان کیوئی کے اس اقدام کو دنیا بھر کے ماہرین نے انتہائی خوفناک قرار دیا اور تحقیق کے حوالے سے اپنے شدید خدشات کا اظہار بھی کیا تھا۔

    استاد کی زیر حراست موت کے جرم میں سپیشل برانچ کے 27 اہلکاروں کو سزائے موت

    انہوں نے بتایا تھا کہ تجربے کے دوران اُس سپر تیکنیک کو استعمال جو انسانی جینز کی ایڈیٹنگ کے لیے استعمال کی جاتی ہے اور سائنسدانوں کو توقع تھی کہ اس کی مدد سے مستقبل میں انسانی زندگی کو بہتر بنانے اور موروثی بیماریوں کو روکنا ممکن ہوسکے گا۔جیان کی اپنی یونیورسٹی نے اُن کی تحقیق کو مسترد کردیا تھا اور حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ تحقیق کرنے والے ماہر کو سخت سزا دیں۔

    مایاوتی نےشہریتی قانون کی حمایت کرنے پر رکن اسمبلی کو معطل کردیا

    اس سے قبل جیان کیوئی پر تیس لاکھ ملین یوآن (4 لاکھ 30 ہزار ڈالر) جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے جو انہوں نے ادا کیا۔ چین کے جنوبی شہر کی عدالت کے جج نے آج مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے جیان اور اُن کے ساتھ شامل دو ماہرین کو قید کی سزا سنائی۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جیان اور اُن کی ٹیم کے تجربے کے بعد دنیا بھر سے شدید ردعمل سامنے آیا جس کے بعد تمام افراد روپوش ہوگئے تھے، جین ایڈیٹنگ سے چھیڑ چھاڑ کی صورت میں ایڈز جیسے موذی مرض کی بیماری تیزی کے ساتھ پھیل سکتی ہے۔