Baaghi TV

Author: +9251

  • بابر،ہمایوں اور شاہ جہاں کی اولادوں کوقتل کرنےکاحکم ملا ہے،بھارتی پولیس آفیسرکی مسلمانوں کودھمکی

    بابر،ہمایوں اور شاہ جہاں کی اولادوں کوقتل کرنےکاحکم ملا ہے،بھارتی پولیس آفیسرکی مسلمانوں کودھمکی

    نئی دہلی: بھارت میں سرکاری سطح پرمسلمانوں کے لائسنس ٹو کل کا پرمٹ جاری کردیا گیا۔اطلاعات کےمطابق بھارت کےمختلف علاقوں میں اعلیٰ پولیس اورفوجی حکام مسلمانوں کوکھلےعام دھمکیاں دےرہےہیں کہ ہمیں اوپرسےحکم ملا ہےکہ بابر، ہمایوں اور شاہ جہاں کی اولادوں کوقتل کردیا جائے

     

    دنیا والو ! پاکستان ایک خوبصورت ترین ملک ہے،9 مقامات پرضرورجائیں ،عالمی ادارے…

    تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد دکن کے پولیس آفیسر نے کھلے عام مسلمانوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہوم منسٹری کا آرڈر ہے بابر، ہمایوں اور شاہ جہاں کی اولادوں کو گولیاں مارنی ہے۔دوسری جانب اترپردیش میں پولیس آفیسر نے مسلمانوں کو دھمکی دینا شروع کردی ہے کہ مسلمان ہو تو پاکستان چلے جاؤ۔

    کوسٹر نالے میں جاگری، بچی سمیت 4 افراد جاں بحق،درجن سے زائد زخمی

    پریانکا گاندھی نے کہا کہ یوپی کے وزیراعلیٰ نے عوام سے بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا وہ بدلہ لے رہے ہیں، پولیس فائرنگ سےجاں بحق مسلمان لڑکے کی اس کے اپنے علاقے میں پولیس نے تدفین نہیں کرنےدی،پریانکا گاندھی نےکہاکہ دوسرا طالب علم نمازپڑھنےگیا کچھ گھنٹوں بعد لاش ملی، مودی سرکار اور یوپی کے وزیراعلیٰ خود غلط کام کررہے ہیں

    خواتین کا مسلم مخالف شہریتی قانون کے خلاف احتجاج کا17واں روز

    یاد رہے کہ مودی سرکار کی جانب سے متنازع شہریت قانون کے خلاف پورے بھارت میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، پولیس سے جھڑپوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 30 تک جاپہنچی ہے، 2 لاکھ سیاحوں نے بھی بھارت سے منہ موڑ لیا اور تاج محل دیکھنے آنے والے سیاح اب بھارت کا رخ کرنے میں ڈرنے لگے ہیں۔

    مایاوتی نےشہریتی قانون کی حمایت کرنے پر رکن اسمبلی کو معطل کردیا

    بھارت کے اس متعصبانہ قانون کوجہاں شکست فاش مل رہی ہے وہاں بغاوت کی صورتحال بھی پیدا ہوتے نظرآرہی ہے، اطلاعات کےمطابق بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے بھی شہریت کے متنازع قانون کو کسی صورت نافذ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے بھی متنازع قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے کو درست اقدام قرار دیا ہے۔

  • 2019 کے سال کا اختتام ،قدرت کا پیغام ، کہیں سورج گرہن توکہیں زلزلے

    2019 کے سال کا اختتام ،قدرت کا پیغام ، کہیں سورج گرہن توکہیں زلزلے

    پشاور: 2019 کے سال کا اختتام ،قدرت کا پیغام ، کہیں سورج گرہن توکہیں زلزلے،اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں اور پہاڑی سلسلے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کےیہ جھٹکے مینگورہ اور گرد و نواح میں زلزلےکے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی وجہ سے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    دنیا والو ! پاکستان ایک خوبصورت ترین ملک ہے،9 مقامات پرضرورجائیں ،عالمی ادارے…

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز مینگورہ سے 260 کلومیٹر شمال مشرق اور گہرائی 42 کلو میٹر تھی،اطلاعات کےمطابق جہلم اور گرد و نواح کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اسی طرح گلگت کے سب ڈویژن جگلوٹ میں زلزلے کے آفسٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ پنڈ دادن خان اور کھیوڑہ میں بھی زمین لرز اٹھی تھی۔

    کوسٹر نالے میں جاگری، بچی سمیت 4 افراد جاں بحق،درجن سے زائد زخمی

    زلزلے کے باعث ابھی تک کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی البتہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، زمین کے لرزنے کے وقت پہاڑی علاقوں میں رہنے والے مرد، خواتین، بچے اور بزرگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔یاد رہے کہ 18 دسمبر کو صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر کوہاٹ، صوابی اور سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

    مایاوتی نےشہریتی قانون کی حمایت کرنے پر رکن اسمبلی کو معطل کردیا

  • استاد کی زیر حراست موت کے جرم میں سپیشل برانچ کے 27 اہلکاروں کو سزائے موت

    استاد کی زیر حراست موت کے جرم میں سپیشل برانچ کے 27 اہلکاروں کو سزائے موت

    خرطوم:استاد کی زیر حراست موت کے جرم میں سپیشل برانچ کے 27 اہلکاروں کو سزائے موت ،اطلاعات کےمطابق سوڈان کی ایک عدالت نے احمد الخیر نامی استاد کی زیر حراست موت کے جرم میں نیشنل انٹیلی جنس سروس کے دو درجن سے زائد اہلکاروں کو سزائے موت سنادی۔

    دنیا والو ! پاکستان ایک خوبصورت ترین ملک ہے،9 مقامات پرضرورجائیں ،عالمی ادارے…

    یاد رہےکہ سابق صدر عمر حسن البشیر کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد افراد کو ہلاک کردیا تھا جب کہ حکومت مخالف تحریک چلانے والے سرکردہ افراد کو حراست میں لیا تھا۔ان مظاہروں کے بعد سوڈانی فوج نے صدر عمر حسن کو معزول کر دیا تھا جب کہ زیر حراست افراد پر تشدد کے الزامات بھی سامنے آئے تھے۔

    کوسٹر نالے میں جاگری، بچی سمیت 4 افراد جاں بحق،درجن سے زائد زخمی

    نئی سوڈانی حکومت کے ذرائع کےمطابق عدالت نے استاد احمد الخیر کی زیر حراست تشدد سے ہلاکت کے مقدمے کا ٹرائل مکمل کر کے نامزد انٹیلی جنس اہلکاروں کو قصور وار قرار دے دیا، عدالت نے 27 اہلکاروں کو قتل کے جرم میں پھانسی دینے کا حکم سنایا ہے۔عدالت نے دیگر 13 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی ہے جب کہ 4 افراد کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کر دیا ہے، مجرمان سزا کے خلاف اعلیٰ عدالتوں میں اپیل دائر کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

    مایاوتی نےشہریتی قانون کی حمایت کرنے پر رکن اسمبلی کو معطل کردیا

  • دنیا والو ! پاکستان ایک خوبصورت ترین ملک ہے،9 مقامات پرضرورجائیں ،عالمی ادارے کااعلان

    دنیا والو ! پاکستان ایک خوبصورت ترین ملک ہے،9 مقامات پرضرورجائیں ،عالمی ادارے کااعلان

    لندن:دنیا والو !پاکستان ایک خوبصورت ترین ملک ہے،9 مقامات پرضرورجائیں ،عالمی ادارے کااعلان،اطلاعات کےمطابق سیاحت اور ثقافت پر نظر رکھنے والے برطانوی جریدے ’ونڈر لسٹ‘ نے پاکستان کو سال 2020 کے لیے پرکشش ملک قرار دیتے ہوئے 9 مقامات کی نشاندہی کر کے غیرملکیوں کو وہاں جانے کا مشورہ دے دیا۔

    ونڈر لسٹ کی جانب سے آئندہ سال کے لیے سیاحت کے پرکشش مقامات کی فہرست بھی جاری کی گئی ،رپورٹ میں پاکستان کے نو مختلف مقامات کا انتخاب کیا ہے جن میں ہمالیہ کے بلند و بالا پہاڑ، سبزے سے ڈھکی وادیاں اور سنہری ریت کے میدان سمیت پتھریلے پہاڑ بھی شامل ہیں۔

     

    برطانوی جریدے نے پاکستان کے جن حسین مقامات کا تعین کیا گیا اُن میں بلتورو گلیشیئر، آزادی کشمیر کی وادیٔ نیلم، جھیل سیف الملوک، وادیٔ ہنزہ، عطاآباد جھیل، ہنگول نیشنل پارک، ویسوئی پلینس، ٹرینگو ٹاور اور تھر کے صحرا شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے مذکورہ علاقے قدرتی خوبصورتی کے حامل اور غیر معمولی مقامات ہیں جہاں سیاحوں کو مقامی لوگوں کا رش نہیں ملے گا۔

    یادرہےکہ دودن قبل وزیر اعظم عمران خان نے برطانوی جریدے کی اسی رپورٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان وہ دھرتی ہے جس کی خاک میں قدرتی عجائب کا خزانہ پوشیدہ ہے، پاکستان کا دامن غیر دریافت شدہ سیاحتی مقامات سے بھرا پڑا ہے‘۔یاد رہے کہ حال ہی میں برطانیہ کے معروف جريدے ‘کونڈے نیسٹ ٹريولز’ نے پاکستان کو 2020 ميں سياحت کے لیے بہترين ملکوں ميں اولين قرار ديا تھا۔

  • کوسٹر نالے میں جاگری، بچی سمیت 4 افراد جاں بحق،درجن سے زائد زخمی

    کوسٹر نالے میں جاگری، بچی سمیت 4 افراد جاں بحق،درجن سے زائد زخمی

    گوجرانوالہ: کوسٹر نالے میں جاگری، بچی سمیت 4 افراد جاں بحق،13مسافر زخمی،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے شہر گوجراانوالہ میں کوسٹر نالے میں جاگری جس کے نتیجے میں بچی سمیت 4 افراد جاں بحق اور13 زخمی ہوگئے ہیں ،متاثرہ افراد شادی کی تقریب سے گجرات سے سیالکوٹ جارہے تھے۔رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں ایک کی حالت تشویش ناک ہے، حادثہ دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

    ریسکیوحکام کا کہنا ہےکہ اس حادثے میں جاں بحق ایک سالہ بچی کی شناخت ماریہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی 9 مسافروں کو ریسکیو ٹیموں نے آپریشن کے بعد اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔جبکہ امدادی کارروائیوں میں 6 ایمبولینس، دو وائیکلز اور ایک واٹر ریسکیو وین حصہ لے رہی ہیں جبکہ مزید افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    واضح رہے کہ پنجاب بھر میں دھند کی وجہ سے متعدد موٹرویز کو بند کردیا جاتا ہے اور ہائی وے حکام کی جانب سے مسافروں کو بلا ضرورت گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔دن اور رات کے اوقات میں شدید دھند کے پیش نظر حد نگاہ صفر ہوجاتی ہے اور ٹریفک حکام کی جانب سے فوگ لائٹس کے استعمال کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔

  • امریکا کے گرجا گھر میں‌فائرنگ

    امریکا کے گرجا گھر میں‌فائرنگ

    امریکا کے گرجا گھر میں‌فائرنگ

    باغی ٹی وی رپورٹ امریکی ریاست ٹیکساس کے گرجا گھر میں فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

    فائرنگ کا واقعہ ریاست ٹیکساس کے شہر وائٹ سیٹل مینٹ میں پیش آیا، جہاں گرجا گھر میں مذہبی تقریب کےدوران ایک مسلح شخص نے شارٹ گن سے دو افراد پر فائرنگ کی۔جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ،جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی مارا گیا.
    واضح‌رہے کہ اس سے پہلے امریکی بحریہ کے فضائی اڈے پرفائرنگ 3 ہلاک ،متعدد زخمی،اطلاعات کے مطابق پینساکولا میں امریکی بحریہ کے ائیربیس پر ایک اہلکارنے فائرنگ کرکے 3 افراد کو ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کردیا ہے، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ حملہ آور ایک نیوی آفیسر ہے

  • مودی ہٹلر سے ایک ایک ادا پر کتنی مشابہت رکھتا،تصاویر نے واضح‌ کردیا

    مودی ہٹلر سے ایک ایک ادا پر کتنی مشابہت رکھتا،تصاویر نے واضح‌ کردیا

    مودی ہٹلر سے ایک ایک ادا پر کتنی مشابہت رکھتا،تصاویر نے واضح‌ کردیا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بھارت کےوزیر اعظم نریندمودی کو اس وقت دنیا ہٹلر اور اس کی جماعت بی جے پی کو نازی ازم سے تشبیہ دے رہی ہے ، بھارت میں مسلمانوں کے احمدآباد اور گجرات میں قتل عام اور پھر اس کے وزیراعظم بننے کے بعد پورے بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف عرصہ حیات تنگ کرنے کے حوالے سے اس کودینا اب بھارت کا ہٹلر کہتی ہے، اب چند تصاویر سے اس مشابہت کو بھی واضح‌ کیا گیا ہے.ان تصاویر سے مودی کا ایک ایک انداز ہٹلر سے ملتا ہے.ہمارے وزیر اعظم بھی مودی کو ہٹلر کہہ چکے ہیں.انہوں نے کئی بار دنیا کو بھارت کے ہٹلر بارے بتایا.بھارت کشمیر میں قتل عام کررہا ہے اور اس سے پوچھا جائے اسے یہ جرات کیوں‌ہوئی ، عمران خان کے اسلام اباد میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران ریمارکس تھے .وزیر اعظم عمران خان نے عالمی برادری کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے بتائیں کہ مقبوضہ کشمیر میں پھر وہ تاریخ دہرائی جارہی ہے جس طرح مغرب نے ہٹلر کو ابھارا تھا جس کی وجہ سے دنیا کو عالمی جنگ کا سامنا کرنا پڑا.کیا عالمی برادری مودی کو بھی ہٹلر بنانا چاہتی ہے. ، عالمی برادری میں اتنی ہمت نہیں‌کہ وہ بی جے پی کی انتہاپسند حکومت کے بڑھتے ہوئے مظالم کو روک سکے،

  • ایران نے خلیج عرب سے غیر ملکی جہاز کو کسی الزام میں پکڑ لیا

    ایران نے خلیج عرب سے غیر ملکی جہاز کو کسی الزام میں پکڑ لیا

    ایران نے خلیج عرب سے غیر ملکی جہاز کو کسی الزام میں پکڑ لیا.

    باغی ٹی وی : ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب نے خلیج عرب میں جزیرے ابو موسیٰ کے نزدیک ایک غیر ملکی تیل بردار جہاز کو ایندھن کی اسمگلنگ کے الزام میں پکڑ لیا ہے۔

    ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایرنا نے سوموار کو اس جہاز کو پکڑنے کی اطلاع دی ہے۔ اس علاقے میں پاسداران انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل علی اوزمئی نے کہا ہے کہ اس پر ملائشیا سے تعلق رکھنے والےعملہ کے سولہ ارکان سوار تھے اور انھیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کی ویب سائٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے اس بے نامی جہاز پر لدا ہوا تیرہ لاکھ لٹر تیل ضبط کرلیا ہے۔اس جہاز کو جزیرے ابوموسیٰ سے پندرہ ناٹیکل میل دور تحویل میں لیا گیا .
    واضح‌ رہے کہ اس پہلے بھی ایران کے پاسداران انقلاب نے ایک جہاز کو آبنائے ہرمز سے پکڑا تھا جس بعد میں رہا کردیا گیا تھا. اسی طرح برطانوی تیل بردار جہاز کو بھی اپنی حراست میں رکھا تھا.

  • گوجرانوالہ کی تحصیل وزیرآبادمیں وین کوحادثہ

    گوجرانوالہ کی تحصیل وزیرآبادمیں وین کوحادثہ

    وزیر آباد وین کو حادثہ، بھاری جانی نقصان

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ کی تحصیل وزیرآبادمیں وین کوحادثہ پیش آیا جس میں جاں بحق ہونےوالوں کی تعداد4 ہوگئی،9زخمی ہوگئے.مسافروین گجرات سےسیالکوٹ جارہی تھی،وین میں سوارایک خاندان کےافرادشادی سےواپس آرہےتھے.. اس موقع پر ریسکیو ٹیمیں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئیں ، جنہوں نے زخًیوں اور فوت شدگان کو ہسپتال پہنچایا ، واضح رہے کہ پہلے فوت شدگان کی تعداد کم تھی جو بعد میں 4 تک پہنچ گئی.، مزید نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے .

  • 30 منٹ میں تین بار زلزلہ

    30 منٹ میں تین بار زلزلہ

    30 منٹ میں تین بار زلزلہ

    باغی ٹی وی اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔30منٹ میں3بارزلزلےکےجھٹکےمحسوس کیےگئے.پہلازلزلہ10بج کر12منٹ پرآیا،شدت 4اعشاریہ6ریکارڈ کیا گیا..دوسری بارزلزلےکےجھٹکے10بج کر19منٹ پرمحسوس کیےگئے،دوسرےزلزلےکی شدت 5اعشاریہ 6ریکارڈ،گہرائی40کلومیٹرتھی.تیسری بارزلزلہ10بج کر50منٹ پرآیا،شدت 5اعشاریہ 2ریکارڈ،گہرائی45کلومیٹرتھی
    ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں غذر شگر اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ہنزہ اور مضافات میں زلزلہ آنے کی اطلاعات ہیں۔

    زلزلے کے جھٹکے 10 بج کر 20 منٹ پر محسوس ہوئے جبکہ اس کا دورانیہ دس سے پندرہ سیکنڈ رہا۔ اس کے علاوہ راولپنڈی، اسلام آباد، میرپور، بھمبر اور کوٹلی سمیت آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ 6، گہرائی 42 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز جنوبی ایران تھا۔