Baaghi TV

Author: +9251

  • مودی کے بھارت میں پولیس آفیسر بھی بچیوں سے ریپ کرنے لگے

    مودی کے بھارت میں پولیس آفیسر بھی بچیوں سے ریپ کرنے لگے

    مودی کے بھارت میں پولیس آفیسر بھی بچیوں سے ریپ کرنے لگے

    باغی ٹی وی رپورٹ بھارت کے شہر گوردوارہ ڈسٹرکٹ میں ایک ہندو پولیس آفسر 10 سالہ بچی پر ریپ حملے کے الزم میں برخواست کر دیا گیا.بچوں کےساتھ ریپ عام مردوں کی خبریں تو عام تھیں لیکن جب لوگوں کی عزت اور جان کے رکھوالے یہ فعل انجام دیں تو پھر اس معاشرے کا کیا حال ہوگا، بھارت میں ریپ اور بد سلوکی کی وارداتیں اس قدر بڑھ چکی ہیں کہ رجسٹرڈ اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں ہر 15 منٹ میں ایک خاتون کا ’ریپ‘ اور ہر ایک دن بعد کسی خاتون کا ’گینگ ریپ‘ کیا جاتا ہے۔

    رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ بھارت بھر میں 6 منٹ کے اندر کوئی نہ کوئی خاتون بدسلوکی، ہراسانی اور تشدد کا شکار بنتی ہے جب کہ ہر پانچ منٹ کسی نہ کسی خاتون کو خانہ نشانہ بنایا جاتا ہے ۔

  • کیا پاکستان اسٹاک مارکیٹ ساٹھ ہزار کی بلند ترین سطح کو چھو لے گی؟

    کیا پاکستان اسٹاک مارکیٹ ساٹھ ہزار کی بلند ترین سطح کو چھو لے گی؟

    کیا پاکستان اسٹاک مارکیٹ ساٹھ ہزار کی بلند ترین سطح کو چھو لے گی؟

    باغی ٹی وی پاکستان کی معیشت مستحکم ہونے کے ساتھ ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحانات کے حوالے سے بھی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں۔

    سرمایہ کاری کے معروف بینک جے ایس گلوبل کیپیٹل نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں اور سرمایہ داروں کا اعتماد ہونا شروع ہوگیا ہے۔

    جے ایس گلوبل کیپیٹل نے کہا ہے کہ آئندہ دو سالوں میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کے کاروبار اور سرمایہ کاری کے حوالے سے زبردست تیزی کے امکانات ہیں اور سال 2021 تک مارکیٹ 60،000 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھولے گی۔

    واضح‌رہے کہ پاکستان کی مسلسل سٹآک مارکیٹ میں بھی بہتر ہو رہی ہے اور پچھلے دنوں اسٹاک مارکیٹ نے چھ سال کا ایک ماہ کا ریکارڈ توڑا ہے.خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا

  • ایک اور بھارتی مسلمان بنا آر ایس ایس کے غنڈوں کا نشانہ

    ایک اور بھارتی مسلمان بنا آر ایس ایس کے غنڈوں کا نشانہ

    ایک اور بھارتی مسلمان بنا آر ایس ایس کے غنڈوں کا نشانہ
    بھارت میں آر ایس ایس کے دہشت گردوں ایک اور مسلمان کو بے دردی سے شہید کر دیا جس کی ویڈیوبھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے. اس ویڈیو پر ایشیا میں انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس وائلیشن نے اقوام متحدہ کو سخت ایکشن لینے کا کہا ہے .مجرموں کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے، واضح‌رہے جب سے مودی اور اس کی سرکار بی جے پی حکومت میں آئی ہے تب سے مسلمانوں کیا جان و مال کو بے دردی سے پامال کیا جارہا ہے.ہیومن رائٹس وائلیشن نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہبی جے پی اورآر ایس ایس کا نام فوری طور پر بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں درج کیا جانا چاہئے اور ان تنظیموں کو بین الاقوامی قانون کے تحت سخت پابندیوں کا پابند ہونا چاہئے۔ یہ فوری طور پر کیا جانا چاہئے.
    https://twitter.com/HRViolationss/status/1211598848709349376?s=20

  • مظلوم روہنگیا مسلمانوں کے حق میں اقوام متحدہ  کی قرار داد کا او آئی سی نے کیا خیر مقدم

    مظلوم روہنگیا مسلمانوں کے حق میں اقوام متحدہ کی قرار داد کا او آئی سی نے کیا خیر مقدم

    مظلوم روہنگیا مسلمانوں کے لیے اقوام متحدہ کی قرار داد کا او آئی سی نے کیا خیر مقدم

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مسلم ممالک کی باہم تعاون کی تنظیم او آئی سی نے اقوام متحدہ کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر مظالم اور انسانی حقوق کی پامالی کی قرار داد منظورکیے جانے کا خیر مقدم کیا ہے.

    واضح‌رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں روہنگیا مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف انسانی حقوق کی پامالی کی مذمت کرتے ہوئے قرارداد پیش کی گئی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ 193 رکن ممالک کی اسمبلی میں 134 ممالک نے قرارداد کی حمایت کی اور 9 ممالک نے اس کی مخالفت میں ووٹ ڈالے جب کہ 28 ممالک نے قرارداد کی حق رائے دہی میں حصہ نہیں لیا۔

    قرارداد میں گزشتہ 4 دہائیوں میں سیکیورٹی فورسز اور مسلح افواج کی جانب سے ظلم و تشدد کے نتیجے میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل اورلاکھوں کی تعداد میں بنگلہ دیش کی جانب ہجرت کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے میانمار حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیزی کو روکے۔

    واضح رہے کہ 2017ء میں میانمار میں بسنے والے ہزاروں روہنگیا مسلمان فوج کے کریک ڈاؤن میں جاں بحق ہوئے تھے جب کہ 7 لاکھ سے زائد مسلمان بنگلہ دیش ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے۔

  • مودی کا جھوٹ ایک بار پھر عیاں ہوگیا

    مودی کا جھوٹ ایک بار پھر عیاں ہوگیا

    مودی کا جھوٹ ایک بار پھر عیاں ہوگیا
    باغی ٹی وی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا جھوٹ ایک بار پھر کھل کر سامنے آگیا چند روز قبل کو وزیر اعظم نریندر مودی نے دعوی کیا تھا کہ ہندوستان میں کہیں بھی حراستی کیمپ نہیں ہے۔ لیکن وزارت عظمی کے عظیم عہدہ پر فائز نریندر مودی کی قلعی اس وقت کھل گئی جب آسام اور بنگلور میں حراستی کیمپس کے تصاویر منظر عام پرآئیں۔ آسام میں ملک کا سب سے بڑا حراستی کیمپ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ 10ایکڑ پر مشتمل یہ حراستی کیمپ پر 46 کروڑ روپے کا خرچ آیا۔

    بھارتی اخبار ڈیلی ہنٹ نے رپورٹ شائع کرتے ہوئے کہا کہ یہ حراستی کیمپ گوہاٹی سے 130کیلو میٹر دور گولپارہ کے ماٹیا میں واقع ہے۔ اس کیمپ میں تقریبا 3,000قیدی قیام کرسکتے ہیں۔ مکیش باسوماٹری جو یہاں لیبر کا کام کرتے ہیں انہوں نے بتایا کہ اس کیمپ کی تعمیر کا کام تقریبا مکمل ہوچکا ہے۔ لیکن کچھ کام ابھی باقی ہے۔ مانسون کی وجہ ہم یہ کام نہیں کرپارہے ہیں۔

    بہت جلد ہم یہ بھی کام مکمل کرلیں گے۔ یہ حراستی کیمپ کی چارمنزلہ عمارت ہوگی جس میں ہر منزل پر دوسو افراد رہ سکتے ہیں۔ ان حراستی کیمپوں کے اطراف 22فیٹ بلند باؤنڈری وال تعمیر کی گئی۔ ان کیمپوں میں ایک ہاسپٹل، اسکول، باورچی خانہ اور کمیٹی ہال رہے گا۔ محمد رفیق اور ان کی ٹیم جو بیت الخلاء کی تعمیر کی ذمہ دار ہیں انہوں نے بتایا کہ بیت الخلاؤں کی تعمیر آخری مرحلہ میں ہے۔یہاں چھ بیت الخلائیں بنائے گئے ہیں۔

  • سرگودھا:بزرگ شہری پر بہمانہ تشدد ، ڈی پی او عمارہ اطہر نے نوٹس لے لیاایس ڈی پی او بھلوال سرکل سےوقوعہ سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

    سرگودھا:بزرگ شہری پر بہمانہ تشدد ، ڈی پی او عمارہ اطہر نے نوٹس لے لیاایس ڈی پی او بھلوال سرکل سےوقوعہ سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

    سرگودھا:بزرگ شہری پر بہمانہ تشدد ، ڈی پی او عمارہ اطہر نے نوٹس لے لیا
    ایس ڈی پی او بھلوال سرکل سےوقوعہ سے متعلق رپورٹ طلب کرلی
    پولیس بزرگ شہری سے مسلسل رابطہ میں ہے ۔
    مسمی محمد نواز کوئی بھی قانونی کاروائی کروانے سے تاحال گریزاں ہے ۔ تاہم ملزمان کی گرفتاری کے لئیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو ملزمان کی گرفتاری کے لئیے چھاپے مار رہی ہیں ۔ ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا کا کہنا ہے کے کوئی شخص بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے اور معاشرے میں اس قسم کے غیر قانونی فعل کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا
    محمد نواز پرتشدد سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔
    پولیس آئندہ اس قسم کے وقوعہ سے بچنے کےلئے قانونی لائحہ عمل اختیار کرے گی ۔سرگودھا ڈی ایس پی بھلوال ملک شکیل کھوکھر اور ایس ایچ او بھیرہ انسپکٹر فواد حسین محمد نواز بزرگ شہری کے گھر میں ان سے وقوعہ کی تفصیلات لیتے ہوئے۔

  • بلاول  کی پیش کش کا جواب ایم کیو ایم نے دے دیا

    بلاول کی پیش کش کا جواب ایم کیو ایم نے دے دیا

    بلاول کی پیش کش کا جواب ایم کیو ایم نے دے دیا

    باغی ٹی وی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پیش کش کے جواب میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے جوابی پیش کش کردی۔

    ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے پیپلزپارٹی مقامی حکومتوں کو قانونی ترمیم کے ذریعے با اختیار بنادے تو متحدہ بھرپور ساتھ دے گی۔ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ واٹربورڈ، کے ڈی اے، ایل ڈی اے اور بلڈنگ کنٹرول بھی مقامی حکومت کے ماتحت کیے جائیں۔ایم کیو ایم نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں، تاہم حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کسی کی خواہش پر نہیں کریں گے۔
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے وزارتوں کی پیشکش کے بعد متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ حکومت کے ساتھ اتحاد وزارتوں کے لیے نہیں کیا۔
    کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت سے الگ ہو جائے تو وفاق جتنی وزاتریں سندھ میں دینے کے لیے تیار ہیں، ہماری شرط ہے کہ صوبے سندھ کو اس کا حصہ دلوا دیں ہم ساتھ مل کر اس صوبے کو ترقی دلوا سکتے ہیں.

    ایم کیو ایم کا مزید کہنا تھا کہ ہم وزارتوں کی بجائے عوامی حقوق کی سیاست کر رہے ہیں، ہمیں پیشکش دینے کے بجائے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو مقامی حکومتوں کو بااختیار بنائیں۔

    اس سے قبل میئر کراچی وسیم اختر نے چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی آفر پر کہا تھا کہ عوام کے مفاد میں کسی کے ساتھ بھی جا سکتے ہیں۔

  • بڑے عہدوں پر جرائم پیشہ افراد کے متعلق کی وزیر اعظم نے اہم بات

    بڑے عہدوں پر جرائم پیشہ افراد کے متعلق کی وزیر اعظم نے اہم بات

    بڑے عہدوں پر جرائم پیشہ افراد کے متعلق کی وزیر اعظم نے اہم بات

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بڑے عہدوں پر جرائم پیشہ افراد کے ہونے سے ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ مجرمان تجوریاں بھرتے رہیں تو ملک ترقی نہیں کرے گا۔
    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے بلوچستان نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی کا اہم جزو خود انحصاری اور مالی استحکام ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قرضوں میں پھنسی قوم کیلئے نیشنل سیکیورٹی کے مسائل ہوتے ہیں۔ مالی مشکلات کا شکار قومیں انسانی وسائل کے فروغ پر توجہ نہیں دے سکتیں۔ تاریخ گواہ ہے انسانی وسائل پر توجہ دینے والی قوموں نے ترقی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ 2020ء میں شرح نمو میں اضافے پر توجہ دی جائے گی۔
    پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر بارت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سی پیک کا فائدہ پورے ملک خصوصاً بلوچستان کو ہوگا جبکہ گوادر کی ترقی سے پورا صوبہ مستفید ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بڑے عہدوں پر جرائم پیشہ افراد کے ہونے سے ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ مجرموں کو چھوڑ کر دوسرے امور پر توجہ دینے کا کہنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہیں۔ مجرمان تجوریاں بھرتے رہیں تو ملک ترقی نہیں کرے گا۔
    دوسری طرف خواجہ سراؤں میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کی تقریب سے عمران خان نے کہا کہ نیب قانون میں ترمیم کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری بڑھانا ہے.حکومت کی کوشش ہےکہ نوکریاں اور روزگار کے مواقع بڑھائیں.

  • شہروز ، سائرہ اور صدف کے بیچ اصل کہانی کیا ہے، پڑھیے اس خبر میں

    شہروز ، سائرہ اور صدف کے بیچ اصل کہانی کیا ہے، پڑھیے اس خبر میں

    شہروز ، سائرہ اور صدف کے بیچ اصل کہانی کیا ہے، پڑھیے اس خبر میں

    باغی ٹی وی :آخر وہ عقدہ کھل ہی گیا جس کا چرچہ تھا اور جس بارے میں چہ مگوئیاں جاری تھیں.چند روز سے اداکارہ اور ماڈل صدف کنول کی اداکار شہروز سبزواری کے ساتھ تعلق کی خبریں ہر زبان پر زدعام تھیں جن کے بارے میں یہاں کہاں جا رہا تھا کہ دونوں شادی بھی کرنے والے ہیں، تاہم یہ خبر جھوٹی ہے، اس جھوٹی خبر کے بعد وضاحت دینے کے لیے اداکار شہروز سبزواری نے سوشل میڈیا ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

    سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ انسٹا گرام اور ٹویٹر پر پاکستانی اداکار نے ایک ویڈیو شیئر کی، اس ویڈیو کے دوران انہوں نے اپنے بارے میں پھیلنے والی خبروں میں وضاحت دی۔

    اداکار شہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ میرے اور میری اہلیہ سائرہ یوسف کے درمیان سوشل میڈیا پر پھیلنے والی طلاق کی خبریں جھوٹی ہیں جو جان بوجھ کر پھیلائی جا رہی ہیں اور میرے اداکارہ و ماڈل صدف کنول کے ساتھ کوئی تعلق اور افیئر نہیں بلکہ اداکارہ صرف میری دوست ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر لوگ میرے اور صدف کے درمیان تعلق خبروں کو بڑھا چڑھا کر پھیلا رہے ہیں، میرا اداکارہ کے ساتھ کوئی ایسا ویسا تعلق نہیں، اگر کسی کو میرے اور میری اہلیہ کے بارے میں کچھ پوچھنا ہے تو پہلے مجھ سے یا میری اہلیہ سے بات کر لے۔ویڈیو میں انہوں نے خبروں سے متعلق اپنے مداحوں سے چند سوالات پوچھے اور کہا کہ کیا کسی نے مجھ سے یا میری اہلیہ سے یا میرے دوست اور اہل و عیال سے پوچھا، میرے اور اداکارہ صدف کو جان بوجھ کو میرے اور میری اہلیہ کے درمیان لایا جا رہا ہے۔ اس جعلی خبر کے ذریعے میرے خاندان کی عزت کو رولا جا رہا ہے. شہروز کا کہنا تھا کہ کیا ایسی خبروں کے لیے کسی کی بہن یا بیٹی کو اس طرح بیچ میں لا کر بے عزت کرنا کہاں کی انسانیت ہے. ایسی باتوں کے پھیلانے سے پہلے تحقیق کر لینی چاہیے.

  • اے ایس آئی شاہد جمیل اور انکی محنتی ٹیم کی دبنگ کارروائی۔

    اے ایس آئی شاہد جمیل اور انکی محنتی ٹیم کی دبنگ کارروائی۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)اسلحہ بردار طالب علموں کے خلاف گجرات پولیس کا بڑا آپریشن،8پسٹل 30بور برآمد کر لیے۔ تھانہ صدر گجرات اے ایس آئی شاہد جمیل اور انکی محنتی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ رکھنے والے طالب علموں کو گرفتار کرلیا۔۔
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوگجرات توصیف حیدر کی ہدائیت پر پولیس کا مختلف کالجوں اور یونیورسٹی کے غنڈہ طالب علم گروپوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ تھانہ صدر گجرات نے خصوصی آپریشن کرکے مختلف سٹوڈنٹ غنڈہ گروپوں کے اسلحہ بردار ملزمان سے 8پسٹل 30بور برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔اسلحہ بردار ملزمان میں امیر حمزہ سکنہ دھول چوپالہ،عنصر بیگ سکنہ شیخ چوگانی،جابر علی سکنہ دھول،وقار آصف سکنہ جلالپورجٹاں،،جمشید اقبال،امیر حمزہ اور فخر سجاد سکنائے جیوونجل،عبدالرحمن سکنہ نوشہرہ میانہ شامل ہیں۔ملزمان کی انٹیروگیشن جاری ہے۔