Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیراعظم کا حکم وزیراعلیٰ کی تکمیل،پناہ گاہوں کے باسیوں کوتمام سہولیات کی فراہمی

    وزیراعظم کا حکم وزیراعلیٰ کی تکمیل،پناہ گاہوں کے باسیوں کوتمام سہولیات کی فراہمی

    پشاور:وزیراعلی خیبرپختونخوا کی خصوصی ہد ایت پر پی ڈی ایم اے نےشدیدسر دی کےپیش نظرصوبےمیں قائم پناہ گاہوں کو کمبل،تکیے،فوم، پلاسٹک میٹ،کچن سیٹ سمیت ضروری سامان مہیا کر دی ہیں۔اسی سلسلے میں پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ پشاور کو دو سو کمبل اور ضروری سامان مہیا کر دیا ہے۔نو شہرہ کی ضلعی انتظامیہ کو 150 کمبل کے ساتھ ضروری سامان پہنچا دیا گیا۔

    اسی طرح چترال کے لیے 200 کمبل اورضروری سامان جبکہ شانگلہ کے لیے 150 کمبل سمیت دیگر اشیا روانہ کر دی گئی۔جبکہ باقی تمام اضلاع کے ضلعی انتظامیہ کی ضرورت کے پیش نظر انہیں مزیدسامان مہیا کر دیا جا ئے گا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے کے تمام ضلعی انتظامیہ کوپیشگی طو ر ہنگامی صورت حال سے نمٹنےکےلیےسامان مہیاکر دیا گیا تھا۔ جبکہ باوقت ضرورت پی ڈی ایم اے کے وائر ہاس سے مز ید سامان بھی مہیا کر دیا جا ئے گا۔

    یادرہےکہ آج وزیراعظم عمران خان نے صوبائی حکومتوں کوہدایت کی تھی کہ بے بس ،کمزوراورغریب لوگوں کوپناہ گاہوں میں منتقل کرکے ان کی دیکھ بھال کی جائےان کو بہترین کھانے دیئے جائیں اوران کی صحت کا خاص خیال رکھا جائے جس کےبعد دونوں صوبائی حکومتوں نے چند گھنٹوں کے دوران عمل کرکے اپنی صلاحیت ثابت کردی ہے

  • دس سالہ معصوم بچے سے جنسی زیادتی کا مرکزی ملزم قاری شمس الدین گرفتار

    دس سالہ معصوم بچے سے جنسی زیادتی کا مرکزی ملزم قاری شمس الدین گرفتار

    مانسہرہ۔ دس سالہ معصوم بچے سے جنسی زیادتی کا مرکزی ملزم قاری شمس الدین گرفتار۔ دس سالہ بچے یاعوس سے مبینہ جنسی زیادتی کا مرکزی ملزم تین دن سے روپوش تھا۔

    باغی ٹی وی کےمطابق ڈی آئی جی ہزارہ نے ملزم شمس الدین کی گرفتاری کے لئے ڈی پی او صدیق کی سر براہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں تھیں،،اطلاعات کےمطابق گرفتار ملزم قاری شمس الدین کو کل جسمانی ریمانڈ کے لئے عدالت میں پیش کیا جائیگا

    پولیس کے مطابق 3 روز قبل مانہسرہ کے گاؤں ٹھاکر میرا میں مدرسے کے 10 سالہ طالب علم کے ساتھ جنسی زیادتی کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔جسے آج پولیس نے گرفتارکرلیاگیا ہے،یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ مانسہرہ پولیس نے یہ چیلنج قبول کرتے ہوئے گرفتارکرکے اپنی اہلیت ثابت کردی ہے

    پولیس نے بتایا کہ میڈيکل رپورٹ میں طالب علم پر جنسی زیادتی اور تشدد ثابت ہوگیا ہے، رپورٹ کے مطابق بچے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس کی کہنیوں پر زخم اور آنکھوں میں سوجن کے نشانات بھی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم قاری شمس الدین کوگرفتارکرلیا گیا ہے، اس سے پہلے اس ظالم کے بھائی سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    واقعے کے بعد انتظامیہ نے مدرسے کو سیل کردیا ہے جب کہ ملزم قاری شمس الدین جو کہ سرکاری اسکول میں استاد بھی ہے کے خلاف محکمہ تعلیم نے بھی انکوائری شروع کردی ہے۔

  • مودی کی ریلی میں مشتبہ مظاہرین کی شناخت کیلئے سافٹ ویئر کا استعمال

    مودی کی ریلی میں مشتبہ مظاہرین کی شناخت کیلئے سافٹ ویئر کا استعمال

     دہلی: مودی کی ریلی میں مشتبہ مظاہرین کی شناخت کیلئے سافٹ ویئر کا استعمال کرنے کی بھارتی پولیس کی نئی حکمت عملی،اطلاعات کےمطابق بھارتی پولیس اورسیکورٹی اداروں نے وزیراعظم مودی کی طرف سے کی جانے والی ریلی میں کسی پریشان کن صورت حال سے بچنے کےلیے نئی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا ہے

    استعمال کیا تاکہ ہجوم میں سے مشتبہ مظاہرین کو نکال باہر کیا جاسکے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق یہ پہلی مرتبہ ہے کہ دہلی پولیس کے اس طرح کے سافٹ ویر کے ذریعہ دہلی کے مختلف احتجاجوں میں مظاہرین کی شناخت کی ہے۔

  • عثمان بزدارکا پناہ گاہ کا دورہ، پناہ گاہ میں مقیم لوگوں سے ملاقات، لوگوں میں گھل مل گئے

    عثمان بزدارکا پناہ گاہ کا دورہ، پناہ گاہ میں مقیم لوگوں سے ملاقات، لوگوں میں گھل مل گئے

    لاہور:وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے آج ٹھوکر نیاز بیگ کی پناہ گاہ کا دورہ کیا-صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان،رکن پنجاب اسمبلی ندیم بارا،سیکرٹری اطلاعات اور ڈپٹی کمشنر بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے-

    وزیر اعلی نے پناہ گاہ میں مقیم لوگوں سے ملاقات کی -وزیراعلیٰ پناہ گاہ میں قیام کرنے والے لوگوں میں گھل مل گئے -وزیراعلیٰ نے پناہ گاہ میں قیام کے لئے آئے افراد سے ان کے پاس جاکر فرداً فرداً ہاتھ ملایا -وزیراعلیٰ پناہ گاہ میں قیام پذیر لوگوں کے ساتھ زمین پر بیٹھ گئے- وزیراعلیٰ نے لوگوں کے ساتھ بیٹھ کررات کا کھانا بھی کھایا اور بریانی اور زردے کے معیار کی تعریف کی –

    ٕوزیراعلیٰ نے قیام کرنے والے لوگوں سے ان کے مسائل بھی پوچھے-وزیراعلیٰ نے لوگوں کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں -وزیراعلیٰ نے پناہ گاہ کے کچن کا بھی دورہ کیا- وزیراعلی نے پناہ گاہ میں مقیم لوگوں سے فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا-

    باغی ٹی وی کےمطابق پناہ گاہ میں مقیم لوگوں نے وزیر اعلی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پناہ گاہ میں فراہم کی جانے والی سہولتوں سے مطمئن ہیں – اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے شہری نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ پناہ گاہ میں بہت اچھا انتظام ہے -بزرگ شہری نے وزیراعلیٰ سے کہاکہ آپ سے دوسری بار ملاقات ہو رہی ہے،آپ عام لوگوں کا درد رکھتے ہیں -وزیر اعلی نے پناہ گاہ کے مختلف کمروں کا بھی معائنہ کیا-

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پناہ گاہ جیسے فلاحی منصوبے تحریک انصاف کی حکومت کا منفرد اقدام ہے- جن لوگوں کے پاس رات سونے کی جگہ نہیں، ان کیلئے پناہ گاہیں آغوش کا کام کرتی ہیں – اب تک لاکھوں لوگ پناہ گاہوں میں قیام کر چکے ہیں – بے سہارا لوگوں کو ایسی سہولت دینا ریاست کی ذمہ داری ہے –

    عثمان بزدارنے ااس موقع پرکہاکہ پناہ گاہ جیسے فلاحی پروگرام کو پورے پنجاب میں پھیلا رہے ہیں اور ہسپتالوں میں بھی پناہ گاہیں تعمیر ہورہی ہیں – غریب اوربے سہارا افراد کی خدمت ہی ہماری سیاست کا محور ہے۔ہماری حکومت نے کھلے آسمان تلے سونے والے افراد کو چھت دی ہے او ریہ ان لوگوں پر کوئی احسان نہیں بلکہ ان کا حق ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے بھی صلہ رحمی کا حکم دیا ہے-وزیراعلیٰ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سڑکو ں پر سونے وا لے افراد کو شدیدسردی سے بچانے کیلئے مزید پناہ گاہیں بنائی جائیں گی-
    ٭٭٭٭ث

  • مصر میں بس حادثہ، 3بھارتی سیاحوں سمیت 28 افراد ہلاک

    مصر میں بس حادثہ، 3بھارتی سیاحوں سمیت 28 افراد ہلاک

    قاہرہ:مصر میں بس حادثہ، 3بھارتی سیاحوں سمیت 28 افراد ہلاک،اطلاعات کےمطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے مشرقی حصے میں سیاحوں کو لے جانے والی دو بسیں ایک ٹرک سے ٹکرا گئیں۔ جس میں 3بھارتی سیاحوں سمیت 28 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کی ابھی تک شناخت کی جا رہی ہے۔

    یہ معلومات سکیورٹی اور میڈیا ذرائع سے موصول ہوئی ہیں۔ایک سکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ سیاحوں کو لے جانے والی دو بسیں قاہرہ کے مشرق میں ایک ٹرک سے ٹکرا گئیں۔ القمرآن لائن کے مطابق طبی ذرائع نے بتایا کہ دو ملیشیا کی خواتین سیاح، تین بھارتی سیاح اور تین مصری شہری، بس ڈرائیور، ٹور گائیڈ اور سیکیورٹی اہلکار ہو گئے ہیں۔ دیگر ہلاک شدگان کی شناخت ابھی باقی ہے۔

    طبی ذرائع کے مطابق بہت سے سیاحوں کی حالت سنگین ہے۔ مصر کے اعداد و شمار کے مطابق 2018 میں 8480 سڑک حادثات ہوئے ہیں جبکہ 2017 میں یہ تعداد 11098 تھی۔ سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ٹریفک حادثات سے ہونے والی اموات 2016 میں پانچ ہزار سے کم ہو کر 3747 ہو گئیں اور اگلے برس 2018 میں یہ تعداد 3087 ہو گئی۔

  • وزیراپنی سالانہ کارکردگی پیش کرنے کے لیے حاضر ہو جائیں، عمران خان نے سب کوطلب کرلیا

    وزیراپنی سالانہ کارکردگی پیش کرنے کے لیے حاضر ہو جائیں، عمران خان نے سب کوطلب کرلیا

    اسلام آباد: وزیراپنی سالانہ کارکردگی پیش کرنےکےلیےحاضرہوجائیں، عمران خان نے سب کوطلب کرلیا،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 31 دسمبر کو طلب کرلیا، اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سال 2019 میں وزرا سے ان کی کارکردگی کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے،یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورت حال پر غور ہوگا، نیشنل کالج آف آرٹس انسٹیٹیوٹ کے بل کا مسودہ کابینہ میں پیش ہوگا۔ اجلاس میں اسٹیٹ بینک مالی اسٹیٹمنٹ برائے سال 2018 کے اجرا کی منظوری دی جائی گی۔

    وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ناروے کے شہری کی پاکستان سے حوالگی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا، وزارت داخلہ کی سہیل احمد کو برطانیہ کے حوالے کرنے کی درخواست پرغور ہوگا۔اجلاس میں اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزرکے سی ای او کی منظوری بھی دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ کو اہم معاشی اعدادوشمار پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

  • 10سالہ قرآن کی طالبہ ذبح کرکےلاش کھیتوں میں پھینک دی،والدین پرغشی کےدورے

    10سالہ قرآن کی طالبہ ذبح کرکےلاش کھیتوں میں پھینک دی،والدین پرغشی کےدورے

    بونیر۔10سالہ قرآن کی طالبہ ذبح کرکےلاش کھیتوں میں پھینک دی،والدین پرغشی کےدورے ،۔نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج۔پولیس کی مزید تفتیش جاری،اطلاعات کےمطابق تھانہ گلبانڈی کے حدود یوسی بٹاڑہ کے مضافاتی علاقہ بربیل گاہ میں قرآن کی طالبہ بعمر 10سالہ خالدہ دحتررحیم زادہ کی ذبح شدہ لاش کھیتوں سے برامد ہونے پروالدین پرغشی کے دورے اورعلاقے میں کہرام مچ گیا

    مقامی ذرائع کےمطابق معصوم خالدہ شام تک گھر میں کھیلتی رہی۔کہ اچانک گھر سے باہر نکل گئی اور دیر تک گھر نہ پہنچنے پر گھر والوں نے ادھر ادھر رابطے کیے تو پتہ چلا کے گھر سے چند فرلانگ کے فاصلے پر کھیتوں میں خالدہ کی ذبح شدہ لاش پڑھی تھی۔

    باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق لواحقین نے پولیس تھانہ گلبانڈی میں نامعلوم افراد کے حلاف رپورٹ درج کرلی۔لاش کو پوسٹ مارٹم کیلے ڈگر ھیڈ کوارٹر ہسپتال روانہ کیاگیا۔جہاں پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد لاش ورثا کے حوالے کیاگیا۔افسوس ناک واقعے کے وجہ سے علاقے میں کہرام مچا ہوا۔

    معصوم بچی کا والد کراچی میں چوکیداری کرتا ے۔واقعہ کے حبر پر وہ بھی گھر پہنچکا۔اسکے مطابق میرے کل 9بچے ہیں۔تین لڑکے اور 6لڑکیاں ہیں۔خالدہ قرآن کی طالبہ تھی۔وہ میری پانچویں بچی تھی۔کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں۔حکام بالا واقعے کا نوٹس لے کر ملزمان کوگرفتارکرکے کیفرکردارتک پہنچاے۔پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے

  • ملک دشمن عناصر ففتھ جنریشن وار کے ذریعے پاکستان سے جنگ لڑ رہے ہیں، حلیم عادل شیخ

    ملک دشمن عناصر ففتھ جنریشن وار کے ذریعے پاکستان سے جنگ لڑ رہے ہیں، حلیم عادل شیخ

    کراچی :ملک دشمن عناصر ففتھ جنریشن وار کے ذریعے پاکستان سے جنگ لڑ رہے ہیں، اطلاعات کےمطابق سندھ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈرحلیم عادل شیخ نے کہا ہےکہ بھارت میں مظالم کےپیش نظر خانہ جنگی کا ماحول بن چکا ہے وہاں اقلیت محفوظ نہیں،

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے حیدرآباد پریس کلب ہم میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا ظہارکیا۔ پی ٹی آئی رہنما عمران قریشی، علی ہنگورو، نثار زئی، ایڈووکیٹ بھگوانداس بھیل اور ہندو پنچائت حیدرآباد کے صدر جگدیش ملانی و ودیگر رہنما بھی موجود تھی۔

    حلیم عادل شیخ نےخطاب کرتے ہوئے کہا انڈیا میں جو کچھ ہورہا ہے وہاں کے حالات خانہ جنگی کی طرف جارہے ہیں۔ بھارت نےآرٹیکل 14 کی خلاف وزری کی ہے اور 1948 کے بعد جانے والے تمام شہریوں کی شہریت ختم کر دی ہے جو خالصتن انٹی مسلم بل ہے۔ مودی ہٹلر بن کر سامنےآیا ہے۔بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

    حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بھارت میں شہریت بل کے بعد پیدا ہوانے والی صورتحال کے پیش نظر بھارت کا مکروح چہرہ دنیا کے سامنے آچکا ہے۔ یہاں پاکستان میں سب کو مذہبی آزادی کا حق ہے۔یہاں کے ہندو بھارت کے ہندو سے زیادہ محفوظ زندگی بسر کرتے ہیں۔آج کشمیر کے ساتھ ساتھ آسام، گجرات اور دیگر ریاستیں ہیں جہاں مسلم بستے ہیں۔ ہندوستان میں چن چن کر مسلمانوں کی عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ جو صورتحال آج ہندوستان میں اس کی تباھی قریب میں نظر آرہی ہے ۔

    ہم اپنی قوم سمیت پوری عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں۔ ہمارے سیاستدان کورٹ کے فیصلوں کی آڑ میں کردار کشی کر رہے ہیں اور ففتھ جنریشن وار کا حصہ بن رہے ہیں۔ کمشمیر میں جو زیادتیاں ہورہی ہیں ان کا مثال کہیں بھی نہیں ملتا ۔ آج میں نے میرپورخاص میں ہندو برادری سے معلوم کیا ہے ان کے ساتھ کسی قسم کا ظلم نہیں ہےوہ پاکستان میں دوسری اقلیتوں کی طرح آزاد خوشحال زندگی بسر کر رہےہیں

    پارلیمانی لیڈرحلیم عادل شیخ نے کہاکہ 1948 کے بعد کافی ہندو بھی پاکستان سے بھارت گئے ہیں جن کو شہریت نہیں دی جارہی ہے۔ ۔پی ٹی آئی کی جانب سے5 جنوری 2020کو ہماری ہندوبرادری کے ساتھ ملکر ٹنڈوالھیار راما پیر مندر سے کھوکرا پار انڈیا کے بارڈر تک ریلی نکالیں گے اور بھارت میں مسلمان بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔

    انہوں نے مزید کہا سندھ کا رہنے والے سندھی اور غیر مسلم پاک افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان میں رہنے والا ہر ایک ہندو محفوظ ہے۔ ہمیں بحیثیت قوم ہمیں ایک ہونا پڑے گا ۔ پاکستان بننے کے بعد عمران خان پہلا لیڈر ہے جو اپنی جدوجھد کے بعد یہاں تک پہچے ہیں۔ جس طرح سے پاکستان کو وزیراعظم نے سنبھالا ہے شاید ایسا نہ ہوتا تو حالات خراب ہوجاتے۔ آج وہ ہی فیصلے ہورہے ہیں جو عوام کے مفاد میں ہیں۔

    پاکستان دشمن قوتوںنے ففتھ جنریشن وار جو شروع کر دی ہے، جس کے ذریعےعوام کا ذہن خراب کیا جاتا ہے۔ کچھ یمارے سیاستدان اس ففتھ جنریشن وار کا حصہ بن رہے ہیں عدالتی فیصلوں کی آڑ میں کچھ لوگ پاک آرمی کو بدنام کر رہے ہیں ففتھ جنریشن وار ہے جو اس وار کا حصہ بن رہے ہیں وہ نادان دوست ہیں، بھاررت یہ نہ سمجھے کہ یہاں کا رہنے والا ہندو ان کی ففتھ وار کا حصہ بنے گاسندھ کی عوام اور ہندو سارے محب وطن پاکستانی ہیں پاک فوج ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے نوجوان کا سوشل میڈیا پر کردار ناجانے کتنے لوگوں کا ذہن بھی خراب کر سکتا ہے اور درست بھی کر سکتا ہے ہمیں ففتھ وار سے بچنا ہوگا۔ سوشل میڈیا پر قوم کو اس وار کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ میرپورخاص بھی پہنچے تھے جہاں پی ٹی آئی رہنما آفتاب قریشی، نعمان خان کے ساتھ پی ٹی آئی رہنما جہانشیر جونیجو سے ان کے ماموں کی انتقال پر تعزیت کی اور سندھڑی تحصیل کے مقامی ہندو برادری کے لوگوں سے ملاقات کی اور 5 جنوری کی ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔

  • بھارتی پولیس خواتین کوگرفتارکرکے تشدد کا نشانہ بنانے لگی

    بھارتی پولیس خواتین کوگرفتارکرکے تشدد کا نشانہ بنانے لگی

    چنئی :سٹی پولیس نے اتوار کی صبح بسنت نگر پر سڑک پر سی اے اے اور این آر سی کے خلاف کولم ڈرائنگ کرنے پر پانچ خواتین سمیت چھ افراد کو حراست میں لیاہے ۔

    شاستری نگر پولیس اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی اور پانچ خواتین سمیت تمام چھ افراد کو حراست میں لے لیا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ایک 25 سالہ لڑکے سمیت 24 سے 30 سال کی عمر کی لڑکیوں نے ایک تنظیم کا حصہ ہونے کا دعوی کیا تھا جس کی رہنمائی 43سالہ گائتری کر رہی تھیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو صبح 10 بجے تک بسنت نگر کے ایک ہال میں رکھا گیاکیونکہ ان کا منصوبہ صبح 7 بجے سے صبح 10 بجے تک تھا اور تب ہی پولیس فیصلہ کرے گی کہ انھیں گرفتار کیا جائے یا جانے دیا جائے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پولیس نے یہ بھی کہا کہ شاستری نگر پولیس اسٹیشن میں ایک وکیل کو بھی ہنگامہ کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

    زیر حراست افراد سے ملاقات کرنے والے وکیلوں میں سے ایک کے مطابق ، "پولیس کو کولم ڈرائنگ کی بنیاد پر کسی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا کوئی حق نہیں کیا گیا ہے۔ اگرچہ آئی پی سی کسی کارروائی کی بنیاد پر مقدمہ درج کرنے کے وسیع اختیارات دیتا ہے ، لیکن ارادے کو ثابت نہیں کیا جاسکتا ۔

    تاہم ، انہیں صبح دس بجے کے قریب رہا کر دیا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ انہوں نے کوئی مقدمہ درج نہیں کیا ہے اور اگر مقدمہ درج ہوا تو لوگوں کو طلب کیا جائے گا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق تنظیم نے پہلے ہی بسنت نگر ساحل پر عوام کو کالم ڈرا کرنے اور سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کے لئے شامل ہونے کے پوسٹر جاری کردیئے تھے۔

  • کس منہ سے مودی آسام آرہے ہیں‌،خبردارنہ آئیں،آئے توپھرکیاکریں گے؟طلبانےبتادیا

    کس منہ سے مودی آسام آرہے ہیں‌،خبردارنہ آئیں،آئے توپھرکیاکریں گے؟طلبانےبتادیا

    آسام:کس منہ سےمودی آسام آرہے ہیں‌،خبردارنہ آئیں،آئےتوپھرکیاکریں گےطلبانےبتادیا، اطلاعات کےمطابق آل آسام اسٹوڈنٹس یونین (اے اے ایس یو )کے حامیوں نے منگل کے روز دبرو گڑھ میں ترمیم شدہ شہریت ایکٹ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی تھی اور اب اتوار کے روز کہا ہے کہ اگر وزیر اعظم نریندر مودی 10 جنوری کو ‘کھیلو ہندوستان’ کھیلوں کا افتتاح کرنے ریاستی دارالحکومت آئے تو "بڑے پیمانے پر احتجاج” کیا جائے گا۔ 

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ، اے اے ایس یو کی قیادت نے کہا کہ تنظیم گوہاٹی میں 5 جنوری کو بھارت اور سری لنکا کے مابین ہونے والے ٹی 20 میچ اور 10 سے 22 جنوری 2020 کو شیڈول ‘کھیلوہندوستان’ کھیلوں پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے۔

    اے اے ایس یو کے صدر دیپانکا کمار ناتھ نے کہا کہ شہریت ترمیمی ایکٹ کی منظوری کے بعد ، وزیر اعظم پہلی بار آسام کا دورہ کریں گے۔ اگر وہ ‘کھیلو ہندوستان’ کے لئے آتے ہیں تو ، زبردست احتجاج کیا جائے گا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے اس کی کوئی تفصیل نہیں بتائی اور کہا کہ مودی کے ریاستی دارالحکومت کے دورے کی تصدیق کے بعد آنے والے دنوں میں اس کی تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اے اے ایس یو کی قیادت نے ریاست بھر میں 30 دیگر مقامی گروپوں کے ساتھ 17 جنوری تک متعدد احتجاجی پروگراموں کا اعلان کیا اور لوگوں سے بڑی تعداد میں شامل ہونے کی اپیل کی۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔