Baaghi TV

Author: +9251

  • یمن میں فوجی پریڈ کے دوران میزائل حملے

    یمن میں فوجی پریڈ کے دوران میزائل حملے

    یمن میں فوجی پریڈ کے دوران میزائل حملے

    باغی ٹی وی یمن میں فوجی پریڈ کے دوران میزائل حملے سے پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

    سیکیورٹی فورسز کے مطابق میزائل حوتیوں کی جانب سے داغا گیا تھا تاہم کسی نے اس حملے کی ذمہ دامہ قبول نہیں کی۔

    عینی شاہدین کے مطابق مہمانوں کے چبوترے کے قریب دھماکہ ہوا جس سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق کم سے کم 8 افراد زخمی ہوئے جن کو ابتدائی طبی امداد پہنچائی جا رہی ہے۔

    دھماکہ اس وقت ہوا جب فوجی پریڈ ختم ہونے کے بعد لوگ وہاں سے روانہ ہو رہے تھے۔ جس علاقے میں دھماکہ ہوا وہ مقامی حکومت کے زیر انتظام ہے۔

  • اصلاحات کے عمل سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گا.وزیراعظم کا دبنگ اعلان

    اصلاحات کے عمل سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گا.وزیراعظم کا دبنگ اعلان

    اسلام آباد: اصلاحات کے عمل سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گا.وزیراعظم کا دبنگ اعلان وزیر اعظم عمران خان نے اصلاحات کے عمل سے کسی بھی صورت پیچھے نہ ہٹنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ ملک میں جب تک پچھلی حکومتوں کے بگاڑکودرست نہیں کیا جاتامسائل پیدا ہوتے ہی رہیں گے جوکسی صورت بھی قابل قبول نہیں ۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے تازہ پیغام میں کہا ہے کہ تبدیلی کے بغیر پاکستان آگے نہیں جا سکتا، ہم کسی صورت اصلاحات کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    دریں اثنا، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی انھوں نے ایک تازہ پیغام شیئر کیا ہے جو مملکت پاکستان کے قدرتی مناظر اور اس کے حسن سے متعلق ہے۔

     

    پاکستان کے سیاحتی مقامات کے حوالے سے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے لکھا کہ پاکستان نا قابل تصور حسن کی سرزمین ہے، پاکستان میں قدرتی عجائبات پوشیدہ ہیں، پاکستان کی سیاحت کی وسعت کا دائرہ کار اب تک دریافت نہیں ہو سکا۔

     

    وزیراعظم نے لکھا ’ناقابل تصور جمال سے آراستہ پاکستان وہ دھرتی ہے جس کی خاک میں قدرتی عجائب کا خزانہ پوشیدہ ہے اور جس کا دامن غیر دریافت شدہ سیاحتی استعداد سے بھرا ہوا ہے۔‘

    وزیر اعظم نے اپنی ٹویٹ میں برطانوی سیاحتی میگزین ونڈر لسٹ کا ایک لنک بھی پوسٹ کیا، جس میں پاکستان کے 9 سب سے زیادہ شان دار قدرتی عجائب کے بارے میں تفصیل بتائی گئی ہے۔سانسیں تھما دینے والے ان قدرتی عجائب میں بالتور گلیشئیر، وادیٔ نیلم، ہنگول نیشنل پارک، ٹرینگو ٹاورز، دیوسائی پلین، صحرائے تھر، جھیل سیف الملوک، وادیٔ ہنزہ اور عطا آباد جھیل شامل ہیں۔

  • حکومت نے  کیسے زرداری کے ساتھ اتفاق کیا، بلاول نے اہم بات کہہ دی

    حکومت نے کیسے زرداری کے ساتھ اتفاق کیا، بلاول نے اہم بات کہہ دی

    حکومت نے کیسے زرداری کے ساتھ اتفاق کیا، بلاول نے اہم بات کہہ دی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تازہ ترین نیب آرڈی نینس اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت اس حوالے سے آصف زرداری کے بیان کے ساتھ متفق ہے۔

    سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے کہا تھا کہ نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے خلاف متعصب کارروائیوں کے بجائے حکومت کو اس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ میں کہا کہ حکومت کو قانون سازی کے حوالے سے اپنا کام کرنا چاہیئے۔انہوں نے نیب کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف قوانین کو مضبوط بنانا چاہیئے۔

    واضح‌رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیب آرڈیننس پر دستخط کردیے جس کے بعد اب نیا قانون نافذ العمل ہوگیا۔ صدر مملکت نے وفاقی حکومت کی سفارش پر نیب کے نئے قوانین پر دستخط کیے، آرڈیننس کے تحت اب قومی احتساب بیورو کو 50 کروڑ سے زائد کرپشن اور اسکینڈل پر ہی کارروائی کی اجازت ہوگی۔

  • پاکستانی امپائر علیم ڈار کیوں‌ آئے تنقید کی زد میں

    پاکستانی امپائر علیم ڈار کیوں‌ آئے تنقید کی زد میں

    پاکستانی امپائر علیم ڈار کیوں‌ آئے تنقید کی زد میں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران پاکستانی امپائر علیم ڈار تنقید کی زد میں آ گئے
    رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران پاکستانی امپائر علیم ڈار تنقید کی زد میں آ گئے ۔کھیل کے تیسرے روز مچل اسٹارک کے باؤنسر پر کیوی بیٹسمین مچل سینٹنر کیخلاف کیچ کی اپیل کی گئی جسے فیلڈ امپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دیا۔آسٹریلیا نے اس فیصلے کیخلاف ریویو لیا تاہم ٹی وی امپائر علیم ڈار نے متعدد مرتبہ ری پلے دیکھنے کے بعد فیلڈ امپائر کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ اس موقع پرسابق لیگ اسپنر شین وارن نے علیم ڈار کے فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ گیند گلووز سے قبل آرم گارڈ کو ٹچ کر گئی تھی لہٰذا علیم ڈار کو مختلف زاویوں سے دیکھنا چاہئے تھا۔ مارک وا نے بھی تھرڈ امپائر کے فیصلے کو غلط قرار دیا ہے

  • دہائی کی بہترین ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا اعلان قیادت کا اعزاز پاکستانی کھلاڑی لے اڑی

    دہائی کی بہترین ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا اعلان قیادت کا اعزاز پاکستانی کھلاڑی لے اڑی

    دہائی کی بہترین ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا اعلان قیادت کا اعزاز پاکستانی کھلاڑی لے اڑی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق معروف جریدے وزڈن نے گذشتہ روز ایک دہائی کی بہترین ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا، ٹیم میں بڑے بڑے ناموں کی موجودگی کے باوجود اس کی کپتانی پاکستانی کھلاڑی ثنا میر کے سپرد کی گئی ہے۔

    وزڈن کی دس سالوں کی بہترین ویمن ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں اوپننگ کی ذمہ داری نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس اور انگلینڈ کی شارلوٹ ایڈورڈز کے ذمہ سونپی گئی ہے، تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آسٹریلیا کی میگ لیننگ کو شامل کیا گیا ہے، چوتھے نمبر پر بھارتی کھلاڑی متھالی راج کو ٹیم میں رکھا گیا ہے۔پانچویں نمبر پر ویسٹ انڈین آل راونڈر سٹیفنی ٹیلر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ چھٹے نمبر پر آسٹریلین آل راونڈرالیزے پیری ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ ٹیم میں وکٹ کیپر کی ذمہ داریاں نیوزی لینڈ کی سارہ ٹیلر کو سونپی گئ ہیں۔

    ٹیم میں آٹھواں نمبر جنوبی افریقی آل راونڈر ڈین وین نیکرک کا ہے، نویں نمبر پرانگلینڈ کی فاسٹ باولر کیتھرین برنٹ کو ٹیم میں لیا گیا ہے۔ بھارتی باولر جولین گوسوامی اگرچہ 2018 میں ریٹائر ہو چکی ہیں تاہم ان کی گذشتہ دہائی کے دوران پرفارمنسز کی بنیاد پر انہیں ٹیم مییں شامل کیا گیا ہے۔ٹیم میں شامل کی جانے والی واحد پاکستانی کھلاڑی ثنا میر ہیں، وزڈن کی طرف سے ٹیم کی کپتانی بھی ثنا میر کو سونپی گئی ہے۔ دائیں ہاتھ سے آپ اسپن باولنگ کرنے والی ثنا میر 2018 میں آئی سی سی کی رینکنگ میں نمبر 1 باولر رہ چکی ہیں۔

    بطور کپتان ٹیم میں شمولیت کے بعد برطانوی ادارے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ثنا میر کا کہنا تھا کہ اس دہائی کی بہترین کھلاڑیوں کی ٹیم کی کپتان منتخب ہونا بہت بڑے اعزاز کی بات ہے، وزڈن کی اعلان کردہ ٹیم کو ساتھ لے کر انھیں لگتا ہے وہ دنیا کی کسی بھی بہترین ٹیم کو چیلنج کر سکتی ہیں، یہ ٹیم چاہے عورتوں کی ہو یا مردوں کی۔
    واضح‌رہے کہ اس سے پہلے آسٹریلیا کی کھیلوں کی معروف ویب سائٹ فوکس اسپورٹس نے ایک دہائی کی بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

    گیارہ کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم میں دو آسٹریلوی، دو بھارتی اور تین جنوبی افریقن کھلاڑی شامل ہیں جبکہ ایک ایک کھلاڑی کا تعلق سری لنکا اور بنگلہ دیش سے ہے۔ان میں کسی بھی پاکستانی مرد کھلاڑی کا نام نہیں ہے .. اس بار خواتین بازی لے گئی ہیں.

  • آسٹریلوی فاسٹ بالر کاا نٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان

    آسٹریلوی فاسٹ بالر کاا نٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان

    آسٹریلوی فاسٹ بالر کاا نٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی فاسٹ بالر پیٹر سڈل نے فوری طور پر انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا ہے، وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

    پیٹر سڈل نیوزی لینڈ کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے 13 رکنی اسکواڈ میں شامل ہیں، انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں کو اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے آگا ہ کیا ۔

    فاسٹ بالر نے اعلان کیا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے فوری طور پر ریٹائر ہو رہے ہیں لیکن جب تک فٹنس برقرار رہی وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

  • پنجاب بدل رہا ہے اور تبدیلی کے سفر میں ایک مثال بنے گا ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار

    پنجاب بدل رہا ہے اور تبدیلی کے سفر میں ایک مثال بنے گا ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار

    پنجاب بدل رہا ہے اور تبدیلی کے سفر میں ایک مثال بنے گا ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار

    لاہور.باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب بدل رہا ہے، تبدیلی کا سفرایک مثال بنے گا، اداروں میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اصلاحات جاری ہیں، عوام کی زندگیوں‌ میں‌ بہتری کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں حکومتی اقدامات کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے۔

    وزیراعلی عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سرکاری خزانے کو ذاتی استعمال کیلئے خرچ کرنے کے سابق کلچر کو ختم کر دیا ہے- پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں، محکموں اور اداروں میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اصلاحات کی جا رہی ہیں۔ ہمارے اقدامات کے دور رس اور مثبت نتائج سامنے آئیں گے-
    انہوں نے کہا کہ پنجاب بدل رہا ہے اور تبدیلی کے سفر میں ایک مثال بنے گا- ماضی کے حکمرانوں نے قومی وسائل کو اپنی ذاتی نمود و نمائش پر خرچ کیا- سرکاری دفاتر میں کفایت شعاری اور بچت کے کلچر کو فروغ دیا ہے- وزیراعلی آفس کے اخراجات میں 60 فیصد کمی لائی گئی ہے- تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے میں کرپشن فری کلچر کی داغ بیل ڈالی ہے- سابق ادوار میں کرپشن کے میگا سکینڈل منظر عام پر آتے رہے- وزیراعلی نے کہا کہ ہماری حکومت کا کریڈٹ ہے کہ ایک بھی کرپشن کا سکینڈل نہیں ہےاور انشاءاللہ نہ ہو گا- وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔

  • عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

    عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب بدل رہا ہے، تبدیلی کا سفرایک مثال بنے گا، اداروں میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اصلاحات جاری ہیں، عوام کی زندگیوں‌ میں‌ بہتری کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں حکومتی اقدامات کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے۔

    وزیراعلی عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سرکاری خزانے کو ذاتی استعمال کیلئے خرچ کرنے کے سابق کلچر کو ختم کر دیا ہے- پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں، محکموں اور اداروں میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اصلاحات کی جا رہی ہیں۔ ہمارے اقدامات کے دور رس اور مثبت نتائج سامنے آئیں گے-

    انہوں نے کہا کہ پنجاب بدل رہا ہے اور تبدیلی کے سفر میں ایک مثال بنے گا- ماضی کے حکمرانوں نے قومی وسائل کو اپنی ذاتی نمود و نمائش پر خرچ کیا- سرکاری دفاتر میں کفایت شعاری اور بچت کے کلچر کو فروغ دیا ہے- وزیراعلی آفس کے اخراجات میں 60 فیصد کمی لائی گئی ہے- تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے میں کرپشن فری کلچر کی داغ بیل ڈالی ہے-

    انہوں نے کہا ک سابق ادوار میں کرپشن کے میگا سکینڈل منظر عام پر آتے رہے- وزیراعلی نے کہا کہ ہماری حکومت کا کریڈٹ ہے کہ ایک بھی کرپشن کا سکینڈل نہیں ہےاور انشاءاللہ نہ ہو گا- وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔

  • افغانستان میں اہم جنگجو کمانڈر  ہلاک

    افغانستان میں اہم جنگجو کمانڈر ہلاک

    افغانستان میں اہم جنگجو کمانڈر ہلاک

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق شام میں سرگرم افغان جنگجوئوں پر مشتمل "فاطمیون” ملیشیا کا دو سال قبل زخمی ہونے والا سربراہ محمد جعفر الحسینی المعروف ابو زینب ہلاک ہوگیا۔ایرانی فارس نیوز ایجنسی نے اس کی تصدیق کی ہے.

    35 سالہ محمد جعفر حسینی "فاطمیون بریگیڈ” کے قیام سے قبل ایرانی ملیشیاؤں کے ساتھ مل کر شام میں لڑائی میں شامل رہا۔ جب فاطمیون ملیشیا تشکیل دی گئی تو ابو زینب اس میں شامل ہوگیا۔

    الحسینی فاطمیون میں شمولیت سے قبل افغان ملیشیاؤں ثقافتی میدان میں سرگرم عمل رہا۔ اس نے ایران ، شام ، عراق اور دیگر جگہوں غریب افغان طلباء اور نوجوانوں کو تربیت دینے اور بھرتی کرنے میں بھی موثر کردار ادا کیا۔منصور الحسینی دو سال قبل شام میں ایک میزائل حملے کے نتیجے میں زخمی ہو گیا تھا.
    واضح‌رہے کہ چند ممالک پر مسلکی طور پر ہمسایہ ممالک میں مداخلت کا الزام لگتا آیا ہے

  • مذہبی تقریب کےدوران چاقوبردارکاحملہ، 5 افرادزخمی، حملہ آوریہودی نکلا

    مذہبی تقریب کےدوران چاقوبردارکاحملہ، 5 افرادزخمی، حملہ آوریہودی نکلا

    نیویارک:مذہبی تقریب کےدوران چاقوبردارکاحملہ،5 افرادزخمی،مگریہ دہشت گردی نہیں وجہ جان کرہوں گے حیران،اطلاعات کے مطابق نیویارک میں گھرمیں مذہبی تقریب کے دوران چاقو بردارشخص کےحملےکے نتیجےمیں 5افراد زخمی ہوگئے۔

    امریکی صدرکی حرکتیں ،بیٹی نے بھی مخالفت کردی ، امریکی صدرکوشرمندگی اٹھانا پڑی

    نیویارک پولیس چیف کےمطابق یہ شہرمونسی میں یہودی پیشواکےگھرمیں مذہبی تقریب کےدوران چاقوبردار شخص نےحملہ کردیاجس کےنتیجےمیں 5 افرادزخمی ہوگئےہیں۔ پولیس کےمطابق حملےکےفوراًبعدملزم فرارہونےمیں کامیاب ہوگیاتھاتاہم کچھ دیربعداسےتحویل میں لئے لیا گیاہے۔

    وزیراعظم کاورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ،دورہ اورخطاب تاریخی ہوگا

    نیو یارک میڈیارپورٹ کے مطابق مونسی کےعلاقےمیں واقع ربی کے گھر ’حنوکہ‘ کے سلسلے میں تقریب جاری تھی کہ ایک آدمی خنجر لہراتاہواحملہ آور ہوا۔۔ میڈیارپورٹس کےمطابق حملہ آور موقع سے فرارہواتھاتاہم عینی شاہدین کی مدد سےحملہ آورکی گاڑی تک پہنچنےمیں مدد ملی۔

    کراچی میں منشیات فروش حسیناؤں کا نیٹ ورک بے نقاب،بڑے بڑےنام سامنے آرہے ہیں

    نیویارک پولیس کےانسداد دہشت گردی یونٹ کاکہناہےکہ وہ حملہ آورکی جانب سے حملے کےمحرکات کی مزید تحقیقات کررہےہیں۔ یہ ایک انتہا پسند یہودی کی طرف سے حملہ کیا گیا تھا ،لیکن اس کی نیت سے یہ دہشت گردی کی واردات نہیں لگ رہی ، تاہم پھر بھی پولیس اس واقعہ کی تمام پہلووں سے جائزہ لے رہی ہے ۔