Baaghi TV

Author: +9251

  • ٹینس اسٹار اینڈی مرے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن سے باہر

    ٹینس اسٹار اینڈی مرے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن سے باہر

    ٹینس اسٹار اینڈی مرے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن سے باہر

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے ٹینس اسٹار اینڈی مرے انجری کے باعث سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن سے باہر ہوگئے۔

    آسٹریلین اوپن کا آغاز 20 جنوری سے ہوگا جس کے لیے تمام ہی ٹینس اسٹارز تیاریوں میں مصروف ہیں، سال کے پہلے گرینڈ سلیم میں کامیابی کے لیے ٹاپ ٹینس پلئیرز سخت محنت کرتے نظر آ رہے ہیں۔

    برطانیہ کے اینڈی مرے انجری کے سبب ایونٹ میں شریک نہ ہونے پر کافی مایوس ہیں، وہ کمر کی انجری کے باعث ایونٹ سے دستبردار ہوئے ہیں۔

    مرے پریکٹس میں تو مصروف رہے لیکن مکمل فٹنس نہ ہونے کے باعث انہوں نے آسٹریلیا نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • وزیراعظم کاورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ،دورہ اورخطاب تاریخی ہوگا

    وزیراعظم کاورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ،دورہ اورخطاب تاریخی ہوگا

    اسلام آباد:وزیراعظم کاورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ،دورہ اورخطاب تاریخی ہوگا،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم کاورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ،دورہ اورخطاب تاریخی ہوگا،اس کانفرنس میں عالمی رہنماوں سے اہم ملاقاتیں بھی ہوں گی

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 21 تا 24 جنوری 2020 کو ڈیوس سوئٹزر لینڈ میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے۔وزیراعظم عمران خان اورمشیر خزانہ حفیظ شیخ 20 جنوری کو ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کےلئے سوئٹزرلینڈ روانہ ہوں گے۔

    وزیراعظم پاکستان غیرملکی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستانی معیشت پر فورم میں بات چیت کریں گے۔عمران خان فورم کی سائیڈلائن پرمختلف اداروں اور کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔

  • عراق میں احتجاج سے کتنے افراد ہلاک ہوگئے، رپورٹ آگئی

    عراق میں احتجاج سے کتنے افراد ہلاک ہوگئے، رپورٹ آگئی

    عراق میں احتجاج سے کتنے افراد ہلاک ہوگئے.رپورٹ آگئی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق عراق کے نیم سرکاری ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق کی طرف سے ہفتے کے روز جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں تین ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں کے دوران اب تک کم سے کم 490 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں۔ زیادہ تر ہلاکتیں جنوبی شہروں اور بغداد میں ہوئیں۔

    خیال رہے کہ عراق میں یکم اکتوبر سے عوامی سطح پر احتجاج کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب حکومت کی بدانتظامی، کرپشن اور بے روزگاری کے خلاف لوگ سڑکوں پرنکل آئے۔ سنہ 2003ء میں امریکا کی عراق پریلغار اور صدام حسین کا تختہ الٹے جانے کے بعد ملک میں حکومت کے خلاف ہونے والے یہ سب سے بڑے مظاہرے ہیں۔

    عوامی سطح پرہونے والے پرتشدد احتجاج نے حکومت کو ہلاک کررکھ دیا ہے۔ وزیراعظم عادل عبدالمہدی کو استعفیٰ دینے پرمجبور کیا گیا اور اب مظاہرین کسی شفاف اور غیر جانب دار شخص کو ملک کا وزیراعظم بنانے کا مطالبہ کررہے ہیں
    واضح رہے کہ بے روزگاری اور بنیادی سہولتوں کے فقدان کے خلاف جاری رہا جس میں احتجاج میں اب تک 400 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں،اطلاعات کے مطابق عراق میں 2 ماہ سے جاری پرتشدد احتجاج میں 400 سے زائد ہلاکتوں کے بعد بالآخر عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کو استعفیٰ دینا پڑا.لیکن اب رپورٹ یہ ہے کہ یہ ہلاکتیں اس سے بھی زیادہ ہے.

  • ایک اور جان ٹک ٹاک ایپ کی نذر ہوگئی

    ایک اور جان ٹک ٹاک ایپ کی نذر ہوگئی

    ایک اور جان ٹک ٹاک ایپ کی نذر ہوگئی

    باغی ٹی وی ایک اور جان ٹک ٹاک ایپ کی نذر ہوگئی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے ایک اور کم سن نوجوان کی جان لے لی، گولی لگنے سے کھروٹا کا رہائشی عمار حیدر جاں بحق ہو گیا۔

    فیرست ایئر کا طالب علم عمار حیدر اپنے دوستوں مسلم اور زہیب کے ساتھ پستول ہاتھ میں لے کر ٹک ٹاک بنا رہا تھا۔ولیس کے مطابق زہیب نے بتایا کہ عمار پہلے اس کے سر پر پستول رکھ کر ٹک ٹاک بنا رہا تھا، بعد میں اس نے اپنے سر پر پستول رکھ لیا۔زوہیب کا کہنا ہے کہ سر کے بعد عمار نے اپنے پیٹ پر پستول رکھ کر ٹک ٹاک بناتے ہوئے ٹریگر دبایا تو گولی چل گئی۔

    عمار حیدر کے لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ اسے دوستوں نے قتل کیا ہے، تاہم زوہیب نے پولیس کے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ عمار نے اپنے ہاتھ سے گولی چلائی تھی۔گرفتاری سے پہلے کمسن ملزم زوہیب نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ پولیس کے سامنے پیش ہونے جا رہا ہے۔کوٹلی لوہاراں پولیس کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، جلد حقائق سامنے آ جائیں گے۔

    واضح‌رہےکہ لاہور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک کی بندش سے متعلق درخواست دائر کی گئی گی تھی ’ ٹک ٹاک ‘ ایپ پر پابندی کی درخواست ایڈوکیٹ ندیم سرور نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی تھی، درخواست میں وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور پیمرا کو فریق بنایا گیا , درخواست میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ’ ٹک ٹاک ‘موبائل ایپ نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے عدالت پی ٹی اے کو ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے ۔

  • چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے  انسانی سمگلرز کےخلاف  دیا اہم حکم

    چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے انسانی سمگلرز کےخلاف دیا اہم حکم

    چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے انسانی سمگلرز کےخلاف دیا اہم حکم

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ قائمہ کمیٹی داخلہ نے گزشتہ اجلاس میں انسانی سمگلرز کےخلاف کارروائی کا حکم دیا تھا،ایف آئی اے ملک بھر میں غیر قانونی ایجنٹوں کےخلاف کریک ڈاؤن کرے۔
    چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا ترکی میں کشتی ڈوبنے سےپاکستانیوں کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا . ترکی میں پاکستانی سفیر،ڈی جی ایف آئی اےاورڈی جی بیورو امیگریشن سے تفصیلات طلب کرلیں.ترکی میں کشتی ڈوبنے سے2پاکستانی جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے .

    سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ ترکی میں کشتی ڈوبنے سے2پاکستانی جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے ، کشتی پر 71افراد سوارتھے جن میں 23 پاکستانی ہیں جو پریشان کن ہے، انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی باحفاظت واپسی کا بندوبست کرے،غیر قانونی طور پر بیرون ملک لے جانے والوں کےخلاف کارروائی کی جائ

  • فیصل آباد میں خاتون سمیت 3 افراد کی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی

    فیصل آباد میں خاتون سمیت 3 افراد کی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی

    فیصل آباد (محمد اویس) مہنگائی سے ستائے اور گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ خاتون سمیت 3 افرادنے زہریلی گولیاں کھاکر  خودکشی کرلی۔ ریسکیوذرائع کے مطابق ستیانہ کے نواحی گائوں435گ۔ب میں گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ شادی شدہ 20 سالہ لڑکی آصفہ نے۔ جڑانوالہ کے نواحی گائوں 63 گ۔ب میں 35 سالہ شاہد علی اورچک 35 گ ب میں عتیق الرحمن نے معاشی بدحالی اور گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکرزہریلی گولیاں کھاکرخودکشی کرلی۔ ضروری قانونی کاروائی کے بعدنعشیں ورثا کے سپرد کردی گئی ہیں

  • فیصل آباد تاجروں نے نیب آرڈیننس کو خوش آئند قرار دے دیا

    فیصل آباد تاجروں نے نیب آرڈیننس کو خوش آئند قرار دے دیا

    فیصل آباد (محمد اویس) حکومت کی طرف سے جاری کردہ آرڈیننس کے مطابق تاجروں اور بیورو کریسی کو نیب سے آزاد کر دیا ہے گیا ہے، اس بڑے حکومتی فیصلے کو فیصل آباد کے تاجروں نے خوش آئند قرار دیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ اس فیصلے سے کاروبار کو استحکام ملے گا۔
    نیب اب تاجروں سے پوچھ گچھ نہیں کر سکے گا، نئے آرڈیننس کے ذریعے حکومت نے سروں پر لٹکی تلوار ہٹائی تو کاروباری طبقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، دکانداروں نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا اور توقع ظاہر کی کہ اس اقدام سے کاروبار میں استحکام پیدا ہوگا۔
    تاجروں کا کہنا تھا کہ نیب کے بے جا مداخلت سے وہ کھل کر کاروبار نہیں کر پا رہے تھے،، جس سے کاروباری حالات مندی کا شکار تھے، نئے آرڈیننس نے ان کیلئے رزق کمانے کے دروازے کھول دئیے ہیں۔
    کاروباری طبقہ اس حکومتی فیصلے سے خوش ہیں، کہتے ہیں کہ دیر آئے، درست آئے، اچھے فیصلوں کے مستقبل قریب میں اچھے نتائج ہی برآمد ہوں گے

  • فیصل آباد کمرے میں آگ لگنے سے 3 افراد جھلس گئے

    فیصل آباد کمرے میں آگ لگنے سے 3 افراد جھلس گئے

    فیصل آباد(محمد اویس) کمرے میں آگ لگنے سے 3 افراد جھلس گئے تفصیل کے مطابق گزشتہ روز نواحی علاقے 210 رب میں اہل خانہ کمرے میں گیس کا چولہا جلا کر کھانا پکا رہے تھے کہ اچاک کمرے میں آگ بھڑک اٹھی جس سے 23 سالہ مہناز 20 فیصد 8سالہ حرم فاطمہ 5 فیصد 1سالہ عادل 2 فیصد جھلس گئے۔ ریسکیو 1122 نے جھلسنے والے تمام متاثرہ افراد کو الائیڈ ہسپتال کے برن یونٹ میں منتقل کردیا.

  • سکھر میں  ایک ہی گھر کے کئی چراغ بجھ گئے

    سکھر میں ایک ہی گھر کے کئی چراغ بجھ گئے

    سکھر ایک ہی گھر کے کئی چراغ بجھ گئے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سردی کے موسم ایک اور مصیب آن پڑی ایک ہی خاندان کے کئی چراغ بجھ گئے.سکھر کے علاقے نیو پنڈ میں مکان کی چھت گرنے سے 3بچے جاں بحق ہوگئے، ملبے تلے دب کر باپ اور 12 سال کا بچہ زخمی ہوگیا۔

    ذرائع کے مطابق نیوپنڈ بھوسہ لائن میں مکان کی بوسیدہ چھت گر گئی، جس کے ملبے تلے دبنے سے ایک ہی خاندان کے 3 بچے13 سالہ ناہید،9 سالہ بےنظیر اور 6 سالہ وسیم موقع پرجاں بحق ہوگئے۔واقعے میں بچوں کے والد ندیم شر اور اس کا 12سالہ بیٹا علی رضا زخمی ہوئے ہیں، جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بوسیدہ مکان کی چھت گرنے کا واقعہ رات گئے پیش آیا ہے.اس سلسے میں صوبائی حکومت کی جانب سے متاثرین کو کسی قسم کی کوئی امداد دینے کی خبر نہیں آئی ہے.

  • محکمہ خوراک نے چکیوں کو آٹے کی فراہمی بند کر دی

    محکمہ خوراک نے چکیوں کو آٹے کی فراہمی بند کر دی

    فیصل آباد (محمد اویس) محکمہ خوراک نے آٹا چکیوں کوگندم کی فراہمی بند کردی جس کی وجہ سے ،پنجاب میں آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے اور آٹا مزید مہنگا ہوگیا ہے ۔ محکمہ خوراک نے چکیوں کو پانچ سو بوری گندم سے کم کرکے روزانہ دو سو بوری کردی تھی گذشتہ روز یہ بھی بند کردی گئی ،فیصل آباد محکمہ خوراک گندم کے گوداموں سے سرکاری پالیسی کے تحت پانچ سو بوری گندم فراہم کی جاری رہی تھیں مگر چند روز سے محکمہ خوراک نے پانچ سو بوری گندم سے کم کرکے روزانہ دو سو بوری کردی تھی جبکہ گذشتہ روز سے یہ بھی بند کردی گئیں ہیں جس کی وجہ سے آٹے کا بحران پیدا ہوا ہے اور مختلف مقامات پر آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور یہ 55روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے چکی مالکان کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک کی جانب سے گندم فی من 1450 روپے ملی رہی تھی جبکہ یہ گندم عام مارکیٹ میں 1800 سے 1900روپے میں من ملی رہی ہے جس کی بناء پر آٹے کی قیمت میں اضافہ کرنا مجبوری ہے ،اگر صورت یہی رہی تو آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے.