Baaghi TV

Author: +9251

  • مسلم مخالف شہریتی قانون،مظاہرے،احتجاج اوربغاوت جاری، پولیس گردی میں40سےزائد مسلمان شہید

    مسلم مخالف شہریتی قانون،مظاہرے،احتجاج اوربغاوت جاری، پولیس گردی میں40سےزائد مسلمان شہید

    نئی دہلی: مسلم مخالف شہریتی قانون ، مظاہرے ، احتجاج اوربغاوت جاری ، پولیس گردی میں 40سےزائد مسلمان شہیدشہریت کے متنازع قانون نے بھارت کے طول وعرض میں آگ لگا دی، پرتشدد مظاہروں اور پولیس گردی کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد 40 ہوگئی۔

    امریکی صدرکی حرکتیں ،بیٹی نے بھی مخالفت کردی ، امریکی صدرکوشرمندگی اٹھانا پڑی

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے ہر شہر اور ہر گلی میں متنازع قانون کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ دلی، ممبئی، چنئی، لکھنو، پٹنہ اور حیدرآباد سمیت دیگر شہروں میں بھارتیوں نے مودی پلان کو مسترد کردیا۔ بوکھلاٹ کا شکار مودی سرکار نے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند کر رکھی ہے۔ جبکہ اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کہتے ہیں مودی کا کام صرف عوام کو تقسیم کرنا اور نفرت پھیلانا ہے۔

    وزیراعظم کاورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ،دورہ اورخطاب تاریخی ہوگا

    بھارت سے آمدہ اطلاعات کےمطابق یہ احتجاج رکنےکا نام ہی نہیں لے رہا، ادھربھارت میں مودی کے نام نہاد جمہوریت کے دعوے کی قلعی کھل گئی، آر ایس ایس کی غنڈہ گردی بھی عروج پر پہنچ گئی، بھارتی پولیس کے ہمراہ مظلوم اور نہتے طالب عملوں کو تشدد کا نشانہ بنانے لگے۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ 5سوسے زائد خواتین پربھی مقدمات قائم کردیئے گئے ہیں،

    کراچی میں منشیات فروش حسیناؤں کا نیٹ ورک بے نقاب،بڑے بڑےنام سامنے آرہے ہیں

    علی گڑھ یونیورسٹی کے11ہزارسے زائد طلبا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، لکھنو میں پولیس افسر نے احتجاج میں شامل مسلمانوں کو پاکستان جانے کا مشورہ بھی دیا۔ بھارتی مسلمانوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم نے بھارت کے لیے اپنا سب کچھ قربان کردیا اب ہمیں غیر کہا جارہا ہے۔ممبئی میں کانگریس نے احتجاجی ریلی نکالی، اور مودی حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی، اور موجودہ حکومت سے متنازع قانون واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

  • عمران خان کا کرپشن کے خلاف جہاد بھرپور قوت سے جاری ہے، فردوس عاشق اعوان

    عمران خان کا کرپشن کے خلاف جہاد بھرپور قوت سے جاری ہے، فردوس عاشق اعوان

    عمران خان کا کرپشن کے خلاف جہاد بھرپور قوت سے جاری ہے، فردوس عاشق اعوان

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لیگی ترجمانوں کی نیب ترمیمی آرڈیننس پر سیاست افسوسناک ہے، وزیراعظم عمران خان کادامن صاف ، انہیں احتساب کا کوئی خوف نہیں، عدالت نے وزیراعظم کو صادق و امین قرار دیا، نیب کرپشن کیخلاف کارروائی بھرپور قوت سےسرانجام دے گا۔
    انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کو احتساب کا خوف نہیں، ان کے بدترین سیاسی مخالف بھی ان پر کرپشن کا الزام لگانے میں ناکام رہے اور رہینگے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کرپشن کے خلاف جہاد بھرپور قوت سے جاری ہے۔ نیب کا کام میگا کرپشن اسکینڈلز کے خلاف کارروائی عمل میں لانا ہے اور یہ کام نیب اور بھی قوت سے انجام دے گا.
    واضح‌رہےکہ موجودہ ترمیمی آرڈیننس سے پہلے نیب کوعام آدمی کے علاوہ صوبائی اور وفاقی ٹیکس سے متعلق کیسز میں بھی کارروائی کا اختیار حاصل تھا جو اب ختم کر دیا گیا ہے۔ نیب اختیارات کے ناجائز استعمال اور محکمانہ نقائص پر بھی عوامی عہدہ رکھنے والے کے خلاف کاروائی نہیں کر سکے گا۔ یوں نیب اب صرف سرکاری ملازم کے خلاف کارروائی کر سکے گا لیکن اس کے لیے بھی کڑی شرائط عائد کر دی گئی ہیں

  • پراسرارکشتی میں 5 افراد کی لاشیں برآمد،ہرطرف خوف وہراس پھیل گیا

    پراسرارکشتی میں 5 افراد کی لاشیں برآمد،ہرطرف خوف وہراس پھیل گیا

    ساڈو:پراسرارکشتی میں 5 افراد کی لاشیں برامد،ہرطرف خوف وہراس پھیل گیا،اطلاعات کےمطابق ساحل سےایک تباہ شدہ اورپراسرارکشتی ملی ہےجس میں پانچ لاشیں اوردوانسانی سربرآمد ہوئے ہیں۔

    امریکی صدرکی حرکتیں ،بیٹی نے بھی مخالفت کردی ، امریکی صدرکوشرمندگی اٹھانا پڑی

    جاپانی میڈیاکےمطابق یہ پراسرار کشتی جمعہ کےروزجاپان کےساڈوجزیرےکےساحل سےملی ہیں جبکہ جاپانی حکام نےہفتےکےروزاس تک رسائی حاصل کی۔پولیس کی جانب سےاب تک اس بات کی تصدیق ہوسکی ہےکہ ملنےوالے دوسر ان لاشوں میں سے کسی کے ہیں یانہیں تاہم جاپانی میڈیاکے مطابق انسانی جسم کے یہ باقیات اب ’جزوی طور پر ڈھانچوں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔‘

    وزیراعظم کاورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ،دورہ اورخطاب تاریخی ہوگا

    حکام کےمطابق 5 افرادکی لاشوں کی شناخت ہوچکی ہے کہ مردہ حالت میں پائے جانے والےسارےافراد مرد ہیں تاہم دوسراب بھی ناقابل شناخت ہیں۔حکام کےمطابق ایسےبہت سےواقعات سامنے آتے ہیں تاہم اس سال اس طرح ساحل سے کشتی میں لاشوں کےملنےکایہ پہلاواقعہ ہے۔

    کراچی میں منشیات فروش حسیناؤں کا نیٹ ورک بے نقاب،بڑے بڑےنام سامنے آرہے ہیں

    جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ اس تباہ شدہ کشتی کےباہری حصے پر کوریائی زبان کے حروف درج ہیں،جوآدھے حصے ٹوٹنے کی وجہ سےادھورےہیں تاہم اس سے ان کی قومیت کی شناخت نہیں ہوسکی۔مقامی میڈیاکا کہناہےکہ جاپانی پولیس اور کوسٹ گارڈزاس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں ، شبہ ہے کہ یہ جہاز شمالی کوریا سے روانہ ہوا ہے۔

  • درجہ حرارت منفی 25 ریکارڈ، دریابرف بن گئے ندیاں بہتی بہتی رک گئیں

    درجہ حرارت منفی 25 ریکارڈ، دریابرف بن گئے ندیاں بہتی بہتی رک گئیں

    اسکردو: درجہ حرارت منفی 25 ریکارڈ، دریابرف بن گئے ندیاں بہتی بہتی رک گئیں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے شمالی علاقہ جات گلگت بلتستان کے شہر اسکردو میں درجہ حرارت منفی 20، جب کہ بالائی علاقوں میں منفی 25 ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث دریابرف بن گئے اورندیاں منجمند ہوگئیں۔

    ’’الٹرا ساؤنڈ لیزر‘‘کی نئی ٹیکنالوجی متعارف،طب کے میدان میں انقلاب برپاکردے گی

    تفصیلات کے مطابق اسکردو سمیت بالائی علاقوں میں برف باری کے بعد خشک سردی نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، شدید سردی کے سبب دریائے شیوک اور ندی نالے بھی جم گئے ہیں۔بالائی علاقوں میں پائپ لائنوں میں پانی جمنے سے مختلف مقامات پر پانی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے، جب کہ شیلا، شغرتھنگ اور گلتری میں دواؤں اور غذائی قلت کا سامنا ہے۔ اسکردو، شغرتھنگ، گلتری اور شیلا کا زمینی رابطہ بھی بحال نہیں ہو سکا ہے۔

    بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کوپاکستان کیوں نہیں آنے دیا جارہا،اہم وجہ مگرحیران کردینے والی…

    کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیارت اور قلات میں درجہ حرارت منفی 5 ریکارڈ کیا گیا، 24 گھنٹے کے دوران بالائی علاقوں میں شدید سردی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق سردی کی اس لہر کا پورے خطےمیں بھی اثرہورہا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے میدانی علاقوں میں بھی اس وقت سخت سردی پائی جارہی ہے

    امریکی صدرکی حرکتیں ،بیٹی نے بھی مخالفت کردی ، امریکی صدرکوشرمندگی اٹھانا پڑی

  • جسےاللہ رکھےاسےکون چکھے!قازقستان طیارہ حادثہ: شیرخواربچہ  ملبےسےزندہ برآمد،ویڈیو وائرل،سب‌حیران

    جسےاللہ رکھےاسےکون چکھے!قازقستان طیارہ حادثہ: شیرخواربچہ ملبےسےزندہ برآمد،ویڈیو وائرل،سب‌حیران

    نورسلطان :جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے!قازقستان طیارہ حادثہ: شیر خوار بچہ ملبے سے زندہ برآمد، ویڈیو وائرل، سب‌حیران،اطلاعات کےمطابق قازقستان میں حادثے کا شکار طیارے میں شیر خوار بچہ معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا, جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

     

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طیارے کے حادثے کے بعد ریسکیو حکام نے اس کے ملبے سے ایک شیرخوار کو نکالا صحیح سلامت نکالا ہے۔Sky news  کے مطابق  کم سن بچے کو طیارے سے نکالے جانے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر بھی شیئر ہوئی ہےغیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ بچے کی صحت کیسی ہے تاہم ذرائع کا کہنا تھا کہ بچہ اس المناک حادثے میں معجزانہ طورپر بچ گیا ہے۔

     

    ’’الٹرا ساؤنڈ لیزر‘‘کی نئی ٹیکنالوجی متعارف،طب کے میدان میں انقلاب برپاکردے گی

    یاد رہے کہ 27 دسمبر کو قازقستان میں ایک مسافر طیارہ الماتی ایئر پورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا، حادثے کے شکار طیارے میں 100 مسافر سوار تھے، حادثے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔حادثے کے فوراً بعد ایمرجنسی سروس کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچا اور طیارے میں زندہ بچ جانے والوں کو ریسکیو کیا۔

  • جنرل آصف غفور کی جامعہ سیفیہ بوہرہ  آمد ،  پاکستان زندہ باد ،پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے فضا گونچ اٹھی

    جنرل آصف غفور کی جامعہ سیفیہ بوہرہ آمد ، پاکستان زندہ باد ،پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے فضا گونچ اٹھی

    جنرل آصف غفور کی جامعہ سیفیہ بوہرہ آمد ، پاکستان زندہ باد ،پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے فضا گونچ اٹھی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی کراچی جامعہ سیفیہ آمد کے موقع پر بوہری برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، بوہرہ برادری کے ممبران کی جانب سے والہانہ استقبال کیا گیا، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے، بوہری برادری کے لوگوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ سیلفیاں بھی لی۔اس موقعہ پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ان طلبا میں مساویانہ طور پر زندگی کے شعبوں میں آگے نکلنے کی امنگ ہے ، یہ اپنے اپنے فیلڈ میں سپیشلائزین بھی کررہے ہیں خصوصا بزنس اور ٹریڈ میں تخصص حاصل کر رہے ہیںِ
    https://twitter.com/peaceforchange/status/1211196101568684032?s=20

  • بھارت کا  ایل او سی پر براہموس میزائل نصب کرنے کا کیا مقصد ہے ، شاہ محمود قریشی

    بھارت کا ایل او سی پر براہموس میزائل نصب کرنے کا کیا مقصد ہے ، شاہ محمود قریشی

    بھارت کا ایل او سی پر براہموس میزائل نصب کرنے کا کیا مقصد ہے ، شاہ محمود قریشی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی سرکار ہندوتوا کو فروغ دے رہی ہے، دنیا کے سامنے اس کے عزائم نے نقاب ہو چکے ہیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت دو سوچوں میں تقسیم نظر آ رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر میزائل نصب ہو چکے ہیں، بھارت نے ایل او سی پر5 مقامات سے باڑ کو کاٹا ہے اور ایل او سی پربراہموس میزائل نصب کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ان اقدامات کا کیا مقصد ہے؟ دنیا بھارتی اقدامات کو دیکھ رہی ہے۔

    سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ یہ معاملہ او آئی سی کے پلیٹ فارم سے اٹھانا چاہیے۔ اس وقت دنیا کا کوئی بھی قابل احترام رہنما بھارتی موقف کی حمایت نہیں کر رہا۔بھارتی عوام نے متنازع بل مستردکردیا ہے، کئی ریاستوں میں وزرائے اعلیٰ نے احتجاجی ریلی کی قیادت کی، بھارتی عوام کے صبرکا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ بابری مسجد کے فیصلے نے جذبات کو مجروح کیا، پاکستان نے اس مسئلے پر بھرپور طریقے سے آوازاٹھائی ہے اور سعودی ہم منصب سے کہا بھارتی متنازع بل کےخلاف آواز اٹھنی چاہیے
    پاکستان اور سعود ی عرب نے او آئی سی کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے او آئی سی کا اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرا دی۔ او آئی سی کا آئندہ اجلاس اسلام آباد میں اور ماہ اپریل میں متوقع ہے،او آئی سی کے اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، ترکی، انڈونیشیا ودیگر ممالک شریک ہوں، او آئی سی اجلاس کا ایجنڈا مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، کشمیریوں پر مظالم اور بھارت میں اقلیتوں پر مظالم ہوں گے.

  • بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کوپاکستان کیوں نہیں آنے دیا جارہا،اہم وجہ اورحیران کردینے والی سامنے آگئی

    بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کوپاکستان کیوں نہیں آنے دیا جارہا،اہم وجہ اورحیران کردینے والی سامنے آگئی

    کراچی:بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کوپاکستان کیوں نہیں آنے دیا جارہا،اہم وجہ مگرحیران کردینے والی سامنے آگئی،اطلاعات کےمطابق بنگلادیش نے جو وعدہ کیا وہ پورا نہ کرسکا، دورہ پاکستان کے لیے کرکٹ ٹیم بھیجنے پر حیلے بہانے سے کام کیوں لے رہا ہے؟ اصل وجہ سامنے آگئی۔

    ذرائع کےمطابق بنگلادیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان سکیورٹی نہیں بلکہ سیاست کی وجہ سےغیریقینی صورتحال ہے۔یہ بھی معلوم ہواہےکہ بنگلادیش بورڈ اراکین نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئی سی سی میں جانے کی دھمکی کو پریشان کن قرار نہیں دیا، بنگلا دیش میں کچھ حلقے پاکستان کے دورے کے حق میں نہیں ہیں۔

    ذرائع کے مطابق جواصل وجہ بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ بھیجنے کی ہے وہ یہ ہےکہ پچھلے دورےمیں جب بنگلادیش کی کرکٹ ٹیم پاکستان آئی تھی توٹیم کے کھلاڑیوں کواس قدرپیاراورمحبت دی گئی کہ ان کوکہنا پڑا کہ بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کوپاکستان اپنا دوسرا گھرمحسوس ہوتا ہے،

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ بنگالی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا پاکستان میں دل لگ گیا تھا ،جن بنگالیوں کوکئی دہائیوں سے پاکستان سے نفرت کا سبق پڑھایا گیا جب ان کویہاں سے محبت ملی توبنگالی کھلاڑیوں نے کھل کر پاکستان سے اپنی محبت کا اظہارکیا تو یہ بات بنگلا دیش کرکٹ بورڈ میں بیھٹے ہوئے بھارت نواز اورپاکستان مخالف اہلکاروں کو گوارا نہ ہوئی ،

    باغی ٹی وی اس حوالے سے پہلے بھی یہی حقائق بیان کرچکا ہےجن کی دو ماہ بعد بنگالی بورڈ نے تصدیق کردی ہے،یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ واپسی پرجب بنگالی کھلاڑیوں سے پاکستانی کھلاڑیوں کا رویہ پوچھا گیا تو بنگالی کھلاڑیوں نے یہ کہہ کرحیران کردیا کہ وہ توہمیں ایسے ملے جیسے دو بھائی یا خاندان بچھڑنے کے کئی سالوں بعد دوبارہ ملتے ہیں اوراپنی جزباتی محبت کا اظہارکرتے ہیں ،

    یہ بات بھی قابل غور ہیں کہ دورہ پاکستان کے دوران ٹیم کے ساتھ آنے والے کچھ آفیشلز ایسے بھی تھے جو اسی چیز کی مانیٹرنگ کرنے آئے تھےکہ کہیں بنگالی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پاکستانیوں کی محبت سے مرعوب تونہیں ہوتے؟یہی وجہ ہےکہ کچھ حلقوں نے بورڈ اراکین پر دورے کی مخالفت کے لیے دباؤ ڈالا اور بورڈ اراکین نے اجلاس میں پاکستان کے دورے کی کھل کر مخالفت کی،

    خیال رہے کہ پی سی بی نے بنگلا دیش کو دو بار خط لکھ کر اس کی وجہ پوچھی ہے جس میں انہیں صدارتی لیول کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کے ساتھ کہا گیا کہ سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کامیاب دورے کے بعد بنگلا دیش کے پاس انکار کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

    پی سی بی نے ٹیسٹ سیریز جب کہ بنگلا دیش نے پہلے ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کا کہا ہے تاہم پی سی بی نیو ٹرل وینیو پر سیریز نہ کھیلنے کے اپنے فیصلے پر قائم ہے۔

  • ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ ، حکومت بے بس

    ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ ، حکومت بے بس

    ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ ، حکومت بے بس

    باغی ٹی وی : شہریوں کی مجبوت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گیس ڈسٹری بیوٹرز نے مجبور عوام کا خون پینا شروع کردیا ہے .سوئی گیس کی بندش کے باعث شہری متبادل ایندھن کے استعمال پر مجبور ہو گئے، ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے، صرف دس روز میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں پچاس روپے کا اضافہ ہو گیا۔ انتظامیہ اوگرا کے مقررکردہ نرخوں پر عملدرآمد کروانے میں بھی ناکام ہوگئی۔
    سوئی گیس بحران شدید ہوگیا، ایندھن کے متبادل ذرائع کے نرخ بھی بے قابو، ایل پی جی مافیا کی نان سٹاپ منافع خوری بھی جاری ہے۔ اوگرا کے مقرر کردہ نرخوں کی کھلے عام خلاف ورزی معمول بن گیا۔ انتظامیہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کروانے میں بھی ناکام ہو گئی۔
    واضح رہے کہ سردی کے اضافے کے ساتھ ہی ایل پی جی کی قیمتوں میں 50 سے 60 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے. جب کہ حکومت اس پر کوکئی ایکشن نہیں‌لے رہی .

  • ’’الٹرا ساؤنڈ لیزر‘‘کی نئی ٹیکنالوجی متعارف،طب کے میدان میں انقلاب برپاکردے گی

    ’’الٹرا ساؤنڈ لیزر‘‘کی نئی ٹیکنالوجی متعارف،طب کے میدان میں انقلاب برپاکردے گی

    لندن:’’الٹرا ساؤنڈ لیزر‘‘کی نئی ٹیکنالوجی متعارف،طب کے میدان میں انقلاب برپاکردے گی ،تفصیلات کے مطابق ماہرین طب نے الٹرساونڈمیں جدت پیدا کرتے ہوئے ایک بہترٹیکنالوجی متعارف کروادی ہے،اس حوالے سے میساچیوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ لیزر شعاعیں استعمال کرتے ہوئے ایسا بالکل ممکن ہے۔

    میساچیوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کےطبی سائنسدانوں کا کہنا ہےکہ لیزر شعاعیں اگرچہ توانائی سے بھرپور ہوتی ہیں اور جلد کو جلا بھی سکتی ہیں لیکن اس مقصد کےلیے جو لیزر شعاعیں استعمال کی گئی ہیں وہ بہت کم توانائی کی حامل ہیں اور بالکل بے ضرر ہیں۔ اپنی اس ایجاد کو ایم آئی ٹی کے ماہرین نے ’’الٹرا ساؤنڈ لیزر‘‘ کا نام دیا ہے، جس کا نظام دو لیزر شعاعوں کی بنیاد پر کام کرتا ہے۔

    میساچیوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں کا یہ بھی کہنا ہےکہ یہ ایک ایسی ٹکنالوجی ہےکہ جس میں سے ایک لیزر، شعاع جلد میں الٹرا ساؤنڈ لہریں پیدا کرتی ہے جبکہ دوسری لیزر، انسانی جسم کے اندر سے واپس پلٹ کر آنے والی الٹرا ساؤنڈ لہروں کو محسوس کرتی ہے۔ اس طرح دور سے کسی شخص کی اندرونی جسمانی حالت کا پتا چلایا جاسکتا ہے۔

    لائٹ: سائنس اینڈ ایپلی کیشنز‘‘ کے تازہ شمارے میں چھپنے والے اس حوالے سے مضمون میں کہا گیا ہےکہ یہ تکنیک ابھی اپنے ابتدائی مراحل پر ہے جس سے استفادہ کرتے ہوئے لیزر شعاعیں انسانی جسم میں صرف چھ سینٹی میٹر گہرائی تک سرایت کرسکتی ہیں۔ علاوہ ازیں، ابھی اس لیزر الٹراساؤنڈ میں درستی کی شرح بھی روایتی الٹرا ساؤنڈ کے مقابلے میں خاصی کم ہے۔

    ماہرین طب کےمطابق یہ تکنیک وضع کرنے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسے عملی میدان میں استعمال کے قابل بنانے کی غرض سے تحقیق جاری رکھی ہوئی ہے کیونکہ مستقبل میں اس سے مستفید ہونے کے وسیع تر امکانات موجود ہیں۔ مثلاً یہ کہ انسانی جلد اور آنکھوں کو نقصان پہنچائے بغیر ہی، دور بیٹھے بیٹھے، لیزر کی مدد سے کسی بیماری کی تشخیص ممکن ہوجائے گی۔ماہرین کا کہنا کہ ابتدائی تجربات کامیاب رہے ہیں اورمستقبل میں اس کو طب کے میدان میں بھراستعمال کیا جائے گا