Baaghi TV

Author: +9251

  • کراچی والوں کو کب سے کب تک سی این جی مل سکے گی ، صوبائی حکومت نے بتا دیا

    کراچی والوں کو کب سے کب تک سی این جی مل سکے گی ، صوبائی حکومت نے بتا دیا

    کراچی والوں کو کب سے کب تک سی این جی مل سکے گی ، صوبائی حکومت نے بتا دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ :اہل کراچی کو ملی تھوڑی سی سہولت .کراچی میں سی این جی اسٹیشنز پر صبح 7 سے رات 7 بجے تک سپلائی بحال رہیگی، حکومت نے 25 گھنٹے بعد فراہمی بحال کی ہے۔
    کراچی میں ایس ایس جی سی کے سسٹم میں معمولی بہتری مگر کم پریشر کا سامنا ابھی بھی موجود ہے، سی این جی صبح 7 بجے سے رات7 بجے تک 12 گھنٹے کے لئے بحال کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو 30 دسمبر، یکم جنوری، 3 جنوری صبح 8 بجے سےآئندہ 24 گھنٹے کے لئے گیس سپلائی بند رہے گی جبکہ انڈسٹریل اور کیپٹو پاور کو آج صبح 8 بجے سے آئندہ 24 گھنٹے کے لئے گیس سپلائی معطل رہے گی
    جبکہ اس سے پہلے ملک میں دو جگہوں پر سوئی گیس کے قدرتی ذخائر دریافت ہوچکے ہیں خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جن سے یومیہ ایک ہزار 844 بیرل خام تیل حاصل کیا جاسکے گا۔یہ ذخائرکوہاٹ میں ٹل بلاک سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ کے مطابق کوہاٹ میں ٹل بلاک سے تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت ہوئے ہیں۔ جانچ میں مکوڑے ڈیپ ٹو کنویں سے 18.25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور یومیہ 1844 بیرل خام تیل کے ذخائر بھی ملے ہیں، اور اس حوالےسے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو آگاہ کردیا ہے۔لیکن انکے آپریشنل ہونے میں بھی وقت ہے .

  • شادیانی کی بجائے صف ماتم بچھ گئی ، دولہا کیوں قتل ہوا

    شادیانی کی بجائے صف ماتم بچھ گئی ، دولہا کیوں قتل ہوا

    شادیانی کی بجائے صف ماتم بچھ گئی ، دولہا کیوں قتل ہوا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق خوشی کی شادیانیوں پر صف ماتم بچھ گئی . پشاور کے علاقے پہاڑی پوری میں شادی تقریب کے دوران خواتین کی ویڈیو بنانے پر فائرنگ ہو گئی، دولہا کو ولیمے کے روز قتل کر دیا گیا۔
    پشاور سٹی پولیس کے مطابق ملزموں نے ولیمے کے دوران فائرنگ کی جس کے نتیجے میں جوان سال دولہا عابد خان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
    اس سلسے میں پولیس نے جو ابتدائی تفتیش کی اس کے مطابق رشتہ داروں کے درمیان جھگڑا پیش آیا، ملزمان میں دولہے کا بہنوئی بھی شامل ہے۔
    واقعہ کے بعد تینوں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تین ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
    پولیس مختلف ٹھکانوں پر چھاپے مار رہی ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔
    مقتول عابد خان کی نماز جنازہ آبائی قبرستان میں ادا کر دی گئی ہے، سانحہ نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا. معمولی سی بات اور تنازعے سے ایک ایسا الم ناک واقعہ رو نما ہوا کہ پورا ماحول سوگوار ہو گیا.

  • عام آدمی کے لیے اب نیب کا  کام مشکل ہو گیا

    عام آدمی کے لیے اب نیب کا کام مشکل ہو گیا

    عام آدمی کے لیے اب نیب کا ریڈار کام نہیں کر سکے گا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے حکومت نے پہلی مرتبہ نیب قوانین کا عام آدمی پر براہ راست اطلاق ختم کر دیا۔ ٹیکس کیسز پر نیب کاروائی نہیں کر سکے گا۔ عوامی عہدہ رکھنے والوں پر محض محکمانہ نقص اور اختیارات کے غلط استعمال پر بھی کیس نہیں بن سکے گا۔
    نیب کے کئی بڑے اختیارات ختم، نیب عام آدمی پر کیس نہیں بنا سکے گا، ٹیکس کیسز بھی دائرہ اختیار سے باہر، اختیارات کے غلط استعمال اور محکمانہ نقائص پر نئی قدغن عائد ہو گئی۔

    ترمیمی آرڈیننس سے پہلے نیب کوعام آدمی کے علاوہ صوبائی اور وفاقی ٹیکس سے متعلق کیسز میں بھی کارروائی کا اختیار حاصل تھا جو اب ختم کر دیا گیا ہے۔ نیب اختیارات کے ناجائز استعمال اور محکمانہ نقائص پر بھی عوامی عہدہ رکھنے والے کے خلاف کاروائی نہیں کر سکے گا۔ یوں نیب اب صرف سرکاری ملازم کے خلاف کارروائی کر سکے گا لیکن اس کے لیے بھی کڑی شرائط عائد کر دی گئی ہیں۔

    سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے، آصف زرداری کا شکوہ

    سابق صدر آصف زرداری کے آٹھ بے نامی جائیدادیں ضبط

    بچوں کا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں تو یہ کام لازمی کریں، وزیراعظم کا قوم کو پیغام

    نیب کو ثابت کرنا ہو گا کہ مالی فوائد حاصل کیے گئے، اثاثوں میں اضافہ ہوا اور ملزم اس کی وضاحت نہ کر سکا۔ یہ بھی ثابت کرنا ہو گا کہ ان مالی فوائد اور اثاثوں کا تعلق مخصوص منصوبوں کیساتھ ہے۔

    واضح‌‌ رہے کہ مجوزہ آرڈیننس کے مطابق نیب محکمانہ نقائص پرسرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی نہیں کرے گا،ان ملازمین کےخلاف کارروائی ہوگی جن کےخلاف نقائص سے فائد اٹھانے کے شواہد ہوں،سرکاری ملازم کی جائیداد کو عدالتی حکم نامے کے بغیر منجمد نہیں کیا جا سکے گا،سرکاری ملازم کے اثاثوں میں بیجا اضافے پر اختیارات کے ناجائز استعمال کی کارروائی ہو سکے گی،نیب تحقیقات 3 ماہ میں مکمل نہ ہوں تو گرفتار سرکاری ملازم ضمانت کا حقدار ہوگا،نیب 50 کروڑ روپےسے زائد کی کرپشن اور اسکینڈل پر کارروائی کرسکے گا،ٹیکس، اسٹاک ایکسچینج ،آئی پی اوز کے معاملات میں نیب کا دائرہ اختیار ختم ہوجائے گا،

  • ملک کے بیشتر حصے شدید دھند اور سردی کی لپیٹ میں

    ملک کے بیشتر حصے شدید دھند اور سردی کی لپیٹ میں

    ملک کے بیشتر حصے شدید دھند اور سردی کی لپیٹ میں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں شدت کی سردی ہے، میدانی علاقوں میں دھند آج بھی چھائی رہی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر اور ٹرینوں کا شیڈول درہم برہم ہوگیا، اس صورتحال میں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
    کراچی سے گلگت تک سردی ہی سردی، میدانی علاقوں میں دھند کا راج برقرار ہے جس سے معمولات زندگی متاثر ہو گئے، پنجاب اور سندھ میں دھند اندھا دھند چھا گئی، موٹر ویز اور نیشنل ہائی وے پر حد نگاہ انتہائی کم رہی، ڈرائیوز کو مشکلات کا سامنا رہا۔ حکام کی جانب سے شہریوں کو فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئیں۔
    جنوبی پنجاب کے علاقے ٹک، کندیاں، چشمہ، پپلاں اور صادق آباد میں بھی دھند کے باعث لوگ پریشانی سے دوچار رہے۔ سندھ کے بعض علاقے بھی دھند میں گم رہے۔ ٹرینوں کا شیڈول بھی دھند کے باعث بری طرح متاثر ہے۔ کراچی سے آنے والی قراقرم ایکسپریس 7 گھنٹے 55 منٹ تاخیر سے لاہور پہنچی، کراچی ایکسپریس 4 گھنٹے 50 منٹ، ملت ایکسپریس 12 گھنٹے 40 منٹ، پاک بزنس 10 گھنٹے اور پاکستان ایکسپریس 8 گھنٹے 50 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ چند روز کے دوران ملک بھر میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا، اسلام آباد 2، لاہور 6، کراچی 9، فیصل آباد 3 اور ملتان میں 6ریکارڈ کیا گیا۔ آج کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی18، استور منفی 12، بگروٹ منفی 11، گلگت منفی 08، کالام منفی 05 اور قلات میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • امریکی صدرکی حرکتیں ،بیٹی نے بھی مخالفت کردی ، امریکی صدرکوشرمندگی اٹھانا پڑی

    امریکی صدرکی حرکتیں ،بیٹی نے بھی مخالفت کردی ، امریکی صدرکوشرمندگی اٹھانا پڑی

    واشنگٹن :امریکی صدرکی حرکتیں ،بیٹی نے بھی مخالفت کردی ، امریکی صدرکوشرمندگی اٹھانا پڑی،اطلاعات کےمطابق ایوانکا ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ دوسری بار والد کے امریکی صدر بننے پر ان کا ساتھ نہیں دے گی۔

    حریم شاہ بڑوں بڑوں کےحرم میں،جاتی ہیں‌”بیٹی”بن کر،دکھاتی…

    امریکی صدر کی بیٹی وائٹ ہاوس میں رہائش پزیرہیں ،جبکہ جیراڈ کشنر ایوانکا ٹرمپ کے شوہر ہیں اور اُن کے تین بچے ہیں۔ جیراڈ کشنر کو ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنا سینیئر مشیر مقرر کیا تھا۔ایوانکا اور ان کے شوہر اپنے بچوں کے ہمراہ نیو یارک میں مقیم تھے تاہم سرکاری ذمہ داریاں اچھے انداز میں نبھانے کے لیے دونوں 2017 میں واشنگٹن منتقل ہوگئے۔

    ریحام خان کے بعد حریم شاہ ، پی ٹی آئی کے خلاف ایک اور زنانہ ہتھیار استعمال

    لبرل ذہن کے حامل اس جوڑے کی ٹرمپ انتظامیہ میں موجود قدامت پسند اراکین سے مبینہ محاذ آرائی رہی ہے، تاہم ایوانکا اس تناؤ سے انکار کرتی رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں میرے لیے میں یہاں نیچے ہی رہی ہوں، یہ صرف اثر انداز ہونے کا معاملہ ہے۔جب ان سے سیاسی مستقبل کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’آپ میرے بارے میں جاتنے ہیں، یہ سیاست ہے جس میں میرا رجحان کم ہے۔

    مغربی بنگال:مسلم مخالف شہریتی قانون کے خلاف کانگریس اوراتحادی جماعتوں کے مظاہرے…

  • مسلم مخالف شہریتی قانون کے خلاف مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ عوام کولیکراحتجاج کے لیے نکل پڑیں

    مسلم مخالف شہریتی قانون کے خلاف مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ عوام کولیکراحتجاج کے لیے نکل پڑیں

    مغربی بنگال:مسلم مخالف شہریتی قانون کے خلاف مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ عوام کولیکراحتجاج کے لیے نکل پڑیں،اطلاعات کے مطابق بھارت کے صوبے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے کہا ہے کہ جب تک وہ زندہ ہیں بنگال میں متنازعہ شہریت کے ترمیمی ایکٹ پر عملدرآمد نہیں ہوگا۔

    حریم شاہ بڑوں بڑوں کےحرم میں،جاتی ہیں‌”بیٹی”بن کر،دکھاتی…

    مغربی بنگال میں نہیتی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے ممتا بینرجی نے کہا کہ ملک کے عوام کے حقوق کوئی نہیں چھین سکتا۔ممتا بینر جی نے کہا کہ کوئی شخص ملک اور صوبہ نہیں چھوڑے گا اور بنگال میں کوئی حراستی مرکز نہیں ہوگا۔دوسری جانب سینکڑوں افراد نے متنازعہ ترمیمی شہریت ایکٹ کیخلاف ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر وزیراعظم نریندرمودی کی رہائشگاہ کی طرف مارچ کیا۔

    ریحام خان کے بعد حریم شاہ ، پی ٹی آئی کے خلاف ایک اور زنانہ ہتھیار استعمال

    واضح رہے کہ سام میں تخلیقی شعبے سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات شہریت کے ترمیمی ایکٹ کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے طلباء کے ہمراہ ایک گراؤنڈ میں جمع ہو گئیں۔آسام کے مختلف اضلاع میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف مظاہرے ہوئے۔ادھر، وادی براہمپترا میں پرامن مظاہرے جاری ہیں جہاں گزشتہ دو ہفتے سے پرتشدد واقعات دیکھے گئے۔

    مغربی بنگال:مسلم مخالف شہریتی قانون کے خلاف کانگریس اوراتحادی جماعتوں کے مظاہرے…

    جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ساتھ ہی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں بھی پانچ جنوری تک چھٹی کا اعلان کرکے طلبا سے ہاسٹل خالی کرالیا گیا تھا مگر اے ایم یو کے طلبا تین دن قبل واپس آگئے اور انھوں نے یونیورسٹی کیمپس میں شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی کے خلاف احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا ہے۔

    کچھ بھی ہوجائےپاکستان افغانیوں کے ساتھ بھلائی جاری رکھے گا،ویزہ سروس بحال کردی

    واضح رہے کہ بھارتی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں میں وزیرِ داخلہ امیت شاہ کی جانب سے ایک بل پیش کیا گیا تھا ،، قانون کے تحت مسلمانوں کے سوا 6 مذاہب کے غیر قانونی تارکین وطن کو بھارتی شہریت دینے کی تجویز پیش کی گئی تھی، بل کی منظوری کے بعد آسام میں کئی دہائیوں سے رہایش پذیر لاکھوں بنگالی مسلمان سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔

  • کراچی میں منشیات فروش حسیناؤں کا نیٹ ورک بے نقاب،بڑے بڑےنام سامنے آرہے ہیں

    کراچی میں منشیات فروش حسیناؤں کا نیٹ ورک بے نقاب،بڑے بڑےنام سامنے آرہے ہیں

    کراچی :کراچی میں منشیات فروش حسیناؤں کا نیٹ ورک بے نقاب،تفصیلات کےمطابق کراچی کے ضلع ملیر کے علاقے غریب آباد گوٹھ میں خواتین منشیات فروشوں کا نیٹ ورک کی تصاویریں بھی اس وقت سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہیں ، ایک نجی ٹی وی کے مطابق ان کے پاس اس مافیا کے تمام ثبوت بھی موجود ہیں

    حریم شاہ بڑوں بڑوں کےحرم میں،جاتی ہیں‌”بیٹی”بن کر،دکھاتی…

    ملیر سٹی تھانے کی حدود میں منشیات فروشوں کی سرغنہ شمع عرف شیمو نامی عورت ہے اور اس کی سرپرستی میں غریب آباد گوٹھ میں شریفہ، سکینہ ، آمنہ اور کلثوم منشیات بکوارہی ہیں۔ ان کے ساتھ اسی گوٹھ کی جمیلہ، کنچی، ون ٹین اور چلی نامی خواتین بھی منشیات بکوارہی ہیں۔سرِ عام بکتی اس منشیات فروشی پر پولیس نے پراسرار خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ گوٹھ میں موجود منشیات مافیا سے مبینہ طور پولیس رشوت لیتی ہے۔

    ریحام خان کے بعد حریم شاہ ، پی ٹی آئی کے خلاف ایک اور زنانہ ہتھیار استعمال

    ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ملیر سٹی تھانے میں طویل عرصے سے تعینات اہلکار ذیشان مبینہ رشوت وصول کرتا ہے۔ گوٹھ میں ہیروئن، آئس، چرس اورگردہ سرعام دستیاب ہے۔خواتین منشات فروشوں کے ڈیلر کی سنسنی خیز ریکارڈنگ بھی نجی ٹی وی نے حاصل کرلی۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بڑی تعداد میں منشیات کے عادی افراد ہیروئن خرید رہے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ نشہ کرنے والے افراد بھی گوٹھ کی حدود میں کھلے عام بیٹھ کر نشہ کرتے ہیں۔

    مغربی بنگال:مسلم مخالف شہریتی قانون کے خلاف کانگریس اوراتحادی جماعتوں کے مظاہرے…

    ملیر سٹی اور غریب آباد گوٹھ کے گرد و نواح میں رہنے والے مکینوں کا حکومت اور پولیس سے مطالبہ ہے کہ ان کی حدود میں موجود اس گھناؤ نے نیٹ ورک کا قلع قمع کیا جائے ، یہ نیٹ ورک ان کی نسلوں کو منشیات کے ذریعے تباہ کررہا ہے۔

    کچھ بھی ہوجائےپاکستان افغانیوں کے ساتھ بھلائی جاری رکھے گا،ویزہ سروس بحال کردی

  • سعودی عرب کودھچکا: یمنی فوج نے سعودی اتحاد کی پیشقدمی ناکام بنادی

    سعودی عرب کودھچکا: یمنی فوج نے سعودی اتحاد کی پیشقدمی ناکام بنادی

    صنعا:سعودی عرب کودھچکا: یمنی فوج نے سعودی اتحاد کی پیشقدمی ناکام بنادی ،اطلاعات کےمطابق یمنی فوج اورعوامی رضاکارفورس نے جنوبی سعودی عرب کے صوبے جیزان کی جانب سے سعودی اتحاد کی دراندازی کو ناکام بنادیا ہے۔

    المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق جیزان سیکٹر کے علاقے جبل الدود میں یمنی فوج اور سعودی اتحاد کے فوجیوں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں جارح سعودی اتحاد کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ جوابی حملوں میں سعودی اتحاد میں شامل درجنوں کرائے کے فوجی ہلاک اور متعدد فوجی گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں –

    ادھر یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی السریع نے بتایا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے نجران سیکٹر کے علاقے بیرعسکر میں قائم ایک سعودی چیک پوسٹ کو اندرون ملک تیار کیے جانے والے بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

    اس حملے میں مذکورہ چیک پوسٹ تباہ اور وہاں موجود متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔دوسری جانب ایک یمنی عہدیدار نے سعودی عرب کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے اپنی آمادگی کا ایک بار پھر اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی اتحاد کے دوہزار فوجی ہماری قید میں ہیں۔

  • سی آئی اے کے جرائم پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش، امریکی حکومت بدنام زمانہ ادارے کے ساتھ کھڑی ہوگئی

    سی آئی اے کے جرائم پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش، امریکی حکومت بدنام زمانہ ادارے کے ساتھ کھڑی ہوگئی

    واشنگٹن:سی آئی اے کے جرائم پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش،امریکی حکومت اپنے بدنام زمانہ ادارے کے ساتھ کھڑی ہوگئی،اطلاعات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ نے زیرحراست قیدیوں کو دی جانے والی ایذاؤں کی فلم سامنے آنے کے بعد بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔

    امریکی وزیرخارجہ مائیک پمپیؤ نے زیرحراست افراد کو سی آئی اے کے اہلکاروں کے ذریعے دی جانے والی ایذاؤں کی فلم سامنے آنے کے بعد اپنے ٹویٹر پیج پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کوشش کی ہے کہ ان لوگوں کو دہشت گرد ثابت کریں جنھیں سی آئی اے کے اہلکار ایذائیں دے رہے ہیں۔مائیک پمپیؤ نے دعوی کیا کہ برے لوگ دہشت گرد ہیں نہ کہ وہ لوگ جو سی آئی اے میں اپنی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔

    ہدایت کار اسکارٹ برنز کی فلم دی رپورٹ ابھی حال ہی میں سینما گھروں میں آئی ہے۔ اس فلم میں گیارہ ستمبر کے واقعات کے بعد بازپرس کے دوران سی آئی اے کے اہلکاروں کے ذریعے زیرحراست افراد کو دی جانے والی ایذاؤں کے مناظر کو دکھایا گیا ہے۔واضح رہے کہ مائیک پمپیؤ 2017 سے 2018 تک سی آئی اے کے سربراہ رہ چکے ہیں۔

    اس کے بعد سے جینا ہاسپیل سی آئی اے کی سربراہ بنی ہیں جن پر قیدیوں کو ایذائیں دینے اور اس سے مربوط ثبوتوں کو مٹانے کا الزام ہے اور اسی وجہ سے جب انہیں سی آئی اے کا سربراہ بنایا جارہا تھا تو ایک تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا۔

  • غدارکون  ؟—–از…منہال زاہد سخی

    غدارکون ؟—–از…منہال زاہد سخی

    ابھی کچھ دیر پہلے میں نے محب الوطن جرنل حمید گل کی صاحبزادی عظمیٰ گل کے زور قلم سے ایک تحریر آنکھوں سے ملائی تو یہ تحریر لکھنے کے قابل ہوا ہوں مجھے عظمیٰ گل سے کوئی دشمنی نہیں ہے نہ ہی ان سے نفرت ہے اور نہ مجھے ان سے کوئی بدلہ اور انتقام لینا ہے بلکہ مجھے ان سے محبت ہے با وجہ انہیں اسلام اور پاکستان سے محبت ہے ۔

    انہوں نے اپنے زور قلم سے موجودہ صورتحال اور جرنل پرویز مشرف کا کردار رکھا ہے۔

    کچھ لکھنے سے پہلے کہ ایک بات عرض کی جاتی ہے ہر شخص کا الگ نظریہ ہوتا اور ہر کوئی ایک طرح اور ایک رخ سے نہیں سوچتا ۔ تو کسی کو بات بے مزاج اور بے مزہ لگے تو معذرت۔

    اتنی زیادہ باتیں مشرف صاحب کے بارے میں سن رہے ہیں تو آج انہی باتوں کا جواب دینے کیلئے حاضر ہوں۔

    جرنل پرویز مشرف نے 40 سال پاکستان کی خدمت کی 3 جنگیں لڑی اور یہ وہ واحد جرنل ہیں جو جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف اور ایس ایس جی گروپ کے بھی جرنل رہے ہیں اور چیف آف آرمی اسٹاف بھی رہیں ہے انہوں نے مکہ کو خوارج سے آزاد کروایا ۔ کارگل کی جنگ دشمن کی سرحد میں تین راتیں گزاری ۔ فوج کیخلاف اٹھنے والے نواب اکبر بگٹی کو موت کے گھاٹ اتارا۔امریکہ کے ساتھ ڈبل گیم کھیل کر امریکہ کو مارا اور یہ پینٹا گون نے بھی اعتراف کیا ہے ۔

    ایک تو پرویز مشرف صاحب شدید علیل ہیں اور سونے پہ سہاگا یہ کہ انہیں پھانسی کی سزا سنا دی گئی ۔

    ان کی وجوہات بعد میں رکھیں گے پہلے مجھے کوئی اس بات کا ثبوت دے کہ بڑے بڑے غداروں کو کیوں چھوڑا گیا ۔ جن میں نواز شریف اور آصف علی زرداری جیسے غدار شامل ہے ۔ جنہوں نے میثاق جمہوریت مری میں کرکے پاکستان کو 30000 ارب ڈالر سے لوٹا ۔ انہیں ضمانتوں پہ رہا کردیا گیا ۔

    یہ وہ ہی نواز شریف ہے جس نے اپنی نواسی مہر النساء کی شادی پر مودی جیسے انتہا پسند اور شدت پسند اور سب زیادہ مسلمانوں سے نفرت کرنا والا موذی ہے ۔اسے دعوت دی اور فوج کو اطلاع بھی نہ دی ۔
    فوج تو ملک کے ساتھ مخلص تھی اس لئے کوئی فیصلہ نہیں لیا کہ ملک افراتفری کا شکار ہو سکتا تھا ۔
    یہ وہ ہی نواز شریف ہے جس کے چینی کے کارخانے انڈیا میں بڑے پیمانے پر موجود ہیں ۔یہ وہ ہی نواز شریف ہے جس نے پرویز مشرف صاحب کا جہاز اترنے نہ دیا اور مارنے کی ناکام کوشش کی ۔
    یہ وہ ہی جو ملک بدر ہوا اور جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے ہوا یہ وہ ہی ہے جسے جسٹس ثاقب نثار نے ناہل کیا تھا ۔
    ہاں یہ وہ ہی جو غدار شہباز شریف کا بھائی ہے ۔شہباز شریف بھی وہ جو لیپ ٹاپ کیس اور کئی کیسز میں ملوث اور شہباز شریف بھی وہ جس کی ایک بیوی جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سگی بہن ہے ۔

    آصف سعید کھوسہ بھی وہ جس سے کچھ دن پہلے عہدہ واپس لیا گیا ۔اور یہ وہ آصف سعید کھوسہ ہے جس نے جرنل قمر جاوید باجوہ کی توسیع کی عہدے کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے بھر پور مذمت کی۔ہاں یہ وہ ہی آصف سعید کھوسہ ہے جسے اوکس فورڈ اور ہارورڈ جیسی بڑی یونیورسٹیوں سے بلاوا آیا اور وہ جانے کے لئے راضی ہو گئے۔

    اور آج ساری کڑیاں مل جانی چاہیئے تاکہ لوگوں کے سامنے تصویر کا اصل رخ بھی آجائے۔

    ہاں یہ وہ ہی نواز شریف ہے جس نے اپنی بیٹی کی شادی جعلی کیپٹن سے کروائی ۔ہاں یہ وہ ہی غدار ہے جس نے انڈیا کے سب سے زیادہ دورے کئیے ۔ہاں یہ وہ ہی نواز شریف ہے جس نے کارگل کی جنگ بند کروائی اور جس کشمیر کو ہم رو رہے ہیں وہ آج سے 20 سال پہلے آزاد ہو جاتا ۔

    ہاں یہ وہ نواز شریف ہے جس نے مولانا فضل الرحمان کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنایا اور اس نے کچھ بھی نہیں کیا۔

    ہاں یہ وہ فضل الرحمان ہے جس نے یوم آزادی منانے سے انکار کیا تھا ۔ہاں یہ وہ فضل الرحمان ہے جس کے باپ نے کہا تھا شکر ہے میں پاکستان منانے کے گناہ میں شامل نہیں تھا ۔

    ہاں یہ وہ ہی فضل الرحمان جس کی کئی تصاویر منظور پشتین محمود اچکزئی اور اسفند یار ولی کے ساتھ ہیں۔

    ہاں یہ وہ فضل الرحمان ہے جو نسلی غدار ہے ۔ ہاں یہ وہ ہی ہے جس نے 13 دن کے دھرنے میں سب غداروں کو جمع کیا اور پروپیگنڈا کیا عمران خان جیسے محب وطن سے استعفیٰ لینے کا دعویٰ کیا کیونکہ اسے اس دور حکومت میں کسی نے نہیں پوچھا ۔

    ہاں یہ وہ فضل الرحمان ہے جس نے محمود اچکزئی کے ساتھ مل کر دھرنا دے کر مسئلہ کشمیر کو میڈیا کی نظروں سے غائب کرکے پس پشت ڈال دیا۔

    اور ہاں یہ وہ محمود اچکزئی ہے جس نے پاکستان میں اپنے والد کی میت دفنانے سے انکار کیا اور اسے افغانستان جیسی نمک حرام سر زمین پر دفنایا ۔

    ہاں یہ وہ نواز شریف ہے جس کی پارٹی اور زرداری کی پارٹی کا میثاق جمہوریت ہوا ۔

    ہاں یہ وہ ہی زرداری جو نافرمان تھا جو اپنے باپ کے بلانے پر باپ کے پاس نہ آیا ۔

    ہاں یہ وہ ہی ہے زرداری ہے جس نے بے نظیر کو بلیک میل کرکے اس سے شادی کی ۔ اور اقتدار کی خاطر اسے مروادیا ۔ یہ وہ ہی جس کا سسر ذوالفقار علی بھٹو غداری کے جرم میں پھانسی چڑھا ۔

    یہ وہ ذوالفقار علی بھٹو ہے جس نے بنگلہ دیش پاکستان سے علیدہ کیا صرف اقتدار کی خاطر۔

    اگر یہ شیخ مجیب الرحمٰن کو وزیراعظم بننے دیتا تو پروپیگنڈا نہ ہوتا اور بنگلہ دیش علیحدہ نہ ہوتا ۔

    ہاں یہ وہ ہی ہے جس کا نواسا بلاول زرداری آئے دن کسی نہ کسی پروپیگنڈے کا سامان کر رہا ہوتا ہے۔ہاں یہ وہ ہی ذوالفقار علی بھٹو ہے جسے نواب اکبر بگٹی اپنا گہرا دوست مانتا تھا ۔

    ہاں یہ وہ ہی نواب اکبر بگٹی ہے جس نے تکبر میں آکر اور طاقت کے زور پر فوج جیسے عظیم ادارے سے ٹکر لی اور مارا گیا ۔

    ہاں یہ وہ نواب اکبر بگٹی ہے جس کا پوتا برام داغ بگٹی دہشت گردی میں ملوث ہے۔

    ہاں یہ وہ ہی برام داغ بگٹی ہے جو بم دھماکوں میں ملوث۔ہا یہ وہ ہی برام داغ بگٹی ہے جو پاکستان سے مفرور تھا ہاں یہ وہ ہی برام داغ بگٹی ہے جسے انڈیا نے ممبئی جیسے بڑے شہر میں ایک عالیشان بنگلہ دیا ۔

    اب اس جج سیٹھ وقار احمد پر آتے ہیں جس نے جرنل پرویز مشرف کو پھانسی کی سزا سنائی اور غیر آئینی فیصلہ دیا ۔ وہ اس کڑی میں کیسے مل گئے ۔اسفند یار ولی جس کا تعلق مولانا فضل الرحمان سے جوڑا گیا تھا اس کی پارٹی ANP میں اور خوارج کی پارٹی TTPمیں مسیحا کے نام سے جانا جاتا ہے ۔
    اس کی عدالت سے 200 سے زائد PTM منظور پشتین کی پارٹی کے مجرم رہا ہوئے۔ ہاں یہ وہ ہی جج ہے جس کی عدالت کو کوئی دہشت گرد چھو لیتا ہے تو اسے معاف کردیا جاتا ہے ۔ ہاں یہ وہ ہی جس نے PTM اور داعش کے 102 سزا یافتہ مجرم رہا ہوئے۔

    تو ایسا جج پھر جس طرح کا خود ہے غدار ہے تو پھر قوم میں فساد افراتفری اور انتشار والے فیصلے سنائے گا اور اسی طرح کا فیصلہ سنایا اس طرح کے لوگ دشمن ملکوں کے لئے کام کرتے ہیں۔

    تو جج پر اتنے زیادہ جرم ہیں تو یہ بھی غداری کے جرم پھانسی کا مستحق ہے ۔ اور پھانسی کے لائق جج پھانسی کا حکم کیسے دے سکتا ہے۔

    دوسری بات یہ یے کہ پرویز مشرف صاحب کے علاؤہ جو اوپر اتنی بڑی پٹی ہے جس میں

    1نواز شریف

    2 شہباز شریف

    3 جسٹس آصف سعید کھوسہ

    4 آصف علی زرداری

    5 بلاول زرداری

    6 مولانا فضل الرحمان

    7 برام داغ بگٹی

    8 منظور پشتین

    9 محمود اچکزئی

    10 اسفندیار ولی

    11 کیپٹن صفدر

    ان ساروں کو بھی پھانسی کی سزا دینی چاہئیے ۔

    اور بھی لمبی پٹی ہے لیکن وہ ان کی معاون ہے انہیں عمر قید کی سزا دینی چاہئے ۔ تاکہ لوگ عبرت پکڑ سکیں ۔

    پرویز مشرف صاحب اور نواب اکبر بگٹی کی بات کرتے ہیں۔ جب ان دونوں کے آپس میں اختلافات ہوئے تو بات چیلنج تک پہنچ گئی اور نواب اکبر بگٹی نے اپنی ساری فوج لڑائی میں جھونک دی اور باقائدہ مقابلہ کیا اور ملک کا نظم و ضبط خراب کیا ۔ملک کا دفاع کرنے والے ادارے سے ٹکر لی تو مقابلہ میں نواب اکبر بگٹی مارا گیا۔ یہ کوئی جرم نہیں ہے۔ کہ پرویز مشرف نے نواب اکبر بگٹی کو مارا اس بھی آگے سے مقابلہ کیا ۔اور جو یہ کہتا ہے کہ پرویز مشرف نے اپنے ذاتی مفاد کیلئے فوج کا استعمال کیا تو یہ غلط بات ہے۔ اس وقت جو جرنل ہوتا مقابلہ فوج سمیت کرتا نہ کہ نہتا لڑتا۔ جو بھی پاکستان یاں کسی بھی ادارے کے خلاف لڑے گا اٹھے اسے اسی طرح کرنا پڑے گا ۔اور انشاء اللہ ایسا ہوگا بھی۔

    اس کے بعد آتے ہیں لال مسجد کیس پر کہ ۔ لال مسجد حملہ ہوا تو لوگوں نے میڈیا نے پروپیگنڈا کرنا شروع کردیا کہ اسلام کی بیٹیاں مار دی ہماری ماؤں بہنوں کو مشرف نے مروادیا یہ ہو گیا وہ ہوگیا اور مشرف پر پھر الزام لگایا گیا۔

    پہلی بات تو یہ ہے کہ جس نے خوارج سے مکہ کو پاک کیا اسے کسی بھی مسجد کا خیال ضرور ہوگا اور فوج کے حملے کے جواب میں اسلحہ سے جواب کس نے دیا ان ہی معصوم بچیوں نے ۔ ہر گز نہیں خوارج نے جواب دیا ۔ مشرف نے مکہ جو پاک کرکے مکہ کا حق ادا کیا اور لال مسجد کو پاک کرکے لال مسجد کا حق ادا کر دیا۔

    لال مسجد حملے میں حکمت عملی کے تحت لال مسجد کو پہلے ہی خالی کرا لیا گیا تھا ۔

    لال مسجد حملے میں صرف مولوی عبد العزیز کی ماں کی موت ہوئی اور ایک بچی کے گم شدہ خبر ہے ۔ تو لال مسجد حملہ کار آمد ثابت ہوا۔

    ابھی ہم آخری اور بڑے ہی اہم مسئلہ پر آتے ہیں کہ مشرف نے امریکہ کو پاکستان میں اپنے اڈے دئے ۔

    پہلی بات امریکہ افغانستان پر حملہ کرکے قبضہ کرکے اور پھر پاکستان پر حملہ کر کے پاکستان پر قبضہ کر لیتا ۔

    جس طرح امریکہ آیا اسی طرح روس آیا تھا اور جرنل حمید گل کی حکمت عملی کے تحت ٹکروں میں بٹ گیا ۔

    لیکن یہ دونوں ملک آئے کیوں؟ دراصل دونوں کا ہدف اور ضرورت گرم سمندر تھے جو پاکستان پر قبضہ کرکے حاصل کئے جاسکتے تھے لیکن روس کو جرنل حمید گل نے اور امریکہ کو جرنل پرویز مشرف نے شکست دی۔

    امریکہ کو اڈے دے کر پاکستان نے بچنے کا سامان کر لیا تھا کیونکہ انڈیا بھی امریکہ کو اڈے دینے پر تیار تھا۔ اور اڈے دے کر اس کی افغانستان حملے میں بھرپور مدد کرتا جس کا نتیجہ سب کو پتا ہے کیا ہوتا ۔

    پاکستان نے امریکہ کو اڈے دےکر اسکا سامان اسلحہ نہ چلنے کے قابل کرتے اور افغانستان کو اطلاع دیتے اس راستے سے ابھی سامان روانہ ہوا وہ بچنے کا انتظام کرتے اور سامان والے راستے پر گھاٹ لگا کر بیٹھ جاتے اور اسے بیکار جر دیتے اور پاکستان نے ان کے اسلحہ سے کافی زیادہ چیزیں تیار کی جو وطن کیلئے کارآمد ثابت ہوئی ۔

    امریکہ کے ساتھ دراصل ایک ڈبل گیم ہوئی انہی کے ہتھیاروں سے ان کو مارا اور پینٹاگون نے یہ اعتراف بھی کیا کہ مشرف نے ہمارے ساتھ ڈبل گیم کی ۔

    آج امریکہ کا سامان اور مہنگی ٹیکنالوجی کوئٹہ اور پشاور کی منڈیوں میں 90 %سے 95 % بچت پر بیچی جاتی ہیں۔ اور الحمدللہ آج افغانستان پر مجاہدین کا قبضہ ہے ۔ اور امریکہ صرف کابل میں محصور ہے ۔

    نواز شریف کی بہت بات کی گئی اب نواز اور مشرف پر آتے ہیں ۔

    جرنل پرویز مشرف باہر کسی ملک سے پرواز کے ذریعے پاکستان واپس آرہے تھے تو نواز شریف نے ان کا جہاز ہوائی اڈے پر اترنے نہ دیا ۔ پر اللّٰہ کی مدد آگئی اور ۔شرف صاحب بچ گئے۔

    کسی نہ کسی طرح پرویز مشرف صاحب اتر گئے ۔ اور نواز شریف کو جیل کے سپرد کیا ۔ اور پھر انہی کو ملک بدر بھی کیا جس کے یہ لائق تھے ۔ بلکہ یہ لوگ پھانسی کے لائق تھے اور ہیں ۔ اور مشرف نے کہا تھا میں نے زندگی کی سب سے بڑی غلطی یہ کی کہ ان جو پھانسی نہ دی۔ اور ان کے بارے میں عوام کا فیصلہ بھی سوشل میڈیا پر مشرف کی غلطی کا اعتراف کر رہا ہے۔ کیونکہ وہ بھی ان کی پھانسی کا مطالبہ حق بڑی زور و شور سے اور بھر پور کر رہے ہیں۔

    بڑے بڑے الزامات کا رد سامنے ہے ماننے اور نہ ماننے کی مرضی ۔

    مشرف محب وطن اور نڈر ہیں بڑے ہی با حکمت اور عمدہ سوچ کے مالک ہیں پاکستان کی خاطر جنگیں لڑنے والے ہیں اور اسلام سے محبت کرنے والوں میں سے ایک ہیں ۔

    اللّٰہ ہمیں قیامت کے روز حق کے ساتھ اور حق پر رہنے والوں کے ساتھ اٹھائے ۔ تاکہ کسی بھی شرمندگی کا اس روز سامنا نہ کرنا پڑے (آمین) ۔

    غدارکون؟..

    تحریر:منہال زاہد سخی