Baaghi TV

Author: +9251

  • مسلمان پاکستان جائیں یا قبرستان‘بزرگ مسلمان ترکھان پرتشدد ، یوگی پولیس کے طنزیہ جملے

    مسلمان پاکستان جائیں یا قبرستان‘بزرگ مسلمان ترکھان پرتشدد ، یوگی پولیس کے طنزیہ جملے

    مظفرنگر:مسلمان پاکستان جائیں یا قبرستان‘بزرگ مسلمان ترکھان پرتشدد ، یوگی پولیس کے طنزیہ جملے ،اطلاعات کےمطابق مظفرنگر کے ایک لکڑی تاجر کہنا ہے کہ تقریباً 30 پولیس اہلکار سادہ کپڑوں میں میرے مکان میں داخل ہوئے اور جم کر ہنگامہ کیا، مخالفت کرنے پر لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹا اور گھر میں جم کر توڑ پھوڑ کی۔

     

    سعودی عرب بدل رہا ہے،تاریخ میں پہلی بارسال نوکا جشن منانےکا اعلان

    شہریت ترمیم قانون اور این آر سی کے خلاف جاری احتجاج میں اتر پردیش سمیت ملک کے کئی حصوں میں احتجاجی مظاہرہ ہو رہے ہیں، اتر پردیش کے لکھنؤ سمیت کئی ُجگہوں پر پرتشدد احتجاج کے بعد یوگی حکومت مظاہرین کی شناخت کر ان سے نقصان کی تلافی کا نوٹس بھیج رہی ہے، وہیں مظفر نگر میں پولیس پر بربریت اور لوٹ کا الزام لگا ہے۔

     

    مشرقی شام میں فضائی حملے، 5 ایران نواز جنگجو ہلاک،ہرطرف آہ وبکا

    ذرائع کے مطابق پولیس پر 72 سال کے لکڑی تاجر حاجی حامد کے گھر میں گھس کر بربریت، لوٹ اور توڑ پھوڑ کا الزام لگا ہے، انگریزی نیوز ویب سائٹ ٹیلی گراف میں شائع رپورٹ کے مطابق، لکڑی تاجر حاجی حامد نے بتایا کہ پولیس ان کے گھر میں گھسی اور جم کر ہنگامہ آرائی کی۔

    بھارت ٹوٹ رہا ہے،کسی مسلمان کو ملک سے نکالا تو سینے پرگولی کھاؤں گا، بھارتی گلوکار…

    لکڑی تاجر حاجی حامد کا کہنا ہے کہ ’’جمعہ کو قریب 11 بجے تقریباً 30 پولیس اہلکار سادہ کپڑوں میں میرے مکان میں داخل ہوئے اور جم کر کہرام مچایا، جب ان پولیس والوں کی مخالفت کی تو انہوں نے حملہ کیا اور لاٹھی ڈنڈوں سے خوب پیٹا اور پولیس والوں نے گھر میں جم کر توڑ پھوڑ کی۔ ان لوگوں نے واش بیسن، باتھ روم، بستر، فرنیچر، ریفریجریٹر، واشنگ مشین اور کچن کے برتن توڑ ڈالے‘‘۔

    برازیلی صدرباتھ روم میں کیا گرے کہ دنیا ہی بدل گئی

    رپورٹ کے مطابق تاجر حاجی حامد نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے ان کے گھر میں تقریباً 30 سے 40 منٹ تک جم کر کہرام مچایا، گھر میں سب کچھ برباد کرنے کے بعد پولیس اہلکاروں نے بندوق کی نوک پر سونے، چاندی کے زیورات اور الماری میں رکھی 5 لاکھ روپے کی نقد رقم لوٹ لی۔

    دہشت گردوں نے حملےمیں 31 عورتوں سمیت 35 شہری ماردیئے

    تاجر نے بتایا کہ میں نے حال ہی میں اپنی دو پوتیوں کی شادیوں کے لئے زیورات خریدے تھے۔ تاجر نے کہا کہ انہوں نے پولیس اہلکاروں سے رحم کی بھیک مانگی لیکن انہوں نے ایک نہ سنی، الٹے پولیس اہلکاروں نے کہا کہ مسلمانوں کے لئے دو ہی جگہ ہیں، قبرستان یا پھر پاکستان۔

    آج کے دن :معروف شاعرہ پروین شاکرروڈ حادثےمیں وفات پاگئیں‌

    اس سے پہلے شہریت ترمیم قانون کے خلاف مظاہرے کے دوران لکھنؤ میں بھی یوگی حکومت کی پولیس پر سنگین الزام لگے تھے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ مظاہرہ کے دوران پولیس نے ان کے ساتھ بربریت اور فائرنگ کی ہے، حالانکہ پولیس نے اپنے اوپر لگے الزامات سے انکار کیا ہے۔

  • مجھے ضمانت ملے یا نہ ملے،مسلم مخالف شہریت قانون کے خلاف جنگ جاری رہنی چاہیے: صدف جعفر

    مجھے ضمانت ملے یا نہ ملے،مسلم مخالف شہریت قانون کے خلاف جنگ جاری رہنی چاہیے: صدف جعفر

    لکھنئو:مجھے ضمانت ملے یا نہ ملے،مسلم مخالف شہریت قانون کے خلاف جنگ جاری رہنی چاہیے،اطلاعات کے مطابق صدف جعفر کو مظاہرے میں شامل ہونے کے بعد پولیس نے گرفتار تو کر لیا لیکن انہوں نے حوصلہ نہیں چھوڑا، جیل میں انہوں نے اپنے وکیل سے کہا، ’’ مجھے ضمانت ملے یا نہیں، مسلم مخالف شہریت قانون کے خلاف جنگ جاری رہنی چاہیے‘‘

     

    سعودی عرب بدل رہا ہے،تاریخ میں پہلی بارسال نوکا جشن منانےکا اعلان

    مذہبی تعصب پر مبنی شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شامل ہونے کی وجہ سے گرفتار لکھنؤ کی سماجی کارکن اور کانگریس رہنما صدف جعفر اس وقت لکھنؤ کی جیل میں قید ہیں۔ جیل میں قید صدف سے ان کے وکیل اور دوست نے ملاقات کی تو انہوں نے سی اے اے کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

     

    مشرقی شام میں فضائی حملے، 5 ایران نواز جنگجو ہلاک،ہرطرف آہ وبکا

    صدف جعفر کو 19 دسمبر کو پریورتن چوک سے گرفتار کیا گیا تھا۔ صدف وہاں سی اے اے کے خلاف احتجاج کرنے پہنچی تھیں۔ صدف کو جس وقت گرفتار کیا گیا، وہ فیس بک پر لائیو تھیں۔ اسی دوران پولیس نے ان کے ساتھ مار پیٹ کی اور انہیں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔

    بھارت ٹوٹ رہا ہے،کسی مسلمان کو ملک سے نکالا تو سینے پرگولی کھاؤں گا، بھارتی گلوکار…

    اترپردیش پولیس نے صدف سمیت 33 افراد کے خلاف متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ سبھی پر آئی پی سی کی دفعہ 307 (قتل کی کوشش)، 436 (مکانات کو تباہ کرنے کے ارادے سے آگ لگانا یا دھماکہ خیز مادہ سے فساد پھیلانا)، 506 (مجرمانہ دھمکی)، 504 (دوسروں کو بدامنی کے لئے اکسانا) سمیت دیگر دفعات کے تحت 18 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

    برازیلی صدرباتھ روم میں کیا گرے کہ دنیا ہی بدل گئی

    وکیل پردیپ سنگھ نے کہا، ’’پولیس نے صدف کو بہت بے دردی سے مارا ہے۔ اس کی بائیں آنکھ، دائیں ہاتھ اور گردن پر زخم کے نشانات دو دن بعد بھی نظر آ رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’انہیں اذیتیں دی گئی ہیں اور مرد پولیس والوں نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ اس دوران پولیس والوں نے اپنے ناموں کے بیج ہٹا دیئے تھے تاکہ ان کی شناخت نہ ہو سکے۔‘‘

    دہشت گردوں نے حملےمیں 31 عورتوں سمیت 35 شہری ماردیئے

  • کرناٹک:مسلم مخالف شہریت قانون کے خلاف خواتین بھی میدان میں نکل آئیں،احتجاجی مظاہرے

    کرناٹک:مسلم مخالف شہریت قانون کے خلاف خواتین بھی میدان میں نکل آئیں،احتجاجی مظاہرے

    شیموگہ:کرناٹک:مسلم مخالف شہریت قانون کے خلاف خواتین بھی میدان میں نکل آئیں،احتجاجی مظاہرے،اطلاعات کے مطابق کرناٹک میں شہریت قانون کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

     

    سعودی عرب بدل رہا ہے،تاریخ میں پہلی بارسال نوکا جشن منانےکا اعلان

    شہریت قانون کے خلاف مسلم خواتین نے بھی بڑی تعداد میں سڑک پر اتر یں اورپرامن طریقہ سے احتجاج کرتے ہہوئے شہریت قانون کو فوری طور پر واپس لینے کاطالبہ کیا شہر کے مختلف مقامات سے آئی ہہوئی خواتین نے مرکزی عید گاہ میدان میں جمع ہہوکر شہریت قانون کی سخت مخالفت کی احتجاج کی قیادت احساس نایاب نے کی

     

    مشرقی شام میں فضائی حملے، 5 ایران نواز جنگجو ہلاک،ہرطرف آہ وبکا

    اس موقع پراحساس نایاب نےبات کرتے ہہوئے کہاکہ شہریت قانون کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جاسکتا۔ملک کو تباہ کرنے اور سماج میں انتشار پیداکرنے کی کسی بھی سازش کو ملک قبول نہیں کرے گا۔سیکرلرازم کو تباہ کرنے کی ایک سازش ہے۔اس سازش کو کبھی کامیاب ہہونے نہیں دیں گے۔

    بھارت ٹوٹ رہا ہے،کسی مسلمان کو ملک سے نکالا تو سینے پرگولی کھاؤں گا، بھارتی گلوکار…

    احساس نایاب نے کہا کہ اس قانون کے ذریعہ حکومت مسلمانون کو نشانہ بنا نا چاہتی ہے۔ رفیوجی جو بنگلادیش ۔پاکستان اور افغانستان سے ہندوستان کی شہریت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ان میں اگر ہندو۔سکھ۔پارسی۔جین اورعیسائی ہیں تو شہریت دی جائے گی لیکن اگر مسلمان ہیں تو شہریت نہیں دی جائے گی اس سیاہ قانون کے خلاف صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ غیرمسلم برادارن وطن بھی ملک بھر میں احتجاج کررہے ہیں۔

    برازیلی صدرباتھ روم میں کیا گرے کہ دنیا ہی بدل گئی

    یہ قانون ملک میں بسنے والے لوگوں کے مابین تفریق۔پیدا کرنے والاہے۔جو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جاسکتا۔ہم اس قانون کی شدید مذمت کرتے ہیں۔جونہ صرف انسانی حقوق کے خلاف ہے بلکہ دستور ہند کے بھی خلاف ہے۔یہ قانون ملک کی تقسیم کے باعث بنے گا۔ملک کا دستور تمام کے لئے مساوی حقوق دیتاہے۔کسی کو بھی ذات مزہب اور زبان کی بنیاد پر تفریق کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔

    دہشت گردوں نے حملےمیں 31 عورتوں سمیت 35 شہری ماردیئے

    احتجاج پرامن اور کامیاب رہا۔احتجاج کے دوران خواتین نے ہاتہوں میں ترنگا اور پلے کارڈس آٹھائے سیکو لرزم زندہ باد۔ ہندوستان زندہ باداور نعرے لگائے بعدازاں ضلع انتظامیہ کے ذریعہ صدر ہند کو میمورنڈم پیش کیا اس موقع پر حسینہ بانو۔عائشہ۔ وحیدہ فردوس۔ نسیمہ بانو۔ خوتجیہ بانو اور دیگر خواتین شریک تھی تصویر میل کی گئی ہے

    آج کے دن :معروف شاعرہ پروین شاکرروڈ حادثےمیں وفات پاگئیں‌

  • آرمی چیف بھارت کو جواب دینے کے لیے تیار ہیں، وزیر اعظم عمران خان

    آرمی چیف بھارت کو جواب دینے کے لیے تیار ہیں، وزیر اعظم عمران خان

    آرمی چیف بھارت کو جواب دینے کے لیے تیار ہیں، وزیر اعظم عمران خان

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نریندر مودی کشمیر کے معاملے پر ضرور کچھ کرے گا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھارت کو جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

    پنڈدادنخان میں 121 سال پرانے تاریخی منصوبے جلالپور کینال کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اگر بھارت کی جانب سے کوئی غلط حرکت کی گئی تو ہم تیار ہیں اور اس حوالے سے آرمی چیف سے بھی بات ہوئی ہے۔ مودی کے اقدام سے 80 لاکھ لوگ محصور ہو کر رہ گئے ہیں اور یہ مودی گجرات کے مسلمانوں کا بھی قاتل ہے۔

    انہوں ںے کہا کہ نریندی مودی تکبر میں فرعون بنا ہوا تھا لیکن اب ہندوستان کے لوگ ہی اس کے خلاف کھڑے ہوں گے اور ظلم کے نظام کو ختم کریں گے۔

    وزیرا عظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے ملک پر کرم کیا ہم نے ایک سال بہت مشکل سے گزارا ہے۔ ہم نے ایک سال میں آدھا ٹیکس کا پیسہ قرضوں کے سود میں ہی ادا کر دیا ہے۔ پرانی لیڈر شپ ڈالر خرید کر باہر بھیج رہے تھے جس کی وجہ سے روپے کی قیمت گر گئی اور ہم باہر سے جو چیز بھی لانے لگے وہ ہمیں 30 فیصد مہنگی ملی جس کی وجہ سے مہنگائی ہوئی۔یہ خوشحالی اورترقی کادورہ ہے،جب ایک گھرمقروض ہوتاہےتواسےبھی بحالی میں مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے.2020میں آپ کو اور تبدیلی نظر آئے گی،

  • سعودی عرب بدل رہا ہے،تاریخ میں پہلی بارسال نوکا جشن منانےکا اعلان

    سعودی عرب بدل رہا ہے،تاریخ میں پہلی بارسال نوکا جشن منانےکا اعلان

    ریاض :سعودی عرب بدل رہا ہے،تاریخ میں پہلی بارسال نوکا جشن منانےکا اعلان،اطلاعات کے مطابق تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اپنی تاریخ میں پہلی بار نئے سال کے استقبال کا جشن منانے جارہا ہے، اس اعتبار سے 2020ء اہمیت کا حامل ہے کہ سعودی عرب میں سال نو کے استقبال کےلیے جشن منایا جائے گا۔

     

    آج کے دن :معروف شاعرہ پروین شاکرروڈ حادثےمیں وفات پاگئیں‌

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا جشن کے موقع پر ریاست میں آتش بازی، محافل موسیقی سمیت مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ سعودی عرب میں بسنے والے لوگ سال 2019 کی آخری روز شام 9 بجے سے رات 1 بجے تک دنیا کو سحر میں مبتلا کردینے والے متاثر کن پروگرام بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

     

    حکومت کےلیےہرروزنیافتنہ، ٹرانسپورٹرزنےہڑتال کااعلان کردیا

    خیال رہے کہ سعودی عرب میں اس سے قبل نئے سال کی آمد پر کسی قسم کا جشن نہیں مناتا تھا لیکن اب ریاست ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت ہونے والی اصلاحات کی گامزن ہے اسی لیے ملک کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے

     

    دہشت گردوں نے حملےمیں 31 عورتوں سمیت 35 شہری ماردیئے

  • مشرقی شام میں فضائی حملے، 5 ایران نواز جنگجو ہلاک،ہرطرف آہ وبکا

    مشرقی شام میں فضائی حملے، 5 ایران نواز جنگجو ہلاک،ہرطرف آہ وبکا

    البوکمال:مشرقی شام میں فضائی حملے، 5 ایران نواز جنگجو ہلاک،ہرطرف آہ وبکا ،اطلاعات کےمطابق شامی آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا ہے کہ مشرقی شام میں بدھ کے روز نامعلوم جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں البوکمال شہر میں کم سے کم پانچ ایرانی حمایت یافتہ جنگجو ہلاک ہو گئے۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا یہ بمباری کس نے کی ہے؟۔

     

    آج کے دن :معروف شاعرہ پروین شاکرروڈ حادثےمیں وفات پاگئیں‌

    البوکمال سے ذرائع کےمطابق نامعلوم طیاروں نےدیرالزورکے مشرقی دیہی علاقے البوکمال شہرکے وسط میں ایران نوازملیشیا کے47 ویں بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹرکونشانہ بنایا۔آبزرویٹری نے متعدد دھماکوں کی تصدیق کی ہے۔

     

    حکومت کےلیےہرروزنیافتنہ، ٹرانسپورٹرزنےہڑتال کااعلان کردیا

    تنظیم کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ البوکمال میں حملہ ڈرون طیاروں کی مدد سے کیا گیا۔ البوکمال شہر شامی عراق کی سرحد کے قریب انتہائی مشرق میں واقع ہے جب کہ دیرالزورمیں مختلف شامی گروپوں کا کنٹرول ہے۔اس علاقے میں شامی حکومت کی فورسزکوایران نوازجنگجوئوں اور عراقی شدت پسندوں سمیت غیر ملکی عسکریت پسند گروپوں کی حمایت حاصل ہے۔

     

    دہشت گردوں نے حملےمیں 31 عورتوں سمیت 35 شہری ماردیئے

  • اینٹی نارکوٹکس فورس بارے تضحیک آمیز رویہ اپنایا جارہاہے . فردوس عاشق اعوان

    اینٹی نارکوٹکس فورس بارے تضحیک آمیز رویہ اپنایا جارہاہے . فردوس عاشق اعوان

    اینٹی نارکوٹکس فورس بارے تضحیک آمیز رویہ اپنایا جارہاہے . فردوس عاشق اعوان

    باغی ٹی وی رپرٹ کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے رانا ثناء اللہ کیس میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے بارے میں تضحیک آمیز رویہ اپنایا جارہا ہے۔

    اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اے این ایف کی رانا ثنااللہ سے کوئی ذاتی دشمنی یا عناد نہیں ہے۔ جسمانی ریمانڈ اس ملزم کا لیاجاتا ہے جس سے برآمدگی کرنی ہو۔ ریکوری ہونے کے بعد جسمانی نہیں جوڈیشل ریمانڈ لیاجاتا ہے۔

    معاون خصوصی آج رانا ثنااللہ کیس میں لاہور ہائی کورٹ کا تحریری فیصلہ بھی آیا ہے۔ رانا ثنااللہ کیس کے تفصیلی فیصلے میں بہت سی چیزیں سامنے آئی ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ کیس کے فیصلے میں ایک رخ دکھایا جارہا ہے۔ رانا ثنااللہ کیس میں اے این ایف کا ٹرائل کیا جارہا ہے۔ عدالت میں20،15کلو کی منشیات نہیں بھیجی جاسکتی ہے۔ عدالت میں منشیات نمونے کے طور پر پیش کی جاتی ہے۔
    منشیات اسمگلنگ کیس میں رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت منظورکر لی گئی، لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت منظور کی،عدالت نے راناثنااللہ کو10لاکھ روپےکے2مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا، اس پر میڈیا میں حکومت پر بہت زیادہ تنقید کی جارہی ہے.

  • بھارت ٹوٹ رہا ہے،کسی مسلمان کو ملک سے نکالا تو سینے پرگولی کھاؤں گا، بھارتی گلوکار کا اعلان

    بھارت ٹوٹ رہا ہے،کسی مسلمان کو ملک سے نکالا تو سینے پرگولی کھاؤں گا، بھارتی گلوکار کا اعلان

    نئی دہلی : بھارت ٹوٹ رہا ہے،کسی مسلمان کو ملک سے نکالا تو سینے پرگولی کھاؤں گا، اطلاعات کے مطابق مشہور بھارتی گلوکار دیلن نائرنے مسلم مخالف شہریت بل پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر کسی مسلمان کو ملک سے باہر نکالا تو سینے پر گولی کھاؤں گا۔

     

    دہشت گردوں نے حملےمیں 31 عورتوں سمیت 35 شہری ماردیئے

    تفصیلات کے مطابق مسلم مخالف شہریتی قانون کے خلاف بھارتی ریپر کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ریپر و کمپوزر کی کنسرٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ مودی سرکار پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ مسلمان، عیسائی، سکھ سب بھائی ہیں۔

     

    حکومت کےلیےہرروزنیافتنہ، ٹرانسپورٹرزنےہڑتال کااعلان کردیا

    معروف بھارتی گلوکار دیلن نائر جنہیں دنیا رفتار ریپر کے نام جانتی ہے نے اپنے کنسرٹ کا آغاز کرنے سے پہلے بھارتی حکومت کو مسلمان مخالف شہریت کا بل منظور کرنے کی مخالفت کی۔

    آج کے دن :معروف شاعرہ پروین شاکرروڈ حادثےمیں وفات پاگئیں‌

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ رفتار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے باعث مداحوں و سوشل میڈیا صارفین کی جانب انہیں خوب سراہا جارہا ہے تاہم بعض حلقوں کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

    26 دسمبرمعروف شاعر،ادیب منیر نیازی وفات پاگئے

    گلوکار نے اس کے بعد شائقین کو ارسن نامی اپنے باڈی گاڑد سے متعارف کراتے ہوئے کہا کہ ‘اس انسان کا نام ارشد ہے، یہ میرا ایسا خیال رکھتا ہے کہ کوئی مجھے دھکا بھی نہیں مار سکتا، اگر کوئی اس کو دیش (بھارت) سے نکالنے کی بات کرے گا تو سامنے گولی کھاؤں گا’۔

  • وزیر اعظم  اہم منصوبے کا افتتاح کرنے پنڈ دادنخان پہنچ گئے

    وزیر اعظم اہم منصوبے کا افتتاح کرنے پنڈ دادنخان پہنچ گئے

    وزیر اعظم پنڈ دادنخان پہنچ گئے ، اہم منصوبے کا افتتاح ہوگا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان پنڈدادنخان پہنچ گئےجہاں جلال پور کینال منصوبے کا افتتاح کریں گے.جلال پور کینال منصوبہ 4سال میں مکمل ہوگا.نہر کے ذریعےپنڈدادنخان اور خوشاب کےعلاقے سیراب ہوں گے.وزیراعظم عمران خان جلال پور کینال منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے.وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اوروفاقی وزیر فوادچودھری بھی ہمراہ ہیں.

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ .نہری منصوبے کی تکمیل سے مقامی افراد کو پینے کا صاف پانی بھی میسر ہوگا.جلال پور کینال منصوبہ 45ارب روپے کی لاگت سے4سال میں مکمل ہوگا.جہلم کی تمام سیٹوں پر تحریک انصاف کامیاب ہوئی،وزیراعظم عمران خان کا علاقہ کا یہ تیسرا دورہ ہے، منصوبے سے ایک لاکھ72ہزار ایکڑ زمین سیراب ہوگی.نہر سے عوام کو پینے کا صاف پانی بھی میسر ہوگا.

  • برازیلی صدرباتھ روم میں کیا گرے کہ دنیا ہی بدل گئی

    برازیلی صدرباتھ روم میں کیا گرے کہ دنیا ہی بدل گئی

    برازیل :برازیلی صدرباتھ روم میں کیا گرے کہ دنیا ہی بدل گئی،اطلاعات کےمطابق برازیلی صدرکا باتھ میں گرنا ایک زندگی کا بہت بڑا واقعہ بن کررہ گیا ہے،باتھ روم میں پھسلے، سر ٹکرایا اور برازیلی صدر جیئر بولسوناروکی دنیا ہی بدل گئی ۔

     

    حکومت کےلیےہرروزنیافتنہ، ٹرانسپورٹرزنےہڑتال کااعلان کردیا

    عالمی ذرائع ابلاغ کےمطابق چونسٹھ سالہ صدر نے کہا کہ باتھ روم میں گرنے سے یادداشت کھو بیٹھا تھا، اس کے دوسرے روز، میں بہت سی چیزوں کو دوبارہ یاد کر سکا اور اب میں اچھا ہوں۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ میں نے گزشتہ روز کیا کیا تھا. انہوں نے بتایا کہ وہ خطرناک طرح پھسل کر پیٹھ کے بل گرے لیکن اب وہ احتیاط کریں گے.

     

    دہشت گردوں نے حملےمیں 31 عورتوں سمیت 35 شہری ماردیئے

    صدارتی ترجمان کا کہنا ہےکہ یہ واقعہ پیر کی رات ان کی سرکاری رہائش گاہ میں پیش آیا جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گيا اور رات بھر نگرانی کے بعد منگل کو ڈسچارج کردیا گیا۔ سیٹی اسکین سے دماغ میں کوئی بے ضابطگی کا انکشاف نہیں ہوا ہے۔

    آج کے دن :معروف شاعرہ پروین شاکرروڈ حادثےمیں وفات پاگئیں‌

    یاد رہے کہ گزشتہ برس صدارتی انتخابات مہم کے دوران ان پر چاقو سے حملہ ہوا تھا جس سے پیٹ میں کئی زخم آئے اور وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔ ان کی چار بار سرجری ہوچکی ہے۔ اس ماہ کے شروع میں ہی انہوں نے اپنے جلد کے کینسر کے ٹیسٹ وغیرہ سے بھی آگاہ کیا تھا۔