Baaghi TV

Author: +9251

  • سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئ

    سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئ

    سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئ

    باغی ٹی وی سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، لاہور ہائی کورٹ نے اس مقدمے میں خصوصی عدالت کے قیام کے خلاف درخواست پر فل بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

    پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کے ٹرائل کو کالعدم قرار دینے کے لیے فل بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سفارش پر فل بینچ تشکیل دیا ہے۔

    لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی فل بینچ کی سربراہی کریں گے۔ فل بینچ میں جسٹس امیر بھٹی اور جسٹس چوہدری مسعود جہانگیر بھی شامل ہیں۔
    تین رکنی فل بینچ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس مین خصوصی عدالت کے قیام کے خلاف درخواست پر سماعت کرے گا۔ سابق صدر پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کے قیام کو چیلنج کررکھا ہے۔
    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے تشکیل دیے گئے بنچ کی سربراہی جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کرینگے جبکہ جسٹس امیر بھٹی اور جسٹس چودھری مسعود بھی اس میں شامل ہونگے۔

    بنچ سابق صدر پرویز مشرف کیس میں خصوصی عدالت کے قیام کیخلاف درخواست پر سماعت کرے گا۔ خیال رہے کہ پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کے قیام کو چیلنج کر رکھا ہے۔

  • اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پے بجلیاں!چارسالہ بچےکا اغوااورقتل،قریبی رشتےدارملوث نکلا، 4 ملزمان گرفتار

    اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پے بجلیاں!چارسالہ بچےکا اغوااورقتل،قریبی رشتےدارملوث نکلا، 4 ملزمان گرفتار

    اسلام آباد: اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پے بجلیاں!چارسالہ بچےکا اغوااورقتل،قریبی رشتےدارملوث نکلا، 4 ملزمان گرفتار،اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے بچے کے اغوا اور قتل میں ملوث چار ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

     

    منگائی کم ہونا شروع ہوگئی ،جان بچانے والی دواؤں سمیت 89 ادویات کی قیمتوں میں کمی…

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو سے چار روز قبل چار سال کا عمر نامی بچہ لاپتہ ہوا جس کی گمشدگی کی اطلاع اہل خانہ نے پولیس کو درج کرائی تھی۔پولیس حکام نے ملزمان کی تلاش شروع کی تو اغوا اور قتل میں ملوث چار افراد کی شناخت ہوئی جن میں مقتول عمر کا کزن حمزہ اور اُس کے تین دوست آفتاب، یاسر اور اسد شامل تھے۔

     

    وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پرتبادلے،محکمے بھی تبدیل

    اسلام آباد پولیس افسر وقار الدین سید کے مطابق ملزمان نے بچے کو کرائے کے گھر میں رکھ کر ٹیپ سے جکڑا ہوا تھا جس کی وجہ سے اُس کی موت ہوئی، ملزمان نے تاوان کے لیے اہل خانہ سے کوئی رابطہ نہیں کیا تھا۔ ملزمان نے دورانِ تفتیش اس بات کا اعتراف کیا کہ بچے کو تاوان کے لیے اغوا کیا تھا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ملزمان سے مزید تفتیش کی جائے گی تاکہ واقعے میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

    صرف 2 ماہ میں پورا ملک مسلمان–از–فردوس جمال

  • منگائی کم ہونا شروع ہوگئی ،جان بچانے والی دواؤں سمیت 89 ادویات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ

    منگائی کم ہونا شروع ہوگئی ،جان بچانے والی دواؤں سمیت 89 ادویات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ

    اسلام آباد: جان بچانے والی دواؤں سمیت 89 ادویات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ جان بچانے والی دواؤں سمیت 89 ادویات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے مشترکہ میڈیا بریفنگ دی۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ فیصلہ 2018 کی میڈیسن پرائسنگ پالیسی کے تحت کیا گیا۔ ضروری دواؤں کی قیمتوں میں 3 سال تک 10 فیصد سالانہ کمی کرنا ہوتی ہے۔ دواؤں کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ 2 ہفتے میں نظر ثانی کر کے نئی پالیسی لائی جائے گی۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ میں 21 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، حکومت نے مستحق افراد کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کی ہدایات دی ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی میں 12 دسمبر 2019 کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ اجلاس میں فرخ اقبال کو صدر اور سی ای او ویمن بینک تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے 11 ممبران کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے ایل او سی کے اطراف آبادی کے لیے بھی خصوصی پیکج کی منظوری دی ہے۔ پیکج کے تحت ایل او سی کے متاثرہ گھرانوں کے لیے 67 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔ ایل او سی پر بسنے والوں کے لیے راشن اسکیم متعارف کروائی جارہی ہے۔ ایل او سی پر ہر شادی شدہ خاتون کو 4 ہزار روپے ہر سہ ماہی دیے جائیں گے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہاؤس بلڈنگ فنانس میں وفاقی شیئرز فروخت کرنے کا معاملہ ای سی سی بھجوا دیا گیا، طلحہ علی خان کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے سی ڈی اے کو ہدایت کی ہے کہ دارالحکومت کو گندگی سے صاف کیا جائے۔ ریئر ایڈمرل ذکا الرحمان کو جنرل مینیجر کے پی ٹی تعینات کرنے اور بھارت سے پولیو فنگر مارکر درآمد کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ای سی ایل میں ناموں کے اندراج اور اخراج کی تجویز کی بھی منظوری دی گئی۔ مریم نواز کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست یکسر مسترد کردی گئی ہے، ای سی ایل سے 8 نام نکالنے کی منظوری دی گئی اور 8 کو مؤخر کیا گیا ہے۔ حکومت جو بھی کام کرے گی آئین و قانون کے مطابق کرے گی۔ کابینہ نے 4 نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری بھی دی ہے۔

  • وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پرتبادلے،محکمے بھی تبدیل

    وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پرتبادلے،محکمے بھی تبدیل

    اسلام آباد:وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پرتبادلے،باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق ‏وفاقی بیوروکریسی اورآڈیٹرجنرل آف پاکستان میں بڑےپیمانےپرتقرروتبادلے کردیئے گئے ہیں ،اس حوالے سے تمام احکامات جاری کردیئے گئے ہیں

    باغی ٹی وی کے مطابق ‏پاکستان اکاؤنٹس اینڈآڈٹ سروس گریڈ20کےلیاقت علی ممبرفنانس وزارتِ ریلوےتعینات کردیا گیا ہے.گریڈ19کےمحمدندیم کی خدمات پنجاب حکومت سےنیشنل ہائی ویزاینڈموٹروےپولیس کےسپردکردی گئی ہیں

    ذرائع کےمطابق ‏اکاؤنٹس اینڈآڈٹ سروس گریڈ20کےشہزادرضاڈپٹی آڈیٹرجنرل ڈیفنس آڈٹ تعینات کردیا گیا ہے. یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ ‏اکاؤنٹس اینڈآڈٹ سروس گریڈ20کےمحسن عطاڈائریکٹرجنرل آڈٹ پنجاب نارتھ مقررکردیا گیا ہے،گریڈ20کےفتح محمدقریشی ڈی جی آڈٹ ڈیفنس سروسزساؤتھ کراچی تعینات کیا گیا ہے

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق ‏اکاؤنٹس اینڈآڈٹ سروس گریڈ20کےاعجازالحق ایف اےاینڈسی اےاولاہورتعینات کیا گیا ہے، گریڈ19کےشفیق الرحمان ڈپٹی ایف اےاینڈسی اےاوریلوےلاہورتعینات کیا گیا ہے

    گریڈ19کےذوالفقارعلی چیف فنانس اکاؤنٹس آفیسروزارتِ سائنس وٹیکنالوجی مقررکیا گیا ہے ،جبکہ گریڈ19کےساجدمحمودچیف فنانس اینڈاکاؤنٹس آفیسروزارت ہاؤسنگ اینڈورکس ڈویژن تعینات کیا گیا ہے.گریڈ19کےعرفان بشیرچیف فنانس اینڈاکاؤنٹس آفیسروزارتِ خزانہ وریونیوڈویژن تعینات کیا گیا ہے

    ‏گریڈ19کےنذرمحمدڈائریکٹرکوالٹی ایشورنس اےجی پی دفتراسلام آبادمقررکیا گیا ہے،باغی ٹی وی کے مطابق ‏گریڈ19کےمحمدرضاڈائریکٹرپاکستان آڈٹ اینڈاکاؤنٹس اکیڈمی تعینات کیا گیا ہے ،گریڈ19کےجہانگیرمشتاق چیف فنانس اینڈاکاؤنٹس آفیسروزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کیا گیا ہے. گریڈ19کےامین اللہ خان ڈائریکٹرآڈٹ سی پیک ڈی جی آڈٹ ورکس فیڈرل تعینات کیا گیا ہے.گریڈ18کےمحمدقیوم ڈائریکٹرآڈٹ،ڈی جی آڈٹ خیبرپختونخواپشاورتعینات کیا گیا ہے،گریڈ19کی عفت فاروق ڈپٹی ایف اےاینڈسی اےاوریلوےلاہورمقررکیا گیا ہے

  • ن لیگ کے بڑوں  کا ہنگامی اجلاس

    ن لیگ کے بڑوں کا ہنگامی اجلاس

    ن لیگ کے بڑوں کا ہنگامی اجلاس

    باغی ٹی وی : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا پارٹی صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیر صدارت وڈیو لنک پر پارٹی کا ہنگامی مشاورتی اجلاس ہوا۔

    پارٹی رہنماؤں خواجہ آصف، سردار ایاز صادق، چوہدری برجیس طاہر، انجینئر خرم دستگیر خان، مریم اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ اور شزہ خواجہ نےاجلاس میں شرکت کی۔

    شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو 25 دسمبر کو ملک بھر میں قائداعظم محمد علی جناح اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی سالگرہ بھرپور انداز سے منانے کی ہدایت کردی۔

    شہباز شریف کی ملک بھر میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو اپنے علاقوں میں قائداعظم اور محمد نواز شریف کی سالگرہ بھرپور جذبے سے منانے کے لیے تقاریب کا انعقاد کرنے کی ہدایت کردی۔شہباز شریف نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور ہونے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں۔ الزامات کا ثبوت پیش کرنے میں ناکامی اور عدلیہ کے فیصلے مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت اور سچائی کا اعتراف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنما احسن اقبال کی گرفتاری افسوسناک ہے۔ سی پیک اور پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے احسن اقبال نے ایمانداری، دیانتداری اور قومی جذبے کے ساتھ قابل ستائش کام کیا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ احسن اقبال جیسے قابل اور باصلاحیت افراد کی بے بنیاد مقدمات میں گرفتاری اچھی روایت نہیں ہے۔ اوچھے ہتھکنڈوں سے پاکستان مسلم لیگ (ن) قوم کے حقوق کے تحفظ سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔
    واضح رہے کہ مریم نواز نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لیے 21 دسمبر کو ایک مرتبہ پھر لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ اس سے قبل مریم نواز نے 7 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ میں ایل سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست جمع کروائی تھی۔ جس کے بعد 9 دسمبر کو جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے حکومت کی نظرثانی کمیٹی کو 7 روز میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی نظرثانی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی تھی۔

    شہباز شریف نے 30 دسمبر کو پارٹی کا یوم تاسیس ہر ضلع میں منانے کی ہدایت بھی کردی۔ پارٹی کی وفاقی، صوبائی اور ضلعی تنظیموں کو تنظیمی اور سیاسی سرگرمیاں بھرپور انداز سے جاری رکھنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

  • شاہ محمود قریشی کی کرسمس کے تہوار پر مسیحی برادری کو مبارکباد

    شاہ محمود قریشی کی کرسمس کے تہوار پر مسیحی برادری کو مبارکباد

    اسلام آباد:وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کرسمس کے تہوار پر مسیحی برادری کو مبارکباد،اطلاعات کے مطابق عیسائی کمیونٹی کے مذہبی تہوارکی خوشیوں کودوبالا کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے عزیز ہم وطنوں کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے

    ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی ہماری جتنی مسیحی برادری ہے اور ان کی فیمیلز ہیں ان کو کرسمَس کے تہوار پر مبارکباد دیتا ہوں اور ان کی خوشیوں میں برابر کا شریک ہوں ،ہمارے ملک میں مختلف طبقات اور مذاہب کے مابین جو ہم آہنگی ہے وہ انتہائی خوش آئند ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ برقرار رہے

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہاکہ میں اعتراف کرنا چاہتا ہوں کہ ہماری مسیحی برادری انتہائی ذمہ دار ہے اور انہوں نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں ایک مثبت کردار ادا کیا ہےتعلیم اور صحت کے شعبے میں ان کی نمایاں خدمات ہیں ،پاکستان کی خوبصورتی یہ ہے کہ یہاں مختلف مذاہب کے لوگ یہاں رہتے ہیں مختلف زبانیں بولنے والے یہاں رہتے ہیں اور اسی Diversity میں ہماری طاقت ہے اور یہی ہماری خوبصورتی ہے

    ہم نے ایک گلدستے کے مانند ایک دوسرے کو خود میں سمویا ہوا ہےمیری خواہش ہے کہ آج ہم جن جذبات کا اظہار کر رہے ہیں اور جو خوشیاں آپس میں بانٹ رہے ہیں وہ ہمیشہ زندہ رہیں اور اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہم سب ملکر کوشاں رہیں،مسیحی برادری کو کرسمَس اور نئے سال کی مبارک باد پیش کرتا ہوں

  • صرف 2 ماہ میں پورا ملک مسلمان–از–فردوس جمال

    صرف 2 ماہ میں پورا ملک مسلمان–از–فردوس جمال

    مالدیب بحر ھند میں واقع ایک سیاحتی ملک ہے،یہ ملک 1192 چھوٹے جزیروں پر مشتمل ہے جن میں سے صرف 200 جزیروں پر انسانی آبادی پائی جاتی ہے.

    مالدیب کی 100% آبادی مسلمان ہے جب کہ یہاں کی شہریت لینے کے لئے مسلمان ہونا ضروری ہے.

    عجیب بات یہ ہے کہ مالدیب بدھ مت کے پیروکاروں کا ملک تھا صرف 2 ماہ کے اندر اس ملک کا بادشاہ،عوام اور خواص سب دائرہ اسلام میں داخل ہوئے.

    مگر یہ معجزہ کب اور کیسے ہوا ؟

    یہ واقعہ مشہور سیاح ابن بطوطہ نے مالدیب کی سیاحت کے بعد اپنی کتاب میں لکھا ہے ابن بطوطہ ایک عرصے تک
    مالدیب میں بطور قاضی کام کرتے بھی رہے ہیں.

    وہ اپنی کتاب ‘ تحفة النظار في غرائب الأمصار وعجائب الأمصار ‘ میں لکھتے ہیں کہ
    مالدیب کے لوگ بدھ مت کے پیروکار تھے اور حد درجہ توہم پرست بھی اسی بدعقیدگی کے باعث ان پر ایک عفریت(جن) مسلط تھا،وہ عفریت ہر مہینہ کی آخری تاریخ
    کو روشنیوں اور شمعوں کے جلو میں سمندر کی طرف سے
    نمودار ہوتا تھا اور لوگ سمندر کے کنارے بنے بت خانہ میں ایک دوشیزہ کو بناؤ سنگھار کرکے رکھ دیتے وہ عفریت
    رات اس بت خانے میں گزارتا اور صبح وہ لڑکی مردہ
    پائی جاتی اور لوگ اس کی لاش کو جلاتے.

    عفریت کے لئے دوشیزہ کا انتخاب بذریعہ قرعہ اندازی ہوتا تھا اس بار قرعہ اندازی میں ایک بیوہ بڈھیا کی بیٹی کا نام
    نکلا تھا رو رو کر بڈھیا نڈھال ہوچکی تھی گاؤں کے لوگ بھی بڈھیا کے گھر جمع تھے ،دور سے آئے اس مسافر نے بھی
    بڈھیا کے گھر کا رخ کیا اس کے استفسار پر اسے سب کچھ بتایا گیا کہ عفریت کے مظالم کتنے بڑھ گئے ہیں.

    مسافر نے بڈھیا کو دلاسہ دیا اور عجیب خواہش کا اظہار کیا کہ آج رات آپ کی بیٹی کی جگہ بت خانے میں مجھے بٹھایا جائے،پہلے تو وہ لوگ خوف کے مارے نہ مانے کہ عفریت غصہ ہوئے تو ان کا انجام بد ہوسکتا ہے لیکن مرتا کیا نہ کرتا وہ راضی ہوگئے،مسافر نے وضو کیا اور بت خانے میں داخل ہو کر قرآن مجید کی تلاوت شروع کر دی

    عفریت آیا اور کبھی واپس نہ آنے کے لئے چلا گیا،لوگ صبح نہار بت خانہ کے باہر جمع ہوئے تاکہ لاش جلائی جا سکے لیکن مسافر کو زندہ دیکھ کر وہ سکتے میں آ گئے.

    یہ مسافر مشہور مسلم داعی،مبلغ اور سیاح ابو البرکات
    بربری تھے،ابو برکات کی آمد اور عفریت سے دو دو ہاتھ ہونے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی بادشاہ نے
    شیخ کو شاہی اعزاز کے ساتھ اپنے دربار میں بلایا شیخ ابو برکات نے بادشاہ کو اسلام کی دعوت دی بادشاہ نے اسلام قبول کیا اور صرف 2 دن کے اندر مالدیب کے سب لوگ بدھ مت سے تائب ہو کر مسلمان ہوچکے تھے.

    یہ 1314ء کی بات ہے اس مبلغ اور داعی نے مالدیب کو اپنا مسکن بنایا لوگوں کو قرآن و حدیث کی تعلیم دی، ہزاروں مسجدیں تعمیر کیں،اور مالدیپ میں ہی فوت ہوئے اسی مٹی پر ہی دفن ہوئے.

    کہنے کو ابو البرکات بربری ایک شخص لیکن تنہا ایک امت کا کام کر گئے،آج بھی ان کو برابر اجر مل رہا ہوگا.

    صرف دوماہ میں پورا ملک مسلمان
    بقلم فردوس جمال!!!

  • شام کے صوبہ ادلب میں پھر خون کی ندیاں بہہ گئیں

    شام کے صوبہ ادلب میں پھر خون کی ندیاں بہہ گئیں

    شام کے صوبہ ادلب میں پھر خون کی ندیاں بہہ گئیں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق شام کے شمال مغربی صوبہ ادلب میں صدر بشارالاسد کی فوج اور باغی گروپوں کے درمیان جھڑپوں میں گذشتہ 48 گھنٹے میں 120 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ ادلب میں نئی دوبدو لڑائی اتوار کو شروع ہوئی تھی۔اس میں شامی نظام کے 54 فوجی اہلکار مارے گئے ہیں اور مسلح حزب اختلاف اور شہریوں کی 53 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

    ادلب کے مختلف علاقوں پر روس کے لڑاکا طیاروں نے بھی بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 15 افراد مارے گئے ہیں جبکہ شامی شہری اسدی فوج کی ادلب کو سرنگوں کرنے کے لیے اس نئی کارروائی کے بعد ہزاروں کی تعداد میں نقل مکانی کرگئے ہیں۔ صوبہ ادلب کے جنوب میں واقع دیہات اور قصبوں سے لوگ ٹرکوں ، کاروں اور موٹر سائیکلوں کے ذریعے اپنی اشیائے ضروریہ کے ساتھ محفوظ مقامات کی جانب جارہے ہیں.
    ترکی اس وقت تقریبا 37 لاکھ شامی پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے جو دنیا بھر میں پناہ گزینوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ حالیہ عرصے میں شامی حکومت کی جانب سے بم باری میں شدت آنے کے بعد شام کے صوبے ادلب سے پناہ گزینوں کے نئے ریلے کے ترکی پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ ادلب صوبے میں تیس لاکھ شامی رہ رہے ہیں.

  • ڈالر کی قیمت میں‌ کمی

    ڈالر کی قیمت میں‌ کمی

    ڈالر کی قیمت میں‌ کمی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق روپے کی قدر میں ایک بار پھر بہتری آئی ہے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے کمی کے بعد 154.90 روپے کا ہو گیا ہے۔

    گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 155.10 روپے کا فروخت ہوتا رہا تاہم آج پاکستانی روپیہ پھر سے مضبوط ہوا اور ڈالر کی قدر154.90 روپے ہو گی۔

    واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔

    اضح‌رہے کہ یکم نومبر کو ڈالر کی قیمت 1556.10 تھی اور 30 دسمبر تک 20 پیسے کمی کے ساتھ 155.90 پر آگئی تھی۔واضح رہےگزشتہ چار ماہ کے دوران 155.50 روپے ڈالر کی نچلی ترین سطح ہے۔2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
    اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا. اب تسلسل کے ساتھ روپیہ مستحکم ہو رہا ہے

  • چیئرمین سعودی شوری کونسل کا کشمیر پر بین الااقوامی کانفرنس کے انعقاد کی مکمل حمایت کا اعلان

    چیئرمین سعودی شوری کونسل کا کشمیر پر بین الااقوامی کانفرنس کے انعقاد کی مکمل حمایت کا اعلان

    چیئرمین سعودی شوری کونسل کا کشمیر پر بین الااقوامی کانفرنس کے انعقاد کی مکمل حمایت کا اعلان

    باغی ٹی وی چیئرمین سعودی شوری کونسل ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ نے کشمیر پر بین الااقوامی کانفرنس کے انعقاد کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اسپیکر اسد قیصر نے چئیرمین شوری کونسل کو 2020 سال کے اوائل میں اسلام آباد میں کشمیر پر مجوزہ بین الاقوامی پارلیمانی کانفرنس سے آگاہ کیا ہے۔ پاکستان کا نمائندہ پارلیمانی وفد سعودی عرب کے دورے پر ہے۔

    قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق سعودی مجلس شوری کے چیئرمین عبداللہ محمد ابراہیم الشیخ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور شوری کونسل اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کا مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کا خاتمہ چاہتا ہیں۔ کشمیری عوام کو آئینی حقوق دلوانے کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔ انہوں نے دونوں برادر اسلامی ممالک کے مابین پہلے سے موجود دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ او آئی سی بین الاقوامی وعدوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بھارت پر دبا ڈالنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے.
    ملاقات ریاض میں ہوئی اپنے سعودی ہم منصب ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسد قیصر نے کہا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ظلم و ستم عروج پر ہیں اور کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں برپا کر رکھی ہیں۔
    سپیکر اسد قیصر اور چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ کے درمیان مغربی دنیا میں بڑھتی ہوئی اسلام فوبیا سے نمٹنے کے لئے امت مسلمہ کے صفوں میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اسپیکر نے مشورہ دیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل اور مغرب میں اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لیے امہ کو مشترکہ لائحہ عمل اپنا کر کردار ادا کرنا چاہیے۔ اسپیکر اسد قیصر نے چئیرمین شوری کونسل کو اگلے سال کے اوائل میں اسلام آباد میں منعقدہ کشمیر کے بارے میں مجوزہ بین الاقوامی پارلیمانی کانفرنس کے بارے میں بھی آگاہ کیا