Baaghi TV

Author: +9251

  • لاکھوں لوگ  اب  بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اہل نہیں ہوں گے ،اعلان ہوگیا

    لاکھوں لوگ اب بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اہل نہیں ہوں گے ،اعلان ہوگیا

    لاکھوں لوگ اب بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اہل نہیں ہوں گے ،اعلان ہوگیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرا م کے اہل افراد پر نظر ثانی کا پروگرام ،وفاقی حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امدادی رقم وصول کرنے والے 6لاکھ سے لوگوں کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وفاقی کابینہ نے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی تجویز کی توثیق کر دی ہے۔

    بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 51 لاکھ غریب خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ کابینہ کی کمیٹی برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ نے اجلاس میں بتایا کہ 2010-11 میں پروگرام کے آغاز پر شادی شدہ خواتین سمیت دو کروڑ 70 لاکھ افراد کو تخفیف غربت کی خاطر رجسٹر کیا گیا تھا۔

  • تھانہ سائٹ سپر ہائی وے چوروں اور ڈاکیتوں کی سرپرستی کرنے لگا۔

    تھانہ سائٹ سپر ہائی وے چوروں اور ڈاکیتوں کی سرپرستی کرنے لگا۔

    کراچی: تھانہ سائٹ سپر ہائی وے جس کا شمار ماڈل تھانے میں ہوگیا ہے لیکن شہریوں کی شکایات کا امبار لگے شکایات کا ازالہ تو نہ سکا۔ تھانہ سائٹ سپر ہائی وے کی حدود میں کرائم میں ریکارڈ اضافہ دوسری جانب تھانے کی طرف سے اف آئی ار بھی درج نہیں کی جارہی ہے جس سے اعلی افسران کو کرائم کا علم تک ہی ہوتا تھانہ کا علمہ نجی سیٹلمنٹ میں مصروف عمل ہو گیا ہے ۔

    ذرائع کے مطابق فقیرہ گوٹھ میں شہریوں اور تاجروں نے احجاج کرتے ہوۓ گڈاپ نیشنل پریس کلب ایسٹ کے ذمداران کو اپنی شکایات کے امبار لگا دیے شہریوں اور تاجربراری کا کہنا تھا کہ ماڈل تھانہ بنے سے کرائم کی روک تھام تو نہ سکی بکلہ تھانہ سائٹ سپر ہائی وے کرائم کی روک تھام میں بکل ناکام ہو چکا ہے اور چوروں اور ڈاکیتوں کی سرپرستی کر رہا ہے

    تاجربرادری کا کہنا ہےکہ ہم نے کافی مرتبہ ایس ایچ او سے ملنے کی کوسش کی ہے مگر ایس ایچ او ملنے سے انکار کر دیتا اور وادات کی اف آئی ار تک درج نہیں کی جاتی ہے تا ہم آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی سے اپیل کرتے ہیں خدایا اسیے آفسران پر نوٹس لیا جائے تاکہ عوامی شکایات کا ازالہ کیا سکے اور کرائم کی روک تھام مکمن ہو سکے ۔

  • پاکستان ہاکی ٹیم 3 برس بعد اہم ٹورنمنٹ میں‌ حصہ لینے جارہی

    پاکستان ہاکی ٹیم 3 برس بعد اہم ٹورنمنٹ میں‌ حصہ لینے جارہی

    پاکستان ہاکی ٹیم 3 برس بعد اہم ٹورنمنٹ میں‌ حصہ لینے جارہی

    باغی ٹی وی پاکستان ہاکی ٹیم 3 برسوں کے بعد ملائیشیا میں ہونے والے ازلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے ازلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کو پاکستان ہاکی کی بہتری کے لیے اہم قدم قرار دیا ہے۔

    ‏ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی اس وقت اولین ترجیح یہی ہے کہ عالمی باڈیز کے ساتھ تعلقات کو بہتر کیا جا ئے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے ساتھ ساتھ ایشین ہاکی فیڈریشن کے ساتھ بھی رابطوں میں ہیں، ان باڈیز کے ساتھ تعلقات کا بہتر ہونا بہت ضروری ہے۔

    آصف باجوہ نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے 2016 کے بعد ازلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کی تھی اور اس کی کئی وجوہات رہی ہیں، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے عین وقت پر بھی اپنی عدم دستیابی کے بارے میں آگاہ کیا جس کے بعد ملائیشین ہاکی کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں رہے تھے۔

  • بادشاہی مسجد میں پابندی عائد کردی گئی،اس پابندی کے اثرات دنیا بھرمیں محسوس کیےجانےلگے

    بادشاہی مسجد میں پابندی عائد کردی گئی،اس پابندی کے اثرات دنیا بھرمیں محسوس کیےجانےلگے

    لاہور:بادشاہی مسجد میں پابندی عائد کردی گئی،اس پابندی کے اثرات دنیا بھرمیں محسوس کیےجانےلگے،تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں واقع تاریخی بادشاہی مسجد میں ویڈنگ فوٹوگرافی سے متعلق کچھ پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں ۔

    تازہ اطلا عات کے مطابق رواں ماہ 19 دسمبر سے بادشاہی مسجد میں شادی بیاہ کی فوٹوگرافی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔اِس پابندی کے بعد جہاں مستقبل کے نو بہیاتا جوڑے افسردہ ہیں وہیں دوسری جانب فوٹوگرافرز اِس پابندی پر خوش نظر آرہے ہیں۔فوٹو گرافر کی اس خوشی کی وجہ یہ ہے کہ انھیں فوٹوگرافی کے لیے صرف پندرہ منٹ کا وقت دیا جاتا تھا جو بہت ہی کم ہوتا ہےاور اُنہیں اپنی باری کا بھی لمباانتظار کرنا پڑتا تھا۔

    صرف یہی نہیں بلکہ بادشاہی مسجد میں فوٹو شوٹ کروانے کے لیے لوگوں کو یہاں نکاح کی تقریب کی بکنگ بھی کرانی پڑتی ہے۔یہ با ت بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کچھ سالوں سے تو بادشاہی مسجد ہر ایک کے نکاح کا مقام بھی بن چُکا ہے۔

  • جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث مجرموں کی سزا پر سعودی رد عمل آگیا

    جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث مجرموں کی سزا پر سعودی رد عمل آگیا

    جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث مجرموں کی سزا پر سعودی رد عمل آگیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ہیومن رائٹس کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر عواد بن صالح العواد نے کہا ہے کہ صحافی اور سعودی شہری جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث مجرموں کو دی جانے والی سزائیں اور اس کیس کا شفاف ٹرائل اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میں عدلیہ آزاد ہے جو کسی دبائو کے بغیر شفاف طریقے سے کیسوں کی فیصلے کررہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جمال خاشقجی قتل کیس کی جس غیرمعمولی توجہ کے ساتھ عدالتی تحقیقات کی گئیں ان سے عدلیہ کی غیر جانبداری، آزادی اور قابلیت واضح طور پر ثابت ہوتی ہے۔ مُجرم کو اس کے جرم کے مطابق سزا دینا مُملکت کا اصول اور عدلیہ کے بنیادی نظام کا حصہ ہے۔

    العواد نے کہا کہ جمال خاشقجی قتل کیس کا فیصلہ ملزموں کے طویل ٹرائل کے بعد سامنے آیا۔ ٹرائل کے دوران عدالتوں نے منصفانہ تحقیقات کے اصولوں کی پاسداری کی۔ ٹرائل کے دوران اس معاملے میں فریقین مدعلیہان ، ان کے وکیل ، اور عوامی عدالت میں نمائندگی کرنے والے گروپ اور نجی حق کے مدعی کو ان کے بنیادی حقوق یقینی بنائے گئے.

  • سرگودہا  کمشنرڈاکٹر فرح مسعود نے کہا ہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن انتظامیہ شہری سہولیات کو معیاری اور عمدہ بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کو بھی شامل کریں

    سرگودہا کمشنرڈاکٹر فرح مسعود نے کہا ہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن انتظامیہ شہری سہولیات کو معیاری اور عمدہ بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کو بھی شامل کریں

    سرگودہا کمشنرڈاکٹر فرح مسعود نے کہا ہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن انتظامیہ شہری سہولیات کو معیاری اور عمدہ بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کو بھی شامل کریں۔مسائل اور مالی وسائل کی کمی کارونہ رونے کی بجائے عملی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ افرادی قوت مسائل کو حل کرنے کیلئے اہم ٹول ہے اخلاص اور پیشے سے دیانتداری اس کے اہم سافٹ ویئر ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن بارے بریفنگ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کے دیگر شرکاء میں ایڈیشنل کمشنر شہباز نقوی‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروز‘ ڈائریکٹرجنرل پی ایچ اے ریحانہ فرحت‘ ڈی جی ایس ڈی اے ثاقب علی عدیل‘ اسسٹنٹ کمشنر جنرل عائشہ غضنفر‘چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن طارق پرویا‘ایم او انفراسٹرکچرخالد جاوید اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر نے شہر کے قدآور مسائل پارکنگ‘ بے ہنگم ٹریفک‘رکشہ وچنگ چی سٹینڈز‘پینے کے صاف پانی کوترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پرائیویٹ سیکٹر کو متحرک او رفعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہاکہ رکشوں اور لوڈر گاڑیوں وچنگ چی کورجسٹریشن کے پیرا میٹر میں لایا جائے تاکہ ان کا ریکارڈ اور بہاؤ کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکے۔ انہوں نے واٹر ہائیڈرینٹس کو ختم کر کے واٹر سپلائی والی کالونیوں میں پانی کے فلو کو بہتر بنانے کی ہدایت کی جبکہ سیوریج کے نظام کو فعال رکھنے او راس کی مانیٹرنگ کے عمل کو سخت بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے پبلک پارٹنرشپ کے ذریعہ پارکنگ پلازے بنانے کی ہدایت کی او راس ضمن میں زور دیا کہ شہرے کے مختلف بلاکوں میں واگزار کرائی گئی سٹیٹ لینڈ کو استعمال کیا جائے۔انہوں نے شہر میں جا بجا تجاوزات کو ختم کرنے اور شہریوں کی سہولت کیلئے سخت منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہونے کی ہدایت کی۔ اپنی بریفنگ میں چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن طارق پرویا نے بتایاکہ کارپوریشن نے رکشہ وچنگ چی کیلئے شہر میں تین سٹینڈ مقرر کر رکھے ہیں لیکن ٹریفک انتظامیہ کی نرمی کے باعث ان پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔انہوں نے بتایاکہ کارپوریشن کا زیادہ بجٹ غیر ترقیاتی اخراجات پر صرف ہوتا ہے جبکہ کارپوریشن تین پلازوں سے محصولات وصول نہیں کررہا۔کارپوریشن کی آمد کا بڑاذریعہ 400 دکانیں‘ سیوریج ٹیکس‘ واٹر ٹیکس‘ تجاوز شدہ تاجروں سے جرمانوں کی مد میں ٹیکس‘نقشہ او ربلڈنگ پلان کی فیسیں ودیگر آمدن شامل ہے۔انہوں نے بتایاکہ شہر کو پانی کی فراہمی کے 53ٹیوب ویلز میں سے 14 خراب ہیں جبکہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ 21نئے ٹیوب ویلز لگا رہی ہے جس سے شہریوں کو پانی کی فراہمی میں مدد ملے گی۔انہوں نے بتا یاکہ سیوریج کا پانی ایف ایس اور مونا ڈرین کے ذریعہ ڈسپوز کیا جاتاہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ شہر کے کوڑا کرکٹ کو تلف کرنے کیلئے 91شمالی میں 167ایکڑ رقبہ پر ڈمپنگ سائٹ بنائی گئی ہے جس میں زیادہ تر اراضی پر قبضہ مافیا قابض ہے۔انہوں نے بتایا کہ شہر بھر کے سیوریج‘مین ہول کی مرمت‘ ڈھکنوں کی فراہمی‘پیچ ورک اور سٹریٹ لائٹس جیسی مسائل حل کرنے کیلئے فنڈز مختص کر دیئے گئے ہیں۔کمشنر فرح مسعود نے شہر کو صاف ستھرا بنانے کیلئے دن رات خدمات پر زور دیا۔

  • روس کیوں خود کا انٹر نیٹ لانے کا پروگارم رکھتا ہے

    روس کیوں خود کا انٹر نیٹ لانے کا پروگارم رکھتا ہے

    روس کیوں خود کا انٹر نیٹ لانے کا پروگارم رکھتا ہے
    باغی ٹی وی رپورٹ :روس کی حکومت نے چند ماہ قبل ملک کو عالمی انٹرنیٹ سے منقطع کرنے کے فیصلے پر حتمی عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔ اب روسی عوام آزاد اور خود مختار انٹرنیٹ سروس سے استفادہ کریں گے۔ تاہم اس فیصلے کے ناقدین کا خیال ہے کہ نئے اقدام سے سنسرشپ کو فروغ ملے گا اور روس عالمی سطح پر تنہا ہو جائے گا۔

    یاد رہے کہ روس نے انٹرنیٹ سروسز کو ممکنہ سائبر حملوں سے بچانے کے لیے اپنے انٹرنیٹ سسٹم کی فعالیت کے حوالے سے تجربے کیے ہیں۔ یہ تجربے نومبر میں بننے والے اس قانون کے تحت کیے گئے ہیں جس کے مطابق بیرونی ممالک سے آنے والی انٹرنیٹ ٹریفک کو روس میں دیکھنے سے روکا جا سکے۔

    اس متنازع انٹرنیٹ قانون کے تحت روس کی انٹرنیٹ ٹریفک کو عالمی سرور سے علاحدہ کر دیا جائے گا، تاہم روسی وزارت مواصلات نے اس بات کی تردید کی ہے کہ روسی انٹرنیٹ کو دنیا سے الگ کیا جا رہا ہے اور اس ٹیسٹ سے عام صارفین پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

  • یورپی یونین کا عراق میں احتجاج کے حوالے سے اہم مطالبہ

    یورپی یونین کا عراق میں احتجاج کے حوالے سے اہم مطالبہ

    یورپی یونین کا عراق میں احتجاج کے حوالے سے اہم مطالبہ

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق عراق میں یورپی یونین کے مشن نے عراقی وزارت داخلہ سے مظاہرین کے خلاف تشدد کا استعمال روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    یورپی یونین مشن نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ یورپی یونین میں شامل رکن ممالک کے نمائندوں نے عراقی صدر مقام بغداد میں عراقی وزیر داخلہ یاسین الیاسری کے ساتھ ہونے والے ایک اجلاس میں مطالبہ کیا ’’انسانی حقوق کے پرامن کارکنوں کے قتل، اغواء اور جبری طور پر غائب کیے جانے کے بڑھتے ہوئے واقعات روکنے کی ضرورت پر زور دیا ہے.
    عراق کے طول وعرض میں وزارت عظمیٰ کے امیدواروں کی نامزدگی کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جن میں شریک شہری ان نامزدگیوں کو مسترد کر رہے ہیں۔ یہ مظاہرے وزیر تعلیم قصی السھیل کے وزیر اعظم نامزدگی کا اعلان سامنے آنے کے بعد سے جاری ہیں۔
    واضح‌ رہے کہ عراق میں یکم اکتوبر سے مختلف شہروں میں حکومت مخالف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز اور ملیشیاؤں نے عوامی احتجاج کے ساتھ بھرپور طاقت سے نمٹنے کی کوشش کی۔ اس کے نتیجے میں تقریبا 400 مظاہرین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جب کہ ہزاروں زخمی ہو گئے۔ اس دوران درجنوں مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا۔
    واضح رہے کہ بے روزگاری اور بنیادی سہولتوں کے فقدان کے خلاف جاری احتجاج میں اب تک 400 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں،اطلاعات کے مطابقعراق میں 2 ماہ سے جاری پرتشدد احتجاج میں 400 سے زائد ہلاکتوں کے بعد بالآخر عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کو استعفیٰ دینا پڑا.

  • قیادت کا فرق،پاکستان ابھررہا ہے اوربھارت معاشی دلدل میں پھنس رہا ہے ،آئی ایم ایف

    قیادت کا فرق،پاکستان ابھررہا ہے اوربھارت معاشی دلدل میں پھنس رہا ہے ،آئی ایم ایف

    نئی دہلی :قیادت کا فرق،پاکستان ابھررہا ہے اوربھارت معاشی دلدل میں پھنس رہا ہے،مذہبی جنونیت نے بھارتی معیشت کا بھٹہ بٹھا دیا، آئی ایم ایف کی مایوس کن پیشگوئی نے بھارت کے لیے خطرے کی گھنٹیاں بجادیں‌،اطلاعات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے بھارتی معیشت میں سست روی کی پیشگوئی کردی۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ بھارت میں قوت خرید، سرمایہ کاری اور ٹیکس وصولی میں نمایاں کمی آرہی ہے۔

     

    مسلم مخالف شہریتی قانون:بی جے پی کو جھاڑ کھنڈ میں شکست

    آئی ایم ایف کے مطابق قرضوں اور سود کی ادائیگی کے باعث اخراجات میں اضافہ ممکن نہیں۔ اس سے قبل اکتوبر میں بھی آئی ایم ایف نے بھارت کی معاشی شرح نمو میں 1 فیصد کمی کی پیشگوئی کی تھی۔ بھارت میں بے روزگاری کی شرح بھی 40 سال کی بلند ترین سطح پر آگئی۔ آٹو سیکٹر میں بھی بے انتہا سست روی اور صارفین کی قوت خرید میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔

    دنیا کےمہنگےترین دنبےکی نیلامی،کتنے میں فروخت ہواجان کرہوں گےآپ حیران

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ جاری کی جانے والی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی معیشت کی شرح نمو 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئی، جولائی تا ستمبر بھارتی معاشی شرح نمو ساڑھے 4 فیصد رہی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال جولائی تا ستمبر بھارتی معیشت کی شرح نمو 7 فیصد تھی، رواں سال اپریل سے جون 2019 میں بھارت شرح نمو 5 فیصد تھی۔

    بھارت کے حالات بہت خراب ہیں،کسی بھی وقت کچھ ہوسکتا ہے، چین

    معاشی ابتری کی وجہ سے لدھیانہ میں سائیکلوں اورآگرہ میں جوتے جیسی صنعتوں سے وابستہ غیرمنظم شعبے بڑی تعداد میں بند ہوچکےہیں،بھارتی ماہر معاشیات کے مطابق 3 برسوں میں بھارت میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں ملازمین کی تعداد 45 کروڑ تھی جو کم ہو کر 41 کروڑ رہ گئی ہے۔

    یونیورسٹی کےنصاب سےآزادی اظہار کےاسباق نکال دیے،بےلگام آزادی بربادی ہے،چینی حکام

    یاد رہے کہ دوسری طرف آئی ایم ایف نے یہ تسلیم کیا ہےکہ پاکستان کی موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کی بدولت پاکستان ایک معاشی مرکز کے طورپرابھررہا ہے، آئی ایم ایف کی انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہےکہ پاکستان کی اپوزیشن مانے یہ نہ مانے لیکن عالمی ادارے یہ مان چکے کہ عمران خان پاکستان کی معیشت کوایک درست سمت میں لے جارہے ہیں

  • سکھ لڑکی کووالدین سےملاقات کی اجازت مل گئی،معاملات حل ہونے کی بھرپورامید

    سکھ لڑکی کووالدین سےملاقات کی اجازت مل گئی،معاملات حل ہونے کی بھرپورامید

    لاہور:سکھ لڑکی کووالدین سےملاقات کی اجازت مل گئی،معاملات حل ہونے کی بھرپورامید،اطلاعات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نومسلم سکھ لڑکی جگجیت کورکی عمرکا تعین کرنے کی درخواست پرسماعت میں عدالت نے لڑکی کے والدین کو اس سے ملاقات کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

    شمالی کوریا کے خلاف اعلان جنگ:امریکہ اورجنوبی کوریا کی دشمن کی تنصیبات میں داخل…

    تفصیلات کے مطابق عدالت نےسی سی پی اولاہور کو جنوری کے دوسرے ہفتے میں سکھ لڑکی کوعدالت میں پیش کرنے کاحکم دے دیا ہے۔درخواست گزارکے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ جگجیت کورکو ملزم حسان نے اغوا کیا،ملزم کے خلاف ننکانہ صاحب میں اغوا کا مقدمہ درج ہے۔

    مسلم مخالف شہریتی قانون:بی جے پی کو جھاڑ کھنڈ میں شکست

    وکیل درخواست گزارکاموقف اختیارکرتے ہوئےکہناتھا کہ ملزم نے کم عمر سکھ لڑکی جگجیت کور کو زیادتی کی نیت سے اغوا کیا۔جگجیت کور کی عمر ساڑھے 15 سال ہے، انہوں نےعدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہاکہ جگجیت کور کی عمر کا تعین کرنے کے لئے میڈیکل کروانے کا حکم دیا جائے۔

    کرسمس ڈے :کراچی میں پہلی مرتبہ 50 فٹ طویل کرسمس ٹری کی نمائش