Baaghi TV

Author: +9251

  • آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ،گرین شرٹس کی پوزیشن میں نمایاں‌بہتری

    آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ،گرین شرٹس کی پوزیشن میں نمایاں‌بہتری

    آئی سی سی کی نئی رینکنگ، گرین شرٹس کی پوزیشن میں نمایاں‌بہتری

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نےنئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی بریکنگ:- ٹیسٹ رینکنگ،بابراعظم نےچھٹی پوزیشن حاصل کرلی بریکنگ:- اسدشفیق 20 ،اظہرعلی26 ،شان مسعود 41،عابدعلی 62 ویں پوزیشن پرآگئے بولرزمیں کوئی پاکستانی ٹاپ ٹین میں جگہ نہ بناپایا بریکنگ:- کراچی:محمدعباس 15 ویں اوریاسرشاہ 22 ویں نمبرپرموجود بریکنگ:- پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی رینکنگ بدستور ساتویں نمبر پربراجمان ہیں

  • عالمی ادارے نے پاکستان میں مہنگائی کم ہونے کی امید ظاہر کاردی

    عالمی ادارے نے پاکستان میں مہنگائی کم ہونے کی امید ظاہر کاردی

    عالمی ادارے نے پاکستان میں مہنگائی کم ہونے کی امید ظاہر کاردی
    باغی ٹی وی عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کے مشن چیف رمریزریگو نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایکس چینج ریٹ مستحکم ہونے کے باعث مہنگائی میں کمی ہو سکتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن چیف کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے ہی ایگزیکٹو بورڈ نے ملک کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا ہے جس کے مطابق پاکستان نے پہلی سہ ماہی میں تمام معاشی اہداف حاصل کر لئے ہیں۔

    رمریزریگو نے بتایا ہے کہ پاکستان کی معاشی ٹیم دیگراہداف حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہے تاہم اسے پاورسیکٹرمیں گردشی قرض کا سامنا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں افراط زر کی شرح میں ٹھہراؤ آگیا ہے، مارکیٹ اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہورہا ہے تاہم پاکستان کو اسٹرکچرل اصلاحات پر زوردینا ہو گا۔

    یاد رہے دو ماہ قبل بھی آئی ایم ایف نے پاکستان میں جاری مہنگائی میں کمی کا امکان ظاہر کیا تھا۔

    آئی ایم ایف کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح کم ہے لیکن مثبت ہے، مالیاتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ہو رہی ہے۔

    عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ ہونے والے جائزہ اجلاس میں معاشی کارکردگی سے مطمئن ہیں، پاکستان کی معاشی کارکردگی سے بورڈ کو آگاہ کیا جائے گا۔الی سال کے پہلے 4 ماہ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 1447 ارب روپے تھا، اس عرصے میں 167 ارب روپے کم ٹیکس وصولیاں ہوئیں۔ آئی ایم ایف نے مزید اقدامات کا زور دیا

  • شمالی کوریا کے خلاف اعلان جنگ:امریکہ اورجنوبی کوریا کی دشمن کی تنصیبات میں داخل ہونے کی مشقیں

    شمالی کوریا کے خلاف اعلان جنگ:امریکہ اورجنوبی کوریا کی دشمن کی تنصیبات میں داخل ہونے کی مشقیں

    واشنگٹن:شمالی کوریا کے خلاف اعلان جنگ:امریکہ اورجنوبی کوریا کی دشمن کی تنصیبات میں داخل ہونے کی مشقیں،اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج اور امریکہ کی اسپیشل فورسز کے خصوصی دستے نے دشمن کی تنصیبات میں داخل ہو کر مشترکہ مشق کی ہے جس میں کسی شخص ان تنصیبات سے نکالنے یا حراست میں لینے کی مشق کی گئی۔

    مشق میں جنوبی کوریا اور امریکہ کے کمانڈوز نے ایک عمارت میں کارروائی کی۔ عمارت پر چھاپے کے دوران ایک شخص کو تحویل میں لیا گیا۔ جس کے ہاتھ پیچھے باندھے گئے اور اس کی آنکھوں پر سیاہ پٹی باندھ کر باہر لایا گیا۔ اس شخص کو دونوں ممالک کی افواج نے اس مقام سے منتقل بھی کیا۔اس مشق کو ‘کلوز کوارٹرز بیٹل ٹریننگ’ کا نام دیا گیا ہے۔

    جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ مشق اس لیے ترتیب دی گئی تھی کہ کسی بھی مغوی شخص کو کس طرح سے رہا کروایا جائے گا جبکہ اتحادی فوج سہہ ماہی بنیاد پر ایسی مشقیں کرتی ہیں۔ یہ مشق جنوبی کوریا کے جنوب مغربی شہر گنسان میں امریکہ کے فوجی اڈے میں ہوئی۔

    جنوبی کوریا میں موجود امریکہ کی فوج کا اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ امریکی ڈیفنس ویژول انفارمیشن ڈسٹریبیوشن سروس نے اس مشق کی تصاویر جاری کی تھیں۔

  • ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کےدوسرے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں پانچ پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر154.90 سے بڑھ کر 154.95 روپے کا ہو گیا ہے۔

    یاد رہے گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 155.00 سے بڑھ کر 155.10 روپے کا ہوگیا تھا جبکہ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 1 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 154.89 سے بڑھ کر 154.90 روپے کا ہوگیا ہے۔

    یاد رہے کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں روپے کی قدر میں استحکام دیکھا گیا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 154 روپے 90 پیسے پر برقرار ہے۔
    واضح‌رہے کہ یکم نومبر کو ڈالر کی قیمت 1556.10 تھی اور 30 دسمبر تک 20 پیسے کمی کے ساتھ 155.90 پر آگئی تھی۔واضح رہےگزشتہ چار ماہ کے دوران 155.50 روپے ڈالر کی نچلی ترین سطح ہے۔2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
    اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا. اب تسلسل کے ساتھ روپیہ مستحکم ہو رہا ہے

  • مسلم مخالف شہریتی قانون:بی جے پی کو جھاڑ کھنڈ میں شکست

    مسلم مخالف شہریتی قانون:بی جے پی کو جھاڑ کھنڈ میں شکست

    جھاڑکھنڈ:مسلم مخالف شہریتی قانون:بی جے پی کو جھاڑ کھنڈ میں شکست،اطلاعات کےمطابق مسلمانوں کے خلاف اقدامات اور متنازعہ شہریت قانون کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کو پہلا انتخابی جھٹکا لگا ہے اور اسے بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کی اسمبلی کے انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں جے ایم ایم اور کانگریس اتحاد کو واضح برتری حاصل ہوئی، کامیاب ہونے والی پارٹیوں کے کارکنوں نے جشن منایا۔جھاڑکھنڈ کے ریاستی انتخابات میں 81 نشستوں میں سے جے ایم ایم اور کانگریس اتحاد نے 48 نشستوں پر برتری حاصل کی ہے۔جھاڑ کھنڈ کے وزیراعلی رگھو بارداس نے انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرلی ہے ۔

    ذرائع کے مطابق بھارت کی انتہا پسند ہندوبی جے پی کی حکومت شکست کے باوجود مسلم مخالف قانون کوواپس لینے کے لیے تیارنہیں ،دوسری طرف ملک بھرمیں احتجاج میں شدت آرہی ہے،

  • صحافی جمال خاشقجی کے مبینہ قاتلوں کو سخت سزا کا حکم سنا دیا گیا

    صحافی جمال خاشقجی کے مبینہ قاتلوں کو سخت سزا کا حکم سنا دیا گیا

    صحافی جمال خاشقجی کے مبینہ قاتلوں کو ملی سخت سزا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی ایک عدالت نے معروف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے جرم میں پانچ افراد کو قصور وار قرار دے کر سزائے موت کا حکم دیا ہے اور مقدمے میں ملوث ہونے کے جرم میں تین افراد کو مجموعی طور پر 24 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

    امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے لکھاری جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر 2018ء کو استنبول میں سعودی قونصل خانے میں قتل کردیا گیا تھا۔وہ قونصل خانے میں اپنی بیوی کو دی گئی طلاق کے کاغذات کی تکمیل کے سلسلے میں گئے تھے۔اس دوران میں وہاں موجود اہلکاروں سے ان کا جھگڑا ہوگیا تھا۔پھرانھیں قتل کردیا گیا تھا۔

    سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوٹر نے سوموار کے روز الریاض میں ایک نیوز کانفرنس میں عدالت کے فیصلے کااعلان کیا ہے۔سعودی عرب کے شاہی دیوان کے سابق مشیر سعود القحطانی کے خلاف بھی اس کیس میں ملوّث ہونے کے الزام میں تحقیقات کی گئی تھی لیکن پبلک پراسیکیوٹر کے بہ قول ان کے خلاف فرد جرم عاید نہیں کی گئی۔

    سعودی انٹیلی جنس کے سابق نائب سربراہ احمد العسیری سے بھی اس کیس کی تحقیقات کی گئی تھی لیکن انھیں ناکافی شواہد کی بنا پر رہا کردیا گیا ہے
    واضح‌رہے کہ سعودی نژاد امریکی شہریت کے حامل واشنگٹن پورسٹ کے صحافی کو استنبول میں پر اسرار طور پر قتل کر دیا گیا تھا جس کے قتل کا الزام ترکی محمد بن سلمان پر لگاتا آیا ہے.

  • حکومت پنجاب طالب علموں کو معیاری تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں شرکت کے یکساں مواقع فراہم کر رہی ہے۔ صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن

    حکومت پنجاب طالب علموں کو معیاری تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں شرکت کے یکساں مواقع فراہم کر رہی ہے۔ صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن

    فیصل آباد(محمد اویس)صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب طالب علموں کو معیاری تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں شرکت کے یکساں مواقع فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ توانا جسم کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا کر ملکی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرسکیں۔انہوں نے یہ بات سنٹر آف ایکسیلینس جڑانوالہ میں سپورٹس گالا کے اختتام پر مختلف ڈویژن کے شریک کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہی۔صوبائی وزیر نے کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی پر انہیں مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ نو جوا ن کسی بھی قوم اور ملک کا قیمتی سرما یہ و اثا ثہ ہو تے ہیں، جن کی بہتر تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ کھیلو ں کے مو قع فرا ہم کر نا بھی ہماری ذمہ دار ی ہے کیو نکہ نو جوانوں کو کھیلو ں کی جانب را غب کر کے ہی سماجی برائیوں سے بچا یا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کھیلو ں کے مقابلہ جا ت کے انعقا د سے نہ صرف طالب علموں کو اپنی صلا حیتو ں کے اظہا ر کے مواقع میسر آتے ہیں بلکہ وہ ساتھی کھلاڑیوں سے بھی بہت کچھ سیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیا م کے لئے کھیلو ں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے اور وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کھیلوں کے میدان آباد کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز ہے۔انہوں نے سپورٹس گالا کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں اور دیگر اضلاع سے شریک ٹیموں کی آمد کو سراہا۔ پرنسپل کرنل (ر) جاویداسلم نے بتایاکہ 5روزہ سپورٹس گالا میں ڈی جی خان،روجھان،مظفرگڑھ،سیالکوٹ،جڑانوالہ کے سکولز کی ٹیموں نے شرکت کی جن کے مابین کرکٹ، فٹ بال، والی بال، ریس کے مقابلے منعقدہوئے۔اسسٹنٹ کمشنرجڑانوالہ عمردرازگوندل نے کہا کہ کھیلوں کے انعقاد سے جرائم کی شرح میں واضح کمی واقع ہوتی ہے طالبعلموں کو اپنے روشن مستقبل کیلئے کھیل کے میدان بھی آباد کرنا ہے پنجاب دانش سنٹرآف ایکسیلینس گورنمٹ ہائرسیکنڈری سکول جڑانوالہ تعلیم کے ساتھ کھیل کے میدانواں میں بھی گرانقدر خدمات سرانجام دے رہا ہے ایسے پروگرامز کا انعقاد کرانے پر سکول انتظامیہ مبارک باد کی مستحق ہے۔تقریب سے چو ہدری تیمو ر علی، ایس پی طا ر ق سکھیرا، چو ہدری عمرا ن یو سف، ڈاکٹر محمد حسین وسیرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنٹرآف ایکسیلینس سکول انتظامیہ کی انتھک محنت کی بدولت ادارہ ہذا نے کم عرصہ میں نمایاں مقام اور بہترین سکول کا اعزازحاصل کیا ہے پنجاب حکومت تعلیم اور کھیلوں کے فروغ کیلئے تمام اقدامات بروئے کارلارہی ہے۔انہوں نے طالب علموں سے کہا کہ وہ محنت اور لگن کو اپنا شعار بنائیں تا کہ مستقبل میں ملک و قوم کی خدمت کرسکیں۔

  • سبزیوں اور پھلوں کی سپلائی پر گہری نظر

    سبزیوں اور پھلوں کی سپلائی پر گہری نظر

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ وقار قریشی نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ آمنہ منیر صاحبہ کے ہمراہ پھلوں اور سبزیوں کی نیلامیوں کے عمل کا جائرہ لینے کے لیے علی الصبح سبزی منڈی ٹوبہ کا دورہ کیا
    ڈی پی او وقار قریشی اور ڈی سی ٹوبہ نے سبزی منڈی کے مختلف شیڈز میں جا کر ریٹ لسٹیں چیک کیں اور خریداروں سے ریٹ معلوم کیے اس کے ساتھ ساتھ سبزیوں اور پھلوں کی دستیابی اور ان کے تھوک کے حساب سے فروخت کے لیے دی جانے والی بولیوں کا جائزہ لیا
    آلو اور پیاز کی بوریوں کے وزن کو کنڈے کے ذریعے تول کر چیک کیا تا کہ خریدار کو پوری مقدار میں اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
    سبزی منڈی کے آڑھتیوں سے ملاقات بھی کی اور کہا کہ سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں سے بلاجواز نہ بڑھنے دیں انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران سے کہا کہ وہ سبزیوں و پھلوں کی سپلائی پر گہری نظر رکھیں اور کسی شے کی قلت کی صورت میں سپلائی کے فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ گورنمنٹ کی پالیسی کے مطابق قیمتیں کنٹرول میں ہوں اور قیمتیں بڑھنے کا اندیشہ نہ ہو اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ رضوان الحق پوری بھی موجود تھے

  • فیصل آباد ملت روڈ پر جھگیوں کو آگ لگنے سے 15 سالہ لڑکی ریشم جل کر جاں بحق

    فیصل آباد ملت روڈ پر جھگیوں کو آگ لگنے سے 15 سالہ لڑکی ریشم جل کر جاں بحق

    فیصل آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) ملت روڈ پر جھگیوں کو آگ لگنے سے 15 سالہ لڑکی ریشم جل کر جاں بحق جبکہ 40 سالہ شخص آفریدی چوک میں خالی جگہ پر خانہ بدوش خاندان کے ایک بچے نے شدید دھند میں اندھیرے میں روشنی کیلیے موم بتی جلانے کی کوشش کی جس سے آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو 1122 نے اطلاع ملنے پر آگ بجھائی
    15 سالہ لڑکی ریشم مکمل جل کر جاں بحق ہوگئی جبکہ 40سالہ دلشاد کو فوری طبی امداد دی گئی جاں بحق ہونے والی لڑکی اور زخمی ہونے والا شخص آپس میں قریبی عزیز بتائے جاتے ہیں.

  • کشمنر فیصل آباد ڈویژن عشرت علی نے ڈپٹی کمشنر محمد علی کے ہمراہ فیڈمک کیمپ آفس M3 انڈسٹریل سٹی اور علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا دورہ کیا

    کشمنر فیصل آباد ڈویژن عشرت علی نے ڈپٹی کمشنر محمد علی کے ہمراہ فیڈمک کیمپ آفس M3 انڈسٹریل سٹی اور علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا دورہ کیا

    فیصل آباد (محمد اویس) کشمنر فیصل آباد ڈویژن عشرت علی نے ڈپٹی کمشنر محمد علی کے ہمراہ فیڈمک کیمپ آفس M3 انڈسٹریل سٹی اور علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا دورہ کیا ۔ کمشنر عشرت علی نے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی پر ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائیزہ لیتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کی راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ قابل قبول نہیں ضلعی انتظامیہ ہر قسم کا تعاون فیڈمک کو مہیا کرے گی ۔ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں جس کے باعث یہ منصوبہ بہت جلد کامیابی سے مکمل ہوگا ۔ منصوبہ پر بریفگ دیتے ہوئے چئیرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل کے لیے حاصل کی جانے والی زمین کا ایوارڈ تقریبن مکمل ہوچکا ہے اور زمین کے مالکان کو ادائیگیاں تیزی سے کی جارہی ہیں جوکہ بہت جلد مکمل ہوجائیں گی انکا مزید کہنا تھا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں جن کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ایک سوال کے جواب میں کاشف اشفاق کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی پر چائینیز سمیت پوری دنیا کے صنعتکاروں کی نظریں ہیں اور متعدد کمپنیوں ساتھ معاہدے طے پاچکے ہیں جوکہ منصوبہ کے کامیاب ہونے کی ضمانت ہے انکا مزید کہنا تھا کہ فیڈمک کا یہ منصوبہ مکمل ہونے سے تقریبن ساڑھے چار لاکھ افراد کو برائے راست روزگار ملے گا جوکہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے عین مطابق ہے ۔