Baaghi TV

Author: +9251

  • کرسمس ڈے :کراچی میں پہلی مرتبہ 50 فٹ طویل کرسمس ٹری کی نمائش

    کرسمس ڈے :کراچی میں پہلی مرتبہ 50 فٹ طویل کرسمس ٹری کی نمائش

    کراچی:کرسمس ڈے :کراچی میں پہلی مرتبہ 50 فٹ طویل کرسمس ٹری کی نمایش شہر قائد میں مذہبی رواداری کے لیے پہلی بار 50 فٹ طویل کرسمس ٹری کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔جس میں‌ تمام مکاتب فکرکے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

    ترکی کو دنیا میں مثالی ملک بنایا جائے گا:ترک صدررجب طیب ایردوان

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں امن کے قیام کے بعد مذہبی ہم آہنگی کے ساتھ کرسمس کے رنگ بھی نمایاں ہونے لگے ہیں، پہلی مرتبہ کراچی کے علاقے پہاڑ گنج میں پچاس فٹ لمبی کرسمس ٹری کی نمائش کی گئی۔

     

    حکومت نےڈینگی سےبچاوکےلیےآسٹریلین ٹیکنالوجی استعمال کرنےکا فیصلہ کرلیا

    پہاڑ گنج چورنگی پر منعقد ہونے والی تقریب میں ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن، ڈی آئی جی غربی، ایس ایس پی وسطی سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی، مسیحی برادری سے رواداری کے اظہار کے لیے مسلم کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔

    نامورشخصیات نے دنیا میں بھی نام کمایا اورجوحافظ قرآن بھی ہیں!

    یاد رہے کہ کرسمس کرسچن کمیونٹی کا اہم ترین تہوار ہے، اس دن مسیح کی ولادت کا جشن منایا جاتا ہے، اس دن تحائف کی لین دین کی جاتی ہے، سانتا کلاز کا مشہور کردار بھی اسی سے جڑا ہوا ہے۔ اس دن مسیحی ایک مصنوعی درخت سجاتے ہیں، اس درخت کو گھروں میں نمایاں مقام پر نصب کرتے ہیں اور اس کو رنگین کاغذوں، گھنٹیوں، چھوٹے کھلونوں، کھانے پینے کی چیزوں اور موم بتیوں سے سجایا جاتا ہے۔

    بھارت کے حالات بہت خراب ہیں،کسی بھی وقت کچھ ہوسکتا ہے، چین

  • مشترکہ مفادات کونسل اجلاس وزیراعظم نےصوبوں‌ کےمسائل اورمطالبات کھلےدل سے سنے،اہم فیصلے

    مشترکہ مفادات کونسل اجلاس وزیراعظم نےصوبوں‌ کےمسائل اورمطالبات کھلےدل سے سنے،اہم فیصلے

    اسلام آباد:صوبوں کے درمیان پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا ۔اسی حوالے سے مشترکہ مفادات کونسل نےپانی کی تقسیم کے لیے ٹیلی میٹرز نصب کرنے کی منظوری دے دی

     

    یونیورسٹی کےنصاب سےآزادی اظہار کےاسباق نکال دیے،بےلگام آزادی بربادی ہے،چینی حکام

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو بنیادی عوامی مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔یادرہےکہ مشترکہ مفادات کونسل بحث کے بعد اتفاق رائے پیدا کرنے کا پلیٹ فارم ہے، اجلاس میں 23نکاتی ایجنڈا نکات پر غور کیا گیا ۔

     

    بھارت کے حالات بہت خراب ہیں،کسی بھی وقت کچھ ہوسکتا ہے، چین

    ذرائع کے مطابق صوبوں کے درمیان نیٹ ہائیڈل کے معاملے پر تفصیلی غور کیا گیا، اجلاس میں نیٹ ہائیڈل کے معاملے پر اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے تاکہ صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنایا جائے۔ دوسری جانب تکنیکی معاملات پر ماہرین کی کمیٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔

     

    نسیم شاہ پانچ وکٹ لینےوالےکم عمرترین فاسٹ بالربن گئے،خوشی کے موقع پرماں کی یاد…

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے ایک دوسرے کے حوالے سے تحفظات ہمیشہ کے لیے دور کریں گے۔پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے ٹیلی میٹری نظام نصب کرنے کا فیصلہ ہوا ہے جس کے لیے 4ہفتے میں جائزہ لے کر منصوبے کا پی سی ون تیار کیا جائے گا۔

     

    نامورشخصیات نے دنیا میں بھی نام کمایا اورجوحافظ قرآن بھی ہیں!

    ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں پھر اس عزم کودہرایا گیا کہ سی سی آئی اجلاس توانائی منصوبے ہر صوبے کا حق ہے۔توانائی منصوبوں کی منظوری سے قبل نیپرا کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ اسی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ واپڈا چیف ایگزیکٹو کیلئے قابل شخصیت کے انتخاب کیا جائے گا۔

    پاکستان سے پولیوکے خاتمہ کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے،ڈاکٹرظفرمرزا

    قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے طے کیا گیا کہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا تعین وفاقی حکومت کرے گی اور صوبائی حکومتیں ان اشیائے خوردونوش کے معیار کو یقینی بنائی جائے گی۔ اجلاس می میں تیل کی تلاش و پیداوار کی پالیسی کی منظوری دی گئی جبکہ ایل این جی کے حوالے سے سندھ کے تحفظات دور کیے جا چکے ہیں۔

    حکومت نےڈینگی سےبچاوکےلیےآسٹریلین ٹیکنالوجی استعمال کرنےکا فیصلہ کرلیا

    وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ صوبے آباد ی میں اضافے کے حوالے سے اقدامات کریں۔ یکساں نصاب اور یکساں نظام تعلیم کیلئے صوبائی حکومتیں مل کر لائحہ عمل طے کریں۔

    مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے ویزہ پالیسی میں‌ تبدیلی کی خبریں بے بنیاد ہیں،

    اجلاس میں مستقبل میں ایل پی جی کی رائلٹی سیلز پرچیز کی بنیاد پر ہو گی ،گیس کی رائلٹی کا تعین کرتے ہوئے صوبوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ دوسری جانب اجلاس میں قابل تجدید توانائی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی حکومتیں قابل تجدید توانائی منصوبے شروع کر سکیں گی۔

    ترکی کو دنیا میں مثالی ملک بنایا جائے گا:ترک صدررجب طیب ایردوان

    اجلاس میں اوگرا آرڈیننس 2002میں ترامیم کی منظوری دی گئی،وفاقی حکومت مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات کرے گی۔صوبے ورکرز ویلفیئرز فنڈ کے حوالے سے پالیسی تشکیل دیں گے۔

  • دنیا کےمہنگےترین دنبےکی نیلامی،کتنے میں فروخت ہواجان کرہوں گےآپ حیران

    دنیا کےمہنگےترین دنبےکی نیلامی،کتنے میں فروخت ہواجان کرہوں گےآپ حیران

    کویت :دنیا کےمہنگےترین دنبےکی نیلامی،کتنے میں فروخت ہواجان کرہوں گےآپ حیران،اطلاعات کے مطابق جانوروں کے شوقین تو آپ نے بہت دیکھے ہوں گے لیکن کویت میں ایک دنبے کی نیلامی نے دنیا بھرکے خریداروں کوحیران کردیا،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس دنبے کی نیلامی کے لیے اشتہاربھی دیا گیا تھا

    نامورشخصیات نے دنیا میں بھی نام کمایا اورجوحافظ قرآن بھی ہیں!

     

    ذرائع کے مطابق کویتی میڈیا کا کہنا ہےکہ ایک خریدار نے ایک دنبے کی قیمت 60ہزار دینار لگا کر نیلامی اپنے نام کرلی، 60ہزار دینار کی مالیت 5لاکھ ریال بنتی ہے، سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کے بعد اسے ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی اور منفرد نیلامی قرار دیا جارہا ہے۔جس کی پاکستانی روپے میں قیمت 2 کروڑ50 لاکھ کے لگ بھگ بنتی ہے

     

    بھارت کے حالات بہت خراب ہیں،کسی بھی وقت کچھ ہوسکتا ہے، چین

     

     

     

    دنبے کے مالک نے نیلامی کا آغاز کیا تو اس دوران بولی لگانے والے لوگ بڑھ چڑھ کر رقم میں اضافہ کرتے گئے سب کی خواہش تھی کہ اس نایاب دنبے کو کسی بھی قیمت پر حاصل کرسکیں۔یہاں تک کہ60 ہزار کویتی دینار میں دنبہ نیلام ہوگیا، اس دنبے کی خاصیت یہ ہے کہ اس کا حجم غیر معمولی ہے اور رنگ سفید ہے جو دیکھنے میں بھی خوبصورت لگتا ہے۔

     

    یونیورسٹی کےنصاب سےآزادی اظہار کےاسباق نکال دیے،بےلگام آزادی بربادی ہے،چینی حکام

     

    اس سے قبل کویت میں ہی دنیا کا سب سے مہنگا ترین عرنون نامی اونٹ نیلام کیا گیا تھا، جس کی قیمت 16ملین کویتی دینار تھی، جس مالیت سعودی کرنسی میں 200 ملین ریال بنتی ہے۔

  • پنجاب میں دھند کاراج،لوگ گھروں میں محصور، موٹروے بند

    پنجاب میں دھند کاراج،لوگ گھروں میں محصور، موٹروے بند

    لاہور : پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند راج ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے ہیں جس کے باعث نہ صرف سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے بلکہ مسافروں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

     

    بھارت کے حالات بہت خراب ہیں،کسی بھی وقت کچھ ہوسکتا ہے، چین

    لاہور کی قومی شاہراہ پر پتوکی، حبیب آباد، رینالہ خورد، اوکاڑہ،ساہیوال، ہڑپہ میں دھند کا راج ہے جبکہ چیچہ وطنی، میاں چنوں، خانیوال، ملتان، لودھراں اور بہاولپور میں بھی دھند اپنے عروج ہر ہے۔اس کے علاوہ موٹروے ایم فور شورکوٹ سے شام کوٹ تک اور ملتان موٹروے ایم تھری فیض پور سےعبدالحکیم تک دھند کی وجہ سے ٹریفک کی آمد ورفت کیلئے بند کردی گئی ہے، موٹر وے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پرحدنگاہ50میٹرتک رہ گئی ہے۔

     

    یونیورسٹی کےنصاب سےآزادی اظہار کےاسباق نکال دیے،بےلگام آزادی بربادی ہے،چینی حکام

    علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

    نامورشخصیات نے دنیا میں بھی نام کمایا اورجوحافظ قرآن بھی ہیں!

    ترجمان موٹر وے نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ شہری اپنی گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موٹروے پر سفر سے قبل موٹر وے ایپلی کیشن ایف ایم 95 ریڈیو اور ہیلپ لائن 130 سے مدد لیں۔

  • سخت سردی اوردھندکےباعث 63گاڑیاں ٹکراگئیں،گاڑیاں تباہ،درجنوں افراد زخمی

    سخت سردی اوردھندکےباعث 63گاڑیاں ٹکراگئیں،گاڑیاں تباہ،درجنوں افراد زخمی

    ورجینیا:ملک میں سخت سردی اوردھندکےباعث 63گاڑیاں ٹکراگئیں،گاڑیاں تباہ،درجنوں افراد زخمی،اطلاعات کے مطابق ملک میں اس وقت سخت سردی اوردندھ کی وجہ سے بڑے حادثات ہورہے ہیں،ایسے ہی ایک واقعہ میں دھند کے باعث 63 گاڑیاں ٹکرا گئی جس کی وجہ سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں‌

     

    بھارت کے حالات بہت خراب ہیں،کسی بھی وقت کچھ ہوسکتا ہے، چین

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا میں دھند کے باعث گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں اور ٹکرانے کی وجہ سے درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔یاد رہے یہ حادثہ ورجینیا کے شہر ولیمز برگ کے قریب انٹرسٹیٹ ہائی وے پر واقع ہوا ہے جس کی وجہ سے بہت سی زندگیوں کا نقصان ہوا۔

    یونیورسٹی کےنصاب سےآزادی اظہار کےاسباق نکال دیے،بےلگام آزادی بربادی ہے،چینی حکام

    مقامی وقت کے مطابق صبح8 بجے کے وقت یہ حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں35افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ دھند کے باعث سڑک بند کردی گئی تھی کیونکہ گاڑیوں اور گاڑیوں میں موجود لوگوں کو نکالنا تھا۔واضح رہے کہ کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد ٹریفک حکام نے سڑک کو دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دیا۔

    نامورشخصیات نے دنیا میں بھی نام کمایا اورجوحافظ قرآن بھی ہیں!

  • بھارت کے حالات بہت خراب ہیں،کسی بھی وقت کچھ ہوسکتا ہے، چینی شہری بھارت نہ جائیں‌،چین کا انتباہ

    بھارت کے حالات بہت خراب ہیں،کسی بھی وقت کچھ ہوسکتا ہے، چینی شہری بھارت نہ جائیں‌،چین کا انتباہ

    بیجنگ:بھارت کے حالات بہت خراب ہیں،کسی بھی وقت کچھ ہوسکتا ہے،چینی شہری بھارت نہ جائیں‌،چین کا انتباہ،اطلاعات کے مطابق بھارت میں چینی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کیلئے سفری انتباہ جاری کر دیا،رطرف آگ اورخون کی ہولی کھیلی جارہی ہے

    تفصیلات کے مطابق چینی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کیلئے سفری انتباہ جاری کیا ہے اور بھارت میں حالیہ مظاہروں پر تشدد ہونے والے واقعات کے تناظر میں انہیں اپنے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات اور تحافظ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔چینی سفارت خانے نے اپنی حکومت کا یہ بھی پیغام پہنچا دیا کہ بھارت میں اس وقت غدر کی کیفیت برپا ہے اورکسی بھی وقت کچھ ہوسکتا ہے،

    یاد رہے کہ چینی سفارتخانے کی ویب سائٹ پر جاری ایڈوائزری میں چینی سیاحوں کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اردگرد اورحالات سے ہوشیار و باخبر رہیں۔چینی سفارتخانے نے کہا کہ سیکورٹی مضبوط کریں اور سفری تحفظ پر توجہ دیں۔واضح رہے کہ چینی سفارتخانے نے تمام مظاہروں والی جگہوں پر جانے سے گریز کرنے کہ ہدایت دی ہے۔

  • گاؤں کی حالت زار پر عوام کی وزیراعلیٰ پنجاب سے خصوصی درخواست

    گاؤں کی حالت زار پر عوام کی وزیراعلیٰ پنجاب سے خصوصی درخواست

    ضلع سرگودھا تحصیل بھیرہ یونین کونسل جھمٹ رانجھیانوالہ گاؤں رانجھیانوالہ گاؤں کی موجودہ صورتحال ہے آپ تصویریں اور ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں یہ جو راستہ ہے یہ گاؤں کا مین روڈ ہے جس سے روزانہ کم وپیش ایک ہزار افراد گزرتے ہیں اور مال مویشی کے لیے گدھا گاڑی ٹرالی ٹریکٹر شادی فوتکی کے لیے گاڑیوں کی آمدورفت اسی روڈ سے ہوتی ہے تقریباً 10 سال اسی طرح اس کو دیکھ رہا ہوں میرے حلقے حکمران جو پچھلی حکومت میں شامل تھے MNA پیر آمین الحسنات شاہ صاحب اور MPA ملک مختار احمد بھرتھ صاحب نے بہت وعدے کیے لیکن پورے نہ ہو سکے اس بار بھی الیکشن سے پہلے سب نے ہمیں سہانے خواب دیکھئے لیکن ابھی تک کوئی امید نظر نہیں آیا رہی ہے اس ٹائم موجودہ حکومت میں ہمارے گاؤں سے الیکشن جیتنے والے چوہدری ندیم افضل چن صاحب حکومت کا حصہ ہیں لیکن وہ بھی اس مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں حلقے کے موجودہ MNA جناب ملک مختار احمد بھرتھ صاحب کو بھی کافی دفعہ کہا ہے لیکن وہ یہی کہتے ہیں کہ ابھی فنڈ نہیں ملے برائے مہربانی فرما کر آپ ایک دفعہ ہمارے کا وزٹ ضرور کریں اور اپنی آنکھوں سے موجودہ صورتحال دیکھ لیں کیونکہ اس راستے کی وجہ سے لوگوں کو کافی مالی نقصان ہوا ہے بہت سے بزرگ اس راستے سے گر کر ٹانگیں اور بازو تڑوا چکے ہیں اور بہت سے لوگوں کا جانی نقصان بھی ہوا ہے جس میں روزانہ کوئی نہ کوئی گدھا گاڑی ٹرالی ٹریکٹر وہاں پر پھانسا ہوتا ہے کچھ تو بار یہ بھی ہوا ہے میت کو ہم کھیتوں میں سے لے جاتے ہیں کیونکہ یہاں سے گزرنے کی جگہ نہیں ہوتی ہے.

  • ممقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن مسلسل142 ویں روز بھی جاری، کشمیری شدید مشکلات میں

    ممقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن مسلسل142 ویں روز بھی جاری، کشمیری شدید مشکلات میں

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن مسلسل142 ویں روز بھی جاری، کشمیری شدید مشکلات میں

    باغی ٹی وی :مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن مسلسل142 ویں روز بھی جاری ہے، جس کی وجہ سے مقبوضہ وادی میں لوگ شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی کشمیر میں دفعہ 144کے تحت سخت پابندیاں بدستور نافذ ہیں، اورلوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔مقبوضہ علاقے کے چپے چپے پر بڑی تعداد میں بھارتی فوجی تعینات ہیں، جبکہ موبائل فون، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ سروسز بدستور معطل ہیں۔

    اس صورتحال کی وجہ سے لوگ ایک دوسرے سے رابطہ بھی نہیں کرسکتے جبکہ دفاتر اور تعلیمی ادارے عملے اور طلباء سے خالی ہیں
    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باعث 7لاکھ افراد کا روزگارتباہ، انٹرنیٹ کی بندش سے آن لائن کاروبار ٹھپ ہوکررہ گیا،
    رپورٹ کے مطبق مقبوضہ کشمیرکی معیشت کو ایک ارب ڈالرسے زائد کا نقصان ہوچکا ہے
    مقبوضہ وادی میں صنعتوں،فصلوں اورکاروبار کو نقصان،مقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈاؤن کو 5 ماہ سے زائد ہوچکے ہیں،

  • پاکستان کے ادارے  نے نابینا افراد کے لیے اسلامی دنیا کا پہلا بریل قرآن  پاک تیار کرلیا

    پاکستان کے ادارے نے نابینا افراد کے لیے اسلامی دنیا کا پہلا بریل قرآن پاک تیار کرلیا

    پاکستان کے ادارے نے نابینا افراد کے لیے اسلامی دنیا کا پہلا بریل قرآن پاک تیار کرلیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بصارت سے محروم افراد کی فلاح و بہبود اور تعلیم وتربیت کے ذریعے انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانے والے ادارے بلائنڈ ریسورس فاؤنڈیشن پاکستان نے نابینا افراد کے لیے اسلامی دنیا کا پہلا بریل قرآن مجید تیار کرلیا ہے۔

    نابینا افراد عام طباعت شدہ قرآن شریف پڑھ نہیں سکتے اس لیے ان کے لیے بریل لینگویج میں ابھرے ہوئے نقاط پر مبنی خصوصی قرآن پاک کراچی میں تیار کیا گیا ہے، بلائنڈ ریسورس فاؤنڈیشن پاکستان کے روح رواں محمد شکیل (جو خود بھی بصارت سے محروم ہیں) نے ایکسپریس کو بتایا کہ پاکستان میں نابینا افراد کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ہیں جن کے لیے پڑھنے کا مواد نہ ہونے کے برابر ہے بلائنڈ ریسورس فاؤنڈیشن نابینا افراد کو علم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے مصروف عمل ہے اور ان میں تکنیکی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔

    ادارے نے دینی تعلیم پر خصوصی توجہ دی ہے اس مقصد کے لیے ڈھائی سال کی محنت سے بریل لینگویج میں ابھرے ہوئے نقاط کے ذریعے نابینا افراد کے لیے قرآن پاک مرتب کیا گیا ہے، گزشتہ سال سے اب تک 100 جلدیں بصارت سے محروم افراد میں تقسیم کی جاچکی ہیں جبکہ ملائیشیا اور سری لنکا میں بھی قرآن شریف بھجوائے گئے ہیں جنھیں بے حد پذیرائی ملی ہے۔

    محمد شکیل کے مطابق پوری اسلامی دنیا میں نابینا افراد کے لیے بریل لینگویج کے قرآن پاک کی ضرورت تھی اس لیے اور ان کا ادارہ پاکستان کی ضرورت پوری کرنے کے بعد اسلامی ملکوں کو بھی قرآن پاک فراہم کرے گا، بلائنڈ ریسورس فاؤنڈیشن مخیرحضرات کی مدد سے بصارت سے محروم افراد کو ہدیہ کے بغیر قرآن پاک فراہم کرتا ہے۔

  • الجزائر کے آرمی چیف جنرل احمد قاید صالح چل بسے

    الجزائر کے آرمی چیف جنرل احمد قاید صالح چل بسے

    الجزائر کے آرمی چیف جنرل احمد قاید صالح چل بسے

    باغی ٹی وی رپورٹ الجزائر کے آرمی چیف جنرل احمد قاید صالح سوموار کے روز اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ہیں۔ان کی عمر 79 سال تھی۔

    انھوں نے چار روز قبل ہی الجزائر کے نئے منتخب صدر عبدالمجید تبون کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی تھی۔ نئے صدر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے فوری بعد جنرل احمد قاید صالح کو ملک کا سب سے اعلیٰ اعزاز ’آرڈر آف میرٹ‘ دیا تھا۔

    ان کی وفات پر صدر عبدالمجید تبون نے ملک میں تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے اور برّی فوج کے سربراہ جنرل سعید شنقريحہ کو مسلح افواج کا قائم مقام چیف آف اسٹاف مقرر کیا ہے۔

    مرحوم آرمی چیف نے الجزائر کے مطلق العنان صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کی اس سال اپریل میں عوامی احتجاجی مظاہروں کے بعد معزولی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔سابق صدر کے خلاف فروری سے احتجاجی مظاہرے جاری تھے۔
    واضح رہے کہ کچھ عرصہ پہلے الجزائر میں انتخابات کا اعلان کیا گیا . عبوری صدر عبدالقادر بن صالح نے کہا ہے کہ ملک میں صدارتی انتخابات 12 دسمبر کو ہونگے50 رکنی انتخابی کمیشن کا تعین کیا گیاجس کا صدر سابق وزیر قانون محمد شرافی کو بنایا گیا۔