Baaghi TV

Author: +9251

  • کھاد کی صنعت کے نمائندوں کی حکومتی عہدہ داروں سے ملاقات اہم معامالات طے

    کھاد کی صنعت کے نمائندوں کی حکومتی عہدہ داروں سے ملاقات اہم معامالات طے

    کھاد کی صنعت کے نمائندوں کی حکومتی عہدہ داروں سے ملاقات اہم معامالات طے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی کھاد کی صنعت کے نمائندوں نے حکومتی عہدہ داروں سے پیر کے روز ملاقات کھاد کی فراہمی اور قیمتوں سے متعلق امور پر بات کی۔کھاد کی صنعت کے نمائندوں نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقیات اور خصوصی اقدام اسد عمر، وفاقی وزیر برائے غزائی تحفظ و تحقییق مخدوم خسرو بختیار، مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت و پیداوار اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد اور زیراعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں کسانوں کو کھاد کی قیمتوں کو سستا بنانے اوراس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے مختلف طریقوں اور ذرائع پر غور کیا گیا۔

    اسد عمر نے کہا کہ حکومت کسانوں کو سستی کھاد فراہم کرنے کے لئے بھاری سبسڈی فراہم کررہی ہے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ سبسڈی کے طریقہ کار پر مزید سوچنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ کاشتکاروں کو براہ راست سبسڈی دینا زیادہ فائدہ مند ہوگا۔ حکومت مستقبل میں کھاد کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے جی آئی ڈی سی کو ختم کرنے پر بھی غور کرے گی۔ حکومت معیشت کے مختلف شعبوں کی ڈی ریگولیشن پر یقین رکھتی ہے۔
    واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ محکمہ نے حکومت کے زرعی پیکج کے تحت کھادیں سستی کرنے کے اعلان کے بعد بعض مقامات پر کھاد کی مصنوعی قلت اورسابق نرخوں پر کھاد کی فروخت کا سختی سے نوٹس لیا تھا اور تمام کھاد ڈیلرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چور بازاری، ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری، کھادوں کی مصنوعی قلت سے باز رہیں ورنہ ا ن کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا.

  • رجب طیب اردوان نے شام کے  پناہ گزینوں کا مزید بوجھ اٹھانے سے کیا انکار

    رجب طیب اردوان نے شام کے پناہ گزینوں کا مزید بوجھ اٹھانے سے کیا انکار

    رجب طیب اردوان نے شام کے پناہ گزینوں کا مزید بوجھ اٹھانے سے کیا انکار
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن ایک بار پھر یورپ کے سامنے شامی پناہ گزینوں کا کارڈ استعمال کر رہے ہیں۔ تاہم اس مربتہ اُن کی توپوں کا رُخ خاص طور پر یونان کی جانب ہے۔ سمندری سرحدوں اور حقوق کے پس منظر میں ترکی اور یونان کے درمیان تعلقات میں نمایاں کشیدگی دیکھی جا رہی ہے بالخصوص انقرہ کے لیبیا میں وفاق کی حکومت کے ساتھ سمندری معاہدے پر دستخط کے بعد مذکورہ کشیدگی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

    ایردوآن نے اتوار کی شام استنبول میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ اُن کا ملک شام سے پناہ گزینوں کے نئے ریلے کو اپنی سرزمین پر نہیں کھپا سکتا۔ ترکی کے صدر نے خبردار کیا کہ شمال مغربی شام میں تشدد کا سلسلہ نہ رُکا تو پناہ گزینوں کی نئی لہر یورپی ممالک بالخصوص یونان کو متاثر کرے گی۔

    ترکی اس وقت تقریبا 37 لاکھ شامی پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے جو دنیا بھر میں پناہ گزینوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ حالیہ عرصے میں شامی حکومت کی جانب سے بم باری میں شدت آنے کے بعد شام کے صوبے ادلب سے پناہ گزینوں کے نئے ریلے کے ترکی پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ ادلب صوبے میں تیس لاکھ شامی رہ رہے ہیں.

  • بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسے کی اجازت نہ مل سکی اس کے باوجود پی پی کا بڑا اعلان

    بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسے کی اجازت نہ مل سکی اس کے باوجود پی پی کا بڑا اعلان

    بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسے کی اجازت نہ مل سکی اس کے باوجود پی پی کا بڑا اعلان

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے تاہم بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسہ لیاقت باغ راولپنڈی میں ہو گا اور ہر حال میں ہو گا۔

    مصظفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ یہ فاشٹ حکومت ہمیں اپنے شہیدوں کی برسی تک منانے نہیں دے رہی اور سلیکٹڈ حکومت فاشزم نافذ کر کے بھی عوامی سیاست سے خوفزدہ ہے۔ اسی لیےہر وہ آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو سلیکٹڈ کے خلاف اٹھتی ہے۔
    اس سے پہلے بلاول بھٹو زرداری نے الزام عائد کیا کہ ہمیں شہید بینظیر بھٹو کی برسی منانے کے لیے اجازت بھی نہیں کی جا رہی اور ریل گاڑی کی بکنگ کے حوالے سے روکا جا رہا ہے۔ آمرانہ طرز عمل سے حکومت چلائی جا رہی ہے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ جو کچھ ایک سال میں ہوا، سب کے سامنے ہے۔ عوام کے مسائل حل نہیں کیے جا رہے۔ ہر سیاسی جماعت اور کارکن کی کردار کشی کی جا رہی ہے۔ سیاسی رہنماؤں کے خلاف مقدمات بنائے جاتے ہیں۔ ہمیں سیاست کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔

  • بھائی کے ٹھیکوں سے اربوں کمانے والوں کے چہروں سے خوف صاف جھلک رہا ہے، مراد سعید

    بھائی کے ٹھیکوں سے اربوں کمانے والوں کے چہروں سے خوف صاف جھلک رہا ہے، مراد سعید

    بھائی کے ٹھیکوں سے اربوں کمانے والوں کے چہروں سے خوف صاف جھلک رہا ہے،مراد سعید

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ نے وزیراعظم عمران خان کو صادق اور امین قرار دیا لیکن نواز شریف آج تک رسیدیں نہیں دکھا سکے۔
    احسن اقبال کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ بھائی کے ٹھیکوں سے اربوں کمانے والوں کے چہروں سے خوف صاف جھلک رہا ہے، لیگی رہنما حقائق سے نظریں چرا رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ عمران خان نے ثابت کیا کہ کمائی حلال ہو تو برسوں بعد بھی رسیدیں مل جاتی ہیں لیکن دوسری جانب مسلم لیگ ن کے لیڈر کو رسیدیں ملیں نہ ہی قطری خط، مریم نواز کا کیلبری فونٹ بھی کسی کام نہیں آیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کی تاریخی داستان پر آپ کو نیب نے تحقیقات کیلئے بلایا۔ شور مچانا آپ کی ملکی دولت کی لوٹ کھسوٹ کی کہانی عیاں کرتا ہے۔
    اس سے پہلے مراد سعید نے کہا تھا کہ احسن اقبال اس وقت ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، کیس کی تحقیقات پراحسن اقبال کی بوکھلاہٹ میں اضافہ ہورہاہے، احسن اقبال سوالات کے جوابات سے راہ فراراختیارکررہے ہیں، احسن اقبال اوران کے بھائی کےغیرقانونی ٹھیکوں کی تفصیلات سامنے آ چکیں،

  • لیگی قیادت کے اعمال ان کے سامنے آ رہے ہیں. فردوس عاشق اعوان

    لیگی قیادت کے اعمال ان کے سامنے آ رہے ہیں. فردوس عاشق اعوان

    لیگی قیادت کے اعمال ان کے سامنے آ رہے ہیں. فردوس عاشق اعوان

    باغی ٹی وی وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ن لیگی ترجمانوں کی جانب سے کرپشن کا جھوٹ اور ڈھٹائی کے ساتھ دفاع کرنا باعث شرمناک ہے۔

    اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ لیگی قیادت کے اعمال ان کے سامنے آ رہے ہیں، قوم کے معاشی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اداروں کو طاقتوروں کے چنگل سے آزاد کر کے با اختیار بنایا ہے۔ ان کو تکلیف یہ ہے کہ قانون ان سے بالا تر کیسے ہو گیا؟

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کا واویلا وہ مچا رہے ہیں جو آل اولاد اور فارن اکاؤنٹس سمیت بیرون ممالک میں مقیم ہیں اور خود الیکشن کمیشن میں تاریخیں لے رہے ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ احسن اقبال ابھی تک مراد سعید کے پانچ سوالوں کا جواب دینے سے قاصر ہیں،نیب کو کیا جواب دیں گے؟

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں کرپشن کے خلاف جہاد کا علم پوری قوت سے بلند رکھے ہوئے ہیں۔ قومی خزانے کو بے رحمی سے لوٹنے والوں کو قوم خوب جانتی ہے،کوئی جھوٹا پروپیگنڈا انہیں اب گمراہ نہیں کرسکتا۔

  • برطانوی صحافی ڈیوڈ روز شہباز شریف کے لیگل نوٹس کے اب بھی منتظر پھر کیا ٹویٹ کر دی؟

    برطانوی صحافی ڈیوڈ روز شہباز شریف کے لیگل نوٹس کے اب بھی منتظر پھر کیا ٹویٹ کر دی؟

    ڈیلی میل کے صحافی ڈیوڈ روز شہباز شریف کے لیگل نوٹس کے اب بھی منتظر پھر ٹویٹ کر دی

    باغی ٹی وی رپورٹ: برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے ایک بار پھر اپنی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی دوستوں کیا حال ہیں ، آپ میں سے چند لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ 25 جولائی کی پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کی پریس بریفنگ کے بارے میں کیا اپ ڈیٹس ہیں، جس میں انہوں نے ڈیلی میل اور میرے خلاف لیگل نوٹس بھیجنا تھا . تو اس بارے آپ کو بتاتا چلوں کہ اب تک کچھ بھی نہیں ہوا .میں اس نوٹس کا منتظر ہوں.


    واضح‌رہے کہ برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے ڈیلی میل میں ایک آرٹیکل شائع کیا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ برطانیہ کی غیر ملکی امداد میں پوسٹر بوائے کے طور پر استعمال ہونے والے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین کے لیے دی جانے والی امداد میں سے چوری کی۔

    شہباز شریف پر زلزلہ متاثرین کی امداد چوری کرنے کے برطانوی الزام کی شہباز فیملی کی طرف سے تردید کی گئ تھی .شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز نے کہا ہے کہ ان الزامات کے کوئی ثبوت نہیں ہیں یہ سب حکومتی پراپیگنڈہ ہے جو ان کو بدنام کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے . شہباز شریف نے اس کے خلاف لیگل نوٹس بھیجنے کا اعلان کیا تھا.

  • دنیا کے مختلف ممالک میں سورج گرہن ہوگا ،پاکستان میں بھی دیکھا جاسکے گا

    دنیا کے مختلف ممالک میں سورج گرہن ہوگا ،پاکستان میں بھی دیکھا جاسکے گا

    دنیا کے مختلف ممالک میں سورج گرہن ہوگا ،پاکستان میں بھی دیکھا جاسکے گا

    باغی ٹی وی رپو رٹ کے مطابق 26 دسمبر کو پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سورج پر گرہن لگ جائے گا۔ یہ رواں سال کا تیسرا سورج گرہن ہوگا جسے پاکستان میں بھی دیکھا جاسکے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا پہلا سورج گرہن جنوری جبکہ دوسرا سورج گرہن جولائی کی رات کو ہواتھا، جسے پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکا تھا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 26 دسمبر کو صبح چار گھنٹے تک سورج پر گرہن لگے گا۔ صبح 7:30 منٹ پر سورج پر چاند کا سایہ پڑنا شروع ہوجائے گا۔ 8:34 منٹ پر سورج کو جزوی طور پر گرہن لگے گا جبکہ 10:18 سے 11:58 تک سورج کو گرہن لگے گا۔

    سورج گرہن پاکستان کے علاوہ انڈیا ،آسٹریلیا، بحر اوقیانوس اور یورپ سمیت دوسرے ممالک میں بھی دیکھا جاسکے گا۔ اس سے قبل 1999 میں سورج کو ملک گرہن لگا تھا جس کی شددت زیادہ تھی۔

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کی یوٹیلیٹی اسٹورز  کیلئے اربوں کی گرانٹ

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کی یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے اربوں کی گرانٹ

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کی یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے اربوں کی گرانٹ

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کیلئے 6 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔ چھ ارب روپے کی سبسڈی آٹا، چینی، گھی، دالیں اور چاول پر دی گئی ہے۔

    مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہونے والےای سی سی اجلاس میں اینٹی نارکوٹکس فورس کیلئے 7 ارب 90 کروڑ روپے کی ٹیکنیکل ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دے دی ہے۔

    اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے اکتوبر میں جمعیت علمائے اسلام ف کے زیر اہتمام ہونے والے آزادی مارچ پر آنے والے سیکیورٹی اور انتظامی اخراجات کے لیے 10 کروڑ روپے کی ایکس پوسٹ فیکٹو منظوری دے دی ہے۔اجلاس میں کمیٹی کا عارضی سیکیورٹی انتظامات اور اس سے تاجر برادری کو ہونے والے نقصان پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ مستقبل میں سیکیورٹی کیلئے مستقل بنیادوں پر ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی گئی.
    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے چند روز قبل یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی بحالی کے لیے چھ ارب روپے دینے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن تاحال پیسے نہیں مل سکے۔ یوٹیلٹی سٹورز کے ملازمین کاکہناہے کہ کارپوریشن کے پاس پیسے نہ ہونے کے باعث کمپنیوں اور ملوں نے سپلائی بند کر دی ہے جسکے باعث قلت کا سامنا ہے۔ جبکہ حکومت یوٹیلٹی سٹورز کی بحالی کے لیے سنجیدہ نہیں۔

  • کشمیر کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

    کشمیر کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

    کشمیر کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، مسئلہ کشمیر پر کسی قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
    پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول اور سی ایم ایچ مظفر آباد کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں اور مریضوں کی عیادت کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مادر وطن کی حفاظت پر مامور فوجی افسروں اور جوانوں کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ ہم کسی بھی مس ایڈونچر کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ مادر وطن کی حفاظت کے لیے کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے بھرپور انداز میں تیار ہیں۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ہم اپنے مادر وطن کی حفاظت کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ مسئلہ کشمیر کے معاملے پر کسی قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

  • ن لیگی رہنما سائبر کرائم کو مطلوب

    ن لیگی رہنما سائبر کرائم کو مطلوب

    ایک اور ن لیگی رہنما سائبر کرائم کو مطلوب

    باغی ٹی وی رپورٹ : مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم سیل نے طلب کر لیا۔مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ کو ایف آئی اے کی جانب سے 27 دسمبر کو طلب کیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ کو سابق جج ارشد ملک کیس میں طلب کیا گیا ہے اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے جج ارشد ملک کی ویڈیو لیک کرنے کے معاملے میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

    واضح‌رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو نیب راول پنڈی نے گرفتار کرلیا،احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں آج نیب نے طلب کیا تھا،نیب راولپنڈی کی جانب سے احسن اقبال کو 23 دسمبر بروز پیر کو طلبی کا سمن جاری کیا گیا تھا۔