Baaghi TV

Author: +9251

  • سٹاک مارکیٹ سنبھل نہ سکی

    سٹاک مارکیٹ سنبھل نہ سکی

    سٹاک مارکیٹ سنبھل نہ سکی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے آغاز پر بھی بہتری نہ آسکی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 824 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 40 ہزار 832 پوائنٹس پر ہوا تاہم ابتدا سے ہی انڈیکس منفی زون میں ٹریڈ کرتا نظر آیا۔

    کاروبار کے دوران مارکیٹ میں سب سے زیادہ 900 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 39 ہزار 932 پوائنٹس تک گر گیا تھا لیکن کاروبار کا اختتام 824 پوانٹس کی کمی کے ساتھ 40 ہزار 8 پوائنٹس پر ہوا۔

    کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 10 کروڑ، 42 لاکھ، 87 ہزار 930 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 5 ارب، 69 کروڑ، 13 ارب 80 ہزار 112 بنتی ہے۔

    واضح‌رہے کہ پاکستان کی مسلسل سٹآک مارکیٹ میں بھی بہتر ہو رہی ہے اور پچھلے دنوں اسٹاک مارکیٹ نے چھ سال کا ایک ماہ کا ریکارڈ توڑا ہے.خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا

  • ہمت ہے تو مجھے گرفتار کرو، بلاول کا چیلنچ

    ہمت ہے تو مجھے گرفتار کرو، بلاول کا چیلنچ

    ہمت ہے تو مجھے گرفتار کرو، بلاول کا چیلنچ

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا ہے کہ وہ 24 دسمبر کو قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے پیش نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں تمام سوالات کا جواب دے چکا ہوں، دستاویزات بھی سامنے ہیں، چھ ماہ گزرنے کے بعد طلبی کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟
    کراچی میں پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ چوبیس دسمبر کو نیب نے مجھے طلب کیا گیا ہے، سب جانتے ہیں کہ ہم 27 دسمبر کو ہم کیا کرتے ہیں۔ ہم پہلے دباؤ میں آئے نہ اب آئیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں نیب کے سامنے پیش ہوا، تمام سوالات کے جواب دیے، تمام دستاویزات بھی سب کے سامنے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا تھا کہ میں بے قصور ہوں۔ نیب نے غیر قانونی نوٹس بھیجا۔ چھ ماہ گزرنے کے بعد یہ فیصلہ کیوں کیا گیا؟انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہمیں شہید بینظیر بھٹو کی برسی منانے کے لیے اجازت بھی نہیں کی جا رہی اور ریل گاڑی کی بکنگ کے حوالے سے روکا جا رہا ہے۔ آمرانہ طرز عمل سے حکومت چلائی جا رہی ہے.
    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے خلاف مقدمات بنائے جا رہے ہیں، نیب کے سامنے پیش ہوکرسوالات کے جواب دیےتھے تو اب 24 دسمبرکو کس بنیاد پر نیب نے طلب کیا ہے؟
    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ نیب نے مجھے طلبی کا غیرقانونی نوٹس بھیجا ہے، عوام کے مسائل حل نہیں کیے جا رہے، حکومت کی توجہ صرف اپوزیشن رہنماؤں پر مرکوز ہے۔

  • گرفتاری کی بجائے احسن اقبال  کے ساتھ کیا سلوک کیا جانا چاہیے تھا، شہباز شریف  کا رد عمل

    گرفتاری کی بجائے احسن اقبال کے ساتھ کیا سلوک کیا جانا چاہیے تھا، شہباز شریف کا رد عمل

    گرفتاری کی بجائے احسن اقبال کے ساتھ کیا سلوک کیا جانا چاہیے تھا، شہباز شریف کا رد عمل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ احسن اقبال کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں .احسن اقبال کی بلاجواز گرفتاری نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے‌.سی پیک اورپاک چین دوستی کو مضبوط بنانیوالےکی گرفتاری افسوسناک ہے .
    شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان کی خدمت کرنے والےکی گرفتاری اچھی روایت نہیں.حکومت نے اپنی نااہلی چھپانے کے لیے احسن اقبال کوگرفتار کیا،احسن اقبال عوامی مسائل اجاگر کرنے کے لیے سیاسی سرگرمیاں کررہےتھے،جس منصوبےپر شاباش ملنی چاہیے تھی، اس میں انہیں گرفتارکیاگیا.احسن اقبال کی گرفتار ی سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے .عمران نیازی حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہوچکی ہے .
    انہوں نے کہا کہ احسن اقبال پارٹی کی تنظیم نو اور ملک بھر میں عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے سیاسی سرگرمیاں کررہے تھے، جس ادھورے منصوبے کو مکمل کرنے پر احسن اقبال کو شاباش ملنا چاہئے تھی، اس میں ان کی گرفتاری سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    احسن اقبال آج اسپورٹس سٹی کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے تھے.

  • اسرائیلی مظالم پر عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ  تحریر: صابر ابو مریم

    اسرائیلی مظالم پر عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ تحریر: صابر ابو مریم

    اسرائیلی مظالم پر عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ
    تحریر: صابر ابو مریم سیکرٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان
    پی ایچ ڈی ریسرچ اسکالر، شعبہ سیاسیات جامعہ کراچی
    حال ہی میں عالمی فوجداری عدالت (International Criminal Court) نے اسرائیل کی جانب سے جنگی جرائم کے ارتکاب پر تحقیقات کرنے کا فیصلہ سنایا ہے جس کے بعد فلسطین کے مظلوم عوام نے امید اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی عدالت انصاف کے فیصلہ کو فلسطینیوں کی جاری جدوجہد آزادی کے لئے اہم قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ سرزمین مقدس فلسطین پر غاصب صہیونیوں نے عالمی استعماری قوتوں برطانیہ اور امریکہ کی مدد سے سنہ1948ء میں ایک ناجائز اور جعلی ریاست اسرائیل کا قیام عمل میں لا کر فلسطینیوں پر بے پناہ مظالم کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔البتہ تاریخ فلسطین کا دقیق مطالعہ کرنے سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ فلسطینیوں پر صہیونی مظالم کا سلسلہ پہلی جنگ عظیم کے بعد سے ہی شروع ہو گیا تھا اور صہیونیوں کے مظالم کی تاریخ کو آج ایک صدی سے زائد بیت چکا ہے لیکن فلسطین کے عرب باشندے اپنی ہی زمین کی تلاش میں ہیں اور اپنے ہی وطن جانے سے محروم ہیں۔غاصب صہیونیوں نے لاکھوں فلسطینیوں کو بے گھر کیا، جلا وطن کیا، ان کے گھروں کو مسمار کیا یا تو قبضہ کر لیا گیااور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے اور اس تمام مجرمانہ کاروائیوں میں صہیونیوں کی جعلی ریاست اسرائیل کو دنیا کے سب سے بڑے شیطان امریکہ کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔
    عالمی عدالت انصاف کی جانب سے واضح طور پر اعلان سامنے آیا ہے کہ عالمی فوجداری عدالت اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر کئے جانے والے سنگین مظالم اور جرائم پر اسرائیل کے جنگی جرائم کے مرتکب ہونے پر تحقیقات کا آغاز کر رہی ہے۔اس بیان کے سامنے آتے ہیں جہاں فلسطینیوں نے خیر مقدم کیا ہے وہاں صہیونیوں کی غاصب جعلی ریاست اسرائیل نے عالمی عدالت انصاف کی توہین کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیو ں کے بارے میں عالمی عدالت انصاف کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں ہے۔دوسری جانب امریکی سیکرٹری پومپیو نے بھی ہمیشہ کی طرح سے امریکی شیطانی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے صہیونیوں کی غاصب اور جعلی ریاست اسرائیل کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ فلسطینیوں کے بارے میں امریکہ یہ سمجھتا ہے کہ ان کی کوئی ریاستی حیثیت نہیں ہے۔
    دنیا یہ بات بخوبی جانتی ہے کہ یہی امریکہ اور برطانوی سامراج ہی تھا کہ جس کی پشت پناہی کے باعث صہیونیوں نے فلسطین کی سرزمین مقدس پر ایک ناجائز اور جعلی ریاست بنام اسرائیل قائم کی تھی اور آج امریکہ کھل کر فلسطینی عوام کے حقوق کی مخالفت کر رہا ہے۔یہی وہ نقطہ فکر ہے کہ جس کو آج دنیا کے باشعور اذہان کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ امریکہ کی دنیا بھر میں مخالفت اس لئے کی جاتی ہے اور امریکہ مردہ باد کے نعرے دنیا بھر میں اس لئے گونج رہے ہیں کہ امریکی حکومت نے دنیا کے لئے انسانی حقوق کی تعریف کچھ اور کر رکھی ہے جبکہ اپنے مفادات کے لئے او بالخصوص امریکہ کی ناجائز اولاد اسرائیل کے دفاع اور اس کے جرائم اور مظالم کی پردہ پوشی کرنے کے لئے انسانی حقوق کی تعریف کچھ اور ہے اور یہی وجہ ہے کہ فلسطینی عوام کو امریکی حکومت شاید انسانی حقوق کے زمرے میں لاتی ہی نہیں ہے۔
    امریکی سیکرٹری پومپیو کے فلسطین مخالف بیان نے دنیا پر ایک مرتبہ پھر یہ بات واضح کر دی ہے کہ دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی دہشت گردوں اور دہشت گردی کی حمایت کی ضرورت ہو گی امریکی حکومت اور اس کے عہدیدار ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔جیسا کہ پومپیو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔اب یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا اسرائیل ایک ایسی ریاست ہے کہ جسے قانونی ریاست یا جائز ریاست تصور کر لیا جائے؟ سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ اسرائیل جس کے جرائم اور دہشت گردانہ کاروائیاں روزمرہ فلسطینیوں کے خلاف جاری ہیں ایسی دہشت گرد ریاست کی حمایت کرنے سے کیا امریکی حکومت نے امریکہ کی عوام کی تذلیل نہیں کی ہے؟امریکی عوام کو بھی چاہئیے کہ اگر وہ دنیا میں اپنے ملک کے خلاف نفرت کو کم کرنا چاہتے ہیں تو پھر امریکی حکومت کی ان تمام پالیسیوں کی مخالفت کریں جس کے باعث امریکہ مردہ باد کے نعرے دنیا بھر میں گونج رہے ہیں۔پوری دنیا پر یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے کہ اسرائیل کو تحفظ دینے کی خاطر امریکہ اور اسرائیل نے مسلم دنیا میں داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کی پرورش کی اور فلسطین کی مظلوم ملت کو گذشتہ ایک سو برس سے ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔کیا دنیا میں اسرائیل سے بڑی دہشت گرد کوئی قوت موجود ہے؟ اور کیا اسرائیل جیسی دہشت گرد قوت کی حمایت میں سب سے آگے امریکہ کے علاوہ کیا کوئی اور حکومت موجود ہے جو اسرائیل کا دفاع کرے؟
    خلاصہ یہ ہے کہ عالمی عدالت انصاف کی جانب سے فلسطینی عوام کے حق میں فیصلہ آ چکا ہے ا ب دیکھنا یہ ہے کہ ہمیشہ کی طرح امریکی حکومت عالمی اداروں کو بلیک میل کر کے انسانیت سوز مظالم کے مرتکب صہیونیوں کی جعلی ریاست اسرائیل کی خاطر قوانین کی دھجیاں بکھیرے گی یا پھر اپنے دعووں کو سچا ثابت کرنے کیلئے انسانی حقوق کی اصل بنیاد کے ساتھ کھڑی ہو گی۔ظاہری طور پر امریکی سیکرٹری کے بیان سے یہی واضح ہو رہاہے کہ امریکہ اپنی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف کسی قسم کی تحققات کئے جانے کے حق میں نہیں ہے۔اگر امریکی حکومت کا اسرائیل اور ظالموں کے تحفظ کے لئے یہی دستور ہے تو پھر دنیا کی تمام حریت پسند اقوام او ر فلسطین کی آزادی خواہی کے لئے سرگرم عمل قوتوں کو یہ حق پہنچتا ہے کہ وہ امریکہ مردہ باد اور اسرائیل نامنظور کے نعروں سے اپنا احتجاج ریکارڈ کریں۔دنیا کی ظالم قوتوں کو یہ بات جان لینی چاہئیے کہ ظلم کی عمر زیادہ طویل نہیں ہوتی ہے اور بالآخر وہ دن قریب ہے کہ دنیا بھر میں مظلوم اقوام بشمول فلسطین، کشمیر، لبنان، عراق، شام، افغانستان، روہنگیا اور نیجیریا سمیت دیگر اقوام ان ظالم و جابر قوتوں کے ظلم و استبداد کو اپنے پیروں تلے روند ڈالیں گے اور وہ دن آئے گے او ہم دیکھیں گے لازم ہے کہ ہم دیکھیں گے۔

  • سٹاک مارکیٹ میں‌مندی کا رجحان

    سٹاک مارکیٹ میں‌مندی کا رجحان

    سٹاک مارکیٹ میں‌مندی کا رجحان
    باغی ٹی وی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کا آغاز مندی کے رجحان سے ہوا ہے۔
    پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 40 ہزار 832 پرہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 243 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔
    یاد رہے کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈریڈ انڈیکس میں زبردست اتار چڑھاؤ دیکھا گیا جس کے بعد مارکیٹ 177 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 832 کی سطح پر بند ہوئی۔

    دن بھر مجموعی طور پر 330 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 163 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 155 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 41 ہزار 054 جبکہ کم ترین سطح 40 ہزار 493 رہی۔

    جمعرات پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی رہی اور پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ آتے ہی مارکیٹ کریش کر گئی۔

    واضح‌رہے کہ پاکستان کی مسلسل سٹآک مارکیٹ میں بھی بہتر ہو رہی ہے اور پچھلے دنوں اسٹاک مارکیٹ نے چھ سال کا ایک ماہ کا ریکارڈ توڑا ہے.خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا

  • یونیورسٹی کےنصاب سےآزادی اظہار کےاسباق نکال دیے،بےلگام آزادی بربادی ہے،چینی حکام

    یونیورسٹی کےنصاب سےآزادی اظہار کےاسباق نکال دیے،بےلگام آزادی بربادی ہے،چینی حکام

    بیجنگ:یونیورسٹی کےنصاب سےآزادی اظہار کےاسباق نکال دیے،بےلگام آزادی بربادی ہے،چینی حکام کا واضح اعلان ،اطلاعات کے مطابق چین کی ایک اہم یونیورسٹی نے اپنے چارٹر پر نظر ثانی کرتے ہوئے کورس میں ‘آزادانہ سوچ بچار’ کے اسباق نکال دیے ہیں اور ان کی جگہ حکمران کمیونسٹ پارٹی کے نظریات، مارکس ازم اور سوشلٹ فلسفے پر مبنی مضامین شامل کر دیے ہیں

    شنگھائی میں قائم چین کی فوڈان یونیورسٹی کے کورسز میں یہ تبدیلیاں اس ہفتے کی گئی ہیں، جو تعلیمی نظام اور ماحول پر حکمران جماعت کے قائد ژی جن پنگ کی بڑھتی ہوئی مداخلت اور دباؤ کو ظاہر کرتی ہیں۔

    یونیورسٹی کے نصاب میں ان تبدیلیوں کے فوری بعد سوشل میڈیا پر ایک بحث شروع ہو گئی اور اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا ہے۔ اس سلسلے کو سینسر شپ کے ذریعے روک دیا گیا۔

    سن 2012 میں پارٹی کی قیادت سنبھالنے کے بعد سے جن پنگ مغربی اعتدال پسند جمہوری نظریات کو روکنے کے لیے، جن میں آزادی اظہار اور تعلیمی شعبے میں سوچ بچار کا فروغ شامل ہیں، ایک باڑ کھڑی کرنے کی اہمیت پر زور دیتے رہے ہیں، تاکہ تمام طاقت اور اختیار پارٹی کے پاس آ جائے۔

    اس کا نتیجہ یہ نکل رہا ہے کہ ان ماہرین تعلیم کو، جو سیاسی اصلاحات یا اقلیتوں کے حقوق کی بات کرتے ہیں، جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے۔ پارٹی کے قائدانہ کردار پر زور دینے کے لیے نصاب میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں اور یہ خبریں بھی آ رہی ہیں کہ بعض مقامی حکومتوں نے ان کتابوں کو نذر آتش کرنا شروع کر دیا ہے جن میں بیان کیے گئے سیاسی نظریات انہیں قبول نہیں ہیں۔

  • ڈالر پھر ابھرا

    ڈالر پھر ابھرا

    ڈالر پھر ابھرا

    باغی ٹی وی رپورٹ: کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 155.00 سے بڑھ کر 155.10 روپے کا ہوگیا ہے۔دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 1 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 154.89 سے بڑھ کر 154.90 روپے کا ہوگیا ہے۔یاد رہے کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں روپے کی قدر میں استحکام دیکھا گیا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 154 روپے 90 پیسے پر برقرار ہے۔

    واضح‌رہے کہ یکم نومبر کو ڈالر کی قیمت 1556.10 تھی اور 30 دسمبر تک 20 پیسے کمی کے ساتھ 155.90 پر آگئی تھی۔واضح رہےگزشتہ چار ماہ کے دوران 155.50 روپے ڈالر کی نچلی ترین سطح ہے۔2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
    اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا. اب تسلسل کے ساتھ روپیہ مستحکم ہو رہا ہے

  • نسیم شاہ پانچ وکٹ لینےوالےکم عمرترین فاسٹ بالربن گئے،خوشی کے موقع پرماں کی یاد نےآبدیدہ کردیا

    نسیم شاہ پانچ وکٹ لینےوالےکم عمرترین فاسٹ بالربن گئے،خوشی کے موقع پرماں کی یاد نےآبدیدہ کردیا

    کراچی : نسیم شاہ پانچ وکٹ لینے والے کم عمرترین فاسٹ بالربن گئے،خوشی کے موقع پرماں کی یاد نےآبدیدہ کردیا،اطلاعات کےمطابق نوجوان فاسٹ بالر نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے کم عمرترین فاسٹ بالر بن گئے ہیں۔

    نامورشخصیات نے دنیا میں بھی نام کمایا اورجوحافظ قرآن بھی ہیں!

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جہاں قومی ٹیم نے سری لنکا کو 263 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی وہیں نسیم شاہ نے بھی ریکارڈ بنا ڈالا۔نسیم شاہ نے صرف 16 سال کی عمر میں ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرنے والے کم عمر ترین فاسٹ بالر بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

    حکومت نےڈینگی سےبچاوکےلیےآسٹریلین ٹیکنالوجی استعمال کرنےکا فیصلہ کرلیا

    اس سے قبل یہ اعزاز پاکستان کے ہی محمد عامر کے پاس تھا جنہوں نے 2009 میں آسٹریلیا کے خلاف میلبرن میں 17 سال کی عمر میں اپنے نام کیا تھا۔نسیم شاہ نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی آخری اننگز میں 31 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کرکے یہ اعزاز اپنے نام کیا اور اپنی ٹیم کی جیت میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

    پاکستان سے پولیوکے خاتمہ کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے،ڈاکٹرظفرمرزا

    میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے نسیم شاہ نے بتایا کہ میں نےٹیپ بال سے اپنی کرکٹ کا آغاز کیا اور شعیب اختر، وقار یونس کی بالنگ دیکھتا تھا۔انہوں نے کہا کہ مجھے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر شین بونڈ کا ایکشن بہت پسند تھا۔

    بھارت مظفرنگرمیں مسلمانوں پرقیامت طاری،لوٹ مارقتل وغارت گری شروع

    والدہ کی وفات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ والدہ کو کرکٹ کی سمجھ نہیں تھی لیکن وہ دعا کرتی تھیں ,والدہ پوچھتی تھیں کہ کون جیتا اور کون ہارا،جب بھی ہارتے تھے تو والدہ دعا کرتی تھیں۔نسیم شاہ نے کہا کہ مشکل وقت تھا جب والدہ کا انتقال ہوا۔آج کا دن بہت خوشی کا دن ہے اور گھر والے دیکھ رہے ہوں گے اس لیے والدہ سے متعلق مزید کچھ بتا نہیں سکتا،والد دیکھ کر پریشان ہو جائیں گے۔

    بھارت میں مسلمانوں کیخلاف اقدامات کاجائزہ لیاجارہاہے،اوآئی سی سیکرٹریٹ

  • حوثی ملیشیا کے نمائندے کی ایرانی وزیر دفاع  کے ساتھ ملاقات منظر عام پر آگئی

    حوثی ملیشیا کے نمائندے کی ایرانی وزیر دفاع کے ساتھ ملاقات منظر عام پر آگئی

    حوثی ملیشیا کے نمائندے کی ایرانی وزیر دفاع کے ساتھ ملاقات منظر عام پر آگئی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : یمن میں حوثی ملیشیا کے زیر کنٹرول میڈیا کی جانب سے اتوار کے روز نشر کی گئی تصاویر میں تہران میں ملیشیا کے نمائندے ابراہیم الدیلمی کو ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ چند ہفتے قبل تہران نے الدیلمی کو ایران میں یمن کے سفیر کی حیثیت سے تسلیم کر لیا تھا۔

    عربی روزنامے الشرق الاوسط کے مطابق حوثی میڈیا نے بتایا کہ الدیلمی اور ایرانی وزیر کے درمیان بات چیت میں حوثی ملیشیا اور ایرانی فوج کے بیچ عسکری شعبوں میں مشترکہ تعاون مضبوط بنانے پر غور ہوا۔اسی طرح فریقین کے درمیان تعلق کو مضبوط اور قریب تر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

    اس سے قبل ایران کے امور کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی برائن ہک یہ اعلان کر چکے ہیں کہ ان کے ملک نے ایک ایرانی بحری جہاز کا پتہ چلایا جو بحری جہازوں کو نشانہ بنانے والے میزائلوں کی کھیپ لے کر یمن جا رہا تھا۔ دو ہفتے قبل واشنگٹن میں وزارت خارجہ کے صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس میں برائن کا کہنا تھا کہ ” بحیرہ عرب میں ایرانی بحری جہاز سے ضبط کی جانے والی کھیپ انتہائی جدید ترین ہے.
    اس سے قبل من میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی ایک نام نہاد عدالت نے زیر حراست چار یمنی شہریوں کو آئینی حکومت کے ساتھ رابطوں کے جرم میں سزائے موت سنائی تھی .

  • نامورشخصیات نے دنیا میں بھی نام کمایا اورجوحافظ قرآن بھی ہیں!

    نامورشخصیات نے دنیا میں بھی نام کمایا اورجوحافظ قرآن بھی ہیں!

    لاہور:دنیا میں ایسی بھی شخصیات ہیں جوبیک وقت دنیا اورآخرت دونوں میدانوں میں جستجو کرتے نظرآئے ہیں‌، ایسی نا مور شخصیات کے با رے میں بتا رہے ہیں جو اپنی، اپنی فیلڈ میں تو کامیاب ہیں ہی لیکن ان کی قابل ذکر با ت یہ بھی ہے کہ وہ قرآن حا فظ ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ان شخصیات کو سب ٹی وی سکرین پراور کھیل کے میدان میں تو دیکھتے ہیں لیکن آپ کو ان کی ذاتی زندگی کے بارے زیادہ معلومات کا علم نہیں ہوگا۔

    سرفراز احمد

    پاکستان کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کا تحفہ دینے والے سابقہ قومی کپتان سرفراز احمد بھی حافظ قرآن ہیں جبکہ سرفرازاکثر اوقات نعت خوانی کا شوق بھی پورا کرتے رہتے ہیں اور رمضان المبارک میں تراویح بھی پڑھاتے ہیں.

    محمد حفیظ

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر اور کرکٹ میں پروفیسر کے نام سے شہرت حاصل کرنے والے سابق کپتان محمد حفیظ بھی حافظ قرآن ہیں، جن کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد سے ہے۔

    سعید اجمل
    کرکٹ کو خیر با د کہنے والےسابق جادو گر آف سپنر سعید اجمل نے بھی قرآن پاک حفظ کررکھا ہے اور ان کا تعلق بھی فیصل آباد سے ہی ہے۔

    عمران ہاشمی
    بالی ووڈ کے معروف اداکار اور اپنی رومانوی فلموں کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے ہیرو عمران ہاشمی نے بھی قرآن مجید حفظ کرنے کی سعادت حاصل کررکھی ہے ،اداکار کے والد مسلمان ہیں جبکہ ان کی والدہ معروف ڈائریکٹر مہیش بھٹ کی بہن ہیں۔

    قادر خان
    اس فہرست میں سب سے پہلے بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار قادر خان کے بارے میں بتاتے ہیں جن کے بارے بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں کہ انہوں نے قرآن پاک حفظ کررکھا ہے۔

    سعود
    پاکستان کے فلم سٹار،میزبان اور ڈرامہ پروڈیوسر سعود قاسمی جن کا تعلق ایک مذہبی گھرانے سے ہےوہ بھی حافظ قرآن ہیں۔
    سعود نے ٹی وی ڈراموں کی اداکارہ جویریہ سے شادی کررکھی ہے جبکہ ملک کے معروف نعت خواں قار ی وحید ظفر قاسمی ان کے چچا ہیں۔

    شفقت چیمہ
    پاکستانی فلم انڈسٹری کا جانا مانا نام اورولن کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار شفقت چیمہ کوبھی اعزاز حاصل ہےکہ انہوں نے قرآن مجید حفظ کیا ہوا ہے