Baaghi TV

Author: +9251

  • حکومت نےڈینگی سےبچاوکےلیےآسٹریلین ٹیکنالوجی استعمال کرنےکا فیصلہ کرلیا

    حکومت نےڈینگی سےبچاوکےلیےآسٹریلین ٹیکنالوجی استعمال کرنےکا فیصلہ کرلیا

    ڈینگی پر قابو پانے کیلئے آسٹریلین ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے 2020 میں ڈینگی کے مزید مہلک ہونے کے خدشے کے پیش نظر اس پر قابو پانے کے لیے آسٹریلیا سے نئی ٹیکنالوجی حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ فروری 2020 سے ہی حفاظتی اقدامات شروع کیے جائیں گے تاکہ ڈینگی مچھر کا لاروا نہیں پھیل سکے۔واضح رہے کہ رواں سال 53 ہزار 805 ڈینگی کے کیسز سامنے آئے جن میں سے 95 افراد کی اموات ریکارڈ کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ماہرین کی ایک ٹیم بہت ہی جلد آسٹریلیا کادورہ کرنے والی ہے، جہاں وہ ڈینگی کے خاتمے کےلیے حکومت آسٹریلیا کی طرف سے کامیاب طریقوں کا جائزہ لیں گے

  • تھانہ رجوعہ پولیس کی بڑی کارروائی

    تھانہ رجوعہ پولیس کی بڑی کارروائی

    چنیوٹ
    تھانہ رجوعہ پولیس کی بڑی کارروائی چوری ڈکیتی راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں متعدد اضلاع کی پولیس کو مطلوب بین الصوبائی سرفراز عرف سرفو ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا گیا ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ نقدی اور وارداتوں میں چھینی گئی موٹرسائیکلیں برآمد
    ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر کی ہدایت پر چنیوٹ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متحرک تھانہ رجوعہ پولیس کی بڑی کارروائی بین الصوبائی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا گیا درجنوں مقدمات میں مطلوب 8 رکنی سرفراز عرف سرفو ڈکیت گینگ گرفتار ڈکیت گینگ کے قبضہ سے پانچ موٹرسائیکل 2 عدد پسٹل1عدد بندوق 1عدد بارہ بور ریفل سمیت لاکھوں روپے کی نقدی برآمد ملزمان میں سرفراز عرف سرفو. رمضان. حسن بلال. رستم. ظفر. اورنگزیب. اویس اور عرفان شامل ہیں سرفو ڈکیت گینگ چوری ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا گرفتار ملزمان سے اہم انکشافات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

  • چنیوٹ: پولیس جنرل پریڈ

    چنیوٹ: پولیس جنرل پریڈ

    چنیوٹ
    ڈسٹرکٹ پولیس لائن چنیوٹ میں ملازمین کے ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لیے جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا ضلع بھر سے پولیس افسران و ملازمین، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور لیڈیز اہلکاروں نے شرکت کی
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید حسنین حیدر نے جنرل پریڈ کا معائنہ کیا جہاں پولیس کے چاک و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے سلامی دی،،، اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد شبیر اور دیگر افسران بھی موجود تھے،،، اس موقع پر ڈی پی او چنیوٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل پریڈ کا مقصد پریڈ کا پولیس ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ بہتر بنانا ہے پولیس افسران اور ملازمین ٹرن آؤٹ کو مزید بہتر بنائیں اپنے فرائض دیانتداری اور خدمت خلق سمجھ کر سر انجام دیں بعدازاں ڈی پی او سید حسنین حیدر نے پولیس افسران وملازمین کی ویلفیئر کے لیے تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے یقین دہانی کروائی۔۔۔

  • سرگودھا ڈی پی او عمارہ اطہر کی منشیات کے خلاف کریک ڈاون کی واضح پالیسی کے مطابق

    سرگودھا ڈی پی او عمارہ اطہر کی منشیات کے خلاف کریک ڈاون کی واضح پالیسی کے مطابق

    سرگودھا ڈی پی او عمارہ اطہر کی منشیات کے خلاف کریک ڈاون کی واضح پالیسی کے مطابق ایس ایچ او کینٹ فضل قادر نے سب انسپکٹر اقرار عباس کے ساتھ مل کر کاروائی کرتے ہوئے تین سو لٹر شراب برآمد کرلی۔ ملزم عظیم عرف کاشی اپنے رکشہ پر پلاسٹک کے ڈرموں میں شراب فروخت کرنے لئے لے کر جا رہا تھا کہ جس کو مشکوک جان کر روک کر چیک کیا گیا تو رکشہ کی پچھلی سیٹوں پر پردہ لگا کر چھپائی گئی شراب برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ڈی پی او عمارہ اطہر نے اچھی کاروائی پر ایس ایچ او اور اس کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

  • پاکستان سے پولیوکے خاتمہ کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے،ڈاکٹرظفرمرزا

    پاکستان سے پولیوکے خاتمہ کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے،ڈاکٹرظفرمرزا

    اسلام آباد:پاکستان سے پولیوکے خاتمہ کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران ملک بھر کے 99 فیصد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف حاصل کر لیا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ رواں سال اب تک 111 پولیوکیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد مہم کی اہمیت بڑھ گئی تھی، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کے اضلاع سے ابھی اعداد و شمار آنا باقی ہیں مگر ابھی تک سامنے آنے والے اعدادوشمار کےمطابق 39.1 ملین(99 فیصد) بچوں کو حفاظتی قطرےپلائےگئے۔مہم میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 65 ہزار پولیو ورکرز نےحصہ لیا۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ کراچی،کوئٹہ،خیبر، پشین اور قلعہ عبداللہ میں پولیو مہم کل تک جاری ہے، حالیہ مہم کا آغاز وزیر اعظم نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر کیا تھا۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا اقدام پولیو کےخلاف قومی یکجہتی کی بڑی علامت ہے، تمام وزرائےاعلیٰ اور سیاسی جماعتوں نےمہم کی کامیابی میں اپنا اپنا کردار ادا کیا۔

  • پھلروان :سالم موٹروے انٹرچینج کے قریب ٹرک اور کار میں تصادم،

    پھلروان :سالم موٹروے انٹرچینج کے قریب ٹرک اور کار میں تصادم،

    پھلروان :سالم موٹروے انٹرچینج کے قریب ٹرک اور کار میں تصادم، 4 افراد زخمی 2 کی حالت تشویشناک، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا

  • مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے ویزہ پالیسی میں‌ تبدیلی کی خبریں بے بنیاد ہیں، دفتر خارجہ

    مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے ویزہ پالیسی میں‌ تبدیلی کی خبریں بے بنیاد ہیں، دفتر خارجہ

    اسلام آباد:مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے ویزہ پالیسی میں‌ تبدیلی کی خبریں بے بنیاد ہیں،اطلاعات کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے ویزہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔


    عائشہ فاروق کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہائی کمیشن حکومتی پالیسی کےمطابق ویزہ کے عمل کو جاری رکھےہوئے ہے اور تمام درخواست گزاروں کو ویزہ جاری کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حوصلوں کو پست کرنے اور اُن کی پاکستان سے محبت کو کم کرنے کے لیے بھارتی میڈیا نے بے بنیاد اور من گھڑت خبریں نشر کی تھیں جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کے حوالے سے ویزہ پالیسی تبدیل کردی۔

    واضح رہے کہ بھارت نے رواں سال پانچ اگست کو بھارت کی خصوصی حیثیت کو ختم کرتے ہوئے اسے باقاعدہ طور پر اپنا حصہ بنانے کی گھناؤنی سازش کی، کئی روز گزر جانے کے باوجود کشمیریوں نے مودی سرکار کے فیصلے کو نہ مانا جس کی وجہ سے وہاں 140 روز سے مسلسل کرفیو نافذ ہے۔

  • ترکی کو دنیا میں مثالی ملک بنایا جائے گا:ترک صدررجب طیب ایردوان

    ترکی کو دنیا میں مثالی ملک بنایا جائے گا:ترک صدررجب طیب ایردوان

    انقرہ:ترکی کو دنیا میں مثالی ملک بنایا جائے گا،اطلاعات کے مطابق صدررجب طیب ایردوان نے کہا کہ رواداری کی آب و ہوا کو نسل پرست ، امتیازی اور انتہا پسند گروہوں کے ذریعہ زہر آلود کیے جانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔صدرایردوان نے ان خیالات کا اظہار یہودیوں کے تہوارہنوکا کےموقع پر دیےجانے والے پیغام میں کیا ہے۔

    اپنے پیغام میں ، ایردوان نے کہا کہ ایک دوسرے سے مختلف مذاہب ، زبانیں، اورنسلوں ہی سےایک تہزیب کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو آزادانہ طور پر زندگی گزارنے کی کا مکمل حق حاصل ہے اور وہ اسے بڑے اہمیت دیتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ 17 سالوں میں مختلف شعبوں میں نافذ کی جانے والی اصلاحات کے ذریعے مذہب اور ضمیر کی آزادی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ایک ایک کرکے دور کیا ہے۔

    طیب اردوان نے مزید کہا کہ ہم نے کبھی عقائد ، ملبوسات ، رہن سہن کی وجہ سے کسی کو بھی معاشرے سے دور کرنے کی کو ئی کوشش نہیں کی ہے بلکہ تمام معاشرے کو ایک اکائی بنایا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے 82 ملین آبادی کے ملک میں تمام افراد کو امن، یکجہتی اور رواداری سے زندگی بسر کرنے اور کسی کو بھی رواداری کی آب و ہوا کو نسل پرست ، امتیازی اور انتہا پسند گروہوں کے ذریعہ زہر آلود کرنے کی اجازت نہیں دی ہےاور اس کے بعد ہم نے اس حساسیت کو برقرار رکھنے کا عزم رکھتے ہیں

  • بھارت مظفرنگرمیں مسلمانوں پرقیامت طاری،لوٹ مارقتل وغارت گری شروع

    بھارت مظفرنگرمیں مسلمانوں پرقیامت طاری،لوٹ مارقتل وغارت گری شروع

    نئی دہلی:بھارت مظفرنگرمیں مسلمانوں پرقیامت طاری،لوٹ مارقتل وغارت گری شروع ہوگئی ہے اوراطلاعات کے مطابق اس وقت رات کے سخت اندھیروں اوردسمبرکی ٹھنڈی راتوں میں مسلمان خوف کے مارے ادھرادھربھاگ رہے ہیں اوران کو کوئی چھڑانے والا نہیں ہے،

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق اس وقت صورت اس قدر خراب ہےکہ آر ایس ایس کے غنڈے گروہ درگروہ مسلمانوں پر اس طرح ٹوٹ رہےہیں جس طرح بھوکاشیرکسی شکارپرلپکتا ہے،مسلمان خاندان جان بچانے کی خاطر ادھر ادھر بھاگ رہے ہیں

    ذرائع کے مطابق یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس علاقے میں مسلمانوں کی جائیداداملاک کو جلایا جارہاہے،اوریہ بھی اطلاعات ہیں کہ کاروں ،بسوں اوردوسری گاڑیوں کو جلایا جارہاہے اورہرطرف غدرمچا ہوا ہے ،

    مظفر نگر سے ذرائع کا کہنا ہےکہ ایسے محسوس ہوتا ہےکہ جیسے کہ 2002 میں گجرات میں ہونے سانحات کی تاریخ دہرائی جارہی ہے،،مسلمان سخت خوف کی وجہ سے ادھر ادھر چپھنے کی کوشش کررہے ہیں‌

  • بھارت میں مسلمانوں کیخلاف اقدامات کاجائزہ لیاجارہاہے،اوآئی سی سیکرٹریٹ

    بھارت میں مسلمانوں کیخلاف اقدامات کاجائزہ لیاجارہاہے،اوآئی سی سیکرٹریٹ

    ریاض:بھارت میں مسلمانوں کیخلاف اقدامات کاجائزہ لیاجارہاہے،اوآئی سی سیکرٹریٹ نے بھارت میں اقلیتوں خصوصامسلمانوں پرہونے والے مظالم کا نوٹس لینےکا مطالبہ کیا ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں‌

     

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق پہلی مرتبہ اوآئی سی کی طرف سے اس قدر سخت فیصلے کی وجہ سے بھارت بھی پریشان دکھائی دےرہا ہے اور اسے کوئی راستہ صاف دکھائی نہیں دے رہا ،ذرائع کے مطابق اوآئی سی نے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف استعمال ہونے والے شہریت قانون کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ تنظیم اس حوالے سے حقائق کا بغورمطالعہ کررہی ہے

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق او آئی سی بھارت میں شہید کی جانے والی بابری مسجد کا معاملہ بھی بھارت سے اٹھائے گی اوراس حوالےسے اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا جائے گا یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ تنظیم بہت جلد ایک اہم اجلاس بلانے جارہی ہے جس میں بھارت کے خلاف اہم فیصلے کیے جائیں گے