Baaghi TV

Author: +9251

  • جسٹس وقار سیٹھ کی ذہنی کیٍفیت،غیراسلامی وغیرانسانی فیصلےکیخلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے

    جسٹس وقار سیٹھ کی ذہنی کیٍفیت،غیراسلامی وغیرانسانی فیصلےکیخلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے

    لاہور:جسٹس وقار سیٹھ کی ذہنی کیٍفیت،غیراسلامی وغیرانسانی فیصلےکیخلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے،اطلاعات کےمطابق وزارت قانون و انصاف نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کے فیصلے کےخلاف پشاور ہائی کورٹ کے جج چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے سے متعلق جائزہ شروع کردیا۔

    رپورٹ کے مطابق جسٹس وقار احمد سیٹھ خصوصی عدالت کے 3 رکنی بینچ کی سربراہی کررہے تھے اور انہوں نے پرویز مشرف کو 5 الزامات پر انہیں علیحدہ علیحدہ سزائے موت دینے کا حکم دیا۔ وزارت قانون اس وقت ریفرنس دائر کرنے سے متعلق تحقیقاتی کام کررہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اٹارنی جنرل فار پاکستان انور منصور خان جو سرکاری دورے پر ترکی گئے تھے وہ گزشتہ روز واپس آئے اور وہ ریفرنس کی تیاری سے متعلق معلومات دیں گےذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر ریفرنس کی تیاری کی نگرانی کررہے ہیں۔

    خیال رہے کہ 17 دسمبر کو خصوصی عدالت نے مختصر فیصلے میں 2 ایک کی اکثریت سے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت سنائی تھی اور بعدازاں 19 دسمبر کو اس کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا تھا۔

  • آج کی رات کی سال کی دوسری راتوں پرفوقیت کی وجہ سامنے آگئی

    آج کی رات کی سال کی دوسری راتوں پرفوقیت کی وجہ سامنے آگئی

    لاہور:آج کی رات کاسال کی دوسری راتوں پرفوقیت کی وجہ سامنے آگئی آج سال کی طویل ترین رات،مختصرترین دن،اطلاعات کے مطابق موسموں کے ہیرپھیرکا بھی آج ایک اہم دن ہے

    آج سال کی طویل ترین رات ہو گی جبکہ مختصر ترین دن ہوگا۔ ﺁﺝ 22 ﺩﺳﻤﺒﺮ ﺑﺮﻭﺯ ﺍﺗﻮﺍﺭ ﺭﻭﺍﮞ ﺳﺎﻝ ﮐﺎ ﺳﺐ ﺳﮯ ﭼﮭﻮﭨﺎ ﺩﻥ ﺍﻭﺭ ﻃﻮﯾﻞ ﺗﺮﯾﻦ ﺭﺍﺕ ﮨﻮﮔﯽ ۔ ﺳﻮﺭﺝ ﺻﺒﺢ 6 ﺑﺠﮑﺮ 59 ﻣﻨﭧ ﭘﺮ ﻃﻠﻮﻉ ﮨﻮا.ﺟﺒﮑﮧ 5 ﺑﺠﮑﺮ 10 ﻣﻨﭧ ﭘﺮ ﻏﺮﻭﺏ ﮨﻮﮔﺎ

    ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﺩﻥ 10 ﮔﮭﻨﭩﮯ ﺍﻭﺭ ﺭﺍﺕ 14 ﮔﮭﻨﭩﮯ ﮐﯽ ﮨﻮﮔﯽ 23 ﺩﺳﻤﺒﺮ ﺳﮯ ﺩﻥ ﮐﺎ ﺩﻭﺭﺍﻧﯿﮧ ﺑﮍﮬﻨﺎ ﺍﻭﺭ ﺭﺍﺕ ﮐﺎ ﺩﻭﺭﺍﻧﯿﮧ ﮐﻢ ﮨﻮﻧﮯ ﻟﮕﮯ ﮔﺎ ۔ 22,21 ﻣﺎﺭﭺ ﮐﻮ ﺩﻥ ﺍﻭﺭ ﺭﺍﺕ ﮐﺎ ﺩﻭﺭﺍﻧﯿﮧ ﺑﺮﺍﺑﺮ ﮨﻮﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ

  • ہٹ دھرم بھارت مہاتیر محمد کی تنقید کو اندرونی مداخلت سے تعبیر کرنے لگا

    ہٹ دھرم بھارت مہاتیر محمد کی تنقید کو اندرونی مداخلت سے تعبیر کرنے لگا

    ہٹ دھرم بھارت مہاتیر محمد کی تنقید کو اندرونی مداخلت سے تعبیر کرنے لگا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ہٹ دھرمی ادھر بھی مہاتیر محمد کو اندرون معاملات میں مداخلت کرنے سے باز رہنے کا کہہ دیا.شہریت کے متنازع قانون پر بھارت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کی تنقید کو اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دے دیا۔

    واضح رہے کہ ملائشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے چار روزہ کوالالمپور کانفرنس کے آخری روز بھارت کے شہریت کے متنازع قانون کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    ملائیشین وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ بھارت خود کو سیکولر ملک کہتا ہے لیکن وہ مسلمانوں کی شہریت چھیننے کا اقدام کر رہا ہے
    واضح‌رہےکہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ بھارت سیکولر ملک ہونے کا دعویٰ کرتا ہے لیکن وہ مسلمانوں کو شہریت سے محروم کر رہا ہے۔

    ملائیشیا میں چار روزہ کوالالمپور کانفرنس کے لیے اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے تمام 57 رکن ممالک کو دعوت نامے جاری کیے گئے تھے جن میں سے 20 ممالک کے رہنماؤں اور وفود نے کانفرنس میں شرکت کی۔کانفرنس میں شریک نہ ہونے والے ممالک میں پاکستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بھی شامل ہیں.

  • گوجرانوالہ میں پانچ بڑے منصوبوں کی منظوری

    گوجرانوالہ میں پانچ بڑے منصوبوں کی منظوری

    گوجرانوالہ کی 7 مرکزی شاہراہوں کو ماڈل بنانے اور دیگر 5 کی تعمیرومرمت کے لیے منظوری دیدی گئی،منصوبوں پر 20 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
    ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ کوارڈینشن کمیٹی اور لوکل گورنمنٹ پلاننگ بورڈ کا اجلاس۔
    جن شاہراہوں کو ماڈل قرار دیا گیا ہے ان میں (جی ٹی روڈ،سول ہسپتال روڑ،ہملٹن روڑ،شمسی روڑ،قائد اعظم ڈویثزنل پبلک سکول سروس روڑ،گل روڑ،کچہری روڑ،اصغر علی روڑ،حافظ آباد روڑ)و دیگر شامل ہیں انہیں آر سی سی اور کارپٹڈ روڑ بنایا جائے گا۔

    ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل اشرف نے کہا کہ شاہراہوں میں ناقص مٹریل کا استعمال کرنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی لہذا ان منصوبوں کو شروع کرنے کیلیے فوری طور پر ٹینڈرنگ کا پراسیس مکمل کیا جائے۔اس موقع پر ایم پی اے شاہین رضا نے گوجرانوالہ کی بگڑی ہوئی صورتحال کی بہتر پلاننگ کرنے پر ڈپٹی کمشنر کی کارکردگی کو بے حد سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ شہر کی بہتری کے منصوبے جاری رکھیں گے اس موقع پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز،سی او میٹرو پولیٹن کارپوریشن،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور دیگر شریک تھے۔
    اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر محمد غیاث نے اجلاس میں بتایا کہ ماڈل شاہرائوں کی تعمیر و مرمت پر 20 کروڑ روپے لاگت آئے گی جس کی ادائیگی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کرے گی۔شاہراہوں کی منصوبہ بندی کرنے کے لئیے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے میونسپل آفیسر محمد مسلم کو زمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

  • اشرف غنی صدرمنتخب،الیکشن کمیشن،ہم دھاندلی اورخودساختہ رزلٹ کونہیں مانتےمخالفین

    اشرف غنی صدرمنتخب،الیکشن کمیشن،ہم دھاندلی اورخودساختہ رزلٹ کونہیں مانتےمخالفین

    کابل:اشرف غنی صدرمنتخب،الیکشن کمیشن،ہم دھاندلی اورخودساختہ رزلٹ کونہیں مانتےمخالفین کا اعلان،اطلاعات کے مطابق افغان صدارتی الیکشن: انتدائی نتائج کے مطابق غنی دوبارہ منتخب کر لیے گئے

    مستحق اورنادارافراد کوہرمہینے راشن دیا جائے، وزیر اعظم عمران خان کا حکم

    کابل سے باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق افغانستان میں اٹھائیس ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کے بعد ابتدائی نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے آج اتوار کے روز اعلان کیا کہ موجودہ صدر اشرف غنی کو پچاس اعشاریہ چھ فیصد ووٹ ملے اور عوام نے انہیں دوبارہ صدر منتخب کر لیا ہے۔

    امریکہ میں خوفناک آتشزدگی، 6 افراد ہلاک، 13 زخمی

    الیکشن کمیشن نے تاہم یہ بھی کہا کہ یہ حتمی سرکاری نتائج نہیں ہیں اور اشرف غنی کے انتخابی مخالفین اگر چاہیں، تو وہ ان ابتدائی نتائج کو چیلنج کر سکتے ہیں۔دوسری طرف صدارتی امیدوارعبداللہ عبداللہ سمیت دیگرامیدواروں نے ان نتائج کوتسلیم کرنے سے انکارکردیا ہے اورکہاہے کہ یہ دھاندلی زدہ اورخودساختہ نتائج ہیں

    پرویزمشرف کےخلاف گھٹیاترین عدالتی زبان اورفیصلےکی مذمت،کل پھراحتجاج ہوگا،خالدمقبول…

  • ایرانی صدر نے بڑے معاہدے سے علیحدگی کی دھمکی دے دی

    ایرانی صدر نے بڑے معاہدے سے علیحدگی کی دھمکی دے دی

    ایرانی صدر نے بڑے معاہدے سے علیحدگی کی دھمکی دے دی

    باغی ٹی وی رپورٹ : ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اگر عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے میں ایران کے مفادات حاصل نہ ہوئے تو ایران اس معاہدے سے الگ ہونے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔

    اپنے دورہ جاپان کے دوران جاپانی وزیراعظم شنزو آبے سے ٹوکیو میں ملاقات میں حسن روحانی کا کہنا تھا کہ کہ ایرانی مشکل کے ساتھ مذاکرات میں داخل ہو رہے ہیں لیکن اگر کسی حتمی نتیجے تک پہنچنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو ایران اس کی پابندی کرے گا۔ اگر ایران کو اس کےمفادات نہیں مل پاتے تو تہران اس معاہدے سے الگ ہوسکتا ہے۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ ایران نے جوہری معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کردی ہیں۔ معاہدے سے امریکا کی دست برداری کے بعد بھی ایران صبر کا مظاہرہ کررہا ہے۔

    روحانی نے متنبہ کیا کہ اگر جوہری معاہدے کے دائرہ کار میں ایران کے مفادات پورے نہیں ہوئے تو یہ فطری بات ہے کہ ہم اسے برقرارنہیں رکھ سکیں گے۔ایرانی صدر نے کہا کہ ہمارا صبر قائم نہیں رہے گا ، کیونکہ معاہدے پر پابندی کا کوئی فائدہ نہ ہوا تو ہمارا اگلا فیصلہ ان ذمہ داریوں کو ختم کرنے کا ہوسکتا ہے۔

  • امریکہ نےیورپ کےلیے روسی گیس پائپ لائن پرپابندیاں عائد کردیں،روس جواب دینےکےلیےتیار

    امریکہ نےیورپ کےلیے روسی گیس پائپ لائن پرپابندیاں عائد کردیں،روس جواب دینےکےلیےتیار

    واشنگٹن:امریکہ نےیورپ کےلیے روسی گیس پائپ لائن پرپابندیاں عائد کردیں،روس جواب دینےکےلیےتیار،اطلاعات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’نارڈ اسٹریم ٹو‘ نامی زیر تعمیر گیس پائپ لائن میں شامل تعمیراتی کمپنیوں پرپابندیاں عائد کرنےکےقانون پردستخط کردیے ہیں۔

    دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہنے والوں کے لیے خبر!بھارت میں مظاہرین کی جائیدادیں ضبط…

    اس پائپ لائن کی تکمیل کے بعد اس کے ذریعے روس سے یورپ کو قدرتی گیس فراہم کی جانا ہے۔ گیس کی فراہمی کا یہ منصوبہ 738 بلین ڈالر کی لاگت سے مکمل کیا جا رہا ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ امریکہ روس کے لیے یوکرائن میں بھی روس کےلیےمشکلات پیداکرکےروس کوکمزورکرنا چاہتا ہے

    شاہ فیصل بن عبدالعزیزکے اعزازمیں برطانیہ میں نمائش کا انعقاد،عالمی شخصیات کی شرکت

    روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے جوابی اقدام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ان پابندیوں سے امریکا اور جرمنی کے تعلقات میں کھچاؤ پیدا ہونے کا قوی امکان ہے۔ادھرروس صدرنے بہت جلد امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کےلیے اتحادیوں سے مشاورت شروع کردی ہے

    مستحق اورنادارافراد کوہرمہینے راشن دیا جائے، وزیر اعظم عمران خان کا حکم

  • مراد سعید سیاسی حریف کو جعلی ارسطو کہہ کر پھر برسے اور خوب برسے

    مراد سعید سیاسی حریف کو جعلی ارسطو کہہ کر پھر برسے اور خوب برسے

    مراد سعید سیاسی حریف کو جعلی ارسطو کہہ کر پھر برسے اور خوب برسے

    باغی ٹی وی :وفاقی وزیر مراد سعید ایک بار پھر نون لیگ پر خوب برسے ہیں. ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کے جواب میں انہون نے کہا کہ کرپٹ لیگ کے ترجمان جھوٹے بیانات سے نوکری بچانے میں مصروف ہیں،ن لیگ کا نیشنل ایکشن پلان تو ”ڈان لیکس“ جیسی سازشوں پر مشتمل تھا.

    انہوں نے کہا کہ ملک میں قیام امن کا سہرا پاکستان کی بہادر افواج اور پولیس کے سر ہے..آج سی پیک کا راگ الاپنے والوں نے ہر قومی منصوبے کو میگا کرپشن کی نظر کیا،جعلی ارسطو کہتے ہیں نوازشریف پر ملکی خزانہ لوٹنے کا کوئی کیس نہیں.معیشت کی بحالی کا دعویٰ کرنے والوں نے ملک کو 31 ہزار ارب کا مقروض کر دیا،

  • پاکستان کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم لڑکھڑانے لگی

    پاکستان کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم لڑکھڑانے لگی

    پاکستان کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم لڑکھڑانے لگی

    باغی ٹی وی : شان مسعود اور عابد علی کے بعد اظہر علی اور بابر اعظم نے بھی سری لنکا کے خلاف سنچریاں اسکور کر دیں اور پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 476 رنز کا ہدف دیا ہے۔جبکہ سری لنکن ٹیم تعاقب میں اپنی آدھی وکٹیں صرف 100 کے سکور پر گنوا بیٹھی ہے

    کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کھانے کے وقفے پر 555 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی۔قومی ٹیم نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو اظہر علی 57 اور بابراعظم 22 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

    دونوں کھلاڑیوں نے تیز رفتاری سے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور اپنی سنچریاں اسکور کیں۔
    اس سے قبل تیسرے روز کے اختتام پر میزبان ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 395 رنز بنائے تھے، عابد علی نے 174 اور شان مسعود نے 135 رنز بنائے۔

    پاکستانی اوپنر عابد علی نے ایک اور سنچری اسکور کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا، وہ دو ٹیسٹ میچز میں دو مسلسل سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی اور مجموعی طور پر دنیا کے 9ویں بلے باز بن گئے ہیں۔

    اس سے قبل سابق پاکستانی اوپنر یاسر حمید نے اپنے پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں سکور کی تھیں جبکہ وجاہت اللہ واسطی نے اپنے دوسرے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریا ں بنائی تھیں۔

    کھیل کے اختتام پر اظہر علی 57 اور بابر اعظم 22 رنز پر کھیل رہے ہیں، سری لنکا کی جانب سے کمارا نے دونوں وکٹیں حاصل کیں۔

  • دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہنے والوں کے لیے خبر!بھارت میں مظاہرین کی جائیدادیں ضبط ہونے لگیں

    دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہنے والوں کے لیے خبر!بھارت میں مظاہرین کی جائیدادیں ضبط ہونے لگیں

    نئی دہلی :دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہنے والوں کے لیے خبر!بھارت میں مظاہرین کی جائیدادیں ضبط ہونے لگیں،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں متنازع شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے ان کی جائیدادیں ضبط کرنا شروی کردی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق مظفرآباد میں متنازع قانون کے خلاف احتجاج کرنے والوں کی 50 دکانیں سیل کردی گئیں جب کہ گورکھ پور میں پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والوں کی سوشل میڈیا پر نشاندہی کرنے پرانعام کا اعلان کیا ہے جب کہ مظاہرین کی تصویریں دیواروں پر چسپاں کرنا شروع کردی ہیں۔دوسری جانب ریاست میں کے لیے 25 اضلاع میں پیر تک انٹرنیٹ سروس پرپابندی عائد کردی ہے۔

    ریاستی وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے دو روز قبل خبردار کیا تھا کہ جائیداد کو نقصان پہنچانے والے احتجاجی مظاہرین کی جائیدادیں ضبط کرلی جائیں گی۔اس دوران اترپردیش میں ہونے والے احتجاج کے دوران پیرتک تقریباً 18 افراد کے مارے جانے کی اطلاعات تھیں۔ احتجاجی مظاہروں میں اب تک 21 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 1500 سے زائد افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔