Baaghi TV

Author: +9251

  • حریت رہنما غلام محمد بٹ کو بھارتی پولیس اورایجنسیوں نے دوران حراست شہید کردیا

    حریت رہنما غلام محمد بٹ کو بھارتی پولیس اورایجنسیوں نے دوران حراست شہید کردیا

    اسلام آباد:’حریت رہنما غلام محمد بٹ کو بھارتی پولیس اور ایجنسیوں نے دوران حراست شہید کردیا۔مقبوضہ کشمیر سے ذرائع کے مطابق کشمیری رہنما حریت قائدغلام محمد بٹ ک بھارت کے آلہ آباد جیل میں دوران حراست شہید کردے گیا ہے،

    باغی ٹی وی کے مطابق ان کی خبرکی تصدیق کشمیری رہنماعبدالحمید لون رہنما حریت کانفرنس نے کی ہے ،عبالحمید لون نے حریت رہنما غلام محمد بٹ کوجس طرح تشدد کرکےشہید کیا وہ ظلم و تشدد قابل بیان نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ غلام محمد بٹ کی شہادت پربھارت کے بیہمانہ ظلم کی شدید مذمت کرتے ہیں

    پندرہ ہزارسے زائد کشمیری بھارت کے مختلف جیلوں میں نظر بند ہیں اور ان کو دوران حراست تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔عبدالحمید لون حریت کانفرنس رہنما نے کہا ہے کہ حقوق البشر کی عالمی تنظیمیں غلام محمد بٹ کی شہادت کی تحقیقات کریں ۔

    عبدالحمید لون حریت کانفرنس رہنمانے کہا ہے کہ 1989 سے لیکر آج تک بھارتی فوج اور بھارت کی خفیہ ایجنسیوں نے حراست کے دوران تشدد سے ہزاروں کی تعداد میں کشمیری نوجوانوں اور حریت رہنماوں کو شہید کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی ادارے کشمیری عوام کے دوران حراست لاپتہ اور قتل کے واقعات کی تحقیقات کرے ۔

  • سفارتی کوششیں رنگ لےآئیں امریکہ نےپاکستان کیلئےفوجی ٹریننگ دوبارہ سےشروع کرنےکااعلان کردیا

    سفارتی کوششیں رنگ لےآئیں امریکہ نےپاکستان کیلئےفوجی ٹریننگ دوبارہ سےشروع کرنےکااعلان کردیا

    واشنگٹن:سفارتی کوششیں رنگ لےآئیں امریکہ نےپاکستان کیلئےفوجی ٹریننگ دوبارہ سےشروع کرنےکااعلان کردیا،واشنگٹن سےاطلاعات کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کے لیے قریباً دو سال بعد اپنا ملٹری ٹریننگ اور تعلیمی پروگرام بحال کر دیا ہے۔

    ذرائع کےمطابق یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کےساتھ اس سال ہونے والی ملاقات اورامریکہ اورپاکستان کےدہائیوں پرمشتمل دیرینہ تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

    اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے زیر انتظام چلنے والا بین الاقوامی ملٹری ایجوکیشن اور ٹریننگ پروگرام (آئی ایم ای ٹی) پروگرام پاکستان کے لیے تقریبا 2 بلین ڈالر امریکی سیکیورٹی امداد کا ایک چھوٹا سا حصہ تھا۔

    جنوری 2018 میں پاکستان کے لیے امریکی سیکیورٹی امداد معطل کر دی گئی تھی۔ امداد معطل کیے جانے کی وجہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پاکستان پر جنگجوؤں کے خلاف اقدامات اٹھانے کے لیے دباؤ ڈالنا تھا۔

  • ترکی2022 سےہرسال ایک آبدوزتیارکیا کرےگا:طیب ایردوان نےفوجی قوت بڑھانےکا اعلان کردیا

    ترکی2022 سےہرسال ایک آبدوزتیارکیا کرےگا:طیب ایردوان نےفوجی قوت بڑھانےکا اعلان کردیا

    انقرہ:ترکی2022 سےہرسال ایک آبدوزتیارکیا کرےگا: صدرایردوان نےفوجی قوت بڑھانے کا اعلان کردیا،اطلاعات کےمطابق ترک صدررجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی توترکی لیبیا کی فوجی ضروریات اورامداد میں اضافہ کرسکتا ہے۔

    انہوں نے ان خیالات کا اظہارکوجہ ایلی میں گیولجیک شپ یارڈ کمان گاہ میں پہلی قومی آبدوز پیری ریس کوسمندرمیں اترانےاور5 ویں جہازسید الرئیس کی پہلی ویلڈنگ تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کیا۔

    اسرائیلی جلاد قیدیوں کواذیتیں دینے کےجرائم پرپردہ ڈالنےکے لیے نئے نئے ڈرامے

    ترک صدرنےاپنےخطاب میں مشرقی بحیرہ روم میں ترکی کی طرف سےاپنائی جانے والی پالیسی کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ یونان اوراس کی حمایتی ممالک ترکی کو سمنر میں ایک قدم بھی آگے بڑھتے ہوئے دیکھنا نہیں چاہتے تھے ۔ انہوں نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی تمام راہیں مسدود کرکے رکھ دی تھیں۔

    یمن پر سعودی اتحاد کے حملوں میں 43 ہزار شہری شہید و زخمی

    صدرایردوان نے کہا کہ بحیرہ ایجین اور بحیرہ روم کے تمام ساحلی ممالک ان دونوں سمندروں کےمالک ہیں اور انہیں تمام سمندری حقوق حاصل ہیں۔ہم بز کسی کی سرزمین پر قبضہ کرنے یا حق و حقوق کوغصب کرنےکا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کو ترکی کو ایک خطے یا ایک خاص علاقے تک محدود کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

    جنرل پرویزمشرف کےدشمن ملک کےدشمن، ہمیں سب سےپہلے پاکستان عزیزہے،چوہدری شجاعت حسین

    انہوں نےسب میرین کے بارے میں کہا کہ 2022 سے ہر سال ایک سب میرین خدمت تیار کرکے خدمت کے لیے پیش کی جائے گی اور سن 2027ہماری تمام چھ آبدوزیں ہماری بحریہ کے لیے خدمات فراہم کرنا شروع کردیں گی۔

  • خون سفید ہوگئے!جائیداد کا تنازع، سنگ دل بیٹےکے ہاتھوں باپ قتل

    خون سفید ہوگئے!جائیداد کا تنازع، سنگ دل بیٹےکے ہاتھوں باپ قتل

    بہاول:خون سفید ہوگئے!جائیداد کا تنازع،سنگ دل بیٹےکےہاتھوں باپ قتل،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے ضلع سرگودھا میں بیٹے نے جائیداد کے تنازع پر دوست کے ساتھ مل کر باپ کو قتل کر دیا۔

    بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ سیریزکھیلنے سے انکارکردیا

    پولیس حکام کے مطابق ضلع سرگودھا میں واقع تحصیل بہاول میں بیٹے کے ہاتھوں باپ کے قتل کا واقعہ اتوار کے روز پیش آیا۔مقتول اور بیٹے کی جائیداد کے تنازع پر بات چیت شروع ہوئی جو تنازع میں تبدیل ہوگئی جس کے بعد بیٹے نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر باپ کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔

    یمن پر سعودی اتحاد کے حملوں میں 43 ہزار شہری شہید و زخمی

    مقتول کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیےہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ بیٹا اوراُس کا دوست پولیس کےآنےسے قبل ہی جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق ملزم کی شناخت ظفر کے نام سے ہوئی جبکہ اُس کے مقتول کی شناخت غلام مصطفیٰ کے نام سے ہوئی۔

    اسرائیلی جلاد قیدیوں کواذیتیں دینے کےجرائم پرپردہ ڈالنےکے لیے نئے نئے ڈرامے

    یاد رہے کہ رواں سال نومبر کی تین تاریخ کو کراچی کے علاقے قائد آباد میں ایک شخص نے وائی فائی پاس ورڈ کے معاملے پر فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو قتل کردیا تھا جس کے بعد پولیس نے قاتل کو گرفتار کیا۔

  • بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ سیریزکھیلنے سے انکارکردیا

    بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ سیریزکھیلنے سے انکارکردیا

    ڈھاکہ:بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے سے انکارکردیا ،اس سے پہلے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہارکردیا تھا .لکین تازہ فیصلےسے پاکستان کو مایوسی ہوئی ہے

    اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش نے پاکستان کے ساتھ ٹی 20 سیریزکھیلنے کے لیے رضامندی ظاہرکردی ہے.پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹووسیم خان نے بدھ کے روز بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو ایک خط لکھا جس میں پوچھا گیا تھا کہ بنگلہ دیش پاکستان میں نہ کھیلنے کی وجوہات بیان کرے

    وسیم خان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش نے تو جنوری فروری میں پاکستان ٹیسٹ کھیلنےکےلیے رضا مندی ظاہر کی تھی ،وسیم خان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان نہ آنے کی ٹھوس وجوہات بیان کرے

    انہوں نے کہا کہ 10سال بعدٹیسٹ کرکٹ پاکستان میں واپس آئی ہے،سری لنکن ٹیم نے پاکستان آکراس کا دوبارہ آغازکرکے یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہےاورکھیل کے لیے موزوں ترین بھی ہے

  • یمن پر سعودی اتحاد کے حملوں میں 43 ہزار شہری شہید و زخمی

    یمن پر سعودی اتحاد کے حملوں میں 43 ہزار شہری شہید و زخمی

    یمن کی قومی نجات حکومت کی وزارت انسانی حقوق نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں عظیم اور بڑے پیمانے پر ہونے والے نقصانات کی تفصیل جاری کی ہے

    رپورٹ کے مطابق یمن کی قومی نجات حکومت کی وزارت انسانی حقوق نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ اور جارحیت میں بڑے پیمانے پر ہونے والے نقصانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی اتحاد یمن کے 43 ہزار345 شہریوں کے شہید اور زخمی ہونے کا ذمہ دارہے۔

    یمن کی وزارت انسانی حقوق نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کے 1700 دنوں میں ہونے والے وسیع پیمانے پر نقصانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ اور شہری آبادی پر بمباری کے نتیجے میں 80 ہزار بچے نفسیاتی بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

    یمن کی وزارت انسانی حقوق کے مطابق 24 ملین افراد کو فوری طور پر غذائی اور طبی امداد کی ضرورت ہے ۔ سعودی عرب کے محاصرے کی وجہ سے غذائی اور طبی اشیاء کی درآمد بند ہوگئی ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے کی جانب سے محدود پیمانے پر امداد ناکافی ہے۔

  • اسرائیلی جلاد قیدیوں کواذیتیں دینے کےجرائم پرپردہ ڈالنےکے لیے نئے نئے ڈرامے

    اسرائیلی جلاد قیدیوں کواذیتیں دینے کےجرائم پرپردہ ڈالنےکے لیے نئے نئے ڈرامے

    رام اللہ :فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم نے اسرائیلی عقوبت خانوں میں سفاک صہیونی جلادوں کے ہاتھوں قیدیوں پر ہولناک تشدد اورانہیں اذیتیں دینے کے جرائم پر کڑی تنقید کی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم "ضمیر فائونڈیشن برائے حقوق اسیران’ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی داخلی انٹیلی جنس ادارے’شاباک’ کے جلاد حراستی مراکز میں فلسطینی قیدیوں پر تشدد کے بدترین حربے استعمال کرتے ہیں۔

    صہیونی انٹیلی جنس ادارے اپنے جرائم اور قیدیوں پر تشدد کے بارے میں من گھڑت کہانیاں بیان کرتے ہیں۔ قیدیوں کی عدالت میں پیشی کے موقع پران کے خاندان ، وکیل یا کسی دوسرے قریبی عزیز کو عدالت میں پیشی کی اجازت نہیں دی جاتی۔ اس کی تازہ مثال کامل البرغوثی کی لی جاسکتی ہے جس کی عدالت میں پیشی کے موقع پراس کے اہل خانہ اوروکیل کو عدالت میں حاضری کی اجازت نہیں دی گئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسیر سامر عربید کو رام اللہ میں حراست میں لیے جانے کے بعد ہولناک تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجےاس کی حالت تشویشناک ہوگئی اور اسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ ‘شاباک’ کی طرف سے قیدیوں پر تشدد کے حوالے سے سنگین جرائم کے ارتکاب اور جرائم کو چھپایا جا رہا ہے۔

  • اسرائیل کی حمایت سےدستبردارنہیں ہوسکتے،امریکہ کافلسطینیوں پرمظالم کےباوجوداعلان

    اسرائیل کی حمایت سےدستبردارنہیں ہوسکتے،امریکہ کافلسطینیوں پرمظالم کےباوجوداعلان

    واشنگٹن:اسرائیل کی حمایت سےدستبردارنہیں ہوسکتے،امریکہ کافلسطینیوں پرمظالم کےباوجوداعلان،اطلاعات کے مطابق امریکہ کی طرف سے قابض صہیونی اور نسل پرست ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کی اندھی حمایت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

    واشنگٹن سے ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کی تحقیقات کے حوالے سے عالمی فوج داری عدالت کے اعلان کی مخالفت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت کا اسرائیلی جنگی جرائم کے واقعات کی تحقیقات کے کیسز کھولنا ناقابل قبول ہے۔ اس حوالے سے امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔

    خیال رہے کہ عالم فوج داری عدالت کی طرف سے دو روز قبل ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے جرائم کی تحقیقات کی تیاری کررہی ہے۔مائیک پومپیو نے اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو عالمی عدالت کے اس فیصلے پر سخت تشویش ہے۔

    مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ہم عالمی فوج داری عدالت کے اس اعلان کو مسترد کرتے ہیں۔ اسرائیل کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے کے لیے یہ بھی ایک غیرمنصفانہ طریقہ ہے کہ تل ابیب کے خلاف مقدمات قائم کیے جائیں اور اسرائیل کو جنگی جرائم کے مقدمات میں گھیسٹا جائے۔

  • سرگودھا عوامی بھٹہ مزدور یونین پنجاب کی مزدوروں کے حق کےلیۓ حکومت سے اپیل

    سرگودھا عوامی بھٹہ مزدور یونین پنجاب کی مزدوروں کے حق کےلیۓ حکومت سے اپیل

    سرگودھا (ادریس نواز سے) عوامی بھٹہ مزدور یونین پنجاب (رجسٹرڈ) کی مزدورں کے حق کےلیۓ اعلٰی افسران اور صوباٸ وزیر لیبر منسٹر عنصر مجید نیازی اور حکومت سے اپیل۔
    تفصیلات کے مطابق:
    عوامی بھٹہ مزدور یونین پنجاب (رجسٹرڈ) کے صدر محمد حسین وٹو نے کہا کہ ہماری یونین کافی عرصہ سے مزدوروں کے حق کےلیۓ کام کر رہی ھے۔ اور ہماری کوشش ھے کہ ہر مزدور کو اسکی محنت کی اجرت ملنی چاہیۓ۔ لیکن اسکے باوجود بھی مزدوروں کو انکی اجرت جو پنجاب گورنمنٹ نے مقرر کی ھے وہ نہیں دی جاتی۔ اسکے علاوہ عوامی بھٹہ مزدور یونین پنجاب کے صدر محمد حسین وٹو نے کہا کہ ہماری اعلٰی افسران اور صوباٸ وزیر لیبر منسٹر عنصر مجید نیازی اور پنجاب حکومت سے اپیل ھے کہ جو اجرت پنجاب گورنمنٹ نے تہہ کی ھے اسکے مطابق مزدوروں کو اجرت دلوانے میں اہم کردار ادا کریں۔ اور پنجاب گورنمنٹ کے مقرر کردہ ریٹ فی ہزار کچی اینٹ 1295 روپے، سپیشل اینٹ 1530 روپے، نقاسی والا 327 روپے، گدھے والا 421 روپے اور ماہانہ مزدور 17500 روپے پر عمل درآمد کروانے میں بھی اہم کردار ادا کریں۔ تاکہ کوٸ بھی مزدور اپنی محنت کی حقیقی اجرت سے محروم نہ رہ سکے۔

  • جنرل پرویزمشرف کےدشمن ملک کےدشمن، ہمیں سب سےپہلے پاکستان عزیزہے،چوہدری شجاعت حسین

    جنرل پرویزمشرف کےدشمن ملک کےدشمن، ہمیں سب سےپہلے پاکستان عزیزہے،چوہدری شجاعت حسین

    گجرات: جنرل پرویزمشرف کےدشمن ملک کےدشمن، ہمیں سب سےپہلے پاکستان عزیزہے،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ملک کو داخلی طور پر انتشار کا شکار کرنے کی کوشش کا راستہ روکیں گے۔

    مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے مسلم لیگ ق پنجاب کے سینئر نائب صدر سلیم بریار کی ملاقات ہوئی جس میں پارٹی امور اور قومی سیاسی معاملات پر بات چیت کی گئی۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مسلم لیگ ق کو سب سے پہلے پاکستان کا مفاد عزیز ہے، ملک کو داخلی طور پر انتشار کا شکار کرنے کی کوشش کا راستہ روکیں گے۔

    مسلم لیگ ق کے سربراہ نے کہا کہ سیاسی جماعتیں عوامی مسائل پر ذمے دارانہ کردار ادا کریں، ق لیگ مسائل کے حل کے لیے حکومتی اقدامات کی حمایت کر رہی ہے۔وہ جوجنرل پرویزمشرف پرتنقید کررہے ہیں وہ ملک دشمن ہیں ،انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام کے لیے داخلی استحکام بہت ضروری ہے، سیاسی جماعتیں عوامی مسائل کے حل کو اپنا نمبر ون ایجنڈا بنائیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف کو سزا سے سرحد پرتعینات ہر سپاہی کو دکھ ہوا، ہمیں فوج کے ہر سپاہی کے جذبات کا بھی احساس ہونا چاہیے۔