Baaghi TV

Author: +9251

  • داعش ارکان اور ان کے اہل خانہ کی بہت بڑی تعداد افغانستان سے گرفتار

    داعش ارکان اور ان کے اہل خانہ کی بہت بڑی تعداد افغانستان سے گرفتار

    داعش کی بہت بڑی تعداد افغانستان سے گرفتار

    باغی ٹی وی رپورٹ :افغان حکومت نے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ اس نے گذشتہ چھ ماہ کے دوران ملک کے مشرقی علاقوں میں ‘داعش’ کے 700 شدت پسندوں اور ان کے اہل خانہ کو حراست میں لیا ہے۔

    افغان سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ ‘انٹیلی جنس’ نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے افراد میں کم از کم 75 خواتین اور 159 بچے شامل ہیں۔ان میں زیادہ تر غیر ملکی ہیں۔ گرفتارعسکریت پسندوں میں 277 غیر ملکی ہیں۔

    ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں افغانستان کے لیے امریکا کے امن مندوب زلمے خلیل زاد نے رواں ماہ کے شروع میں لکھا تھا کہ مشرقی افغانستان میں ‘داعش’ کو امریکی ، افغان فورسز اور طالبان نے کارروائیوں میں کمزور کردیا ہے۔

    گذشتہ ہفتے امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سال کے اختتام سے قبل افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا اعلان کر سکتے ہیں۔ امریکی فوج کا انخلاء آئندہ سال کے آغاز سے ہوسکتا ہے۔

  • شاہ فیصل بن عبدالعزیزکے اعزازمیں برطانیہ میں نمائش کا انعقاد،عالمی شخصیات کی شرکت

    شاہ فیصل بن عبدالعزیزکے اعزازمیں برطانیہ میں نمائش کا انعقاد،عالمی شخصیات کی شرکت

    لندن: شاہ فیصل بن عبدالعزیزکے اعزازمیں برطانیہ میں نمائش کا انعقاد،اطلاعات کے مطابق برطانوی دارالحکومت میں سعودی عرب کے عظیم بادشاہ شاہ فیصل بن عبدالعزیز کے دورہ تاریخی دورہ یورپ کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر نمائش کا انعقاد ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل سینٹربرائے ریسرچ اینڈ اسلامک اسٹڈیزکے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ تُرکی الفیصل نے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں نیش روم میں شاہ فیصل بن عبد العزیزکےتاریخی دورہ یورپ کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پرالفیصل نمائش کا افتتاح کیا ہے۔

    شاہ فیصل مرحوم نے یورپی ممالک کے اس پہلے دورے کے دوران پہلی جنگ عظیم کے خاتمے کے حوالے سے طے پانے والے معاہدہ فرسائے پر دستخط کیے تھے۔ افتتاحی تقریب میں شہزادہ ترکی الفیصل، برطانیہ میں سعودی عرب کے سفیر شہادہ خالد بن بندربن سلطان بن عبد العزیز، متعدد وزراء، سفارتکار، کاروباری شخصیات، میڈیا کے نمائندوں، عوامی شخصیات، دانشور، محققین اور طلباء نے شرکت کی۔

    شہزادہ ترکی الفیصل نے دونوں حکومتوں اور دونوں ملکوں کے عوام کے مابین تاریخی ، سیاسی ، سفارتی ، ثقافتی اور معاشی دوستی کی قدروں کے فروغ کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے شاہ فیصل نمائش دونوں ملکوں کے گہرے دوستانہ تعلقات کی زندہ مثال قرار دیا۔

  • مستحق اورنادارافراد کوہرمہینے راشن دیا جائے، وزیر اعظم عمران خان کا حکم

    مستحق اورنادارافراد کوہرمہینے راشن دیا جائے، وزیر اعظم عمران خان کا حکم

    اسلام آباد:مستحق اورنادارافراد کوہرمہینے راشن دیا جائے،اطلاعات ملکی معاشی صورت حال میں بہتری پر وزیر اعظم عمران خان نے زبردست اقدام اٹھا لیا، حکومت نے معیشت میں بہتری کے ثمرات مستحق افراد تک پہنچانے کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی سہولت کے لیے منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی، وزیر اعظم نے معیشت میں بہتری کے ثمرات نچلے طبقے تک پہنچانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    حکومتی ذرائع کے مطابق اس حوالے سے مستحق اور نادار افراد کو راشن کی خریداری کے لیے حکومت کی جانب سے رقم کی ادائیگی کی جائے گی، وزیر اعظم نے احساس پروگرام کی سربراہ کو اس سلسلے میں خصوصی ہدایت جاری کر دی ہے۔

    ذرائع کےمطابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مستحق افراد کو ضروری راشن کی خریداری کے لیے رقم ادا کی جائے گی، جس سے کم از کم آٹے کا 20 کلو تھیلا، 3 کلو گھی اور 5 کلو چینی دستیاب ہو سکے گی۔

    وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ مستحق افراد تک رقوم کی ادائیگی شفاف طریقے سے کی جائے۔ ذرایع نے بتایا کہ وزیر اعظم کی ہدایات پر عمل درآمد فوری طور پر شروع کیا جا رہا ہے

  • نیشنل ایکشن پلان، سی پیک اور دہشت گردی کے خاتمے کا سہرا کس کے سر

    نیشنل ایکشن پلان، سی پیک اور دہشت گردی کے خاتمے کا سہرا کس کے سر

    نیشنل ایکشن پلان، سی پیک اور دہشت گردی کے خاتمے کا سہرا کس کے سر

    مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہےکہ نوازشریف نے نیشنل ایکشن پلان بنایا .ہم سی پیک جیسا منصوبہ پاکستان لے کر آئے،پاکستان کےخلاف عالمی سازش کی گئی .انتہا پسندی کو شکست دینے کا سہرا نوازشریف کو جاتا ہے..ہمارے افسروں اور جوانوں نے جانوں کی قربانی دی،پاکستان کو ترقی دینے کیلیے معیشت کو بحال کرنا شروع کیا

    احسن اقبال نےکہا کہ .پاکستان کے دشمنوں نے سی پیک کو تباہ کیا.عمران خان کو مہاتیرمحمد نےبلایاتوکہامیں نہیں جاؤں گا،انہیں کیاپتایہ توہربات میں یوٹرن لیتاہے،انتہا پسندی کو شکست دینے کا سہرا نوازشریف ،افواج اور قوم کو جاتا ہے.،

  • پاکستانی فوج کے شبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا بھارت بھی معترف

    پاکستانی فوج کے شبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا بھارت بھی معترف

    پاکستانی فوج کے شبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا بھارت بھی معترف

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بھارت نے پاکستانی فوج کے شبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی بہترین کارکردگی کا اعتراف کر لیا ہے۔

    بھارتی سائبر سیکیورٹی کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل ر راجیش پنت نے کہا ہے کہ بھارت میں بھی آئی ایس پی آر کی طرز کا ادارہ قائم کیا جائے۔بھارتی سائبر سیکیورٹی کوآرڈینیٹر نے مشورہ دیا ہے کہ پاکستان کی طرح تینوں بھارتی افواج کا ایک ترجمان ادارہ بنایا جائے۔
    لیفٹیننٹ جنرل ر راجیش پنت کا کہنا ہے کہ تینوں بھارتی افواج کے اپنے اپنے تعلقات عامہ کے شعبے ہیں جو مخالف سمت میں چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جدید جنگی حکمتِ عملی میں آئی ایس پی آر کی طرح ایک متفقہ بیانیئے کی ضرورت ہے۔
    بھارتی میڈیا کےمطابق بھارت کی نیشنل سائبر سیکورٹی کے کوآرڈی نیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) راجیش پنت نے وارفیئر بیانیے سے متعلق پاک فوج کے ڈی جی آئی ایس پی آرکی کارکردگی کو موثر قرار دیتے ہوئے اپنی تینوں افواج کے لئے مشترکہ ترجمان لانے کی تجویز دے دی ہے۔

    انہوں نے کہاکہ ہماری تینوں مسلح افواج کے الگ الگ ترجمان ہیں اور’’وہ مختلف سمت جارہے ہیں‘‘۔

  • بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد

    بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد

    بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد

    باغی ٹی وی رپورٹ ظفروال ،نالہ ڈیک ہنجلی کے مقام پر بھارتی ساختہ کا30 پونڈ اینٹی ٹینک مائن برآمد ہوئی ہے..ظفروال،سیلابی پانی میں بہہ کر آنے والی اینٹی ٹینک مائن بھارتی ساختہ ہے.. واضح‌رہے کہ بھارت نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے وادی نیلم میں بمباری کر کے پورے گاؤں کو خاکستر کر دیا ہے.
    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے،پاک فوج کے ترجمان کے مطابق دیوا سیکٹر میں بھارتی چوکیوں کو تباہ کر دیا گیا،بھارتی فوجیوں کے بھاری جانی نقصان کی اطلاعات ہیں،پاک فوج کے بر وقت جواب کے باعث متعدد بھارتی فوجی جہنم واصل ہو گئے۔

  • بھارت کے سیکولر کے دعوے پر  مہاتیرمحمد نے سوال اٹھا دیا

    بھارت کے سیکولر کے دعوے پر مہاتیرمحمد نے سوال اٹھا دیا

    بھارت کے سیکولر کے دعوے پر مہاتیرمحمد نے سوال اٹھا دیا ہے

    باغی ٹی وی :ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ بھارت سیکولر ملک ہونے کا دعویٰ کرتا ہے لیکن وہ مسلمانوں کو شہریت سے محروم کر رہا ہے۔

    ملائیشیا میں چار روزہ کوالالمپور کانفرنس کے لیے اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے تمام 57 رکن ممالک کو دعوت نامے جاری کیے گئے تھے جن میں سے 20 ممالک کے رہنماؤں اور وفود نے کانفرنس میں شرکت کی۔کانفرنس میں شریک نہ ہونے والے ممالک میں پاکستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بھی شامل ہیں.
    واضح‌رہے کہ مودی سرکار نے انٹی مسلم بل پاس کیا ہے جس کے بعد پورے بھارت میں خونی احتجاج نے جنم لیا ہے ، جس میں اب دیگر اقلیتیں بھی شامل ہیں.

  • حارث رؤف نے دکھائی آسٹریلیا میں متاثر کن کارکردگی

    حارث رؤف نے دکھائی آسٹریلیا میں متاثر کن کارکردگی

    باغی ٹی وی :پاکستان کے کھلاڑی نے آسٹریلیا میں بہترین کارکردگی پیش کرتے ہوئے ناقدین کی توجہ اپنی جانب مبذول کی ہے. لاہور قلندرز کی دریافت تیز گیند باز حارث رؤف نے آسٹریلیا میں جاری بگ بیش ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کرتے ہوئے ہوبارٹ کے خلاف میچ میں 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    26 سالہ حارث ان پانچ وکٹوں کے ساتھ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باولر بھی بن گئے ہیں۔میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر حارث کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حارث رؤف کی کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے۔کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو نے قومی ٹیم کے کوچ و چیف سیلکٹر مصباح الحق کو مخاطب کرتے ہوئے حارث کی جانب توجہ دلائی ہے۔

  • جمہوریت سے بلاول  کی مراد  بد عنوانی  کے لائسنس  بانٹنا ہیں،فردوس عاشق اعوان

    جمہوریت سے بلاول کی مراد بد عنوانی کے لائسنس بانٹنا ہیں،فردوس عاشق اعوان

    جمہوریت سے مراد بلاول کی مراد بد عنوانی کے لائسنس بانٹنا ہیں،فردوس عاشق اعوان

    باغی ٹی وی ر پورٹ کے مطابق قائد اعظم نے آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریے کو بھانپ لیا تھا.بھارت اندورانی انتشار سےتوجہ ہٹانےکیلیےفالس فلیگ آپریشن کرسکتاہے،بھارت میں شہریت بل پر افراتفری پھیل چکی ہے .بھارت میں آج دو قومی نظریہ جیت گیا ہے.بھارت اندورنی انتشار سےتوجہ ہٹانےکیلیےفالس فلیگ آپریشن کرسکتاہے.پاکستان کی عوام اور حکومت پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے،ایک جماعت کو شہید بے نظیر کی یاد صرف برسی پر ستاتی ہے،بلاول ٹھیک کہتےہیں ملک میں وہ جمہوریت نہیں جو گٹھ جوڑ،مک مکا کی ہو .بلاول بھٹوکاجمہوریت پربات کرنامذاق کےمترادف ہے،جمہوریت سے مراد بلاول کی مراد بد عنوانی کے لائسنس بانٹنا ہیں،بلاول بھٹو سندھ میں جمہوریت لائیں اور اپنے وزیراعلیٰ کو آزاد کریں،گیس کی قیمتوں کےحوالے سےپروپیگنڈاچل رہاہے،ماضی کی حکومت کی ناقص گیس پالیسیوں کاازالہ قوم بھگت رہی ہے.عمران خان ملک کی ضرورت ہے،قوم کامسیحا ہیں.

  • کوئٹہ پاک فوج کے حق میں جلسہ

    کوئٹہ: متعدد قبائل کی جانب سے ایک بجے زرغون روڈ پر پاک فوج کے حق میں جلسے کا انعقاد کیا گیا ہے۔اور جلسہ گاہ میں تین ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں جب کے جلسے کے سیکورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جلسہ گاہ میں شہر کے مختلف علاقوں سے لوگوں کا آنا کا سلسلہ شروع ہوگیا ہیں،مختلف قبائلی عمائدین خطاب کرینگے۔