Baaghi TV

Author: +9251

  • مسلم لیگ ن  خیبرپختونخواہ کے اہم شہر میں پاور شو کرنے جا رہی

    مسلم لیگ ن خیبرپختونخواہ کے اہم شہر میں پاور شو کرنے جا رہی

    مسلم لیگ ن خیبرپختونخواہ کے اہم شہر میں پاور شو کرنے جا رہی

    باغی ٹی وی مسلم لیگ ن آج خیبرپختونخوا میں میدان سجائے گی، احسن اقبال سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔
    مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخواہ کے زیراہتمام سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں آج جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کے قائدین جلسے میں اہم اعلانات کریں گے۔ جلسہ نالائق اور نااہل حکومت کے خلاف خیبرپختونخوا کے عوام کا ریفرنڈم ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ نااہل حکمران چاہتے ہیں کہ وہ ملک وقوم کا بیڑہ غرق کرتے رہیں اور کوئی نہ بولے، سیاسی انتقام پر مبنی جھوٹے مقدمات کے ذریعے ہراساں کیا جا رہا ہے۔

  • کراچی ٹیسٹ: کپتان اظہر علی اور بابراعظم نے  میدان مار لیا، سمیٹی اہم کامیابی

    کراچی ٹیسٹ: کپتان اظہر علی اور بابراعظم نے میدان مار لیا، سمیٹی اہم کامیابی

    کراچی ٹیسٹ: کپتان اظہر علی کے بعد بابراعظم نے بھی میدان مار لیا، سمیٹی اہم کامیابی

    قومی ٹیم کے سلامی بلے بازوں اور کپتان اظہر علی کے بعد بابراعظم نے بھی سنچری اسکور کر لی ہے۔

    اظہرکی سنچری کے ساتھ پاکستان کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا،یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان کے اوپنر اور ون ڈاؤن بلے باز نے ایک اننگز میں سنچریاں اسکور کی ہیں۔ دوسرے میچ میں تادم تحریر پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 555 رنز کا ہندسہ عبور کر لیا ہے جبکہ سری لنکا پر قومی ٹیم نے 475 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔
    دوسرے میچ میں سری لنکن ٹیم پہلی اننگزمیں 271 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ہے۔

    پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے پانچ اور محمد عباس نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مہمان ٹیم کو پاکستان پر 80 رنز کی برتری حاصل ہوگئ تھی ۔
    اس سے قبل نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلےجانے والے تاریخی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ تھا

  • ایک اور مارچ دارالحکومت کی طرف گامزن

    ایک اور مارچ دارالحکومت کی طرف گامزن

    ایک اور مارچ دارالحکومت کی طرف گامزن

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی کال پرکارکنان اور جے آئی یو یوتھ کے قافلے اسلام آباد کشمیر مارچ کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔

    قافلے کی قیادت جے آئی یوتھ ضلعی صدر ذوالقرنین بٹ ڈویثرن صدر بشیر شگو اور سٹی صدر آصف بٹ کر رہے ہیں۔

    یاد رہے گزشتہ ماہ جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے اعلان کیا تھا کہ وہ 22 دسمبر کو کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کے لیے لاکھوں لوگوں کا قافلہ لےکر اسلام آباد جائیں گے۔

    منصورہ میں یوتھ لیڈر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ناروے میں قرآن کو تو جلایا لیکن ہماری نام نہاد حکومتیں قرآن کے نظام ، سیاست اور حکومت سے وہی سلوک کررہی ہیں جو ڈنمارک میں قرآن کو جلا کرکیا گیا۔
    انہوں نے کہا کہ 72 سالوں میں ملکی اشرافیہ نے ہماری سیاست جمہوریت اور اداروں کو یرغمال بنایا ہے، ایوانوں کے دروازے غریب کے بچے کےلئے نہیں کھولے جاتے، بداخلاق چور ڈاکو اور بدکردار اشرافیہ سے نظام کو چھڑوا کرنوجوانوں کےہاتھوں میں دینا چاہتا ہوں۔

    سراج الحق نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چونسٹھ فیصد نوجوان ایٹم بم سے بڑی طاقت ہیں لیکن یہ بے روزگار ہیں تعلیم کے بجٹ میں اضافے کے بجائے کم کر دیا گیا۔
    یاد رہےکہ انہوں نے اس سے پہلے اپنے دوسرے غیر مبہم بیان میں کہا ہےکہ ملک اس وقت بے یقینی کی تشویشناک صورتحال سے دوچار ہے۔ اداروں کے درمیان تناﺅ خطرناک حدوں کو چھو رہا ہے۔

    بچی کھچی جمہوریت بھی وینٹی لیٹر پر ہے۔ بڑے عہدوں پر براجمان لوگ اپنے اپنے مسائل میں الجھ گئے ہیں۔ اس تمام صورتحال میں عوام سخت پریشان ہے۔ ان کے مسائل حل ہونے چاہییں۔

  • سرگودھا میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ

    سرگودھا میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ

    سرگودھا (ادریس نواز سے) نجی ٹی وی کے نماٸندہ اور سینٸر صحافی علی رضا تھہیم کو گن پواٸنٹ پر ڈاکوٶں نے لوٹ لیا۔ سرگودھا پولیس چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کو روکنے میں ناکام۔
    تفصیلات کے مطابق :
    گزشتہ رات نجی ٹی وی کے رپورٹر اور سینٸر صحافی علی رضا تھہیم اپنے دفتر سے گھر واپس آ رھے تھے کہ ڈی ایچ کیو ھسپتال کی پرانی بلڈنگ کے قریب ڈاکوٶں نے گن پواٸنٹ پر ان سے ہزاروں روپے کا موباٸل اور نقدی چھین کر فرار ھونے میں کامیاب ھو گۓ۔ یاد رھے کہ اس سے کچھ عرصہ قبل بھی اسی جگہ پر پریس فوٹو گرافر منیر ملک کو بھی ڈاکوٶں نے گن پواٸنٹ پر لوٹا تھا۔
    شہریوں نے ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر اور آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر سے مطالبہ کیا ھے کہ چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں کی روک تھام کےلیۓ کوٸ مٶثر حکمت عملی اپناٸ جاۓ۔ جس سے شہریوں کا جان و مال محفوظ رہ سکے۔

  • لاہور سمیت ملک بھر میں دھند کا راج  ، کیا کیا ہوا متاثر

    لاہور سمیت ملک بھر میں دھند کا راج ، کیا کیا ہوا متاثر

    لاہور سمیت ملک بھر میں دھند کا راج ، کیا کیا ہوا متاثر

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں‌ دھند کا راج برقرار، قومی شاہراہ پر حد نگاہ 50 میٹر، موٹروے ایم تھری، فور کو بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کر دی، ملتان میں شدید دھند کے سبب پروازوں کا رخ بھی اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا۔ سندھ کے بھی کئی شہر دھند کی لپیٹ میں‌ ہیں۔ مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔
    لاہور اور گردونواح میں دھند کی دبیز چادر پھیل گئی، ٹھوکر، چوہنگ، موہلنوال کے علاوہ مانگامنڈی میں شدید کہر کے سبب ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔پتوکی میں ٹرالر نے موٹرسائیکل سوارکو کچل دیا، وہاڑی میں 5 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس سے 8 افراد زخمی ہو گئے۔ گگومنڈی، قصور، پاکپتن، چنیوٹ، پھولنگر اور پیر محل بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ شجاع آباد، حبیب آباد ،رینالہ خورد، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین کے علاوہ ڈی جی خان، چیچہ وطنی، کسووال، اقبال نگر، میاں چنوں میں دھند سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
    آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت:سکردو،گوپس، منفی 09، کالام منفی 07، استور، بگروٹ،قلات منفی 06، پاراچنار منفی05، مالم جبہ، کوئٹہ منفی 04، دیر منفی 03، گلگت اور راولاکوٹ میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • کامونکی 64 کنال سرکاری اراضی واگزار

    کامونکی 64 کنال سرکاری اراضی واگزار

    ضلعی انتظامیہ کا کامونکی کے علاقہ دھوپ سڑی میں غیر قانونی قابضین کے خلاف کریک ڈائون
    64کنال سرکاری اراضی واگزار،کاروائی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر کامونکے شاہد عباس جوتہ نے کی۔

    ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف کی ہدایت پرتجاوزات کے خلاف ضلع بھر کی طرح کامونکی میں بھی آپریشن جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر (کامونکے)شاہد عباس جوتہ نے غیر قانونی قابضین سے 64کنال سرکاری اراضی واگزار کروائی،آپریشن کے دوران 14کمرشل دوکانیں اور 93گھر بھی مسمار کیے گئے،واگزار کروائی گئی اراضی کی مالیت تقریباًساڑھے 6کروڑ سے زائد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کامونکے شاہد عباس جوتہ نے غیر قانونی قابضین کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے موضع دھوپ سڑی (گونا عور)کامونکے میں 64کنال سرکاری اراضی واگزار کروا ئی جس کی کل مالت ساڑھے6کروڑ سے زائد ہے۔واگزار کروائی گئی کمرشل دوکانوں کی مالیت 41لاکھ سے زائد ہے،قابض شدہ اراضی پر 93گھر اور 14کرشل دوکانیں تعمیر تھیں جنہیں واگزار کرواتے ہوئے مسمار کر دیا گیا ہے۔
    ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف نے اسسٹنٹ کمشنر (کامونکی)شاہد عباس جوتہ کے ناجائز قابضین کے خلاف ایکشن کو بھرپور سراہا اور کہا کہ آپریشن کو پوری شدت سے جاری رکھا جائے اور سرکاری املاک پر قابضین کی جہاں نشاندہی ہو ان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سرکار کی قیمتی املاک کو واگزار کروایا جائے۔

  • بھارت کون سا آپریشن کر سکتا ہے ، بتایا شاہ محمود قریشی نے

    بھارت کون سا آپریشن کر سکتا ہے ، بتایا شاہ محمود قریشی نے

    بھارت کون سا آپریشن کر سکتا ہے ، بتایا شاہ محمود قریشی نے

    باغی ٹی وی رپورٹ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ داخلی انتشار سے توجہ ہٹانے کے لیے ہندوستان پاکستان کے خلاف کوئی فالس فلیگ آپریشن بھی کر سکتا ہے۔

    دفتر خارجہ سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ جاری ہے، میں نے دو روز قبل بھی بھارت کو متنبہ کیا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن اگرانہوں نے کوئی ایسی حرکت کی تو اسے مناسب اور بھرپور جواب ملے گا۔
    انہوں نے کہا کہ تمام اقلیتیں خصوصاً مسلمان شہریت بل کیخلاف مظاہرے کر رہے ہیں، بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں 39 روز سے کرفیو نافذ کر رکھا ہے، صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت فالس فلیگ آپریشن کر سکتا ہے.

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے، 2روزقبل بھارت کو متنبہ کیا تھا کہ پاکستان امن پسندملک ہے، بھارت کی طرف سےکسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، گزشتہ روزپاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپورجواب دیا، عالمی برادری مودی حکومت کےخطرناک کھیل کانوٹس لے۔

  • کراچی ٹیسٹ: پاکستان کی میچ پر گرفت مضبوط

    کراچی ٹیسٹ: پاکستان کی میچ پر گرفت مضبوط

    کراچی ٹیسٹ: پاکستان کی میچ پر گرفت مضبوط

    باغی ٹی وی :دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں تادم تحریر پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 400 رنز کا ہندسہ عبور کر لیا ہے جبکہ سری لنکا پر قومی ٹیم نے 347 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔

    اس سے قبل تیسرے روز کے اختتام پر میزبان ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 395 رنز بنائے تھے، عابد علی نے 174 اور شان مسعود نے 135 رنز بنائے۔

    پاکستانی اوپنر عابد علی نے ایک اور سنچری اسکور کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا، وہ دو ٹیسٹ میچز میں دو مسلسل سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی اور مجموعی طور پر دنیا کے 9ویں بلے باز بن گئے ہیں۔

    اس سے قبل سابق پاکستانی اوپنر یاسر حمید نے اپنے پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں سکور کی تھیں جبکہ وجاہت اللہ واسطی نے اپنے دوسرے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریا ں بنائی تھیں۔
    دوسرے میچ میں سری لنکن ٹیم پہلی اننگزمیں 271 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ہے۔

    پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے پانچ اور محمد عباس نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مہمان ٹیم کو پاکستان پر 80 رنز کی برتری حاصل ہوگئ تھی ۔
    اس سے قبل نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلےجانے والے تاریخی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ تھا

  • لاہور کے گرجا گھروں کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان، ، ہدایات جاریں

    لاہور کے گرجا گھروں کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان، ، ہدایات جاریں

    لاہور کے گرجا گھروں کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان، ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایات جاریں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید نے تمام پولیس افسران اور اہلکارون کو ہدایت جاری کی ہے کہ شہر کے تمام گرجا گھروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس پیز گرجا گھروں اور دیگر اہم مقامات کی سکیورٹی خود چیک کریں۔گرجا گھروں پر تعینات تمام افسران و اہلکار الرٹ ہوکر فرائض سرانجام دیں۔حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری اور سنائپرز بھی تعینات کیئے جائیں۔سکیورٹی یقینی بنانے کیلئےگرجا گھروں کی انتظامیہ سے موثر رابطہ رکھیں۔
    چرچز کے اطراف میں ڈولفن سکواڈاور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان موثر پٹرولنگ کو یقینی بنائیں۔شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔

  • سرگودھا: محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا کا بڑا ایکشن

    سرگودھا: محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا کا بڑا ایکشن

    سرگودھا (ادریس نواز سے) محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے زایدالمیعاد اور غیر معیاری ادویات فروخت کرنیوالے امین دواخانہ گُڑ بازار سرگودھا کو ڈرگ انسپکٹر کی موجودگی میں سیل کر دیا۔
    تفصیلات کے مطابق :
    ریجنل ڈاٸریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کو شکایت موصول ہوٸ کہ سرگودھا شہر کے اندرون واقعہ امین دواخانہ کے مالکان زایدالمیعاد اور غیر معیاری ادویات فروخت کر رھے ھیں۔ اور ڈرگ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ھوۓ مِس برانڈڈ ادویات سیل کر رھے ھیں۔ جس پر ریجنل ڈاٸریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے ایکشن لیتے ھوۓ تصور عباس بوسال، اسسٹنٹ ڈاٸریکٹر (انویسٹی گیشن) اینٹی کرپشن سرگودھا کو ڈرگ انسپکٹر کیساتھ ملکر امین دواخانہ کو چیک کرنے کی ہدایت دی۔ اس پر تصور عباس بوسال، اسسٹنٹ ڈاٸریکٹر (انویسٹی گیشن) نے ڈرگ انسپکٹر محمد ثاقب کیساتھ ملکر امین دواخانہ واقعہ گُڑ بازار کا معاٸنہ کیا اور وہاں پر متعدد زایدالمیعاد اور مِس برانڈڈ ادویات بھی پاٸ گٸ۔ اسکے علاوہ کنٹرولڈ ڈرگ کے سیل پرچیز کا ریکارڈ بھی موجود نہ تھا۔ جس پر ڈرگ قوانین کے تحت ڈرگ انسپکٹر محمد ثاقب نے تصور عباس بوسال، اسسٹنٹ ڈاٸریکٹر (انویسٹی گیشن) اینٹی کرپشن سرگودھا کی نگرانی میں امین دواخانہ کو سِیل کر دیا۔ اور دواخانہ کے مالکان کے خلاف ڈرگ قوانین کے تحت کارواٸ عمل میں لانے کےلیۓ رپورٹ اعلٰی حکام کو بھجوا دی۔