Baaghi TV

Author: +9251

  • ہاں میں مسلمان ہوچکی ہوں،امریکی گلوکارہ جینیفر گروٹ نے تلاوت کلام پاک کرکے اعلانیہ اظہارکردیا

    ہاں میں مسلمان ہوچکی ہوں،امریکی گلوکارہ جینیفر گروٹ نے تلاوت کلام پاک کرکے اعلانیہ اظہارکردیا

    لاہور:ہاں میں مسلمان ہوچکی ہوں،امریکی گلوکارہ جینیفر گروٹ نے تلاوت کلام پاک کرکےاعلانیہ اظہارکردیا ،دوسری طرف امریکی گلوکارہ جینیفر گروٹ کی خوبصورت آواز میں قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جسے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    https://twitter.com/JenniferGrout3/status/1208031090167943168?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1208031090167943168&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2Fentertainment%2F2019%2F12%2F344267%2F

    گلوکارہ جینیفر گروٹ نے گزشتہ روز فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ مصر سے تعلق رکھنے والے معروف قاری محمد صدیق ال منشاوی کے اندازمیں قرآن پاک کی سورہ البقرہ کی آیات 285 اور 286 کی تلاوت کرتی نظر آرہی ہیں۔تجوید کے ساتھ جینیفر گراؤٹ مشہورامریکی گلوکارہ نے دو ویڈیوزریکارڈ کیں اور انہیں اپنے نجی ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔ لاکھوں لوگوں نے ان ویڈیوز کو پسند کیا۔

    https://web.facebook.com/watch/?v=2444377382488985

    یادرہےکہ اس سے قبل بھی جینیفر گروٹ نے آیت الکرسی پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ انہوں نے اتنے خوبصورت انداز میں آیت لکرسی کی تلاوت کی تھی کہ لوگ سحرزدہ رہ گئے تھے۔ کچھ لوگوں نے جینیفر کے آیت الکرسی پڑھنے پر حیرت کا اظہار بھی کیا تھا۔

    بھارتی میڈیا اورسائبرسکیورٹی چیف کے بیانات ، بیانئیے کی جنگ میں پاکستان کی جیت

    جینیفر نے فیس بک پر وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا وہ تمام لوگ جو میرے آیت الکرسی پڑنے پر حیران ہیں ان تمام لوگوں کو میں بتانا چاہتی ہوں کہ ہاں میں مسلمان ہوں اور میں نے 2013 میں مراکش میں اسلام قبول کرلیا تھا۔

  • بھارتی میڈیا اورسائبرسکیورٹی چیف کے بیانات ، بیانئیے کی جنگ میں پاکستان کی جیت، بھارت کی ہار

    بھارتی میڈیا اورسائبرسکیورٹی چیف کے بیانات ، بیانئیے کی جنگ میں پاکستان کی جیت، بھارت کی ہار

    نئی دہلی :بھارتی میڈیا اورسائبرسکیورٹی چیف کے بیانات ، بیانئیے کی جنگ میں پاکستان کی جیت، بھارت کی ہار،اطلاعات کے مطابق بھارتی سائبر سکیورٹی چیف نے بیانئیے کی جنگ جیتنے کیلئے پاکستانی ڈی جی آئی ایس پی آر سے سیکھنے کا مشورہ دیدیا، بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ بیانئیے کی جنگ کیسے لڑنی ہے؟ یہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے سیکھنا پڑے گا۔

    عالمی جنگ کی تیاریاں عروج پر؛امریکہ نے خلائی فوج کی تشکیل کردی

    بھارتی سائبر سکیورٹی چیف کا کہنا ہے کہ بھارت کی تینوں مسلح افواج کیلئے الگ الگ پبلسٹی ونگز ہیں اور تینوں افواج کے پبلسٹی ونگ اپنے اپنے راگ الاپ رہے ہوتے ہیں جبکہ پاکستان کا ایک آئی ایس پی آر موثر انداز میں بیانئیے دے رہا ہے۔بھارتی میڈیا نے مزید کہا ہے کہ پاکستانی جیت کی اصل وجہ مسئلہ افواج کا متحد بیانیہ ہے۔

    گناہ بخشاون آئے تے روزے پئے گئے:مساجد کے اطراف غلط پارکنگ پر بھاری جرمانہ ہونگے

    لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ راجیش پنٹ کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز بھی پاکستان کی طرح مشترکہ آئی ایس پی آر تشکیل دیکر بیانیہ پیش کرے کیونکہ پاکستانی مسلح افواج کا ترجمان ہر فورس کے اقدامات کی منظم ترجمانی کرتا ہے۔پاکستان کے ڈی جی آئی ایس پی آر کے سامنے میں بھارت کی پروپیگنڈا مشینری نے ہتھیار ڈال دئیے۔

    بے لگام سیاسی رہنماء کی سیاست اورصحافت پرعجیب منطق

    انہوں نے کہا کہ اطلاعات کی جنگ میں پاکستانی ڈی جی آئی ایس پی آر کی بات کو وزن دیا جاتا ہے، پاکستانی ڈی جی آئی ایس پی آر کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بات کرتے ہیں تو پورا یورپ ان کی بات کو توجہ دیتا ہے، جب پاکستانی ڈی جی آئی ایس پی آر خطے کو خطرات کی بات کرتے تو دنیا اس خطرے کو محسوس بھی کرتی ہے۔

    پیپلزپارٹی نے کراچی تباہ کیا،وزیراعظم

    لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ راجیش پنٹ نے بھارتی فورسز سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو بھی قومی سطح پر اس سمت میں دیکھنا ہوگا اور اپنی فورسز کا منظم بیانئیہ پیش کرنے کی طرف توجہ دینا ہوگی کیونکہ آج کی جنگ میں طور طریقے بدل چکے ہیں جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر ہم سے کہیں آگے ہیں۔

  • عاطف اسلم کے گھر ہوئی دوسرے ننھے مہمان کی آمد

    عاطف اسلم کے گھر ہوئی دوسرے ننھے مہمان کی آمد

    لاہور:بیٹا نعمت اوربیٹی رحمت ، اللہ جسے یہ دونوں عطافرمادے اسے اللہ کا شکریہ اداکرنا چاہیے ، انسان کواپنے رب کی حمد وثنا بیان کرنی چاہیے ،جیسے گلوکارعاطف اسلم نے بیٹے کی نعمت ملنے پراللہ کی حمدوثنا بیان کی ،

    https://www.instagram.com/p/B6VNGpwllxM/

    تفصیلات کے مطابق گلوکار عاطف اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں ایک پوسٹ شیئر کرائی جس میں گلوکار عاطف اسلم نے کپشن دیا ہے کہ ’ الحمداللہ، اللہ نے ہمیں بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے، ہمیں اپنی دعاؤں میں بھرپور یاد رکھیں گا‘

    عالمی جنگ کی تیاریاں عروج پر؛امریکہ نے خلائی فوج کی تشکیل کردی

    یاد رہے کہ عاطف اسلم 29 مارچ 2013 میں سارہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس کے بعد 2014 میں اللہ نے انہیں بیٹے کی تعمت سے نوازا تھا۔

  • کراچی کا کچرالاہورمیں یالاہوربن گیا کراچی!

    کراچی کا کچرالاہورمیں یالاہوربن گیا کراچی!

    لاہور:کراچی کا کچرالاہورمیں یالاہوربن گیا کراچی!صفائی ستھرائی کے لئے مشہورلاہورجگہ جگہ کچرا ہونےکے باعث کچرے کا گڑھ بن گیا، اطلاعات کے مطابق فنڈز کی کمی کے باعث معاہدہ ختم ہونے کا ڈر ہے ساتھ ساتھ سولڈ ویسٹ کی گاڑیوں نے سڑکوں سے کچرا اٹھانا ہی چھوڑڈیا ہے۔

    گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور،بورڈ آف گورنرز کااہم اجلاس ،اہم فیصلے

    لاہورمیں کچرا اٹھانے والی کمپنیوں کےساتھ کیا جانےوالا معاہدہ ایک ڈیڑھ ماہ میں ختم ہوجائے گا لیکن 3 ارب روپے کی عدم ادائیگی کے باعث کمپنیوں نےابھی سے ہی شہرسےکوڑااٹھانابندکردیا ہے۔لاہورجیسے خوبصورت شہر کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہونے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی ہے،

    گناہ بخشاون آئے تے روزے پئے گئے:مساجد کے اطراف غلط پارکنگ پر بھاری جرمانہ ہونگے

    متن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گئی ہے، شہر بھر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگ گئے ہیں جبکہ 3 ارب کی ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے ترک حکام نے صفائی کا کام بند کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے لاہور شہر کچرا کنڈی میں تبدیل ہوگیا ہے۔

    عالمی جنگ کی تیاریاں عروج پر؛امریکہ نے خلائی فوج کی تشکیل کردی

  • 18دسمبرکی رات کراچی کی بندرگاہ پرلنگراندازہونے والے جہاز میں اہم سامان کیاتھا،رپورٹ نے تہلکہ مچادیا

    18دسمبرکی رات کراچی کی بندرگاہ پرلنگراندازہونے والے جہاز میں اہم سامان کیاتھا،رپورٹ نے تہلکہ مچادیا

    کراچی :18دسمبرکی رات کراچی کی بندرگاہ پرلنگراندازہونے والے جہاز میں اہم سامان کیاتھا،رپورٹ نے تہلکہ مچادیا، اطلاعات کے مطابق پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے کنٹینر بردار بحری جہازکی کراچی آمد نے ملکی جہازرانی اور بندرگاہوں کے باب میں ایک نئی تاریخ رقم کردی۔

    گناہ بخشاون آئے تے روزے پئے گئے:مساجد کے اطراف غلط پارکنگ پر بھاری جرمانہ ہونگے

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بننے والی گہرے پانی کی بندرگاہ ہیچیسن پورٹ پر 18 دسمبر کی رات 8 بجے لنگر انداز ہونے والا سی وی کوسکو بیلجیئم اب تک پاکستان کی کسی بھی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے والا سب سے بڑا جہاز ہے جس پر 13 ہزار 386 کنٹینرز(ٹی ای یوز) کی گنجائش ہے۔

    عالمی جنگ کی تیاریاں عروج پر؛امریکہ نے خلائی فوج کی تشکیل کردی 

    یہ جہاز 366 میٹر طویل اور 51 میٹر چوڑا ہے جو بندرگاہ پر لنگر انداز رہنے اور 1537 کنٹینرز کی ہینڈلنگ کے بعد 19 دسمبر کو دوپہر اپنی اگلی منزل کی جانب روانہ ہوگیا۔چیئرمین کے پی ٹی جمیل اختر نے کے پی ٹی کی ٹیم اور آپریشنل عملے کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے کراچی پورٹ کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا۔


    ہیچیسن پورٹس پاکستان کے جنرل منیجر سید راشد جمیل نے کہا کہ سی وی کاسکو بیلجیئم کنٹینر جہاز کی آمد ہمارے لیے باعث فخر ہے کیونکہ ملک میں واحد ہمارا ٹرمینل ہی ایسا ہے جو برتھ کی سہولت کے ساتھ اتنے بڑے جہاز کو ہینڈل کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی اور صلاحیت سے آراستہ ہے۔کے پی ٹی نے اس سے قبل 354 میٹر لمبا، 128929 میٹر جسیم اور 45 میٹر بیم والے جہازوں کو ہینڈل کیا تھا۔

    گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور،بورڈ آف گورنرز کااہم اجلاس ،اہم فیصلے

    ہچیسن پورٹس پاکستان ملک میں واحد کنٹینر ٹرمینل ہے جس کی گہرائی 16.5 میٹر ہے اور یہ آسانی سے بڑے کنٹینر جہازوں سے ہینڈلنگ سرانجام دے سکتا ہے۔اس ٹرمینل پر 11 عدد ریموٹ کنٹرولڈ کرینوں (quay cranes) اور 31 عدد ربر ٹائرڈ گینٹری کرینیں (RTGCs) نصب ہیں جنہیں ہچیسن پورٹس کے بہترین ٹرمینل کنٹرول سسٹم سے آپریٹ کیا جاتا ہے۔

  • گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور،بورڈ آف گورنرز کااہم اجلاس ،اہم فیصلے

    گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور،بورڈ آف گورنرز کااہم اجلاس ،اہم فیصلے

    لاہور:لاہور جوکہ ایک طرف ملکی سیاست کا اہم مرکز مانا اورگردانا جاتا ہے تودوسری طرف پاکستان کی تعلیمی منڈی بھی لاہور کو کہا جاتاہے، یہی وجہ ہےکہ لاہورمیں تعلیمی سرگرمیوں کو بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے، ایسے ہی تعلیمی حوالےسے لاہور کا گورنمنٹ کالج بہت مشہورہیں ،اطلاعات کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں عبدالسلام سکول آف میتھ میٹیکل سائنسز کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا ہے

     

    پیپلزپارٹی نے کراچی تباہ کیا،وزیراعظم تین مہینےکراچی میں رہیں تونیا کراچی پیش کریں…

    گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں عبدالسلام سکول آف میتھ میٹیکل سائنسز کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کی ۔بورڈ آف گورنرز کا تمام تعیناتیاں اور کنٹریکٹ میں توسیع کو سلیکشن بورڈ کے ذریعے سے کرنے کی ہدایت، زیادہ تنخواہوں پر بھی اظہارِ برہمی بھی کیا

    گناہ بخشاون آئے تے روزے پئے گئے:مساجد کے اطراف غلط پارکنگ پر بھاری جرمانہ ہونگے

    وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ عبدالسلام سکول جی سی یو کا فخر ہے اور اس کی فیکلٹی اور انتظامیہ کو مستحکم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پروفیسرز کی تین پوسٹوں کا اشتہار دیا جا رہا ہے،جس کے تحت ایک سال کی بجائے تین سال کے کنٹریکٹ پر سینئرز فیکلٹی کو سکول میں تعینات کیا جائے گا۔سکول میں فل ٹائم ریگولر ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی بھی وقت کی ضرورت ہے،جس کے لیے اشتہاردیا جا رہا ہے۔

    عالمی جنگ کی تیاریاں عروج پر؛امریکہ نے خلائی فوج کی تشکیل کردی 

  • پیپلزپارٹی نے کراچی تباہ کیا،وزیراعظم تین مہینےکراچی میں رہیں تونیا کراچی پیش کریں گے،میئروسیم اختر

    پیپلزپارٹی نے کراچی تباہ کیا،وزیراعظم تین مہینےکراچی میں رہیں تونیا کراچی پیش کریں گے،میئروسیم اختر

    کراچی:پیپلزپارٹی نے کراچی کوتباہ کردیا،وزیراعظم تین مہینے کراچی میں رہیں تونیا کراچی پیش کریں گے،اطلاعات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ سڑکوں کا حال برا ہے، سیوریج سسٹم تباہ ہوچکا ہے، ایسا لگتا ہے بھکاری کی طرح پیپلزپارٹی والے کراچی کا شیئر مانگ رہے ہیں۔

    بے لگام سیاسی رہنماء کی سیاست اورصحافت پرعجیب منطق

    میئر کراچی وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے سندھ میں دیکھ لیں پیسہ کہاں لگ رہا ہے، کراچی سے زیادتی پر وزیراعظم اور صدر سے بول چکا ہوں۔ ایم سی کے پاس تجربہ ہے، سہولتیں نہیں ملیں ورنہ کام جانتے ہیں، سپریم کورٹ نے طاقت دی کہ تجاوزات ہٹائیں، ہم نے ہٹا کر دکھا دئیے۔

    ملالہ یوسف زئی کی پہلی سیلفی نے کہرام مچادیا

    میئر کراچی نے کہا کہ کراچی مسائل میں گھرا ہے، وزیراعظم سے درخواست ہے شہر کو بہتر کریں، اگر وزیراعظم کراچی میں تین مہینے رہ جائیں تو مسائل حل ہوجائیں۔میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کو اون نہیں کرتی ہے۔میئرکراچی وسیم اخترنے کہا ہےکہ مشرف کے خلاف فیصلے کی سیاسی جماعتیں، طلبا، عوام سب مذمت کررہے ہیں۔

  • گناہ بخشاون آئے تے روزے پئے گئے:مساجد کے اطراف غلط پارکنگ پر بھاری جرمانہ ہونگے

    گناہ بخشاون آئے تے روزے پئے گئے:مساجد کے اطراف غلط پارکنگ پر بھاری جرمانہ ہونگے

    ریاض:گناہ بخشاون آئے تے روزے پئے گئے:مساجد کے اطراف غلط پارکنگ پر بھاری جرمانہ ہونگے ،اطلاعات کےمطابق سعودی محکمہ ٹریفک نے شہریوں پر واضح کیا ہے کہ مساجد کے اطراف غیر منظم انداز میں گاڑی پارک کرنے پر جرمانہ عائد ہوگا۔

    سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں محکمہ ٹریفک نے شہریوں کویاد دہانی کراتے ہوئے لکھا کہ مساجد کے اطراف غلط انداز میں گاڑی کھڑی کرنے پر سو سے ڈیڑھ سو ریال جرمانہ کیا جائے گا۔ نماز کی ادائیگی کے لیے آنے والے افراد گاڑیاں غیر منظم انداز میں پارک کرنے سے گریز کریں کیونکہ یہ غیر مہذب طریقہ ہے جس سے دوسروں کے راستے کی حق تلفی ہوتی ہے۔

    محکمے نے شہریوں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ غلط انداز میں گاڑیاں پارک کرکے دوسروں کے حقوق جو پامال نہ کریں ، سڑک کے غلط استعمال سے دوسروں کی حق تلفی کرنے اور قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ بھرنا ہوگا۔یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کیوں کہ غلط پارکنگ کی وجہ سے نمازیوں کوبہت زیادہ تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

  • عالمی جنگ کی تیاریاں عروج پر؛امریکہ نے خلائی فوج کی تشکیل کردی ،روس اورچین بھی تیار

    عالمی جنگ کی تیاریاں عروج پر؛امریکہ نے خلائی فوج کی تشکیل کردی ،روس اورچین بھی تیار

    واشنگٹن:عالمی جنگ کی تیاریاں عروج پر؛امریکہ نے خلائی فوج کی تشکیل کردی ،روس اورچین بھی جواب دینے کےلیے تیارہوچکے ہیں ،دوسری طرف اطلاعات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیصلہ کن کارروائی کے لیے فوج میں ایک نئی اسپیس فورس (خلائی فوج) قائم کر دی ہے۔


    خلائی فوج کے قیام کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل ڈیفنس آتھورائزیشن ایکٹ پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس ایکٹ پر دستخطوں کے ساتھ ہی اس خلائی فوج کے قیام کا حکم دے دیا گیا۔ گذشتہ ستر برسوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی نئی فوجی سروس امریکی مسلح افواج میں متعارف کرائی گئی ہے۔

    اس فورس کے قیام کے لیے2020ء کے 1.4 ٹریلین ڈالر کے سالانہ بجٹ میں سے 738 بلین ڈالر پہلے ہی مختص کردی گئی ہے،منصوبے کے مطابق خلائی فورس کی تخلیق کے پہلے برس کے دوران چالیس بلین ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ اس فورس کے تحت خلا میں فوجی تعینات نہیں کیے جائیں گے لیکن خلا میں امریکی اثاثوں کی حفاظت کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ان اثاثوں میں سینکڑوں سیٹیلائٹ شامل ہوں گے، جو نگرانی اور کمیونیکشن کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

    روس اورچین کے خلاف جنگی تیاریوں کے حوالےسے امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کہا تھا کہ چین اور روس خلا سے کام کرنے والے لیزر ہتھیار اور سیٹلائٹ شکن میزائل تیار کر رہے ہیں جن کا جواب دینا ضروری ہے۔

  • "کیا” موٹرزکےشوروم سے کاراڑکرکیسے باہرآگئی،لوگ حیران وپریشان

    "کیا” موٹرزکےشوروم سے کاراڑکرکیسے باہرآگئی،لوگ حیران وپریشان

    کیا موٹرزکےشوروم سے کاراڑکرکیسے باہرآگئی،لوگ حیران وپریشان،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں کیا موٹرزکی طرف سے قائم کیے گئے ایک شوروم میں اس وقت عجیب وغریب مناظردیکھنے میں آئے جب شوروم کے اوپروالے حصےسے ایک کارشیشے توڑتے ہوئے باہرگرگئی

    باغی ٹی وی کے مطابق کیا موٹرز کے ایک شوروم میں ایک عجیب وغریب واقعہ اس وقت پیش آیا جب شوروم کی انتظامیہ نے شوروم کے اوپروالے پورشن پرنئی گاڑی سجائی ہی تھی کہ وہ اڑکرشیشے توڑتے ہوئے باہرنکل آئی اورنیچے کھڑی ہوئی دیگرکاروں پرآگری جس سے وہ کاریں بھی تباہ ہوگئیں ہیں

    شوروم انتظامیہ کا کہنا ہےکہ وہ خود حیران ہیں کہ یہ کاراڑکرکیسے باہرآگری،انتظامیہ اس بات کا بھی جائزہ لی رہے کہ اس واقعہ میں کتنی مالیت کا نقصان ہوا ہے،