Baaghi TV

Author: +9251

  • موٹر وے پولیس نے کیسے ناکام بنائی ڈکیٹی

    موٹر وے پولیس نے کیسے ناکام بنائی ڈکیٹی

    موٹر وے پولیس نے کیسے ناکام بنائی ڈکیٹی

    باغی ٹی وی ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق لاہور میں موٹروےپولیس نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی
    لاہور : قومی شاہراہ پرمانگا منڈی کے نزدیک شہری کی کار خراب ہوگئی تھی اس کار کو خراب دیکھ کر موٹرسائیکل پر سوار دو ڈاکو پہنچ گئے دونوں ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر کار سواروں کو لوٹنے کی کوشش کی.موٹروےپولیس کی پٹرولنگ موبائل بھی اس دوران موقع پر پہنچ گئی.موٹروے پولیس افسران نے کمانڈو ایکشن کر کے ایک ڈاکو کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا.گرفتار ڈاکو کانام جاوید اختر ولد غلام قادر سکنہ بہادر پور قصور ہے
    گرفتار ڈاکو کاساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا.گرفتار ڈاکو کو بمعہ مسروقہ اسلحہ تھانہ مانگا منڈی کے حوالے مزید تفتیش کے لیے کردیا گیا. ڈی آئی جی موٹروےپولیس احمد ارسلان ملک نے موٹروےپولیس افسران کی بہادری کو سراہا ہے

  • کیسا رہے گا ملک میں موسم کا حال

    کیسا رہے گا ملک میں موسم کا حال

    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں موسم کیسا رہے گا

    باغی ٹی وی : آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد جبکہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

    اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

    تاہم پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان کے اضلاع میں بعض مقامات پر مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

    گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم سیالکوٹ، فیصل آباد، قصور، سرگودھا، ساہیوال، جہلم اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش ہوئی۔

  • ایف اے ٹی ایف نے پاکستان سے نیا مطالبہ کر دیا

    ایف اے ٹی ایف نے پاکستان سے نیا مطالبہ کر دیا

    ایف اے ٹی ایف نے پاکستان سے نیا مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی: وزارت خزانہ کے مطابق سوال نامے میں اہداف کے حصول پر عملدرآمد کی تفصیلات مانگی گئی ہیں، ایف اے ٹی ایف نے پاکستان سے کالعدم تنظیموں سے منسلک افراد کو سزا دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    یاد رہے کہ عالمی ادارے ایف اے ٹی ایف کی طرف سے آئندہ برس فروری تک پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ادارے نے پاکستان کو دہشت گردی کیلئے مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کے مکمل خاتمے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    واضح رہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی تمام شرائط مانتا جا رہا ہے،وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، پاکستان سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کی روک تھام، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کو نکالنے اور ذمہ دار ممالک کی صف میں لانے کے لئے بنائی جانے والی کو آرڈی نیشن کمیٹی کا چیئرمین حماد اظہر کو بنایا گیا ہے.
    ذرائع کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی طرف سے پاکستان کو بھیجے گئے سوالنامے میں مدارس سے متعلق کیے گئے قانونی اقدامات کی تفصیلات پوچھی گئی ہیں، کالعدم تنظیموں کےخلاف درج مقدمات کی نقول بھی مانگی گئی ہیں۔

  • امریکہ  میں خوفناک آتشزدگی، 6 افراد ہلاک، 13 زخمی

    امریکہ میں خوفناک آتشزدگی، 6 افراد ہلاک، 13 زخمی

    لاس ویگاس: امریکی ریاست لاس ویگاس میں اپارٹمنٹ میں خوفناک آتشزدگی،اطلاعات کے مطابق غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست لاس ویگاس میں تین منزلہ اپارٹمنٹ میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں کچھ شہریوں نے عمارت سے جان بچانے کے لیے چھلانگ لگائی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئے۔حادثے میں زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 5 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔آگ الپائن موٹل اپارٹمنٹس کے فرسٹ فلور پر لگی تھی جس کی تفتیش جاری ہے، فائر فائٹر کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ حادثاتی طور پر ہوا ہے۔

    محکمہ فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں 30 سے 35 افراد بے گھر ہوگئے اور جنوبی نیواڈا ریڈ کراس کے مطابق ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں کسی فائر فائٹرز کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

  • پنجاب پٹرولنگ  پولیس کے DSP  امیر عباس صاحب،  انسپکٹر صاحب  و دیگر   پولیس  آفیسرز نے

    پنجاب پٹرولنگ پولیس کے DSP امیر عباس صاحب، انسپکٹر صاحب و دیگر پولیس آفیسرز نے

    پنجاب پٹرولنگ پولیس کے DSP امیر عباس صاحب، انسپکٹر صاحب و دیگر پولیس آفیسرز نے گورنمنٹ ہائی سکول بوائے بھیرہ اور حفصہ نیشنل سکول بھیرہ میں سموگ اور روڈ سیفٹی آگہی کے لئے لیکچر دیا ۔

  • سرگودھا  فائرنگ کر کے اپنے ہی ساتھی کو زخمی کر نے والا ملزم گرفتار

    سرگودھا فائرنگ کر کے اپنے ہی ساتھی کو زخمی کر نے والا ملزم گرفتار

    سرگودھا
    فائرنگ کر کے اپنے ہی ساتھی کو زخمی کر نے والا ملزم گرفتار
    سرگودھا پولیس سے بچنے کے لیے اپنے ہی ساتھی کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیاگیا۔ ملزم شاہ زیب قبل ازیں منشیات کے مقدمہ میں چالان ہو چکا ہے ملزم شاہ زیب اور اس کے ساتھی کو محافظ اسکواڈ نے مشکوک جان کر روکنے کی کوشش کی جنہوں نے محافظ اسکواڈ کو ٹکر ماری جس سے ایک جوان نیچے گر گیا جبکہ ملزمان بھی موٹر سائیکل سے گر گئے ملزم شاہ زیب نے پسٹل سے سیدھا فائر کیا جو محافظ اسکواڈ کے موٹر سائیکل کی ھیڈ لائٹ پر لگا جبکہ دوسرا فائر اس کے اپنے ساتھی حسین رضا کی بائیں ٹانگ پر لگا ۔مضروب کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر تفتیش شروع کردی گئی ہے
    ڈی پی او عمارہ اطہر نے ایس ڈی پی او سٹی سے رپورٹ طلب کرلی ہے

  • پرویزمشرف کےخلاف گھٹیاترین عدالتی زبان اورفیصلےکی مذمت،کل پھراحتجاج ہوگا،خالدمقبول صدیقی

    پرویزمشرف کےخلاف گھٹیاترین عدالتی زبان اورفیصلےکی مذمت،کل پھراحتجاج ہوگا،خالدمقبول صدیقی

    کراچی :سابق آرمی چیف پرویزمشرف کےخلاف گھٹیاترین عدالتی زبان اورفیصلےکی مذمت،کل پھراحتجاج ہوگا، ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ غداری کیس میں پرویز مشرف کے خلاف فیصلے سے عوام کے جذبات مجروح ہوئے، کل پورے کراچی سے ریلیاں نکالی جائیں گی۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے پاکستان کی خدمت کی ہے، وہ پاکستان کے محسن ہیں۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ غداری کیس کے تفصیلی فیصلے میں جو زبان استعمال کی گئی وہ کسی طور بھی مناسب نہیں۔پرویز مشرف کے خلاف فیصلے سے عوام کے جذبات مجروح ہوئے، ہم عدلیہ کیخلاف نہیں بلکہ فیصلے میں جو زبان استعمال کی گئی اس کیخلاف ہیں۔

    خالدمقبول صدیقی نے کہا ہےکہ کل کراچی کے عوام ثابت کریں گے کہ وہ محب وطن لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں، کل پورے کراچی سے پرویز مشرف کے حق میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ کل تل دھرنے کی جگہ بھی نہیں ہوگی، کل پورا شہر باہر ہوگا، پرویز مشرف ضروراعلیٰ عدالتوں سے رجوع کریں گے۔

  • وزیراعظم کے یارنےیاری کا حق اداکردیا،پاکستانی ہنرمندوں کے لیےخوشخبری، جاپان سے بڑا معاہدہ

    وزیراعظم کے یارنےیاری کا حق اداکردیا،پاکستانی ہنرمندوں کے لیےخوشخبری، جاپان سے بڑا معاہدہ

    ٹوکیو:وزیراعظم کے یارنےیاری کا حق اداکردیا،پاکستانی ہنرمندوں کے لیےخوشخبری، جاپان سے بڑا معاہدہ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران کے معتمد ساتھی اورسمندرپارپاکستانیوں کے سفیرسید ذوالفقارعباس بخاری کی اپنی میٹھی زبان ،خلوص نیت اورپاکستانیت کے جذبے نے اب جاپان سے کمال معاہدہ کرکے دل خوش کردیا ہے،

    باغی ٹی وی کے مطابق معاون خصوصی کی کوششوں سے جاپان پاکستان سے ہنرمند افرادی قوت کی درآمد کے حوالے سے پیر کو مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ جاپان چودہ مختلف شعبوں میں پاکستان سے ہنرمند افرادی قوت کی درآمد کے حوالے سے پیر کو اسلام آباد میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ مفاہمت کی اس یادداشت سے پاکستانی کارکنوں کو تعمیرات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، نرسنگ، مینوفیکچرنگ، انجینئرنگ اور دیگرشعبوں میں کام کرنے کے مواقع فراہم ہونگے۔

    ادھر جاپان کے سفیر Khuxinori Matsuda نے پیر کو دستخط کی جانے والی مفاہمت کی یادداشت سے متعلق اسلام آباد میں سید ذوالفقار عباس بخاری سے ملاقات کی۔فریقین نے تجارت، سیاحت اور افرادی قوت سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت کی۔

    جاپان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کے دور درازعلاقوں میں جاپانی زبان کے تین سے چھ ماہ کے کورس کرائے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کیلئے جاپان میں روزگار کے مواقع فراہم ہو سکیں۔

  • دل کتناصحت مند؟آسان ٹیسٹ ،30 سیکنڈزمیں نتیجہ ،کم خرچ بالانشین

    دل کتناصحت مند؟آسان ٹیسٹ ،30 سیکنڈزمیں نتیجہ ،کم خرچ بالانشین

    دل کتناصحت مند؟آسان ٹیسٹ ،30 سیکنڈزمیں نتیجہ ،کم خرچ بالانشین ،ماہرین طب نے دل کی صحت کے حوالے سے ایک نہایت ہی اہم ،سستااورآسان ترین ٹیسٹ اخذ کیاہے،ایک آسان ٹیسٹ سے یہ اشارہ ملنے میں مدد مل سکتی ہے کہ آپ کے دل اور خون کی گردش کتنی صحت مند ہے۔

    ہاں میں مسلمان ہوچکی ہوں،امریکی گلوکارہ جینیفر گروٹ

    ماہرین کافی عرصے سے ہارٹ اٹیک ہونے کی وجوہات تلاش کرنے کے لیے مطالعہ کررہے ہیں اور اُن کی کوشش ہے کہ سنگین عارضے میں مبتلا ہونے سے قبل انسان کو آگاہی مل سکے۔رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ 30 سیکنڈ میں یہ پتا چل سکتا ہے کہ آپ کا دل کتنا صحت مند ہے۔

    سبھی کا خون ہے شامل یہاں کی مٹی میں! معروف اداکارمودی کومخاطب کرتے ہوئے برس پڑے

    ماہرین کے مطابق سب سے پہلے آپ ایک پیالہ لیں اور اس میں برف کی کیوبز کے ساتھ پانی شامل کریں، پانی اتنا بھریں کہ آپ کے دونوں ہاتھ پانی میں ڈوب جائیں اور پھر 30 سیکنڈ تک ہاتھ پانی میں ہی رہنے دیں۔

    بھارتی میڈیا اورسائبرسکیورٹی چیف کے بیانات ، بیانئیے کی جنگ میں پاکستان کی جیت،…

    وقت گزرنے یا وقت کے لالچ میں نہ پڑٰیں کیونکہ اس سے آپ کو یہ اندازہ ہوگا کہ جب آپ کو سردی لگے گی تو اس دوران آپ کا جسم کیا ردعمل ظاہر کرتا ہے۔طبی ماہر برائیڈ سائیڈ کے مطابق تیس سیکنڈز کا وقت گزرنے کے بعد اپنے ہاتھ باہر نکالیں گے تو دو ممکنہ نتائج سامنے آئیں گے۔

    عاطف اسلم کے گھر ہوئی دوسرے ننھے مہمان کی آمد

    پہلا نتیجہ یہ ہوگا کہ آپ کے ہاتھ کی انگلیوں کا رنگ سرخ ہوجائے گا اور دوسری صورت میں آپ کے ہاتھ کا رنگ نیلا ہوجائے گا۔اگر آپ کی انگلیوں کا رنگ سرخ ہے تو یہ اچھی علامت ہے اور آپ کے دل اور خون کی گردش دونوں صحت مند ہیں۔

    18دسمبرکی رات کراچی کی بندرگاہ پرلنگراندازہونے والے جہاز میں اہم سامان…

    علاوہ ازیں اگر آپ کی انگلیوں کی رنگت نیلی پڑتی ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ کو خون کی گردش کی دشواریوں کا سامنا ہے، یہ اس وقت ہوتا ہے جب آپ کے خون کے خلیوں میں آکسیجن کی سطح کم ہو۔

  • سبھی کا خون ہے شامل یہاں کی مٹی میں! معروف اداکارمودی کومخاطب کرتے ہوئے برس پڑے

    سبھی کا خون ہے شامل یہاں کی مٹی میں! معروف اداکارمودی کومخاطب کرتے ہوئے برس پڑے

    ممبئی:’کسی کے باپ کا ہندوستان تھوڑی ہے‘ معروف اداکار مودی سرکار پر برس پڑے،ادھر اطلاعات کےمطابق بھارت میں متنازع شہریت ایکٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرے شدت اختیار کرگئے ہیں، بھارت کے مختلف شہروں میں پولیس سے جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا اورسائبرسکیورٹی چیف کے بیانات ، بیانئیے کی جنگ میں پاکستان کی جیت

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں احتجاج پر شاہ رخ، عامر اور سلمان خان نے چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے لیکن کچھ بالی ووڈ اداکار ایسے بھی ہیں جنہوں ںے مسلم مخالف قانون پر مودی کو آڑے ہاتھوں لیا۔اداکار شبانہ اعظمی نے چند روز قبل بھارتی حکومت کے شہریت قانون میں ترمیم کرنے کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے ہوئے تمام شہریوں سے پرامن مظاہرے کرنے کی اپیل کی تھی۔

    عاطف اسلم کے گھر ہوئی دوسرے ننھے مہمان کی آمد

    انہوں نے ایک اور ویڈیو میں جاوید اختر کے دو اشعار پڑھتے ہوئے مودی سرکار کو مخاطب کیا اور مطالبہ کیا کہ وہ احتجاجی مظاہرین کے مطالبے کو سُنے اور مجھے یقین ہے سرکار ہماری آواز کو سنے گی۔

    کراچی کا کچرالاہورمیں یالاہوربن گیا کراچی!

    اداکار جاوید جعفری نے احتجاجی مظاہرے میں مزید کہا کہ مودی کیوں ہندوستان کے مسلمانوں کو لڑانے میں لگ گئے ہیں، بے روزگاری اور خراب معیشت پر توجہ دی جائے۔اداکار جاوید جعفری نے مسلم مخالف قانون پر بھرے مجمع میں شاعر سرشار سیلانی اور راحت اندروی کی نظموں کے اشعار سنائے۔

    سبھی کا خون ہے شامل یہاں کی مٹی میں

    کسی کے باپ کا ہندوستان تھوڑی ہے