Baaghi TV

Author: +9251

  • مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ  آج سنایا جائے گا

    مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ آج سنایا جائے گا

    سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق پرویز مشرف سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ جمعرات کو دن 12 بجے جاری کیا جائے گا۔ خصوصی عدالت نے گزشتہ روز مختصر فیصلہ سناتے ہوئے 48 گھنٹوں میں تفصیلی فیصلہ جاری کرنے کا کہا تھا۔

    واضح رہے کہ 17 دسمبر کو خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔

    پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس، عدالت نے کس کو وکیل مقرر کیا؟ اہم خبر

    پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

    وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

    پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

    پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔

    واضح‌رہے کہ مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ میں نے خصوصی عدالت کا فیصلہ ٹی وی پرسنا، خصوصی عدالت کے فیصلے کومشکوک کہتا ہوں، ایسے فیصلے کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی کیس میں صرف ایک فردکوٹارگٹ کیا گیا،ملزم اورنہ اس کے وکیل کو دفاع کاحق دیا گیا،

    پرویز مشرف کا مزید کہنا تھا کہ میں پاکستانی عدلیہ کابہت احترام کرتاہوں، خصوصی عدالت کا ایسا فیصلہ پہلی بارسنا ہے،میں نے کہا تھا اسپیشل کمیشن کو بیان دینے کیلئے تیارہوں،میری اس بات کونظراندازکیا گیا میرابیان نہیں لیا گیا، میری خدمات کو یادرکھنے پرعوام اورفوج کا مشکورہوں،

    سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی کا کیس میں خیال نہیں رکھا گیا،خصوصی عدالت کے فیصلے کو مشکوک کہتا ہوں، میرے خلاف کیس صرف کچھ لوگوں کی ذاتی عداوت سے سنا گیا،ان لوگوں نے مجھے ٹارگٹ کیا جو اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں

  • کراچی ٹیسٹ :گرین شرٹس کی بیٹنگ مشکلات کا شکار

    کراچی ٹیسٹ :گرین شرٹس کی بیٹنگ مشکلات کا شکار

    کراچی ٹیسٹ گرین شرٹس کی بیٹنگ مشکلات کا شکار

    باغی ٹی وی :پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی مہمان ٹیم کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 18 رنز بنا لیے ہیں۔

    پاکستان کی جانب سے شان مسعود اور اظہر عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شان مسعود پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز کی طرح دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی ناکام ثابت ہوئے اور 5 رن بنا کر بولڈ ہو گئے۔قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی بھی دوسری ہی گیند پر اپنا کھاتا کھولے بغیر ہی بولڈ ہو گئے۔
    قبل ازیں کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اس حوالےسے ان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ وکٹ ہے، بڑا سکور کرنے کی کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم میں عثمان شنواری کی جگہ یاسرشاہ کو شامل کیا گیا ہے تاہم 10 سال بعد اسکواڈ کا حصہ بننے والے فواد عالم کو پھر ڈراپ کر دیا گیا۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ بارش اور کم روشنی کے سبب ڈرا ہو گیا تھا، سری لنکا نے 306 رنز 6 وکٹوں کے نقصان پر اپنی اننگز ڈکلئیر کر دی تھی جس کے جواب میں پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنائے تھے۔

  • ٹرمپ کے گرد گھیرا تنگ مواخذے کی تحریک زور پکڑ گئی

    ٹرمپ کے گرد گھیرا تنگ مواخذے کی تحریک زور پکڑ گئی

    ٹرمپ کے گرد گھیرا تنگ مواخذے کی تحریک زور پکڑ گئی
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی عالمی بازگشت دوبارہ اس وقت شروع ہوگئی ہے جب ایک ہفتے کی تیاری کے بعد ڈیموکریٹس نے ان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے اپنی دستاویز اور آرٹیکل پیش کرنے کا آغاز کردیا ہے۔

    اس سے قبل مواخذے کے ایک دور میں یوکرین میں امریکی سینیئر سفیر اور نائب وزیرِ خارجہ برائے یورپ سے بھی کئی سوالات کئے گئے تھے، اس کے بعد اسپیکر نینسی پیلوسی نے بھی عندیہ دیا تھا کہ صدر ٹرمپ کے خلاف نکات اور ثبوت بہت واضح ہے جس پر ان کے مواخذے کی تحریک چلائی جاسکتی ہے۔
    صدردونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لیے یہ مظاہرے مواخذہ اور برطرفی نامی ویب سائٹ کی اپیل پر کئے گئے جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

    برفباری اور برفانی ہواؤں کے درمیان ہونے والے ان مظاہروں میں شریک لوگ ٹرمپ کو باہر نکالو اور ٹرمپ کو برطرف کرو جیسے نعرے لگا رہے تھے۔

    قانون سے کوئی بالاترنہیں اور جھوٹا ہے، ان مظاہروں کا بنیادی سلوگن تھا۔

    امریکی انٹیلی جینس کے اہلکارنے کچھ عرصہ قبل انکشاف کیا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پچیس جولائی کو یوکرین کے صدر ولودی میر زیلنسکی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے، دو ہزار بیس کے صدارتی انتخابات میں اپنے ممکنہ ڈیموکریٹ حریف جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹربائیڈ سے متعلق کیس کی تحقیقات میں دباؤ ڈالنے پر زوردیا تھا۔

    ٹیلی فون پر ہونے والی اس گفتگو کے متن کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے چارسو ملین ڈالر کی امریکی فوجی امداد کو بائیڈن کیس میں صدر زیلینسکی کے تعاون سے مشروط کیا تھا۔

    یوکرینی صدرکے ساتھ ٹیلی فون پرہونے والی گفتگو کا راز فاش ہونے کے بعد صدر ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ شدت اختیارکرگیا ہے۔

    دوسری جانب سینٹ میں اکثریتی دھڑے کے رہنما مک کینل کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے مواخذے کے لیے جمع کیے جانے والے شواہد اور دستاویزات ناکافی ہیں۔ انہوں نے ناکافی شواہد کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ امریکی تاریخ میں پہلی بار صدر کے مواخذے کے تحریک ناکام ہوگئی ہے۔

  • ترجمان وزیراعظم پاکستان ندیم افضل چن کی درخواست پر بھلوال میں اسپتال

    ترجمان وزیراعظم پاکستان ندیم افضل چن کی درخواست پر بھلوال میں اسپتال

    ترجمان وزیراعظم پاکستان چوہدری ندیم افضل چن کی درخواست پر حکومت پنجاب نے بھلوال میں سول ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور تحصیل ہیڈ کوارٹر کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر کا درجہ دینے کی درخواست منظور کر لی وزیراعلی پنجاب نے حکم جاری کردیا.

  • ترک صدر نے فروری میں پاکستان آنے کااعلان کردیا

    ترک صدر نے فروری میں پاکستان آنے کااعلان کردیا

    جنیوا:ترک صدر نے فروری میں پاکستان آنے کااعلان کردیا ،ترک صدر طیب اردوان نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے اپنی محبت کا بھرپوراظہار کردیا

    اطلاعات کےمطابق سوئٹزرلینڈ کے شہرجنیوا میں پاکستانی میڈیا سے گفتگو میں ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کوالالمپور کانفرنس میں شرکت کرتے تو ہمیں زیادہ خوشی ہوتی۔

    طیب اردوان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم میں اضافے کے لیے پیش رفت جاری ہے، پاکستان سے اسٹریٹجک تعلقات میں بہتری کے لیے فروری میں پاکستان کا دورہ کروں گا۔

  • طیب ایردوان کی ملائیشیا کے سلطان عبداللہ کے ساتھ ملاقات ،خاتون اول کی ملکہ ملائیشیا سے ملاقات

    طیب ایردوان کی ملائیشیا کے سلطان عبداللہ کے ساتھ ملاقات ،خاتون اول کی ملکہ ملائیشیا سے ملاقات

    کوالالمپورترک صدرطیب ایردوان کی ملائیشیا کے سلطان عبداللہ کے ساتھ ملاقات ،خاتون اول کی ملکہ ملائیشیا سے ملاقات ،اطلاعات کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان کی ملائیشیا کے بادشاہ سلطان عبداللہ رعایت الدین مصطفیٰ بااللہ شاہ کے ساتھ ملاقات

    ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کوالالمپور سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور پہنچ گئے ہیں۔ملائیشیا میں اپنی مصروفیات کے دوران صدرایردوان نے سب سے پہلے پتراجایا میں وزارت اعظمیٰ دفتر میں وزیراعظم مہاتیر محمد کے ساتھ ملاقات کی

    بند کمرے کی اس ملاقات میں صدر ایردوان اور وزیر اعظم مہاتیر کی موجودگی میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں 15 سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے۔سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترکی اور ملائیشیا کی حکومتوں کے درمیان تعاون کے سمجھوتے پر ترکی کے وزیرِ صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارانک اور ملائیشیا کے وزیرِ توانائی ، سائنس وٹیکنالوجی ‘یوبی یِن ‘نے 14 خیر سگالی سمجھوتوں پر بھی دستخط کئے گئے

    بعد ازاں صدر رجب طیب ایردوان نے ملائیشیا کے بادشاہ سلطان عبداللہ رعایت الدین مصطفیٰ بااللہ شاہ کے ساتھ ملاقات کی۔شاہی محل میں ہونے والی بند کمرے کی یہ ملاقات آدھے گھنٹے تک جاری رہی۔ملاقات میں صدر رجب طیب ایردوان کی اہلیہ امینہ ایردوان اور سلطان عبداللہ کی اہلیہ عزیزہ امینہ میمونہ اسکندریہ نے بھی شرکت کی۔

  • سری نگرکی جامع مسجد 4 ماہ بعد فوج کی نگرانی میں  کھول دی گئی

    سری نگرکی جامع مسجد 4 ماہ بعد فوج کی نگرانی میں کھول دی گئی

    سری نگر: سری نگرکی جامع مسجد 4 ماہ بعد فوج کی نگرانی میں کھول دی گئی،اطلاعات کےمطابق مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کے نفاذ کے 4 ماہ 13 دن بعد سری نگر کی جامع مسجد نمازیوں کیلیے کھول دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد مقبوضہ وادی کے حالات اب تک معمول پر نہیں آسکے اوربھارتی جبر اور بدترین کرفیو کے باوجود وقتاً فوقتاً بھارت مخالف مظاہرے کیے جاتے ہیں اور خاص طور پر مسلم اکثریتی علاقوں میں اس وقت بھی زندگی کے معمولات شدید متاثر ہیں، فون اورانٹرنیٹ تک رسائی انتہائی محدود ہے جب کہ روزمرہ اشیائے ضرورت اور دواؤں کی قلت سے ان علاقوں میں بدترین انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔

    گزشتہ 4 ماہ سے سری نگر کی جامع مسجد میں اب تک جمعہ کی نماز بھی نہیں ہوسکی تھی تاہم اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ 5 اگست کو آرٹیکل 370 کے نفاذ کے 4 ماہ 13 دن بعد سری نگر کی جامع مسجد نمازیوں کے لیے کھول دی گئی ہے۔انجمن اوقاف کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے بعد مسجد کے گیٹ سے سیکیورٹی ہٹادی گئی اور ہم نے ظہر اور عصر کی نماز ادا کی جب کہ حالات معمول پر رہے تو جامع مسجد میں نمازیں جاری رہیں گی۔

  • کارکردگی نہ دکھا سکا توکرکٹ کوخیرباد کہہ دوں گا، اظہرعلی نے شہبازشریف کا بول بول دیا

    کارکردگی نہ دکھا سکا توکرکٹ کوخیرباد کہہ دوں گا، اظہرعلی نے شہبازشریف کا بول بول دیا

    کراچی: کارکردگی نہ دکھا سکا توکرکٹ کوخیرباد کہہ دوں گا، اظہرعلی نے شہبازشریف کا بول بول دیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ بد قسمتی سے پچھلے ٹیسٹ میچ میں بھی رنز نہیں کر پایا تھا تاہم اگر کارکردگی نہ دکھا سکا تو کرکٹ کو خیرباد کہہ دوں گا۔

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی کا کہنا تھا کہ کراچی ٹیسٹ کے لیے پر اعتماد ہیں، کراچی کی وکٹ بہت متوازن نظر آتی ہے لہذا وکٹ کو دیکھ کر ٹیم منتخب کی ہے تاہم اعلان میچ سے قبل ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ فواد عالم کو ضرورت پر استعمال کریں گے جب کہ عابد علی کو پانچ برس قبل ہی ٹیسٹ کا حصہ بن جاناچاہیے تھا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے کہا کہ مثبت تنقید ہونی چاہیے اور دفاعی کپتانی کا تاثر درست نہیں، ٹیم بتدریج بہتری کی جانب جا رہی ہے، بولنگ میں نوجوان اور نئے لڑکے ہیں جو بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں، شاہین شاہ اور نسیم شاہ اچھی بولنگ کر رہے ہیں۔

    ٹیسٹ کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ بہترین کپتانی کروں، احساس ہے کہ میں رنز نہیں کر پارہا، بد قسمتی سے پچھلے ٹیسٹ میچ میں بھی رنز نہیں کر پایا، انٹرنیشنل کرکٹ میں جب آپ پرفارم نہیں کرتے تو تنقید تو ہوتی ہے، تنقید سے کھلاڑیوں کو غلطیاں سدھارنے کا موقع ملتاہے، اگر کارکردگی نہ دکھا سکا تو کرکٹ کو خیرباد کہہ دوں گا۔

  • اینٹی اسٹیبلشمنٹ سمجھے جانے والے سپریم کورٹ کے جج  قاضی فائزعیسیٰ کوخوشخبری ملنے کا امکان

    اینٹی اسٹیبلشمنٹ سمجھے جانے والے سپریم کورٹ کے جج قاضی فائزعیسیٰ کوخوشخبری ملنے کا امکان

    اسلام آباد:ااینٹی اسٹیبلشمنٹ سمجھے جانے والے سپریم کورٹ کے جج قاضی فائزعیسیٰ کوخوشخبری ملنے کا امکان،اطلاعات کے مطابق جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی صدارتی ریفرنس کے خلاف دائر درخواست پر سپریم جوڈیشل کونسل کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ بار کے وکیل حامد خان نے کہا ہے کہ صدر کے پاس ریفرنس دائر کرنے کا ٹھوس جواز نہیں تھا۔

    جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں فل کورٹ کی سماعت ہوئی جہاں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کی مخالفت کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار کے وکیل حامد خان نے کہا کہ صدر کا کام 209 کے تحت ریفرنس کو آگے بھیجنا نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کو ریفرنس سے متعلق اپنا فیصلہ کرنا چاہیے تھا لیکن صدر مملکت نے ریفرنس بھیجنے سے قبل اس معاملے پر کوئی انکوائری نہیں کروائی۔حامد خان نے اپنے دلائل میں کہا کہ ماضی میں 58 ٹو بی کا اختیار استعمال کرنے پر صدر کو اپنا موقف دینا ہوتا تھا جس پر فل کورٹ کے سربراہ نے کہا کہ مارشل لا تازہ تازہ ختم ہوا تھا۔

    جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ اس وقت صدر کے پاس بہت زیادہ اختیارات تھے اس لیے صدر کوئی بھی فیصلہ کرتے وقت اپنا موقف دینے کا پابند تھا۔انہوں نے کہا کہ اب صدر کا کام ایڈوائس پر عمل کرنا ہے اور ریفرنس میں صدر نے لکھا ہے کہ ایڈوائس پر ریفرنس بھیج رہے ہیں۔

  • بڑی زرخیز ہے میرے وطن کی مٹی، فواد چوہدری کااپنے جوانوں کو خراج تحسین

    بڑی زرخیز ہے میرے وطن کی مٹی، فواد چوہدری کااپنے جوانوں کو خراج تحسین

    اسلام آباد: بڑی زرخیز ہے میرے وطن کی مٹی، فواد چوہدری کااپنے جوانوں کو خراج تحسینا،طلاعات کےمطابق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستانی نوجوان ٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنی نت نئی ایجادات سے جانے جاتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ اکیڈمی آف سائنس ڈپلومیسی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے سائنس وٹیکنالوجی کے شعبوں میں ترقی کی ہے، چاہتے ہیں ہمارے تجربات سے تمام ممالک استفادہ حاصل کریں۔
    فواد چوہدری کہتے ہیں کہ اسلام آباد میں اعلیٰ سائنس وٹیکنالوجی یونیورسٹی بنانے کا ارادہ ہے، مختلف موضوعات پرتعلیم کے ساتھ ریسرچ کی سہولت فراہم کریں گے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی نوجوان ٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنی نت نئی ایجادات سے جانے جاتے ہیں، تحقیق و ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے اداے کو دوبارہ فعال بنا رہے ہیں۔پاکستان کونسل فارسائنیٹفک وانڈسٹریل ریسرچ کو فعال بنایا جا رہا ہے باہمی روابط بڑھانے کے لیے انٹرنیٹ کو مسلم ممالک میں پھیلانے کی ضرورت ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ او آئی سی ممالک کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے، ہمیں آپس میں سائنس وٹیکنالوجی کے روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سائنسی تحقیقاتی شعبوں کے ماہرین کی بین الاقوامی ٹیمیں تشکیل دی جائیں، وزیراعظم کی ہدایت پرسائنس وریسرچ کے فروغ کے لیے ٹیکنالوجی پارک بنایا جائے گا۔