Baaghi TV

Author: +9251

  • دہلی کی جامعہ ملیہ یونیورسٹی کے طلبا  پر بھارتی پولیس کے ظلم کی انتہا

    دہلی کی جامعہ ملیہ یونیورسٹی کے طلبا پر بھارتی پولیس کے ظلم کی انتہا

    دہلی کی جامعہ ملیہ یونیورسٹی کے طلبا پر بھارتی پولیس کے ظلم کی انتہا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق انڈیا میں شہریت کے نئے ترمیمی قانون کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ جو شور شمال مشرقی ریاست آسام کے طلبہ کی جانب سے اٹھا وہ گذشتہ روز دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں نظر آیا۔
    جامعہ ملیہ اسلامیہ کے احتجاجی طلبا پر پولیس نے تشدد کیا جس کے خلاف پیر کو انڈیا کے مختلف شہروں میں قائم جامعات کے طلبا سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
    انڈیا کی خبر رساں ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کے مطابق جامعہ کے طلبا کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نہ صرف آئی آئی ٹی ممبئی کے طلبہ نکل آئے ہیں بلکہ آئی آئی ٹی کانپور، آئی آئی ٹی مدراس کے طلبہ بھی مظاہرے کر رہے ہیں۔ آئی آئی ٹی کیمپسز میں اس قسم کے احتجاج اور مظاہرے شاذونادر دیکھنے میں آتے ہیں۔پولیس ہاسٹل میں گھس گئی جہاں طلبا و طالبات پر تشدد کیا اور بعض کو جان سے مار دیا
    اس کے علاوہ پولیس کے ظلم سے متاثرہ طلبا نے عین اس وقت اپنے آئیڈیو مسچ بھیجھے اور مودی سرکار کے ظلم و ستم کو بیان کیا

  • جامعہ ملیہ میں بھارتی فوج مسلمان طالب علموں کا قتل عام کررہی ہے، 10 طلباوطالبات شہید ہوچکیں

    جامعہ ملیہ میں بھارتی فوج مسلمان طالب علموں کا قتل عام کررہی ہے، 10 طلباوطالبات شہید ہوچکیں

    نئی دہلی :جامعہ ملیہ میں بھارتی پولیس اورفوج مسلمان طالب علموں کا قتل عام کررہی ہے، آہ وبکا کی آوازیں پاکستان میں سنائی دے رہی ہیں مسلمان طالبات اور طلباء مدد کے لیے پکاررہے ہیں،آخری اطلاعات کے آنے تک 7 مسلمان طلبااور3طالبات فائرنگ سے شہید ہو چکے ہیں

    باغی ٹی وی کو دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ سے موصول ہونے والی خبروں میں بتایا گیا ہےکہ ابھی شام کے وقت بھارتی پولیس اور فوج مسلمان طالبات اور طلباء کوفائرنگ کرکے شہید کررہےہیں، باغی ٹی وی کو موصول ہونی والی آڈیوز میں مسلمان طالبات اور طلباء چیخ وپکارکرتے ہوئے مدد کے لیے پکاررہے ہیں

    باغی ٹی وی کے مطابق ابھی ابھی ایک آڈیوپیغام میں بتایا گیا ہےکہ بھارتی پولیس اور فوج مسلمان طالبات اورطلباء کوگھسیٹ گھسیٹ کرکمروں سے نکال رہےہیں اور مسجد میں داخل ہوگئے ہیں اور پولیس اورفوج فائرنگ کی رہی ہےآخری بار ملنے والے پیغام میں بتایا گیا ہےکہ فائرنگ سے 7 طلباء اور3 طالبات شہید ہوچکےہیں

    باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق 75 سے زائد طلباوطالبات شدید زخمی ہوچکے ہیں اور پولیس اورفوج ان پر مزید تشدد کررہی ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ پولیس نے جامعہ کی مسجد کے امام کو بھی بہت مارا ہے حالانکہ امام صاحب اعلان کرکے کہہ رہےہیں کہ دونوں فریق صبر سے کام لیں اورتشدد سے پرہیز کریں

  • اسٹاک مارکیٹ گزشتہ 10 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    اسٹاک مارکیٹ گزشتہ 10 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 728 پوائنٹس اضافے پر ہوا۔
    کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آغاز سے ہی زبردست تیزی رہی۔ اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز میں 40 ہزار 916 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران ہی کے ایس ای 100 انڈیکس 295 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 41 ہزار 211 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔

    کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران سب سے زیادہ 785 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 41 ہزار 699 پوائنٹس تک ٹریڈ کرتا نظر آیا جبکہ آج کاروباری میں کسی قسم کا منفی رجحان نہیں دیکھا گیا۔ اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتے ہوئے 728 پوائنٹس اضافے کے بعد 41 ہزار 644 پوائنٹس پر پہنچ کر گزشتہ 10 ماہ کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔

  • سانحہ اے پی ایس کی 5 ویں برسی ڈی پی او آفس میں دعائیہ تقریب

    سانحہ اے پی ایس کی 5 ویں برسی ڈی پی او آفس میں دعائیہ تقریب

    چنیوٹ
    سانحہ اے پی ایس کی 5 ویں برسی ڈی پی او آفس میں دعائیہ تقریب پولیس افسران اور ملازمین نے شہدا اے پی ایس کو خراج عقیدت پیش کیا دہشتگردوں کے خلاف عزم کو کوئی کمزور نہیں کرسکتا ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر کی میڈیا سے گفتگو
    سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی 5 ویں برسی کے موقع پر ڈی پی او آفس میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا.دعائیہ تقریب میں ڈی پی او سید حسنین حیدر اور دفتری عملہ نے شرکت کی.اس موقع پر شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی.میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں کی قربانی کو بھلایا نہیں جاسکتا اور ہم انکے خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں.دہشت گرد بزدلانہ حملے کر کے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے .ہم امن کے دشمنوں کیساتھ لڑنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور دشمن کے عزائم کو ہمیشہ خاک میں ملاتے رہیں گے. سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو سلام پیش کرنے کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے مختلف اداروں کے ان جوانوں کوبھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا۔ اور یہ عہد کرتے ہیں کہ ارضِ پاک سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان کو بحرین کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا گیا

    وزیراعظم عمران خان کو بحرین کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا گیا

    وزیراعظم عمران خان کو بحرین کے شاہ حمد بن عیسٰی الخلیفہ نے اپنے ملک کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا ہے۔
    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان سخیر محل پہنچے تو بحرین کے شاہ حمد بن عیسٰی الخلیفہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور بحرین کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کے علاوہ عالمی اور علاقائی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
    شاہ بحرین کی جانب سے وزیراعظم کو بحرین کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ عطا کیا گیا۔ خیال رہے کہ بحرین کے شاہ حمد بن عیسی بن سلمان آل خلیفہ نے وزیراعظم کو بحرین کا دورہ کرنے اور ان کے قومی دن کی تقریب میں مہمان اعزازی کے طور پر شرکت کرنے کی دعوت دی تھی،


    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے دورہ بحرین کے دوران وفود کی سطح پر مذاکرات کیے۔ ان مذاکرات میں تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں جن میں اعلیٰ تعلیم، سائنسی تحقیق، کھیلوں اور میڈیکل کے شعبے میں تعاون سمیت دیگر یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

  • لیہ – سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا ءکو خراج عقیدت پیش

    لیہ – سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا ءکو خراج عقیدت پیش

    لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا ءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ضلع بھر کے مختلف سرکاری و پرائیوٹ سکولوں میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کیاگیا ۔ تقریبات میں مختلف محکموں کے سر براہان ،اساتذہ ،شہریوں و میڈیا نمائندگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ محکمہ تعلیم کے زیراہتمام اس سلسلہ میںگرلز ماڈل سکول لیہ ،ایم سی ہائی سکول لیہ،گرلز ہائی سکول منڈی ٹاﺅن اورگرلز ہائی سکول ریلوے روڈ کروڑ میں تقریبات کا انعقاد کیاگیا جبکہ تمام سکولوں میں مارننگ اسمبلی کے دوران شہداءاے پی ایس کے لیے فاتحہ کی گئی ۔گرلزہائی سکول ریلوے روڈ کروڑ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی او سکینڈری توکل حسین نے کہا کہ 16 دسمبر کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ دن ہے اس دن اے پی ایس پشاور کے طلبہ اور اساتذہ نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ان معصو م طا لب علموں اور اساتذہ کی قربانی نے پاکستانی قوم کو متحد کیا اور اس دن یہ فیصلہ ہوا کہ ہم نے متحد ہو کر ہر طرح کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے اور ان سماج دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا ہے ان طالب علموں کی قربانیوں نے ملک میں امن و امان کی صورت حال جو آج ہمیں نظر آتی ہے وہ ان شہدا ءکی قربانیوں کا ثمر ہے۔ تقریب سے پرنسپل خلیل خان اور حفیظ اللہ نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر طلبہ نے شہداءاے پی ایس کو سلام پیش کرنے کے لیے ملی نغمے اور تقاریر پیش کیں

  • لیہ – ضلع بھر میں 3لاکھ51ہزار سے زائد بچوں کو پو لیو ویکسین کے لئے ٹیمیں تشکیل

    لیہ – ضلع بھر میں 3لاکھ51ہزار سے زائد بچوں کو پو لیو ویکسین کے لئے ٹیمیں تشکیل

    لیہ(نمائندہ باغی ٹی وی ) ضلع لیہ میں انسداد پو لیو کی تین روزہ قومی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اظفر ضیا ءنے ڈی ایچ کیوہسپتال چلڈرن وارڈ میں بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر مہم کا با قاعدہ افتتا ح کیا ۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر امیر عبد اللہ سامٹیہ ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر عتیق الرحمن خان مو جو د تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ پو لیو ایک مو ذی مرض ہے جس کے مکمل خا تمے کے لئے والدین کا پو لیو ٹیمو ں سے تعاون نا گزیر ہے ۔انہو ں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری اور دوسروں کی محتا جی سے بچانے کے لئے پو لیو ویکسین کے دو قطرے ضرور پلوائیں۔ انہو ںنے ہیلتھ حکام کو ہدایت کی کہ وہ پو لیو ٹیمو ں کی دور دراز علاقوں تک پہنچ کے لئے ہر ممکن اقداما ت اٹھا ئے جا ئیں اور تمام ٹیمو ں کی روزانہ کی بنیا د پر کا ر کر دگی رپو رٹ پیش کی جا ئے ۔ سی ای او صحت ڈاکٹر امیر عبد اللہ سامٹیہ نے اس موقع پر بتا یا کہ ضلع بھر میں 3لاکھ51ہزار سے زائد بچوں کو پو لیو ویکسین پلا نے کے لئے 892ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ چوبا رہ کے تھل کے علا قوں اور دریا ئی پتن سمیت ضلع کے داخلی و خا رجی راستوں پر خصوصی تو جہ دی جا رہی ہے

  • لیہ – صوبائی وزیر کا مختلف علاقوں میں ٹیموں کی کارکردگی جائزہ

    لیہ – صوبائی وزیر کا مختلف علاقوں میں ٹیموں کی کارکردگی جائزہ

    لیہ(نمائندہ باغی ٹی وی )صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری نے کہا ہے کہ پولیو وائرس کے خاتمہ کے لئے تمام متعلقہ ادارے مشترکہ جدوجہد کے ذریعے اہمیت کے پیش نظر موثر مانیٹرنگ کامیابی کے لیے اہم تقاضہ ہیں کیونکہ پولیو وائرس ہمارے معصوم بچوں کو عمر بھر کی معذوری کا شکاربنا رہا ہے۔یہ بات انہوں نے ضلع لیہ میں جاری تین روزہ انسداد پولیو مہم کے پہلے روز مانیٹرنگ کے لیے ضلع لیہ کے دورہ کے موقع پر بریفنگ لیتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءہمراہ تھے۔صوبائی وزیر کو سی ای او صحت ڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ نے ضلع لیہ میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلانے کے مائیکرو پلان سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کیسز کے خاتمے کے لیے حکومت پنجاب ترجیحی بنیادوں پراقدامات اُٹھارہی ہے جس کے مطلوبہ نتائج کے حصول تک ہمیں انتھک محنت کرنا ہوگی اس لیے وزیر اعلی عثمان بزدار کے پنجاب بھر میں پولیو مہم کے سوفیصد اہداف کے حصول کی مانیٹرنگ کے لیے صوبائی وزراءپر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیں ہیں جو کارکردگی کا جائزہ لے رہی ہیں ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لیے والدین ،اساتذہ کرام ،غیر سرکاری تنظیمیں ،سیاسی و سماجی شخصیات کے تعاون کے حصول کو یقینی بنا کر مہم کو کامیاب بنائیںتاکہ معصوم بچوں کو پولیو ایسے مرض سے محفوظ بنا کر معاشرے کا کارآمد شہری بنایاجاسکے۔صوبائی وزیر نے مختلف علاقوں میں ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا

  • ترکی لیبیا میں فوج کیوں بھیجنے جا رہا

    ترکی لیبیا میں فوج کیوں بھیجنے جا رہا

    ترکی لیبیا میں فوج کیوں بھیجنے جا رہا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ترکی کی پارلیمنٹ نے لیبیا کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ قومی وفاق حکومت کی فوری فوجی امداد پر غور شروع کیا ہے۔

    اتوار کی شام ترک پارلیمنٹ کے اجلاس میں انقرہ اور طرابلس کے درمیان طے پائے دفاعی معاہدے کے بارے میں ایک بل پیش کیا گیا۔ اس معاہدے میں کہا گیا ہے کہ ضرورت پڑنے اور قومی وفاق حکومت کی طرف سے مدد کی درخواست کی صورت میں ترکی طرابلس کی فوری فوجی مدد کرے گا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ کے آخر میں ترکی اور لیبیا کی قومی وفاق حکومت کے درمیان ایک دفاعی معاہدہ طے پایا تھا۔ وسیع نوعیت کے اس سمجھوتے میں ترکی کی طرف سے طرابلس کو فوجی سازو سامان، اسلحہ اور دیگر جنگی آلات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ مصر، یونان اور لیبیا کے منحرف جنرل ریٹائرڈ خلیفہ حفتر نے اس معاہدے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔

    قومی وفاق حکومت اور ترکی کے درمیان طے پائے معاہدے میں نیول فورس سے متعلق معاونت کی تفصیلات اقوام متحدہ کو ارسال کی گئی ہیں تاکہ اقوام متحدہ سے اس کی منظوری حاصل کی جاسکے جب کہ فوری فوجی امداد کا معاملہ ترک پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا ہے۔ کل اتوار کے روز ترکی کے وزیر خارجہ مولود جاووش اوگلو نے کہا تھا کہ پارلیمان حکومت کی طرف سے لیبیا کی قومی وفاق حکومت کے ساتھ طے پائے سمجھوتے کو نافذ کرے گی.ترکی اور لیبیا کے درمیان "بحری اختیارات” اور ” فوجی تعاون” کے سمجھوتوں میں سے پہلے کو قومی اسمبلی میں منظور کر لیا گیا تھا اور اب دوسرے سمجھوتے کا متن بھی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شین توپ کے دستخطوں کے ساتھ اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے۔

    لیبیا کے ساتھ فوجی و سلامتی سمجھوتے کے ذیل میں سلامتی و فوجی تربیت، مشترکہ مشقوں میں شرکت، دہشت گردی اور غیر قانونی ہجرت کے خلاف جدوجہد، خبروں کے تبادلے اور آپریشنل تعاون، لاجسٹک تعاون، عطیہ اور لاجسٹک سسٹم، فوجی طبّی سامان، امن کے تحفظ، انسانی امداد اور بحری قزاقی کے خلاف جدوجہد، نقشہ نویسی اور مشترکہ دفاعی و سلامتی تعاون آفس کے قیام کے موضوعات شامل ہیں۔

  • سعودی مرد اور خاتون کی گرفتاری کا حکم کیوں دیا گیا

    سعودی مرد اور خاتون کی گرفتاری کا حکم کیوں دیا گیا

    سعودی مرد اور خاتون کی گرفتاری کا حکم کیوں دیا گیا

    باغی ٹی وی رپورٹ سعودی پبلک پراسیکیوٹر نے آداب عامہ کی خلاف ورزی اور برائی کا اعلان کرنے پر سعودی شہری اور ایک خاتون کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
    عاجل ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ دنوں ٹوئٹر سمیت سوشل میڈیا ذرائع میں ایک ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں ایک سعودی شہری اور خاتون کو دکھایا گیا۔ شہری نے خاتون کا ہاتھ چوما اور اس سے عبایہ اتار نے کے علاوہ غیر اخلاقی اور ذومعنی الفاظ استعمال کئے۔
    ویڈیو وائرل ہوتے ہی ٹوئٹر پر سعودی شہریوں نے انتہائی غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’برائی کا اعلان کسی طور پر قابل قبول نہیں۔ اس شخص نے معاشرے کے مسلمہ اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

    پبلک پراسیکیوٹر نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا کی نگرانی کرنے والے ادارے سے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ شہری اور خاتون نے معاشرے میں رائج آداب عامہ کی خلاف ورزی کے علاوہ مسلمہ اخلاقی اور دینی اصولوں کو پامال کیا ہے۔‘
    پبلک پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ ’قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے شہری اور خاتون کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔‘