Baaghi TV

Author: +9251

  • حوثی باغیوں نے  اپنے ہی شہریوں‌ کو کیوں دی سزائے موت

    حوثی باغیوں نے اپنے ہی شہریوں‌ کو کیوں دی سزائے موت

    حوثی باغیوں نے اپنے ہی شہریوں‌ کو کیوں دی سزائے موت

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق :یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی ایک نام نہاد عدالت نے زیر حراست چار یمنی شہریوں کو آئینی حکومت کے ساتھ رابطوں کے جرم میں سزائے موت سنائی ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق ایک مقامی وکیل ایڈووکیٹ عبدالمجید صبری نے بتایا کہ حوثی ملیشیا کی اپیل کورٹ نے ایک نام نہاد فوج داری عدالت کی طرف سے چار یمنی شہریوں کو سنائی گئی سزائے موت کی توثیق کی ہے۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ‘فیس بک’ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں صبرہ کا کہنا تھا کہ کچھ ہفتے قبل ایک فوج داری عدالت نے چار ملزمان کو سزائے موت سنائی تھی۔ ان چاروں پر آئینی حکومت کے ساتھ رابطوں کا الزام عاید کیا گیا تھا۔ حوثی ملیشیا ان پر دشمن کی معاونت، دشمن کے لیے جاسوسی حوثی ملیشیا کی حکومت کے خلاف سازش سے تعبیر کرتی ہے۔

    وکیل عبدالمجید صبرہ کا کہنا ہے کہ یمن کی آئینی حکومت نے چار شہریوں کو سزائے موت سنائے جانے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ملزمان کی شناخت محمد ھادی ظافر، علی محمد علی الحسینی، احمد ضیف اللہ الحمزی اور عبدالمجید عبدالحمید محمد علوس کے ناموں سے کی گئی ہے.
    واضح‌رہے کہ حوثی باغی یمن کی قانونی حکومت کر برطرف کر کے وہاں قبضہ کیے ہوئے ہیں.اور اس کے بعد مسلح کاروائیاں جاری رکھے ہوئےہیں.

  • کراچی میں‌ فش ہاربر کے قریب ہوٹل میں آتشزدگی ، 10 لانچیں بھی جل گئیں

    کراچی میں‌ فش ہاربر کے قریب ہوٹل میں آتشزدگی ، 10 لانچیں بھی جل گئیں

    کراچی: کراچی کے فش ہاربر کے قریب ہوٹل میں آگ لگنے سے ہوٹل اور کروڑوں روپے مالیت کی دس لانچیں جل کر خاکستر ہو گئیں ۔اطلاعات کےمطابق گزشتہ رات فش ہابر برتھ نمبر 5 کو پرایک ہوٹل میں موجود تیل کے ڈرم میں اچانگ آگ لگی، بھڑکتے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے اطراف میں کھڑی لانچوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا ۔

    16دسمبر،سقوط ڈھاکہ بھارت کی سازشیں اپنوں کی غلطیاں،مگرتکلیف دہ مناظر

    کراچی سےذرائع کےمطابق فش ہاربر میں آگ کی شدت کے باعث کے ایم سی کے فائر ٹینڈرز کے علاوہ کے پی ٹی اور پاکستان بحریہ کے فائر ٹیندرز بھی موقع پر پہنچے ، لیکن دہکتے شعلوں نے 10 لانچیں اور 2 ہوٹلوں کو جلاکر راکھ کردیا ۔

    میری قوم کے ننھے شہیدوں‌ کوسلام،آج اے پی ایس کے شہدا کی پانچویں برسی ہے

    لانچوں کے ایک مالک نے نقصان کی ذمہ داری فائر ٹینڈرز کی تاخیر سے آمد کو قرار دیا جبکہ سکیورٹی انچارج نے ہوٹل میں سلنڈرز کی موجودگی پر سوال اٹھادیا ۔کے پی ٹی، پاک بحریہ اور کے ایم سی کے 12 فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ بجھانے میں 5 گھنٹے لگے ، ہوٹل پر ملازمین اور لانچوں پر عملہ نہ ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

    تھانہ آئی نائن کی حدود میں واقع نائنتھ ایوینیو میں ٹریفک حادثہ.غلطی طاقتورکی پکڑا…

  • لاہور سے کراچی جانے والی جناح ایکسپریس  کو حادثہ

    لاہور سے کراچی جانے والی جناح ایکسپریس کو حادثہ

    لاہور سے کراچی جانے والی جناح ایکسپریس کو حادثہ

    باغی ٹی وی رپورٹ : لاہور سے کراچی جانے والی جناح ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے باعث ٹرین کی بوگی پٹری سے اترگئی۔

    ذرائع کے مطابق حادثے کے باعث لاہور آنے جانے والی ریلوے ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثہ پٹری ٹوٹنے کے باعث ڈی ایس آفس کے پاس پیش آیا۔
    واضح رہے کہ اکتوبر میں تیزگام ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ اس سے قبل رحیم یار خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ،ٹرین کی بوگیوں میں‌ آتشزدگی سے 73 مسافر جاں بحق ہو گئے ،تیزگام ایکسپریس میں آگ بہاولپوراور رحیم یا ر خان کےدرمیان چنی گوٹھ کےمقام پر لگی ،تیز گام کراچی سےبراستہ لاہور راولپنڈی جار ہی تھی ،

    یاد رہے کہ پاکستان میں‌ اس سے قبل بھی ٹرینوں کے پٹری سے اترنے کے واقعات پیش آتے رہے ہیں تاہم اس سلسلہ میں‌ ریلوے حکام کی طرف سے ابھی تک مضبوط اقدامات نہیں اٹھائے جاسکے ہیں.

  • آئی سی سی کی نئی رینکنگ :بابر اعظم ٹاپ 10 بلے بازوں میں شامل ہو گئے

    آئی سی سی کی نئی رینکنگ :بابر اعظم ٹاپ 10 بلے بازوں میں شامل ہو گئے

    دبئی : پاکستانی بلے باز بابر اعظم کو شاندار پرفارمنس کا صلہ مل گیا ، ون ڈے اور ٹی 20 کے بعد ٹیسٹ میں بھی ٹاپ ٹین بلے بازوں میں شامل ہو گئے۔

    آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم چار درجے ترقی پاکر 13ویں سے 9ویں پوزیشن پر آگئے ہیں ، بابر اعظم نےآسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں دو سنچریاں اسکور کیں اور سری لنکا کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں بھی سنچری اسکور کی۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ پلیئرز کی تازہ رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔سٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے ، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن تیسرے ، بھارت کےچتیشور پجارا چوتھے نمبر پر موجود ہیں جبکہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین 3 درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے ہیں ۔

    بھارت کے اجنکیا رہانے چھٹے نمبر موجود ہیں ۔آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ ایک درجے تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    راولپنڈی ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے والے بابر اعظم چار درجے ترقی پا کر پہلی مرتبہ ٹاپ ٹین میں شامل ہوکر نویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ون ڈے کے بعد ٹیسٹ ڈیبیو میں بھی سنچری بناکر انوکھا عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے اوپنر عابد علی کا رینکنگ میں 78 واں نمبر ہے۔

  • ترک صدر نے  امریکا کو بڑی دھمکی دے دی

    ترک صدر نے امریکا کو بڑی دھمکی دے دی

    ترک صدر نے امریکا کو بڑی دھمکی دے دی

    باغی ٹی وی رپورٹ: صدر ایردوآن نے امریکی سینیٹ کے آرمینی فیصلے اور شام کی موجودگی صورتحال پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا.صدر ایردوآن نے امریکی سینیٹ کے سن 1915 کے واقعات پر فیصلے کے بارےمیں پہلی بار اپنے خیلات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے فیصلے کرنے سے گریز کرنا چاہیے جن سے ترک-امریکی تعلقات خراب ہوں۔
    صدر نے کہا کہ امریکی سینیٹ کا فیصلہ سیاسی ہے۔امریکا ترک اڈوں کو اسٹریٹجک فوجی مقاصد کے لیے استعمال کرتا ہے.ترکی امریکا کی پابندیوں کے جواب میں ویسا ہی اقدام کرے گا.
    انہوں نے ترکی کی طرف سے ممکنہ پابندیوں کے بارے میں کہا کہ ایسے اقدامات سے بچا جائے جن سے دونوں ممالک کے تعلقات میں دراڑ پڑے لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو ہم ترکی میں موجود نیٹو اور امریکی اڈے بند کر دیں گے۔ہم نے بھی کوئی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں۔امریکہ اپنی تاریخ اور وہاں کی مقامی ریڈ انڈین آبادی پر کیے مظالم پر نظر ڈالے جو کہ اس کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ بنا ہوا ہے۔
    شام کے موضوع پر ان کا کہنا تھا کہ ہماری توجہ وہاں کے تیل پر نہیں عوام کی سلامتی پر ہے۔ہماری لڑائی کردوں سے نہیں بلکہ پی کے کےاور اس کے حامیوں سے ہے جنہیں کردوں کا نمائندہ کہنے پر امریکہ غلطی کر رہا ہے۔

  • بریکنگ:دہلی یونیورسٹی میدان جنگ بن گیا ،پولیس اورطلبا میں خون ریزجھڑپیں‌

    بریکنگ:دہلی یونیورسٹی میدان جنگ بن گیا ،پولیس اورطلبا میں خون ریزجھڑپیں‌

    نئی دہلی :بریکنگ:دہلی یونیورسٹی میدان جنگ بن گیا ،پولیس اورطلبا میں خون ریزجھڑپیں‌،اطلاعات کے مطابق جامعہ کے طلبا پر ہوئے مظالم کے خلاف دہلی یونیورسٹی میں بھی ہنگامے شروع ہوگئے ہیں‌ اورآخری اطلاعات کے آنے تک بڑی تعداد میں پولیس والے اورطالب زخمی ہوگئے ہیں‌،

    سانحہ اے پی ایس پانچویں برسی،ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے خصوصی ترانہ جاری

    دہلی یونیورسٹی کیمپس میں آج صبح پولس داخل ہوئی۔ یہاں یونیورسٹی طلبا نے جامعہ طلبا پر ہوئے مظالم کے خلاف آواز اٹھائی اور اس کے لیے ذمہ دار پولس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔ اس درمیان خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ طلبا اور پولس کے درمیان تصادم شروع ہو گیا ہے۔

    جامعہ احتجاجی مظاہرہ: پولس نےبی بی سی کی خاتون صحافی کی مارپیٹ کردی

    اس تصادم میں کچھ طلبا کو چوٹیں آئی ہیں۔ کچھ میڈیا ذرائع پر احتجاجی مظاہرہ کرنے والے طلباء کو حراست میں لیے جانے کی خبریں بھی موصول ہو رہی ہیں۔دوسری طرف بھارت کے دیگر علاقوں سے بھی طلبااورپولیس کے درمیان جھڑپیں ہونے کی اطلاعات ہیں‌

    16دسمبر،سقوط ڈھاکہ بھارت کی سازشیں اپنوں کی غلطیاں،مگرتکلیف دہ مناظر

  • سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کی یاد میں نجی سکول میں تقریب کا اہتمام کیا گیا

    سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کی یاد میں نجی سکول میں تقریب کا اہتمام کیا گیا

    چنیوٹ
    سانحہ اے پی ایس کے شہداء ہم تمہیں نہیں بھولے،،، سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کی یاد میں نجی سکول میں تقریب کا اہتمام کیا گیا،،، تقریب میں سکول کے شہداء پبلک سکول کے لئے دعا کی گئی اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے
    16 دسمبر سانحہ آرمی پبلک سکول کے پیش نظر فوجی فاؤنڈیشن سکول چنیوٹ کے ننھے طلباء نے شمعیں روشن کر کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا ننھے طلبا و طالبات نے شہداء کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی،،، ننھے طلباء نے دہشتگردوں پر بروقت کارروائی کرکے نشان عبرت بنانے پر پاک فوج کو بھی زبردست خراج تحسین پیش اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے،،، ننھے طلباء و طالبات نے شہداء پبلک سکول کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے،،، سکول میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ آرمی پبلک سکول وہ سانحہ ہے جسکو کبھی نہیں بلایا جاسکتا آج بھی اس سانحہ کو یاد کرکے آنکھیں نم ہو جاتی ییں۔ اس موقع موقع پر پرنسپل سکول کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔۔۔

  • آج کے دن عہد کرتے ہیں کہ ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ، صدر مملکت

    آج کے دن عہد کرتے ہیں کہ ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ، صدر مملکت

    آج کے دن عہد کرتے ہیں کہ ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ، صدر مملکت

    باغی ٹی وی رپورٹ: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سانحہ پشاور کے حوالے سے کہا ہے کہ آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سانحہ اے پی ایس پشاور کی پانچویں برسی پر پیغام میں کہا ہے ‏5 سال قبل اے پی ایس کے ننھے فرشتوں اور اساتذہ کے قتل عام کو قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ اس دن کو یاد کر کے کوئی اپنے آنسو نہیں روک سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ اس دن کی یاد میں، ہم اس عہد کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
    واضح‌رہے کہ اس دن سفاک دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں وحشت اور بربریت کی انتہا کر دی اور 149 گھروں میں صف ماتم بچھا دی گئی۔سانحہ اے پی ایس نے ملک سمیت دنیا بھر کے کروڑوں انسانوں کی آنکھوں کو نم کر دیا، پانچ سال پورے ہونے کے بعد آج بھی بچھڑنے والوں کا غم اسی طرح تروتازہ ہے۔

  • ائے بزدل کہیں کا،کمزوروں پرظلم کرنے والا ،پریانکا گاندھی نے مودی کوکھری کھری سنادیں‌

    ائے بزدل کہیں کا،کمزوروں پرظلم کرنے والا ،پریانکا گاندھی نے مودی کوکھری کھری سنادیں‌

    نئی دہلی :ائے بزدل کہیں کا،کمزوروں پرظلم کرنے والا ،پریانکا گاندھی نے مودی کوکھری کھری سنادیں‌،اطلاعات کےمطابق بھارت میں مسلم مخالف بل کے خلاف جاری مظاہروں کے دوران مودی سرکار کی جانب سے بدترین تشدد کے تناظرمیں بھارتی حزب اختلاف جماعت کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی نے مودی حکوت کو بزدل قرار دے دیا۔

     

    ڈی جی آئی ایس پی آرکی پنڈی کرکٹ سٹیڈیم آمد،مہمان بھی خوش، میزبان بھی خوش اورشائقین…

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی نے کہا کہ یہ حکومت بزدلی کا مظاہرہ کر رہی ہے ،مودی کو نوجوانوں کی آواز سننی ہوگی۔پریانکاگاندھی نے اپنے ٹویٹرپیغام میں کہاکہ مودی کی حکومت اپنی ’کھوکھلی آمریت‘کے ذریعہ طلباءکی آواز اور جرات کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ حکومت لوگوں کی آواز سے خوفزدہ ہے۔

    میری قوم کے ننھے شہیدوں‌ کوسلام،آج اے پی ایس کے شہدا کی پانچویں برسی ہے

    کانگریسی خاتون رہنما نے کہا کہ مودی جی سن لیں کہ یہ ہندوستانی نوجوان ہیں،انہیں دبایا نہیں جاسکتا اور آپ کو جلد سے جلد ان کی آواز سننی ہوگی۔حکومت کھوکھلی آمریت کے ساتھ نوجوانوں ، ان کی ہمت اور عزم کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے،طلباء کو ملک کی جامعات میں گھس کر پیٹا جارہا ہے۔واضح رہے کہ آسام سمیت بھارت کی مختلف ریاستوں میں مسلمان مخالف ہندو نواز متنازع بل سے متعلق نئے قانون کےخلاف ریلیوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

    ایغور مسلمانوں کے حراستی کیمپس کی تفصیلات حذف کرنے کا انکشاف

  • عرب امارات کے پچاس سالہ پلان کی دھوم

    عرب امارات کے پچاس سالہ پلان کی دھوم

    عرب امارات کے پچاس سالہ پلان کی دھوم

    باغی ٹی وی رپورٹ : مشرق وسطی میں تیزی سے ترقی اب متحدہ عرب امارات کو ان ممالک میں لا کھڑا کیا ہے جو اس میدان میں بہت آگے ہیں. متحدہ عرب امارات نے اپنے برئٹ فیوچر اور اس کی تیاری کے لیے 50 سالہ ماسٹر پلان جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
    مقامی میڈیا کے مطابق 2020 میں اس پلان کو حتمی شکل دی جائے گی اور 2021 میں 50 سالہ جشن تاسیس کے موقع پر اس کا اعلان ہو گا۔
    البیان ویب سائٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے گزشتہ برسوں کے دوران اپنی علیحدہ پہچان بنائی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں 2071 میں صد سالہ جشن کی بھی تیاریاں کی جا رہی ہیں اور اس کے تحت طویل المیعاد 50 سالہ ماسٹر پلان تیار کیا جارہا ہے۔ یہ طویل مدت کے لیے روڈ میپ ہوگا۔
    اس سلسلے میں اماراتی وژن 2021 اور ابوظبی وژن 2030 قابل ذکر ہیں۔
    متحدہ عرب امارات نے اتوار کو آئندہ تین عشروں کے لیے توانائی کی حکمت عملی کا اعلان کیا ہے۔ اس کا مقصد افراد اور اداروں میں توانائی کا استعمال 40 فیصد تک گھٹانا ہے۔ 2050 تک اس حکمت عملی کے تحت 700 ارب درہم بچائے جائیں گے
    نائب صدر و وزیراعظم دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے مطابق اماراتی توانائی حکمت عملی تجدد پذیر توانائی، ایٹمی توانائی اور ماحول دوست کوہستانی توانائی کا امتزاج ہوگی۔ اس کے تحت امارات کی اقتصادی ضروریات اور ماحولیاتی اہداف میں توازن پیدا ہوگا۔
    واضح‌رہے کہ متحدہ عرب امارات پچھلی چند دھائیوں سے آگے بڑھا ہے.اور اس کی ترقی کے لیے کیےگئے اقدام اس کو یورپ اور مغرب کے مقابلے لا کھڑا کیا ہے بلکہ یورپ کے کئی ممالک اب امارات کی طرف راغب ہیں.