Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈالر کی قیمت میں معمولی سا اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں معمولی سا اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں معمولی سا اضافہ
    باغی ٹی وی :کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 154.96 سے بڑھ کر 154.97 پر فروخت ہورہا ہے۔

    یاد رہے کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر چار پیسے سستا ہوا تھا۔
    فاریکس ڈیلرز کے مطابق جمعے کو انٹر بینک میں ڈالر 154.98 سے کم ہوکر 154.94 روپے پر فروخت ہوا۔
    دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور یہ 154.70 روپے میں فروخت ہوا۔

    واضح‌رہے کہ یکم نومبر کو ڈالر کی قیمت 1556.10 تھی اور 30 دسمبر تک 20 پیسے کمی کے ساتھ 155.90 پر آگئی تھی۔واضح رہےگزشتہ چار ماہ کے دوران 155.50 روپے ڈالر کی نچلی ترین سطح ہے۔2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
    اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا. اب تسلسل کے ساتھ روپیہ مستحکم ہو رہا ہے

  • جامعہ احتجاجی مظاہرہ: پولس نےبی بی سی کی خاتون صحافی کی مارپیٹ کردی

    جامعہ احتجاجی مظاہرہ: پولس نےبی بی سی کی خاتون صحافی کی مارپیٹ کردی

    نئی دہلی :جامعہ احتجاجی مظاہرہ: پولس نے خاتون صحافی کی مارپیٹ کردی، طالبات بچاو،بچاو کی دہائیاں دے رہی تھیں‌،اطلاعات کےمطابق جامعہ احتجاجی مظاہرہ: پولس نے خاتون صحافی کے ساتھ کی مار پیٹ، جامعہ کی اندرونی حالت تشویشناک ، ہوسٹل کی طالبات مدد کی فریاد کرتی نظر آئیں

    جامعہ ملیہ میں مظاہرہ کے دوران دہلی پولس نے بی بی سی کی ایک خاتون صحافی کے ساتھ بھی مار پیٹ کی ہے، بشری شیخ نام کی اس صحافی نے بتایا، “میں بی بی سی کی جانب سے یہاں کوریج کے لئے آئی تھی، پولس نے میرا فون چھین لیا اور اسے توڑ دیا۔

    مرد پولس اہلکاروں نے میرے بال کھینچے انہوں نے مجھے ایک بیٹن سے مارا اور جب میں نے ان سے اپنا فون واپس مانگا تو انہوں نے مجھے ماں بہن کی گالیاں دیں۔ میں یہاں تفریح کے لئے نہیں آئی ہوں، بلکہ کوریج کے لئے یہاں آئی تھی‘‘۔

  • مسلم مخالف شہریت بل ، دہلی کے میٹرواسٹیشن بند،لوگ گھروں سے خوف کے مارے نہیں‌ نکل رہے

    مسلم مخالف شہریت بل ، دہلی کے میٹرواسٹیشن بند،لوگ گھروں سے خوف کے مارے نہیں‌ نکل رہے

    نئی دہلی:مسلم مخالف شہریت بل ، دہلی کے میٹرواسٹیش بند،لوگ گھروں سے خوف کے مارے نہیں‌ نکل رہے۔ مسلم مخالف شہریت بل کے خلاف پرتشدد احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں 15 میٹرو اسٹیش توڑپھوڑ کی وجہ سے بند کردئے گئے تھے۔ جس کےبعدان اسٹیشنوں پر مسافروں کی آمدورفت کو روک دیا گیا تھا ، جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگوں کو پریشانیاں ہوئی تھیں۔

    16دسمبر،سقوط ڈھاکہ بھارت کی سازشیں اپنوں کی غلطیاں،مگرتکلیف دہ مناظر

    دہلی میٹرو نے پیر کی صبح ٹویٹ کرکے سبھی میٹرو اسٹیشنوں کے دروازے کھولنے کا اعلان کیا۔ لیکن لوگ ابھی تک ڈر کے مارے گھروں سے نہیں نکل رہے،قابل ذکر ہے کہ دہلی کے کئی علاقوں میں 15 دسمبر کو پرتشدد احتجاج ہوا تھا۔ تاہم جنوبی دہلی کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے تھے ، جس کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں میٹرو اسٹیشنوں کو بند کردیا گیا تھا۔ ان اسٹیشنوں پر مسافروں کی آمدورفت کو روک دیا گیا تھا۔

    میری قوم کے ننھے شہیدوں‌ کوسلام،آج اے پی ایس کے شہدا کی پانچویں برسی ہے

    دہلی میں ہونے والے احتجاج ہنگاموں کی شکل اختیارکرگئے ہیں‌،دوسری طرف پولیس نے مظاہرین پر قابو پانے کی کوشش کی اور طاقت کا استعمال کیا ، جس کی وجہ سے حالات مزید خراب ہوگئے۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ احتجاج پرتشدد ہوگیا ، جس کے بعد دہلی میٹرو کے کئی اسٹیشنوں پر آمدورفت روک دی گئی۔ بالخصوص جامعہ ملیہ اسلامیہ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں حالات زیادہ خراب ہوگئے تھے۔

    ایغور مسلمانوں کے حراستی کیمپس کی تفصیلات حذف کرنے کا انکشاف

  • پولیو کے خلاف جہاد ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔ صوبائی وزیروومن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ

    پولیو کے خلاف جہاد ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔ صوبائی وزیروومن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ

    فیصل آباد(محمد اویس) صوبائی وزیروومن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ پولیو کے خلاف جہاد ہم سب کا قومی فریضہ ہے لہذا والدین اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو آئندہ انسداد پولیو مہم کے دوران ذمہ داری سے حفاظتی قطرے پلائیں۔انہوں نے یہ بات تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کمالیہ کے زیر اہتمام انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں منعقدہ آگاہی واک کی قیادت کرتے ہوئے کہی۔اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ نوشین اسرار‘محکمہ صحت کے افسران اور سول سوسائٹی کے افراد بھی شریک تھے۔صوبائی وزیروومن ڈویلپمنٹ نے کہا کہ بار بار پولیو مہم دہرانے کا مقصد اس وائرس کا یکسر خاتمہ کرنا ہے جس کے لئے والدین کا بھرپورتعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے وطن عزیز کو پولیو کی بیماری سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے اس سلسلے میں محکمہ صحت کی کوششوں میں کمی نہیں آنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو موذی امراض سے بچانے کے لئے مہم کو نتیجہ خیز بنایا جائے اس سلسلے میں والدین کی آگاہی ہمہ وقت جاری رہنی چاہئے۔انہوں نے محکمہ صحت سے کہا کہ وہ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے تک رسائی حاصل کریں اور کسی وجہ سے گھروں سے غیر حاضر بچوں کو قطرے پلانے تک چین سے نہ بیٹھیں۔انہوں نے کہا کہ مہم کی کامیابی کے لئے ہر ممکن تشہیری ذرائع بروئے کا رلائے جائیں اور اہم عوامی مقامات پر پولیو ٹیمیں بچوں کو قطرے پلانے کے لئے متحرک رہنی چاہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مہم کے سو فیصد اہداف حاصل کئے جائیں اس سلسلے محکمہ صحت کی طرف سے بھرپور اور ذمہ دار مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر بتایا گیا کہ آج سوموار سے شروع ہونے والی انسداد پولیو کی قومی مہم کے سلسلے میں تمام تر ضروری انتظامات مکمل ہیں۔

  • زیرسمندر کیبل میں خرابی،ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر،ہوکوئی متاثر، اب کیا کریں‌ گے چیٹر!

    زیرسمندر کیبل میں خرابی،ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر،ہوکوئی متاثر، اب کیا کریں‌ گے چیٹر!

    اسلام آباد:زیرسمندر کیبل میں خرابی،ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر،ہوکوئی متاثر، اب کیا کریں‌ گے چیٹر!.اطلاعات کے مطابق پاکستان سمیت مختلف ایشیائی ممالک کو زیرِسمندرجوڑنے والی سب میرین کیبل (اے اے ای 1 )خرابی کا شکارہوگئی ہیں۔

    پاکستانی ٹیلی کمیونیکیشن کی طرف سے یہ بتایا جارہا ہے کہ سب میرین کیبل میں خرابی کے سبب ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز اور موبائل نیٹ ورک صارفین کو مشکلات کاسامنا ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق قطر کے قریب سمندر میں انٹرنیشنل سب میرین میں تکنیکی خرابی ہوئی ہے۔پاکستانی ماہرین انٹرنیشنل سب میرین کنسورشیم کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں، خرابی تلاش اور دور کرنےکی کوشش کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اکتوبر میں بھی سب میرین انٹرنیٹ کیبل(ایس ایم ڈبلیو 4 ) اور ٹیلی مواصلات کے رابطوں کی دوسری سب میرین کیبل (اے اے ای 1 )خرابی کا شکار ہوگئی تھی جس کےباعث ملک بھرمیں انٹرنیٹ صارفین کامشکلات کاسامنا کرناپڑاتھا۔دوسری طرف یہ بھی سوال اٹھائے جارہےہیں‌ کہ بار بار پاکستان کی انٹرنیٹ سروس کیوں متاثرہورہی ہے،کہیں یہ کوئی سازش تو نہیں ہے

  • فیصل آباد ماسٹر پلان جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اور تیز رفتار ترقی و خوشحالی کا آئینہ دار ہو گا. ڈی جی ایف ڈی اے سہیل خواجہ

    فیصل آباد ماسٹر پلان جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اور تیز رفتار ترقی و خوشحالی کا آئینہ دار ہو گا. ڈی جی ایف ڈی اے سہیل خواجہ

    فیصل آباد(محمد اویس)فیصل آباد ماسٹر پلان جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اور تیز رفتار ترقی و خوشحالی کا آئینہ دار ہو گا جس کے لئے تمام تر انتظامی و تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں فیصل آباد ماسٹر پلان کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیف انجینئر ایف ڈی اے شاہد محمود، ڈائریکٹرز اسماء محسن، مہر ایوب، جنید حسن منج، حسن ظہیر و دیگر افسران کے خلاف سی ای او عثمان اینڈ کمپنی نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے کہا کہ ماسٹر پلان کی ترتیب و تشکیل کے لئے مربوط حکمت عملی اختیار کی جارہی ہے تاکہ تمام متعلقہ محکموں کی تجاویز اور ان کی سروسز سے بھر پور فائدہ اٹھایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایف ڈی اے کے زیر اہتمام فیصل آباد شہر کے ترقیاتی تقاضوں کو مستقبل کے چیلنجز کے مطابق بنائیں گے تاکہ پائیدار اور دیرپا منصوبہ بندی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے متعلقہ کمپنی کے حکام سے کہا کہ وہ مکمل کئے گئے شہر کے تفصیلی سروے کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر شعبہ زندگی کی ترقیاتی ضروریات کا خیال رکھیں۔ اجلاس کے دوران کمپنی کے حکام نے ماسٹر پلان کو حتمی شکل دینے کے لئے ضروری فنی اور تکنیکی امور سے آگاہ کیا۔

  • پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری کی ہدایت پر الائیڈ ہسپتال کے سی پی سی روم میں نرسنگ ڈیپارٹمنٹ کے لئے ورکشاپ

    پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری کی ہدایت پر الائیڈ ہسپتال کے سی پی سی روم میں نرسنگ ڈیپارٹمنٹ کے لئے ورکشاپ

    فیصل آباد(محمد اویس)وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری کی ہدایت پر الائیڈ ہسپتال کے سی پی سی روم میں نرسنگ ڈیپارٹمنٹ کے لئے ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایڈمن) ڈاکٹر فہیم یوسف نے سروسز ڈلیوری کے معیار پر بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ ٹریننگ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد ہسپتال کے مختلف وارڈز میں زیر علاج  مریضوں کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ انہیں کی نگہداشت کو یقینی بنایا ہے۔ورکشاپ کے دوران پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن کے مقرر کردہ 35 سٹینڈرز اور 168انڈیکیٹرز بھی زیر بحث آئے۔ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے کسی بھی ممکنہ ڈیزاسٹر کو بہتر طریقے سے حل کرنے کے مختلف پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی جبکہ انفیکشن کنٹرول‘ویسٹ مینجمنٹ ودیگر امور اور مریضوں کو دی جانے والی ادویات کی بہترین تیاری اور ان کے اندراج کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی۔اس موقع پر نرسنگ سٹاف کی طرف سے بعض سوالات بھی کئے گئے جن کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے مفصل جوابات دیئے۔

  • فیصل آباد ڈپٹی کمشنر محمد علی ڈسٹرکٹ شوگر کین ڈویلپمنٹ سیس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ھیں

    فیصل آباد ڈپٹی کمشنر محمد علی ڈسٹرکٹ شوگر کین ڈویلپمنٹ سیس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ھیں

    فیصل آباد (محمد اویس)ڈسٹرکٹ شوگر کین ڈویلپمنٹ سیس کمیٹی نے شوگرسیس فنڈز کے 10 کروڑ روپے سے ضلع کی مختلف شوگر ملز کے علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت و بحالی کی تین سکیموں پر عملدرآمد کی منظوری دی ہے۔ یہ منظوری ڈپٹی کمشنر محمد علی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے شوگر ملز کے علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر مرمت کی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور کہا کہ منظور ہونے والے منصوبوں پر مزید محکمانہ کارروائی عمل میں لانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں اور کوئی سکیم تعطل کا شکار نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے اجلاس میں شوگر ملز انتظامیہ کے نمائندوں کی موجودگی یقینی بنائیں اور عوامی ضرورت کی سکیمیں ہی منظوری کے لئے پیش کی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں پر عملدرآمد کے لئے متعلقہ سائٹس کا خود وزٹ کریں گے اس سلسلے میں شفافیت یقینی ہونی چاہئے۔ انہوں نے سڑکوں کے اردگرد دستیاب جگہوں پر شجرکاری کرنے کی بھی تاکید کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر کسی جگہ انتظامی و فنی رکاوٹ درپیش ہو تو فوری ان کے نوٹس میں لائیں تاکہ بروقت اقدامات کئے جا سکیں۔ اجلاس کے دوران ہنزہ شوگر ملز کے علاقہ میں ساڑھے چار کروڑ روپے سے شاہ کوٹ سے چک جھمرہ روڈ بذریعہ سکندر پل تک 8.3 کلو میٹر لمبی‘چنار شوگر ملز کے علاقہ میں دو کروڑ روپے سے 1.45 کلو میٹر ڈیرہ بلوچاں سے 404 گ ب اور ہنزہ شوگر ملز کے علاقہ میں ساڑھے تین کروڑ روپے سے چک جھمرہ شاہکوٹ روڈ سے 156 اور 148 ر ب کی سڑکوں کی بحالی کے منصوبوں کی منظوری کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر نوید‘ روڈز و دیگر محکموں کے افسران اور شوگر ملز کے نمائندے بھی موجود تھے

  • فیصل آباد سمیت پنجاب بھرمیں یونین کونسل نظام ختم

    فیصل آباد (محمد اویس)سمیت پنجاب بھرمیں یونین کونسل نظام ختم ، پنجاب بھر کے چیف افسر کو شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ پر فوری عملدرآمد کروانے کے احکامات جاری کردیئے گئے ، سیکرٹری بلدیات پنجاب احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت ٹائون ہال میں اہم اجلاس ہوا ، جس میں چیف افسروں کو شیڈول آف اسٹیلشمنٹ پر فوری عملدرآمد کروانے کے احکامات دے دیئے گئے اور یونین کونسل کانظام ختم کردیا گیا، تمام یونین کونسلز کے افسر اب میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ماتحت ہونگے ، پنجاب لوکل گورنمنٹ کا سارا نظام ڈیجٹیلائز ہوگا ، ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا ہے کہ تعمیر وترقی کے ٹینڈرنگ کے عمل میں شفافیت ، ادائیگیاں اور وصولیاں آن لائن کرینگے ، ایڈ منسٹریشن ڈھانچہ بنا دیا گیا ہے جلد قوانین پر عملدرآمد کروایاجائیگا، سرکاری اثاثہ جات کی نئے قانون کے مطابق لسٹیں بنائی جائیں گی ، حدود اربعے کاتعین کردیا گیا جلد عملدرآمد کروایا جائیگا ۔

  • سی پی او فیصل آباد سہیل چوہدری نے رات گئے تھانہ صدر جڑانوالہ کا اچانک دورہ

    فیصل آباد (محمد اویس) سی پی او فیصل آباد سہیل چوہدری نے رات گئے تھانہ صدر جڑانوالہ کا اچانک دورہ کیا اورحوالات وریکارڈ کا جائزہ لیا۔اس موقع پرایس پی طارق سکھیرا، اے ایس پی عبدالخالق،ایس ایچ او ایوب ساہی بھی تھانہ پہنچ گئے۔سی پی او نے حوالات اورریکارڈ کا جائزہ لیتے ہوئے محکمانہ اصلاحتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔