Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارت میں حوا کی بیٹیاں زیادتی کے بعد زندہ جلائی جانے لگیں‌ ، ایک ہفتے میں 5واں واقعہ

    بھارت میں حوا کی بیٹیاں زیادتی کے بعد زندہ جلائی جانے لگیں‌ ، ایک ہفتے میں 5واں واقعہ

    اترپردیش :بھارت جہاں ایک طرف اقلیتوں‌کے خلاف امتیازی سلوک کی وجہ سے میدان جنگ بنا ہوا ہے وہاں دوسری طرف ہندوانتہا پسند خواتین ، لڑکیوں‌ اور بچیوں کوریپ کرنے کے بعد زندہ جلا رہےہیں، بھارت میں درندگی کاایک اوراندوہناک واقعہ پیش آیا ہےجس میں زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کو زندہ جلا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں حوا کی بیٹیاں زیادتی کے بعد زندہ جلائی جانے لگیں‌ ، ایک ہفتے میں 5واں واقعہ ،تازہ واقعہ میں‌ اترپردیش کے فتح پور ضلع میں ہفتہ کی سہ پہر مبینہ طور پر اپنے ہی چاچو کے ہاتھوں زیادتی کا شکار بننے والی لڑکی کو اس کے چاچو نے زندہ جلا دیا۔اپنی بھتیجی کو زندہ جلانے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا جسے بعد ازاں ہفتے کی رات کوکانپور کے قریب ایک گاوں سے گرفتار کر لیا گیا۔

    زندہ جلائی جانے والی لڑکی کو کانپور میڈیکل کالج لالہ لاجپت رائے اسپتال میں داخل کیا گیا، ڈاکٹر ز کے مطابق لڑکی کا جسم 90 فیصد تک جل گیا ہے، جس کے باعث لڑکی حالت بہت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ پو لیس حکام کے مطابق متاثرہ لڑکی، جس کی عمر تقریبا 18 سال ہے، وہ گاؤں بیبی پور میں گھر میں اکیلی تھی، جب اس کے چاچا نے آکر اس کے ساتھ زیادتی کی۔ جب اس نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی تو چاچا نے لڑکی پر مٹی کا تیل ڈال دیا اور اسے آگ لگا دی۔

    متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ ملزم ان کا دور کا رشتہ دارتھا جس کی عمر تقریبا 25 سال ہے۔ متاثرہ لڑکی کے بھائی کی جانب سے ایف آئی آر درج واضح رہے اس قبل رواں ماہ بھارتی ریاست اترپردیش میں بھی ایک لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد جلا دیا گیا تھا۔ جس کے باعث لڑکی کا 90 فیصد جسم جھلس گیا تھا۔

    دوسری جانب بھارتی ریاست تلنگانہ میں زیادتی کے بعد جلائی گئی لیڈی ڈاکٹر پریانکا ریڈی کی ہلاکت کے بعدبھارت میں ایک بار پھر خواتین پر تشدد اورریپ پر بحث چھڑ گئی ہے،جس کےبعد نیشنل کرائم ریکارڈزبیورونےانکشاف کیاتھاکہ بھارت میں ہر 15 منٹ میں ایک خاتون کا ریپ کیا جاتا ہے جبکہ خواتین پر تشدد، ریپ، تیزاب سے حملے، انہیں ہراساں کرنے سمیت دیگر صنفی تفریق کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

  • نثار بھی نیب کا ریڈارآگئے ، ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

    نثار بھی نیب کا ریڈارآگئے ، ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: نیب حرکت میں‌آگئی پہلے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو کل طلب کرلیا ہے تودوسری طر قومی احتساب بیورو (نیب) نے نثارکے خلاف ایک اور ریفرنس دائرکرنےکا فیصلہ کرلیا۔سابق چیئرمین فشریز نثار مورائی کو غیرقانونی بھرتیوں اور کرپشن کےالزام میں گرفتار کیا گیا، ملزم کا شمار آصف زرداری کےقریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔

    18 سالہ لڑکی، لڑکا بن گئی، والدین کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں

    ذرائع کے مطابق کے مطابق نثار مورائی کےخلاف نیا ریفرنس آمدن سے زائد اثاثوں پر دائر کیا جائے گا، نیب نے ملزم کے پانچ بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔نثارمورائی کی کراچی،حیدرآباد،لاہورمیں اربوں کی جائیداد موجود ہے جبکہ کراچی کے علاقے ڈیفنس کے اُسی علاقے میں بنگلا موجود ہے جہاں ایان علی کا فلیٹ تھا۔

    پاکستان نے اینٹی بائیوٹک کی متبادل دوا تیار کرلی

    ذرائع کے مطابق نثار مورائی کی زیر ملکیت لاہور کے بنگلے کی تصدیق کرالی گئی جبکہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کروڑوں روپے مالیت کے فلیٹ کا بھی سراغ لگا لیا گیا ہے، علاوہ ازیں حیدرآباد کے پلاٹوں کی تصدیق بھی متعلقہ حکام سےکرالی گئی۔ نثارمورائی کے حیدرآباد کے نجی بینک کی برانچ میں 4 اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا جبکہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع بینک کی برانچ میں بھی ایک کھاتہ موجود ہے۔

    تعلیم میں سیاست نہیں چلے گی!بنوں: سرکاری اسکول میں سیاسی جلسے پر ہیڈ ماسٹر معطل

  • جب سے خان آیا ہے ، پاکستان چھایا ہے،پاکستان اقوام متحدہ برائے ماحولیات کا نائب صدرمنتختب

    جب سے خان آیا ہے ، پاکستان چھایا ہے،پاکستان اقوام متحدہ برائے ماحولیات کا نائب صدرمنتختب

    اسلام آباد:جب سے خان آیا ہے ، پاکستان چھایا ہے،پاکستان اقوام متحدہ برائے ماحولیات کا نائب صدرمنتختب،اطلاعات کے مطابق ماحولیات سے متعلق کاوشوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا جس کے بعد پاکستان کو اقوامِ متحدہ کنونشن برائے ماحولیات کی نائب صدارت مل گئی۔

    ذرائع کےمطابق اسیپن میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام ممالک نے پاکستان کے کردار کو سراہا اور عالمی سطح پر اس کا اعتراف بھی کیا اور پھر پاکستان کو اقوامِ متحدہ کنونشن برائے ماحولیات کا نائب صدر منتخب کیا گیا۔

    پاکستان کومتفقہ تمام ممالک کی جانب سےنائب صدرمنتخب کیاگیا، 6اہم ترین کمیٹیوں میں نامزدگی ہمارے لیے قابل فخرہے۔اس حوالے سے ملک امین اسلم کا مزید کہنا تھا کہ ماحولیات سے متعلق معاملات اور فیصلہ سازی میں پاکستان کا مؤثر اور اہم کلیدی کردارہوگا۔

  • بھارت پاکستان سے آزادکشمیر نہیں چھین سکتا،بھارت اپنی فکرکرے: بھارتی دفاعی ماہر

    بھارت پاکستان سے آزادکشمیر نہیں چھین سکتا،بھارت اپنی فکرکرے: بھارتی دفاعی ماہر

    چندی گڑھ:بھارت پاکستان سے آزادکشمیر نہیں چھین سکتا،بھارت اپنی فکرکرے،اطلاعات کے مطابق بھارت کے دفاعی امور کے ماہر معروف رضا نے کہاکہ بھارت کبھی پاکستان سے آزادکشمیر نہیں چھین سکتا۔

    معروف رضا نے چندی گڑھ میں منعقدہ ملٹری لٹریچر فیسٹول کے ایک سیشن میں کہاکہ اگر ہم یہ دعوی کریں کہ ہم آزادکشمیر کو پاکستان سے واپس لے سکتے ہیں تو یہ جھوٹ ہے۔

    ساؤتھ ایشین وائرکے مطابق رضا معروف نے یہ بات ایک سیشن کے دوران اپنی اور ٹی وی پروڈوسراقبال چند ملہوترا کی کتاب ”کشمیر ان ٹولڈ سٹوری: ڈی کلاسیفائیڈ’پرریٹائرڈ میجر جنرل جگت بیر سنگھ، ہندوستان ٹائمز کے ایگزیکٹو ایڈیٹر رمیش ونایک اورریٹائرڈ بریگیڈئر پردیپ شرما سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مباحثے کا موضوع پاکستان اورچین جیسے بیرونی اورکشمیر میں عوامی احتجاج جیسے اندرونی عوامل ساتھ جموں وکشمیر کا مستقبل تھا۔

    معروف دفاعی ماہرمعروف رضا کہاکہ اگربھارتی حکومت کشمیرکے اندر مسئلہ حل کرے گی توکشمیر کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ ساؤتھ ایشین وائرکے مطابق رمیش ونایک نے کہاکشمیر میں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دینے کی ضرورت ہے۔میجر جنرل جگت بیر سنگھ نے بھی کشمیر کی تزویراتی حیثیت اور چین ، افغانستان اور پاکستان کے ساتھ اس کے تعلقات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

  • دہلی دہل گیا،ہرطرف آگ اورخون کی ندیاں،املاک جل رہی ہیں ہندوستان خاکسترہورہا ہے، شہریت بل موت بن گیا

    دہلی دہل گیا،ہرطرف آگ اورخون کی ندیاں،املاک جل رہی ہیں ہندوستان خاکسترہورہا ہے، شہریت بل موت بن گیا

    نئی دہلی :دہلی دہل گیا ، ہرطرف آگ اورخون کی ندیاں ،املاک جل رہی ہیں ہندوستان خاکسترہورہا ہے، شہریت بل موت بن گیا،اطلاعات کے مطابق بھارت کے لیے شہریت بل موت بن کرسامنے آیا ہے، نئی دہلی سے باغی ٹی وی کے مطابق اس وقت ہرطرف آگ اور خون کا کھیل کھیلا جارہا ہے

    https://twitter.com/bankruptindian/status/1206193066740047876

    باغی ٹی وی کے مطابق عوام الناس نے پبلک ٹرانسپورٹس کی بسوں کو آگ لگادی ہے اور لوگ گھروں میں‌محصورہوکررہ گئے ہیں‌اوربعض‌علاقوں میں بجلی بھی غائب ہوگئی ہے، ہر طرف شورشرابہ ہے لوگ خوف کے مارے گھروں‌سے باہرنہیں‌نکل رہے،یہ بھی اطلاعات ہیں‌کہ کئی پولیس والوں نے بھی شہریوں کےخلاف ہتھیاراٹھانے سے انکارکردیا ہے

    ذرائع کےمطابق دہلی ٹرانپسورٹ کارپوریشن کی درجنوں بسیں‌اس وقت جل کرراکھ کا ڈیھر بن چکی ہیں‌،یہ بھی خبریں‌موصول ہورہی ہیں‌کہ آگ بجھانے والا عملہ بھی غائب ہے اور جو چند لوگ موجود ہیں‌وہ سخت آگ کی وجہ سے جلتی ہوئی بسوں کے قریب آنےسےکترارہےہیں‌،دہلی سے نمائندے کےمطابق کئی فائرفائٹرز خود جل کرزخمی ہوچکے ہیں‌

    https://twitter.com/bankruptindian/status/1206193066740047876

    باغی ٹی وی کے مطابق اس وقت نئی دہلی میں بھارت نگرکاعلاقہ میدان جنگ بنا ہواہے اور مارکیٹوں اوردکانوں کو بھی لوٹا جارہا ہے، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ان سارے واقعات کے پیچھے انتہاپسند ہندو ہیں جوبغاوت کے دوران لوٹ ماراورجلاو گھراو کرکے کے حالات کو زیادہ خراب کررہے ہیں‌

  • پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ بغیر نتیجہ کے ختم،عابد علی اوربابراعظم کی سنچریاں

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ بغیر نتیجہ کے ختم،عابد علی اوربابراعظم کی سنچریاں

    راولپنڈی :پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ بغیر نتیجہ کے ختم ،پاکستان کی جانب سے عابد علی اور بابر اعظم نے سنچریاں اسکور کیں،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے سري لنکا کے اپنی اننگز 308 رنز پر ڈکلیئر کيے جانے کے بعد اپني پہلي اننگز کا آغاز شان مسعود اور ٹيسٹ کيپ حاصل کرنے والے عابد علی نے کیا

    پاکستان نے اینٹی بائیوٹک کی متبادل دوا تیار کرلی

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق آج پاکستان کی پہلی وکٹ اس وقت گرگئي جب شان مسعود صرف 3 رنز پر کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے کپتان اظہرعلی بھي بڑي اننگز نا کھيل سکے اور 36 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے عابد علی نے بابراعظم کے ساتھ مل کر زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اوراپني سنچری بنائی جس کے بعد وہ ٹیسٹ اور ون ڈے پر ڈیبیو سنچری اسکور کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں،

    پاکستان جانے کیلئے کھلاڑیوں پر دباؤ نہیں ڈالیں گے، نظم الحسن

    عابد علی نے اس سال مارچ میں ون ڈے ڈیبیو پر آسٹریلیا کے خلاف بھی سنچری اسکور کي تھی جب کہ عابد علی کا بھر پور ساتھ دیتے ہوئے بابراعظم نے بھی 118 بالز پر 101 رنز بناتے ہوئے ہوم گروانڈ پر پہلي اور مجموعي طور پر اپني تيسري سنچری اسکور کی۔ کھيل کے اکٹتام پر پاکستان نے 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 252 رنز بنائے۔

    18 سالہ لڑکی، لڑکا بن گئی، والدین کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں

    ذرائع کےمطابق اس قبل ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز کے ساتھ اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا اور دھننجیا ڈی سلوا کے سنچری اسکور کرنے کے بعد سری لنکا نے اپنی اننگز 308 رنز ڈکلیئر کردی تھي۔

    احساس انڈرگریجوایٹ سکالرشپ داخلوں کی تاریخ میں 24 دسمبرتک توسیع کردی گئی

    پاکستان اور سري لنکا کے درميان راولپنڈی ٹیسٹ کے چار دنوں میں بارش، گیلی آؤٹ فیلڈ اور خراب روشنی کے باعث صرف 91 اوورز کا ہی کھیل ہوسکا ہے- پہلا ٹيسٹ ڈرا ہونے کے بعد آئي سي سي نے ٹيسٹ چمپين شپ کے 20 ، 20 پواہنٹس دونوں ٹيموں کو دے دئيے ہيں۔

  • کیسے کمایا،کتنا کھایا،کتنا لگایا اورکتنا بچایاایک اوروزیراعظم حساب کتاب کاوقت قریب آن پہنچا

    کیسے کمایا،کتنا کھایا،کتنا لگایا اورکتنا بچایاایک اوروزیراعظم حساب کتاب کاوقت قریب آن پہنچا

    راولپنڈی:ایک اور وزیراعظم کی من مانیوں‌ اورشاہ چرخیوں کے حساب کتاب کاوقت قریب آن پہنچا،کل طلب ،اطلاعات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو کل صبح 11 بجے طلب کرلیا۔انہیں غیر قانونی تقرری کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

    تعلیم میں سیاست نہیں چلے گی!بنوں: سرکاری اسکول میں سیاسی جلسے پر ہیڈ ماسٹر معطل

    ذرائع کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے سابق ایم ڈی پی ٹی وی کو تعینات کیا تھا، نیب کی تفتیشی ٹیم اس حوالے سے اُن کا بیان ریکارڈ کرے گی۔ یوسف رضا گیلانی کو گزشتہ برس نیب نے غیر قانونی ٹھیکوں سے متعلق کیس میں متعدد بار طلب کیا تھا علاوہ ازیں جعلی اکاؤنٹس کیس میں بھی وہ احتساب عدالتوں‌ میں‌ پیش ہوچکے ہیں‌۔

    احساس انڈرگریجوایٹ سکالرشپ داخلوں کی تاریخ میں 24 دسمبرتک توسیع کردی گئی

    جعلی اکاؤنٹس کیس کے حوالے سے سابق وزیراعظم نے تفتیشی ٹیم کو 26 اپریل کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔ یوسف رضا گیلانی پر الزام تھا کہ آصف زرداری کو دی جانے والی گاڑیوں کا ٹیکس جعلی اکاؤنٹس سے ادا کیا گیا اور انہوں نے اس معاملے میں قواعد و ضوابط کے ساتھ چھیڑ چھاڑ بھی کی۔

    پاکستان نے اینٹی بائیوٹک کی متبادل دوا تیار کرلی

  • میں‌ نے پہلے کہہ دیا تھاکہ ہندوستان ٹوٹ رہاہے ، اب تو یقین ہوگیا ہے ، بھارتی رہنما چدمبرم

    میں‌ نے پہلے کہہ دیا تھاکہ ہندوستان ٹوٹ رہاہے ، اب تو یقین ہوگیا ہے ، بھارتی رہنما چدمبرم

    نئی دہلی:میں‌ نے پہلے کہہ دیا تھاکہ ہندوستان ٹوٹ رہاہے ، اب تو یقین ہوگیا ہے ،اطلاعات کےمطابق کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت میں کساد بازاری کی وجہ سے ملک نہ صرف اقتصادی طور پر بلکہ سیاسی طور پر بھی الگ تھلگ پڑ گیا ہے اور پوری دنیا پوچھ رہی ہے کہ آخر ہندوستان میں کیا ہو رہا ہے۔

    احساس انڈرگریجوایٹ سکالرشپ داخلوں کی تاریخ میں 24 دسمبرتک توسیع کردی گئی

    چدمبرم نے ہفتہ کو یہاں رام لیلا میدان میں کانگریس کی ‘بھارت بچاؤریلی’ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھ سال پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی نے مسٹر مودی کی قیادت میں جب اقتدار سنبھالا تو ملک اقتصادی اور سیاسی طور پر مضبوط تھا اور ترقی کے راستے پر تیزی سے بڑھ رہا تھا لیکن گزشتہ چھ سال میں خاص طور پر گزشتہ چھ ماہ میں ملک کی حالت بہت خراب ہوگئی ہے۔

    یونیسکو نے ثقافتی ورثے میں‌ سعودی کجھوروں کواپنی فہرست میں شامل کرلیا،

    انہوں نے کہا کہ کانگریس کی قیادت والی حکومت نے 10 سال کی حکمرانی میں 14 کروڑ لوگوں کو غربت سے باہر نکالا تھا اور مودی حکومت کو ایک مضبوط ہندوستا ن سونپا تھا لیکن آج معیشت کی حالت بہت خراب ہو گئی ہے اور ہر دن اقتصادی سطح پر بری خبر آ رہی ہے۔کبھی برآمد گھٹنے کی تو کبھی شرح نمو گھٹنے کی خبر آتی ہے۔

    مجھے ذاتی تشہیراچھی نہیں‌ لگتی ، اللہ تکبرسے بچائے ،بشریٰ‌انصاری

    سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کساد بازاری سے باہر آنے کی کوشش نہیں کر رہی ہے۔ بھارتیہ ریزرو بینک سے ایک لاکھ 75 ہزار کروڑ روپے نکالے گئے اور ان میں سے سرمایہ کاری کی امید میں آٹھ سو صنعت کاروں کو ایک لاکھ 40 ہزار کروڑ دیے گئے ہیں لیکن کہیں کوئی سرمایہ کاری نہیں ہورہی ہے۔

    تعلیم میں سیاست نہیں چلے گی!بنوں: سرکاری اسکول میں سیاسی جلسے پر ہیڈ ماسٹر معطل

    انہوں نے کہا کہ سیاسی سطح پر اس ملک کو بابائے قوم مہاتما گاندھی، پنڈت جواہر لال نہرو اور بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے ہندوستان کے بجائے گولوالکر اور ساورکر کے نظریات کا ملک بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک اقتصادی اور سیاسی سطح پر غیر مستحکم ہو گیا ہے اور پوری دنیا میں ہم اکیلے پڑ گئے ہیں۔جموں و کشمیر میں حالات ٹھیک نہیں ہے اور شمال مشرقی جل رہا ہے۔اب شاید ہندوستان باقی نہ رہے

  • مسلم مخالف شہریت بل بغاوت کا سماں ،امریکہ اوربرطانیہ نے اپنے شہریوں‌کوبھارت جانے سے روک دیا

    مسلم مخالف شہریت بل بغاوت کا سماں ،امریکہ اوربرطانیہ نے اپنے شہریوں‌کوبھارت جانے سے روک دیا

    بھارت: مسلم مخالف شہریت سے خانہ جنگی کی کیفیت ہے ،امریکہ اوربرطانیہ نے اپنے شہریوں‌کوبھارت جانے سے روک دیا ، اطلاعات کےمطابق بھارت ميں شہريت سے متعلق بل پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک کے شمال مشرقی حصے ميں جاری شديد کشيدگی کے تناظر ميں امريکہ اور برطانيہ نے اپنے شہريوں کے ليے سفری انتباہ جاری کر ديا ہے۔

    واشنگٹن سے ذرائع کےمطابق امریکہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں شہریت سے متعلق قوانين ميں حاليہ تراميم کو باريکی سے دیکھا جا رہا ہے اور اس ضمن ميں واشنگٹن حکومت نئی دہلی حکومت پر زور ديتی ہے کہ ملک ميں مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنايا جائے۔

    بھارت ميں اسی ہفتے منظور ہونے والے شہريت ترميمی بل (CAB) پر ملک گير احتجاج جاری ہے۔ ملک کے کئی حصوں ميں ہفتے چودہ دسمبر کو بھی ريليوں اور مظاہروں کی خبريں موصول ہو رہی ہيں۔ قبل ازيں بل کی منظوری کے بعد سے جاری کشيدگی اور جھڑپوں ميں اب تک دو افراد ہلاک اور درجنوں ديگر زخمی ہو چکے ہيں۔ اسی تناظر ميں جمعے تيرہ دسمبر کی شب امريکی و برطانوی حکومتوں نے اپنے اپنے شہريوں کو شمال مشرقی بھارت سفر کرنے سے خبردار کيا اور کہا کہ اگر جانا ضروری ہے، تو احتياط برتی جائے۔ جاپانی وزير اعظم شينزو آبے اور ان کے بھارتی ہم منصب نريندر مودی نے اپنی ايک سمٹ منسوخ کر دی، جسے اتوار کو گوہاٹی ميں منقعد ہونا تھا۔

  • جنگ آزادی کی طرح ہمیں شہریت قانون کے خلاف بھی لڑنا ہوگا: ہرش مندر

    جنگ آزادی کی طرح ہمیں شہریت قانون کے خلاف بھی لڑنا ہوگا: ہرش مندر

    نئی دہلی :جنگ آزادی کی طرح ہمیں شہریت قانون کے خلاف بھی لڑنا ہوگا: ہرش مندر،ان خیالات کا اظہار سابق آئی اے ایس افسر ہرش مندر نے ایک بہت بڑے احتجاجی مظاہرے میں‌ کی ،

    مکاری، فنکاری اورشوبازیوں کا دورگزرچکا،نیک نیتی سے محنت کررہے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

    ذرائع کےمطابق اس احتجاجی مظاہرہ سے سابق آئی اے ایس افسر ہرش مندر نے وہاں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم نفرت کے خلاف لڑ رہے ہیں، ہمیں آزادی کی لڑائی کی طرح سی اے بی (اب شہریت قانون) کے خلاف لڑنا ہوگا۔ ہم کھل کر اس قانون کی مخالفت کرتے ہیں۔ ہمیں یہ قانون بار بار توڑنا ہے۔ اس قانون کو توڑنے کی سزا بھی قبول کرنی ہوگی۔ یہ ضد کرنا ہوگا۔ ایک بھی مسلمان کی شہریت کو خطرے میں نہیں پڑنے دیں‌ گے

    تعلیم میں سیاست نہیں چلے گی!بنوں: سرکاری اسکول میں سیاسی جلسے پر ہیڈ ماسٹر معطل

    ذرائع کےمطابق اس موقع پر ہرش مندر نے اپنی بات لوگوں کے سامنے رکھتے ہوئے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’حکومت کی دشمنی مسلمانوں سے، بایاں محاذ نظریہ رکھنے والوں سے اور آئین سے ہے۔ اس حکومت نے آئین کو منہدم کر دیا ہے۔ اس ملک کے ہندو ’بائے چانس‘ انڈین ہیں جب کہ مسلمان ’بائے چوائس‘ یعنی اپنی پسند سے انڈین ہیں۔ اس لیے ان پر کوئی شک مت کیجیے۔ میں اس قانون کے خلاف خود کو سرکاری دستاویزوں میں مسلمان اعلان کروں گا۔‘

    احساس انڈرگریجوایٹ سکالرشپ داخلوں کی تاریخ میں 24 دسمبرتک توسیع کردی گئی