Baaghi TV

Author: +9251

  • فیاض الحسن چوہان پر تشدد کرنے والے وکیل کی شناخت، کیوں نہ پکڑا جا سکا

    فیاض الحسن چوہان پر تشدد کرنے والے وکیل کی شناخت، کیوں نہ پکڑا جا سکا

    فیاض الحسن چوہان پر تشدد کرنے والے وکیل کی شناخت

    باغی ٹی وی :وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان پر تشدد کرنے والے وکیل کی شناخت ہوگئی، شناخت عبدالماجد کے نام سے ہوئی جو ہربنس پورہ کا رہائشی ہے۔ پولیس کے چھاپے کے باوجود گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔
    فیاض الحسن چوہان پر تشدد کس نے کیا، وکیل کا پتہ بھی چل گیا اور شناخت بھی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق وکیل کی شناخت عبدالماجد کے نام سے ہوئی اور وہ ہربنس پورہ کا رہائشی ہے۔ پولیس نے گرفتاری کیلئے گھر پر چھاپہ بھی مارا لیکن و ہ پکڑا نہ جا سکا۔

    فیاض الحسن چوہان پر حملہ کرنے والے مزید 6 وکلا کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دوسری جانب وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کو بھی پی آئی سی حملہ کیس میں حراست میں نہیں لیا جا سکا۔ گیارہ دسمبر کو پی آئی سی پر حملے کے وقت وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو وکیلوں نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جن کی گرفتاری کیلئے پولیس نے کوششیں تیز کردی ہیں.
    اس سے پہلے وہ ان وکلا کو قانون کے دائرے کے اندر سزا دینے کی بات کہہ چکے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر نے انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی ہے۔میں ان کی بہتری کیلئے آیا تھا۔انہوں نے کہا وہ ڈرنے والے نہیں ہیں اور ڈی آئی جی آپریشنز کے ساتھ ملکر کارروائی کررہے ہیں،ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

  • اپنی گرفتاری بارے احسن اقبال نے دیا اہم بیان

    اپنی گرفتاری بارے احسن اقبال نے دیا اہم بیان

    اپنی گرفتاری بارے احسن اقبال نے دیا اہم بیان

    باغی ٹی وی :پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے نارووال اسپورٹس سٹی میں تحقیقات کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومتی دباؤ سے ڈرنے اور جھکنے والا نہیں، گرفتاری خود دوں گا۔

    نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسپورٹس سٹی پر نیب بھی اپنا مؤقف میڈیا کے سامنے لائے، احتساب کے نام پر ملک میں ڈرامہ چل رہا ہے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ تحقیقات کے بعد نیب مجھے سرٹیفکیٹ جاری کرے کہ 1993 میں میرے اثاثے زیادہ تھے یا آج۔
    انہوں نے کہا کہ منفی پراپیگنڈہ اور کردار کشی سے جھکنے والا نہیں، اسپورٹس سٹی کی منظوری وزارت منصوبہ بندی کے فورمز سی ڈی ڈبلیو پی نے دی تھی جبکہ اس کا ترقیاتی بجٹ کابینہ اور پارلیمنٹ سے منظور ہو کر لگایا جاتا ہے۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہماری وزارت کسی تعمیراتی کام میں ملوث نہیں ہو تی، اس سے میرا کوئی تعلق نہیں تھا۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ مجھے بلیک میل کرنے کیلئے اسپورٹس سٹی کے منصوبہ کو استعمال کیا جا رہا ہے.
    واضح‌رہے کہ اس سے پہلے نیب نے ا حسن اقبال پر نئے مقدامات کا عندیہ دیا تھا ، جس میں اثاثوں کی آمدن سے زائد زیادتی بھی شامل ہے.

  • اہم وکلا رہنماؤں کی گرفتاری کس کو سونپ دی گئی

    اہم وکلا رہنماؤں کی گرفتاری کس کو سونپ دی گئی

    اہم وکلا رہنماؤں کی گرفتاری کس کو سونپ دی گئی

    باغی ٹی وی : لاہور کے معروف اسپتال پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ( پی آئی سی) پر حملے میں ملوث اہم 15 وکلا رہنمائوں کی گرفتاری کا ٹاسک کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) کو سونپ دیا گیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق روپوش وکلاء کی گرفتاری کا ٹاسک مختلف ٹیموں کو دے دیا گیا ہے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے 15 وکلاء کی گرفتاری کے لیے سی آئی اے نے گلبرگ گرومانگٹ روڈ مال روڈ سمیت دیگر جگہوں پر چھاپے مارے ہیں۔ پندرہ روپوز وکلاء رہنماؤں میں سحر رضوی ۔عبدالرحمان بٹ ۔شیخ آصف، اقبال دانیال اعجاز، ملک غلام عباس، ۔راصب رانا، اسامہ معیز، مبین، حسان نیازی، مزمل اور عبدالماجد وغیرہ شامل ہیں۔

    گرفتاریوں کے لیے سی آئی اے کی ٹیم نے سیف سٹی اور مختلف کیمروں سے فوٹیجز حاصل کرلیں ہیں۔ لوکیشن ٹریس کر کے ملزموں کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔

    سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

    سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی

    سانحہ پی آئی سی، نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری،کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟

    واضح رہے کہ سانحہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر متعد د وکلا کو گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔تاہم وکلا کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں گرفتار وکلا کی رہائی کے لیے بھی درخواست جمع کرائی گئی تھی،جس پر سماعت جاری ہے ۔

  • اگلے 24 گھنٹوں کے دوران  موسم کیسا رہے گا

    اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا

    اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا.

    باغی ٹی وی رپورٹ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک و سرد جبکہ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان کے اضلاع میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔

    پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں رات/صبح کے اوقات میں شدیددھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران پنجاب کے بعض علاقوں میں کُہر پڑنےکا بھی امکان ہے۔

    گذشتہ روز کشمیر کے اضلاع میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی ، چکوال ، جہلم ،سیالکوٹ، سوات ، ہزارہ ، پاراچناراور گلگت بلتستان کے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

    اس دوران مالم جبہ، مری، اسکردو اور بگروٹ میں برفباری بھی ہوئی۔ بارش: کشمیر: مظفرآباد (ایئرپورٹ 21،سٹی 20)کوٹلی 21 ، راولاکوٹ 15، گڑھی دوپٹہ 07 ، خیبر پختونخواہ: مالام جبہ 13 ، کاکول 08، بالاکوٹ 04 ، سیدوشریف 03، پٹن، پاراچنار02، پنجاب : مری 10،منگلا اور چکوال07 ، ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    اس کے علاوہ اسلام آباد ( سید پور 08 ، بوکرا 07 ، زیروپوائنٹ 06،گولڑہ 01) ، راولپنڈی (چکلالہ ، شمس آباد 02) ، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 02،سٹی 01 ) ، جہلم 01، گلگت بلتستان: اسکردو 03 ، استور 02 اوربگروٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گی۔ برفباری (انچ):مالم جبہ 06 ، مری 04 ، اسکردو 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
    واضح رہے کہ اس سے پہلے محکمہ موسمیات کراچی میں جاپان کے تعاون سے نصب ہونے والا نیا ریڈار سسٹم ایس بینڈ ڈویلپر ریڈار جنوری 2020 میں کام کرنا شروع کر دے گا۔ جس سے تیز ترین موسمیاتی پیشگوئی حاصل ہو گی۔

    اب محکمہ موسمیات بتائے گا کہ کون سا بادل کتنی بارش برسائے گا اور بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان کی شدت کیا ہو گی۔نصب کیا جانے والا نیا ریڈار سسٹم جنوری کے دوسرے ہفتے سے باقاعدہ کام شروع کر دے گا۔ نئے ریڈارکی ٹرمینل بلڈنگ کا کام حتمی مراحل میں ہے اور ریڈار ٹاورکی اونچائی 78 میٹر ہے جو 450 کلومیٹر تک کا علاقہ ڈیٹیکٹ کرسکتا ہے جبکہ اس سے پہلے والا ریڈار 200 سے 250 کلومیٹرتک کی پیشگوئی کی صلاحیت رکھتا تھا۔

  • چنیوٹ میں شہریوں کو کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا

    چنیوٹ میں شہریوں کو کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا

    چنیوٹ
    چنیوٹ میں شہریوں کو کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا چنیوٹ کے نواحی چک نمبر 137 میں پاگل کتے نے جواں سالہ لڑکی کو کاٹ لیا متاثرہ لڑکی شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردی گئی کتوں کے شہریوں کو کاٹنے سے شہریوں میں خوف بڑھنے لگا اقدامات نہ ہونے کے برابر
    چنیوٹ میں شہریوں کو کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ایک ماہ کے دوران درجنوں شہری کتوں کے کاٹنے کا شکار ہونے سے شہریوں میں شدید خوف پایا جانے لگا ہے چنیوٹ کے نواحی چک نمبر 137 میں پاگل کتے نے جواں سالہ لڑکی مصباح کو کاٹ لیا جس سے مصباح کی ٹانگ شدید زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو چنیوٹ منتقل کردیا گیا ہے متاثرہ بچی کے والد کا کہنا ہے کہ پاگل کتے کے کاٹنے سے مصباح بی بی کی حالت تشویشناک ہوگئی تھی جس پر اسے فوری ہسپتال لایا گیا تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے کتوں کے شہریوں کو کاٹنے کے واقعات پر کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں شدید خوف پایا جاتا ہے اور شہریوں نے پنجاب حکومت سے نوٹس لیتے ہوئے ان خونخوار کتوں کو تلف کروانے کا مطالبہ کیا ہے

  • نیشنل اکیڈمی میں‌ اب ہوں گی بڑے پیمانے پر تبدیلیاں

    نیشنل اکیڈمی میں‌ اب ہوں گی بڑے پیمانے پر تبدیلیاں

    نیشنل اکیڈمی میں‌ اب ہوں گی بڑے پیمانے پر تبدیلیاں

    باغی ٹی وی :مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز کی کارکردگی کا جائزہ انگلینڈ کے سابق ڈائریکٹر پرفارمنس ڈیوڈ پرسنس کی رپورٹ کی روشنی میں لیا جائے گا۔

    پی سی بی نے چند ماہ قبل جائزہ رپورٹ کے لیے ڈیوڈ پرسنس کی خدمات حاصل کی تھیں، ڈیوڈ پرسنس نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور ہائی پرفارمنس سینٹرز کو جدید بنیادوں پر چلانے کے لیے تفصیلی رپورٹ پیش کی ہے۔

    نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اب بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا پلان تیار کر لیا گیا ہے، ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر اپنے عہدے میں توسیع نہ لینے کا پہلے ہی فیصلہ کر چکے ہیں اور انہوں نے بورڈ کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔
    اس سے پہلے چیئرمین پی سی بی نے بتایا تھا کہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش سے بات چل رہی ہے اگلے ماہ ایم سی سی آرہی ہے،انگلینڈ اور آسٹریلیا اگلے ماہ پاکستان آئینگے ،ہم کہتے ہیں پاکستان محفوظ ہے اگر کسی کو اعتراض ہے تو وہ آگاہ کریں

  • وزیراعظم ایک اور اہم ملک کا دورہ کرنے جارہے

    وزیراعظم ایک اور اہم ملک کا دورہ کرنے جارہے

    وزیرا عظم ایک اور اہم ملک کا دورہ کرنے جارہے ،

    باغی ٹی وی رپورٹ: وزیراعظم عمران خان 16 دسمبر کو بحرین کا دورہ کریں گے، وزرا اور حکومتی عہدیداروں‌ کا اعلی سطحی وفد بھی ان کے ہمراہ ہو گا. عمران خان کو بحرین کے اعلی ترین سول اعزاز سے نوازا جائے گا.
    وزیر اعظم آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم بحرین کا دورہ امیر بحرین حماد بن عیسی الخلیفہ کی دعوت پر کر رہے ہیں، دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ ولی عہد سلمان بن حماد آل خلیفہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

    ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔ پاکستان اور بحرین باہمی اعتماد، عقائد اور ثقافت پر مبنی قریبی ہم آہنگی کے تعلقات سے دوچار ہیں۔ اقوام متحدہ، او آئی سی اور جی سی سی سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان اور بحرین کا قریبی رابطہ ہے، بحرین کی سماجی و معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے ایک لاکھ سے زائد پاکستانی تارکین وطن بھی شامل ہیں۔
    ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ بحرین سے دونوں ممالک میں باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ ملے گا، وزیراعظم عمران خان خان بحرین کے قومی دن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے، وزیراعظم کیساتھ وفاقی وزرا اور اعلی حکومتی عہدیداروں پر مشتمل وفد بھی بحرین جائیگا، اگست 2018 میں حکومت سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا یہ بحرین کا پہلا دورہ ہو گا۔
    اس سے پہلے وزیر اعظم نے سعودی عرب کی دورہ کیا . وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک سعودی تعلقات خطہ میں امن او استحکام اور ترقی کے ضامن ہیں۔

    اس کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا. اعلامیے کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان میں سیاحت کے شعبے کی ترقی میں ہر ممکن تعاون کی پیشکش ہے اور اس سلسلے میں سعودی ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔
    واضح رہے کہ وزیراعظم اس سے قبل روضہ رسول صلعم پر حاضری دے چکے ہیں‌. اور وزیراعظم عمران خان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورخطےکی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا. وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا.

  • مسئلہ کشمیر کب تک حل کر لیا جائے گا، علی امین گنڈہ پور نے بتا دیا

    مسئلہ کشمیر کب تک حل کر لیا جائے گا، علی امین گنڈہ پور نے بتا دیا

    مسئلہ کشمیر کب تک حل کر لیا جائے گا، علی امین گنڈہ پور نے بتا دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ: وفاقی وزیر امورکشمیرو گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی حکومت میں ہی کشمیر کے مسئلے کو حل کر لیا جائے گا۔

    نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ انتہا پسند مودی سرکار نے 133 دن سے مقبوضہ کشمیر میں سب کچھ بند رکھا ہے وہاں میڈیا کے جانے پر پابندی عائد ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے اب تک تقریباً 10 ہزار نوجوانوں کو گرفتار کر کے مختلف جگہوں پر منتقل کردیا ہے
    علی امین گنڈا پور نے کہا کہ 72 سالوں سے کشمیر کا مسئلہ چلتا آ رہا ہے اس دوران اس مسئلے کو اجاگر کرنے میں بہت بڑا خلا آیا جس کی وجہ سے وہاں کی ایک نسل کو مسئلہ کشمیر کا پتہ ہی نہیں ہے۔
    واضح رہے کہ بھارت جو مقبوضہ کشمیر پر 72 سال سے قابض ہے ، اب 5 اگست کووہاں کشمیر کے اہم حثیت کو ختم کر کے کرفیو لگا رکھا ہے.جسے اب چار ماہ سے اوپر ہو چکے ہیں.

  • بھارت میں جو سلسلہ شروع ہوا ہے ابھی تو آغاز ہے….، جنرل آصف غفور کا ٹویٹ

    بھارت میں جو سلسلہ شروع ہوا ہے ابھی تو آغاز ہے….، جنرل آصف غفور کا ٹویٹ

    بھارت میں جو سلسلہ شروع ہوا ہے ابھی تو آغاز ہے….انتہا کیا ہوگی، جنرل آصف غفور کا ٹویٹ

    باغی ٹی وی رپورٹ: فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہےکہ بھارت میں مقبوضہ کشمیر سے لے کر آسام تاک نسلی فسادات کا جو سلسلہ شروع ہوا ہے وہ اس انتہا کی ابتدا ہے جس کاابھی آغاز ہوا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے اندر آج تمام اقلیتوں نے اچھی طرح اس بات کا احساس کر لیا ہے کہ برصغیر کےعظیم لیڈر محمد علی جناح کا ہندوتوا کے متعلق ویژن بہت درست اور کلیئر تھا.آج سب اقلیتیں بھارت کے ساتھ رہنے پر پچھتا رہی ہیں.
    بھارتی مسلمانوں نے مودی کے ہندتوا کے خلاف بغاوت کا علم بلند کردیا،نسلی فسادات جنم لینےلگے

    واضح رہے کہ بھارت نے جو شہرت بل پیش کیا ہے اس کی وجہ سے بھارت میں احتجاج کا وسیع سلسلہ شروع ہوا ہے.
    مودی سرکار نے مسلمانوں کے خلاف عرصہ حیات تنگ کرنے کے لیے ایسی قانون سازی کی ہے جس سے ان کے حقوق کا نفی ہوتی ہے.بھارت میں مسلمانون نے بغاوت کا علم بلند کردیا مودی سرکار کے خلاف پورے بھارت میں شدید ہنگامہ ،نسلی فسادات نے جنم لے لیا.بھارت میں مسلمان اپنے حق کے لیے سٹرکوں پر نکل آئے . بھارت کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مسلم کش بل کی سختی سے مزمت کی ہے . ہزاروں مسلمان بھارت کی شاہراہوں پر مودی سرکار مردہ باد کے نعرے لگارہے تھے.متنازع شہریت بل کے خلاف بھارت کی مختلف ریاستوں میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیے جا رہے ہیں جب کہ امریکا سمیت دنیا بھر میں بھی اس کے خلاف آوازیں اٹھائی جا رہی ہیں۔

  • پنڈی ٹیسٹ ،سری لنکا نے اپنی اننگز ڈیکلیئر کردی

    پنڈی ٹیسٹ ،سری لنکا نے اپنی اننگز ڈیکلیئر کردی

    سری لنکا نے اپنی اننگز ڈیکلیئر کردی

    باغی ٹی وی رپورٹ : پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز کے کھیل کا آغاز ہو گیا ہے۔
    پنڈی اسٹڈیم میں کھیلنے جانے والے تاریخی میچ میں سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کر دی ہے۔

    سری لنکا کی جانب سے ڈی سلوا نے ناقابل شکست 102 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ پاکستان کی جانب سے نسیم اور شاہین شاہ دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
    پنڈی ٹیسٹ کے چار روز کا کھیل بارش اور خراب موسم کے باعث متاثر رہا لیکن میچ کے آخری روز موسم ٹھیک ہونے پر سری لنکا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 282 رنز 5 کھلاڑیوں پر کیا۔

    سری لنکا کے دنن جیا ڈی سلوا 87 اور دلروان پریرا 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ پریرا اپنے انفرادی اسکور میں 10 رنز کے اضافے کے بعد 16 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جب کہ ڈی سلوا نے اپنی سنچری مکمل کی اور سری لنکا نے ڈی سلوا کی سنچری مکمل ہوتے ہی اپنی پہلی اننگز308 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی۔