Baaghi TV

Author: +9251

  • جماعت اسلامی ہند عادل آباد کی شہریت بل کے خلاف احتجاج کی کال 17 دسمبرکوہوگا دما دم مست قلندر

    جماعت اسلامی ہند عادل آباد کی شہریت بل کے خلاف احتجاج کی کال 17 دسمبرکوہوگا دما دم مست قلندر

    عادل آباد:جماعت اسلامی ہند عادل آباد کی شہریت بل کے خلاف احتجاج کی کال 17 دسمبرکوہوگا دما دم مست قلندر،اطلاعات کےمطابق مولانا اکبرالدین حسامی معتمد تنظیم اتحاد العلماء والحفاظ عادل آباد شفیع اللہ خان رکن جماعت اسلامی ہند عادل آباد نے سنٹرل گارڈن میں منعقد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہریت ترمیمی بل دستور ہند کے خلاف ہے۔

    یونیسکو نے ثقافتی ورثے میں‌ سعودی کجھوروں کواپنی فہرست میں شامل کرلیا،

    انہوں نے کہا ہےکہبل کے ذریعہ مذہبی بنیاد پر ملک کے شہریوں کے درمیان ایک لکیر کھینچنے کی کوشش کی گئی ہے۔وہیں اس بل کی وجہ سے ملک کی سلامتی اور سیکوریٹی کو بھی سخت خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ شہریت ترمیمی بل دونوں ایوانوں میں پاس ہونے کہ بعد سے پورے ملک میں شدید احتجاج و بل کی شدید مخالفت کی جارہی ہے۔

    مجھے ذاتی تشہیراچھی نہیں‌ لگتی ، اللہ تکبرسے بچائے ،بشریٰ‌انصاری 

    اسی ضمن میں شہر مستقر عادل آباد میں بھی بروزمنگل 17دسمبر بوقت شام 7:30 بجے تا 10 بجے تک سنٹرل گارڈن میں ایک کل جماعتی احتجاجی جلسہ منعقد کیا جارہا ہے۔اس جلسہ میں تمام مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے احباب سیاسی قائدین اور رفاہی فلاحی تنظیموں کے ذمہ داران سے بردران وطن کے ہمراہ کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔اس موقع پر مفتی مصطفی؛مولانا سید مبشر؛حافظ منظور احمد؛حافظ کاظم؛عبدالقدیر؛تنویر احمد امیر حلقہ جماعت اسلامی؛ساجد الدین ٹی آر ایس؛حافظ حسین؛عبدالحسیب؛سلیم پاشاہ اور دیگر موجود تھے۔

    مکاری، فنکاری اورشوبازیوں کا دورگزرچکا،نیک نیتی سے محنت کررہے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

  • یونیسکو نے ثقافتی ورثے میں‌ سعودی کجھوروں کواپنی فہرست میں شامل کرلیا،6 مقامات پہلے ہی حصہ ہیں‌

    یونیسکو نے ثقافتی ورثے میں‌ سعودی کجھوروں کواپنی فہرست میں شامل کرلیا،6 مقامات پہلے ہی حصہ ہیں‌

    ریاض : یونیسکو نے ثقافتی ورثے میں‌ سعودی کجھوروں کو بھی اپنی فہرست میں شامل کرلیا،6سعودی مقامات پہلے ہی ورثے کا حصہ ہیں‌،اطلاعات کےمطابق اقوام متحدہ کی تنظیم برائے ثقافت و سائنس یونیسکو نے 2019 کے دوران بنی نوع انساں کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں سعودی کھجوروں کو شامل کیا ہے۔


    کولمبیا میں یونیسکو کی نمائندہ کمیٹی کے اجلاس میں سعودی عرب کا حق تسلیم کرلیا گیا، اس سے قبل سعودی عرب کے چھ مقامات یونیسکو کی فہرست میں شامل کیے جاچکے ہیں جبکہ کھجور ساتواں ہے۔سعودی عرب کھجوروں کی کاشت والا اہم ملک ہے اور اس پر دو ارب سعودی ریال کی سرمایہ کاری کی جاچکی ہے۔

    سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کھجوروں کی کاشت اور پیداوار میں پوری دنیا میں بہت آگے ہے، سعودی کھجوروں کی طلب بین الاقوامی منڈیوں کی جانب سے بڑھتی جارہی ہے۔اقوام متحدہ کی خوراک کی تنظیم کے مطابق سعودی عرب میں 23 ملین سے زیادہ کھجوروں کے درخت ہیں۔ یہ سالانہ 1.122ملین ٹن کھجوریں دے رہے ہیں۔

    عرب خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کھجوروں کی 500 سے زیادہ قسمیں ہیں جبکہ کجھوروں کی نوّے فیصد اقسام عرب دنیا اور بیشتر سعودی عرب میں پائی جاتی ہیں۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 14عرب ممالک سعودی عرب، بحرین، مصر، عراق، اردن، کویت، ماریطانیہ، مراکش، سلطنت عمان، فلسطین، سوڈان، تیونس، متحدہ عرب امارات اور یمن نے اس حوالے سے اپنی شناخت رکھتے ہیں۔

  • مجھے ذاتی تشہیراچھی نہیں‌ لگتی ، اللہ تکبرسے بچائے ،بشریٰ‌انصاری نے عاجزی بیان کردی

    مجھے ذاتی تشہیراچھی نہیں‌ لگتی ، اللہ تکبرسے بچائے ،بشریٰ‌انصاری نے عاجزی بیان کردی

    لاہور : مجھے ذاتی تشہیراچھی نہیں‌ لگتی ، اللہ تکبرسے بچائے ،بشریٰ‌انصاری نے عاجزی بیان کردی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی صف اول کی اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ مجھے محنت اور لگن کے باعث نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی شہرت ملی، میں مغرور نہیں بلکہ ذاتی تشہیر کرنا پسند نہیں ہے۔

    ان خیالات کا اظہار اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران کیا، ان کا کہنا تھا کہ فنکار کو صرف اپنے فن سے غرض ہونی چاہیے اور اس کی مقبولیت ہی اس کی تشہیر ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے بڑی محنت اور لگن سے کام کیا ہے جس کی وجہ سے مجھے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی شہرت ملی۔

    بشریٰ‌ انصاری نے اپنے بارے پائے جانےوالے خدشات کے بارے میں کہا ہےکہ مجھے علم ہے کہ یڈیا سے زیادہ بات نہ کرنے کی وجہ سے بعض لوگ مجھے مغرور سمجھتے ہیں حالانکہ یہ حقیقت کے برعکس ہے، جس شخص میں غرور ہوگا وہ کبھی ہنستا اورمسکراہتا نہیں اور میری تو پہچان ہی ہنسنا، مسکراہنا اور خوش رہنا ہے۔

  • عوام سے طاقت چھین کر ’سلیکٹر‘ اور ’سلیکٹڈ‘ کے پاس جارہی ہے ، بلاول بھٹو زرداری کیوں برس پڑے

    عوام سے طاقت چھین کر ’سلیکٹر‘ اور ’سلیکٹڈ‘ کے پاس جارہی ہے ، بلاول بھٹو زرداری کیوں برس پڑے

    عوام سے طاقت چھین کر ’سلیکٹر‘ اور ’سلیکٹڈ‘ کے پاس جارہی ہے ، بلاول بھٹو زرداری کیوں برس پڑے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام سے طاقت چھین کر ’سلیکٹر‘ اور ’سلیکٹڈ‘ کے پاس جارہی ہے۔

    کوئٹہ میں جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ کیسی سیاست ہے کہ وفاق صوبوں کے معاملات میں مداخلت کرے، اپنی نااہلی اور نالائقی کا بوجھ عوام پر ڈالا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نوکریوں کا وعدہ کرکے نوجوانوں سے روزگار چھینا جا رہا ہے، سبسڈی چھین کر کسانوں کا معاشی قتل عام کیا جارہا ہے.یئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ شہید بی بی کی شہادت کے بعد پیپلز پارٹی نے کہا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے جبکہ ظلم کے باوجود پیپلز پارٹی کی قیادت نے کہا تھا پاکستان کھپے۔

    بلاول نے کہا کہ شہید بی بی نے حکومت اور معیشت عوام کی مرضی سے چلائی۔ وہ دو آمروں سے ٹکرائیں اور دہشتگردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر للکاریں، لیکن کچھ قوتوں کو عوامی راج قبول نہیں تھا۔

    بلاول بھٹو کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ یہ کس قسم کی جمہوریت اور کس قسم کا نظام ہے۔ ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ہم پھر لیاقت باغ راولپننڈی میں جا رہے ہیں، جہاں قائد عوام کو شہید کیا گیا۔ ہم پر جتنا مرضی ظلم کر لیں، برداشت کرنے کو تیار ہیں لیکن مظلوم عوام کے ساتھ ظلم مزید برداشت نہیں کر سکتے۔

  • عابد علی نے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

    عابد علی نے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

    عابد علی نے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر بیٹسمین عابد علی نے سری لنکا کے خلاف اپنے ڈیبیو مچ میں سینچری اسکور کر کے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔اوپنر بلے باز نے رواں سال مارچ میں آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی ون ڈے سیریز میں ڈیبیو کرتے ہوئے پہلی ون ڈے سینچری بھی اسکور کی تھی۔

    اس طرح وہ ٹیسٹ اور ون ڈے میں ڈیبیو کے دوران سینچری اسکور کرنے والے دنیائے کرکٹ کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔واضح رہے کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں عابد علی نے 18 سنچریاں اور 31 نصف سنچریاں اسکور کرتے ہوئے 7 پزار 7 رنز اسکور کیے ہوئے ہیں۔

  • امریکا افغانستا ن سے  جلد فوجیں نکالنے جا رہا ، پہلے مرحلے کتنی فوجیں نکلیں گی اعلان ہو گیا

    امریکا افغانستا ن سے جلد فوجیں نکالنے جا رہا ، پہلے مرحلے کتنی فوجیں نکلیں گی اعلان ہو گیا

    امریکا افغانستا ن سے جلد فوجیں نکالنے جا رہا ، پہلے مرحلے کتنی فوجیں نکلیں گی اعلان ہو گیا

    باغی ٹی وی رپورٹ ٹرمپ انتظامیہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا اعلان جلد کرنے والی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ انخلا کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے،ابتداء میں افغانستان سے 4 ہزار امریکی فوجیوں کو نکالا جائے گا۔
    سی این این کے مطابق گذشتہ 18 سالوں سے افغانستان میں 12 ہزار سے 13 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔دوسری جانب انخلا سے متعلق وائٹ ہاوس اور پینٹاگون کی جانب سے سی این این کو کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

    خیال رہے گزشتہ دنوں امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان تین ماہ کے تعطل کے بعد دوبارہ مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔یہ مذاکرات ٹرمپ نے اس لیے معطل کر دیے تھے کہ افغانستان میں ان کی فورسز پرحملے ہوئے تھے ، امریکی صدر نے ایک ٹویٹ میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کو کینسل کیا تھا.

  • وزیر اعظم کادورہ سعودی عرب کتنا اہم، فردوس عاشق اعوان نےبتایا

    وزیر اعظم کادورہ سعودی عرب کتنا اہم، فردوس عاشق اعوان نےبتایا

    وزیر اعظم کادورہ سعودی عرب کتنا اہم، فردوس عاشق اعوان نےبتایا

    باغی ٹی وی وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب دونوں ممالک کی قیادت کے دو طرفہ تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا آئینہ دار ہے۔
    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط اور دیرینہ برادرانہ تعلقات کو تقویت دے گا۔ سعودی عرب نے آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔


    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں کا کشمیر کاز کو او آئی سی کے پلیٹ فارم اور دیگر ذرائع سے تقویت دینے پر تبادلہ خیال نہایت خوش آئند ہے۔ مسئلہ کشمیر پر سعودی عرب کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پاکستان دنیا بھر میں سیاحت کے لئے ایک حسین اور پرکشش منزل بن کر ابھر رہا ہے۔ شعبہ سیاحت میں سعودی تعاون کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
    واضح رہے وزیر اعظم نے سعودی عرب کا دورہ کیا ہے جہاں ان کی ولی عہد سے ملاقات ہوئی اور پاک سعودیہ تعلقات کے حوالے سے اہم امور پر اتفاق بھی ہوا ہے .وزیراعظم عمران خان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورخطےکی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا. وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا.

  • بس دعا کریں‌کہ باقی زندگی اللہ اور اس کےرسولﷺ کی اطاعت میں گزرے:رابی پیرزادہ

    بس دعا کریں‌کہ باقی زندگی اللہ اور اس کےرسولﷺ کی اطاعت میں گزرے:رابی پیرزادہ

    لاہور:بس دعا کریں‌کہ باقی زندگی اللہ اور اس کےرسولﷺ کی اطاعت میں گزرے،اطلاعات کےمطابق سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ اب ان کی زندگی اللہ اوراس کے نبیﷺ کی تعلیمات کے مطابق ہوگی۔

    جاری کردہ ویڈیو میں رابی پیرزادہ کہتی ہیں‌ کہ لوگوں نے میرے متعلق کہا کہ جب بھی مشکل وقت آتا ہے اللہ کے قریب ہوجاتی ہیں لیکن میں سافٹ ویئر انجینیئر ہوں اور بہت کم عمری میں ہی شہرت اور پیسے بھی ملے۔بس انسان گنہگارہے ،میں کہتی ہوں کہ اگرگناہ کے بعد اللہ توبہ کی توفیق دے دے تویہ اللہ کا سب سے بڑا احسان ہے

    انہوں نے اپنے پیغام میں واضح طور پر کہا ہے کہ میں سات برس کی عمر سے نماز پڑھ رہی ہوں، اب تک یہ سلسلہ جاری ہے، جنہوں نے میرے ساتھ کام کیا وہ میرے کردار کے گواہ ہیں اور میں جو کام کرنا چاہتی تھی ، میری ہر خواہش پوری ہوئی ہے۔

    اپنی ویڈیو میں رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ میں دوبارہ شوبز میں واپسی کا سوچ رہی تھی کہ قرانی تعلیمات نے میری رہنمائی کی، اس مشکل دور میں میری بہت سے علما سے بھی ملاقات ہوئیویڈیو کے اختتام میں گلوکارہ کا کہنا تھا کہ میرے اور کشمیری بہن بھائیوں کے لیے دعا کیجیئے گا۔

    اس سے قبل گلوکارہ کی جانب سے ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے موسیقی کی دنیا چھوڑ کر نعت خواں کی حیثیت اختیار کرنے کا عہدکیا تھا جس پر لوگوں کی جانب سے بہت سوالات بھی کئے گئے تھے۔یاد رہے کہ حال ہی میں گلوکارہ کی چند نازیبا تصاویر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد رابی پیرزادہ نے میڈیا انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • مکاری، فنکاری اورشوبازیوں کا دورگزرچکا،نیک نیتی سے محنت کررہے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

    مکاری، فنکاری اورشوبازیوں کا دورگزرچکا،نیک نیتی سے محنت کررہے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور:مکاری، فنکاری اورشوبازیوں کا دورگزرچکا،نیک نیتی سے محنت کررہے ہیں،اطلاعات کےمطابق سردار عثمان بزدر کا کہنا ہے کہ شوبازیوں کا دور گزر چکا ہے، اب پنجاب میں نیک نیتی سے صرف کام، کام اور کام ہوتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدرار سے پی ٹی آئی پنجاب کے صدور، جنرل سیکرٹریز نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں پارٹی امور اور کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تنقید برائے تنقید کے باوجود پنجاب کی کارکردگی دیگرصوبوں سے بہتر ہے، ایسے عناصر تنقید کرتے رہ جائیں گے اور پنجاب آگے بڑھتا جائے گا۔

    اس موقع پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ جلد پارٹی کارکنان سے ہر ضلع میں جا کرملاقاتیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ شوبازیوں کا دور گزر چکا ہے، سردارعثمان بزدار نے کہا کہ مخالفین پراپیگنڈہ سے اپنے جرائم اورہماری کامیابیوں کوچھپانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن یاد رکھیں کہ حقیقت کبھی بھی نہیں چھپتی

  • احساس انڈرگریجوایٹ سکالرشپ داخلوں کی تاریخ میں 24 دسمبرتک توسیع کردی گئی

    احساس انڈرگریجوایٹ سکالرشپ داخلوں کی تاریخ میں 24 دسمبرتک توسیع کردی گئی

    اسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے انڈرگریجوطالب علموں کوخوشخبری سنادی ، اطلاعات کے مطابق فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہےکہ احساس انڈرگریجوایٹ پروگرام کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے

    ذرائع کےمطابق وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرٹویٹ کے ذریعے طالب علموں کوخوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پریشان نہ ہوں داخلوں کی تاریخ میں 24 دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے ، جلدی کری پہلے آئیں پہلے پائیں ،

    یادرہےکہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نےاحساس پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑ ے سکالر شپ پروگرام سے دو لاکھ نوجوانوں کو سکالر شپ دی جائیں گی ۔سکالر شپ پروگرام میں پچاس فیصد حصہ خواتین کے لئے رکھا گیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ہر سال پچاس ہزار نوجوانوں کو سکالر شپ دی جائیں گی جبکہ احساس پروگرام کے تحت لوگوں کا معیار زندگی مزید بہتر بنایا جائے گا۔