Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیر اعظم  کے دورہ سعودی عرب کا اعلامیہ جاری

    وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا اعلامیہ جاری

    وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا اعلامیہ جاری

    باغی ٹی وی :وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان خطے اور دنیا کے امن کے لئے تمام تر کوششوں میں مدد فراہم کرتا رہے گا۔
    اس ضمن میں جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب کے دوران مشرق وسطی کے تنازعات کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے پر زوردیا ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان مختلف امور پر مشاورت کا تسلسل تھا جس میں دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان باہمی اور خطہ کے امور پر تفصیلی بات ہوئی۔

    وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک سعودی تعلقات خطہ میں امن او استحکام اور ترقی کے ضامن ہیں۔

    اعلامیے کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان میں سیاحت کے شعبے کی ترقی میں ہر ممکن تعاون کی پیشکش ہے اور اس سلسلے میں سعودی ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔
    واضح رہے کہ وزیراعظم اس سے قبل روضہ رسول صلعم پر حاضری دے چکے ہیں‌. اور وزیراعظم عمران خان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورخطےکی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا. وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا.

  • بھارتی مسلمانوں نے مودی کے ہندتوا کے خلاف بغاوت کا علم بلند کردیا،نسلی فسادات جنم لینےلگے

    بھارتی مسلمانوں نے مودی کے ہندتوا کے خلاف بغاوت کا علم بلند کردیا،نسلی فسادات جنم لینےلگے

    بھارت میں مسلمانوں نے ہندتوا کے خلاف بغاوت کا علم بلند کردیا،نسلی فسادات جنم لینےلگے

    باغی ٹی وی بھارت میں مسلمانون نے بغاوت کا علم بلند کردیا مودی سرکار کے خلاف پورے بھارت میں شدید ہنگامہ ،نسلی فسادات نے جنم لے لیا.بھارت میں مسلمان اپنے حق کے لیے سٹرکوں پر نکل آئے . بھارت کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مسلم کش بل کی سختی سے مزمت کی ہے . ہزاروں مسلمان بھارت کی شاہراہوں پر مودی سرکار مردہ باد کے نعرے لگارہے تھے.متنازع شہریت بل کے خلاف بھارت کی مختلف ریاستوں میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیے جا رہے ہیں جب کہ امریکا سمیت دنیا بھر میں بھی اس کے خلاف آوازیں اٹھائی جا رہی ہیں۔

    امریکی کمیشن برائےعالمی مذہبی آزادی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکا کو بھارتی وزیر داخلہ اور دیگر قیادت کیخلاف پابندیوں کی تجویز پیش کرچکی ہے۔
    بنگال کے ضلع مرشد آباد میں‌اس وقت خانہ جنگی کی کیفیت پیدا ہوچکی ہے اورہرطرف توڑپھوڑ اورلوگ بھارت سے بغاوت کے نعرے بلند کرتے بپھرے ہوئے سڑکوں پراحتجاج کررہے ہیں، باغی ٹی وی کےمطابق ضلع مرشد آباد کے لالگولا ریلوے اسٹیشن پراس وقت صورت حال انتہائی خراب ہے اور مظاہرین نے 5 ریل گاڑیوں کوآگ لگا دی ہے، ان ریل گاڑیوں سے میلوں‌دوردھواں ا ٹھتا دکھائی دے رہا ہے.بھارت کی شمالی مشرقی ریاستوں میں احتجاج شدت اختیار کرگیا ہے۔آسام کے دارالحکومت گوہاٹی میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 3 مظاہرین ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

    بھارتی فوج اورپولیس کیطرف سے لاٹھی چارج اور بعض مقامات پرگولی بھی چلائی گئی لیکن مظاہرین ا س قدر غصے میں‌ ہیں‌ کہ وہ اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے کا نام ہی نہیں‌لے رہے، اطلاعات کےمطابق مسلمانوں کے خلاف شہریت بل کوختم کرنے اورمسلمانوں کو دیگرشہریوں کے برابر شہری حقوق دینے کا مطالبہ کررہےہیں‌‌

  • سرعام غنڈہ گردی کی انتہا، متعلقہ حکام سخت سے سخت قانونی کاروائی کریں تاکہ شہری محفوظ رہ سکیں

    سرعام غنڈہ گردی کی انتہا، متعلقہ حکام سخت سے سخت قانونی کاروائی کریں تاکہ شہری محفوظ رہ سکیں

    سڑک پرسرعام غنڈہ گردی کی انتہا، متعلقہ حکام سخت سے سخت قانونی کاروائی کریں تاکہ شہری محفوظ رہ سکیں

    باغی ٹی وی رپورٹ: سرعام سڑک پر غنڈہ گردی کرنے والے اور دھونس جمانےوالے شخص نے اپنی بدمعاشی کی حد کر دی. اس شخص کی شناخت کر کے حکام کو سخت سے سخت سزا دینی چاہیے،تفصیلات کے مطابق شاہراہ پر سر عام اپنی گاڑی سے اتر کر ایک شخص‌ نے ا پنے سے پیچھے والے شخص کو اس کی گاڑ ی سے نکالا اور گریبان سے پکڑ کر گالیاں دیتے ہوئے اپنی گاڑی تک لے جاتا ہے ، وہاں پسٹل نکال کر اس کو ہراساں کرتا ہے اسے گالیاں دیتا ہےاور دھکا د ے کر اس کو سڑک پر گرا دیتا ہے .پھر پسٹل تان کر اسے شوٹ کرنے کی دھمکیاں دیتا ہے. وہ شخص صرف اپنی صفائی دیتا ہوا دیکھائی دیتا ہے.پھر اس آدمی کو منہ پر ٹھڈے مارتا ہے اپنی طاقت اور پیسے پر اتنا فخر اور گھمنڈ ہے کہ دوسرے شخص کو انسان سمجھنا بھی گوارہ نہیں ہے. یہ معاملہ اور نزاع کیسے پیش آیا اس کا تو علم نہیں ہے. لیکن غالب گمان یہی ہےکہ سڑک پر جاتے ہوئے گاڑی اوور ٹیک کرنے یا رستہ دینے کا معاملہ ہی ہو سکتاہے.لیکن اس بات اتنا غلط رویہ اور غنڈہ گردی بالکل بھی روا نہیں ہے. ،معاشرے میں یہ روش عام ہےجو تھوڑا سا بھی اثرو رسوخ رکھنے والا ہے اس وہ خود کو فرعون سمجھنے لگ جاتا ہے.اور دوسروں کو انسان نہیں سمجھتا ، موجودہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے تمام متعلقہ اداروں کو اس کا سخت نوٹس لینا چاہیے اور جلد اس گھمنڈی شخص کو قانون کے مطابق سخت پر سزا ملنی چاہیے.


    یہ وقعہ لاہور کیولری گراؤنڈ پر پیش آیا اس شخص کی مزید تفصیلات یہ ہیں.

  • تعلیم میں سیاست نہیں چلے گی!بنوں: سرکاری اسکول میں سیاسی جلسے پر ہیڈ ماسٹر معطل

    تعلیم میں سیاست نہیں چلے گی!بنوں: سرکاری اسکول میں سیاسی جلسے پر ہیڈ ماسٹر معطل

    پشاور:حکومت کے پی نے صوبے کے تعلیمی نظام کو سیاست سے پاک کرنے کے عزم کودہراتے ہوئے بنوں کے سرکاری اسکول میں سیاسی جلسے پر خیبرپختونخوا حکومت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہیڈ ماسٹر کو معطل کردیا۔

    ذرائع کےمطابق بنوں کے ایک سرکاری اسکول میں 4 روز قبل اے این پی رہنماء ایمل خان کے جلسے کا انعقاد کیا گیا تھا، جس پر خیبرپختونخوا حکومت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کارروائی کی ہدایت کی تھی۔محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے کارروائی کرتے ہوئے اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو معطل کردیا۔

    کے پی کے مشیرتعلیم ضیاء اللہ بنگش نے معاملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسکول میں سیاسی جلسے کا انعقاد افسوسناک ہے۔مشیر تعلیم نے خبردار کیا کہ دوبارہ کسی بھی اسکول کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا تو متعلقہ ہیڈ ماسٹر، پرنسپل سمیت ڈی ای او کیخلاف کارروائی ہوگی۔

  • پاکستان جانے کیلئے کھلاڑیوں پر دباؤ نہیں ڈالیں گے، نظم الحسن

    پاکستان جانے کیلئے کھلاڑیوں پر دباؤ نہیں ڈالیں گے، نظم الحسن

    ڈھاکہ:پاکستان جانے کیلئے کھلاڑیوں پر دباؤ نہیں ڈالیں گے، اطلاعات کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو دورہ پاکستان کیلئے حکومت سے کلیئرنس ملنے کی امید ہے تاہم بورڈ کے صدر نظم الحسن کہتے ہیں کہ اجازت مل بھی گئی تو کھلاڑیوں پر وہاں جانے کیلئے دباؤ نہیں ڈالا جائے گا۔

    بورڈ کے صدر نظم الحسن نے کہا کہ ہماری دو ٹیموں نے پاکستان کا دورہ کیا ہے ہم سیکیورٹی انتظامت سے مطمئن ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جب حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملے گا پی سی بی کو آگاہ کردیں گے۔

    صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا مزید کہنا ہے کہ کھلاڑی راضی ہوئے تو ٹیم میں کوئی تبدیلیاں نہیں کریں گے، تمام اہم کھلاڑی اسکواڈ کا حصہ ہونگے۔

  • پاکستان نے اینٹی بائیوٹک کی متبادل دوا تیار کرلی

    پاکستان نے اینٹی بائیوٹک کی متبادل دوا تیار کرلی

    کراچی: پاکستان اورچین کے ماہرین نے مشترکہ طور پر اینٹی بائیوٹک دوا کی متبادل دوا کو تجربہ کیا جو کامیاب رہا اور نتیجے میں ہربل میڈیسن متعارف کرائی گئی۔پاکستان میں پہلی چینی ہربل میڈیسن کا کامیاب تجربہ جامعہ کراچی اور چین کے ماہرین نے مشترکہ کاوش کے نتیجے میں کیا۔

    جامعہ کراچی کے آئی سی سی بی ایس کے سربراہ پروفیسر اقبال چوہدری نے چینی ماہرین کے ہمراہ کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے اینٹی بائیوٹک دوا کا متبال تلاش کرلیا’اینٹی بائیوٹک دوا کے متبادل کے طور پر چینی ہربل دوا تیار کرلی گئی جو سینے کے دائمی انفکیشن کو دور کرے گی‘۔

    پروفیسر اقبال چوہدری نے بتایا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار یہ ہربل دوا متعارف کرائی گئی ہے جسے پاکستان میں ہی تحقیقی مراحل سے گزارا گیا، تجربے کے دوران 212 دائمی انفیکشن کے مریضوں پر دوا کو آزمایا گیا جس کے بہت اچھے نتائج سامنے آئے۔چینی ہربل کیپسول نباتات پر مبنی ہے، جس کو اب لیبارٹری بھیجا جائے گا اور پھر یہ مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگی۔

  • 18 سالہ لڑکی، لڑکا بن گئی، والدین کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں

    18 سالہ لڑکی، لڑکا بن گئی، والدین کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں

    جھنگ: 18 سالہ لڑکی، لڑکا بن گئی، والدین کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں ،اطلاعات کے مطابق جھنگ کی ایک ماں کی دعائیں رنگ لے آئیں 18 سالہ بیٹی زینب لڑکا بن گئی۔

    جھنگ سے ذرائع کے مطابق 18 سالہ بیٹی کے پیٹ میں اچانک درد ہوئی جس کے بعد لڑکی کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکڑز نے درد کی صورت میں فوری آپریشن کی ہدایت کی جس کے بعد ہونے والے آپریشن کے نتیجے میں لڑکی کی جنس تبدیل ہوگئی۔

    جنس تبدیل ہوئی لڑکی کا نام زینب بتایا جارہا ہے جبکہ لڑکا بننے کے بعد اب نام زین العابدین رکھا گیا ہے۔والدین خوشی سے نا ٹھال ہیں اور رب کا شکر ادا کر رہے ہیں۔یادرہےکہ اس سے پہلے بھی ایسے واقعات ہوئے ہیں جب لڑکیاں لڑکے بن گئیں

  • سورج کے طلوع نہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی ،مریخ پر شدید طوفان, سورج بھی گردوغبار میں چھپ گیا

    سورج کے طلوع نہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی ،مریخ پر شدید طوفان, سورج بھی گردوغبار میں چھپ گیا

    واشنگٹن :سورج کے طلوع نہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی ،مریخ پر شدید طوفان, سورج بھی گردوغبار میں چھپ گیا،اطلاعات کےمطابق امریکی خلائی ادارے ناسا نے اعلان کیا ہے کہ مریخ پر گردو غبار کے شدید طوفان نے سیارے کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس سے روبوٹک خلائی گاڑی کو خطرات پیدا ہوگئے ۔

    مریخ پر شدید طوفان کی وجہ سے سورج بھی گردو غبار میں چھپ گیا ہے اورسیارے پر شدید اندھیرا چھا گیا ہے ۔اے ایف پی کے مطابق مٹی اور ریت کے طوفان نے 3کروڑ مربع میل علاقے کو شدید متاثر کیا ہے ۔

    طوفان کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ناسا کی ریسرچ کرنے والی گاڑی کے سارے سسٹم بھی خاموش ہوگئے ہیں تاہم ناسا نے اعلان کیا ہے کہ شمسی توانائی سے چلنے والے اپرچیونیٹی روور نے خود کو بند کرلیا ہے

  • جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے!بچی پر سے ٹرین گزر گئی، بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی

    جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے!بچی پر سے ٹرین گزر گئی، بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی

    اترپردیش:جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے!بچی پر سے ٹرین گزر گئی، بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک سالہ بچی کے اوپر سے ٹرین گزر گئی تاہم معجزانہ طور پر بچی کو خراش تک نہ آئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ آگرہ شہر کے ماتھورا جنکشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک پر پیش آیا جہاں ماں کی گود سے بچی پٹڑی پر جاگری اور ٹرین کی بوگیاں اس کے اوپر سے گزر گئیں، لیکن بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔

    بچی کے والد سونو نے بتایا کہ یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب وہ ٹرین میں سوار ہونے کے لیے پلیٹ فارم پر انتظار کررہے تھے کہ رش کی وجہ سے کسی شخص کا ہاتھ بیوی کے بازو سے ٹکرایا اور بچی ماں کی گود سے ٹریک پر گرگئی، اسی اثنا میں ٹرین بھی چل پڑی۔

    انہوں نے بتایا کہ کسی کو بھی بچی کے زندہ بچنے کی امید نہیں تھی سب کی سانسیں رک گئی تھیں اور اہلیہ چلا رہی تھی، پوری ٹرین گزرنے کے فوری بعد بچی کو ایک نوجوان نے اٹھایا اورسب دیکھ کرحیران رہ گئے کہ بچی کو خراش تک نہیں آئی ۔

  • اب کاریں بھی اڑیں گی !زمین پر چلنے کیساتھ ہوا میں اڑنے والی گاڑی آگئی

    اب کاریں بھی اڑیں گی !زمین پر چلنے کیساتھ ہوا میں اڑنے والی گاڑی آگئی

    فلوریڈا: ریاست فلوریڈا میں حال ہی میں دنیا کی پہلی زمین پر چلنے کے ساتھ ہوا میں اُڑنے والی نمائش کیلئے پیش کی گئی ہے۔کار کا نام ’پائنیر پرسنل ائیر لینڈنگ وہیکل‘ رکھا گیا ہے جسے ’ Pal-V‘ بھی کہا جا سکتا ہے، جدید ٹیکنالوجی کے طرز پر بنائی جانے والی کار ریٹریکٹ ایبل ہیڈ اور ریئر پروپیلرز سے لیس ہے جو آسمان پر 12 ہزار 500 فٹ کی بلندی پر اُڑان بھر سکتی ہے۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق کار میں آٹو موبائل میں استعمال کیا جانے والا فیول ہی استعمال ہوگا اور کار ہوا میں 200 میل فی گھنٹہ کی رفتار اور زمین پر 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت ہے۔

    ڈچ کمپنی کی جانب سے بنائے جانے والی اس گاڑی کی قیمت 5 لاکھ 99 ہزار ڈالرز ہے جسے 2021 میں فروخت کے لیے پیش کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ اس گاڑی میں 2 افراد کے بیٹھے کی گنجائش ہے اور یہ 3 پہیے والی گاڑی سے گائروکاپٹر میں صرف 10 منٹ میں تبدیل ہو جاتی ہے۔

    دنیا بھر میں ٹیکنالوجی میں روز بروز جدت آتی جا رہی ہے،دنیا میں کوئی تصور نہیں کر سکتا تھا کہ ایسی کار بھی متعارف کرائی جائیگی جو زمین پر چلنے کے ساتھ ہوا میں بھی اڑ سکتی ہے۔ اب ایک خبر امریکا سے آئی ہے جہاں یہ خواب سچ ثابت ہو گیا ہے۔