Baaghi TV

Author: +9251

  • مقبوضہ بیت المقدس وادی گولان میں اسرائیل کے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں ،اقوام متحدہ

    مقبوضہ بیت المقدس وادی گولان میں اسرائیل کے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں ،اقوام متحدہ

    نیویارک: مقبوضہ بیت المقدس کی وادی گولان میں اسرائیل کے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں ،اقوام متحدہ ،اطلاعات کےمطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ شام کے علاقے گولان کی حیثیت تبدیل کرنے کے لئے صیہونی حکومت کے تمام اقدامات منسوخ اورکالعدم ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جمعے کو ایک قرارداد منظور کر کے شام کے علاقے گولان پر اپنا غاصبانہ قبضہ مضبوط بنانے کے لئے صیہونی حکومت کے اقدامات کو بین الاقوامی قوانین اور عام شہریوں کی حمایت پر مبنی جنیوا معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور صیہونی حکومت کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔

    مقبوضہ علاقہ گولان کے زیرعنوان منظور ہونے والی اس قرار داد کے حق میں ایک سو ستاون ووٹ پڑے جبکہ بیس ملکوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا اور امریکہ و صیہونی حکومت نے اس قرارداد کی مخالفت کی۔اقوام متحدہ کی اس قرارداد میں تاکید کی گئی ہے کہ بین الاقوامی قوانین منجملہ اقوام متحدہ کے منشور کی بنیاد پر طاقت کے ذریعے زمینوں پر قبضہ جائز نہیں ہے۔

  • اسکاٹ لینڈ میں دوبارہ ریفرنڈم نہیں کراؤں گا، بورس جانسن ڈٹ گئے

    اسکاٹ لینڈ میں دوبارہ ریفرنڈم نہیں کراؤں گا، بورس جانسن ڈٹ گئے

    لندن :اسکاٹ لینڈ میں دوبارہ ریفرنڈم نہیں کراؤں گا، بورس جانسن ڈٹ گئے ،اطلاعات کےمطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانس نے شمالی آئرلینڈ میں علیحدگی کا ریفرنڈم دوبارہ کرائے جانے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

    لندن سے ذرائع کےمطابق قبل از وقت عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد وزیراعظم بورس جانس نے اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نکولا اسٹورجن کی جانب سے علاقے کی خود مختاری کے لیے ریفرنڈم دوبارہ کرائے جانے کے مطالبے کی کھل کر مخالفت کی۔ اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر سے بات چیت کرتے ہوئے بورس جانسن نے اسکاٹ لینڈ کے عوام ، 2014میں کرائے جانے والے ریفرنڈم میں برطانیہ سے علیحدگی کے خلاف ووٹ دے چکے ہیں لہذا وہ دوبارہ ریفرنڈم کرائے جانے کی حمایت نہیں کرسکتے۔

    وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ ہم سب کو دوہزار چودہ کے ریفرنڈم کے واضح اور شفاف نتیجے کا احترام کرنا چاہیے۔بورس جانسن نے بارہ دسمبر کو کرائے جانے والے قبل از وقت انتخابات کے نتائج کو بریگزٹ کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی بلا چون و چرا انجام پائے گی۔برطانیہ میں جمعرات کو ہونے والے قبل از وقت عام انتخابات کے ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ہے اور وزیراعظم بورس جانس کی قیادت والی کنزرویٹیو پارٹی نے 650 کے ایوان میں 364 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔

  • پاکستانی باکسرعثمان وزیرنے تھائی حریف کوہراکر اپنی تیسری ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی

    پاکستانی باکسرعثمان وزیرنے تھائی حریف کوہراکر اپنی تیسری ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی

    اسلام آباد:پاکستانی باکسرعثمان وزیرنے تھائی حریف کوہراکر اپنی تیسری ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی،اطلاعات کےمطابق ایشین بوائے کے نام سے مشہور عثمان وزیر نے تھائی لینڈ کے ٹاپ رینکنگ باکسر کو ہرادیا ۔

    کھیل کے میدان سے ذرائع کےمطابق عثمان وزیرنے پروفیشنل کیریئر کی تیسری انٹرنیشنل فائیٹ جیت کر ہیٹرک بھی مکمل کر لی ۔ عثمان وزیر کی فائٹ ورلڈ چیمپئن مینی پاکیو کی پروموشن کے زیراہتمام منیلا میں کھیلی گئی۔

    میچ جیتنے کے بعد پاکستانی باکسرعثمان وزیر کا کہنا تھا کہ اپنی تیسری ورلڈ رینکنگ فائٹ جیتنے پر بہت خوش ہوں، جیت پاک فوج کے شہیدوں کے نام کرتا ہوں اورملک کی دفاع و سالمیت کے لئے پاک فوج کی خدمات پر سلوٹ کرتا ہوں ۔

    عثمان وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کامیابی کے لئے دعائیں کرنے پر پوری قوم کا شکر گزار ہوں، آئندہ بھی پاکستان کا نام روشن کرتا رہوں گا ۔

  • جے اسیں ناں رئہے تاں خرچے کتھوں کریں گی!بیوی کے بے تحاشہ اخراجات سےتنگ شوہرنے جان دے دی

    جے اسیں ناں رئہے تاں خرچے کتھوں کریں گی!بیوی کے بے تحاشہ اخراجات سےتنگ شوہرنے جان دے دی

    بنگلور:جے اسیں ناں رئہے تاں خرچے کتھوں کریں گی!بیوی کے بے تحاشہ اخراجات سےتنگ شوہرنے جان دے دی،اطلاعات کےمطابق بھارت میں ایک سافٹ ویئر کمپنی میں کام کرنے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ شخص نے بیوی کے بے تحاشہ اخراجات سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ریاست کرناٹکا کے مرکزی شہر بنگلور میں پیش آیا جہاں ایک اپارٹمنٹ کے فلیٹ سے 39 سالہ شخص کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی تو پولیس نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا۔

    ریاست کرناٹکا کے مرکزی شہر بنگلورکی پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت سری ناد کے نام سے ہوئی جو سافٹ ویئر کمپنی میں ملازمت کرتا تھا، بیوی کی خواہش پر قرض حاصل کرکے متوفی نے گھر حاصل کیا اور دیگر اخراجات پورے کیے مگراس کی بیوی پھر بھی نہ خوش ہوئی اورمطالبے پرمطالبہ اورزد کرتی گئی

    بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےکہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ مبینہ طور پرریکھا اپنے شوہر کی محدود آمدنی سے بڑھ کر طرز زندگی اپنانے کی خواہش کرتی تھی اور مسلسل بڑھتے ہوئے اخراجات پر ان میں تنازع رہتا تھا جب کہ وہ شوہر کی جائیداد کو اپنے والد کے نام کروانے کے لیے دباؤ بھی ڈالتی تھی۔بیوی کے بے تحاشہ اخراجات سے تنگ آکر شوہر نے گلے میں رسی ڈال کرپنکھے سے لٹک کرخودکشی کرلی

  • بین الاقوامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ہوسٹلزخالی کرنے کا حکم جاری

    بین الاقوامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ہوسٹلزخالی کرنے کا حکم جاری

    اسلام آباد:بین الاقوامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ہوسٹلزخالی کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں قائم بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی انتظامیہ کی طرف سے ایک حکم جاری کیا گیا ہے کہ 15 دسمبرکی شام سے پہلے تمام ہوسٹلز خالی کردیئے جائیں

    باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق یہ حکم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے جس میں ہوسٹلز میں مقیم تمام پاکستانی مرد طلباء سے کہا گیا ہے کہ براہ کرم 15 دسمبربروزاتوارشام 4 بجے تک تمام ہوسٹلز خالی کردیئے جائیں ، ساتھ یہ بھی وضاحت کی گئی ہےکہ تمام ہوسٹلزخالی ہونے چاہیں نئے بھی اور پرانے بھی ،

    یونیورسٹی انتظامیہ نے مزید کہا ہےکہ اس پرفی الفورعمل ہونا چاہئے یونیورسٹی بھی اس حکم نامے پرسختی سے عمل درآمد کرنے کی پابند ہے، لٰہذاتمام پاکستانی مرد طلباء ہوسٹلزخالی کردیں

    یاد رہےکہ دو دن قبل بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں دوطلبا گروہوں کے درمیان لڑائی ہوئی تھی جس کے نتیجے میں ایک طالب جاں بحق جبکہ درجن سے زائد طلباء شدید زخمی ہوگئے تھے،جس پرانتظامیہ کی طرف سے یونیورسٹی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعیناتی کی درخواست کی گئی تھی جس پررینجرز نے کنٹرول سنبھال لیا تھا

  • ملائیشین وزیراعظم مہاتیرمحمد کا وزیراعظم عمران خان کو پروٹون گاڑی کا تحفہ،احترام اورمحبت کی عظیم مثال

    ملائیشین وزیراعظم مہاتیرمحمد کا وزیراعظم عمران خان کو پروٹون گاڑی کا تحفہ،احترام اورمحبت کی عظیم مثال

    اسلام آباد: پاکستان اورملائیشیا کے کے درمیان برادرانہ تعلقات میں ایک نیا موڑ ، دونون برادر اسلامی ملکوں کےوزرائے اعظموں کیے درمیان احترام اورمحبت کی زبردست مثال نے ایک مثال قائم کردی ،اطلاعات کےمطابق ملائیشیا کے وزراعظم مہاتیرمحمد نے وزیراعظم عمران خان کو پروٹون گاڑی کا تحفہ بھیجا ہے۔

    شکریہ جناب مبشرلقمان درد دل رکھنے والےانسان کی کوششیں رنگ لےآئیں

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان کیلئے پروٹون 70 گاڑی کا تحفہ بھیجا جسے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد وزیراعظم کی جانب سے وصول کریں گے۔

    عمران خان کےدوست بورس جانسن کی کامیابی پرہزاروں افراد کا لندن میں احتجاج

    ملائشیا کے قونصل خانے میں 16 دسمبر بروز پیر گاڑی دینے کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ مہاتیرمحمد نےدورۂ پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کو پروٹون گاڑی تحفے میں دینےاورپاکستان میں پروڈکشن پلانٹ لگانے کا اعلان کیا تھا۔

    ملک میں جاری احتجاج نظرانداز،بھارتی صدرنےمتنازعہ شہریت بل پردستخط کر دیئے

    یاد رہے رواں سال مارچ میں ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد تین روزہ دورے پرپاکستان پہنچے تھے،جہاں اُن کا نور خان ایئربیس پر وزیراعظم عمران خان نے شانداراستقبال کیا اورمہمان کے اعزاز میں اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔

  • 6 بھارتی ریاستوں نے وفاق کے خلاف بغاوت کردی، شہریت بل پرعمل درآمد سے انکار

    6 بھارتی ریاستوں نے وفاق کے خلاف بغاوت کردی، شہریت بل پرعمل درآمد سے انکار

    نئی دہلی :6 بھارتی ریاستوں نے وفاق کے خلاف بغاوت کردی ، شہریت بل پرعمل درآمد سے انکار،اطلاعات کےمطابق بھارت کی چھ ریاستوں نے حکومت کی جانب سے منظور کیے متنازع شہریت بل پر عمل درآمد سے انکار کر دیا ہے۔

    خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق بھارت کی ریاستوں پنجاب، مغربی بنگال، مدھیہ پردیش، کیرالہ اور چھتیس گڑھ کے وزرائے اعلٰی نے اس متنازع بل پر عمل درآمد نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    متنازع بل کے خلاف بھارت کی مختلف ریاستوں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی ریاست آسام کے شہر گوہاٹی میں انتظامیہ نے کرفیو لگا رکھا ہے۔بھارت کے اندر بغاوت کےبعد حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت انڈین نیشنل کانگریس نے نئی دہلی میں ‘بھارت بچاؤ’ ریلی کا اہتمام کیا ہے۔

    اس بل کے تحت پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان میں مذہب کی بنیاد پر نشانہ بننے والے غیر مسلموں کو بھارت کی شہریت دی جا سکے گی۔لیکن بھارت میں مقیم مسلمانوں کویہ حق حاصل نہیں ہوگا اوراانہیں غیرقانونی تارکین وطن قرار دے کرملک بدرکرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں‌،

  • محنت رنگ لاتی ہے،امریکی سیاحتی میگزین نےسیاحت کے اعتبارسے پاکستان کوبہترین ملک قراردے دیا

    محنت رنگ لاتی ہے،امریکی سیاحتی میگزین نےسیاحت کے اعتبارسے پاکستان کوبہترین ملک قراردے دیا

    واشنگٹن :محنت رنگ لاتی ہے،امریکی سیاحتی میگزین نےسیاحت کے اعتبارسے پاکستان کوبہترین ملک قراردے دیا،اطلاعات کےمطابق امریکی میگزین کونڈی ناسٹ نے سیاحت کے لیے بہترین ممالک کی فہرست میں پاکستان کو نمبر ون قراردیا ہے، میگزین کے مطابق 2020 میں پاکستان سیاحت کے لیے سب سے بہترین ملک ہوگا۔

    امریکی میگزین کونڈی ناسٹ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کے سیکیورٹی حالات میں بہتری آئی ہے جس کے نتیجے میں پاکستان دنیا بھر ککے سیاحوں کا مرکز نگاہ بن گیا ہے ،ویزے سے متعلق اقدامات نے پاکستان کو بہترین سیاحتی ملک بنانے میں بڑا کردار ادا کیا۔

    امریکی میگزین کونڈی ناسٹ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان خوبصورت قدرتی اور تاریخی مناظر سے مالا مال ہے، مذہبی سیاحت کے لحاظ سے بھی پاکستان بہترین ملک بن چکا ہے، پاکستان امن کی بحالی کی وجہ سے سیاحت کے لیے بہترین ہے۔امریکی جریدے میں پاکستان کے بلند ترین پہاڑی سلسلوں سے لے کر مقبول سیاحتی مقامات کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔

    امریکی میگزین کونڈی ناسٹ نے20 ممالک کی فہرست جاری کی ہے جن میں پاکستان، برطانیہ، کرغزستان،آرمینینا، برازیل، آسٹریلیا، آئرلینڈ، فلپائن، فرانس، سسلی، سینیگال، پورٹ لینڈ، لبنان، چین، ڈنمارک، دی برٹش ورجن آئی لینڈ، مراکش، پاناما، کروشنیا اور جاپان شامل ہیں۔کونڈی ناسٹ لائف اسٹائلاورسیاحت کا مقبول ترین میگزین ہے اوراب تک اسے 25 نیشنل ایوارڈزسے بھی نوازا جاچکا ہے۔

    دوسری طرف وفاقی حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات اور صوبائی حکومت کے پی کی طرف سے سیاحت کے فروغ کےلیے کوششیں اس وقت ثمرآورپودے کی شکل اختیارکرتی جارہی ہیں‌ ، آج ہی کےپی حکومت نے 20 نئے سیاحتی مقامات تلاش کرکے ان کو عالمی معیارکے سیاحتی مقامات میں تبدیل کرنے کےلیے 5 ارب روپے کی رقم مختص کرکے دنیا کی توجہ اس طرف مبذول کروا دی ہے

  • پولیو سے بچاؤ کے سلسلہ میں آگاہی واک کا اہتمام

    پولیو سے بچاؤ کے سلسلہ میں آگاہی واک کا اہتمام

    کمالیہ. اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی نوشین اسرار کی زیر قیادت پولیو سے بچاؤ کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی آفس تا اقبال بازار تک پولیو سے بچاؤ کے سلسلہ میں آگاہی واک کا اہتمام، صدر انجمن تاجران ،تحصیل افسران،شہری و سول سوسائٹی کے نمائندگان کی شرکت…

  • امریکی میزائل تجربہ اعلان جنگ ہے، پوتن نے میزائل تجربے کی مذمت بھی کردی اوردھمکی بھی دے دی

    امریکی میزائل تجربہ اعلان جنگ ہے، پوتن نے میزائل تجربے کی مذمت بھی کردی اوردھمکی بھی دے دی

    واشنگٹن:امریکی میزائل تجربہ اعلان جنگ ہے، پوتن نے امریکی میزائل تجربے کی مذمت بھی کردی اوردھمکی بھی دے دی، امریکہ نے روس سے ایٹمی ہتھیاروں کے معاہدے کو ختم کرنے کے بعد پہلی بارممنوعہ پروٹو ٹائپ بلاسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

    ادھر روس کے صدر پوتن نے امریکا کی جانب سے میزائل ٹیسٹ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ ہمیں خبردار کیا گیا ہے۔ یہ ایک طرح کا جنگ کا اعلان ہے جس کے لیے ہم تیار ہیں۔ صدر پوتن نے یہ بات اسلحہ سازی کے ڈپارٹمنٹ کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

    دوسری جانب تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس تجربے سے خطے میں اسلحے کی تیاری کی غیر ضروری جنگ چھڑ جائے گی، روس اسے امریکا کی جانب سے اعلان جنگ سمجھتے ہوئے خطرناک ہتھیاروں کی تیاری میں جُت جائے گا جس سے خطے کا امن خطرے میں پڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا اور روس کے درمیان 1987ء میں ہتھیاروں کی تیاری کی دوڑ کے خاتمے کے لیے ایک معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت 500 کلومیٹر سے 5 ہزار 500 کلومیٹر کی رینج تک کے کروز میزائل کی تیاری پر پابندی عائد ہوگئی تھی تاہم صدر ٹرمپ نے رواں برس اکتوبر میں انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر معاہدے سے دست برداری کا اعلان کردیا تھا۔

    پینٹاگون کیلی فورنیا کے وینڈن برگ ایئربیس کے اسٹیٹک لانچ اسٹینڈ سے مار کیا گیا جو 500 میل سے زائد کا سفر طے کرنے کے بعد بحرالکاہل سمندر میں گرگیا۔ تاہم بیلسٹک میزائل کی قسم اور ساخت سے متعلق زیادہ معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ میزائل غیر جوہری وار ہیڈ سے لیس ہو کر وار کرنے صلاحیت سے مالا مال ہے۔