Baaghi TV

Author: +9251

  • 2020سیاحت کاسال،دنیا بھی مانے گی،سیاحت کےفروغ کےلیےحکومت نے مزید 5 ارب روپےجاری کردیئے

    2020سیاحت کاسال،دنیا بھی مانے گی،سیاحت کےفروغ کےلیےحکومت نے مزید 5 ارب روپےجاری کردیئے

    پشاور: خبیرپختونخواہ حکومت کا تاریخی اعلان ،تاریخی اقدامات ، صوبے میں‌ سیاحت کو فروغ دینے کےلیے 5 ارب کی رقم مختص کردی ، نئے سال کی شروعات کے ساتھ ہی صوبے میں سیاحت کے نئے صحت افزا مقامات پرکام شروع ہوجائے گا

    باغی ٹی وی کے مطابق صوبہ خیبرپختونخواہ کی حکومت نے صوبے کے سیاحتی مقامات کو پہلے سے بہتر،پرکشش اورآرام دہ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے 5 ارب روپے کی رقم مختص کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی صوبےمیں پرانے سیا حتی مقامات کے ساتھ ساتھ نئے سیاحتی مقامات پر بھی کام شروع کردیا جائے گا

    باغی ‌ٹی وی کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق پہلے فیز میں 20 میں‌ سے14سیاحتی مقامات پر کام شروع کردیا جائے گا،جبکہ فیز 2 میں چترال ،بونیراورچند دیگر مقامات پر بھی بہت جلد کام شروع کرنے کا پروگرام ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق جو نئے 14 مقامات سیاحت کے لیے تجویز کیئے گئے ہیں‌ان میں برج بندا اورکافاربندا شانگلہ کے پہاڑوں کے وسط میں واقع ہیں‌ جبکہ بونیرمیں جوسیاحتی مقام تجویز کیا گیا ہےوہ داگ سرکے علاقے میں واقع ہے،

    ذرائع کےمطابق سوات میں‌ سیاحت کے لیے منتخب کیے گئے مقامات میں اناکار،مرغوذارعلیم،مدین بیشیحرام،ارین درال،گودرلیک،بحرین جگا شامل ہیں جبکہ جومقامات سیاحت کے لیے مانسہرہ میں منتخب کیے گئے ہیں‌ ان میں مانوروادی ،غنورپپرانگ،شورگن،کورابان،منڈی سیرانخندہ میدان اورکومل گلی شامل ہیں‌، اس کے علاوہ چورا گلی اور سھری گاوں بھی سیاحتی مقام میں شامل ہے،

    باغی ٹی وی کے مطابق ان مقامات کی تعمیر،تزین وآرائش کے بعد یہ کہا جاسکتا ہےکہ پاکستان بھی دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہوگیا ہے جہاں دنیا کے بہترین سیاحتی مقامات پائے جاتے ہیں‌ اوردنیا دیکھے گی کہ 2020 تک کے پی حکومت واقعی ان سیاحتی مقامات کو دنیا کا نمبرون صحت افزاسیاحتی مقام بنانے میں‌ کامیاب ہوجائے گی

  • شمالی کوریا نے امریکی ردعمل کی پرواہ کیئےبغیرطاقتور میزائل کا تجربہ کردیا

    شمالی کوریا نے امریکی ردعمل کی پرواہ کیئےبغیرطاقتور میزائل کا تجربہ کردیا

    شمالی کوریا:شمالی کوریا نےسوہائے سیٹ لائٹ لانچنگ فیلڈ سےایک نیا تجربہ کیا ہے۔اطلاعات کےمطابق شمالی کوریا کی سرکاری خبرایجنسی کی سی این اے کی خبر کےمطابق شمالی کوریا کی وزارت دفاع کی سائنس اکیڈمی نے ملک کے مشرقی علاقے ایک نئے اورطاقتورمیزائل کاتجربہ کیا ہے۔

    شمالی کوریا کی سائنس اکیڈمی سے جاری کردہ اعلان میں واضح کیا گیا ہے کہ "تجربات سے اوپر تلے حاصل کردہ مثبت نتائج کو کوریا عوامی جمہوریہ کی با اعتماد حکمت عملی کی طاقت میں تقویت لانے کے لیے بروئے کار لایا جائیگا۔دوسری طرف امریکہ نے شمالی کوریا کے اس میزائل تجربے پرسخت ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ شمالی کوریا نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے میڈیا میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ شمالی کوریا نے طویل المسافت راکٹ انجن کا تجربہ کیا ہے جس کی اب متعلقہ اداروں نے تصدیق کر دی ہے۔تا ہم اس تجربے کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

  • افغانستان میں افغان طالبان کے حملے میں 32 فوجی ہلاک

    افغانستان میں افغان طالبان کے حملے میں 32 فوجی ہلاک

    کابل:افغانستان کےصوبےغزنی میں افغان طالبان کے حملے میں32 فوجی ہلاک ہوگئے۔غزنی سے اطلاعات کے مطابق افغانستان کے جنوب مشرقی صوبےغزنی میں افغان طالبان کے حملے میں 32 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

    کرکٹ کوٹھنڈ لگ گئی !راولپنڈی ٹیسٹ: چوتھے روز بھی کھیل ممکن نہ ہوسکا

    غزنی سے ذرائع کے مطابق صوبائی کونسل کے صدر ناصر احمد فقیری کا کہنا ہے کہ سات مقامی سیکیورٹی اہلکاروں نے قرباغ ضلع میں ایک فوجی اڈے پراپنے ساتھیوں پراس وقت فائرنگ کردی جب وہ سورہے تھے،جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ساتوں اہلکار فائرنگ کرکے اسلحے سمیت فرار ہوگئے۔ اہلکاروں کا تعلق واضح طور پر طالبا ن سے ہے۔

    عمران خان کےدوست بورس جانسن کی کامیابی پرہزاروں افراد کا لندن میں احتجاج

    دوسری جانب افغان وزارت دفاع کے ترجمان فواد امن کا کہنا ہے کہ طالبان کے حملے میں 9 فوجی ہلاک ہوئے جبکہ حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ غزنی فوجی بیس پر حملے میں 32 فوجی ہلاک ہوئے۔غزنی میں گذشتہ روزسڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں 4 بچوں سمیت دس افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    موٹروے پر600 سی سی موٹر بائیک چلانے کی مشروط اجازت ،کون نہیں چلا سکے گا

    یاد رہے کہ غزنی کے ضلع قارا باغ میں فوجی بیس میں یہ دوسرا حملہ ہے، اس سے قبل رواں برس جولائی میں بھی ضلع قارا باغ کے فوجی بیس کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں افغان آرمی فورسز کے کمانڈر کرنل عبد المبین محبتی ہلاک ہوئے تھے۔

    ملک میں جاری احتجاج نظرانداز،بھارتی صدرنےمتنازعہ شہریت بل پردستخط کر دیئے

  • ابو ظبی کے ولی عہد کی آرمی چیف سے اہم ملاقات

    ابو ظبی کے ولی عہد کی آرمی چیف سے اہم ملاقات

    اسلام آباد:پاکستانی سول اورفوجی قیادت اس وقت سفارتی محاذپربہت زیادہ فعال دکھائی دے رہے ہیں، اطلاعات کے مطابق ابو ظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سےملاقات ہوئی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق النہیان نے پاکستان افواج کے سربراہ جناب جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں فوجی اور دفاعی شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

    دوسری طرف وزیراعظم پاکستان عمران خان سعودی عرب کے دورے پر گئے ہوئے اور خطے کی مجموعی صورت حال پراہم مشاورت اورفیصلے کرنے کی اطلاعات ہیں‌

  • یورپی یونین کوکیا حق ہےکہ وہ ہمارے معاملے میں دخل اندازی کرے، ترکی نے خبردارکردیا

    یورپی یونین کوکیا حق ہےکہ وہ ہمارے معاملے میں دخل اندازی کرے، ترکی نے خبردارکردیا

    انقرہ:یورپی یونین کوکیا حق ہےکہ وہ ہمارے معاملے میں میں دخل اندازی کرے، ترکی نے خبردارکردیا،اطلاعات کےمطابق وزارتِ خارجہ کے ترجمان حامی آکسوئے کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے پاس سمندری اختیاراتی مقامات کا تعین کرنے کا کوئی اختیار موجود نہیں اور نہ ہی یہ لیبیا مطابقت کو قوانین کے منافی ہونے کے حوالے سے کوئی حکم صادر کر سکتی ہے۔

    ترکی سےذرائع کےمطابق حامی آکسوئے نے یورپی کونسل کے ترکی سے متعلق بیانات کے حوالے سے ایک تحریری جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ”یہ موقف ہمارے ملک اور قبرصی ترکوں کے مشرقی بحیرہ روم میں حقوق اور مفادات کا دفاع کرنے سے باز نہیں رکھ سکتا۔ ”

    یاد رہے کہ ترکی اور لیبیا کی قومی مطابقت حکومت کے درمیان 27 نومبر کو "سیکورٹی اور فوجی تعاون مطابقت یادداشت ” سمیت دونوں ملکوں کے مابین قوانین کی رو سے حاصل حقوق کا تحفظ کرنے کا ہدف بنانے والے ” سمندری اختیارات کے علاقوں کی حد بندی سے متعلق بھی ایک مطابقت پر دستخط ہوئے تھے۔

  • عربوں پرمشکل وقت،تقریباً 4 لاکھ شہری بے گھر ہوئے ہیں، اقوام متحدہ

    عربوں پرمشکل وقت،تقریباً 4 لاکھ شہری بے گھر ہوئے ہیں، اقوام متحدہ

    نیویارک: یمن میں خانہ جنگی کے باعث رواں سال کے دوران تقریباً 4 لاکھ شہری بے گھر ہوچکے ہیں۔اطلاعات کےمطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے امور پناہ گزین کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمن میں جاری لڑائی کے نتیجے میں رواں سال کے دوران اب تک تقریباً 4 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

    اقوام متحدہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے اوائل سے اب تک تین لاکھ 93 ہزارافراد نقل مکانی پرمجبور ہوئے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یمن میں جاری لڑائی کے نتیجے میں شہریوں کی نقل مکانی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

    اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیاکہ رواں سال امداد دینے والے ملکوں نے یمنی پناہ گزینوں اور جنگ سے متاثرہ شہریوں کی امداد کے لیے دوارب 60 کروڑ ڈالردینے کا وعدہ کیا تھا۔اقوام متحدہ کے ذرائع کے مطابق یمن میں اس وقت تقریباً 2 کروڑ لوگ جنگ کی وجہ سےغربت کی لکیرسے نیچے زندگی بسر کررہے ہیں یا غیرملکی امداد پر انحصار کرتے ہیں۔

  • مسلم مخالف شہریت بل نامنظور،بنگال میں ٹرینوں کوآگ لگادی گئی، ریاست میں‌ بھارت کے خلاف بغاوت

    مسلم مخالف شہریت بل نامنظور،بنگال میں ٹرینوں کوآگ لگادی گئی، ریاست میں‌ بھارت کے خلاف بغاوت

    مرشد آباد:مسلم مخالف شہریت بل نامنظور،مغربی بنگال میں ٹرینوں کوآگ لگادی گئی، ریاست میں‌ بھارت کے خلاف بغاوت، ہرطرف خانہ جنگی کا سماں، بھارت کے ٹکڑے ہونے کے امکانات بڑھ گئے

    باغی ٹی وی کے مطابق مغربی بنگال کے ضلع مرشد آباد میں‌اس وقت خانہ جنگی کی کیفیت پیدا ہوچکی ہے اورہرطرف توڑپھوڑ اورلوگ بھارت سے بغاوت کے نعرے بلند کرتے بپھرے ہوئے سڑکوں پراحتجاج کررہے ہیں، باغی ٹی وی کےمطابق ضلع مرشد آباد کے لالگولا ریلوے اسٹیشن پراس وقت صورت حال انتہائی خراب ہے اور مظاہرین نے 5 ریل گاڑیوں کوآگ لگا دی ہے، ان ریل گاڑیوں سے میلوں‌دوردھواں ا ٹھتا دکھائی دے رہا ہے

    با‌غی ٹی وی کے مطابق بھارتی فوج اورپولیس کیطرف سے لاٹھی چارج اور بعض مقامات پرگولی بھی چلائی گئی لیکن مظاہرین ا س قدر غصے میں‌ ہیں‌ کہ وہ اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے کا نام ہی نہیں‌لے رہے، اطلاعات کےمطابق مسلمانوں کے خلاف شہریت بل کوختم کرنے اورمسلمانوں کو دیگرشہریوں کے برابر شہری حقوق دینے کا مطالبہ کررہےہیں‌‌

  • بھارت نے فاروق عبداللہ کی نظربندی میں اضافہ کردیا

    بھارت نے فاروق عبداللہ کی نظربندی میں اضافہ کردیا

    سری نگر:مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی انتظامیہ نے جموں‌کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کومزیدقید رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نظربندی میں‌اضافہ کردیا ہے ، اطلاعات کےمطابق یہ نظربندی مزید تین مہینے تک جا ری رہے گی

    باغی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کی نظربندی میں‌اضافہ اس وجہ سے کیا گیا ہےکہ سابق وزیراعلیٰ‌نے کشمیر پربھارتی قبضے کے خلاف اعلان بغاوت کردیا تھا ،فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ وہ کشمیرکے معاملے پراپنے کشمیری بھائیوں‌ کوکبھی بھی بھار ت کے قبضے میں نہیں جانے دیں‌گے

    یاد رہے کہ فاروق عبداللہ نے ہمیشہ پاکستان کے مقابلے میں بھارت کا ساتھ دیا اور بھارت کے زیرسایہ رہنے کو ترجیح دی لیکن جب 5 ا گست کو بھارت نے مقبوضہ وادی کوضم کرلیااورتمام کشمیری قیادت کو قیدکرکے جیلوں میں ڈال دیا تو فاروق عبداللہ کو یہ احساس ہوا کہ اس کی بھارت سے وفاداری کسی کام نہ آئی تب جاکرفاروق عبداللہ نے بھارتی قبضے کوغیرقانونی قراردیتے ہوئے اسے مسترد کردیا تھا ، جس کی وجہ سے بھارت نے انہیں‌قید میں‌ ڈال رکھا ہے

  • حسان نیازی ن لیگ کےسیاسی مقلد حفیظ اللہ نیازی کے بیٹے ہیں،بچ نہیں پائے گا، فیاض الحسن چوہان

    حسان نیازی ن لیگ کےسیاسی مقلد حفیظ اللہ نیازی کے بیٹے ہیں،بچ نہیں پائے گا، فیاض الحسن چوہان

    لاہور:حسان نیازی ن لیگ کےسیاسی مقلد حفیظ اللہ نیازی کے بیٹے نے اپنے ماموں عمران خان کوجان بوجھ کربدنام کیا ،بچ نہیں پائے گا،چوہان،اطلاعات کےمطابق صوبائی وزیراطلاعات فیاض السن چوہان نے کہاہےکہ مسلم لیگ ن کووزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کام ہضم نہیں ہورہا۔ مسلم لیگ ن کی قیادت پروپیگنڈا کررہے ہے،

    دودوست،دونوں وزیراعظم،عمران خان نے بورس جانسن کودوبارہ وزیراعظم بننےپرمبارک باد…

    فیاض الحسن چوہان نےمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حسان نیازی وزیراعظم کےبھانجے بعدمیں پہلےحفیظ اللہ نیازی کےبیٹےہیں اور حفیظ اللہ نیازی مسلم لیگ ن کےورکراورسیاسی مقلد ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ پی آئی سی واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، حسان نیازی کےخلاف بھرپورکارروائی کی جارہی ہے،عمران خان کا ویژن اقربا پروری سےپاک ہے، واقعے کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

    شہریت ترمیمی بل کے خلاف دہلی کے شہری بھی احتجاج کرتے گھروں سے نکل آئے

    صوبائی وزیراطلاعات نے کہاکہ پی آئی سی میں بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، پی آئی سی واقعےمیں ملوث54 وکلاحراست میں ہیں، جن ڈاکٹرزکی گاڑیوں کونقصان پہنچاانہیں بھی رقم دی گئی ہے۔فیاض الحسن چوہان کاکہنا تھا کہ واقعےمیں جاں بحق افرادکےلواحقین کوچیکس بھی دے دیئےگئےہیں اورجن ڈاکٹرزکی گاڑیوں کونقصان پہنچاانہیں بھی رقم دی گئی ہے۔

    میاں نوازشریف کی صحت سےمتعلق رپورٹ لاہورہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی ،قصہ پرانا ہی…

  • موٹروے پر600 سی سی موٹر بائیک چلانے کی مشروط اجازت ،کون نہیں چلا سکے گا یہ بھی بتادیا

    موٹروے پر600 سی سی موٹر بائیک چلانے کی مشروط اجازت ،کون نہیں چلا سکے گا یہ بھی بتادیا

    اسلام آباد:لاہوراسلام آباد موٹروے پر600 سی سی موٹربائیک چلانے کی مشروط اجازت دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے،ڈی آئی جی موٹر وے پولیس کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے کہ پولیس بائیکرز کو قواعد و ضوابط کا پابند بنائے گی۔

    نوٹییفکیشن میں‌کہا گیا ہےکہ موٹروے پر35سال سے کم عمرکے افراد موٹربائیک نہیں چلاسکیں گے ، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائی گی

    موٹروے پولیس کی طرف سےیہ بھی پابندی عائد کی گئی ہے کہ موٹربائیک چلانے کی رفتارکی زیادہ سے زیادہ حد 120 کلومیٹرفی گھنٹہ ہوگی

    اس نوٹیفکیشن میں گروپ کی شکل میں موٹروے پرموٹربائیک چلانے پرسخت پابندی کی گئی ہے ، موٹربائیک چلانے والوں کوخبردار کیا گیا ہےکہ گروپ کی صورت میں موٹربائیک چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی

    نوٹیفیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ موٹروے پر بائیک چلانے کے شوقین افراد کو ڈرائیونگ لائسنس اور سپیشل کارڈ بنانے کے بعد ہی موٹر وے پر بائیک چلانے کی اجازت دی جائے گی۔

    بائیکرز کی معلومات کیلئے موٹروے انٹری پوائنٹس اور مختلف جگہوں پر سائن بورڈ لگائے جائیں گے۔

    یادرہےکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے موٹروے پر چھ سوسی سی موٹربائکس چلانے کے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کیس میں 15 دسمبر تک ہر صورت عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا حکم دیدیا ۔

    پیر کو جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی ۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے موٹروے پولیس کے نمائندہ کو ہدایت کی کہ نظر آئے کہ موٹروے پر بائیکرز کو اجازت دے دی گئی۔