Baaghi TV

Author: +9251

  • ملک میں جاری احتجاج نظرانداز،بھارتی صدرنےمتنازعہ شہریت بل پردستخط کر دیئے

    ملک میں جاری احتجاج نظرانداز،بھارتی صدرنےمتنازعہ شہریت بل پردستخط کر دیئے

    نئی دہلی :بھارت صدربھی مودی کے وفادارنکلے ،ملک میں‌ اقلیتوں کے احتجاج کومسترد کرتے ہوئے امتیازی فیصلے پراپنا فیصلہ سنادیا ،اطلاعات کے مطابق بھارت کےمختلف شہروں میں شہریت ترمیمی بل کی منظوری کےخلاف زبردست احتجاج کےباوجود بھارتی صدر نےباوجودمتنازعہ شہریت کےبل پردستخط کردئیےہیں۔

    https://twitter.com/shanu_sab/status/1205708136407064577?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1205708136407064577&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2F%3Fp%3D40620

    بھارتی میڈیاکےمطابق لوک سبھاکےبعدراجیہ سبھامیں بھی متنازعہ بل منظورکرنےکےبعدبل کے خلاف شمال مشرقی ریاستوں میں مظاہرےکیے گئے،اس کے باوجودبھارتی صدررام ناتھ کووندنے شہریت کےمتنازعہ بل پردستخط کردئے ہیں ۔

    https://twitter.com/AabidShaikh77/status/1205685323096707072?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1205685323096707072&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2F%3Fp%3D40620

    احتجاج کےدوران آسام کےدارالحکومت گوہاٹی میں مظاہرین اورپولیس کےدرمیان جھڑپیں ہوئیں جن میں 2 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوگئے ہیں ۔جبکہ بھارت میں کشیدہ صورتحال کےباعث جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبےاور بنگلا دیش کے وزیر خارجہ اےکےعبدالمیمن نےدورۂ بھارت بھی منسوخ کردیا ہے۔

    https://twitter.com/BabaUspeak/status/1205537205613056000?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1205537205613056000&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2F%3Fp%3D40620

    نئے قانون میں ہندوؤں، سکھوں، پارسی، عیسائی اور دیگر مذاہب کو ترجیح دی گئی ہے جب کہ مسلمانوں کو اس بل میں یک سر نظر انداز کیا گیا ہے، یو این انسانی حقوق کے ادارے کا کہنا ہے کہ نیا شہریت قانون بھارتی آئین کی بھی نفی کرتا ہے۔

    بھارت میں اقلیتوں پر مظالم اور فسادات کی وجہ سے جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے نے دورۂ بھارت بھی منسوخ کر دیا ہے۔بنگلا دیش کے وزیر خارجہ نے بھی گزشتہ روز بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا تھا،

    یواین انسانی حقوق کےادارےنےبھی بھارتی شہریت کےنئےقانون پراظہارتشویش کیا ہے، انسانی حقوق کےادارے نے نئے قانون کو امتیازی قرار دے دیا۔یو این انسانی حقوق کےادارے کاکہناہےکہ نیاشہریت قانون بھارتی آئین کی بھی نفی کرتا ہے۔

  • کرکٹ کوٹھنڈ لگ گئی !راولپنڈی ٹیسٹ: چوتھے روز بھی کھیل ممکن نہ ہوسکا

    کرکٹ کوٹھنڈ لگ گئی !راولپنڈی ٹیسٹ: چوتھے روز بھی کھیل ممکن نہ ہوسکا

    راولپنڈی :کرکٹ کوٹھنڈ لگ گئی !راولپنڈی ٹیسٹ: چوتھے روز بھی کھیل ممکن نہ ہوسکا،تفصیلات کے مطابق گذشتہ دو دن سے ہونے والی بارش اور خراب روشنی کے سبب چوتھےدن کھیل شروع ہی نہ کیا جاسکا جس کے بعد اس ٹیسٹ کے بے نتیجہ ختم ہونے کے امکانات واضح ہوگئے ہیں۔

    شہریت ترمیمی بل کے خلاف دہلی کے شہری بھی احتجاج کرتے گھروں سے نکل آئے

    تیسرے دن کے اختتام تک سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنا ئےتھے۔ دھننجیا ڈی سلوا87 اور دلروان پریرا6 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔تیسرے روز سری لنکا نےاپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 202 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سےکیاتو بارش اور خراب روشنی کی وجہ سےپورے دن میں محض 18 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوسکاتھا۔

    مسلم مخالف شہریت بل :بھارتی مسلم طلبااحتجاج کرتےسڑکوں پرآگئے

    پہلے دن کا اختتام بھی خراب روشنی کے باعث مقررہ وقت سے قبل کرنا پڑا تھا جبکہ 21.5اوورز کا کھیل باقی تھا۔اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 96 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ سے اسے درست بھی ثابت کیا ۔تاہم دوسرے سیشن میں پاکستانی بالرز نے کم بیک کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے 4وکٹیں حاصل کرکے سری لنکا کو مشکل میں ڈال دیا۔

    دودوست،دونوں وزیراعظم،عمران خان نے بورس جانسن کودوبارہ وزیراعظم بننےپرمبارک باد…

    آخری سیشن میں سابق کپتان اینجیلو میتھیوز بھی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے اور پہلے دن کے اختتام تک سری لنکا نے 68.1اوورزمیں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنالیے ہیں۔سری لنکا کی جانب سے کپتان کرونارتنے نے 59،اوشادا فرنینڈو نے 40 اور اینجیلو میتھیوز نے 31 رنز بنائے۔اس کے علاوہ مینڈس 10 جبکہ دنیش چندیمل صرف 2 رنز ہی بناسکے۔

    ہمیں‌ عمران خان کے بیان سے بڑی تکلیف ہوئی ہے ، بھارت چیخ ا‌ٹھا

    دوسری جانب عابد علی اور عثمان شنواری نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا ہے۔اس موقع پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے عابد علی اور بولنگ کوچ وقار یونس نے عثمان شنواری کو ٹیسٹ کیپ پہنائی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے تمام 11 پاکستانی کھلاڑی سری لنکا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔

  • عمران خان کےدوست بورس جانسن کی کامیابی پرہزاروں افراد کا لندن میں احتجاج

    عمران خان کےدوست بورس جانسن کی کامیابی پرہزاروں افراد کا لندن میں احتجاج

    لندن:وزیراعظم عمران خان کےدوست وزیراعظم بورس جانسن کی کامیابی پرہزاروں افراد کا لندن میں احتجاج ،اطلاعات کےمطابق برطانوی انتخابات میں بورس جانسن کی ایک بار پھر کام یابی پر لندن میں ہزاروں افراد سراپا احتجاج بن گئے۔

    میاں نوازشریف کی صحت سےمتعلق رپورٹ لاہورہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی ،قصہ پرانا ہی…

    تفصیلات کے مطابق برطانوی انتخابات میں بورس جانسن کی کام یابی کے بعد ہزاروں افراد نے لندن میں احتجاج کیا اور بورس جانسن کے خلاف نعرے لگائے، انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی نے تاریخی فتح حاصل کی ہے۔پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم میں متعدد افراد زخمی ہوئے، ادھر اسکاٹ لینڈ میں برطانیہ سے علیحدگی کی تحریک زور پکڑنے لگی ہے.

    جیل چلی جاؤں گی، لیکن شہریت قانون اور این آر سی نہیں منظور: ممتا بنرجی

    بورس جانسن کی جماعت نے برطانیہ میں پانچ سال کے عرصے میں تیسرے عام انتخابات میں 365 نشستیں جیتیں، کام یابی کے بعد وزیر اعظم بورس جانسن نے ملکہ الزبتھ سے ملاقات کی اورحکومت بنانے کی اجازت لی۔وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ عوام کا مینڈیٹ ملنے کے بعد بریگزٹ پر تیزی سے کام کریں گے، اب بریگزٹ کی بحث اپنے خاتمے تک پہنچ جائے گی۔

    شہریت ترمیمی بل کے خلاف دہلی کے شہری بھی احتجاج کرتے گھروں سے نکل آئے

    واضح رہے کہ برطانیہ کے پارلیمانی انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی نے واضح اکثریت کے ساتھ میدان مار لیا ہے، کنزرویٹو پارٹی 650 میں سے 365 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی جب کہ لیبر پارٹی 203 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ ایس این پی 48، ایس ایف 7، ایل ڈی 11، ڈی یو پی 8، پی سی کو 4، ایس ڈی ایل پی کو 2 جب کہ گرین پارٹی اور الائنس پارٹی کو ایک ایک نشست ملی ہے۔

  • خبردار!خون میں غیرمعمولی چکنائی سے جسمانی اعضا ناکارہ ہونے کا خدشہ،زیادہ استعمال سے پرہیزکریں‌

    خبردار!خون میں غیرمعمولی چکنائی سے جسمانی اعضا ناکارہ ہونے کا خدشہ،زیادہ استعمال سے پرہیزکریں‌

    جرمنی: خبردار!خون میں غیرمعمولی چکنائی سے جسمانی اعضا ناکارہ ہونے کا خدشہ،زیادہ استعمال سے پرہیزکریں‌، اطلاعات کےمطابق جرمنی میں‌ خون کے ایک نئے مطالعے سے ثابت ہوا ہے کہ خون میں اگرغیرمعمولی چکنائی ہو تو وقت کے ساتھ ساتھ اعضا کے ناکارہ ہونے کے خطرات بھی لاحق ہوسکتے ہیں۔

    شکریہ جناب مبشرلقمان درد دل رکھنے والےانسان کی کوششیں رنگ لےآئیں

    سارلینڈ یونیورسٹی کے ماہرین کہتے ہیں‌کہ اس کی سادہ سی وجہ یہ ہے کہ خون میں تیرتی ہوئی کئی طرح کی چکنائیاں سب سے پہلے اندرونی جسمانی جلن یا سوزش کی وجہ بنتی جب کہ جسمانی سوزش کئی طرح کے اندرونی بیماریوں مثلاً انفیکشن، جراثیم کے حملے یا امنیاتی نظام کی خرابی کو ظاہر کرتی ہے۔ بسا اوقات یہ موٹاپے، ذیابیطس اور امراضِ قلب کا پیش خیمہ بھی ثابت ہوتی ہے۔

    مسلم مخالف شہریت بل:شمال مشرقی ریاستوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری،اب تک 2 افراد…

    ماہرین طب کا کہنا ہےکہ یہی وجہ ہے کہ جسم کے اندر مسلسل سوزش جاری رہے تو اس کا سنجیدگی سے جائزہ لینا ضروری ہوتا ہے۔ یہی کچھ ایک نئی تحقیق میں ہوا ہے جس پر سارلینڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے تحقیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ خون میں بلند چکنائی کی وجہ سے ہی اندرونی سوزش جنم لیتی ہے۔

    حکومت سازی کے لیے بورس جانسن کی ملکہ سے ملاقات

    سارلینڈ یونیورسٹی کے طبی ماہرین کہتے کہ تشویش ناک بات یہ ہے کہ یہ سلسلہ رکتا نہیں اور خون کا گاڑھا پن پہلے خون کی رگوں کو نقصان پہنچاتا ہے اور آخر کار گردے سمیت دیگر اہم اعضا کو بھی نقصان پہنچاسکتا ہے۔ یہاں تک کہ خود وہ اہم عضو بھی ناکارہ ہوسکتا ہے۔

    جیل چلی جاؤں گی، لیکن شہریت قانون اور این آر سی نہیں منظور: ممتا بنرجی

    ماہرین نے اس پورے عمل کو دریافت کیا ہے اگلے مرحلے میں انہوں نے چوہوں کے ماڈل پر اس نظریئے کو آزمایا اور ان کے خون میں چکنائیاں اور چربیاں شامل کیں۔ اس عمل میں سائنس دانوں نے ایک پیچیدہ ریسپٹر کا مطالعہ کیا جو این ایل آر پی تھری کہلاتا ہے اور جسم میں جلن کی وجہ بنتا ہے۔

    میاں نوازشریف کی صحت سےمتعلق رپورٹ لاہورہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی ،قصہ پرانا ہی…

    معلوم ہوا کہ خون میں ٹرائی گلیسرائڈز اور لائپڈز بڑھنے سے سوزش جنم لیتی ہے۔ اس کے بعد چوہوں کے جگر اور گردے بھی متاثر ہونا شروع ہوئے جس کا مطلب یہ ہے کہ خون میں موجود چکنائی ان اہم اعضا کو شدید نقصان پہنچاسکتی ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ بعض پروٹین اور ریسپٹر کی سرگرمی کو روکتے ہوئے ہم اہم جسمانی اعضا کو بچاسکتے ہیں تاہم اس ضمن میں اب بھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

  • جہانیاں میں  شدید دھند،حد نگاہ  صفر

    جہانیاں میں شدید دھند،حد نگاہ صفر

    جہانیاں (نمائندہ باغی ٹی وی )ٹھٹھہ صادق آباد نواح میں شدیددھند کا راج، حد نگاہ صفر ہوگئی، ٹریفک روانی میں مشکلات کا سامنا، تفصیلات کے مطابق جہانیاں اور گردونواح میں دھند کے ڈیرے ہیں جس کی وجہ سے حد نگاہ صفر ہوگئی ہے۔جبکہ قومی شاہراہ پر بھی شدید دھند کی وجہ سے اندھیرا چھایا ہوا ہے ۔پٹرولنگ حکام نے شہریوں کو بلا ضرورت سفر کرنے سے منع کردیا ہے۔

  • شکریہ جناب مبشرلقمان درد دل رکھنے والےانسان کی کوششیں رنگ لےآئیں ،پی آئی سی دوبارہ کھول دیا گیا

    شکریہ جناب مبشرلقمان درد دل رکھنے والےانسان کی کوششیں رنگ لےآئیں ،پی آئی سی دوبارہ کھول دیا گیا

    لاہور:شکریہ جناب مبشرلقمان درد دل رکھنے والے انسان کی کوششیں رنگ لے آئیں ،پی آئی سی کھول دیا گیا ،اطلاعات کےمطابق کل کے واقعہ کی تلخیاں کم ہونی شروع ہوگئی ہیں ،پاکستان کی تاریخ کے تاریک دن میں جوایک سیاہ واقعہ رونما ہوا اس کے اثرات نہ صرف پاکستان میں محسوس کیے گئے بلکہ دنیا بھرمیں نہ صرف اس پردکھ کااظہارکیا گیا بلکہ پاکستان کی بہت زیادہ شرمندگی بھی ہوئی ،

    اس واقعہ کی تلخیوں کوکم کرنے میں پاکستان کے معروف تجزیہ نگار،ممتاز اینکرمبشرلقمان کو یہ اعزاز جاتا ہےکہ انہوں نے کل کے واقعہ کی سلگتی چنگاریوں کو بجھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، باغی ٹی وی کے مطابق جمعہ کی شب مبشرلقمان نے اس اہم معاملے کی سختیوں کوسمیٹنے کی کوشش کرتے ہوئے اپنے ساتھ چند معتبروکلاء کو لیا اورساتھ ہی ڈاکٹرز میں سے بھی بہت ہی معزز اورقابل احترام شخصیات کو لے کرمعاملے کوٹھنڈاکرنے کی بھرپورکوشش کی ،

    باغی ٹی وی کی مطابق یہ کوششیں کامیاب ہوتی نظرآرہی ہیں ،ذرائع کےمطابق ڈاکٹرز نے سنیر صحافی مبشرلقمان کی درخواست کااحترام کرتے ہوئے پنجاب کارڈیالوجی دوبارہ مریضوں کے لیے کھول دی ہے اور ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکل سٹاف اپنی اپن ڈیوٹیوں پرپہنچ گیاہے،

    دوسری طرف سنیر صحافی مبشرلقمان نے ڈاکٹرز اور سنیروکلا کا بھی شکریہ ادا کر تے ہوئے کہاکہ دونوں ہی محترم ہیں اور دونوں طبقات کو کل کے واقعہ پر بہت زیادہ دکھ ہوا ہے،مبشر لقمان نے اس موقع پر حکومت پنجاب کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ اتنے بڑے پیمانے پرپنجاب کارڈیالوجی میں جس طرح توڑ پھوڑ کی گیٰ اور اتنے پڑے پیمانے پر توڑپھوڑ کو جس تیزی کے ساتھ دورکرکے دوبارہ پھر پی آئی سی کو بحال کردیا ہے اس کا سہرہ پنجاب حکومت کو جاتا ہے،

    مبشر لقمان نے کہا کہ دونوں طبقات نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ آئندہ کسی ایسے واقعہ کو رونما نہیں ہونے دیں گے اورکوشش کریں گے کہ معاملات احسن انداز سے چلتے رہیں،مبشرلقمان نے پنجاب کارڈیالوجی کے مناظربھی بیان کیے، انہوں نےیہ بتاکرسب کو حیران کردیا کہ جب وہ پی آئی سی پہنچے تو ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکل سٹاف کے کئی لوگ کل کے دردناک مناظرکویادکرکے رورہے تھے اورڈاکٹروں اورمریضوں کے ساتھ ہونےوالے سلوک کے مناظربیان کرکے بہت زیادہ غم گین ہورہے تھے

  • مسلم مخالف شہریت بل:شمال مشرقی ریاستوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری،اب تک 2 افراد ہلاک، 14 زخمی

    مسلم مخالف شہریت بل:شمال مشرقی ریاستوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری،اب تک 2 افراد ہلاک، 14 زخمی

    گوہاٹی:شہریت بل پر شمال مشرقی ریاستوں میں شدید احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، ہزاروں کی تعداد میں طلباء سڑکوں پرہیں، گوہاٹی میں بڑی تعداد میں لوگ بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے ہیں،اطلاعات کے مطابق پولس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے فائرنگ کی جس میں 2 مظاہرین ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے، تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

    شہریت ترمیمی بل کے خلاف آسام میں جو پُر تشدد مظاہروں کا جو سلسلہ شروع ہوتا تھا وہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور جمعہ کی صبح گوہاٹی کے علاقے چاندماری میں آل آسام اسٹوڈنٹس یونین کے ذریعہ رکھی گئی بھوک ہڑتال میں بڑی تعداد میں لوگ شامل ہوئے۔ اس سے قبل گوہاٹی میں ہی جمعرات کی شام ہزاروں افراد کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت مخالف نعرےبازی کی۔

    مظاہرین نے جمعرات کے روز ایک بی جے پی رکن اسمبلی کے گھر، گاڑیوں اور دفتر کو نذر آتش کر دیا۔ اس پر حکومت نے کارروائی کرتے ہوئے گوہاٹی کے پولس کمشنر سمیت چیف پولس آفیسر کو معطل کر دیا۔ گوہاٹی اور شیلونگ میں تاحال کرفیو جاری ہے، جبکہ آسام کے ڈبروگڑھ میں صبح 8 بجے سے شام ایک بجے تک کرفیو میں نرمی کر دی گئی ہے۔ تشدد کا سلسلہ تیز ہونے کے پیش نظر ریاستی انتظامیہ نے 10 اضلاع میں عائد انٹرنیٹ کی پابندی میں اگلے 48 گھنٹوں کی توسیع کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

    احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر آسام اور تریپورہ کے بعد اب میگھالیہ میں بھی موبائل انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس خدمات پر روک لگا دی گئی۔ حالت خراب ہونے کی وجہ سے گوہاٹی سمیت آسام کے متعدد شہروں میں فوج کے جوان تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ پُر تشدد احتجاج کے درمیان گزشتہ رات صدر ہند نے شہریت ترمیمی بل کو منظوری دے دی، جس کے بعد یہ بل قانون میں تبدیل ہو گیا۔ اس ہفتہ پہلے لوک سبھا اور پھر راجیہ سبھا سے اس بل کو منظور کرنے کے بعد صدر کے پاس منظوری کے لئے بھیجا گیا تھا

  • نوبل ایوارڈ انسانی حقوق کی پامالی کو اعزاز بخشنے کےعلاوہ اورکوئی مفہوم نہیں رکھتا: ایردوان

    نوبل ایوارڈ انسانی حقوق کی پامالی کو اعزاز بخشنے کےعلاوہ اورکوئی مفہوم نہیں رکھتا: ایردوان

    انقرہ:ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے آسٹریلیا کے نسلیت پرست مصنف ‘پیٹر ہینڈکے ‘ کو نوبل ادبیات ایوارڈ دئیے جانے کے خلاف ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نوبل ایوارڈ انسانی حقوق کی پامالی کو سرفراز کئے جانے کے علاوہ اور کوئی مفہوم نہیں رکھتا۔

    دودوست،دونوں وزیراعظم،عمران خان نے بورس جانسن کودوبارہ وزیراعظم بننےپرمبارک باد…

    دس دسمبر عالمی یومِ انسانی حقوق کی مناسبت سے جاری کردہ پیغام میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ عالمی امن و استحکام کے لئے خطرہ تشکیل دینے والے مسائل میں اسلام سے نفرت کا مسئلہ سرفہرست ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس مسئلے کے سب سے بڑے ذمہ دار وں میں اسلام دشمنی کو ووٹ کے وسیلے کے طور پر استعمال کرنے والے سیاست دان، اسلام کے خلاف نفرت آمیز بیانات کو اظہار ِبیان کی آزادی کے نام سے معمول کی بات بنانے والا میڈیا اور اپنی موجودہ ساخت کے ساتھ درپیش مسائل کا حل تلاش کرنے کی صلاحیت سے محروم بین الاقوامی تنظیمیں شامل ہیں۔

    افغانستان میں پھر دھماکہ،4 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق

    صدر ایردوان نے کہا ہے کہ 9 سال سے شام کے لاکھوں انسانوں کی فریادوں کو سُنا ان سُنا کر کے بین الاقوامی برادری نے سب سے زیادہ نقصان یونیورسل ڈکلیریشن آف ہیومین رائٹس کی اقدار کو پہنچایا ہے۔ایک نسلیت پرست کو نوبل ادبیات ایوارڈ دئیے جانے کے خلاف ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ “10 دسمبر عالمی یومِ انسانی حقوق کے موقع پر ایک ایسے نسلیت پرست کے لئے نوبل ادبیات ایوارڈ کا اعلان کیا جانا کہ جو بوسنیا ہرزیگوینیا میں نسل کشی کا انکاری ہے اور جنگی مجرموں کا دفاع کرتا ہے انسانی حقوق کی پامالی کو اعزاز بخشنے کے علاوہ اور کوئی معنیٰ نہیں رکھتا”۔

    ہمیں‌ عمران خان کے بیان سے بڑی تکلیف ہوئی ہے ، بھارت چیخ ا‌ٹھا

    صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ترکی اپنی انسان پر مرکوز حکومتی روایت سے حاصل کردہ الہام کے ساتھ، جمہوریت اور بنیادی آزادیوں کے شعبے میں، اصلاحات کے عزم کو آئندہ دنوں میں بھی جاری رکھے گا۔

  • حکومت سازی کے لیے بورس جانسن کی ملکہ سے ملاقات

    حکومت سازی کے لیے بورس جانسن کی ملکہ سے ملاقات

    لندن :حکومت سازی کے لیے بورس جانسن کی ملکہ سے ملاقات،اطلاعات کےمطابق بورس جانسن کی کنزرویٹو پارٹی نے اپنی تاریخی فتح پر آئندہ جنوری میں بریگزٹ (یعنی برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی) کا وعدہ کر دیا ہے۔

    دودوست،دونوں وزیراعظم،عمران خان نے بورس جانسن کودوبارہ وزیراعظم بننےپرمبارک باد…

    یہ بات قابل ذکرہےکہ برطانیہ میں حکومت سازی کے لیے دارالعوام میں 326 نشستیں درکار ہوتی ہیں اور عام انتخابات کے اب تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق ٹوری پارٹی نے 364 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

    ہمیں‌ عمران خان کے بیان سے بڑی تکلیف ہوئی ہے ، بھارت چیخ ا‌ٹھا

    کنزرویٹو پارٹی کو ایوان میں 78 ارکان کی اکثریت حاصل ہوگئی ہے اس لیے وزیراعظم بورس جانسن حکومت سازی کے لیے ملکہ برطانیہ سے ملاقات کر رہے ہیں۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہےکہ یہ 1987 میں مارگریٹ تھیچر کی حکومت کے بعد سب سے کنزرویٹو پارٹی کی بڑی اکثریت سے جیت ہے۔

    تازہ ترین اطلاعات کےمطابق ابھی صرف ایک نتیجہ آنا باقی ہے اور کنزرویٹو پارٹی نے 364 نشستیں جبکہ لیبر پارٹی کو 203، سکاٹش نیشنل پارٹی کو 48، لبرل ڈیموکریٹس کو 11 اور ڈی یو پی کو آٹھ پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

    افغانستان میں پھر دھماکہ،4 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق

    اپنی جماعت کی جیت پر وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ ان نتائج سے انھیں ’بریگزٹ کے لیے مینڈیٹ مل گیا ہے۔‘ بورس جانسن کا کہنا تھا کہ وہ اگلے ماہ تک برطانیہ کو یورپی یونین سے نکال لیں گے۔

  • میاں نوازشریف کی صحت سےمتعلق رپورٹ لاہورہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی ،قصہ پرانا ہی دہرایاگیا

    میاں نوازشریف کی صحت سےمتعلق رپورٹ لاہورہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی ،قصہ پرانا ہی دہرایاگیا

    لاہو:میاں نوازشریف کی صحت سےمتعلق رپورٹ لاہورہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی،قصہ پرانا ہی دہرایاگیا،اطلاعات کےمطابق کرپشن کیس میں سزایافتہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے وکیل امجد پرویزنےان کی صحت سےمتعلق رپورٹ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو جمع کرائی۔

    ذرائع کےمطابق میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی صحت ٹھیک نہیں ہے، ان کے پلیٹ لیٹس کو مستحکم کرنے کے لیے علاج جاری ہے۔ نواز شریف کے محفوظ علاج کے لیے 50 ہزار سےڈیڑھ لاکھ تک پلیٹ لیٹس ہونے چاہیں۔ رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو دل میں خون کی شریانوں کا بھی مسئلہ ہے۔ بائی پاس آپریشن کے بعد ان کی طبیعت کچھ بہتر ہے، مگر خون کی شریانوں میں مسائل ہیں۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے دل کی ایم آر آئی بھی ہو رہی ہے۔ انھیں دن میں دو مرتبہ واک بھی کرنی چاہیے۔ ان کے مرض کی مکمل تشخیص کا عمل بھی جاری ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کے وکیل کی جانب سے ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی تازہ ترین رپورٹ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سے تصدیق شدہ ہے