Baaghi TV

Author: +9251

  • جیل چلی جاؤں گی، لیکن شہریت قانون اور این آر سی نہیں منظور: ممتا  بنرجی

    جیل چلی جاؤں گی، لیکن شہریت قانون اور این آر سی نہیں منظور: ممتا بنرجی

    کلکتہ: جیل چلی جاؤں گی، لیکن شہریت قانون اور این آر سی نہیں منظور،اطلاعات کےمطابق مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکز کی مودی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ ایک خاص نظریے کے تحت لوگوں کو بنیادی حقوق سے محروم کررہی ہے۔

    افغانستان میں پھر دھماکہ،4 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق

    مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج ایک بار پھر بنگال میں نومنظور شہریت قانون اور این آر سی کو نافذ نہیں کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے خلاف ریاست گیر مہم چلائی جائے گی۔ بنگال کے سیاحتی شہر دیگھا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’این آر سی اور شہریت ترمیمی بل ایک ہی سکے کے دورخ ہیں اور دونوں کا مقصد ایک خاص کمیونیٹی کو نشانہ بناناہے۔‘‘

    دودوست،دونوں وزیراعظم،عمران خان نے بورس جانسن کودوبارہ وزیراعظم بننےپرمبارک باد…

    وزیرا علیٰ نے یہ بھی کہا کہ مذہبی تفریق پر مبنی کسی بھی قدم کو بنگال میں پذیرائی نہیں ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ این آر سی اورشہریت (ترمیمی) قانون کی وجہ سے ہندوستان اپنے دوستوں سے محروم ہوجائے گا۔ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ نے ہندوستان کا دورہ رد کردیا ہے۔ شمال مشرقی ہند اور آسام اس وقت جل رہا ہے۔

    وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’مرکزی حکومت ایک خاص نظریے سے لوگوں کو بنیادی حقوق سے محروم کررہی ہے۔‘‘ انھوں نے کہاکہ بی جے پی کے خوف سے لوگ احتجاج کرنے سے بھی گریز کررہے ہیں کیوں کہ اگر وہ احتجا ج کریں گے تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

  • شہریت ترمیمی بل کے خلاف دہلی کے شہری بھی احتجاج کرتے گھروں سے نکل آئے

    شہریت ترمیمی بل کے خلاف دہلی کے شہری بھی احتجاج کرتے گھروں سے نکل آئے

    نئی دہلی:شہریت ترمیمی بل کے خلاف دہلی کے شہری بھی احتجاج کرتے گھروں سے نکل آئے ،اطلاعات کےمطابق مودی کی ملسم مخلاف پالیسیوں کےخلاف غصے کا اظہار کرنے کے لئے راجدھانی دہلی کے علاقے لکشمی نگر میں مقامی لوگوں کی جانب سے بھی این آر سی اورشہریت ترمیمی بل کے خلاف ایک زبردست مظاہرہ کیا گیا۔

    دہلی سے ذرائع کےمطابق نماز جمعہ کے بعد علاقے کے ہزاروں افرادNRC اورCAB کے خلاف مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر سید شاداب حسین رضوی نے جلوس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یہ وقت سارے شکوے بھلاکر تمام امن پرست اور سیکولرعوام کو ایک ساتھ آنے کی ضرورت ہے کیونکہ ان دونوں قانون کے نتائج میں صرف مسلمانوں کو پریشانی ہی نہیں ہوگی بلکہ پورے ملک کے عوام اس پریشانی کا شکار ہوں گے۔

    سید شاداب حسین رضوی نے مزید کہا کہ ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ برائی کو روکے اور ہر ہندوستانی چاہے وہ ہندو یا مسلم سبھی پریہ فرض ہے کہ وہ ملک کے آئین کی حفاظت کرے۔مظاہرہ کو کامیاب بنانے میں وقار چودھری ، رئیس الدین سیفی، محمد اظہر، سعد احمد، انیس الحق، ثاقب سیفی وغیرہ نے اہم کردار ادا کیا۔انکے علاوہ وہاں کے مقامی باشندے ، دوکاندار ،نوکری پیشہ لوگوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔

  • مسلم مخالف شہریت بل :بھارتی مسلم طلبااحتجاج کرتےسڑکوں پرآگئے، پولیس کاتشدداورگرفتاریاں

    مسلم مخالف شہریت بل :بھارتی مسلم طلبااحتجاج کرتےسڑکوں پرآگئے، پولیس کاتشدداورگرفتاریاں

    بہار:شہریت بل کے خلاف علی گڑھ یونیورسٹی کے بعد جامعہ ملیہ کے طلباء بھی احتجاج کے سڑکوں آگئے،پولیس کاتشدد کئی زخمی سیکڑوں گرفتار،اطلاعات کےمطابق بھارت میں‌مسلم مخالف شہریت قانون میں ترمیم کے خلاف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبا احتجاجی مظاہرہ کر ہی رہے ہیں، اب جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا بھی سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

    اپوزیشن مانے یا نہ مانے ہم مانتے ہیں کہ پاکستان معاشی بہتری کی طرف جارہاہے،آئی ایم…

    بہار سے ذرائع کے مطابق جمعرات کی شام سے ہی انھوں نے اس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ شروع کر دیا تھا جس نے جمعہ کے روز بڑی شکل اختیار کر لی۔ اس مظاہرے میں طالبات نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مرکز کی مودی حکومت کے خلاف نعرے لگاتی ہوئی نظر آئیں۔ اس درمیان پولس و طلبا کے درمیان زبردست جھڑپ کی خبریں بھی موصول ہو رہی ہیں اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کئی طلبا کو پولس نے حراست میں لے لیا ہے۔

    ہمیں‌ عمران خان کے بیان سے بڑی تکلیف ہوئی ہے ، بھارت چیخ ا‌ٹھا

    بھارت سے آمدہ اطلاعات کے مطابق جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) کے ہزاروں طلبا و طالبات شہریت قانون کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف مارچ کر رہے تھے لیکن پولس نے انھیں راستے میں ہی روک لیا۔ جب طلبا نے آگے بڑھنے کی کوشش کی تو پولس نے انھیں طاقت کا استعمال کرتے ہوئے روکا۔

    دودوست،دونوں وزیراعظم،عمران خان نے بورس جانسن کودوبارہ وزیراعظم بننےپرمبارک باد…

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پولس پر طلبا نے پتھراؤ بھی کیا کیونکہ انھیں روکنے کے لیے پولس نے آنسو گیس کے گولے داغے۔ خبروں کے مطابق پولس نے کارروائی کرتے ہوئے کئی طلبا پر لاٹھی چارج کیا جس میں کچھ کو زبردست چوٹیں آئیں۔ کچھ زخمی طلبا کا علاج اسپتال میں چل رہا ہے۔


    جامعہ کے طلبا پر ہوئی لاٹھی چارج پر آر جے ڈی لیڈر اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا ہندوستانی آئین کو بچانے کے لیے اور شہریت قانون میں ترمیم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی جانب مارچ کر رہے تھے جب ان پر حملہ کیا گیا۔ میں اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں

  • دودوست،دونوں وزیراعظم،عمران خان نے بورس جانسن کودوبارہ وزیراعظم بننےپرمبارک باد بھیج دی

    دودوست،دونوں وزیراعظم،عمران خان نے بورس جانسن کودوبارہ وزیراعظم بننےپرمبارک باد بھیج دی

    اسلام آباد:دودوست،دونوں وزیراعظم،عمران خان نے بورس جانسن کودوبارہ وزیراعظم بننے پر مبارک باد بھیج دی،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے برطانوی الیکشن میں کامیابی پر بورس جانسن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ سے باہمی تعاون جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔

    ہمیں‌ عمران خان کے بیان سے بڑی تکلیف ہوئی ہے ، بھارت چیخ ا‌ٹھا

    وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں برطانوی الیکشن میں کامیابی پر بورس جانسن کو مبارکباد دی۔وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان مل کر کام کرنے کےعزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ سے باہمی تعاون جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے انتخابات میں اب تک کے نتائج کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کو 364 جبکہ بریگزٹ کی مخالف لیبر پارٹی کو 202 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ برطانیہ میں گزشتہ 5 سال کے دوران یہ تیسری مرتبہ عام انتخابات ہوئے ہیں۔

    اپوزیشن مانے یا نہ مانے ہم مانتے ہیں کہ پاکستان معاشی بہتری کی طرف جارہاہے،آئی ایم۔ایف

  • سانحہ اے پی ایس: خیبرپختونخواہ حکومت کا 16 دسمبر یوم یکجہتی شہدا سے منسوب کرنے کا فیصلہ

    سانحہ اے پی ایس: خیبرپختونخواہ حکومت کا 16 دسمبر یوم یکجہتی شہدا سے منسوب کرنے کا فیصلہ

    پشاور: خیبرپختونخواہ حکومت نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کی پانچویں برسی سرکاری سطح پر’یومِ یکجہتی شہدا‘سے منسوب کرنےکا فیصلہ کرلیا۔ اطلاعات کےمطابق خیبرپختونخواہ کے مشیر تعلیم ضیا اللہ بنگش کا کہنا تھا کہ آرمی پبلک اسکول کے شہدا ہمارے ہیرو ہیں، بچوں کی لازوال قربانیوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

    جناب تُسیں افغان طالبان نو کہہ دیو کہ سانوں کُجھ نہ کہن،آرمی چیف سےامریکی نمائندہ…

    مشیر تعلیم کی جانب سے کی جانب سے تمام تعلیمی اداروں میں مراسلہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ اسکولوں میں اے پی ایس سانحے کے شہدا کی یاد میں تقاریب کا انعقاد کیا جائے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 16 دسمبر کو شہید طلبا کے نام اور اُن کی تصاویر اسکول کے مرکزی دروازوں پر نصب کی جائے اور اسکول اسمبلیز میں شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی جائے۔

    غیرشادی شدہ افراد کے لیے خوشخبری،اب گھربیٹھے ہوگا نکاح

    واضح رہے 16 دسمبر 2014 کو پشاور آرمی پبلک اسکول میں خون کی ہولی کھیلی گئی تھی، دہشت گردوں نے علم کے پروانوں کے بے گناہ لہو سے وحشت و بربریت کی نئی تاریخ رقم کی تھی اور دردناک سانحے اور دہشت گردی کے سفاک حملے میں 147 افراد شہید ہوگئے تھے، جس میں 132 بچے بھی شامل تھے۔

    ہمیں‌ عمران خان کے بیان سے بڑی تکلیف ہوئی ہے ، بھارت چیخ ا‌ٹھا

  • رہائی کے بعد سابق صدرآصف علی زرداری کوکراچی پہنچادیاگیا،جنہوں نے استقبال کے لیے آناتھا وہ نہ آسکے

    رہائی کے بعد سابق صدرآصف علی زرداری کوکراچی پہنچادیاگیا،جنہوں نے استقبال کے لیے آناتھا وہ نہ آسکے

    کراچی :نوازشریف کوبیرون ملک بھجوانے کےبعد آصف علی زرداری کوبھی ریلیف دیا گیا ،عدالت کی طرف سے ضمانت ملنے پرپاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری راولپنڈی سے خصوصی طیارے سے کراچی پہنچ گئے۔

    جناب تُسیں افغان طالبان نو کہہ دیو کہ سانوں کُجھ نہ کہن،آرمی چیف سےامریکی نمائندہ…

    تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پر چیئرمین پی پی بلاول بھٹو، وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ، سعید غنی، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرز، مشیران رہنماؤں اور کارکنان نے ان کا استقبال کیا۔

    غیرشادی شدہ افراد کے لیے خوشخبری،اب گھربیٹھے ہوگا نکاح

    پاکستان پیپلزپارٹی کے ذرائع کاکہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو علاج کیلئے کراچی کے نجی ہسپتال میں داخل کرایا جائے گا اور اس سلسلے میں ہسپتال کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدرآصف زرداری کو لینے کیلئے خصوصی طور پر وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ کی گاڑی ایئرپورٹ پہنچی تھی، اس موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتطامات کیے گئے تھے۔

  • افغانستان میں پھر دھماکہ،4 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق

    افغانستان میں پھر دھماکہ،4 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق

    کابل:غیرملکی افواج نے افغانیوں کی زندگیوں کوعذاب بنادیا ، کہیں‌اپنے اپنوں کو مار رہے ہیں‌ تو کہیں‌ بیگانے ماررہے ہیں، دونوں صورتوں میں مرافغانی ہی رہے ہیں، اطلاعات کےمطابق افغانستان سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 4 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

    مسلم مخالف شہریت بل نامنظور،مغربی بنگال میں بغاوت،

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ایک مسافر بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 10افراد جاں بحق ہوگئے۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    عام انتخابات،’’اسلامو فوبیا‘‘کےباوجودپاکستانی نژاد مسلم سیاستدان کامیاب

    ریسکیو اداروں نے بروقت امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں 4 بچوں سمیت تمام 10 مسافروں کےجاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل وسطی صوبے پروان میں طالبان کے حملے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

    "بٹ کے رہے ہندوستان،بن کررہےگا خالصتان”

  • ہمیں‌ عمران خان کے بیان سے بڑی تکلیف ہوئی ہے ، بھارت چیخ ا‌ٹھا

    ہمیں‌ عمران خان کے بیان سے بڑی تکلیف ہوئی ہے ، بھارت چیخ ا‌ٹھا

    نئی دہلی:ہمیں‌ عمران خان کے بیان سے بڑی تکلیف ہوئی ، بھارت چیخ ا‌ٹھا،اطلاعات کےمطابق بھارت نے وزیراعظم پاکستان کے بیان پرچیخنا شروع کردیا ہے ، بھارتی چیخ‌وپکارکا جواب دیتے ہوئے پاکستانی وزارت خارجہ نے وزیراعظم کے ٹویٹ پر بھارتی وزارت خارجہ کے ردعمل کو یکسر مسترد کردیا ہے

    اسلام آباد سے ذرائع کےمطابق دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کی بدحالی پر دنیا بھر کے میڈیا نے رپورٹ کیا ہے, آج کے بھارت میں دلت اور نچلی ذات کی اقلیتوں پرہجوم کا تشدد عام ہے۔وزیراعظم کے بھارت میں امتیازی شہریت کے بل کےٹویٹ پر بھارتی وزارت خارجہ امور کے رد عمل کو وزارت خارجہ نے سختی سے مسترد کر دیا-

    یاد رہےکہ کل وزیراعظم عمران خان نے بھارت میں اقلیتوں خصوصا مسلمانوں پرہونے والے مظالم کے بارے میں کہاتھا کہإ

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے اندر سے بھی انسانی حقوق کی تنظیموں نے حالیہ قانون سازی کو امتیازی قرار دیا ہےانسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی طرف سے بھی متنازعہ بل کو غیر آئینی اور مسلم کُش قرار دیا ہے۔بھارتی قانون سازی جھوٹ پر مبنی ہے بھارت اقلیتوں کے محافظ ہونے کا جھوٹا راگ الاپنا بندکرے-اپنے بیان میں دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا تھاکہ بھارت میں اقلیتوں کی بدحالی پر دنیا بھر کے میڈیا نے رپورٹ کیا ہے۔

    2014 میں بی جے پی دائیں بازو کی جماعت کے برسرِاقتدار آنے کے بعد سے اقلیتوں کو بدترین صورتحال کا سامنا ہےگجرات میں مسلمانوں کا قتلِ عام کرنے والوں کے پاس اقلیتوں کے تحفظ کے جھوٹے دعووں کیلئے اخلاقی جواز نہیں ہے, آج کے بھارت میں دلت اور نچلی ذات کی اقلیتوں پر ہجوم کا تشدد عام ہےمقبوضہ کشمیر میں نو لاکھ قابض فوج نہتے کشمیریوں کا محاصرہ کئے ہوئے ہے ۔

    ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں 132 دن سے لاک ڈاؤن جاری ہے، بھارتی حکومت تنظیموں کومقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت نہیں دے رہی، بھارتی لوک سبھا کی قانون سازی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بھارت میں شہریت سے متعلق قانون سازی سے اقلیتوں کے لیے سیکیورٹی کے شدید خطرات پیدا ہو چکے، قانون سازی ہندو راشٹریہ کی سوچ مسلط کرنے کی سازش ہے۔

  • اپوزیشن مانے یا نہ مانے ہم مانتے ہیں کہ پاکستان معاشی بہتری کی طرف جارہاہے،آئی ایم ایف کا اعلا ن

    اپوزیشن مانے یا نہ مانے ہم مانتے ہیں کہ پاکستان معاشی بہتری کی طرف جارہاہے،آئی ایم ایف کا اعلا ن

    اسلام آباد:پاکستان کی اپوزیشن مانے یا نہ مانے ہم مانتے ہیں کہ پاکستان معاشی بہتری کی طرف جارہاہے،آئی ایم ایف کا اعلا ن تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے قرض پروگرام کی دوسری قسط کے اجراء کیلئے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس انیس دسمبر کو واشنگٹن میں ہوگا جس میں پینتالیس کروڑ ڈالر قرض کی دوسری قسط کی منظوری دی جائے گی۔

    "بٹ کے رہے ہندوستان،بن کررہےگا خالصتان”

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف حکام کا یہ کہنا ہےکہ پاکستان معاشی بحران سے نکل آیا ہے اوراب معاشی صورت حال بہتری کی طرف رواں دواں ہے، آئی ایم ایف کے عہدیدار گیری رائس نے معاشی بحالی کیلئے پاکستانی کوششوں کوسراہا کہا کہ معیشت میں ضروری اصلاحات کی گئیں ہیں، پاکستان درست فیصلےکر رہا ہے۔

    عام انتخابات،’’اسلامو فوبیا‘‘کےباوجودپاکستانی نژاد مسلم سیاستدان کامیاب

    یاد رہے کہ معاشی کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے آئی ایم ایف کا وفد گزشتہ ماہ پاکستان آیا تھا۔ وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کے تمام اہداف تمام واضح مارجن کے ساتھ پورے کئے ہیں۔عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کی کارکرردگی کو اطمینان بخش قراردیا ہے، آئی ایم ایف سے قرض کی قسط ملنے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرمیں مزید اضافہ ہوگا۔

    مسلم مخالف شہریت بل نامنظور،مغربی بنگال میں بغاوت،

  • ملٹری ہیلی کاپٹرایم آئی-28 تربیتی پروازکے دوران گر کرتباہ،دوپائلٹس ہلاک

    ملٹری ہیلی کاپٹرایم آئی-28 تربیتی پروازکے دوران گر کرتباہ،دوپائلٹس ہلاک

    ماسکو:یکے بعد دیگرروس کو کی صدمات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، اس سے پہلے بھی روسی فوج کو اس قسم کے نقصان کا سامنا کرنا پڑاتھا ،اطلاعات کےمطابق روس کا ملٹری ہیلی کاپٹر ایم آئی- 28 تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کے نتیجے میں دونوں پائلٹس ہلاک ہوگئے۔

    "بٹ کے رہے ہندوستان،بن کررہےگا خالصتان”

    وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق جنوبی روس میں ایک تربیتی پرواز کے دوران ایم آئی 28 فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے۔ترجمان نے واضح کیا کہ ایم آئی 28 منگل کی رات کو کرسنوڈارعلاقے میں کورینوفسک ایر فیلڈ کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ پائلٹس نے موسم کی خراب صورتحال کے باوجود اپنی طے شدہ تربیتی پرواز کا آغاز کیا تھا۔

    عام انتخابات،’’اسلامو فوبیا‘‘کےباوجودپاکستانی نژاد مسلم سیاستدان کامیاب

    وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں کسی قسم کے گولہ بارود، اور راکٹ نصب نہیں کیے گئے تھے۔حادثے کی صورتحال اور اسباب کی تحقیقات کے لئے روسی خلائی فورس کا ایک کمیشن حادثے کے مقام پر بھیجا گیا ہے۔

    مسلم مخالف شہریت بل نامنظور،مغربی بنگال میں بغاوت،

    ایم آئی 28 ایک سوویت اور روسی لڑاکا ہیلی کاپٹر ہے جو دشمن کے ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ ساتھ ہوائی اہداف کو تلاش اور تباہ کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ہیلی کاپٹر کو موسم کی تمام صورتحال میں دن رات کام کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔