(پریس ریلیز)
لوگوں کے مسائل سننے کیلئے ڈی ایس پی بھوانہ کی تھانہ لنگرانہ میں کھلی کچہری
چنیوٹ ڈی ایس پی بھوانہ نوید مرتضیٰ چیمہ نے لوگوں کے مسائل سننے کیلئے تھانہ لنگرانہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں ایس ایچ اولنگرانہ انسپکٹر طاہر احمدمنج،پولیس افسران اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔لوگوں نے ڈی ایس پی کو اپنے مسائل بتائے،ڈی ایس پی نے لوگوں کے مسائل سنے اور درخواستیں متعلقہ افسران کو مارک کرکے جلد از جلد داد رسی کرنے کی ہدایت کی۔ڈی ایس پی بھوانہ نے کھلی کچہری کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصدعوام اور پولیس کے درمیان باہمی اعتماد،تعاون کی فضا کو مزید مستحکم کرنا ہے اورلوگوں کے ایسے مسائل کو حل کرنا ہے جو کسی بھی وجہ سے تھانہ چوکیات میں حل نہیں ہو سکے۔پولیس لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے دن رات کوشاں ہے تاہم جرائم پر کنٹرول کرنے اور جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے لیے پولیس کو عوامی تعاون درکار ہے۔عوام منشیات فروشوں،جرائم پیشہ عناصر و دیگر معاشرتی ناسوروں کیخلاف پولیس کو اطلاع دی انشاء اللہ بھرپور کاروائی کی جائے گی۔
Author: +9251
-

(پریس ریلیز)
-

پارٹی فنڈنگ ن لیگ خود پھنس گئی ، ڈونرزکی تفصیلات نہ دے سکی
اسلام آباد:پارٹی فنڈنگ ن لیگ خود پھنس گئی، ڈونرزکی تفصیلات نہ دے سکی،اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن کے خلاف ممنوعہ اورغیرملکی فنڈنگ کے معاملے پرسکروٹنی کمیٹی کااجلاس ہوا،مسلم لیگ ن آج بھی ڈونرز کی تفصیلات پیش نہ کر سکی ۔
قانون کے رکھوالے وکلاء نے پنجاب کارڈیالوجی میں ہنگامہ اورتوڑپھوڑکرکے تباہی مچادی
الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس کے ختم ہونے تک مسلم لیگ ن کی جانب سے ڈونرز کی تفصیلات پیش نہ کی جا سکی ، سکروٹنی کمیٹی نے نون لیگ کو ڈونرز کی تفصیلات پیش کرنے کا آخری موقع دیدیا۔سکروٹنی کمیٹی نے ہدایت کی کہ ن لیگ 23 دسمبر تک ڈونرز کی تفصیلات پیش کرے۔
بگرام ایئربیس پرحملہ،2 کار بم دھماکے،بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا اندیشہ
یاد رہےکہ الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ایک درخواست دائر کی گئی کہ سمندرپارپارٹی فنڈنگ غیر قانونی ہے اورپی ٹی آئی اس کا حساب پیش کرے ، اس کے بعد الیکشن کمیشن نے دیگرجماعتوں کوبھی بیرون ملک سے ملنے والے پارٹی فنڈز کی تفصیلات طلب کی ہیںجون لیگ پیش نہیںکرسکی .پی ٹی آئی کے ایم این اے فرخ حبیب نے نون لیگ کے خلاف درخواست دائر کررکھی ہے۔
وکلاگردی کی انہتا،مریضوں کولگی آکسیجن اتاردی 12جاں بحق دیگرموت وحیات کی کشمکش میں
-

شوارماکھانےسے262 افراد ہسپتال پہنچ گئے،ایمرجنسی نافذکردی گئی
جدہ:ایک ریستوران کا شوارما کھانے سے 262 افراد کی حالت غیر ہوگئی، متاثرین مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔اطلاعات کےمطابق واقعہ عسیر ریجن کی تحصیل بحر ابو سکینہ میں پیش آیا جہاں ایک مشہور ریستوران میں شوارمے سے لوگوں کی بڑی تعداد زہر خوارنی کا شکار ہوگئی۔
وکلاگردی کی انہتا،مریضوں کولگی آکسیجن اتاردی 12جاں بحق دیگرموت وحیات کی کشمکش میں
واقعہ دوروز قبل پیش آیا تھا، ابتدائی طو پر 40 افرادمتاثر ہوئےتاہم 2 روزمیں زہرخورانی سےمتاثرہ افرادکی تعداد 262 ہوگئی۔عسیرریجن کےمحکمہ صحت نےمتاثرین کی تعدادمیں مزید اضافے کاخدشہ ظاہرکردیاہے۔محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ متاثرین میں سے کسی کی موت واقع نہیں ہوئی۔
3 لاکھ 73 ہزار58 پیکٹ گٹکا بھٹی میں جلا کرتلف، پنجاب فوڈ اتھارٹی حرکت میں آگئی
محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق اسپتالوں میں 65 متاثرین اب بھی زیر علاج ہیں جبکہ مریضوں کے مختلف ٹیسٹ لیے جارہے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات میں40 افراد کےمتاثر ہونے کی اطلاع تھی،متعدد لوگ زہرخورانی کا شکار ہونے کے باوجود اسپتالوں سے رجوع نہیں کررہےتھے۔
قانون کے رکھوالے وکلاء نے پنجاب کارڈیالوجی میں ہنگامہ اورتوڑپھوڑکرکے تباہی مچادی
عسیرکےمیئرڈاکٹرولید الحمیدی نےبھی ہنگامی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی ہے،کمیٹی کوصورتحال کا جائزہ لینےکےبعدفوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
-

پی آئی سی حملہ، وکلا کے خلاف کریک ڈاؤن، بارکونسل کے صدرسمیت 23 گرفتار
لاہور: پنجاب پولیس نےانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر دھاوا بولنے والے وکلا کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔اطلاعات کے مطابق پولیس نے وکلا کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرتے ہوئے اب تک 23سے زائد وکیلوں کو حراست میں لے لیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے لاور بار کے صدر عاصم چیمہ کو بھی گرفتار کرلیا جبکہ بقیہ کو بھی جلد حراست میں لیے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنراورروسی وزیرکی آرمی چیف سےاہم ملاقات
دوسری جانب پنجاب بارکونسل نے وکلا کی گرفتاریوں کے کل کل صوبےبھرمیں ہڑتال کااعلان کردیا۔ پنجاب بار کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں وکلا عدالتوں کا بائیکاٹ کریں گے اور احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔یاد رہےکہ وکلا نے آج پنجاب اسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر دھاوا بولا اور شدید توڑ پھوڑ بھی کی جس کے نتیجے میں اسپتال کا انتظام درہم برہم ہوگیا جبکہ ڈاکٹرز نے بھی احتجاجاً کام روک دیا۔
پنجاب کارڈیالوجی وکلاگردی ِکسی کوقانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دی جاسکتی، راجہ…
مشتعل وکلا نے پولیس موبائل کو بھی نذر آتش کیا جبکہ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کو بھی اغوا کرنے کی کوشش کی اور ناکامی پر انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔لیکن دوسری طرف عوام الناس میں وکلاکے خلاف سخت نفرت پائی جارہی ہے اور اب یہ آوازیںآنا شروع ہوگئی ہیںکہ اس بے لگام طبقے کو لگام دی جائے
پرتشدد کارروائی فیاض الحسن چوہان میدان میں آگئے ،کیاہونے جارہا ہے یہ بھی بتادیا
وزیراعظم عمران خان نے لاہور پی آئی سی واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب اورآئی جی سے رپورٹ طلب کی، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو اجلاس کے دوران واقعے سے متعلق آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے رابطہ کرکے 48 گھنٹوں میں واقعے کی رپورٹ طلب کی۔
وکلاگردی کی انہتا،مریضوں کولگی آکسیجن اتاردی 12جاں بحق دیگرموت وحیات کی کشمکش میں
-

وکلاگردی،ہڑتال کا اعلان،ہسپتالوں پردشمن بھی حملے نہیں کرتے یہ توانسانیت کے دشمن نکلے،چیرمین گرینڈ ہیلتھ الائنس
لاہور:وکلاگردی ، ڈاکٹرز نے ہڑتال کا اعلان کردیا، مجرموں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے،ڈاکٹر سلمان حسیب، چیرمین گرینڈ ہیلتھ الائنس کہتے ہیں کہ آج جو افسوس ناک اور شرمناک واقعہ پیش آیا اس کی کوئی مثال نہیں ملتی،چیئرمین گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹرسلمان حسیب نے کہا کہ ہسپتالوں پر دشمن بھی حملہ نہیں کرتے،
ڈاکٹرسلمان حسیب نے وکلا گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک طئے شدہ منصوبے کے تحت حملہ کیا گیا ہے،کالے کوٹوں میں چھپے وکلادہشت گردوں نے لیڈی ڈاکٹرز اور نرسز کو تشدد کا نشانہ بنا کر سر پھاڑ دیے،انہوںنے مزید کہا کہ ہسپتال کی مہنگی مشینری توڑ دی گئی م ایسی صورت حال پیدا کردی گئی تھی کہ جیسے دشمن میدان جنگ میں چڑھائی کرتا ہے، مجبوراَ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے آپریشن تھیٹر میں کام روکنا پڑا
ڈاکٹر سلمان حیسب کہتے ہیں کہ ہم نے حملے کے وقت پولیس، وزرا کو کال کی مگر تب کوئی نہیں آیا،غنڈہ گردی کی یہ انتہا ہے کہ میڈیا رپورٹرز کو تشدد کر کے کیمرے چھین لیے گئے،ڈاکٹر سلمان حسیب نے انکشاف کیا ہے کہ 150 کے قریب گاڑیاں توڑی گئی،ان کا کہنا تھا کہ8 سے 10 مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں،
ڈاکٹرسلمان حسیب نے مزید کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کہیں بھی اس معاملے پر نظر نہ آئے، انہوںنے انکشاف کیا کہ خاکروبوں کو مارا گیا جس کے بعد خاکروبوں سے مار کھائی، چیئرمین گرینڈ ہیلتھ الائنس نے کہاہےکہ وکلا نے اپنے الیکشن کے باعث یہ سب کچھ کیا،انہوںنے مطالبہ کیاکہ وکلا کے خلاف 302 کے تحت کیس درج ہو، ان ظالموں ، مکاروں پردہشتگردی کی دفعات لگا کر کیس ملٹری کورٹ میں جائے
یہ وکل ججز کو بھی ہراساں کرتے ہیں، جج ہمارا فیصلہ نہیں کرسکتے،ہمیں انصاف ملتا ہوا نظر نہیں آرہا ، تمام اسپتالوں کی سیکورٹی رینجرز کو سونپ دی جائے، پنجاب پولیس کے بس میں اسپتالوں کا تحفظ ممکن نہیں، ان کی غنڈہ گردی کی یہ انتہا ہےکہ مال روڈ پر لیڈی ڈاکٹرز کی گاڑی گھیر لی گئی،پی آئی سی سمیت تمام اسپتالوں میں رینجرز تعینات کی جائے
ڈاکٹر سلمان حیسب کہتے ہیں کہ وزیر قانون، وزیراعلی، وزیر صحت ناکام ہیں، یہ تینوں شخصیات فل فل فور استعفی دیں،یہ معاملات صرف عمران خان حل کرسکتے ہیں،سیکیورٹی بل 24 گھنٹے میں پاس کیا جائے،پنجاب کے اسپتالوں میں ایمرجینسی میں صرف کام ہوگا،انہوںنے کہا کہ تمام ڈاکٹرز کل سے کالی پٹی باندھ کر اسپتال ایمرجینسی میں ڈیوٹی کریں گے
پاکستان اور پنجاب بھر کی بار کونسل کے الیکشن کی ڈرامے بازی پر پابندی لگائی جائے، انہوںنے مزید کہا کہ اگر تین دن میں مطالبات پورے نہ ہوئے تو اگلا لائحہ عمل دیں گے،ڈاکٹرسلمان حسیب نے اعلان کیاکہ وکلا گردی کے خلاف اب ڈاکٹرز نے پنجاب کے ہسپتالوں میں یوم سیاہ منائیںگے
-

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنراورروسی وزیرکی آرمی چیف سےاہم ملاقاتیں ،اہم معاملات زیربحث آئے
راولپنڈی :پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے آج جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔
Dr. Christian Turner, British High Commissioner to Pakistan called on COAS today at GHQ. COAS welcomed him to Pakistan and wished him well for the assignment. During the meeting matters of mutual interests were discussed. pic.twitter.com/zMrE7LJf3Z
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 11, 2019
پہلا ٹیسٹ،پہلادن،اچھاکھیل، سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 5 وکٹوں پر 202 رنز بنالیے
ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ آرمی چیف نےاس موقع پربرطانوی ہائی کمشنرکوپاکستان میں خوشآمدید کیا اورانکےلیےنیک خواہشات کااظہار بھی کیا ۔دریں اثناءروسی وزیرصنعت وتجارت ڈینس منٹروونے بھی جی ایچ کیوکادورہ کیا ،جہاں ان کی ملاقات آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہوئی۔
پرتشدد کارروائی فیاض الحسن چوہان میدان میں آگئے ،کیاہونے جارہا ہے یہ بھی بتادیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے روسی وزیرصنعت وتجارت کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں خطےمیں امن واستحکام،اقتصادی ترقی کیلئےکوششیں کرنے کےعزم کا اعادہ کیا جبکہ باہمی تعلقات کومزیدوسعت واستحکام دینےپر بھی اتفاق کیا گیا ۔
3 لاکھ 73 ہزار58 پیکٹ گٹکا بھٹی میں جلا کرتلف، پنجاب فوڈ اتھارٹی حرکت میں آگئی
-

سری لنکن ٹیم کےآفیشیلزکی عمران خان سے ملاقات، ٹیسٹ کرکٹ کا دوبارہ آغازباعث مسرت ہے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم سےسری لنکن ٹیم کےآفیشیلزکی ملاقات،خوش آمدید،ٹیسٹ کرکٹ کا دوبارہ آغازباعث مسرت ہے،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سر لنکن ٹیم کے ساتھ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی باعث مسرت ہے۔سری لنکن کرکٹ ٹیم کے آفیشلز نے ملاقات کی جس میں پاک سری لنکن کرکٹ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پہلا ٹیسٹ،پہلادن،اچھاکھیل، سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 5 وکٹوں پر 202 رنز بنالیے
وزیراعظم عمران خان نےسری لنکن ٹیم کوپاکستان آمد پرخوش آمدید کہا اورسری لنکن ٹیم کے ساتھ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کو خوش آئند قراردیا واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے جس میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
یہ پاکستانی سرزمین پر 10 سال بعد ہونے والا ٹیسٹ میچ ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس موقع پر کھلاڑیوں کے لیے یادگاری کیپس تیار کی ہیں جو پاکستانی کرکٹرز اور سری لنکن کھلاڑیوں کو پیش کی گئیں۔
-

پنجاب کارڈیالوجی وکلاگردی ِکسی کوقانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دی جاسکتی، راجہ بشارت
لاہور:کسی کوقانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، راجہ بشارت نے واضح پیغام دے دیا ،اطلاعات کے مطابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، وکلاء ،ڈاکٹرزدونوں کو ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔
قانون کے رکھوالے وکلاء نے پنجاب کارڈیالوجی میں ہنگامہ اورتوڑپھوڑکرکے تباہی مچادی
پنجاب کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کا اجلاس وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیرصدارت میں ہوا۔ اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پی آئی سی واقعے کا ذمہ دار وکلاء کو ٹھہرا دیا۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سیکڑوں وکلاء نے پی آئی سی پر دھاوا بولا، سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، ڈاکٹرز، مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو زدوکوب کیا گیا۔
3 لاکھ 73 ہزار58 پیکٹ گٹکا بھٹی میں جلا کرتلف، پنجاب فوڈ اتھارٹی حرکت میں آگئی
وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ کابینہ کمیٹی کی رپورٹ کچھ دیر میں وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کر دی جائی گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، وکلاء ،ڈاکٹرزدونوں کو ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔واضح رہے کہ وکلاء کی جانب سے آج پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے اندر گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی اور ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
وکلاگردی کی انہتا،مریضوں کولگی آکسیجن اتاردی 12جاں بحق دیگرموت وحیات کی کشمکش میں
-

پہلا ٹیسٹ،پہلادن،اچھاکھیل، سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 5 وکٹوں پر 202 رنز بنالیے
راولپنڈی: پہلا ٹیسٹ،پہلادن،اچھاکھیل، سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 5 وکٹوں پر 202 رنز بنالیے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنالیے، کپتان کرونا رتنے نے 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ڈی سلوا 38 اور ڈک ویلا 11 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

Sri Lanka’s Sadeera Samarawickrama plays a shot during their third day at Second Test cricket match against Pakistan in Dubai, United Arab Emirates, Sunday, Oct. 8, 2017. (AP Photo/Kamran Jebreili) کھیل کے میدان سے ملنے والی خبروں کےمطابق سری لنکا کی پہلی وکٹ 96 رنز پر گری جب کرونا رتنے 59 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، فرنینڈو کو 40 رنز پر نسیم شاہ نے پویلین کی راہ دکھائی۔مینڈس 10 رنز بنا کر عثمان شنواری کا نشانہ بنے، اینجلو میتھیوز 31 رنز بنا کر نسیم شاہ کا شکار بنے، ڈنیش چندی مل 2 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
Stumps Day One!
🇱🇰 202-5https://t.co/ac6hb9Vi0n pic.twitter.com/fkojVMZO9S
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 11, 2019
پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان شنواری نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ پاکستانی سرزمین پر 10 سال بعد ہونے والا ٹیسٹ میچ ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس موقع پر کھلاڑیوں کے لیے یادگاری کیپس تیار کی ہیں جو پاکستانی کرکٹرز سری لنکن کھلاڑیوں کو پیش کریں گے۔خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ پہلا ٹیسٹ 11 دسمبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جبکہ دوسرا 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ -

وکلاء گردی کی پرزورمذمت کرتےہیں،کالےکوٹ کو استعمال کرکےدہشت گردی کی گئی:ڈاکٹرمسعود السید
لاہور:وکلاء گردی کی پرزورمذمت کرتے ہیں، کالے کوٹ کواستعمال کرکے دہشت گردی کی گئی ،اطلاعات کےمطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کے صدرڈاکٹرصاحبزادہ سید مسعودالسید نے لاہور کے ہسپتال پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) پر وکلاء کی جانب سے دھاوہ بولنے ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف مریض اور لواحقین کو تشدد کا نشانہ بناکر قتل اور زخمی کرنےپر پرزور اور شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
پرتشدد کارروائی فیاض الحسن چوہان میدان میں آگئے ،کیاہونے جارہا ہے یہ بھی بتادیا
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب اور ملک بھر کی میڈیکل کی تنظیمیں مل کر وکلاء کےجن شرپسند عناصر نے یہ بہیمانہ اقدام کیا ہے، ان کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی کرے گی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کے خلاف وکلاء کی تنظیمیں کاروائی کرتے ہوئےایسے وکلاءکے لائسنس معطل کرکے ان کو قرار واقعی سزادیں۔اور ان کا بار میں داخلہ پر پابندی لگائی جائے۔ایسے غنڈوں کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے۔ ان سب کو فوری گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے۔
وکلاگردی کی انہتا،مریضوں کولگی آکسیجن اتاردی 12جاں بحق دیگرموت وحیات کی کشمکش میں
پی ایم اے پنجاب کے صدر نےوکلاء کے سرکردہ رہنمائوں سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ ایسے غنڈوں اور شر پسند وکلاءکے خلاف فوری کاروائی کرواکر اپنی لاتعلقی کااظہار کریں۔اور ایسے شرپسند وکلاء کو نکیل ڈال کر رکھیں ۔بصورت دیگر تشدد کےاس کیس میں ان کو بھی مقدمے میں نامزد کرنے کی درخواست دی جاسکتی ہے۔کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ تشددوکلاء کے تنظیمی رہنماءوں کی ایماءپر کیا گیا اور یہ سارا واقعہ ان کی سرپرستی میں پیش آیا ہے ۔
قانون کے رکھوالے وکلاء نے پنجاب کارڈیالوجی میں ہنگامہ اورتوڑپھوڑکرکے تباہی مچادی
انہوں نے کہا ہےکہ آج مسیحاؤں کو ان وکلاءکی جانب سے زدو کوب اور تشدد کا نشانہ بنا کر عدم برداشت کی بدترین مثال قائم کی ہے۔انہوں نے کہا ہےکہ ڈاکٹرز غیر جانبدار رہ کر اپنی پیشہ وارانہ ذمے داریاں پوری کرتے ہیں اور اگر آئندہ ایسا کوئی واقعہ پیش آیا تو پی ایم اے پنجاب پورے پاکستان کی میڈیکل کی تنظیموں کے ساتھ ملکر ملک بھر میں وکلاء تنظیموں اوران کے رہنماﺅں کے خلاف ریلیاں نکالےگی۔ اوراس مسئلہ پر ملک بھر کی تمام میڈیکل تنظیمیں تشدد کا نشانہ بننے والے ڈاکٹرز پیرامیڈیکل ورکرز اور مریضوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ڈاکٹر صاحبزادہ سید مسعودالسید نے اس مسئلے پر پی ایم اے پنجاب کی ایمرجنسی میٹنگ پی ایم اے آفس لاہور میں بروز ہفتہ چودہ دسمبر دن ایک بجے طلب کر لی ہے