Baaghi TV

Author: +9251

  • شہبازشریف خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم ، شریف فیملی حل تلاش کرنے کے راستے تلاش کرنے لگی

    شہبازشریف خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم ، شریف فیملی حل تلاش کرنے کے راستے تلاش کرنے لگی

    لاہور:شہبازشریف خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم ، شریف فیملی حل تلاش کرنے کے راستے تلاش کرنے لگی،اطلاعات کےمطابق احتساب عدالت میں نیب کی درخواست منظور، شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم، عدالت نے شہباز شریف ، حمزہ شہباز، نصرت شہباز اور دیگرکے اثاثے منجمد کرنے سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

    3 لاکھ 73 ہزار58 پیکٹ گٹکا بھٹی میں جلا کرتلف، پنجاب فوڈ اتھارٹی حرکت میں آگئی

    تفصیلات کے مطابق عدالت نے شہباز شریف کی فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کی درخواست پرفیصلہ سنا دیا ہے، عدالت نے شہبازشریف اوران کی فیملی ممبران کے اثاثے منجمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔نیب کے سپشل پراسکیوٹر حافظ اسد اعوان نے دلائل دیئے کہ نیب نے شہباز شریف اورفیملی ممبران کی جائیداد ریکارڈعدالت میں جمع کرا دیا گیا تھا۔

    پرتشدد کارروائی فیاض الحسن چوہان میدان میں آگئے ،کیاہونے جارہا ہے یہ بھی بتادیا

    یاد رہے کہ نیب نے شہباز شریف اوران کی فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کی درخواست دائر کی تھی، احتساب عدالت کے جج چودھری امیرمحمد خان نے درخواست منظورکرلی ہے اور عدالت نے شہبازشریف، حمزہ شہباز و دیگر فیملی ممبران کی جائیداد منجمد کرنے کا حکم دیدیا ہے۔دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ شریف فیملی نے احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد ریلیف لینے کے لیے کسی کی تلاش میں‌ ہیں‌

    وکلاگردی کی انہتا،مریضوں کولگی آکسیجن اتاردی 12جاں بحق دیگرموت وحیات کی کشمکش میں

  • انصاف سب کےلیے،تحریک انصاف کی حکومت کی ذمہ داری،عبداللہ گل

    انصاف سب کےلیے،تحریک انصاف کی حکومت کی ذمہ داری،عبداللہ گل

    راولپنڈی :انصاف سب کےلیے،تحریک انصاف کی حکومت کی ذمہ داری ،اطلاعات کےمطابق سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل حمید گل کے بیٹے عبداللہ گل نے کہ اہےکہ نقیب اللہ محسود اور ان جیسے 400 بے گناہ پاکستانیوں کے قتل پر حکومت خاموش یہ کوئی اچھا تاثر نہیں‌ہے،

    پرتشدد کارروائی فیاض الحسن چوہان میدان میں آگئے ،کیاہونے جارہا ہے یہ بھی بتادیا

    عبداللہ گل نے یہ بیان امریکی حکومت کی طرف سے ایک ایسے ہی کیس کے حوالے سے نوٹس لینے پر دیا اور کہا ہےکہ یہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہری کو جلد اور سستا انصاف مہیا کرے ،لیکن معلوم ہوتا ہےکہ ابھی حکومت کچھ ایسا نہیں کرپارہی

    وکلاگردی کی انہتا،مریضوں کولگی آکسیجن اتاردی 12جاں بحق دیگرموت وحیات کی کشمکش میں

    تحریک جوانان پاکستان و کشمیر کے سربراہ عبداللہ گل نے کہا ہےکہ نقیب کے والد کی طرح سینکڑوں لوگ انصاف کی تمنا لیے دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں پر انصاف نہیں ملتا۔کیا وجہ ہے کہ ہماری حکومتیں انصاف دلوانے میں ناکام ہیں؟عبداللہ گل کہتے ہیں‌ کہ اصل ضرورت ہے کہ اب ہمیں‌یہ نظام بدلنا ہوگا ،

    3 لاکھ 73 ہزار58 پیکٹ گٹکا بھٹی میں جلا کرتلف، پنجاب فوڈ اتھارٹی حرکت میں آگئی

  • پی آئی اے کا طیارہ  حادثے سے بال بال بچا

    پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچا

    پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچا

    باغی ٹی وی جدہ سے سیالکوٹ آنے والی قومی ائیر لاین (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 746 سیالکوٹ ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران حادثے سے بال بال بچ گئی۔

    پی آئی اے کے مطابق پروازپرواز پی کے سات سو چھالیس سیالکوٹ ائیر پورٹ پر لینڈنگ کے بعد ٹرن لے رہی تھی کہ اچانک رن وے بیٹھ گیا۔ سیالکوٹ ائیرپورٹ کا رن وے خراب ہونے کی وجہ سے بوئنگ 777 طیارے کا ٹائر پھٹ گیا اور مکمل طور ناکارہ ھو گیا۔

    ذرائع کے مطابق سیالکوٹ ائیر پورٹ کے رن کی کچھ عرصے قبل مر مت کی گئ تھی ۔ بوئنگ 777 طیارے کا ایک ٹائر 8 سے 10 لاکھ روپے میں بیرون ملک سے منگوانے پر اخراجات آتے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے بوئنگ 777 طیارے کو عارضی طور پر گراوئنڈ کردیا گیا تھا، تاہم طیارے کے ٹائر کو لاہور سے منگوا کر تبدیل کر دیا گیا ہے۔ طیارہ سیالکوٹ ائیر پورٹ پر تین گھنٹے سے زائد گراونڈ رہا۔
    واضح‌رہے کہ پی آئی اے کے طیارے جو فنی طور پر مکمل فٹ نہیں ان کو بھی پرواز میں استعمال کرنے ادارے کا پرانا روایہ ہے. اور اس وجہ سے کئی جانیں ضائع ہو چکی ہیں.

  • پرتشدد کارروائی فیاض الحسن چوہان میدان میں آگئے ،کیاہونے جارہا ہے یہ بھی بتادیا

    پرتشدد کارروائی فیاض الحسن چوہان میدان میں آگئے ،کیاہونے جارہا ہے یہ بھی بتادیا

    لاہور:پرتشدد کارروائی فیاض الحسن چوہان میدان میں آگئے ،کیاہونے جارہا ہے یہ بھی بتادیا،اطلاعات کے مطابق وکلا کے تشدد کا نشانہ بننے والے فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ ڈرنے والے ںہیں اور ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

     

    تفصیلات کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلا کی ہنگامہ آرائی پر صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان پی آئی سی پہنچ گئے جہاں وکلا نے خود انہیں ہی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔وکلا نے فیاض الحسن چوہان کے بال نوچے اورزدوکوب کیاجس پر صوبائی وزیر کو بھاگ کر جان بچانا پڑی،یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ وکلاگردی کی زد میں بہت سے مسافربھی آگئے تھے

    3 لاکھ 73 ہزار58 پیکٹ گٹکا بھٹی میں جلا کرتلف، پنجاب فوڈ اتھارٹی حرکت میں آگئی

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شرپسند عناصر نے انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی ہے۔میں ان کی بہتری کیلئے آیا تھا۔انہوں نے کہا وہ ڈرنے والے نہیں ہیں اور ڈی آئی جی آپریشنز کے ساتھ ملکر کارروائی کررہے ہیں،ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    قانون کے رکھوالے وکلاء نے پنجاب کارڈیالوجی میں‌ ہنگامہ اورتوڑپھوڑکرکے تباہی مچادی

  • نیب نے مزید انکوائریوں اور انویسٹی گیشنز کی منظوری دے دی.

    نیب نے مزید انکوائریوں اور انویسٹی گیشنز کی منظوری دے دی.

    نیب نے مزید انکوائریوں اور انویسٹی گیشنز کی منظوری دے دی.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں ایگزیکٹو بورڈ نے مختلف انوسٹی گیشنز اور چار انکوائریوں کی منظوری دے دی۔

    نیب اعلامیہ کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ نے پروجیکٹ ڈائریکٹر بی آئی ڈبلیو آر ایم ڈی پی محکمہ آبپاشی بلوچستان عبدالحمید مینگل کےخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔ عبدالحمید مینگل اور دیگر پر نوری گورج انٹی گرینڈ اسکیم میں کروڑوں روپے کرپشن کے الزامات ہیں۔

    نیب اعلامیہ کے مطابق ایگزکٹو بورڈ نے انیٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کراچی کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی۔

    نیب ایگزیکٹو بورڈ نے ریونیو ڈپارنمنٹ اسیکم 33 گلزار ہجری کراچی کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف بھی تحقیقات کی منظوری دے دی۔

    قبل ازیں چند روز قبل سندھ ہائیکورٹ میں خورشیدشاہ کے خلاف آمدن سے زائداثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے خورشید شاہ کی اہلیہ،بیٹےاوردامادکی ضمانت میں توسیع کردی ،عدالت نے نیب حکام کوانکوائری مکمل کرنے کیلیے 16 جنوری تک مہلت دے دی ،صوبائی وزیراویس شاہ سمیت دیگرملزمان سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے. جب کہ خورشید شاہ کے متعلق جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا تھا.

  • وکلاگردی کی انہتا،مریضوں کولگی آکسیجن اتاردی 12جاں بحق  دیگرموت وحیات کی کشمکش میں

    وکلاگردی کی انہتا،مریضوں کولگی آکسیجن اتاردی 12جاں بحق دیگرموت وحیات کی کشمکش میں

    لاہور:پنجا ب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلا نے ظلم ، بربریت اور بے حسی کی انتہا کردی۔اطلاعات کےمطابق وکلا گردی کے نتیجے میں 12 مریضوں کےجان بحق ہونےکی اطلاعات ہیں، جبکہ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بہت سے مریض موت وحیات کی کشمکش میں تڑپ رہےہیں ،دوسری طرف ہنگامی صورت حال کے پیش نظرسیکورٹی اداروں نے ہسپتال کوگھیرے میں لے رکھا ہے اور کوششیں کی جارہی ہیں کہ وکلاپھرسے ہسپتال کے اندر آکرکہیں مزید تباہی نہ پھیلا دیں

    3 لاکھ 73 ہزار58 پیکٹ گٹکا بھٹی میں جلا کرتلف، پنجاب فوڈ اتھارٹی حرکت میں آگئی

    دوسری طرف ہنگامہ آرائی کے دوران وکلا نے تشویشناک حالت کی شکار ایک لڑکی کا آکسیجن ماسک اتارپھینکا جس کی وجہ سے وہ وہیں پر تڑپ تڑپ کر دم توڑ گئی۔انتقال کرنے والی لڑکی کی عمر بائیس سال تھی ۔ اسے پانچ روز قبل پی آئی سی منتقل کیاگیاتھا۔

    قانون کے رکھوالے وکلاء نے پنجاب کارڈیالوجی میں‌ ہنگامہ اورتوڑپھوڑکرکے تباہی مچادی

    تفصیلات کے مطابق دل کے ہسپتال میں وکلانے بے حسی کی مثال قائم کردی۔لڑکی کے والد کے مطابق بائیس سالہ ثمینہ کی حالت تشویشناک تھی لیکن وکلانے وارڈ میں آتے ہی ثمینہ کی آکسیجن اتاردی جس کی وجہ سے وہ تڑپ تڑپ کر دم توڑ گئی۔لڑکی کے والد نے کہا وہ بے بس ہیں انہیں کچھ سمجھ نہیں آتی کس سے انصاف طلب کریں۔

    بھارتی ایوان زیریں میں شہریت ترمیمی بل کی منظوری پرامریکہ میں گہری تشویش،امت شاہ…

    یاد رہےکہ وکلاگردی پہلا مرتبہ نہیں ہوئی بلکہ اس سے قبل بھی وکلاء معاشرے کے لیے ایک سلگتا ہوا انگارہ ثابت ہورہے تھے، اکثروبیشترمقامات پر وکلا نے دہشت گردی کی فضا قائم کررکھی ہے،اب یہ ذمہ داری چیف جسٹس آف پاکستان کی ہےکہ وہ اپنی کلاس کے ان قانونی دہشت گردوں کے خلاف کیا ایکشن لیتے ہیں‌

    آنگ سان سوچی طلب،عالمی عدالت انصاف میں روہنگیا نسل کشی کیس کی سماعت آج ہوگی

  • وزیر اعظم نے لاہور میں وکلا گردی کا نوٹس لے لیا، حکام کو سخت آرڈر جاری

    وزیر اعظم نے لاہور میں وکلا گردی کا نوٹس لے لیا، حکام کو سخت آرڈر جاری

    وزیر اعظم عمران خان نے لاہور میں وکلا گردی کا نوٹس لے لیا، حکام کو سخت آرڈر جاری

    باغی ٹی وی وزیراعظم عمران خان نے وکلاء کی جانب سے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) پر حملہ اور توڑ پھوڑ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور چیف سیکرٹری سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    ذرائع کے مطابق عمران خان نے لاہور میں مشتعل وکلاء کی جانب سے پی آئی سی پر حملے، ڈاکٹروں اور مریضوں پر تشدد کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی حکومت کو ہدایت کی ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے مال وجان اور املاک کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

    دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وکلاء کی جانب سے دل کے اسپتال پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی۔ اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں لاہور جارہا ہوں اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    واضح رہے لاہور میں ڈاکٹرز اور وکلا کے درمیان لڑائی کا معاملہ مزید گر م ہوگیا۔ وکلاء پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا مرکزی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور ایمرجنسی وارڈ میں گھس گئے۔ وکلاء نے ایمرجنسی وارڈ میں ہلڑ بازی کی اور گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے، نعرے بازی بھی کی۔

    وکلا نے ہسپتال پر پتھراؤ کیا جس سے 4 افراد زخمی ہوئے۔ واقعے پر پولیس خاموش رہنے کے بعد حرکت میں آئی اور مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی، لاٹھی چارج بھی کیا۔ وکلا کے توڑ پھوڑ کے باعث ڈاکٹرز نے کام چھوڑ دیا، علاج نہ ہونے پر خاتون دم توڑ گئی۔ متعدد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے پی آئی سی میں وکلا کی ہنگامہ آرائی کا نوٹس لے لیا اور واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا۔ عثمان بزدار نے کہا مریضوں کے علاج میں رکاوٹ ڈالنا مجرمانہ اقدام ہے، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ گورنر پنجاب نے بھی پی آئی سی واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔

    وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل اسماعیل شاہ نواز نے بھی وکلا کی ہسپتال میں ہنگامہ آرائی کا نوٹس لیا۔ انہوں نے کہا وکلا کو قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہیے جو بھی وکلا ملوث ہیں، ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

  • 3 لاکھ 73 ہزار58 پیکٹ گٹکا بھٹی میں جلا کرتلف، پنجاب فوڈ اتھارٹی حرکت میں آگئی

    3 لاکھ 73 ہزار58 پیکٹ گٹکا بھٹی میں جلا کرتلف، پنجاب فوڈ اتھارٹی حرکت میں آگئی

    لاہور:3 لاکھ 73 ہزار 58 پیکٹ گٹکا بھٹی میں جلا کرتلف ، پنجاب فوڈ اتھارٹی حرکت میں آگئی،اطلاعات کےمطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے3 لاکھ 73 ہزار58 پیکٹ گٹکا بھٹی میں جلا کرتلف کردیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں کارروائی کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق پیمکو بھٹی میں جلایا جانے والا بین شدہ مضرصحت گٹکا مختلف شہروں سےبرآمد کرکے لاہورلایا گیا تھا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق لاہور سے 10ہزار954 ساشے گٹکا قبضے میں لیا گیا، ڈی جی عرفان میمن کا کہنا تھا کہ پکڑے گئے گٹکا کو پیپکو بھٹی میں جلا کر تلف کیا گیا۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی ذرائع کےمطابق گٹکا ایک خاموش زہر قاتل ہے، جو کہ کینسر سمیت متعدد موذی امراض کا باعث بنتا ہے، پنجاب بھرکوگٹکا فری زون بنانے کے لیے کسی بھی فوڈ پوائنٹ سے گٹکا برآمد ہونے پر اس کو سیل کر دیا جاتا ہے۔ گٹکا کے کاروبار میں ملوث افراد صحت دشمن کاروبار ترک کردیں۔

  • فیاض الحسن چوہان بھی وکلاگردی کا شکار

    فیاض الحسن چوہان بھی وکلاگردی کا شکار

    فیاض الحسن چوہان بھی وکلا گردی کا شکار

    باغی ٹی وی : پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مشتعل وکلا نے فیاض الحسن چوہان کو گھیر لیا.مشتعل.وکلا کی جانب سے صوبائی وزیرفیاض الحسن چوہان پر تشدد کیا گیا.وکلا نے پی آئی سی میں ہوائی فائرنگ بھی کی.مشتعل وکلا نے توڑپھوڑاور پتھراوَ کیا اور پولیس وین کوآگ لگادی. اطلاعات کے مطابق دو مریضوں کی جان بھی چلی گئ جو دل کے عارضے میں مبتلا تھے..
    تفصیلات کےمطابق پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلاء نے حملہ کرکے نا صرف ہنگا مہ آرائی کی بلکہ ایمرجنسی گیٹ بھی توڑ دیا۔وکلائ نے ہسپتال میں توڑپھوڑ کی جبکہ پولیس وکلا کو روکنے میں‌ بالکل بے بس دکھائی دی۔
    ذرائع کے مطابق سینکڑوں جانیں خطرے میں ہیں۔ ہسپتال سے ڈاکٹرز، نرسزاورعملے کا دوبارہ سیکیورٹی خطرات کے باعث کام معطل کرنے کا خدشہ ہے جبکہ حساس وارڈز میں مریضوں کا علاج تعطل کا شکار ہے

  • عدالت نے جماعۃ الدعوۃ کے رہمناؤں کی درخواست کیوں مسترد کی

    عدالت نے جماعۃ الدعوۃ کے رہمناؤں کی درخواست کیوں مسترد کی

    عدالت نے جماعۃ الدعوۃ کے رہمناؤں کی درخواست کیوں مسترد کی
    باغی ٹی وی لاہور ہائیکورٹ میں جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید ودیگر رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کے اخراج کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی .عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنا پر مسترد کر دی ۔

    عدالت نے درخواستگزار کو تمام گرفتار راہنماؤں اورکارکنان کی جانب سے مقدمہ کے اخراج کے لیے علیحدہ علیحدہ درخواست دائر کرنے کی ہدایت کر دی ۔محض ایک درخواست پر تمام افراد کے خلاف مقدمہ خارج نہیں کیا جا سکتا

    عدالت نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ے کہ تمام افراد مقدمہ کے اخراج کے لیے علیحدہ علیحدہ درخواست دائر کریں.درخواستگزار کے وکیل نے درخواست واپس لے لی . مسٹر جسٹس قاسم خان اور مسٹر جسٹس اسجد جاوید گورال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی .عدالت کے حکم پر درخواست گزار نے درخواست سے مساجد کی تصاویر ہٹا دیں تھیں

    درخواست جماعت الدعوہ کی ذیلی تنظیم الانفال ٹرسٹ کے سیکرٹری ملک ظفر اقبال نے حافظ سعید سمیت 65 رہنماؤں کیخلاف درج مقدمات کے اخراج کے لیے درخواست دائر کی ہے .درخواست میں وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور ریجنل ہیڈ کوارٹر سی ٹی ڈی کو فریق بنایا گیا ہے. درخواستگزار کی طرف سے عبداللہ ڈوگر ایڈووکیٹ پیش ہوئے درخواست گزار کے مطابق حکومت نے حافظ سعید پر لشکر طیبہ کا سربراہ ہونے کا بے بنیاد الزام لگایا اور مقدمہ درج کیا، حافظ سعید کا القاعدہ یا دوسری ایسی کسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے، انڈین لابی کا حافظ سعید پر ممبئی حملوں سے متعلق بیان حقائق کے منافی ہے، حافظ سعید ریاست کے خلاف اقدمات میں ہرگز ملوث نہیں ہیں .حافظ سعید کا لشکر طیبہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے، درخواست گزار نے استدعا کی کہ حافظ سعید اور دیگر پر درج کی گئیں ایف آئی آر کالعدم قرار دی جائیں۔