Baaghi TV

Author: +9251

  • انسداد دہشتگری عدالت لاہور نے امیر جماعۃ الدعوہ حافظ محمد سعید سمیت دیگر رہمناؤں پر فرد جرم عائد کردی

    انسداد دہشتگری عدالت لاہور نے امیر جماعۃ الدعوہ حافظ محمد سعید سمیت دیگر رہمناؤں پر فرد جرم عائد کردی

    انسداد دہشتگری عدالت لاہور نے امیر جماعت الدعوہ حافظ محمد سعید سمیت دیگر رہمناؤں پر فرد جرم عائد کردی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : انسداد دہشتگری عدالت لاہور نے امیر جماعت الدعوہ حافظ سعید سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی،
    حافظ محمد سعید کو دیگر افراد کے ساتھ سخت سیکیورٹی پروٹوکول کے تحت آج عدالت میں پیش کیا گیا۔
    کارروائی کے دوران ،حافظ محمد سعید کے وکیل نے فرد جرم کے خلاف دلائل پیش کیے۔

    الزامات دائر کرنے کے بعد عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کو طلب کیا۔ کیس کی سماعت کرنے والے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک ارشد بھٹہ نے کارروائی کل تک ملتوی کردی۔

    ہفتہ کے روز ، عدالت نے انسداد دہشت گردی کے محکمے سی ٹی ڈی کے ذریعہ دہشت گردی کے مالی اعانت کے الزام میں درج ایک مقدمے میں ایک ملزم کی عدم دستیابی کی وجہ سے فرد جرم میں تاخیر کی تھی۔

    جماعۃ الدعوۃ کے رہنماؤں نے خود پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد کہا اور ان سے انکار کیا اور ان مقدمات کو پاکستان حکومت پر بین الاقوامی دباؤکا نتیجہ قرار دیا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ان پر کالعدم لشکر طیبہ کے رہنما کی حیثیت سے غلط طور پر منسوب کرتے ہوئے مقدمات میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔لشکر طیبہ سےان کا کوئی تعلق نہیں. ہے

    واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے حافظ محمد سعید کو لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا. انہیں گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا تھا. جس پر عدالت نے جوڈیشیل ریمانڈ پر حافظ محمد سعید کو جیل منتقل کر دیا تھا.

  • وکلا نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو میدان جنگ بنا دیا، ڈاکٹرز اور مریضوں کی جان خطرے میں

    وکلا نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو میدان جنگ بنا دیا، ڈاکٹرز اور مریضوں کی جان خطرے میں

    وکلا نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو میدان جنگ بنا دیا، ڈاکٹرز اور مریضوں کی جان خطرے میں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو وکلا نے میدان جنگ بنا دیا.، ہسپتال میں شدید توڑ پھوڑ کرتےہوئے ہسپتال کے اندر اور باہر املاک کونقصان پہنچایا.وکلا نے پی آئی سی لاہور میں کھڑی گاڑیوں کے10 سے زائد شیشے توڑ دیئے.پی آئی سی ایمرجنسی وارڈکے شیشےتوڑدیئے .جنرل سیکریٹری وائی ڈی اے پنجاب ڈاکٹر سلمان حبیب کے مطابق وکلا وارڈ کے اندر داخل ہوگئے اور شدید توڑ پھوڑ کی.اور آئی سی یو میں داخل ہوگئے.وکلا ابھی بھی پی آئی سی لاہور میں موجود ہیں.اس صورتحال میں اسپتال کا عملہ کیسے کام کرسکتا ہے، جبکہ بہت سیریس مریض آئی سی یو میں موجود ہیں.انہوں نے کہا کہ پی آئی سی لاہورکےڈاکٹروں کی جان کوخطرہ ہے.4سے زائد ڈاکٹروں کے سر پھاڑ دیئے گئے ہیں.
    وائس چیئرمین پاکستان بارکونسل نے کہا کہ پی آئی سی لاہور میں ہنگامہ آرائی افسوس ناک واقعہ ہے..وائس چیئرمین پاکستان بارکونسل امجد شاہ کی انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ وکلا کو اشتعال دلایا گیا.واقعےمیں ملوث افراد کےخلاف کارروائی ہوگی.مقامی قیادت کے ساتھ رابطے میں ہوں.مقامی قیادت صورتحال کنٹرول کرنےکیلئےکارروائی .کرےگی.صورتحال جلد قابو میں آجائےگی،امیدہےواقعےمیں ملوث ڈاکٹروں کےخلاف بھی کارروائی ہوگی.نگامہ آرائی میں نقصان پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے،پی آئی سی لاہور میں ہنگامہ آرائی افسوس ناک ہے

  • قانون کے رکھوالے وکلاء نے پنجاب کارڈیالوجی میں‌ ہنگامہ اورتوڑپھوڑکرکے تباہی مچادی

    قانون کے رکھوالے وکلاء نے پنجاب کارڈیالوجی میں‌ ہنگامہ اورتوڑپھوڑکرکے تباہی مچادی

    لاہور:قانون کے رکھوالےوکلاء نے پنجاب کارڈیالوجی میں ہنگامہ اورتوڑپھوڑکرکے تباہی مچادی ،اطلاعات کے مطابق ڈاکٹروں اوروکلا کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے، مشتعل وکلا کی بڑی تعداد نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پردھاوابول دیا ہے۔

    مسلمانوں کےسواتارکین وطن کوبھارتی شہریت دینےکا ترمیمی بل منظور،مسلمان خوفزدہ…

    تفصیلات کےمطابق پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلاء نے حملہ کرکے نا صرف ہنگا مہ آرائی کی بلکہ ایمرجنسی گیٹ بھی توڑ دیا۔وکلائ نے ہسپتال میں توڑپھوڑ کی جبکہ پولیس وکلا کو روکنے میں‌ بالکل بے بس دکھائی دی۔

    ذرائع کے مطابق سینکڑوں جانیں خطرے میں ہیں جبکہ اس تما م صورتحال پر وزیر صحت کی بے حسی جاری ہے۔ ہسپتال سے ڈاکٹرز، نرسزاورعملے کا دوبارہ سیکیورٹی خطرات کے باعث کام معطل کرنے کا خدشہ ہے جبکہ حساس وارڈز میں مریضوں کا علاج تعطل کا شکار ہے ۔

    بھارتی مسلمان سخت پریشان، مسلم مخالف بل منظورکرنے پربھارت میں مظاہرے پھوٹ پڑے

    ذرائع کے مطابق عثمان بزدارنےپنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلاء کی ہنگامہ آرائی کے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ہنگامہ آرائی کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    حرامانی اورآئمہ بیگ کی ایک ساتھ گانے کی وائرل وڈیو نے دھوم مچادی

    ذرائع کے مطابق سی سی پی او لاہوراورصوبائی سیکرٹری سپشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کر لی گئی جبکہ وکلاء کی ہنگامہ آرائی کے واقعہ کی تحقیقات کا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔

  • بگرام ایئربیس پرحملہ،2 کار بم  دھماکے،بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا اندیشہ

    بگرام ایئربیس پرحملہ،2 کار بم دھماکے،بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا اندیشہ

    کابل :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے افغان طالبان کا واضح پیغام ،افغانستان کے صوبہ پروان میں امریکہ کی فوجی بیس کے باہر خود کش حملے میں کم از کم پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔مغربی ملکوں کے فوجی اتحاد ‘نیٹو’ اور افغان حکام نے ان دھماکوں کی تصدیق کی ہے

    معتبر ذرائع کے مطابق یہ وہی بیس ہے جہاں چند روز قبل امریکہ کےصدر ڈونلڈ ٹرمپ ‘تھینکس گونگ’ کے موقع پراچانک پہنچے تھےاورفوجیوں کے ساتھ کچھ وقت گزارا تھا۔صوبائی گورنرکی ترجمان واحدہ شاہکرکا کہنا ہےکہ خودکش حملے میں زخمی ہونے والے پانچوں افراد افغان شہری ہیں جو کہ فوجی بیس کی جنوبی راہداری پر موجود تھے۔

    ذرائع کے مطابق حملہ آوروں اورغیر ملکی افواج کے درمیان تقریباً 30 منٹ تک فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا۔نیٹو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بگرام بیس پر ہونے والا ‘حملہ اچانک ہوا جسے فوری طور پر پسپا’ کر دیا ہے۔

    اس سے قبل افغان طالبان نے کابل میں نومبر میں اُس وقت حملہ کیا تھا جب امریکہ اور طالبان امن معاہدے کے قریب پہنچ چکے تھے۔ اس حملے میں ایک امریکی فوجی کی ہلاکت کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امن مذاکرات کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔

  • عدالت نے آصف زرداری کو دیا ایسا ریلیف کہ جیالے خوشی سےنہال ہو جائیں

    عدالت نے آصف زرداری کو دیا ایسا ریلیف کہ جیالے خوشی سےنہال ہو جائیں

    عدالت نے آصف زرداری کو دیا ایسا ریلیف کہ جیالے خوشی سے نہال ہو جائیں

    باغی ٹی وی اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ایک، ایک کروڑ کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی طبی بنیاد پر 2 ریفرنسز میں ضمانت منظور کی۔ عدالت نے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد آصف علی زرداری کو رہا کرنے کا حکم دیا۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عدالت کو میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی، میڈیکل رپورٹ قابل تشویش ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طبی بنیادوں پر ضمانت دی، علاج کی اجازت پر عدالت کے شکر گزار ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، آصف زرداری باہر آ رہے ہیں، سابق صدر کھلاڑی کا شکار کریں گے، حکومت نے معیشت کو تباہ کر دیا۔
    خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو نے عبوری ضمانت مسترد ہونے پر آصف علی زرداری کو 10 جون اور فریال تالپور کو 14 جون 2019 کو حراست میں لیا تھا۔

    فریال تالپور پر بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ میں معاونت کا الزام ہے جب کہ آصف علی زرداری پر منی لانڈرنگ اور پارک لین کمپنی کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

  • ایشیا کی معیشت سست اور پاکستان کی مستحکم ہو رہی ہے، اہم رپورٹ

    ایشیا کی معیشت سست اور پاکستان کی مستحکم ہو رہی ہے، اہم رپورٹ

    پاکستانی معیشت کی بہتری کا ایک اور استعارہ ،ایشیا کی معیشت سست اور پاکستان کی مستحکم ہو رہی ہے، رپورٹ

    باغی ٹی وی رپورٹ : ایشیائی ترقیاتی بینک( اے ڈی بی) کی جائزہ رپورٹ کے مطابق رواں اور آئندہ برس ایشیائی خطے میں معاشی ترقی کی شرح سست روی کا شکار رہے گی۔

    رپورٹ کے مطابق ایشیا میں ترقی کی شرح 2019 میں 5.7 اور 2020 میں 5.6 رہنے کا خدشہ ہے۔ ترقی کی شرح کم ہونے کی ایک وجہ چین اور امریکہ کے درمیان جاری تجارتی جنگ بھی بتائی جا رہی ہے۔

    اے ڈی بی کی جائزہ رپورٹ کے مطابق 2019 میں ایشیا کے ترقی پذیر ممالک میں ترقی کی شرح 5.2 فیصد رہے گی جب کہ پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 3.3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

    پاکستان نے رواں مالی سال میں بہتر کارکردگی دکھائی جس سے ملک کی معیشت مستحکم ہورہی ہے۔ پاکستان میں رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں مہنگائی کی شرح 10 فیصد بڑھ گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق چین میں ترقی کی شرح 2019 کے دوران 6.1 فیصد اور 2020 میں 5.8 فیصد رہنے کا امکان ہے جو کہ 2018 میں 6.6 فیصد تھی۔ہانگ کانگ کی معیشت میں رواں برس 1.2 فیصد اضافہ جب کہ 2020 میں 0.3 فیصد اضافہ متوقع ہے جب کہ 2018 میں ہانگ کانگ نے 3.0 فیصد ترقی کی تھی۔

    واضح‌رہے ک وزارت خزانہ کے مطابق موڈیز نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک ’منفی‘ سے بدل کر ’مستحکم‘ کر دیا۔ پاکستان کی ساورن کریڈٹ ریٹنگ کی ’بی تھری‘ کے طور پر نئے سرے سے تصدیق کی ہے۔
    واضح‌رہے کہ پاکستان کی مسلسل سٹآک مارکیٹ میں بھی بہتر ہو رہی ہے اور آج ہی اسٹاک مارکیٹ نے چھ سال کا ایک ماہ کا ریکارڈ توڑا ہے.خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا۔

  • ابو الکلام آزاد و حسین احمد مدنی کا بہکاوہ اور ہندوستانی مسلمان، تحریر عبدالکبیر ندوی

    ابو الکلام آزاد و حسین احمد مدنی کا بہکاوہ اور ہندوستانی مسلمان، تحریر عبدالکبیر ندوی

    ابو الکلام آزاد و حسین احمد مدنی کا بہکاو ہ اور ہندوستانی مسلمان
    تحریر :عبدالکبیر ندوی

    ابو الکلام آزاد اور حسین احمد مدنی کے بہکاوے میں آکر ہند کے مسلمانوں نے بہت گھاٹے کا سودا کیا تھا،
    جناح دور اندیش تھا لیکن مذہبی ٹھیکیداروں نے مسلمانوں کو آسانی سے بیوقوف بنایا اور اپنے چند عہدوں کی خوش فہمی میں کروڑوں مسلمانوں کا مستقبل داؤ پر لگا دیا۔۔۔

    ہم حالات سے گھبراتے نہیں ہیں، اور مایوسی کو کفر سمجھتے ہیں، لیکن حالات کا تجزیہ اور اسباب کا ادراک اور اُسکے ذمےداروں کو آئنہ دیکھانا یہ سب ضروری ہے، تقسیم کے 70 نہیں اگر 700 سال بھی ہونگے تو الزام اُنہی پر جائےگا، کیونکہ مسلمانوں کے مستقبل کا فیصلہ وہیں سے ہوا تھا، یہ حقیقت ہے کہ مسلمان کبھی بھی مشرک کے ساتھ گزارا نہیں کر سکتا، پھر مشرکوں کے ماتحت آخر کیونکر سکون کی زندگی بسر کر سکتا تھا، اور تقسیم کے وقت ہندوستان میں رہنے کا فیصلہ کرنے والوں نے مشرکوں کے ساتھ ہی نہیں بلکہ مشرکوں کی ماتحتی میں گزارا کرنے کی ٹھانی تھی،
    پھر وہاں کوئی اسلامی مصلحت انکے پیشِ نظر نہیں تھی بلکہ ملک کی بنیاد پر قومی نظریہ، ہندو مسلم بھائیچارا، گنگا جمنا تہذیب جیسے بےبنیاد اور باطل تصورات تھے، کیونکہ انکو چند عہدے اور تھوڑی سی پاور کا گمان تھا جو اس وقت انکو حاصل تھی، جسے شاید وہ لازوال گمان کر رہے تھے،

    پہلے مسلمان ہندوستان میں سرکاری عہدوں میں 37 فیصد کے قریب تھا آج 5 فیصد بھی نہیں ہے، کاروبار کا کوئی ایک شعبہ بھی مسلمانوں کے پاس مخصوص نہیں ہے، گوشت کا کچھ کام تھا جو اب وہ بھی چھین لیا گیا ہے، اور بڑی بڑی فیکٹریاں ہندوؤں کے ہاتھوں میں ہی ہیں، لکڑی کے کاروبار میں نچلا کام مسلمانوں کے پاس تھا جو اب نہیں رہا، گجرات کے علاقوں میں کپڑے کا کام تھا جو ختم سا ہو چکا ہے، اور انکی اجارادری ہندو سیٹھوں کے پاس ہے، مسلمان مزدور رہ گیا ہے، اور ایسا بہت سارا ڈیٹا آپکو نیٹ پر مل جائےگا اپنی کئی تقریر میں اسد الدین اویسی نے اسکو بیان بھی کیا ہے، باقی آپ سچر کمیٹی کی آفیشیل رپورٹ دیکھ سکتے ہیں، اس سب کے علاوہ مسلمانوں کو گائے کے نام پر جان سے مار دینا، آتانکواد کے جھوٹے الزام میں جیلوں میں بھر دینا، مذہب کے نام پر منظم دنگے کرکے ہزاروں مسلمانوں کو مارنا اور لاکھوں کو لوٹ مار کر بےگھر کر دینا سورج کی طرح عیاں ہے، داڑھی کی وجہ سے کالج سے نکال دینا، پردہ کی وجہ سے ماں بہنوں کی توہین کرنا آئے دن کی خبر ہے، اسکے علاوہ مختلف طرح سے مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنانا کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے،
    ہندوستان میں مسلمانوں نے کوئی اپنی سیاسی طاقت کھڑی نہیں کی کیونکہ مسلمانوں کی سیاسی نکیل یہاں جمیعت کے ہاتھوں میں تھی اور جمیعت نے کانگریس پر اُسکی اوقات سے زیادہ بھروسہ کیا اور مسلمانوں کو اُسکا خریدا ہوا غلام بنا دیا کہ اُسکے سوا کوئی راستہ نہیں، اور اگر کوئی چھوٹی موٹی تنظیم اٹھی تو وہ جمیعت کی سیاست کا شکار ہو گئی، جس میں ڈاکٹر ایوبی، مولانا عامر رشادی سے لیکر اسد اویسی جیسے کتنے ہی نام ہیں جن میں کچھ کو ناپید کر دیا گیا کچھ کی مخالفت جاری ہے، اور مذہبی نکیل دار العلوم دیوبند کے ہاتھوں میں رہی جس نے ہند میں مذہبی اعتبار سے نمایاں کردار تو ادا کیا لیکن یہاں بھی بریلویوں کو مشرک، اہل حدیث کو گمراہ، جماعت اسلامی کو گستاخ ثابت کرنے میں سارا زور دیا گیا، مغربی تہذیب اور دنیاوی علوم پر کوئی فتویٰ نہیں لگایا گیا بلکہ اسکو دجال سمجھ کر اُسکے فتنے سے پناہ مانگی گئی، اور لوگوں کو اس سے بعض رہنے کی تلقین کی گئی،
    اب اگر ڈٹین سینٹرز میں رکھا جاتا ہے تو اسکا ذمےدار کون ہوگا ؟
    اقتدار پر بیٹھی ہندو طاقت جو کچھ کر رہی ہے قانون کی روشنی میں کر رہی ہے، ہندوستان جمہوری ملک ہے یہاں کا نظام وہی جمہوری نظام ہے جس پر ہمارے اجداد نے بھروسہ جتلایا تھا، بی جے پی جو بھی قانون پاس کر رہی ہے جمہوری طریقے پر کر رہی ہے، پارلیمنٹ میں انکی جمہوریت ہے جسکی بنیاد پر تین طلاق کا بل پاس ہوا اور اب یہ بھی ہو جائےگا، کیونکہ وہ اپنے حق میں جمہوریت کو ثابت کر دیتی ہے، آپ کتنا بھی چیخیۓ چلائیے قانون کا حوالہ دیجیئے، ملک کا نظام جمہوری ہے، جمہوریت ثابت ہوتی ہے تو قانون کی کوئی بھی شق بدلی جا سکتی ہے یہ خود قانون کا حصہ ہے، اسلئے حالات کے اسباب کا تدارک کرنا ضروری ہے کہ ہمارے آباء و اجداد نے جس جمہوریت کو سمجھنے میں غلطی کی تھی اب اُسکا اصلی روپ سامنے آ گیا ہے، لہٰذا اب قانون، ملک، سیکولرزم اور ڈیموکریسی کا حوالہ دینا چھوڑیئے، اپنے اسلاف کی غلطی سے مجموعی توبہ کیجیئے، خدا کے دربار میں حاضر ہوکر باطل نظام سے برات کا اظہار کیجیئے، اور اسلامی اخوت کی بنیاد پر، ظلم کی عدم برداشت کی بنیاد پر، انسانیت کی بنیاد پر انقلاب کی آواز بلند کیجیئے، آپ اس سیکولرزم کو بچانے، ملک کو بچانے کا نعرہ دیکر چند ہندوؤں اور ملحدوں اور اسکالرز کو اپنے ساتھ ضرور لے سکتے ہو لیکن یقین جانیے آپ وہی غلطی دہرائینگے جو اسلاف نے کی تھی، یہ پھسپھسے سہارے ہیں جنہیں ایک دن ٹوٹ جانا ہے، اور خدا کا سہارا ہی باقی رہنے والا ہے اور وہی مضبوط اور طاقتور سہارا ہے، لہٰذا اپنی کوششوں کا رخ صحیح کیجیئے، اور اپنے حصے کی لڑائی خود لڑیئے اور نتیجہ اللہ کے سپرد کیجیئے،

  • جاوید بدر  کرکٹ بورڈ میں کرپشن کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے  لے آئے

    جاوید بدر کرکٹ بورڈ میں کرپشن کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے لے آئے

    جاوید بدر کرکٹ بورڈ میں کرپشن کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے لے آئے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہمنا جاوید بدر کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ ہر حکومت کے لیے سونے کا انڈہ دینے والی مُرغی ہے.دُکھ ہوتا ہے جب میری پارٹی کی حکومت میں کرپشن ہورہی ہو.میں واحد آدمی ہوں جس نے کرکٹ بورڈ میں اربوں کی کرپشن ایکسپوز کی ہے .احسان مانی اور پی ٹی آئی کے چند لیڈرز بھی کرپشن میں ملوث ہیں .جاوید بدر کا کہنا تھا کہ پچھلے دو سال سے اکیلا اس کرپشن کے خلاف لڑ رہا ہوں

    احتساب کے نام پر قوم سے ہم لوگوں نے جھوٹا وعدہ کیا .ہم صرف سیاسی انتقام لے رہیں ہیں احتساب کے نام پر جب کے بڑے چور ہمارے اندر ہیں .وزیراعظم خود کرکٹر ہوکر کرکٹ بورڈ میں اربوں کی کرپشن پر ایکشن نہیں لے رہا.مجھے پی ٹی آئی اور کرکٹ بورڈ کے اعلی عُہدیدار نے کیس واپس لینے کے لیے بولا ہے

    جاوید بدر نے دعویٰ کیا کہ میں قوم کے پیسے کے لیے اکیلا لڑ رہا ہوں پارٹی و حکومت میرے خلاف ہے .وزیراعظم صاحب آپ کو نواز زرداری بار بار یاد آتا ہے پر آپ کو کرکٹ بورڈ کے چور نظر نہیں آتے .عنقریب سب چوروں کے نام قوم کے سامنے لاؤں گا

  • شہبازشریف کے اثاثے منجمد کرنے کی درخواست پر فیصلہ ہوگا آج

    شہبازشریف کے اثاثے منجمد کرنے کی درخواست پر فیصلہ ہوگا آج

    شہبازشریف کے اثاثے منجمد کرنے کی درخواست پر فیصلہ ہوگا آج

    باغی ٹی وی : قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے اثاثے منجمد کرنے کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

    نیب کی جانب سے تمام مطلوبہ ریکارڈ احتساب عدالت میں جمع کرایا گیا جس کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ نیب کے اسپشل پراسکیوٹر خافظ اسد اعوان نے شہباز شریف، سلمان شہباز اور حمزہ شہباز سمیت دیگر فیملی ممبران کی جائیدادیں منجمد کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

    درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سابق وزیراعلی، ان کی اہلیہ اور بیٹوں کے تمام اثاثے منجمند کیے جائیں۔ شہباز شریف، ان کی بیگمات اور بیٹوں کی مختلف مقامات پر موجود 23 جائیدادیں ہیں۔

    متن میں درج ہے کہ ماڈل ٹاون 96 اور 87 ایچ کی 10 کنال کی رہائش گاہیں ہیں۔ چنیوٹ میں 2 مقامات پر 180 اور 209 کنال، ڈونگا گلی ایبٹ آباد میں 1 کنال ایک مرلے کے نشاط لاجز کو منجمد کیا جائے۔

    درخواست گزار کے مطابق ڈی ایچ اے فیز 5 کے بلاک میں 10، دس مرلہ کے دو گھر اور پیر سوہاوا کے قریب بھی 3 جائیدادیں سیل کرنی ہیں۔ حمزہ اور سلمان شہباز کے نام چنیوٹ میں واقع 182 کنال 7 مرلہ اور 209 کنال 4 مرلہ سے زائد کی 3 جائیدادیں بھی منجمد کی جائیں۔

    نیب کے اسپشل پراسکیوٹر خافظ اسد اعوان نے موقف اپنایا کہ جوہر ٹاون میں 5 پانچ مرلہ کے 9 پلاٹ، جوڈیشل کالونی میں 1 کنال سے زائد کے 4 پلاٹس بھی سیل کرنے ہیں۔چنیوٹ انرجی لمیٹڈ، رمضان انرجی، شریف ڈیری اور کرسٹل پلاسٹک انڈسٹری بھی فہرست میں شامل ہیں ۔ العریبیہ، شریف ملک پروڈکٹس، شریف فیڈ ملز، رمضان شوگر ملز اور شریف پولٹری کو منجمد کیا جائے،
    واضح رہے کہ اس سے قبل شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرانے کی درخواست پرسماعت ہوئی،احتساب عدالت لاہورنے نیب سے متعلقہ ریکارڈ طلب کیا تھا ،احتساب عدالت نے نیب تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ آپ نے کون کون سے اثاثے منجمد کیے ؟ جس پر نیب نے کہا کہ ماڈل ٹاوَن کی دونوں رہائش گاہوں سمیت دیگر اثاثے منجمد کیے تھے.سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز اور دیگر فیملی ارکان کے خلاف نیب میں مختلف کیس اور تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم اس کے علاوہ بھی شہباز شریف فیملی پر سرکاری فنڈز میں سے خُردبرد کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ حمزہ شہباز اِن دنوں جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں جبکہ شہباز شریف بھی ضمانت پر ہیں اور اسوقت اپنے بڑے بھائی نواز شریف کے ہمراہ لندن میں ہیں ،نواز شریف علاج کی غرض سے لندن گئے ہیں.

  • مودی سرکار کشمیر کےبعد کیسے پورے بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ کر رہی ، عثمان بزدار نے بتایا

    مودی سرکار کشمیر کےبعد کیسے پورے بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ کر رہی ، عثمان بزدار نے بتایا

    باغی ٹی وی رپورٹ :وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے بعد اب مودی سرکار نے پورے بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ کر دی ہے۔

    بھارتی لوک سبھا کی جانب سے شہریت کا متنازعہ بل منظور کرانے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اس کالے قانون کی منظوری سے نام نہاد جمہوریت کی دعویدار مودی سرکار کا سیاہ چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ کالا قانون جمہوریت کے نام نہاد دعویداروں کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے۔اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے لبادے میں چھپے ہوئے فاشسٹ ہندو کے گھناؤنے عزائم عیاں ہو گئے ہیں، متنازعہ شہریت بل بین الاقوامی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
    جہاں تک عالمی برادری اور اس کے کردار کا تعلق ہے تو یہ انتہائی افسوسناک طرزعمل ہے کہ عالمی برادری اور خصوصاً سپر پاور نے کشمیر کے اندر جاری سفاکانہ صورتحال کے سدباب میں کسی عملی کردار کی بجائے صرف مطالبات اور تشویش پر اکتفا کیا۔ کوئی بھی غاصب اور جارح بھارت کا ہاتھ پکڑنے کیلئے تیار نہیں، کہا جاتا ہے کہ ان کے معاشی مفادات ہیں۔ جہاں تک خود پاکستان کا سوال ہے تو پاکستان کی حیثیت مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں کے حوالہ سے محض تماشائی کی نہیں بلکہ پاکستان اس مسئلے میں ایک فریق کی حیثیت رکھتا ہے۔ 5 اگست کے بعد پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے خود کو کشمیر کا سفیر قرار دیا مگر جوں جوں وقت گزرتا گیا اور سفاک کرفیو کا تسلسل بڑھتا گیا پاکستان کے اندر ردعمل ٹھنڈا پڑتا گیا۔