Baaghi TV

Author: +9251

  • اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کا آغاز مثبت انداز میں ہوا ہے۔

    بدھ کے روز مارکیٹ میں کاروبار 40 ہزار 664 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 121 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

    گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ 221 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 664 پوائنٹس پر بند ہوئی۔
    واضح‌رہے کہ پاکستان کی مسلسل سٹآک مارکیٹ میں بھی بہتر ہو رہی ہے اور آج ہی اسٹاک مارکیٹ نے چھ سال کا ایک ماہ کا ریکارڈ توڑا ہے.خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا

  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی اہم پریس کانفرنس  ہوگی آج

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی اہم پریس کانفرنس ہوگی آج

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی اہم پریس کانفرنس ہوگی آج

    باغی ٹی وی رپورٹ: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجرجنرل آصف غفور آج کور کمانڈرز کانفرنس کے فیصلوں سے قوم کو آگاہ کریں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر سہ پہر 3بجے اہم پریس کانفرنس میں ملکی سلامتی کی صورتحال، کشمیر اور دیگر اہم معاملات پر بھی بریفنگ دیں گے۔

    واضح‌رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ختم کل ختم ہوئی تھی ،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس تقریباً 7 گھنٹے جاری رہی،کورکمانڈرزکانفرنس میں داخلی وخارجی صورتحال کا جائزہ لیا گیا.کور کمانڈر کانفرنس آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی،
    کور کمانڈ کانفرنس میں ملک کی مجموعی اندرونی و بیرونی سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا کیا۔ کور کمانڈرز نے لائن آف کنٹرول سمیت کشمیر سے متعلق امور پر غورکیا۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی.

    شرکا نے ملک میں پائیدارقیام امن کے لیےکوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا .خطےمیں امن کےلیےتمام اقدامات کی حمایت کےعزم کابھی اعادہ کیا گیا

  • ٹیسٹ کرکٹ کی رونقیں بحال ، راولپنڈی میں  سری لنکا کی بیٹنگ جاری

    ٹیسٹ کرکٹ کی رونقیں بحال ، راولپنڈی میں سری لنکا کی بیٹنگ جاری

    ٹیسٹ کرکٹ کی رونقیں بحال ، راولپنڈی سری لنکا کی بیٹنگ جاری
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے پہلے روز سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد آئی لینڈرز اوپنرز کرونا رتنے اور فرنینڈو میدان میں‌ اترے اور بیٹنگ کا آغاز کر دیا.
    پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی بہار، راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین ٹیسٹ میچ کا آغاز ہو گیا۔ آئی لینڈرز اوپنرز کرونا رتنے اور فرنینڈو نے ساتویں اوور کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے23 رنز بنائے تھے۔

    قبل ازیں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ 10 سال بعد ہوم گراونڈ پر کرکٹ کھیل کر خوشی ہو رہی ہے، امام الحق اور یاسر شاہ ٹیم کا حصہ نہیں، عابد علی اور عثمان شنواری ڈیبیو کریں گے۔ فواد عالم کو بھی 11 رکنی سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بہت عرصے سے پاکستان میں کرکٹ نہیں کھیلی، وکٹ دیکھ کر 4 فاسٹ باولرز کھلانے کا فیصلہ کیا۔

    گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ دس سال کے بعد ٹیسٹ کرکٹ پاکستان میں واپس آئی ہے، خواہش تھی ہمارے گراؤنڈز کی رونقیں بحال ہوں، تمام پلیئرز بہت خوش ہیں، پہلے ٹیسٹ میں فتح حاصل کرنے کی پوری کوشش کریں گے ۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں ہماری کارکردگی اچھی نہیں رہی تاہم ہم کوشش کریں گے کہ ہوم گراؤنڈ پر کھیل کر اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں۔

  • ملک بھر میں کہاں ہوگی بارش  اور کہاں رہے گا سوکھا. جانیے موسم کی تفصیلی رپورٹ میں

    ملک بھر میں کہاں ہوگی بارش اور کہاں رہے گا سوکھا. جانیے موسم کی تفصیلی رپورٹ میں

    ملک بھر میں کہاں ہوگی بارش اور کہاں رہے گا سوکھا. جانیے موسم کی تفصیلی رپورٹ میں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مغربی بارش کا سسٹم آ رہا ہے – ساتھ ہی ساتھ شدید سردی کی لہر بھی لا رہا ہے- 11 دسمبر سے خیبر پختون خواہ اسلام آباد راول پنڈی لاہور پشاور کوئٹہ بلوچستان شمالی و وسطی پنجاب موسلادھار بارشوں کا امکان- جنوبی پنجاب ‘ شمالی سندھ #کراچی سمیت سندھ میں بارش کا امکان ہے تمام کے تمام #کشمیر میں موسلادھار بارش متوقع- 60 سے زائد ملی میٹر بارش ہو گی-

    مری میں 12 سے 14 دسمبر کے درمیان شدید برف باری کا امکان – نیلم نتھیا گلی سوار مالم جبہ بابوسر ٹاپ چترال کالام استور گلگت شدید برف باری متوقع –

    11 دسمبر کی شام سے بارش کا سلسلہ پاکستان میں بلوچستان کے راستے راخل ہو گا- اس کی شدت طاقت ور لگ رہی ہے- یہ سلسلہ پاکستان کے 70 فیصد علاقوں میں بارش برساۓ گا-

    سندھ بشمول کراچی میں 12 اور 13 کو بارش کا امکان ہے.پنجاب میں 12 13 14 کو موسلادھار بارش متوقع ہے
    خیبر پختون خواہ میں 11 سے 15 دسمبر تک تیز بارش متوقع ہے
    اسلام آباد اور راولپنڈی 12 سے 14 دسمبر تک شدید بارش کا امکان ہے
    بلوچستان میں 11 12 13 بشمول کوئٹہ تیز بارش متوقع ہے

    الگ الگ شہر تفصیالات یوں ہیں –

    #اسلام آباد 35 تا 55 ملی میٹر بارش متوقع ہے- زیادہ بارش 12 سے 14 کی صبح تک ہو گی- نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں-

    #راولپنڈی :-

    شہر میں 25 تا 35 ملی میٹر بارش متوقع – ژالہ باری کا امکان موجود ہے- بارش 11 کی شام سے شروع ہو کر 14 تک رہے گی-بارش کا زیادہ زور 12 اور 13 کو ہو گا-
    مزیدار بارش اور اس بعد س شدید سردی کی لہر بھی متوقع ہے درجہ حرارت صفر تک جا سکتا ہے-
    راولپنڈی اور اسلام آباد کے لیۓ یہ سپیل بہترین ہو گا- انشاءاللہ

    #خیبر پختون خواہ کی تفصیلات :-

    پورے صوبے میں تیز بارشوں کا امکان – بارش 11 دسمبر سے شروع ہو کر 15 دسمبر تک جاری رہے گی-

    جنوبی خیبر پختون خواہ 15 تا 25 ملی میٹر بارش متوقع ہے
    شمالی خیبر پختون خواہ 20 تا 50 ملی میٹر بارش کا امکان ہے
    جگہ جگہ ژالہ باری کا امکان ہوجود ہے

    #پشاور ‘#مردان ‘ #کوہاٹ ‘ #بنوں ‘ لکی مروت ‘ ڈیرہ اسمائیل خان ‘ ٹانک ‘ #کڑک ‘ ہری پور ‘ مانسہرہ ‘ بٹ خیلہ ‘ نوشہرہ سوات ‘ بشام ‘ مینگورہ ‘ ایبٹ آباد ‘ خیبر ‘ ٹوپی ‘ چترال ‘ موسلادھار بارش کا امکان ہے-
    سردی کی شدید ترین لہر ہمراہ ہو گی- درجہ حرارت پشاور صفر تک اور شمالی علاقون میں منفی تک جاۓ گا-

    پارہ چنار چترال سوات کالام مالم جبہ ایبٹ آباد میں بھاری برف باری ہو گی-
    لینڈ سلائڈنگ کا خدشہ ہے احتیاط کریں-

    #پنجاب کا موسم :-

    تمام پنجاب اچھی بارش کا امکان ہے- بارش 12 ’13 اور 14 دسمبر کو ہو گی – شمالی پنجاب 30 تا 40 ملی میٹر بارش کا امکان ہےشمال مشرقی پنجاب 50 ملی میٹر سے زائید بھی ممکن ہےلاہور 20 تا 30 ملی میٹر بارش متوقع -وسطی پنجاب میں 15 تا 20 ملی میٹر بارش کا امکان ہےجنوبی پنجاب بہاولپور بہاولنگر وہاڈی 10 سے 15 ملی میٹر بارش متوقع ہے.ملتان ڈیرہ غازی خان مظفر گڑھ تونسہ راجن پور رحیم یار خان خانپور بھی ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان مقدار 5 تا 10 ملی میٹر رہ سکتی ہے-

    #شمالی_پنجاب سیالکوٹ ناروال شکرگڑھ ڈسکہ کھاریاں راولپنڈی لالہ موسی گجرانوالہ ‘ منڈی بہاولدین ‘ جہلم گجرات پنڈی بھٹیاں چکوال شدید بارش کا امکان ہے- مقدار 40 سے زائید بھی ہو سکتی ہے- جگہ جگہ ژالہ باری ممکن- نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں-لاہور میں 13 اور 14 کو تیز بارش متوقع – 15 تا 30 ملی میٹر بارش متوقع – گرج چمک ہمراہ ہو گی-میانوالی ‘ بکھر ‘ نورپور تھل ‘ لیہ ‘ اٹک میں بھی تیز بارش کا امکان ہے- مقدار 15 سے 20 تک ممکن ہے-
    وسطی_پنجاب :- فیصل آباد ‘ ننکانہ صاحب ‘ حافظ آباد جھنگ ‘سرگودھا ‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ ‘ ساہوال پاکپتن ‘ قصور ‘ میان چنوں ‘ خانیوال’ اوکاڑہ پتوکی میں درمیانی سے تیز بارش متوقع مقدار 10 تا 20 تک رہنے کی توقع ہے- بارش زیادہ تر خاموش ہو گی-

    #جنوبی_پنجاب:-

    #بہاولنگر چشتیاں ہارون آباد فوڑٹ عباس حاصلپور میلسی وہاڑی اچھی بارش کا امکان ہے- مقدار 10 تا 15 ملی میٹر تک ہو گی- شدت زیادہ تر درمیانی ہو گی-

    #رحیم یار خان #خانپور لیاقت پور راجن پور روجھان میں 12 سے 15 تک ہلکی بارش کا امکان ہے- 5 تا 10 ملی میٹر بارش متوقع- چند مقامات پر گرج طوفان بھی بنیں گے-

    #ملتان مظفر گڑھ ڈیرہ غازی خان جام پور تونسہ خانوال علی پور جلال پور ہلکی سے درمیانی بارش متوقع – مقدار 5 تا 15 ملی میٹر ہو سکتی ہے- چند مقامات پر گرج طوفان بن سکتا ہے-

    #سردی کی #شدید لہر اس کے بعد پورے پنجاب کو متاثر کرے گی- شمالی پنجاب صفر تک پارہ گرے گا- لاہور 1 ڈگری تک ‘ جنوبی پنجاب 2 سے 3 ڈگری تک درجہ حرارت رہے گا-

    #بلوچستانکاموسم :-
    بلوچستان میں 11 سے 14 دسمبر تک بارش کا امکان ہے-
    ژوب کوئٹہ چمن لورالای قلعہ سیف اللہ سبی ڈیرہ بگٹی بارکھان زیارت میں تیز بارش ممکن – 20 تا 30 ملی میٹر بارش ممکنڈیرہاللہیار ڈیرہ مراد جمالی نصیر آباد خصدار خاران واشک ہلکی سے درمیانی بارش ممکن- مقدار 5 تا 10 ملی میٹر رہ سکتی ہے-
    گوادر تربت اومارہ پنجگور جیوانی پسنی بھی اچھی بارش کا امکان ہوجود ہے-

    شمالی بلوچستان #برف باری کا امکان موجود ہے- کلفی جام سردی کے لہۓ تیار رہو-

    #سندھ کا موسم :-

    #کراچی میں 12 اور 13 کو بارش کا امکان ہے- شدت ہلکی سے درمیانی رہ سکتی ہے- مقدار 5 تا 15 ملی میٹر تک ممکن ہے- سارا انحصار ٹروف (Trough) اور گرج طوفان کے بننے پر ہے-
    سردی کی ایک تگڑی لہر کراچی کو 14 سے متاثر کرے گی- درجہ حرارت 7 ڈگری تک گر سکتا ہے-حیدآباد دادو مورو ٹنڈو اللہ یار ٹھٹھہ بدین ہلکی بارش ممکن-

    لاڑکانہ جیکب آباد سکھر شہداد کوٹ قاضی احمد سانگھڑ سرکنڈ پڈیڈین میں ہلکی بارش متوقع ہے-
    سردی کی لہر پورے صوبے میں نمائیاں درجہ حرارت میں کمی لاۓ گی-
    شمالی علاقوں میں برف باری متوقع ہے.مری میں 12 13 14 کو برف باری ہو گی-
    شمالی پاکستان میں شدید برف باری کا امکان ہے-
    اس کے بعد سردی پورے ملک کو گرفت میں لے گی-
    بارش کا اگلا سلسلہ 17 سے آ ۓ گا-یہ سپیل یادگار ہو گا-اور یہ دسمبر بھی انشاءاللہ

  • وزیر خارجہ پہنچے سعودی عرب، کس نے کیا استقبال

    وزیر خارجہ پہنچے سعودی عرب، کس نے کیا استقبال

    وزیر خارجہ پہنچے سعودی عرب، کس نے کیا استقبال

    باغی ٹی وی : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے.شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستانی سفیر اور دیگر عملے نے استقبال کیا.شاہ محمود قریشی سعودی ہم منصب سمیت اہم ملاقات کریں گے.وزیرخارجہ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے.ملاقات میں جموں کشمیر کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں.وزیرخارجہ کا دورہ خطے میں امن و استحکام اور روابط کے فروغ کی پالیسی کا حصہ ہے. ملاقات میں جموں کشمیر کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا.

  • راؤ انوار پر کیا  لگی  پابندی

    راؤ انوار پر کیا لگی پابندی

    راؤ انوار پر کیا لگی امریکی پابندی

    باغی ٹی و ی :انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر امریکا نے سندھ پولیس کے سابق افسر راؤ انوار کے داخلے پر پابندی لگا دی۔
    تفصیل کے مطابق امریکا نے کراچی کے علاقے ملیر کے سابق سینئر سپریٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) راؤ انوار کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان کے ریاست میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    راؤ انوار دنیا بھر کے ان 18 افراد میں شامل ہیں جن پر ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پابندی عائد کی گئی ہے۔ امریکا نے مختلف ممالک کی شخصیات کے داخلے پر پابندی لگائی ہے۔

    ان میں برما، لیبیا، سلواکیا، ڈیموکریٹک رپبلک آف کانگو اور جنوبی سوڈان سمیت دیگر ممالک کی شخصیات شامل ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کی پریس ریلیز کے مطابق راؤ انوار نے جعلی پولیس مقابلے کیے۔ امریکی محکمہ خزانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ راؤ انوار نے 400 افراد جعلی مقابلوں میں ہلاک کیے۔
    اس سے قبل سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نےراوَانوار کا نام ای سی ایل سے نکا لنے کی درخواست پر سماعت کی تھی ،دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آپ ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے ماتحت عدالتوں سے کیوں نہیں رجوع کرتے ؟جس پر راؤ انوار کے وکیل نے کہا کہ کیس سپریم کورٹ سے چلا تھا توہم نے در رخواست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی .

  • بھارتی ایوان زیریں میں شہریت ترمیمی بل کی منظوری پرامریکہ میں گہری تشویش،امت شاہ پرپابندی کاامکان

    بھارتی ایوان زیریں میں شہریت ترمیمی بل کی منظوری پرامریکہ میں گہری تشویش،امت شاہ پرپابندی کاامکان

    امریکا نے بھارتی اعلیٰ قیادت پر پابندیاں عائد کرنے کی سفارش جب کہ دوسری جانب بھارت کی جانب سے ٹرمپ حکومت کے اہم ذمہ داروں نے بھارت کی طرف سے اس اقدام کی سخت مذمت کی ہے۔ دوسری طرف امریکا کے کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی نے ترمیمی بل میں مسلمانوں کو شہریت سے محروم رکھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی قیادت پر پابندیاں عائد کرنے کی سفارش کر دی ہے۔

    https://twitter.com/Nehr_who/status/1204333768812576768?s=08

    ذرائع کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے اہم ذمہ داران میں Miley Cyrus، Aston Kutcher،Jennifer Lawrence، John Gree، Rihanna،Kim Kard، Seth Rogen، JK Rowling، Ellen DeGeneres اورEminem شامل ہیں‌ ان اہلکاروں نے بھارت کی طرف سے پاس کیے گئے اس امتیازی بل کو نہ صرف مسترد کیا ہے بلکہ بھارتی اقدام مذمت بھی کی ہے،

    ادھر دوسری طرف ذرائع کے مطابق امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی (UNCIRF) نے بھارت میں شہریت کا ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بل پیش کرنے والے وزیر داخلہ امیت شاہ سمیت دیگر اعلیٰ قیادت پر پابندیاں عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔

    امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بل میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک برتا گیا ہے، یہ بل مذہبی منافرت پر مشتمل ہے جس پر وزیر داخلہ امیت شاہ سمیت دیگر قیادت پر پابندی عائد ہونی چاہئیں۔ دوسری جانب بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ بل شہریت سے متعلق ہے اور ہمارا اندرونی معاملہ ہے۔

    بھارت میں ہندوؤں کے علاوہ پہلے ہی درجنوں مذہبی اقلیتیں موجود ہیں اور انہیں تمام حقوق بھی حاصل ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی لوک سبھا میں شہریت ترمیم بل 311 اراکین کی حمایت سے منظور ہو گیا ہے جب کہ مخالفت میں صرف 80 اراکین نے ووٹ دیا۔ بل میں بنگلہ دیش، افغانستان اور پاکستان کی 6 مذہبی اکائیوں ہندو، بدھ، جین، پارسی، عیسائی اور سکھ سے تعلق رکھنے والے افراد کو شہریت دینے کی تجویز رکھی گئی ہے۔

  • آنگ سان سوچی طلب،عالمی عدالت انصاف میں روہنگیا نسل کشی کیس کی سماعت آج ہوگی

    آنگ سان سوچی طلب،عالمی عدالت انصاف میں روہنگیا نسل کشی کیس کی سماعت آج ہوگی

    نیویارک: عالمی عدالت انصاف میں روہنگیا نسل کشی کیس کی سماعت آج ہوگی،اطلاعات کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں روہنگیانسل کشی کیس کی سماعت تین دن تک جاری رہے گی۔ آنگ سان سوچی میانمار کے خلاف انتہائی متوقع نسل کشی کیس کے لئے منگل کے روز ہیگ کی بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) پہنچی ہیں۔

    لوئر دیر: ڈائیلاسزیونٹ بند،300سے زائد مریضوں‌ کی جان کوخطرہ

    ذرائع کے مطابق روایتی لباس پہنے ہوئے ، ملک کے شہری رہنما ، جنھیں میانمار کی فوجی آمریت کے خلاف جدوجہد کرنے پر نوبل امن انعام سے نوازا گیا ، اقوام متحدہ کی اعلی عدالت میں داخل ہونے کے بعد صحافیوں سے بات نہیں کی۔وہ بدھ کے روز عدالت میں میانمار کا دفاع کرتے ہوئے اپنی رائے دیں گی۔

    آرمی چیف کی زیرصدارت پاک فوج کی کورکمانڈر کانفرنس جاری،اہم فیصلے متوقع

    وہ اتوار کے روز ایمسٹرڈیم کے شیفول ہوائی اڈے پر میانمار میں ہالینڈ کے سفیر ، واؤٹر جورجن کے ساتھ پہنچی تھیں اور انھیں متعدد حامیوں نے خیرمقدم کیا تھا۔

    ڈیرہ اسماعیل روڈ پر مانجھی خیل کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ ہلاکتوں کا خدشہ

    توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں اس کے حق میں اور اس کے خلاف متعدد مظاہرے ہوں گے۔یہ کیس ، 2017 میں روہنگیا اقلیت کے مبینہ اجتماعی قتل کے معاملے پر میانمار کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی پہلی بین الاقوامی قانونی کوشش ہے ، جب گامبیا نے 11 نومبر کو آئی سی جے میں درخواست دائر کی تھی ، جس میں میانمار نے 1948 کے نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔

  • 1ہزارسے زائد این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی

    1ہزارسے زائد این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی

    کراچی :این جی اوز کی من مرضیاں اورریاست مخالف سرگرمیوں پرسندھ حکومت نے سخت ایکشن لیتے ہوئے پاکستان میں کام کرنے والی مزید ایک ہزار این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے مزید ایک ہزاراین جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی ہے، این جی اوز کی منسوخی کا فیصلہ قواعد وضوابط کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

    کراچی سے ذرائع کےمطابق سیکریٹری سماجی بہبود نوازشیخ کا کہنا ہے کہ اب تک سندھ میں5693کی رجسٹریشن منسوخ کی جاچکی ہیں۔نواز شیخ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی کی 697 این جی او جبکہ سکھر کی 263 اور لاڑکانہ کی 40 این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی ہے۔

    سیکریٹری سماجی بہبود نواز شیخ کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ این جی اوز نے آڈٹ رپورٹ اور الیکشن رپورٹس جمع نہیں کرائی تھیں جس کے بعد ان کیخلاف یہ اقدام کیا گیا۔یاد رہے کہ محکمہ سماجی بہبود حکومت سندھ نے صوبے بھر کی 4 ہزار 693 غیر فعال غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کی رجسٹریشن منسوخ کردی تھی ، جس کا محکمہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا تھا

  • ’سلام پاکستان‘؛ نک جونز کا پاکستانیوں کے لیے پیغام

    ’سلام پاکستان‘؛ نک جونز کا پاکستانیوں کے لیے پیغام

    لاس اینجلس: ہالی ووڈ کے نامور گلوکارواداکار اورپاکستان مخالف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونز نے نہایت منفرد انداز میں پاکستانیوں کے لیے پیغام بھیجا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ہالی ووڈ فلم ’جومانجی؛ دی نیکسٹ لیول‘13 دسمبر کو پاکستان میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں اہم کردار ادا کرنے والے ہالی ووڈ اداکار نک جونز نے پاکستان میں اپنی فلم کی تشہیر کے لیے نہایت منفرد طریقہ اپنایا ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں تمام پاکستانیوں کا مخاطب کرتے ہوئے کہا ’سلام پاکستان ‘ فلم ’جومانجی‘ پاکستان میں 13 دسمبر کو ریلیز کی جارہی ہے۔

    نک جونز کا یہ پیغام ایچ کے انٹرٹینمنٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا۔ ایچ کے انٹرٹینمنٹ کے تعاون سے ہی یہ فلم پاکستان میں ریلیز کی جارہی ہے۔یاد رہےکہ نک جونز کی اہلیہ پریانکا چو پڑا جوکہ ایک انتہاپسند ہندواداکارہ ہیں نے پاکستان کے خلاف ہمیشہ زہریلہ پراپیگنڈہ ہی کیا ہے ،تاہم اب خاوند نک جونز کی طرف سے حالیہ اچھے پیغام کے بعد پریانکا کی طرف سے کسی ایسے ہی خیرسگالی پیغام کی امید ہے