Baaghi TV

Author: +9251

  • اب پاکستان کسٹمزاپنے ہونہارطالبعلموں کو انٹرن شپ دے گا

    اب پاکستان کسٹمزاپنے ہونہارطالبعلموں کو انٹرن شپ دے گا

    اسلام آباد: شبرزیدی بھی ماہرتعلم بن گئے ، کہیں‌ ایک طرف ملک میں‌ٹیکس اصطلاحات کوبہترکرنے میں کوشاں ہیں تودوسری طرف اپنے ہونہارطالبعلموں کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں‌ اسی لیے پاکستان کسٹمز نے ملک بھر کے ہونہار اور مستحق طلبا کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی نسٹ، لمز یونیورسٹیز کے سربراہان سے ملاقات ہوئی جس میں جون 2020 سے شروع کیے جانے والے کسٹمز انٹرن شپ پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نسٹ اور لمز کے نمائندگان نے پاکستان کسٹمز کی اس کاوش کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کو ممبر کسٹمز آپریشنز ڈاکٹر جواد نے پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا، ڈاکٹر جواد نے کہا کہ پروگرام کے تحت 200 بی ایس، ایم ایس درجہ کے طلبا مستفید ہوں گے، انٹرن شپ کے دوران طلبا کو 12 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔

    ڈاکٹر جواد نے کہا کہ طلبا کو ملک کی بہترین جامعات سے قانون، پبلک فنانشنل مینجمنٹ، معاشیات، فنانس، پبلک پالیسی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا علم حاصل کرنے کے بعد پاکستان کسٹمز کے ذیلی دفاتر میں دس سے بارہ ہفتوں کے لیے انٹرن شپ کرنے کا موقع ملے گا۔

  • پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ

    پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ

    ٹوبہ ٹیک سنگھ : ڈی پی او ٹوبہ وقار قریشی کے حکم پرٹوبہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ۔
    3 من سے زائد چرس و افیون ڈیڑھ کلو ھیروئن 182 لیٹر شراب برآمد ملزمان گرفتار
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ وقار قریشی کی خصوصی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا۔علاقہ تھانہ سٹی کمالیہ میں منشیات فروشی کی متعدد شکایات موصول ہونے پر DPO ٹوبہ ٹیک سنگھ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر غلام شبیر کو تھانہ سٹی ٹوبہ میں منشیات فروشوں کے خلاف اچھی کارکردگی کی بنیاد پر تھانہ سٹی ٹوبہ سے تبدیل کر کے SHO تھانہ سٹی کمالیہ تعینات کیا تاکہ علاقہ تھانہ سٹی کمالیہ میں منشیات فروشوں کا قلع قمع کیا جاسکے۔ اس سلسلہ میں DPO ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ظفر ڈوگر DSP/SDPOکمالیہ کی سربراہی میں انسپکٹر غلام شبیر اور ملازمان پولیس معہ ایلیٹ فورس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔جنہوں نے منشیات فروشوں کے خلاف حکمت عملی بناتے ہوئے سب سے پہلے انٹیلی جنس انفارمیشن کو مربوط کیا۔
    اس ٹیم نے مورخہ9.12.19 کو مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ریلوے پھاٹک رجانہ روڈ پر ناکہ بندی کر کے ایک ڈالہ نمبرKU2856جس کے پیچھے مرغیوں والا آہنی پنجرہ تھا روکا اور تلاشی لی۔ دوران تلاشی ڈالہ کے خفیہ خانوں میں مختلف جگہوں سے چرس 48کلو گرام اورافیون 32کلو گرام ٹوٹل منشیات 02من برآمد ہوئی اور اس کے علاوہ رقم بکری ۔ ڈرائیور صفدر عباس ولد غلام محمد خان اور اس کے ساتھی محمد عبداللہ ولد علی خان سکنائے چک 165/NBتحصیل سلانوالی ضلع سرگودھاکو حراست میں لیا۔ جنہوں نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ علاقہ غیر سے چرس، افیون لاکر مختلف اضلاع میں سپلائی کرتے ہیں۔ان کا ذریعہ معاش یہی ہے۔ پولیس اور دیگر ایجنسیوں سے بچنے کی خاطر مرغیوں کی سپلائی والاڈالاہ بنا رکھا ہے۔
    اس کے علاوہ منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران مورخہ01.12.19تا09.12.19تک ہیروئن 1.644کلو گرام، چرس 95.226کلو گرام، افیون 32کلو گرام اور شراب 182لیٹر برآمد کی۔ جس میں سے 37کلو گرام چرس PHPپنجاب ہائی وے پٹرول نے ہمراہ تھانہ اروتی پولیس پکڑی
    یہ تمام انفارمیشنDPOٹوبہ ٹیک سنگھ نے پریس کانفرنس میں میڈیا کے ساتھ شیئر کیں۔
    DPOٹوبہ وقار قریشی نے پولیس ٹیم کی شاندار کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔جبکہ عوام الناس نے ان خطرناک مجرموں کی گرفتاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹوبہ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ معاشرہ کو منشیات جیسی لعنت سے پاک رکھنا پولیس کی اولین ترجیح ہے،وقار قریشی ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ

  • دیامیربھاشا اورمہمند ڈیمز عملدرآمد کیس 12 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر

    دیامیربھاشا اورمہمند ڈیمز عملدرآمد کیس 12 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر

    اسلام آباد: دیامیربھاشا اورمہمند ڈیمز عملدرآمد کیس سماعت کیلئے مقرر،اطلاعات کےمطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے دیامیربھاشا اور مہمند ڈیمز عملدرآمد کیس 12 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔

    بجلی سے چلنے والی اورنج لائن ٹرین کا ٹیسٹ رن شروع ہوگیا

    نامزد چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ تشکیل دیدیا گیا ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس فیصل عرب بھی بنچ میں شامل جبکہ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی بنچ کا حصہ ہونگے۔

    نوشہرہ کابل ریورمیں غیرقانونی تجاوزات کیخلاف کارروائی،قیمتی اراضی واگزار

    خیال رہے کہ نامزد چیف جسٹس گلزار احمد ڈیم فنڈ ریزنگ مہم کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔دیا میر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیمز کے حوالے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بھرپورکوشش کی تھی کہ جتنی جلدی ممکن ہوسکے یہ بن جائے

    ڈیرہ اسماعیل روڈ پر مانجھی خیل کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ ہلاکتوں کا خدشہ

  • پشاورمیں نجی ایئرلائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی ،پروازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ

    پشاورمیں نجی ایئرلائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی ،پروازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ

    پشاور: پشاورمیں نجی ایئرلائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی ،پروازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ،اطلاعات کے مطابق کراچی سے پشاور پہنچنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔ پرواز ای آر 550 کی لینڈنگ سے پہلے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔

    پشاور ایئرپورٹ سے ذرائع کے مطابق پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے طیارے کے دائیں انجن کو نقصان پہنچا تاہم کپتان نے انتہائی مہارت سے طیارے کو بحفاظت لینڈ کرا لیا۔ پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔پشاورسے کراچی آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز ای آر 551 منسوخ کر دی گئی ہے۔ پرواز ٹھیک ہوتے کل کراچی کے لیے روانہ کر دی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن انتظامیہ کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو متعدد بار پشاور ایئرپورٹ کے اطراف گندگی سے آگاہ کیا جا چکا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کچرا نہ اٹھانے کے باعث پشاور ایئرپورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 6 واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

  • بول نیوز کے اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت جیل میں کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

    بول نیوز کے اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت جیل میں کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

    کراچی :بول نیوز کے اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت جیل میں کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کے کیس کی سماعت میں محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت جیل منتقل کرنے کے لیے جاری کیا گیا

    کراچی سے ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساوتھ نے کہا کہ محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن میں کیس جیل میں چلانے کا کہا گیا ہے لیکن محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن میں اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ جیل میں کیس کس جج کی عدالت میں چلایا جائے گا اور وضاحت کے لیے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو خط لکھ دیا۔

    دوسری طرف محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مرید عباس قتل کیس انتہائی ہائی پروفائل ہے، ملزم عاطف زمان اور عادل زمان کی سٹی کورٹ میں پیشی کے وقت ناخوش گوار واقعہ رونما ہوسکتا ہے، لہذا ملزمان کے خلاف کیس جیل میں چلایا جائے۔

  • "مارنہیں پیار”نظریہ سعودی عرب پہنچ گیا،جسمانی اورزبانی سزادینے پرپابندی عائد کردی گئی

    "مارنہیں پیار”نظریہ سعودی عرب پہنچ گیا،جسمانی اورزبانی سزادینے پرپابندی عائد کردی گئی

    ریاض: "مارنہیں پیار”نظریہ سعودی عرب پہنچ گیا،طالبعلموں کوجسمانی سزادینے پرپابندی عائد کردی گئی،اطلاعات کےمطابق سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے ایک بار پھر تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ طالب علموں پر کسی بھی قسم کا تشدد نہ کریں اور سرکاری احکامات کی مکمل پاسداری کریں۔

    عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارتِ تعلیم کی جانب سے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کو جاری اعلامیے میں ہدایت کی گئی ہے کہ اسکولوں میں موجود اساتذہ یا عملہ کسی بھی طالب علم پر جسمانی یا لفظی تشدد نہیں کرسکتا۔تمام تعلیمی ادارے طلب علموں کو دوستانہ ماحول فراہم کریں تاکہ اُن کی صلاحتیں ابھر کر سامنے آئیں اور خود اعتمادی میں بھی اضافہ ہو۔

    وزارتِ تعلیم نے ہدایت کی کہ طلبا کی جانب سے کی جانے والی کسی بھی قسم کی بدتمیزی کو احترام کا رشتہ برقرار رکھتے ہوئے قواعد و ضوابط کے مطابق حل کیا جائے، ٹیچر اور طالب علم کے درمیان محبت کی وجہ سے ہی بچے کی تربیت اچھے انداز سے ممکن ہے۔یہ انتباہ بھی دیا ہے کہ طلباءکو ہاتھ یا چھڑی سے مارنایا حراساں کرنا ضوابط کی خلاف ورزی تصور کی جائے گی اور ان ضوابط کو توڑنے والے کو سزا دی جاسکتی ہے۔

    اعلامیے میں وضاحت کی گئی ہے کہ بچوں کو مارنے ، گالیاں دینے ، دھمکانے یا کسی بھی طرح سے حراساں کرنا تعلیم و تربیت کے زمرے میں نہیں آتا، یہ رویہ اپنانے سے طالب علم میں بغاوت پیدا ہوجاتی ہے اور پھر اُن کی مثبت صلاحیتیں پس پشت چلی جاتی ہیں لہذا استاد شاگردوں سے اچھا برتاؤ روا رکھیں تاکہ اُن کی صلاحیتوں اور ہنر کو نکھارا جاسکے۔

    یاد رہےکہ چند سال قبل پاکستان میں بھی بچوں کومارکےذریعے پڑھانے پرپابندی لگادی گئی تھی جس کے بعد اساتذہ کی تو تربیت ہوگئی مگرطالب علموں کی صورت حال اس قدر بگڑ گئی ہے کہ وہ اس قانون کی آڑمیں بہت سے غیرقانونی اقدام کربیٹھتے ہیں‌، اس پربھی مختلف آراتھیں‌ ایک آرا تھی کہ بچے کو تنبہیاً سزا دی جائے تاکہ اس پراستاد کا ڈر رہے اوروہ اسی ڈر سے پڑھے بھی اوربڑھے بھی مگردوسرا نظریہ اس کے بالکل خلاف ہے جس کے مطابق بچے کوسزادینے سے اس کی شخصیت ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوجاتی ہے

  • کہیں ٹماٹرتوکہیں‌ پیازکی سیاست،دلہا کو دوستوں کی طرف سے ڈھائی کلوپیازگفٹ

    کہیں ٹماٹرتوکہیں‌ پیازکی سیاست،دلہا کو دوستوں کی طرف سے ڈھائی کلوپیازگفٹ

    نئی دہلی: کہیں ٹماٹرتوکہیں‌ پیازکی سیاست،شادی میں دلہا کو دوستوں کی طرف سے ڈھائی کلو پیاز گفٹ ، رپورٹ کے مطابق بھارت میں پیاز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں ایسے میں بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کو شادی میں ڈھائی کلو پیاز بطور تحفہ پیش کردی گئی۔

    غیرملکی سفیرنے کتاب چوری کرکے مراد علی شاہ کی یاد تازہ کردی

    رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو میں دلہا کے چار دوستوں نے ڈھائی کلو پیاز گفٹ پیپر میں پیک کرکے بطور تحفہ پیش کیا اور گروپ فوٹو بھی بنوایا۔ایک دوست کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک اسٹور سے ڈھائی کلو گرام پیاز 500 روپے میں خریدکر اسے نوبیاہتا جوڑے کے سامنے پیش کیا۔

    بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پیاز 150 سے لے کر 160 روپے کلو تک فروخت ہورہاہے اور دیگر شہروں میں ایک کلو پیاز کی قیمت 200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔سوشل میڈیا پر دوستوں کی جانب سے پیاز بطور تحفہ پیش کیے جانے پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔

    بھاری مقدارمیں بارودی مواد اور راکٹ گولے برآمد،دہشت گردوں‌ کے خلاف گھیراتنگ

    یاد رہے کہ چند روز قبل لوک سبھا کے اجلاس میں اراکین نے پیاز کی بڑھتی قیمتوں پر وزیر خزانہ سے جواب مانگا تو نرملا سیتا رامن کا کہنا تھا کہ وہ پیاز اور لہسن زیادہ نہیں کھاتیں، میرا تعلق اس خاندان سے ہے جہاں پیاز زیادہ نہیں کھائے جاتے۔بھارت کی طرح پاکستان میں چند دن قبل ٹماٹرکے ریٹس آسمان کوچھونے لگے تو ملکی سیاست میں ہرطرف ٹماٹرکریسی کو ہتھیاربناکراپوزیشن نےسیاست کی

  • غیرملکی سفیرنے کتاب چوری کرکے مراد علی شاہ کی یاد تازہ کردی

    غیرملکی سفیرنے کتاب چوری کرکے مراد علی شاہ کی یاد تازہ کردی

    پوسا ڈاس: غیرملکی سفیرنے مراد علی شاہ کی یاد تازہ کرکے حق ادا کردیا ، اطلاعات کےمطابق ارجنٹینا میں تعینات میکسیکن سفیر کتاب چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ارجنٹائن میں تعینات میکسیکو کے سفیر آسکر ریکارڈو والیرو 10 ڈالر مالیت کی کتاب چوری کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے میں آگئے۔

    رپورٹ کے مطابق 76 سالہ سفیر ایل اتینیو لائبریری گئے جہاں اُن کو اپنی پسندیدہ کتاب نظر آئی تو انہوں نے اُسے اٹھا کر جائزہ لیا اور اسے اخبار میں لپیٹ کر چلتے بنے مگر سی سی ٹی وی نے اس سارے منظر کو محفوظ کرلیا۔میکسیکو کی حکومت نے فوری طور پر سفیر کو عہدے سے سبک دوش کر کے انہیں وطن واپس بلا لیا جہاں اُن سے چوری سے متعلق تفتیش بھی کی جائے گی اور اگر وہ قصور وار پائے گئے تو انہیں سزا دی جائے گی۔

    وزیرخارجہ میکسیکو نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ ’اگر کتاب چوری کرنے کا جرم ثابت ہوجاتا ہے تو سفیر کو فوری طور پر ملازمت سے برطرف کردیا جائے گا البتہ ابھی معاملہ کی تحقیقات جاری ہیں اس لیے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا‘۔

    بھارتی متنازع بل آرایس ایس ہندوراشٹریہ کےتوسیعی منصوبےکاحصہ ہے،مذمت کرتے ہیں…

    یاد رہے کہ چند دن قبل سندھ کے وزیراعلیٰ‌ مراد علی شاہ نے ایک تقریب میں‌ تسلیم کیا تھا کہ انہیں‌ اپنے ساتھیوں‌کی کتابیں‌چوری کرنے کا بہت شوق تھا اوروہ ایسا کرتے بھی رہے

  • بھاری مقدارمیں بارودی مواد اور راکٹ گولے برآمد،دہشت گردوں‌ کے خلاف گھیراتنگ

    بھاری مقدارمیں بارودی مواد اور راکٹ گولے برآمد،دہشت گردوں‌ کے خلاف گھیراتنگ

    جنوبی وزیرستان :سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی ، بھاری مقدار میں بارودی مواد اور راکٹ گولے برآمد،دہشت گردوں کیطرف سے چھپائے گئے اسلحے کو سیکورٹی فورسز کے خلاف استعمال کرنا چاہتے تھے

    سقوط ڈھاکہ!عیاری وغداری کی شرمناک داستان…از..سید زید زمان حامد

    باغی ٹی وی کے مطابق چند دن پہلے فورسز کو یہ اطلاع ملی تھی کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے میں دہشت گرد گھس آئے ہیں‌ اور ان کے پاس بھارتی اسلحہ ہے، جس پرسیکورٹی فورسز نے کارروائی کی ، اس کارروائی میں پاک فوج کےدو جوان شہید بھی ہوگئے تھے، تاہم سیکورٹی فورسز نے آگے بڑھتے ہوئے اس علاقے کو گھیرے میں لیا تھا

    روہنگیا کےمسلمانوں کو کبھی بھارتی شہریت نہیں دی جائے گی:امت شاہ

    ذرائع کےمطابق آج سیکورٹی فورسز نے کچھ مشتبہ مقامات کی تلاشی لی تو وہان سے بڑی مقدار میں بھاری اسلحہ برآمد ہوا،یہ بارودی مواد تحصیل لدھا کے مضافات سے برآمد کیا گیا، بارودی مواد میں میزایل اور راکٹ لانچر کے درجن سے ذائد گولے برامد کرا لیے گیے۔ دہشت گردون نے جگہ جگہ بارودی مواد چپایا ہواتھا

    نوشین شاہ کیٹ واک کےدوران کیا گریں‌! کہ تنقید کے حملے شروع ہوگئے، نمرہ خان

  • ٹيسٹ کرکٹرشرجیل خان کا پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اسپاٹ  فکسنگ پرليکچراوراعتراف حقیقت

    ٹيسٹ کرکٹرشرجیل خان کا پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اسپاٹ فکسنگ پرليکچراوراعتراف حقیقت

    اسلام آباد:ٹيسٹ کرکٹرشرجیل خان کا پاکستانی کرکٹ ٹیم کواسپاٹ فکسنگ پرليکچربھی اعتراف اسپاٹ فکسنگ بھی ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ميں انہوں نے اپنے ليکچر ميں اسپاٹ فکسنگ کا اعتراف کیا اور اس پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے اور ساتھی کھلاڑیوں سے معافی مانگی اور انہیں کرکٹ کرپشن سے بچنے کی تلقین کی۔

    لائیومیچ میں خاتون کھلاڑی کی بچےکودودھ پلانےکی تصویرسوشل میڈیا پروائرل!نصیحت

    شرجیل خان نے 2017کے مشہور زمانہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد ری ہیب پروگرام کے آخری مرحلے میں پاکستانی کرکٹرز کو لیکچر دیا۔ پی سی بی کا کہنا اس لیکچر کے ساتھ شرجیل خان کا ری ہیب پروگرام مکمل ہوگیا اور وہ کرکٹ مقابلوں میں واپسی کے لیے تیار ہیں،شرجیل خان کو ڈھائی سالہ پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔

    بھارتی قبضے اور فوج کے مظالم کی وجہ سے مقبوضہ کشمیرمیں سیاحوں کی تعداد میں87 فیصد…

    شرجیل خان جو اپنی جارحانہ بیٹنگ کے لیے کھيل ميں شہرت رکھتے ہیں جنوری 2017میں شرجیل خان نےمصباح الحق کی قیادت میں کیریئر کا پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا شرجيل خان کا کہنا تھا کہ میں نے غلطی کی لیکن میری تمام کرکٹرز سے درخواست ہے کہ وہ اپنے آپ کو اس سے بچائيں اور اگر کوئی آپ کو پیشکش کرتا ہےتو آپ اس کی فوری رپورٹ کریں۔

    سقوط ڈھاکہ!عیاری وغداری کی شرمناک داستان…از..سید زید زمان حامد