Baaghi TV

Author: +9251

  • مجھے کامیاب ہونے کے لیے فواد خان کی ضرورت نہیں، حرا مانی نے ایسا کیوں‌ کہا ؟

    مجھے کامیاب ہونے کے لیے فواد خان کی ضرورت نہیں، حرا مانی نے ایسا کیوں‌ کہا ؟

    کراچی :پاکستانی اداکارہ حرامانی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کامیاب زندگی کا طریقہ بتاتے ہوئے نظر آرہی ہیں ۔ اداکارہ حرامانی نے کہا ہے کہ مجھےکامیاب ہونے کے لیےاداکار فواد خان کی ضرورت نہیں،اچھی پرفارمنس سےکامیاب زندگی گزاری جاسکتی ہے۔

    لوئر دیر: ڈائیلاسزیونٹ بند،300سے زائد مریضوں‌ کی جان کوخطرہ

    حرا مانی کا اپنی ویڈیو میں کہنا تھا کہ مجھے کامیاب ہونے کے لیے اداکار فواد خان یا ہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ایک انسان کو زندگی میں کامیاب ہونے کے لیے جس چیز کی ضرورت ہوتی ہے وہ ہے اچھی پرفارمنس اور وہ آپ کہیں بھی دے سکتے ہیں۔

    لائیومیچ میں خاتون کھلاڑی کی بچےکودودھ پلانےکی تصویرسوشل میڈیا پروائرل

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ نے کہا کہ میری طرح کوئی اداکار اپنے کرداروں سے کھیلتا نہیں ہے اور میں اپنے منہ سے یہ بات بول رہی ہوں کہ میں ایک واحد لڑکی ہوں جو اس انڈسٹری میں بچوں کے بعد ہیروئن بنی۔حرا مانی نے یہ بھی کہا کہ میں نے اپنے کیریئر کے پہلے ڈرامے ’پیرنہ کریو کوئی‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا بعد ازاں انہوں نے اپنے دوسرے ڈرامے میں ثانوی کردار ادا کیا پھر مرکزی کردار ادا کیا اور پھر ثانوی کردار ادا کیا۔

    روہنگیا کےمسلمانوں کو کبھی بھارتی شہریت نہیں دی جائے گی:امت شاہ

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ حرا مانی نے مزید کہا کہ میں نے رسک لیا ہے کہ کیا میں دو بچوں کے ساتھ بھی ہیروئن بن سکتی ہوں یا نہیں اورکیا لوگ بطور ہیروئن بچوں کی ماں کو قبول کریں گے۔یاد رہے کہ اداکارہ حرا مانی نے 2008 میں اداکارو پروڈیوسر سلمان ثاقب شیخ عرف مانی سے شادی کی تھی جن سے ان کے دوبیٹے مزمل اور ابراہیم ہیں۔

    سقوط ڈھاکہ!عیاری وغداری کی شرمناک داستان…از..سید زید زمان حامد

  • محنت مزدوری کرنے والا مراد خان پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ لے آیا

    محنت مزدوری کرنے والا مراد خان پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ لے آیا

    محنت مزدوری کرنے والا مراد خان پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ لے آیا

    باغی ٹی وی ، پاکستانیوں میں‌اللہ تعالیٰ نے بہت زیادہ ٹیلنٹ دے رکھا ہے جو نا مساعد حالات میں بھی بڑے بڑے کارنامے سرانجام دے دیتے ہیں.پشاور کے محنت مزدوری کر کے گھر والوں کی کفالت کرنے والا پشاور کا موبائل فون مکینک مراد خان سیف گیمز میں پاکستان کے لئے سونے کا تمغہ جیت کر لے آیا۔

    ملک کے لیے گولڈ میڈل کا تمغہ لانے والے مراد خان کی وطن واپسی پر وزیر کھیل خیبرپختونخوا عاطف خان نے گھر جاکر ان کا استقبال کیا اور کھلاڈی کے لیے 3 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا۔

    پشاور کے غريب گھرانے سے تعلق رکھنے والا مراد خان حالیہ سیف گیمز کراٹے مقابلوں میں چار سال بعد پاکستان کے لئے گولڈ میڈل جیت کر لائے۔ گھر والوں کی کفالت اور روزگار کے لیے مراد خان موبائل فون مرمت کا کام کرتا ہے۔

    اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر کھیل خیبرپختونخوا عاطف خان نے کہا کہ مراد خان نے ثابت کردیا کہ صلاحیت ہو تو نامساعد حالات میں بھی اسے ثابت کیا جاسکتا ہے۔

  • شاہ سلمان نے کس ملک کے جارحانہ کردار کے خلاف نمٹنے پر زور دے دیا

    شاہ سلمان نے کس ملک کے جارحانہ کردار کے خلاف نمٹنے پر زور دے دیا

    شاہ سلمان نے کس ملک کے جارحانہ کردار کے خلاف نمٹنے پر زور دے دیا

    باغی ٹی وی سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خطے میں ایرانی نظام کے جارحانہ کردار سے نمٹنے کے لیے خلیجی ممالک میں اتحاد کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

    وہ منگل کے روز سعودی دارالحکومت الریاض میں منعقدہ خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) کے سربراہ اجلاس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ ’’ایرانی رجیم نے خطے میں جارحانہ پالیسیاں جاری رکھی ہوئی ہیں جن سے ہمسایہ ممالک کے استحکام کو نقصان پہنچتا ہے۔

    شاہ سلمان نے کہاکہ جی سی سی نے اپنے قیام کے بعد سے خطے کو درپیش ہونے والے کئی ایک بحرانوں پر قابو پایا ہے۔انھوں نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ توانائی کی رسد اور محفوظ بین الاقوامی جہاز رانی اور آزادانہ حمل و نقل کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے۔
    ادھر سعودی عرب ایران کو ارامکو حملوں‌کا ذمہ دار سمجھتا ہے اسی طرح یمن کے حو ثی باغیوں کی پشت پناہی کا الزام بھی ایران پر لگایا جاتا ہے.

  • جمہوریہ چیک: اسپتال میں گولیاں چل گئیں،

    جمہوریہ چیک: اسپتال میں گولیاں چل گئیں،

    جمہوریہ چیک: اسپتال میں گولیاں چل گئیں،

    باغی ٹی وی : جمہوریہ چیک کے ایک اسپتال میں مسلح حملہ ہوا جس میں 6 افراد ہلاک ہو گئے.یہ حملہ شمالی شہر اوستتراوا میں پیش آیا ۔ ملکی محکمہ صحت کے مطابق ، اس واقعے میں 6 افراد ہلاک جبکہ بعض زخمی بھی ہوئے۔
    پولیس نے مفرور حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

  • بھارتی قبضے اور فوج کے مظالم کی وجہ سے مقبوضہ کشمیرمیں سیاحوں کی تعداد میں87 فیصد کمی

    بھارتی قبضے اور فوج کے مظالم کی وجہ سے مقبوضہ کشمیرمیں سیاحوں کی تعداد میں87 فیصد کمی

    جموں:بھارتی قبضے اور فوج کے مظالم کی وجہ سے مقبوضہ کشمیرمیں سیاحوں کی تعداد میں87 فیصد کمی،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں موجودہ غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے گذشتہ سال اگست اور نومبر کے درمیان کشمیر آنے والے سیاحوں کی تعداد 2.49 لاکھ تیزی سے کم ہوکر اب 32000ہوگئی ہے۔

    سقوط ڈھاکہ!عیاری وغداری کی شرمناک داستان…از..سید زید زمان حامد

    بھارت کی مرکز ی حکومت نے جموں وکشمیر کو خصوصی حیثیت دینے اور اس کو جموں و کشمیر کے مرکزی علاقوں اور لداخ میں تقسیم کرنے کے لئے آرٹیکل 370 کی دفعات کو منسوخ کرنے کے 5 اگست کے فیصلے سے کچھ دن پہلے ، ایک ایڈوائزری جاری کی تھی جس میں سیاحوں کو کشمیر چھوڑنے کے لئے کہا گیا تھا۔

    روہنگیا کےمسلمانوں کو کبھی بھارتی شہریت نہیں دی جائے گی:امت شاہ

    مقبوضہ کشمیر میں محکمہ سیاحت کے ذریعہ مرتب کردہ اعدادوشمار کے مطابق اگست سے نومبر 2018 کے درمیان کشمیری سیاحوں کی تعداد 2.49 لاکھ سے 87 فیصد کم رہی ہے۔ اس سال جون اور جولائی میں وادی میں بالترتیب 1.62 لاکھ اور 1.49 لاکھ بھارتی سیاح آئے۔

    نوشین شاہ کیٹ واک کےدوران کیا گریں‌! کہ تنقید کے حملے شروع ہوگئے، نمرہ خان

    غیر ملکی سیاحوں کی آمد کے لحاظ سے 82فیصد کمی ہوئی ہے۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق اکتوبر میں 9327سیاح کشمیر آئے۔ نومبر میں ،10946 بھارتی اور 1140غیر ملکی سیاح کشمیر آئے جو ستمبر کی تعداد سے دوگنا تھے۔ غیر ملکی سیاح زیادہ تر ملائشیا ، ہانگ کانگ ، تھائی لینڈ ، آسٹریلیا اور انڈونیشیا سے ہیں۔

    ” انسانی حقوق (Human Rights) آزادی اورحقوق کا نظریہ…از..عبد الرحمن…

    ساؤتھ ایشین وائر کو محکمہ سیاحت کے ایک عہدیدار نے بتایاکہ جب اگست کے اوائل میں ٹریول ایڈوائزری جاری کی گئی تو وادی کے اندر اور باہر خوف کا نفسیاتی ماحول پیدا ہوگیااور سیاح وہاں سے چلے گئے تاہم نومبر کے بعد سے سیاحوں کی آمد میں معمولی بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

    دوبہنوں اوروالد کوقتل کرنےوالاتہرے قتل کاملزم رہا،رہاکیسےہوا اہم وجہ سامنے آگئی

    انہوں نے کہا کہ متعدد ممالک نے کشمیر جانے کے لئے ایڈوائزری جاری کرنے کے باوجود،اگست سے نومبر تک 3341غیر ملکی سیاحوں نے وادی کا دورہ کیا۔ ہمیں امید ہے کہ آنے والے مہینوں میں صورتحال میں بہتری آئے گی۔ اگر انٹرنیٹ پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے تو اس کا سیاحوں کی کشمیر آمد پر بہت زیادہ اثر پڑے گا۔

    لال چوک میں ایک ہوٹل اورریستوراں کے مالک لطیف لون کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے ، سیاحت کی صنعت کو سنجیدہ ہینڈ ہولڈنگ کی ضرورت ہے کیونکہ یہ وینٹیلیٹر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس مشکل وقت سے بچنے کے لئے بیل آؤٹ پیکجزکی ضرورت ہے۔

    ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے کہا کہ پچھلے چار ماہ کشمیر کی سیاحت کی صنعت کے لئے واقعی سخت تھے اور اگر اس کی بحالی کے لئے فوری اقدامات نہیں اٹھائے گئے تو اس سے وابستہ بیشتر افراد اپنی روزی روٹی سے محروم ہوجائیں گے۔

    بھارتی مسلمان سخت پریشان، مسلم مخالف بل منظورکرنے پربھارت میں مظاہرے پھوٹ پڑے

    5 اگست کے بعد کی صورتحال سے سیاحت ، دستکاری اور ای کامرس کے شعبے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔
    تاہم ، اس وقت کے لئے ، سیاح ، جو کشمیر کا رخ کررہے ہیں ، موجودہ غیر یقینی صورتحال کے باوجود لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ ممبئی سے تعلق رکھنے والے راہول کھنہ ، جنہوں نے پانچ دن اپنے کنبے کے ساتھ کشمیر میں گزارے، کہتے ہیں، یہاں آکر خوشی ہوئی۔

    یہ واقعی میرے اور میرے اہل خانہ کے لئے ایک خوشگوار سفر تھا۔ ہم کشمیر کے مہمان نواز اور خیال رکھنے والے لوگوں کو کبھی نہیں فراموش کریں گے۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے کہا ، "کشمیر میں بے شمار تاریخی اور تاریخی مقامات ہیں جن کو محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے اور ان کی اہمیت اور مطابقت کے بارے میں معلومات ریاست اور اندرون ملک کے مختلف حصوں میں لوگوں تک پہنچائیں۔”

  • لائیومیچ میں خاتون کھلاڑی کی بچےکودودھ پلانےکی تصویرسوشل میڈیا پروائرل!نصیحت ان ماوں کے لیے جو..

    لائیومیچ میں خاتون کھلاڑی کی بچےکودودھ پلانےکی تصویرسوشل میڈیا پروائرل!نصیحت ان ماوں کے لیے جو..

    میزورم :بھارتی ریاست میزورم اسٹیٹ گیمز 2019 میں پیر کو والی بال میچ کے دوران میدان پر ایک الگ ہی نظارہ دیکھنے کو ملا جس نے نہ صرف ناظرین کی گیلری میں موجود لوگوں کا بلکہ سوشل میدیا پر بھی مداحوں کا دل جیت لیا۔ میزورم اسٹیٹ گیمز 2019 کے مقابلے آئی جال میں کھیلے جارہے ہیں۔ اسی کے تحت کورٹ پر خاتون کھلاڑیوں کے درمیان والی بال میچ کھیلا جارہا تھا۔ میچ کے دوران جیسے ہی ہاف ٹائم ہوا،مقاملے میں حصہ لینے والی ایک کھلاڑی کورٹ کے باہر پہنچی اور بچے کو دودھ پلانے لگی۔

    سقوط ڈھاکہ!عیاری وغداری کی شرمناک داستان…از..سید زید زمان حامد

    ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق میزورم کی ٹوئی کم علاقے کی ٹیم کی کھلاڑی لال وینتلوآنگی والی بال میچ کھیل رہی تھیں۔ میچ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ایک۔ایک پوائنٹ کیلئے زور آزمائش چل رہی تھی۔ اسی دوران ریفری نے ہاف ٹائم کا ہوٹر بجادیا۔ جیسے ہی ہوٹر بجا، لال وینتلوآنگی کورٹ کے بعد چلی گئیں اور اپنے سات مہینے کے بچے کو دودھ پلانے لگیں۔ اس دوران کسی نے ان کی اس تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق دیکھتے ہی دیکھتے یہ تصویر وائرل ہوگئی جس میں مداحوں نے لال وینتلو آنگی کی تعریف کی۔

    روہنگیا کےمسلمانوں کو کبھی بھارتی شہریت نہیں دی جائے گی:امت شاہ

    لال وینتلوآنگی کی اس تصویر کو فیس بک یوزر ننگلن ہنگال نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ اس کے کیپشن میں انہوں نے لکھاکہ میچ کے دوران اپنے 7 مہینے کی بچے کو دودھ پلانے کیلئے چرایا ایک پل ۔ ننگلن نے ساتھ ہی کہا، لال وینتلو کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور لوگ ان کی تعریف کر رہے ہیں۔ لوگ کھلاڑی اور ماں ہونے کی دوہری ذمہ داری نبھانے کیلئے لالوینتلوآنگی کی تعریف کررہے ہیں۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق ایک مداح نے اس تصویر کو شاندار بتایا جبکہ ایک دیگر نے اسے غیر معمولی قرار دیا۔

    بھارت میں مسلمانوں کے لیے کوئی جگہ نہیں‌ !….از… مشرّف عالم ذوقی

    ننگلن کے ذریعہ سوشل میڈیا پرشیئرکی گئی یہ تصویروزیرکھیل تک بھی پہنچ گئی، جس کے بعد انہوں نے لالوینتلو آنگی کومالی مدد دینے کا فیصلہ کیا۔ میزورم کے وزیرکھیل رابرٹ روماویا رائتے نے اس تصویرکو ٹوئٹرپرشیئرکرتے ہوئے کہا، لالوینتلو آنگی کا حوصلہ بڑھانے کے لئے وزارت کھیل انہیں 10 ہزارروپئے کی مالی مدد دینے کا اعلان کرتی ہے۔ میزورم اسٹیٹ گیمز 2019، 9 دسمبرسے 13 دسمبر تک منعقد کئے جائیں گے۔

    ” انسانی حقوق (Human Rights) آزادی اورحقوق کا نظریہ…از..عبد الرحمن…

  • یہودی آباد کار بھی فلسطینیوں کے املاک کو  نقصان  پہنچانےلگے

    یہودی آباد کار بھی فلسطینیوں کے املاک کو نقصان پہنچانےلگے

    یہودی آباد کار بھی فلسطینیوں کے املاک کو نقصان پہنچانےلگے

    باغی ٹی وی فلسطینی شہریوں کی جان ومال پریہودی آباد کاروں کے حملے نہ صرف روز کا معمول ہیں بلکہ ان واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ فلسطینیوں سے تعلق رکھنے والے ہرچیز یہودی آباد کار تخریب کاروں کے حملوں کا نشانہ بنتی ہے یہاں تک کہ گھروں کے سامنے کھڑی کی گئی گاڑیوں کو بھی معاف نہیں کیا جاتا۔ اس طرح فلسطینیوں کی املاک کی توڑپھوڑ اور ان پرحملے اسرائیلی تخریب کاروں کا دل پسند مشغلہ بن چکا گیا ہے۔دوسری طرف اسرائیلی پولیس فلسطینیوں کےخلاف صہیونی تخریب کاری کی اس منظم کی روک تھام میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔

    اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ حالیہ ایام میں بیت المقدس میں فلسطینیوں کی 160 گاڑیوں کی توڑپھوڑ کی گئی۔ اس کے علاوہ فلسطینی شہریوں کے گھروعں کی بیرونی دیواروں پر نفرت آمیز چاکنگ کی جاتی ہے۔ پولیس فلطسینیوں کے خلاف شرپسندوں کی طرف سے جاری ان نفرت آمیز اور تباہ کن واقعات کی روک تھام میں ناکام ہے۔ پولیس پر یہودی شرپسندوں کے ساتھ ملی بھگت کا الزام بھی عاید کیا جاتا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ مقبوضہ بیت المقدس شہر کے ایک محلے میں 160 سے زیادہ گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی گئی اور عرب مخالف نعرے لکھے گئے۔

  • روہنگیا کےمسلمانوں کو کبھی بھارتی شہریت نہیں دی جائے گی:امت شاہ

    روہنگیا کےمسلمانوں کو کبھی بھارتی شہریت نہیں دی جائے گی:امت شاہ

    نئی دہلی:متنازعہ شہریت ترمیمی بل پر بحث کے دوران ، پیر کو لوک سبھا میں بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے واضح کیا کہ میانمار کے روہنگیا مسلمان ملک کے شہری کی حیثیت سے قبول نہیں کیے جائیں گے۔

    ڈیرہ اسماعیل روڈ پر مانجھی خیل کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ ہلاکتوں کا خدشہ

    امت شاہ نے ایوان زیریں میں کہاکہ روہنگیا کو ہندوستان کا شہری کبھی بھی قبول نہیں کیا جائے گا۔ میں پھر سے یہ بات صاف طور پر کہہ رہا ہوں ۔امت شاہ نے کہا :مہاجر اور دراندازوںمیں فرق ہے۔ "جو لوگ ظلم و ستم کی وجہ سے یہاں آتے ہیں ، اپنے مذہب اور اپنے خاندان کی خواتین کی عزت کو بچانے کے لئے ، وہ مہاجر ہیں اور جو غیر قانونی طور پر یہاں آتے ہیں وہ دراندازہیں

    نوشہرہ کابل ریورمیں غیرقانونی تجاوزات کیخلاف کارروائی،قیمتی اراضی واگزار

    سات گھنٹے تک جاری رہنے والی بحث میں 48 ممبران نے شرکت کی۔ یہ بل پیر کی صبح پیش کیا گیا تھا اور آدھی رات کو منظور کیا گیا تھا۔شہریت ترمیمی بل 2019 کو تقسیم کے بعد منظور کیا گیا جس میں 311 ممبروں نے حق میں اور 80 نے بل کے خلاف ووٹ دیا۔ یہ بل اب راجیہ سبھا میں جائے گا۔

    ڈیرہ اسماعیل روڈ پر مانجھی خیل کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ ہلاکتوں کا خدشہ

    جب شیوسینا این ڈی اے میں شامل تھی تب وہ اس بل کی حمایت کر رہی تھی مگر اب شیوسینا بھی مخالفت کرے گی، ساتھ ہی ساتھ کانگریس کی بھی تمام جماعتیں اس بل کے خلاف ہیں۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق پیر کے روز ہندوستان اور بیرون ملک کے 100 سائنس دانوں اور اسکالروں نے ایک مشترکہ خط شائع کرتے ہوئے اس قانون سازی میں اپنی "مایوسی” کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں تمام مذاہب کے ساتھ یکساں سلوک کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

  • سقوط ڈھاکہ!عیاری وغداری کی شرمناک داستان…از..سید زید زمان حامد

    سقوط ڈھاکہ!عیاری وغداری کی شرمناک داستان…از..سید زید زمان حامد

    سقوط ڈھاکہ ہماری تاریخ کا ایک المناک اورعبرتناک باب ہے۔ غیروں اور دشمنوں کی مکاری اور سازشوں سے تو ہمیں کوئی شکایت نہیں کہ ان کا تو قیام پاکستان سے ہی یہی کردار رہا ہے، مگر دکھ تو اپنوں کی غداری اور حماقتوں کا ہے کہ جس کے سبب پاک سرزمین کو اس قدر گہرا زخم برداشت کرنا پڑا کہ مشرک دشمن بھی اپنے تکبر میں بول پڑا کہ ”آج ہم نے مسلمانوں کے ہزار سالہ دور حکمرانی کا بدلہ لے لیا ہے“۔

    سقوط ڈھاکہ کا دکھ تو اپنی جگہ، مزید تکلیف دہ امر یہ ہے کہ سانحہ کے تقریباً نصف صدی کے بعد بھی ہم بحیثیت ریاست اور قوم نہ تو اس سانحے سے کوئی سبق سیکھ سکے اور نہ ہی ریکارڈ ہی درست کرسکے کہ وہاں ہوا کیا تھا۔

    پچھلے پچاس برس سے ایک شرمناک پراپیگنڈہ دشمن کی جانب سے کیا جاتا رہا ہے کہ جسے ہماری صفوں میں موجود غدار اور جاہل دونوں ہی بغیر سوچے سمجھے آنے والی نسلوں کے ذہنوں میں زہر کی طرح گھولتے رہے ہیں۔ نہ توریاست پاکستان نے، نہ حکومتوں نے، نہ میڈیا نے اور نہ ہی دانشوروں نے تاریخ و دلیل کی بنیاد پر دشمنوں کے ناپاک پراپیگنڈے کا جواب دیا۔ حیرانی اور ا فسوس کی بات تو یہ ہے کہ خود پاک فوج نے بھی سرکاری طور پر مشرقی پاکستان کی تاریخ اور حقائق پر کوئی مستند بیانیہ قائم نہیں کیا۔دو نسلیں گزر گئیں اور ابھی تک جھوٹ، افواہ، پراپیگنڈہ اور خرافات پر مبنی بیانیہ نسل در نسل آگے لے جایا جارہا ہے۔

    سقوط ڈھاکہ کے بعد حکومت پاکستان اور پاک فوج کے تمام ریکارڈ اورکاغذات دشمن کے قبضے میں چلے گئے تھے۔ دنیا نے پھر وہی بیانیہ قبول کیا کہ جو جنگ میں کامیابی حاصل کرنے والے مکار دشمن نے پیش کیا۔
    مشرقی پاکستان کے حوالے سے بھارت کا سب سے ناپاک پراپیگنڈہ کہ جو آج تک جاری ہے وہ یہ ہے:

    ٭ 92 ہزار پاکستانی فوجیوں نے ہتھیار ڈال دیئے۔

    ٭ پاک فوج نے 30 لاکھ بنگالیوں کا قتل عام کیا۔

    ٭ پاک فوج نے دس لاکھ بنگالی عورتوں کی عصمت دری کی۔

    حقیقت یہ ہے کہ مشرقی پاکستان میں پاک فوج کی صرف ایک ”کور“ تھی کہ جس کی کمانڈ ایک لیفٹیننٹ جنرل کررہا تھا۔ مشرقی کمانڈ میں موجود اس کور میں بھی مکمل نفری نہیں تھی۔ توپخانے اور ٹینکوں کی رجمنٹوں کے بغیر صرف انفنٹری (پیادہ فوج) کے تین ڈویژن تھے، کہ جن میں سپاہ کی کل تعداد 36 ہزار سے بھی کم تھی۔ جب فوج کی مکمل تعداد ہی 36 ہزار سے کم تھی تو 92 ہزار سپاہیوں نے کس طرح ہتھیار ڈال دیئے؟

    یہ ایک ایسی تاریخی گمراہی ہے کہ جسے نسل در نسل خود پاکستانی قوم میں ایک منظم سازش کے تحت پھیلایا جاتا رہا کہ جس کا مقصد قوم میں احساس ذلت و رسوائی بڑھانا اور پاک فوج کو ذلیل کرنا تھا۔ حیرانی کی بات تو یہ ہے کہ آج تک سرکاری طور پر پاکستان کی جانب سے اس جھوٹے بھارتی بیانیے کو رد کرکے تاریخ کو از سر نو بیان ہی نہیں کیا گیا۔ کیوں حکومتیں اور فوج اس جھوٹے بیانیے پر خاموش رہے، اس کا جواب تو انہی کو دینا ہے، مگر حقیقت وہی ہے کہ جو ہم بیان کررہے ہیں۔

    32 سے 35 ہزار عسکری جنگی قیدیوں کے ساتھ چند ہزار سویلین بھی تھے کہ جو حکومت پاکستان کے ملازم تھے کہ جو مشرقی پاکستان میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے اور اپنے خاندان، عورتوں اور بچوں کے ساتھ وہیں رہائش پذیر تھے۔ کل ملا کر یہ تعداد 45 ہزارکے قریب تھی۔ 45 ہزار کو بڑھا چڑھا کر 92 ہزار کیوں بنایا گیا، اس کی وجوہات کیا ہیں؟ اس شرمناک پراپیگنڈے کو پاکستان میں پروان کس نے چڑھایا؟ اگلے کالم میں بیان کریں گے۔

    جاری ہے۔۔۔

    سقوط ڈھاکہ……….عیاری وغداری کی شرمناک داستان……………قسط-1

    تحریر: سید زید زمان حامد

  • نوشین شاہ کیٹ واک کےدوران کیا گریں‌! کہ تنقید کے حملے شروع ہوگئے، نمرہ خان بول اٹھیں‌

    نوشین شاہ کیٹ واک کےدوران کیا گریں‌! کہ تنقید کے حملے شروع ہوگئے، نمرہ خان بول اٹھیں‌

    ماڈل نوشین شاہ کیٹ واک کےدوران گرنے پرتنقید کرنےوالےحقیت بھی جان لیاکریں، نمرہ خان بول اٹھیں‌،اطلاعات کےمطابق ایک پروگرام میں پاکستان کی مشہورماڈل نوشین شاہ کیٹ واک کے دوران اسٹیج پرگرگئیں۔ان کی ساتھی ماڈل نمرہ خان نے آکر انہیں سنبھالا اورانکی حوصلہ افزائی کی-

    https://www.youtube.com/watch?v=Qp-IgqvwV7Y

    باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق پاکستان کی مشہورماڈل نوشین شاہ کے ایک پروگرام میں کیٹ واک کرتے ہوئے گرنے کے معاملے کو جس طرح سوشل میڈیا صارفین نے ذاتی بناکرپیش کیا ہے اس پراداکارہ نمرہ خان نے اس پرایک ویڈیوپیغام جاری کیاہے اور کہا ہے کہ خدارا کسی انسان کی ظاہری حالت پرتبصرے نہ کیا کریں

    حرامانی اورآئمہ بیگ کی ایک ساتھ گانے کی وائرل وڈیو نے دھوم مچادی

    نمرہ خان نے سوشل میڈیا پرہونےوالی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہےکہ نوشین شاہ کیٹ واک کرتے ہوئے گری ہیں اوران کے پاوں کو موچ آگئی جس کی وجہ سے نوشین شاہ کے لیے اس پاوں پروزن ڈالنا بہت مشکل بلکہ تکلیف دہ تھا ،نمرہ خان کہتی ہیں کہ اسی تکلیف کی وجہ سے وہ مضبوط قدموں کے ساتھ کھڑی نہیں ہوپارہی تھیں لیکن سوشل میڈیا پرکئی لوگوں نے یہ الزام لگانے شروع کردیئے کہ نوشین شاہ نے نشہ کیا ہوا تھا اسی لیے چلا نہیں جارہا تھا

    مقبوضہ کشمیر:کرفیواورپابندیوں کا 128 واں دن، کشمیری آزادی چاہتے ہیں‌

    نمرہ خان نے نوشین شاہ کے بارے میں وضاحت پیش کرتے ہوئےکہا کہ وہ اس کی بہت دیر سے دوست اوربہن بنی ہوئی ہیں‌، وہ نوشین کے ہر گوشہ زندگی کوجانتی ہیں‌نہ کبھی نوشین نے زندگی بھر نشہ کیا اور نہ کوئی ایسی حرکت کی کہ جس پر توپوں کا رخ اس کی طرف کردیا جائے

    نوشہرہ کابل ریورمیں غیرقانونی تجاوزات کیخلاف کارروائی،قیمتی اراضی واگزار

    نمرہ خان کہتی ہیں‌کہ میں جانتی ہوں کہ وہ ایک پانچ وقت کی نمازی خاتون ہیں ، اور وہ کبھی بھی نشے کو پسند نہیں کرتیں‌،نمرہ خان نے مزید کہا کہ شوبز کوئی شوق نہیں بلکہ یہ ایک ذریعہ روزگارہے جسے انتہائی نفرت کی نذرسے دیکھا جاتا ہے، حالانکہ ایک اداکار،فنکاراورگلوکاراپنے گردونواح کے لوگوں کے لیے سخت محنت کرکے پروگرام پیش کرتا ہے

    ڈیرہ اسماعیل روڈ پر مانجھی خیل کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ ہلاکتوں کا خدشہ

    نمرہ خان کہتی ہیں‌کہ ہمیں‌ دوسروں کے بارے میں‌ حسن ظن رکھنا چاہیے ، کسی کے عیبوں سے پردہ نہیں ہٹانا چاہیے ،بلکہ اچھی بات کرنی چاہیے تاکہ سننے والا متاثر ہو،عفت عمر نے کہا کہ اگرہم کوئی خیر خواہی کا کام نہیں کرسکتے توبرائی کا کام بھی نہیں‌ کرنا چاہیے