Baaghi TV

Author: +9251

  • سعودی عرب کو’انسانی تہذیبوں کا گہوارہ‘ کیوں قرار دے دیا گیا؟ اہم رپورٹ نے تہلکہ مچادیا

    سعودی عرب کو’انسانی تہذیبوں کا گہوارہ‘ کیوں قرار دے دیا گیا؟ اہم رپورٹ نے تہلکہ مچادیا

    ریاض :سعودی عرب کو ’انسانی تہذیبوں کا گہوارہ‘ قرار دے دیا گیا، سعودی عرب گذشتہ پانچ برسوں میں آثار قدیمہ کی تحقیق کے شعبے میں سرفہرست آگیا ہے۔سعودی کمیشن برائے سیاحت اور قومی ثقافتی ورثہ میں آثار قدیمہ کی تحقیق و مطالعات کے ڈائریکٹر جنرل عبد اللہ الزہرانی نے سعودی عرب میں قدیم نوادرات کے شاہکار” کے نمائش کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اس سال مملکت میں 44 بین الاقوامی آثار قدیمہ کے مشن انجام دیئے گئے ہیں۔

    روم میں ہونے والی اس حیران کن نمائش کا افتتاح سعودی وزیر ثقافت بدر بن عبد اللہ بن فرحان اور اطالوی وزیر ثقافتی ورثہ اور سرگرمیاں ڈاریو فرانسسچینی نے کیا۔ا س موقع پر الزہرانی کا کہنا تھا کہ مملکت “آثار قدیمہ کے انکشافات کے لحاظ سے ایک جدید ترین ملک بن گیا ہے۔

    سعودی وزیر ثقافت بدر بن عبد اللہ بن فرحان نے کہا ، “مقامی اور بین الاقوامی مشنوں کی حالیہ دریافتوں سے مملکت کی تاریخی حیثیت اور ثقافتی گہرائی کو انسانی تہذیبوں کے آغاز کے گہوارے پر روشنی ڈالی گئی ہے۔”انہوں نے کہا کہ آثار قدیمہ کی دریافتیں “مملکت کی مہذب جہت کو ابھارتی ہیں”۔

    https://www.youtube.com/watch?v=bXKzDArF304

    “سعودی عرب جس مذہبی ، سیاسی ، معاشی اور ثقافتی قد سے لطف اندوز ہے وہ اپنے طویل ثقافتی ورثے کی توسیع ہے، اس کے علاوہ مشرق اور مغرب کے مابین ثقافتی باہمی رابطے کے ایک اہم جغرافیائی مقام کے علاوہ اس نے بین الاقوامی سطح پر ایک جلسہ گاہ بنا دیا ہے۔

  • اوپن یونیورسٹی نے سب کچھ اوپن کردیا

    اوپن یونیورسٹی نے سب کچھ اوپن کردیا

    لاہور:اوپن یونیورسٹی نے سب کچھ اوپن کردیا،اطلاعات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا رازداری پر مبنی امتحانی نظام بری طرح فلاپ ہوگیا، بلیک لسٹ افراد کی تقرریوں کے باعث پانچ سوالیہ پرچے امتحان سے پہلے آؤٹ ہوگئے۔

    امریکی بحریہ کےائیربیس پرفائرنگ 3 ہلاک ،متعدد زخمی

    ذرائع کےمطابق امتحان شروع ہونے سے پہلے ہی پرچے آؤٹ ہو جانے پر وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی جانب سے کوئی انکوائری نہیں کرائی گئی۔ اوپن یونیورسٹی کے ایک مہینے میں بی اے انگریزی کے دونوں سوالیہ پرچے امتحان شروع ہونے سے قبل آؤٹ ہوئے۔ بی اے اردو کا پرچہ، ایم اے کے سوالیہ پرچے سیکریسی میں خامیاں ہونے کے باعث آؤٹ ہوئے۔ سوالیہ پرچے آؤٹ ہونے پر طلباء میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

    اینٹی کرپشن نےنومبرکے مہینےمیں‌ کیا کھویا کیا پایا، سب کچھ خود ہی بتادیا

    ذرائع نے بتایا ہے کہ بلیک لسٹ افراد کو امتحانی ڈیوٹیوں پر تعینات کرنے کے باعث پرچے آؤٹ ہو رہے ہیں۔ کنٹرولر امتحانات رانا سہیل کی ناقص منصوبہ بندی اور نااہل امتحانی عملے کو تعینات کیا گیا ہے اس کے باوجود کنٹرولر امتحانات کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔ آؤٹ ہونے والے پرچوں کو صرف ری شیڈول کرنے پر ہی اکتفا کیا گیا ہے۔

    پنجاب حکومت نے عدنان ارشد اولکھ پرعہدوں کی بارش کردی

  • ایرانی حکومت نے کتنے مظاہرین کو موت کے گھاٹ اتارا ، امریکی محکمہ خارجہ نے بڑا دعویٰ کر دیا

    ایرانی حکومت نے کتنے مظاہرین کو موت کے گھاٹ اتارا ، امریکی محکمہ خارجہ نے بڑا دعویٰ کر دیا

    ایرانی حکومت نے کتنے مظاہرین کو موت کے گھاٹ اتارا ، امریکی محکمہ خارجہ نے بڑا دعویٰ کر دیا

    باغی ٹی وی امریکا کے خصوصی نمایندہ برائے ایران برائن ہُک نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی فورسز نے ملک میں وسط نومبر کے بعد پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے کی پاداش میں ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک کردیا ہے۔

    برائن ہُک نے محکمہ خارجہ میں جمعرات کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’’اب کہ ایران سے سچائی باہرآرہی ہے تو یہ لگ رہا ہے کہ نظام نے مظاہروں کےآغاز کے بعد سے ایک ہزار سے زیادہ شہریوں کو ماردیا ہے۔‘‘

    انھوں نے کہا کہ امریکا نے ایران میں احتجاجی مظاہروں کے دوران پیش آئے تشدد کے واقعات میں سے ایک کی ویڈیو دیکھی ہے۔اس میں ایک سو سے زیادہ افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے۔

    برائن ہُک کا کہناتھا کہ ہزاروں ایرانی زخمی ہوگئے ہیں اور کم سے کم سات ہزار پکڑ کرایرانی جیلوں میں بند کیا گیا ہے۔

    ایرانی حکومت نے15نومبر کو پیٹرول کی قیمت میں 50 سے 300 فی صد تک اچانک اضافہ کردیا تھا۔اس اقدام کے خلاف ملک بھر میں پُرتشدد ہنگامے شروع ہوگئے تھے اور یہ ایک سو شہروں اور قصبوں میں پھیل گئے تھے۔بعض شہروں میں نقاب پوش نوجوانوں نے پیٹرول اسٹیشنوں ، بنکوں اور دوسری سرکاری املاک کو نذر آتش کردیا تھا اور ان کی سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوئی تھیں۔

    واضح رہے کہ ایران میں مظاہرین کے احتجاج میں کافی تشدد بڑھ رہا ہے، اور پچھلے چند دنوں سے اس میں بہت تیزی آئی ہے ، اس سے قبل پیر کے روز ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اطلاع دی تھی کہ 15 نومبر کو ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ہونے والے مظاہروں میں ایران بھر میں کم از کم 143 مظاہرین ہلاک ہوگئے تھے۔

    جس میں‌کہا گیا تھا کہ ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 143 ہے۔ تقریبا تمام اموات آتشیں اسلحہ کے استعمال کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ لندن میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا تھا کہ ایک شخص آنسو گیس کی شیلنگ سے ہلاک ہوا تھا اور ایک کی موت تشدد کے نتیجے میں واقع ہوئی۔

  • امریکہ کوصدمے پرصدمہ پینساکولا میں فوجیوں کی ہلاکت کے بعد مینسوٹا میں ہلاکتیں‌

    امریکہ کوصدمے پرصدمہ پینساکولا میں فوجیوں کی ہلاکت کے بعد مینسوٹا میں ہلاکتیں‌

    واشنگٹن :امریکہ کو صدمے پرصدمہ ، پہلے پینساکولا میں امریکی بحریہ کے ائیربیس پرایک نیوی افسر کی فائرنگ سے آج 3 نیوی اہلکار ہلاک ہوئے تو دوسر طرف امریکہ کی ریاست منیسوٹا میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹرکےحادثے میں3 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق UH-60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹرنے منیسوٹاکے سینٹ کلاؤڈہوائی اڈےسےاڑان بھری تھی لیکن کچھ ہی دیر بعداس کا رابطہ کنٹرول سینٹر سے منقطع ہوگیا تھا۔

    پنجاب حکومت نے عدنان ارشد اولکھ پرعہدوں کی بارش کردی

    ہیلی کاپٹرکی تلاش کیلیےسرچ آپریشن کاآغازکیاگیاجس کے دوران ایک جنگل میں ہیلی کاپٹرکاملبہ مل گیاہے،حادثےمیں ہیلی کاپٹرمیں سوار تینوں اہلکار ہلاک ہوگئے۔ حادثےکی تحقیقات کیلیےانکوائری کمیٹی تشکیل دےدی گئی ہے۔منیسوٹا کے گورنر ٹم والز نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تصدیق کی تاہم حکام کی جانب سے فوجیوں کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

    اینٹی کرپشن نےنومبرکے مہینےمیں‌ کیا کھویا کیا پایا، سب کچھ خود ہی بتادیا

    مینیسوٹاکےگورنر ٹم والزنےکرسمس کی مناسبت سے پروگرام کی منسوخی کا اعلان کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہارکیاہےاوراہلکاروں کو قوم کا ہیرو قراردیتےہوئےکہاہےکہ پوری قوم اپنے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ ٹم والز خود بھی سابق فوجی ہیں۔

    امریکی بحریہ کےائیربیس پرفائرنگ 3 ہلاک ،متعدد زخمی

    منیسوٹا کے ایڈجسٹنٹ جنرل میجر جنرل جون جینسن نےکہامینیسوٹا کےفوجیوں کی ہلاکت ان کے اہل خانہ کے لیے تباہ کن ہے، ہماری فی الحال ترجیح یہ ہے کہ ان کے اہل خانہ کا خیال رکھا جائے۔منیسوٹا کے نیشنل گارڈز کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرسینٹ کلاؤڈ کےجنوب میں گرکرتباہ ہوا،ہیلی کاپٹرنےٹیسٹ پروازکےلیےاڑان بھری تھی جس میں 3گارڈ مین سوارتھے۔

    گھرکاچوکیدارہی بے وفائی کرے تو پھراسکا کیا حل ہونا چاہیے ؟ایف آئی اے نے بتادیا

  • وزیراعظم سے صوبہ سندھ کے اتحادیوں کی ملاقات کیا ہوئے امور طے ، اہم خبر

    وزیراعظم سے صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے اتحادیوں کی ملاقات کیا ہوئے امور طے ، اہم خبر

    باغی ٹی وی رپورٹ : وزیراعظم عمران خان سے صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے اتحادی جماعتوں کے ممبران کی گورنر سندھ عمران اسماعیل کی سربراہی میں اسلام آباد میں ملاقات ہوئی،
    ملاقات میں صوبہ سندھ میں جاری فلاحی و ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے امور پر بریفنگ ہوئی
    شرکاء نے وزیراعظم کو سندھ کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے روڈ میپ پر عملدرآمد کے ضمن میں درپیش مشکلات پر آگاہ کیا۔

    اجلاس میں شرکاء نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی کہ صوبہ سندھ کو گیس کی مد میں رائلٹی رقوم کی ادائیگیوں کا استعمال ان علاقوں میں ممکن بنایا جا ئے جن کا حق ہے۔اجلاس میں وفاقی وزارتوں میں سندھ سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئےفوکل پرسنز لگانے پر اتفاق ہوا.

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سندھ کے عوام کی ترقی و خوشحالی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ اس سلسلے میں وفاقی حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا بنیادی ایجنڈا کرپشن کا خاتمہ ہے اور کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ اس کی وجہ سے ملک ترقی و خوشحالی سے محروم رہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک بھر میں احتساب کا عمل بلا تفریق و امتیاز اور بلا تعطل جاری رہے گا ۔

    ملاقات میں متحدہ قومی موومنٹ سے کشور زہرہ، کنور نوید جمیل، فیصل سبزواری، خواجہ اظہار الحسن، محمد حسین خان، حمیدالظفر، اور محمد راشد خلجی، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سے ڈاکٹر فہمیدہ مرذا، غوث بخش مہر، ارباب غلام رحیم، مرتضی جتوئ، ایاز پلیجو، صفدر عباسی، زوالفقار مرزا اور علی گوہر مہر شامل تھے۔

    پاکستان تحریک انصاف سےشاہ محمود قریشی، اسد عمر، عمر ایوب خان، علی حیدر زیدی، محمد میاں سومرو، نعیم الحق، فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ، محمد اسلم ابڑو، خرم شیر زمان، امیر بخش بھٹو، جئے پرکاش اکرانی، اشرف قریشی، علی جونیجو اور حسنین مرزا شریک تھے۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

    باغی ٹی وی کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی ہے۔آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت اب 85250 روپے ہوگئی ہے.اسی طرح دس گرام سونا 86 روپے کم ہوکر 73088 روپے کا ہوگیا ہے۔ عالمی بازار میں سونا 1475 ڈالر فی اونس ہر برقرار رہا۔ادھر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید پانچ پیسے کمی کے ساتھ 155.10 پر آگئی۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے مثبت آغاز سے 100 انڈیکس 9 ماہ میں پہلی بار 40 ہزار سات سو پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔

    جمعے کے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 40,714.23 اور پہلے ایک گھنٹے میں 48 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک 49,526,650 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 2,057,358,970 پاکستانی روپے رہی۔

  • امریکی بحریہ کےائیربیس پرفائرنگ 3 ہلاک ،متعدد زخمی

    امریکی بحریہ کےائیربیس پرفائرنگ 3 ہلاک ،متعدد زخمی

    واشنگٹن :امریکی بحریہ کے فضائی اڈے پرفائرنگ 3 ہلاک ،متعدد زخمی،اطلاعات کے مطابق پینساکولا میں امریکی بحریہ کے ائیربیس پر ایک اہلکارنے فائرنگ کرکے 3 افراد کو ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کردیا ہے، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ حملہ آور ایک نیوی آفیسر ہے

    میں دوستوں کی کتابیں چوری کرنے میں مشہور تھا، مراد علی شاہ کے منہ سے سچ نکل گیا

    باغی ٹی وی کے مطابق پینساکولا میں آج تھوڑی دیرپہلے اس وقت کھلبلی مچ گئی جب ایک نیوی آفیسر نے اپنے ہے افسران پرگولیوں کی بوچھاڑ کردی ، امریکی حکام کا کہنا ہےکہ حملے کے بعد بحریہ کے اس اڈے کو چاروں طرف سے سیل کردیا گیا ہے،دوسری طرف نیوی حکام کا کہنا ہےکہ درجن سے زائد نیوی اہلکاراس وقت زندگی اور موت کی کشمکش میں نیوی کے ہسپتال کے ایمر جنسی وارڈ میں زیرعلاج ہیں‌

    جھوٹ کیوں‌ بولا ؟ سی وی بھیجنے والی خاتون کو جیل بھیج دیا گیا

    امریکی نیوی کے ترجمان مائیک بورک کا کہنا ہےکہ اس وقت صورت حال قابو میں اور حملہ آور کی تلاش جاری ہے ، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ حملہ آور نے فائرنگ کرنے کے بعد خود کشی کرلی ہے لیکن اس کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی ،

    سی ایس ایس امتحانات کیلیےعمر کی حد میں تبدیلی ؟اہم خبرآگئی

  • اینٹی کرپشن نےنومبرکے مہینےمیں‌ کیا کھویا کیا پایا، سب کچھ خود ہی بتادیا

    اینٹی کرپشن نےنومبرکے مہینےمیں‌ کیا کھویا کیا پایا، سب کچھ خود ہی بتادیا

    لاہور:اینٹی کرپشن نےنومبرکے مہینےمیں‌ کیا کھویا کیا پایا،سب کچھ خود ہی بتادیا،اطلاعات کےمطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے ماہ نومبرکی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس کے مطابق محکمہ صوبے میں کرپشن کے خاتمے کے لیے خلوص دل سے کوشاں ہے ،

    پی ٹی آئی ولنٹئیرفورس فیصل آباد کی طرف سے 7 دسمبرکوکیا ہونے جارہا ہے ، اہم خبرآگئی

    باغی ٹی وی کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے نومبر2019 میں 8 ارب 61کروڑ50لاکھ روپے کی تاریخی ریکوری کی ہے۔جس میں سے5کروڑ 94 لاکھ 50ہزار روپے کی ڈائریکٹ ریکوری، 8 ارب 49کروڑ 74لاکھ 50ہزار روپے کی لینڈ ریکوری اور5کروڑ 81لاکھ روپے کی ان ڈائریکٹ ریکوری شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کو ایک ماہ میں 1615 شکایات موصول ہوئیں اور اس نے سابقہ شکایات سمیت 1627شکایات کوحل کیا۔

    فاطمہ سہیل کوبدنام کیا جارہا ہے،ویڈیو کسی اورکی ہےجلد ہٹائی جائے، ایف آئی اے

    ڈی جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس کہتے ہیں‌ کہ اینٹی کرپشن نے ایک ماہ میں 397انکوائریاں لگائیں، 413جاری انکوائریوں پر فیصلہ دیا اورمکمل چھان بین کے بعد 112 کیس رجسٹر کئے۔  109جاری کیسز کا فیصلہ کیا،  97چالان پیش کئے،16 ریڈکئے اور119افراد کو گرفتار کیا۔اینٹی کرپشن نے ایک ماہ میں 1 عدالتی مفرور اور16اشتہاریوں کو بھی گرفتار کیا۔

    میں دوستوں کی کتابیں چوری کرنے میں مشہور تھا، مراد علی شاہ کے منہ سے سچ نکل گیا

    ڈی جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ کرپٹ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائیں اور کسی بھی قسم کے دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بلاتفریق کارروائی کریں تاکہ پاکستان کو ایک مضبوط،مستحکم، خوشحال اور کرپشن سے پاک ملک بنایا جاسکے۔

  • اینٹی کرپشن پنجاب نے  صرف نومبر2019 میں کتنے ارب کی ریکوری کی

    اینٹی کرپشن پنجاب نے صرف نومبر2019 میں کتنے ارب کی ریکوری کی

    اینٹی کرپشن پنجاب نے صرف نومبر2019 میں کتنے ارب کی ریکوری کی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے ماہ نومبرکی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے نومبر2019 میں 8 ارب 61کروڑ50لاکھ روپے کی تاریخی ریکوری کی ہے۔جس میں سے5کروڑ 94 لاکھ 50ہزار روپے کی ڈائریکٹ ریکوری، 8 ارب 49کروڑ 74لاکھ 50ہزار روپے کی لینڈ ریکوری اور5کروڑ 81لاکھ روپے کی ان ڈائریکٹ ریکوری شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کو ایک ماہ میں 1615 شکایات موصول ہوئیں اور اس نے سابقہ شکایات سمیت 1627شکایات کوحل کیا۔اسی طرح اینٹی کرپشن نے ایک ماہ میں 397انکوائریاں لگائیں، 413جاری انکوائریوں پر فیصلہ دیا اورمکمل چھان بین کے بعد 112 کیس رجسٹر کئے۔  109جاری کیسز کا فیصلہ کیا،  97چالان پیش کئے،16 ریڈکئے اور119افراد کو گرفتار کیا۔اینٹی کرپشن نے ایک ماہ میں 1 عدالتی مفرور اور16اشتہاریوں کو بھی گرفتار کیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ کرپٹ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائیں اور کسی بھی قسم کے دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بلاتفریق کارروائی کریں تاکہ پاکستان کو ایک مضبوط،مستحکم، خوشحال اور کرپشن سے پاک ملک بنایا جاسکے۔

  • بچلی مہنگی کر کے کتنے ارب کا بوجھ عوام کے کندھوں پر لادا  جا رہا

    بچلی مہنگی کر کے کتنے ارب کا بوجھ عوام کے کندھوں پر لادا جا رہا

    بچلی مہنگی کر کے کتنے ارب کا بوجھ عوام کے کندھوں پر لادا جا رہا

    باغی ٹی وی: بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے عوام پر 12 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر 2019ء سے ہوگا۔
    نیپرا کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جولائی تا ستمبر 2019ء کے بقایاجات کی مد میں کیا گیا ہے اور عوام سے ایک سال کے دوران وصولی کی جائے گی۔

    صارفین کو یکم دسمبر 2019ء سے اضافی رقم ادا کرنا ہوگی۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے کی درخواست نیپرا میں دائر کی تھی جس پر نیپرا نے بجلی 14 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ جاری کیا تھا۔

    ادھر اوگرا نے دسمبر کے لیے ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی ہے۔ دسمبر کے لیے سوئی گیس کمپنیوں کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.11 ڈالر فی ایم ایم بی ٹٰی یو کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

    سوئی گیس کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 10.83 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 10.82 ڈالر فی ایم ایم بی ٹٰی یو مقرر کی گئی ہے۔