Baaghi TV

Author: +9251

  • پنجاب حکومت نے عدنان ارشد اولکھ پرعہدوں کی بارش کردی

    پنجاب حکومت نے عدنان ارشد اولکھ پرعہدوں کی بارش کردی

    لاہور:پنجاب حکومت نے عدنان ارشد اولکھ پرعہدوں کی بارش کردی ،اطلاعات کےمطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں بڑے پیمانے پرتبدیلیاں کرکے بیوروکریسی پربڑی بھاری ذمہ داریاں عائد کردی ہیں‌،

    گھرکاچوکیدارہی بے وفائی کرے تو پھراسکا کیا حل ہونا چاہیے ؟ایف آئی اے نے بتادیا

    باغی ٹی وی کےمطابق پنجاب حکومت نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کو سیکرٹری سپورٹس،یوتھ افئیرز، آرکیالوجی اور ٹورازم کا اضافی چارج بھی دیدیا ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے سیکرٹری سپورٹس،یوتھ افئیرز، آرکیالوجی اور ٹورازم کا چارج جمعتہ المبارک کے روز سنبھال لیا ہے،

    پی ٹی آئی ولنٹئیرفورس فیصل آباد کی طرف سے 7 دسمبرکوکیا ہونے جارہا ہے ، اہم خبرآگئی

    یاد رہےکہ عدنان ارشد اولکھ اس سے پہلے اہم عہدوں پرکام کرچکے ہیں اور ایک ایمانداراور محنتی افسرکے طورپر جانے جاتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ حکومت نے ان پربہت سی ذمہ داریاں عائد کرکے کچھ کرنے کا بوجھ بھی لاد دیا ہے

    فاطمہ سہیل کوبدنام کیا جارہا ہے،ویڈیو کسی اورکی ہےجلد ہٹائی جائے، ایف آئی اے

  • امریکی صدر نے کس خبر کو جھوٹ قرار دے دیا

    امریکی صدر نے کس خبر کو جھوٹ قرار دے دیا

    باغی ٹی وی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس خبر کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ وزارت دفاع (پینٹاگان) خلیج میں ایرانی خطرات کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں اپنی دفاعی صلاحیت مضبوط بنانے کے واسطے 12 ہزار فوجیوں کو مشرق وسطی بھیجنے پر غور کر رہی ہے۔

    ٹرمپ نے جمعے کے روز اپنی ٹویٹ میں کہا کہ "یہ خبر کہ ہم 12 ہزار فوجیوں کو سعودی عرب بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں ،،، یہ ایک فرضی کہانی ہے بلکہ ایک جھوٹی خبر ہے.


    اس سے قبل امریکی چینل "فوكس نيوز” نے جمعرات کے روز بتایا تھا کہ وزارت دفاع مشرق وسطی میں 7 ہزار اضافی فوجی تعینات کرنے پر غور کر رہی ہے تا کہ خطے میں ایران کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹا جا سکے۔

    فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے بھی جمعرات کے روز ایک امریکی ذمے دار کے حوالے سے بتایا تھا کہ امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے 5 سے 7 ہزار اضافی فوجی مشرق وسطی بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ذمے دار نے یہ بات شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بتائی۔ امریکی ذمے دار نے یہ نہیں بتایا کہ اضافی فوجیوں کو کب اور کہاں تعینات کیا جائے گا .. تاہم انہوں نے حوالہ دیا کہ یہ اقدام ایران کے ساتھ تعلقات رکھنے والی ایک جماعت کے حملوں کے جواب میں ہو گا جس نے حالیہ مہینوں کے دوران امریکی مفادات کو نشانہ بنایا۔
    واضح‌رہے کہ اس سے پہلے اخبار نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے حکام ایرانی خطرے سے نمٹنے کے لیے درجنوں جہازوں کی تعیناتی پر غور کر رہے ہیں۔وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ خطے میں امریکی فوج بھیجنے کے منصوبے کا مقصد امریکی پابندیوں پر کسی بھی ممکنہ ایرانی ردعمل کو روکنا ہے۔

  • گھرکاچوکیدارہی بے وفائی کرے تو پھراسکا کیا حل ہونا چاہیے ؟ایف آئی اے نے بتادیا

    گھرکاچوکیدارہی بے وفائی کرے تو پھراسکا کیا حل ہونا چاہیے ؟ایف آئی اے نے بتادیا

    لاہور:گھرکاچوکیدارہی بے وفائی کرے تو پھراسکا کیا حل ہونا چاہیے ؟ایف آئی اے نے بتادیا،اطلاعات کے مطابق زون ون اور ٹو کے ڈائریکٹر ایف آئی اے عبدالرب کہتے ہیں عوام کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں پر فوری کارروائی کی جائے گی۔

    پی ٹی آئی ولنٹئیرفورس فیصل آباد کی طرف سے 7 دسمبرکوکیا ہونے جارہا ہے ، اہم خبرآگئی

    ذرائع کےمطابق ایف آئی اے زون ون اور ٹو کے ڈائریکٹرعبدالرب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے مجرموں کی بجائے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا جائے گا جبکہ ہنڈی حوالہ کو کنٹرول کرنا ان کی کوشش ہوگی۔ اس کے علاوہ ایئرپورٹ پر دیانت دار لوگوں کو تعینات کیا جائے گا تاکہ ایف آئی اے کی کارکردگی کو بہتر کیا جائے۔

    اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں!سعودیہ پلٹ شہری کے قتل کا معمہ حل

    عبدالرب کا کہنا تھا کہ بارہ سو آٹھ اشتہاری اور 1085 کورٹ سے فرارہیں۔ آمدن سے زائد اثاثوں کے حوالے سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی، اگر مدعی کیس واپس بھی لیتا ہے تو تحقیقات مکمل کی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چھ ہزار مقدمات اور پانچ ہزار انکوائری کرنے کے لیے ان کے پاس ہیں جبکہ ایک افسر تین سو پچاس انکوائری اور مقدمات کو لے کر چل رہا ہے۔

    تربیت اولاد کے دو اصول..از..خواجہ مظہر صدیقی

  • پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ شروع ،کون سا کھلاڑی کس ٹیم کا حصہ ہوگا

    پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ شروع ،کون سا کھلاڑی کس ٹیم کا حصہ ہوگا

    پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ شروع ،کون سا کھلاڑی کس ٹیم کا حصہ ہوگا

    پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں کونسا کھلاڑی کس ٹیم کا حصہ بنے گا؟ پلیئرز کی ڈرافٹنگ کا عمل شروع ہوگیا۔

    لاہور میں پلیئرز ڈرافٹنگ کا عمل جاری ہے، پہلی ڈرافٹنگ میں جیسن رائے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے منتخب ہوگئے۔
    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) احسان مانی نے کہا ہے کہ اس ایڈیشن میں کراچی،لاہور، ملتان اور روالپنڈی میں ایونٹ کے میچز ہوں گے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان پی ایس ایل 4 کے چیمپئن سرفراز احمد نے کہا کہ اچھی ٹیم بنائیں گے اور اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کئی اچھے کھلاڑی دستیاب ہیں، مضبوط ٹیم بنے گی۔

    چیئرمین لاہور قلندر فواد رانا نے کہا کہ نیا ٹیلنٹ سامنے لارہے ہیں، نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔لاہور قلندر کے کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ جیت کے جتنے سب کے چانسز ہیں اتنے ہی لاہور قلندرز کے بھی ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ 4 سال سے جو نتائج نہیں آئے وہ اب آئیں گے۔چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا کہ ان کی ٹیم کے کپتان کے حوالے سے سرپرائز رہنے دیں۔

  • کریم ابن کریم ،کمشنرلاہورجہاں گئے یادیں چھوڑ آئے، سب کی عزت سب کا احترام،اب ہوگا لاہورکا نام ومقام

    کریم ابن کریم ،کمشنرلاہورجہاں گئے یادیں چھوڑ آئے، سب کی عزت سب کا احترام،اب ہوگا لاہورکا نام ومقام

    لاہور:کریم ابن کریم ، کمشنرلاہورجہاں گئے یادیں چھوڑ آئے ،سب کی عزت سب کا احترام،اب لاہور کا ہوگا نام ،عہدے سنبھالتے ہی کمشنر لاہور ان ایکشن،اطلاعات کےمطابق کمشنر لاہور سیف انجم نے شہر کو بہتر بنانے کے لئے ترجیحات طے کرلیں، کہتے ہیں لاہور شہر کی خوبصورتی، تجاوزات کا خاتمہ، ٹریفک مسائل کا حل اولین ترجیحات ہوں گی۔

    ذرائع کےمطابق نئے تعینات ہونے والے کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد باقاعدہ کام شروع کردیا ہے۔ سٹی فور ٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے سیف انجم نے کہا کہ دیہی اور شہری ریونیو ریکارڈ کے مسائل بھی حل کروں گا۔ سیف انجم نے کہا کہ لاہور کو ادبی شہر کا درجہ حاصل ہوگیا ہے اس پر بھی کام کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق کمشنر لاہور سیف انجم کا کہنا تھا کہ شہر سے منڈیاں، رم مارکیٹ، لاری اڈا باہر منتقل کرنا بھی اہم ذمہ داری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بطور ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل بھی اپنی ذمہ داری بخوبی ادا کرنے کی کوشش کریں گے اور شہر کو تجاوزات سے پاک اور خوبصورت بنائیں گے۔

    یاد رہےکہ کمشنرلاہورجہاں بھی گئے ہیں وہاں کے لوگوں کو بہت عزت دی اور کوشش یہی کی کہ ہرکسی کو بھرپورریلیف دیا جائے اور سائلین کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے،یہی وجہ ہے کہ ان کو ملنے والے جب جدا ہوتے ہیں تو ان کی صحت ، درازی عمر اور دنیا و آخرت کی بھلائی کی دعائیں کرتے ہیں‌

  • تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے کتنے افراد لقمہ اجل بنے

    تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے کتنے افراد لقمہ اجل بنے

    موریطانیہ کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوبنے سے کتنے افراد لقمہ اجل بنے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بحر اوقیانوس میں موریطانیہ کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوبنے کے سبب کم از کم 57 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔مہاجرت کی بین الاقوامی تنظیم IOM نے یہ بات بدھ کے روز بتائی۔ آئی او ایم کے مطابق اس کشتی پر سوار دیگر 83 افراد تیر کر ساحل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ اس کشتی پر خواتین اور بچوں سمیت 150 افراد سوار تھے۔

    آئی او ایم کے مطابق اس کشتی پر سوار دیگر 83 افراد تیر کر ساحل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ اس کشتی پر خواتین اور بچوں سمیت 150 افراد سوار تھے۔ یہ کشتی 27 نومبر کو گیمبیا سے روانہ ہوئی تھی اور موریطانیہ کے ساحل تک پہنچنے سے قبل ہی اس کا ایندھن ختم ہو گیا تھا۔ افریقہ سے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی کشتی کے ساتھ پیش آنے والا یہ حادثہ رواں برس کے بدترین حادثات میں سے ایک ہے

  • پی ٹی آئی ولنٹئیرفورس فیصل آباد کی طرف سے 7 دسمبرکوکیا ہونے جارہا ہے ، اہم خبرآگئی

    پی ٹی آئی ولنٹئیرفورس فیصل آباد کی طرف سے 7 دسمبرکوکیا ہونے جارہا ہے ، اہم خبرآگئی

    فیصل آباد:پی ٹی آئی ولنٹئیرفورس فیصل آباد کی طرف سے 7 دسمبرکوکیا ہونے جارہا ہے ، اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ونگ جسے پی ٹی آئی ولنٹئرفورس کہا جاتا ہے ملک بھر میں سوشل میڈیا کےمثبت استعمال کے حوالے سے ورکشاپ جاری ہیں‌

    باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا کی ٹیم کی طرف سے ملک میں جاری تربیتی ورکشاپس کا سلسلہ اسلام آباد سے ہوتا ہوا اب فیصل آباد پہنچ گیا ہے، ذرائع کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم جسے پی ٹی آئی ولنٹئیرفورس کا نام دیا گیا ہے کی طرف سے فیصل آباد میں 7 دسمبر سے سوشل میڈیاولنٹیئرکنونشن 2 کا انعقاد ہورہا ہے

    ذرائع کے مطابق یہ کنونشن صبح دس بچے سے شام پانچ بجے تک جاری رہےگا، جس میں سوشل میڈیا کےمثبت استعمال کے حوالے سے تربیت دی جائے گی ،یادرہے کہ اس سے پہلے یہی کنونسن اسلام آباد میں ہوچکا ہے

  • عالمی میڈیا اور سیاستدانوں کو طیب اردوان نے کس بات پر خبردار کیا

    عالمی میڈیا اور سیاستدانوں کو طیب اردوان نے کس بات پر خبردار کیا

    عالمی میڈیا اور سیاستدانوں کو طیب اردوان نے کس بات پر خبردار کیا
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : ترک صدر نے کہا ہےکہ مغربی سیاسی اور میڈیا کےاداروں کواسلام کو” دہشت گردی” سےجوڑنےسےباز رہنےکی ضرورت ہے:.برطانیہ میں کیمبرج میں تعمیر کردہ یورپ کی پہلی ماحولیاتی دوست مسجد کا افتتاح کے موقع پر صدر رجب طیب ایردوان نے ان خیالات کے اظہار کیا.
    صدر ایردوان نے مذہبِ اسلام جس کا مطلب ” امن کا مذہب ہے” کا نام دہشت گردی سے جوڑنے کی غلطی کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ "دہشت گردی کے لفظ کو اسلام کے ساتھ نہیں جوڑا جاسکتا ہے.

    برطانیہ میں کیمبرج میں تعمیر کردہ یورپ کی پہلی ماحولیاتی دوست مسجد کا افتتاح صدر رجب طیب ایردوان کی ایک تقریب کے ساتھ کیا گیا۔

    صدر ایردوان نے کہا کہ 10 سال سے زاہد کی کاوشوں کے پھل کی حیثیت رکھنے والی یہ کیمبرج مسجد ، برطانیہ میں بسنے والے تمام مسلمانوں ، خاص طور پر ترک نژاد شہریوں کے لئے باعث ِ خیر ہوگی۔

    انہوں نے مذہبِ اسلام جس کا مطلب ” امن کا مذہب ہے” کا نام دہشت گردی سے جوڑنے کی غلطی کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ "دہشت گردی کے لفظ کو اسلام کے ساتھ نہیں جوڑا جاسکتا ہے لیکن اس کے باوجود اگر لفظ اسلام کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنے کا سلسلہ جاری رکھا گیا تو ہم ایسا کرنے والوں پر لعنت ملامت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ اگر کوئی مسلمانوں میں سے کوئی ایک دہشت گردی کرتا ہے تو ہم اس کی وجہ سے مذہبِ اسلام پر دہشت گردی کا داغ دھبہ لگنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ ہم کسی صورت بھی اسے ” اسلامی دہشت گردی ” کہلوانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اس وقت ترکی کے صدر ہونے کے ناتے ترکی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف سب سے بڑھ کر اس دہہشت گردی کے خلاف جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہے

  • واشنگٹن  عراقی انتظامیہ  کے خلاف سخت اقدام اٹھانے جارہا

    واشنگٹن عراقی انتظامیہ کے خلاف سخت اقدام اٹھانے جارہا

    واشنگٹن عراقی انتظامیہ کے خلاف سخت اقدام اٹھانے جارہا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ واشنگٹن انتظامیہ عراقی ذمے داران پر پابندیاں عائد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ان پابندیوں کا اعلان آئندہ چند گھنٹوں میں کر دیا جائے گا۔

    یہ پیش رفت عراق میں بالخصوص جنوبی صوبوں میں عوامی احتجاج کے خلاف تشدد کے واقعات میں اضافے کے بعد سامنے آئی ہے۔ جنوبی صوبوں میں ایک دن کے اندر درجنوں مظاہرین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

    امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے مطابق "ان کا ملک اپنا قانونی اختیار استعمال کرے گا تا کہ عراقیوں کی دولت لوٹنے والی بدعنوان شخصیات اور مظاہرہ کرنے والے شہریوں کو ہلاک اور زخمی کرنے والوں پر پابندیاں عائد کی جا سکیں”۔

    اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ کے معاون ڈیوڈ شنکر نے اُن پابندیوں کا عندیہ دیا تھا جو واشنگٹن کی جانب سے عراق میں "جابر عہدے داران” کے خلاف لگائی جا سکتی ہیں۔ شنکر نے مظاہرین کے خلاف طاقت کے خوف ناک اور شنیع استعمال کی مذمت کی۔

    ادھر بغداد میں تحریر اسکوائر پر موجود طبی کارکنان کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ حکومت میں شامل سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے نامعلوم عناصر نے جمعرات کی صبح مظاہرین کے خلاف چاقو مارنے کی کارروائیاں کیں۔

    واضح‌ رہے کہ عراق میں یکم اکتوبر سے مختلف شہروں میں حکومت مخالف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز اور ملیشیاؤں نے عوامی احتجاج کے ساتھ بھرپور طاقت سے نمٹنے کی کوشش کی۔ اس کے نتیجے میں تقریبا 400 مظاہرین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جب کہ ہزاروں زخمی ہو گئے۔ اس دوران درجنوں مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا۔
    واضح رہے کہ بے روزگاری اور بنیادی سہولتوں کے فقدان کے خلاف جاری احتجاج میں اب تک 400 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں،اطلاعات کے مطابقعراق میں 2 ماہ سے جاری پرتشدد احتجاج میں 400 سے زائد ہلاکتوں کے بعد بالآخر عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کو استعفیٰ دینا پڑا.

  • سوڈان امریکی پابندیوں سے نکلنے کے لیے کیسے کوشاں

    سوڈان امریکی پابندیوں سے نکلنے کے لیے کیسے کوشاں

    سوڈان امریکی پابندیوں سے نکلنے کے لیے کیسے کوشاں

    تفصیلات کے مطابق سوڈان میں عبوری حکومت کے سربراہ وزیراعظم عبداللہ حمدوک کا کہنا ہے دہشت گردی کو سپورٹ کرنے والے ممالک کی امریکی فہرست سے سوڈان کا نام نکالے جانے کے حوالے سے "پیش رفت” ہوئی ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز امریکا کے تاریخی دورے کے اختتام پر کہی۔

    امریکی وزارت خارجہ ، وزارت خزانہ اور کانگرس کے سینئر ذمے داران سے ملاقاتوں کے بعد حمدوک نے اٹلانٹک کونسل ریسرچ سینٹر کے زیر انتظام ایک کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ "بات چیت میں اصل توجہ یقینا سوڈان کا نام دہشت گردی کے معاون ممالک کی فہرست سے ہٹانے پر مرکوز تھی”۔

    انہوں نے مزید کہا کہ "اس معاملے نے بہت سی کارروائیوں میں رکاوٹ ڈال رکھی ہے تاہم حالیہ چند ماہ کے دوران امریکیوں کے ساتھ شروع ہونے والی بات چیت بہت اچھی شکل میں آگے بڑھ رہی ہے”۔

    اس سے پہلے صدر سو ڈان عبداللہ حمدوک نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ واشنگٹن کی پابندیاں سوڈانی عوام کے لیے زبردست تکلیف کا سبب بن رہی ہیں۔

    عبداللہ حمدو ک کے مطابق ”سابقہ حکو مت نے دہشت گردی کی حمایت کی تھی اور سوڈانی عوام نے اس کے خلاف بغاوت کی تھی۔ ان پابندیوں کی وجہ ہماری عوام شدید تکلیف میں ہیں۔ لہذا ہم امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سوڈان کو دہشت گردی کی سرپرست ریاست کی فہرست سے نکال دیں اور سوڈانی عوام کو سابقہ حکومت کے جرائم کی سزا دینا بند کریں“۔