Baaghi TV

Author: +9251

  • سریے میں فراڈ سے کیسے بچیں

    سریے میں فراڈ سے کیسے بچیں

    فیصل آباد (محمد اویس) سریے کی مقدار کا چیک کرنے کا ایک آسان سا کلیہ فارمولا۔ سب سے پہلے تو یاد رکھیئے کہ جس سریے پر چھوٹی چھوٹی شاخیں سی نکلی ہوں گی، جان لیجیے کہ وہ سریا کچرے سے بنا ہوا ہے وہ ہرگز مت خریدیں، اس کے علاوہ سریے کی ہر لینتھ/بار کے اوپر ایک کونے پر اسکی تفصیل لکھی ہوتی ہے اسے غور سے پڑھیں کیونکہ 60 گریڈ کا سریا 40 گریڈ کے سرہے سے مہنگا ہوتا ہے تو کہیں ایسا تو نہیں کہ آپکو 60 کا بتا کر 40 پکڑایا جارہا ہے،،

    اب آتے ہیں سرہے کے وزن کو جاننے کے کلیے کی طرف!!!!
    پاکستان میں تین سوتر سے آٹھ سوتر تک کا سریا استعمال ہوتا ہے، ان میں سے بھی عام گھروں میں تین اور چار ہی زیادہ استعمال ہوتا ہے، تین اور چار کا سریا چھت، سیرھی، چھوٹے کالمز، چھوٹے بیمز وغیرہ میں جبکہ بڑے بیم یا بڑے کالمز میں چھے سوتر کا سریا استعمال ہوتا ہے،

    تین سوتر کی ایک 40′ لینتھ کا کل وزن 6.8 کلو ہوتا ہے یعنی 6 کلو اور 800 گرام، جبکہ تین سوتر کے سریے کے ایک فٹ کے پیس کا وزن 170 گرام ہوتا ہے،
    چار سوتر کے 40 لینتھ کا وزن 12.10 کلو یعنی 12کلو اور 100 گرام جبکہ ایک فٹ کے پیس کا وزن 302 گرام ہوتا ہے،
    پانچ سوتر کی ایک 40 فٹ لینتھ کا وزن 18.90 یعنی 18کلو اور 900گرام جبکہ ایک فٹ کے پیس کا وزن 476 گرام ہوتا ہے،
    چھے سوتر کی 40 فٹ لینتھ کا کل وزن 27.22 یعنی 27کلو اور 220 گرام جبکہ ایک فٹ پیس کا وزن 680 گرام ہوتا ہے،
    سات سوتر کی 40فٹ لینتھ کا کل وزن 37.05 یعنی 37کلو اور 050 گرام جبکہ ایک فٹ کے پیس کا وزن 930گرام ہوتا ہے،
    آٹھ سوتر کی 40فٹ لینتھ کا کل وزن 48.39 یعنی 48کلو 390گرام اور ایک فٹ کے پیس کا وزن 1.21 یعنی 1کلو 210گرام ہوتا ہے،

    اب آپ جب بھی سریے خریدیں تو وزن کرا لینے کے بعد اسکی باریں گنیں مثال کے طور پر آپ 4 سوتر کی 10باریں لیں ہیں جن میں سے ہر ایک کی لمبائی 40 فٹ ہے، انکے وزن کا کلیہ/فارمولا آپکے پاس موجود ہے 12.10×10 = 121کلو۔
    اب اگر یہ 121 کلو ہے پھر تو ٹھیک یے یا اس میں زیادہ سے زیادہ چار سے پانچ کلو اوپر نیچے ہوجانے کی رعایت موجود ہے (وجہ سریے کی میکنگ اور پڑے پڑے تھوڑا زنگ لگ جانے کی صورت میں معمولی وزن کا کم ہونا) لیکن اگر 4 سوتر کی 40فٹی 10 باروں کا وزن 100کلو بن رہا ہے تو سمجھ جائیں آپکو چوناء لگایا جارہا ہے، اور یہ سریے کے ٹھیے یا فیکٹری والا رانگ نمبر ہے الٹے قدموں واپس بھاگ جائیں،،منقول

  • اسٹاک مارکیٹ 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    اسٹاک مارکیٹ 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    باغی ٹی وی کے مطابق : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے مثبت آغاز سے 100 انڈیکس 9 ماہ میں پہلی بار 40 ہزار سات سو پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔

    جمعے کے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 40,714.23 اور پہلے ایک گھنٹے میں 48 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک 49,526,650 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 2,057,358,970 پاکستانی روپے رہی۔
    اروبار کا آخری روز ہونے کی وجہ سے تادم تحریر مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کی صورتحال موجود رہی اور سرمایہ کار کافی محتاط دکھائی دیے۔
    گزشتہ روز بھی کاروبار کا آغاز مثبت روجحان سے ہوا تھا اور ابتدائی ایک گھنٹے میں 500 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    واضح رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا۔

  • ڈالر کی قیمت میں کمی

    ڈالر کی قیمت میں کمی

    ڈالر کی قیمت میں کمی
    باغی ٹی وی :کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید 5 پیسے کمی کے ساتھ 155.04 پر آگئی۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق جمعے کے روز جب مارکیٹ کھلی تو ڈالر کی قیمت 155.09 تھی تاہم کرنسی کا لین دین کرنے والوں کا رحجان ڈالر کی جانب کم رہا جس کے سبب قیمت میں پانچ پیسے کمی ہوئی

    مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک ڈالر کی قیمت خرید 154.8 اور فروخت 155.55 تھی۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران(6 نومبر سے 6 دسمبر) ڈالر کی قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ رہا لیکن مجموعی طور پر 20 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    یکم نومبر کو ڈالر کی قیمت 1556.10 تھی اور 30 دسمبر تک 20 پیسے کمی کے ساتھ 155.90 پر آگئی تھی۔واضح رہےگزشتہ چار ماہ کے دوران 155.50 روپے ڈالر کی نچلی ترین سطح ہے۔2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
    اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا. اب تسلسل کے ساتھ روپیہ مستحکم ہو رہا ہے.

  • کپتانی جانے یا ٹیم سے ڈراپ ہونے کا کوئی دباؤ نہیں، شکست کے بعد اظہر علی نے کیں کھلی کھلی باتیں

    کپتانی جانے یا ٹیم سے ڈراپ ہونے کا کوئی دباؤ نہیں، شکست کے بعد اظہر علی نے کیں کھلی کھلی باتیں

    کپتانی جانے یا ٹیم سے ڈراپ ہونے کا کوئی دباؤ نہیں، شکست کے بعد اظہر علی نے کیں کھلی کھلی باتیں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان اظہر نے کہا ہے کہ علی نسیم شاہ اور شاہین شاہ نے آسٹریلیا کے خلاف اچھی کارکردگی دکھائی ،اپنی کارکردگی میں بہتری لانے کی کوشش کررہا ہوں،بدقسمتی سے رنز نہیں بناسکا لیکن کوشش ہوگی کہ آگے اچھا کھیلوں ، حارث سہیل سے پرفارم نہیں ہوا اس لیے امام الحق کو موقع دیا گیا-گھٹنے کی انجری سے نجات حاصل کرلی ہے مکمل فٹ ہوں،ہم نے وارنر کے خلاف حکمت عملی بنائی تھی مگر بد قسمتی سے ہم ان کو آوٹ کرنے میں ناکام رہے ۔بلے بازوں نے کچھ مواقعوں پر غیر ضروری شارٹس کھیل کر آوٹ ہوئے ۔

    انہوں نے کہا کہ کپتانی جانے یا ٹیم سے ڈراپ ہونے کا کوئی دباو نہیں ہے .،پی ٹی آئی رہنماوں کے بیانات کا علم نہیں اور اس پر جواب بورڈ کو دینا چاہئے ۔ پرفارم نہ کرسکنے کی وجہ گھٹنے کی انجری نہیں ہے ۔ تمام فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرکے ہی ٹیم میں شامل ہوا ۔انگلینڈ میں سیٹ ہونے کے حوالے سے تمام باتیں بے بنیاد ہیں ۔ سمر سیٹ کاونٹی کے ساتھ معاہدہ ختم ہو چکا ہے ۔میرابیٹا تین سال سے انگلینڈ میں پڑھ رہا تھا اس کو بھی پاکستان بلا لیا . عامر اور وہاب نے اپنے آپ کو ٹیسٹ کرکٹ کے لئے دستیاب نہیں کیا ۔

    اظہر علی کا کہنا تھا کہ عامر اور وہاب کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے حوالے سے بات کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں ۔بلے بازوں نے کچھ مواقعوں پر غیر ضروری شارٹس کھیل کر آوٹ ہوئے ۔

    کپتانی جانے یا ٹیم سے ڈراپ ہونے کا کوئی دباو نہیں ہے ۔عمران خان واحد کپتان رہے ہیں جو اپنی مرضی کی ٹیم منتخب کرتے تھے ۔ یاسر شاہ ہمارا نمبر ون باولر رہا ہے ۔ایڈیلیڈ میں آسٹریلین بلے بازوں نے یاسر شاہ پر اٹیک کیا اور پھر وہ دباو میں رہے ۔ امام جنوبی افریقا میں مشکل کنڈیشنز میں رنز کرکے آیا تھا ۔

  • ایشیائی ترقیاتی بینک  اہم مقصد کے لیے کتنی رقم دینے جارہا

    ایشیائی ترقیاتی بینک اہم مقصد کے لیے کتنی رقم دینے جارہا

    ایشیائی ترقیاتی بینک اہم مقصد کے لیے کتنی رقم دینے جارہا

    باغی ٹی وی ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کیلئے تین کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی ہے، یہ رقم معاشی استحکام اور توانائی کے شعبے میں بہتری کیلئے استعمال کی جائے گی۔

    اے ڈی بی ایک پروگرام کے تحت پاکستان کو مجموعی طور پر ایک ارب ڈالر دے گا جس سے توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور معاشی استحکام میں مدد ملے گی۔

    پروگرام کے تحت توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی جائیں گی جن کا مقصد گردشی قرض کی بنیادی وجوہات کی نشاندہی کرنا، سبسڈی کے ناکافی نظام کو بہتر بنانا اور پیداواری لاگت کم کرنے پر توجہ دینا ہو گا۔

    اس منصوبے کا مقصد بڑھتے ہوئے گردشی قرضوں میں تیزی سے کمی لانا اور پہلے سے جمع شدہ قرض ختم کرنے کے لیے پالیسی تیار کرنا ہے۔
    ایک تخمینے کے مطابق پاکستان میں توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے کا حجم 10 ارب ڈالر سے تجاوز کر کے سنگین مسئلے کی شکل اختیار کر چکا ہے۔
    ایشیائی ترقیاتی بینک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان کیلئےایک ارب ڈالر کی منظوری دیدی گئی ہے جس سے پاکستان کی معیشیت مستحکم ہو گی۔

    مزید برآں ایک ارب ڈالر سے پاکستان کا بیرونی ادائیگیوں کا توازن بہتر ہوگا اور پاکستان میں غریب افراد کے لیے فنڈز بھی بڑھا دیئے گئے ہیں، رقم خصوصی پالیسی قرض کے تحت دی جا رہی ہے۔

    اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات کیں جس پر رقم معاشی استحکام کیلئے فراہم کی گئی ہے۔

  • ایرانی میزائلوں کی کھیپ کہاں لے جائی جا رہی تھی، تصاویر جاری

    ایرانی میزائلوں کی کھیپ کہاں لے جائی جا رہی تھی، تصاویر جاری

    ایرانی میزائلوں کی کھیپ کہاں لے جائی جا رہی تھی، تصاویر جاری

    باغی ٹی وی امریکی وزارت خارجہ نے ایرانی میزائلوں کے اجزاء کی اُس کھیپ کی تصاویر جاری کی ہیں جس کو امریکی بحریہ نے یمن میں حوثی ملیشیا تک پہنچنے سے پہلے بحیرہ عرب میں قبضے میں لے لیا تھا۔

    امریکی ذمے داران نے بدھ کے روز بتایا تھا کہ امریکی بحریہ کے ایک جہاز نے ایرانی گائیڈڈ میزائلوں کے اجزاء کی ایک بڑی کھیپ ضبط کر لی ہے۔ یہ کھیپ یمن میں حوثی ملیشیا کو بھیجی جا رہی تھی۔

    مذکورہ ذمے داران نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر برطانوی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے جب یمن کے لیے بھیجے جانے والے جدید میزائل اجزاء کی اتنی بڑی کھیپ قبضے میں لی گئی ہے۔ یہ کھیپ بدھ کو رات گئے ہونے والی ایک کارروائی میں ایک چھوٹی کشتی کے اندر سے برآمد کی گئی۔ ذمے داران نے مزید بتایا کہ کشتی کے عملے کو یمنی ساحلی پولیس کے مراکز منتقل کر دیا گیا اور میزائلوں کے اجزاء اس وقت امریکا کے قبضے میں ہیں۔


    واضح‌رہے کہ سعودی عرب اور امریکا ایران پرا لزام لگاتا ہے کہ وہ یمن کے حوثی باغیوں کی معاونت کررہا ہے. کچھ دیر پہلے یمن میں حوثی باغیوں نے عرب اتحاد کے ایف15 طیارے کو مار گرانے کا دعوی کیا تھا جس کی وضاحت کرتے ہوئے عرب عسکری اتحاد کےترجمان کرنل ترکی المالکی نے تردید کی تھی .

  • آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان

    آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روحیل نذیر کپتان برقرار، ملتان کے 16سالہ محمد شہزاد اور ٹیسٹ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ اسکواڈ کا حصہ ، یکم ستمبر 2000 یا اس سے کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی انتخاب کے اہل تھے.جونیئر سلیکشن کمیٹی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان کھلاڑیوں کو میگا ایونٹ کے لیے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا

    لاہور،6دسمبر2019ء:

    قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی نے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 کے لیے 15رکنی قومی انڈر 19 اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ ایونٹ آئندہ سال 17 جنوری سے9فروری تک جنوبی افریقہ میں جاری رہے گا۔

    اعلان کردہ اسکواڈ کے مطابق وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر کو قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھتے ہوئے اوپنر حیدر علی کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

    قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم اس سے قبل 2004 بنگلہ دیش اور 2006 سری لنکا میں منعقدہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کی فاتح رہ چکی ہے۔ پاکستان ایونٹ کے 3 ایڈیشنز میں رنرزاپ بھی رہ چکا ہے۔

    24 روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 16 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔آئندہ سال17 جنوری سے شروع ہونے والے ایونٹ کا فائنل بینونی کے جے پی مارک اوول میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے فاتح کا فیصلہ 9 فروری کو ہوگا۔

    ایونٹ میں پاکستان کا پہلا میچ 19جنوری کوسکاٹ لینڈ کے خلاف پوچیف اسٹروم میں کھیلاجائے گا۔

    قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایونٹ میں ا پنا دوسرا میچ22 جنوری کو زمباوے کے خلاف بلوم فاؤنٹین میں کھیلے گی۔ گروپ مرحلے میں پاکستان کا آخری میچ بنگلہ دیش کے خلاف ہوگا۔ دونوں ٹیمیں 24 جنوری کو جے پی مارک اوول میں مدمقابل آئیں گی۔ ہر گروپ سے 2 بہترین ٹیمیں سپر لیگ مرحلے میں رسائی حاصل کریں گی جبکہ باقی تمام ٹیمیں پلیٹ چیمپئن شپ کے لیے نبردآزمائی کریں گی۔ ایونٹ میں سپر لیگ مرحلے کا آغاز 28 جنوری کو ہوگا۔ سپر لیگ مرحلے کے اختتام پر 4 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

    اسکواڈ(یکم ستمبر 2000 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جاسکتا تھا):اوپنرز: عبدالواحد بنگلزئی (کوئٹہ)، حیدر علی (راولپنڈی) اور محمد شہزاد (ملتان)۔مڈل آرڈرز: محمد حارث (پشاور)،محمد حریرہ (سیالکوٹ) اور محمد عرفان خان (لاہور)۔
    وکٹ کیپر: روحیل نذیر(کپتان)۔آلراؤنڈرز: عباس آفریدی( پشاور)، فہد منیر (لاہور)، قاسم اکرم (فیصل آباد)۔اسپنرز: عامر علی (لاڑکانہ) اور آرش علی خان (کراچی)۔فاسٹ باؤلرز: عامر خان (پشاور)، نسیم شاہ (لاہور) اور طاہر حسین (ملتان)۔

    ٹیم منیجمنٹ:
    اعجاز احمد ( ہیڈ کوچ کم منیجر)، راؤ افتخار انجم (باؤلنگ کوچ)، عبدالمجید(اسسٹنٹ کوچ)، حافظ نعیم الرسول (فزیو تھراپسٹ)، صبور احمد (ٹرینر) ، عثمان ہاشمی( اینالسٹ) ،عماد حمید (میڈیا منیجر) اورکرنل (ر)عثمان رفعت انصاری( سیکورٹی منیجر) ۔سلیم جعفر، سربراہ قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی:

    سلیم جعفر نے کہا کہ وہ آئی سی سی انڈر 19کرکٹ ورلڈکپ 2020 کے لیے قومی انڈر 19 ٹیم کا حصہ بننے پر تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں شمولیت کے لیے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے تاہم جن کھلاڑیوں کا نام اسکواڈ میں شامل نہیں انہیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔

    سربراہ جونیئر سلیکشن کمیٹی نے کہا کہ کھلاڑیوں کی حالیہ کارکردگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے میگا ایونٹ کے لیے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب کردہ کھلاڑیوں نے حال ہی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ، امید ہے تمام کھلاڑی ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

    سلیم جعفر نے کہا کہ عامرخان، آرش علی خان اور محمد حریرہ کے علاوہ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی اس سے قبل رواں سال قومی جونیئر ٹیم کی نمائندگی کرچکےہیں۔

    تین کھلاڑی، عماد بٹ، اختر شاہ اور صائم ایوب، انجریز کے باعث سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں تھے۔

    دس جنوری 2020 تک قومی انڈر 19 ٹیم میں تبدیلی کے لیے آئی سی سی کی اجازت درکار نہیں ہوگی تاہم 11 جنوری سے اسکواڈ میں تبدیلی فٹنس مسائل کے باعث کی جاسکتی ہے مگر اس کے لیے آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کی اجازت ضروری ہے۔

    روحیل نذیر(کپتان):

    روحیل نذیر دوسری بار آئی سی سی انڈر 19کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کریں گے۔ گذشتہ سال اپنے فرسٹ کلاس ڈیبیو میں سنچری اسکور کرنے والے روحیل نذیر کواے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ 2019کے لیے بھی قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ دورہ سری لنکا اور جنوبی افریقہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے روحیل نذیر نے اے سی سی ایمرجنگ ایشیا کپ 2019 کےفائنل میں بھی شاندار سنچری اسکور کی تھی۔ وہ رواں سال 5فرسٹ کلاس میچز میں 170رنزبناچکے ہیں۔

    حیدر علی (نائب کپتان):

    جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں 317 اور دورہ سری لنکا پر 214 رنز بنانے والے حید ر علی نے گذشتہ ماہ اے سی سی ایمرجنگ ایشیا کپ 2019 کے 5میچوں میں 218 رنزبنائے تھے۔ حیدر علی رواں سال6فرسٹ کلاس میچز میں503 رنزبناچکےہیں۔

    عامر خان:

    18 سالہ کرکٹر عامر خان قومی انڈر 19 تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے 5 میچوں میں 18وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 2 ایک روزہ میچوں میں بھی 1 وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔انہوں نے قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے 3میچوں میں 5وکٹیں حاصل کیں۔

    عباس آفریدی:

    عباس آفریدی نے جنوبی افریقہ، سری لنکا اور ایشیا کپ کے کل 13 میچوں میں 17وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 129 رنز اسکور کیے۔گذشتہ تین سال قومی انڈر 19 ٹورنامنٹس میں شرکت کرنے والے عباس آفریدی نے رواں سال ایونٹ میں شرکت نہیں کی۔

    عبدالواحد بنگلزئی:
    17سالہ کرکٹر کاقومی ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں پانچواں نمبر ہے۔ ایونٹ میں 246 رنز بنانے والے عبدالواحد بنگلزئی قومی تین روزہ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھی 276 رنز بناکر چھٹے بہترین بیٹسمین قرار پائے تھے۔ وہ اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ بھی کھیل چکےہیں۔

    عامر علی:

    بائیں ہاتھ کے اسپنر 18 سالہ عامر علی نے رواں سال فرسٹ کلاس ڈیبیو میں ایک وکٹ حاصل کی تھی۔اس سے قبل وہ دورہ جنوبی افریقہ میں 13 وکٹیں حاصل کرکے ایونٹ کے بہترین باؤلر قرار پائے تھے۔ اے سی سی ایشیا کپ کے 3میچوں میں 4وکٹیں حاصل کرنے والے عامر علی قومی انڈر 19 ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں 7 اور قومی انڈر 19 تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں 28 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

    آر ش علی خان:

    آرش علی خان 15 وکٹیں حاصل کرکے قومی ایک روزہ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے بہترین باؤلر قرار پائے ۔ وہ تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں30 وکٹیں حاصل کرکے ایونٹ کےدوسرے بہترین باؤلر رہے۔آرش علی خان پہلی بار قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔

    فہد منیر:

    فہد منیر نے دورہ جنو بی افریقہ میں 5وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 170 رنز بنائے تھے۔ وہ اس سال قومی انڈر 19 ٹورنامنٹس میں شرکت نہیں کرسکے۔

    محمد حارث:

    دورہ جنوبی افریقہ میں 275 جبکہ ایشیا کپ میں 96 رنز اسکور کرنے والے محمد حارث کا تعلق پشاور سے ہے۔

    محمد حریرہ:

    قومی انڈر 19 ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 342 رنزبنانے والے محمد حریرہ تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھی 358 رنز اسکورکرکے تیسرے بہترین بلے باز قرار پائے تھے۔

    محمد عرفان خان:

    اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں میں تیسرے نمبر پر رہنے والے محمد عرفان خان دورہ جنوبی افریقہ پر 208 اور قائداعظم ٹرافی کے 10 نان فرسٹ کلاس میچز میں 475رنز بناچکے ہیں۔

    محمد شہزاد:

    16 سالہ محمد شہزاد نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی۔ انہوں نے بنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے تین میچوں میں 26 جبکہ پاکستان میں کھیلے جانے والے تین میچوں میں 72 رنزبنائے تھے۔

    نسیم شاہ:

    آسٹریلیا کے خلاف برسبین میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے نسیم شاہ نے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں 4 اور جنوبی افریقہ کےخلاف سیریز میں 12 جبکہ قائداعظم ٹرافی کے4 میچز میں 18 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

    طاہر حسین:

    طاہر حسین نے قومی ایک روزہ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں 6وکٹیں حاصل کیں۔

    قاسم اکرم:

    قاسم اکرم قومی ایک روزہ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں 296 رنز اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ 3وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ انہوں نے قومی تین روزہ انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ میں 260 رنز اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ 15وکٹیں حاصل کیں۔ایشیا کپ کے 4میچوں میں 30وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے خلاف سیریز میں بالترتیب 77 اور 124 رنزبنائیں۔

  • لودہراں : منشیات اور ناجائز اسلحہ پر گرفتاریاں

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) 9 ملزمان گرفتار، منشیات، اسلحہ برآمد، ترجمان پولیس

    تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی لودہراں پولیس نے ملزم نصیر سے 2 لیٹر، فیاض سے 2 لیٹر اور ملزم فلکشیر سے 2 لیٹر شراب برآمد کی. تھانہ سٹی لودھراں پولیس نے ملزم عامر سے 120 گرام اور ملزم ابراہیم شاہ سے 1360 گرام چرس برآمد کی.

    تھانہ قریشی والا پولیس نے ملزم جاوید سے پسٹل 30 بور اور گولیاں برآمد کی. ترجمان پولیس تھانہ گیلیوال پولیس نے ملزم عمران سے 240 گرام چرس برآمد کی.

    تھانہ سٹی کہروڑپکا پولیس نے ملزمان مدد علی اور محمد افتخار کو شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے پر گرفتار کیا.

    ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کاروائی پولیس شروع کر دی گئی. ترجمان پولیس

  • سرگودھا چور صحافی کے گھر کا صفایا کر گئیے   روزنامہ بی بی سی لاھور کے بیور چیف رانا منیر احمد کے گھر چوری کی واردات

    سرگودھا چور صحافی کے گھر کا صفایا کر گئیے روزنامہ بی بی سی لاھور کے بیور چیف رانا منیر احمد کے گھر چوری کی واردات

    سرگودھا چور صحافی کے گھر کا صفایا کر گئیے
    روزنامہ بی بی سی لاھور کے بیور چیف رانا منیر احمد کے گھر چوری کی واردات


    چور لاکھوں روپئیے نقدی اور قیمتی سامان لے اڑے
    رانا منیر احمد حسب معمول عشاء کی نماز کے بعد گھر آکرسو گئیے
    صبح نماز تہجد کے لئے اٹھے تو گھر کا مین گیٹ کھولا اور کمرے کی لائٹ جل رہی تھی
    کمرے میں رکھی لکڑی کی سیف الماری کے لاک ٹوٹے ھوئے اور سامان بکھرا پڑا تھا
    نامعلوم چور تالے توڑ کر تقریباً دولاکھ ستر ھزار لے اڑے
    سرگودھا تھانہ اربن ایریا پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی فرانزک ٹیم کو بھی کال کی گئی
    مقدمہ اندراج کے لئیے درخواست تھانہ اربن ایریا دے دی گئی
    ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر صاحبہ سے نوٹس لینے کی اپیل
    مقدمہ اندراج اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے صحافی برادری کی اپیل
    چوری کی واردات اسلام پورہ اسکول والے چوک میں ھوئے

  • بھیرہ اسسٹنٹ کمشنر واثق عباس ہرل نے کہا ہے کہ عوام کو اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کر کے مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رہے گی

    بھیرہ اسسٹنٹ کمشنر واثق عباس ہرل نے کہا ہے کہ عوام کو اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کر کے مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رہے گی

    (بھیرہ) اسسٹنٹ کمشنر واثق عباس ہرل نے کہا ہے کہ عوام کو اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کر کے مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رہے گی اور انتظامیہ کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔ وہ اشیائے ضروریہ کے نرخ چیک کرتے ہوئے عوام سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گراں فروش اپنے گرد گھیرا تنگ ہوتا دیکھ کر اسے سیاسی رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں مگر انتظامیہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی جاری رکھے گی اور عوام کو مناسب نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنائے گی۔انہوں نے گراں فروشی کر کے مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے دوکانداروں کو مجموعی طور پر 35 ہزار روپیہ جرمانہ کیا واثق عباس ہرل نے دکانداروں کو انتباہ کیا کہ وہ نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔